طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے، پاکستان کے حالیہ اقدامات عوام کے دفاع کے فطری حق کے تحت کئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے8 فروری کو دیے گئے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بارہا دی گئی وارننگز کے نظرانداز کئے جانے کے بعد اٹھائے گئے، جب دہشت گرد گروہوں کو جگہ، سہولت یا استثنیٰ دیا جاتا ہے تو اس کے نتائج دنیا بھر کے معصوم شہریوں کو بھگتنا پڑتے ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تحفظات رکھتا ہے، طالبان حکومت نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو 9/11 سے پہلے کے حالات جیسے یا اس سے بھی بدتر ہیں، یہ انتہائی تشویشناک امر ہے کہ کابل میں قائم ڈی فیکٹو حکام افغان سرزمین سے دہشت گرد عناصر کو سرگرم رہنے کی اجازت دے رہے ہیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ نے پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تصدیق کی ہے، رکن ممالک کی ایک بڑی تعداد مسلسل رپورٹ کر رہی ہے کہ دہشت گرد گروہ افغانستان میں موجود ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بعض گروہوں نے افغانستان کو بیرونی حملوں کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لیے استعمال کیا ہے یا اب بھی کر رہے ہیں، ان تنظیموں کی موجودگی اور سرگرمیاں ہمسایہ ممالک خصوصاً پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، افغان حکام ان عناصر کے خلاف کوئی مؤثر، قابلِ تصدیق کارروائی کرنے میں ناکام رہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے ایک طویل عرصے تک تحمل کا مظاہرہ کیا،اپنی کارروائیوں کو سرحدی علاقوں کے قریب واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود رکھا، پاکستان کو مکمل علم ہے کہ تشدد کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور سرپرست کہاں موجود ہیں۔
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان کے اندر خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر ہماری پہنچ سے باہر نہیں رہیں گے، پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن، استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، امن انکار، دوغلے پن یا دہشت گردی کے خلاف عدم کارروائی پر قائم نہیں رہ سکتا، پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین اور ناقابلِ سمجھوتہ ترجیح ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدی سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکت پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے، وزارت خزانہ کا اعلامیہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں وزارت داخلہ کا سپینش ریذیڈنٹ کارڈ سے متعلق شہریوں کو مکمل سہولیات دینے کا فیصلہCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں طالبان حکومت نے 9 11 کہنا تھا کہ پاکستان کے صدر مملکت
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.