مرغی دھونا درست ہے یا خطرناک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیا مرغی کو پکانے سے پہلے دھونا چاہیے یا نہیں یہ وہ سوال ہے کہ جب بھی ہوتا ہے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کو جنم دیتا ہے۔ مغربی دنیا میں رائج سرکاری فوڈ سیفٹی ہدایات بالکل واضح ہیں اور وہ یہ کہ ’مرغی کو نہ دھوئیں کیونکہ اس سے نقصان دہ بیکٹیریا پیدا ہوتے اور پھر پھیلتے ہیں۔‘ لیکن دنیا کے کئی حصوں میں یہ ایک پرانی ثقافتی روایت ہے جو صفائی اور خیال رکھنے کے تصور سے جڑی ہوئی ہے۔شیف چکن کو ایک برتن میں دھوتے ہیں اکثر سرکے یا لیموں کے ساتھ اور اس کے بعد اردگرد کی جگہ کو اچھی طرح صاف اور جراثیم کش محلول سے دھوتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
موبائل سم صار فین ہوشیار ، پی ٹی اے کا اہم انتباہ جار ی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کو سمز کے محفوظ استعمال کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپنی رجسٹرڈ سم کسی دوسرے شخص کے حوالے کرنا قابلِ سزا جرم ہے اور اس کے سنگین قانونی نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی شخص کے نام پر رجسٹرڈ سم غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتی ہے تو متعلقہ صارف کو بھی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسی لیے شہری اپنی سم کسی دوسرے فرد کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تصدیق کریں کہ ان کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس مقصد کے لیے cnic.sims.pk پر جا کر یا اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر (بغیر ڈیش کے) 668 پر ایس ایم ایس کر کے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی نامعلوم یا غیر ضروری سم کی نشاندہی ہو تو اسے فوری طور پر بلاک کرایا جائے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے