Jasarat News:
2026-07-23@23:53:50 GMT

بنگلادیش کی فوج میں اعلیٰ سطح پر اہم تقررو تبادلے

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

بنگلادیش کی فوج میں اعلیٰ سطح پر اہم تقررو تبادلے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260223-01-2
ڈھاکا( نمائندہ خصوصی)بنگلادیش کی فوج میں اعلیٰ سطح پر اہم تقرر اور تبادلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اتوار کے روز آرمی ہیڈکوارٹر سے جاری احکامات کے مطابق کئی سینئر افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وزارتِ دفاع کے ذرائع نے ان تبدیلیوں کی تصدیق کی ہے۔اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد مائنْر رحمن کو آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ (ARTDOC) سے تبدیل کر کے جنرل ہیڈکوارٹر میں چیف آف جنرل اسٹاف (CGS) مقرر کر دیا گیا ہے، جو فوج کا ایک نہایت اہم اور بااثر عہدہ سمجھا جاتا ہے۔ 24 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل میر مشفقر رحمان کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا ہے اور انہیں آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر (PSO) تعینات کیا گیا ہے۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کامرل حسن کو آرمڈ فورسز ڈویژن سے ہٹا کر وزارتِ خارجہ میں سفارتی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جسے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق 55 انفنٹری ڈویژن کے میجر جنرل جے ایم امدادالاسلام کو ایسٹ بنگال رجمنٹ سینٹر کا کمانڈنٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ میجر جنرل فردوس حسن سلیم کو 24 انفنٹری ڈویژن کا نیا جی او سی تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر بھارت میں تعینات بنگلادیشی سفارت خانے کے ڈیفنس ایڈوائزر بریگیڈئر جنرل محمد حفیظ الر حمان کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر 55 انفنٹری ڈویژن کا جی او سی مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی خفیہ ادارے ڈی جی ایف آئی (DGFI) کی قیادت میں بھی تبدیلی متوقع ہے۔ موجودہ ڈائریکٹر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارتِ خارجہ میں تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ بریگیڈئر جنرل قیصر رشید کو ترقی دے کر ڈی جی ایف آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ پاکستانی سفارتی حلقوں میں ان تقرریوں کو خطے کی بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال، سول ملٹری توازن اور بنگلادیش کی خارجہ پالیسی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

نمائندہ خصوصی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انفنٹری ڈویژن کے مطابق گیا ہے

پڑھیں:

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

جد ہ (خالد نواز چیمہ )قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کے عہدے پر اہم انتظامی تبدیلی عمل میں آ گئی ہے۔ وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کو ڈپٹی قونصل جنرل، جدہ تعینات کیا گیا ہے، جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں باقاعدہ طور پر سنبھال لی ہیں۔

محترمہ فرینہ ارشد ایک سینئر اور تجربہ کار کیریئر سفارت کار ہیں، جنہیں سفارتی خدمات کا پندرہ سال سے زائد کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم سفارتی اور انتظامی ذمہ داریوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور اپنی صلاحیتوں کے باعث وزارتِ خارجہ کے ممتاز افسران میں شمار ہوتی ہیں۔

قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ کی جانب سے محترمہ فرینہ ارشد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناں کا اظہار کیا گیا ہے۔ قونصل خانے نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی قونصلر خدمات کو مزید مثر، تیز رفتار اور عوام دوست بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گی۔

دوسری جانب، سابق ڈپٹی قونصل جنرل محترمہ سعدیہ وقار النسا کو فوری طور پر پاکستان واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی خدمت، قونصلر امور اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں، جنہیں کمیونٹی کی جانب سے سراہا گیا۔

واضح رہے کہ قونصل خانہ جنرل پاکستان، جدہ میں ڈپٹی قونصل جنرل کا منصب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس عہدے پر تعینات افسر سعودی عرب کے مغربی ریجن میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کو قونصلر خدمات کی فراہمی، کمیونٹی ویلفیئر، عوامی رابطوں اور پاکستان و سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرمقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ اگلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش