data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260223-01-3
پوٹھی مکوالاں(آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن پاکستان کے سربراہ میاں نواز شریف کا آج پیر 23 فروری سے شروع ہونے والا دورہ آزاد جموں کشمیر ایک مرتبہ پھر ملتوی سابق وزیراعظم نواز شریف نے مریم نواز کے ہمراہ دو روز مظفرآباد قیام کرنا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر کے الیکشن میں متوقع امیدوار ان کی صف بندی کرنا تھی بعض امیدواران کے نام اعلان کرنا اور بعض امیدواران سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ تھیں اس دورہ میں سابق وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فاروق حیدر کے گھر بھی جانا تھا مگر اتوار کے روز بتایا گیا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کا یہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے کچھ عرصہ قبل بھی میاں نواز شریف کا دورہ کشمیر ملتوی کر دیا گیا تھا چند روز قبل مسلم لیگ ن میں اس وقت اختلافات سامنے آئے جب صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے پریس کانفرنس کر کے وزیراعظم آزاد جموں کشمیر راجہ فیصل راٹھور کے خلاف عدم اعتماد کا عندیہ دیا تو ن لیگ کے سیکرٹری جنرل چودھری طارق فاروق اور بیرسٹر افتخار گیلانی نے اس کی مخالفت کا اظہار کیا جس باعث وزیر امور کشمیر امیر مقام کو اپنے گھر اجلاس بلوا کر صلح کروانا پڑی شنید ہے کہ اندرونی اختلافات پر ہی میاں نواز شریف نے دورہ ملتوی کر دیا دوسری طرف آزاد جموں کشمیر پیپلز پارٹی کا واضح اعلان سامنے آیا ہے کہ بیرسٹر سلطان کی وفات سے خالی صدر ریاست کے عہدہ پر ان کے پاس مطلوبہ اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے انہیں یہ عہدہ دیا جائے پیپلز پارٹی نے ن لیگ کا صدر ریاست سامنے لانے کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نواز شریف اپنے دست راست مسعود خان کو دوبارہ صدر ریاست بنوانے کے خواہشمند ہیں جس کی شاہ غلام قادر اور فاروق حیدر بھی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں ۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میاں نواز شریف مسلم لیگ ن

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع