ایف آئی اے کی انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی‘ سب ایجنٹ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ (آن لائن) ایف آئی اے کے عملے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائی کرکے اے ایچ ٹی سی کوئٹہ نے سب ایجنٹ عرفان کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران 8 افغان باشندے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ گرفتار ملزم انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلامرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی فرارہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ ملزم کے موبائل سے واٹس ایپ چیٹس اور اہم شواہد برآمدکرلیے گئے ہیں۔ جس سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں۔ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی ضبط کرلیا گیا گرفتار ایجنٹ کے افغانستان میں موجود سہولت کاروں سے رابطوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ افغانستان میں موجود تاج محمد اور کامل سے براہ راست روابط کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے تیزگرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔