کراچی، رہائشی فلیٹس دھماکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تحقیقات میں اصل حقیقت سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رہائشی فلیٹس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ میں دھماکے کی وجہ گیس لیکیج قرار دی ہے۔
حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے سلنڈر پھٹنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، نہ ہی متاثرہ فلیٹس سے کسی تباہ شدہ سلنڈر یا اس کے پرزے برآمد ہوئے۔
انچارج بم ڈسپوزل اسکواڈ عابد نے بتایا کہ گیس کی پائپ لائن لفٹ کے قریب سے گزر رہی تھی، جس کے باعث زور دار دھماکہ ہوا اور لفٹ بھی گر گئی۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر گھر میں گیس کا چولہا کھلا رہ گیا تھا اور اچانک گیس کی فراہمی بحال ہونے پر فلیٹ میں گیس بھر گئی، جس نے دھماکے کی صورت اختیار کر لی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد بلاک ای کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔