بلوچستان :بارکھان اور خضدار سے 9 مزدوراغوا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260223-01-17
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان کے علاقوں بارکھان اور خضدار سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے 9 مزدوروں کو مسلح افراد اغواء کرکے لے گئے واقعہ کی اطلاع پر مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بارکھان میں تعمیراتی کمپنی کے کریش پلانٹ پر درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور محاصرہ کرکے کام کرنے والے 3 مزدوروں کو اغواء کرلیااور سیکورٹی معمور پولیس اہلکاروںکو زدوکوب کرکے ان کا اسلحہ لیکر فرار ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقامی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔ اسی طرح خضدار کے علاقے میں بھی تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر مسلح افراد نے دھاوا بول کر وہاں سے 6 مزدوروں کو اغواء کرلیا۔ اور اپنے ہمراہ لے گئے سیکورٹی فورسز اور مقامی انتظامیہ مغویوں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔