صدر زرداری سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات‘امن و امان وسیاسی صورتحال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260223-08-19
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ملکی اور صوبائی سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کا اہم غیر رسمی اجلاس ہفتے کی شب بلاول ہائوس میں منعقد ہوا جس میں صدر مملکت آصف زرداری، پی پی چیئرمین بلاول زرداری شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چند اہم صوبائی وزرا نے شرکت کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، وفاقی اور سندھ حکومت میں ورکنگ ریلیشن شپ، ترقیاتی منصوبوں، پیپلز پارٹی کے صوبے کی سطح پر مختلف جماعتوں سے تعلقات، حالیہ واقعات سمیت تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ صوبے کی ترقی اور مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے‘ مسائل کو بات چیت سے طے کیا جائے‘ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے‘ رمضان میں عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے‘ عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ قابل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کو بلاول ہائوس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملک میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امن وامان کے حوالے سے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ وفاق ملک میں قیام امن کے لیے ہر ممکن مزید اقدام کرے گی‘ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔ وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔