پاکستانی اسپنر عثمان طارق نے ٹینس بال کرکٹ کو اپنے منفرد ایکشن کی وجہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں عثمان طارق اپنی منفرد بولنگ ایکشن کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، پاکستانی اسپنر کے غیر روایتی انداز نے نہ صرف شائقین بلکہ کرکٹ کے ماہرین کو بھی حیران کر دیا ہے۔

عالمی کپ کے ابتدائی میچز میں 8 وکٹیں حاصل کرکے انھوں نے ثابت کیا کہ ان کی انوکھی تکنیک محض دکھاوا نہیں بلکہ مؤثر ہتھیار بھی ہے۔

منفرد اسٹائل میں بولنگ کے حوالے سے عثمان طارق کا کہنا تھا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بولنگ ایکشن کو اس قدر توجہ ملے گی۔

میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہو رہا اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔

عثمان طارق نے کہا کہ کمنٹیٹرز اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ملنے والی تعریف ان کے لیے اعزاز اور وہ مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

منفرد ایکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ٹینس بال کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران یہ انداز اپنایا، بولنگ کو سلو موشن میں دیکھا جائے تو ٹائمنگ مکمل طور پر درست نظر آتی ہے، بس رفتار میں معمولی فرق ہوتا ہے۔

سپر ایٹ مرحلے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان طارق نے کہا کہ پاکستانی اسپنرز نے واضح حکمت عملی تیار کر رکھی ہے، اگر وکٹ سے اسپنرز کو مدد ملی تو اپنی منصوبہ بندی پر بہتر انداز میں عمل درآمد کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر میچ ایک نیا امتحان ہوتا اور ٹیم کی پوری توجہ اگلے مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔

عثمان طارق نے اپنے مخصوص ہیڈ بینڈ کے بارے میں بھی بتایا کہ بولنگ کے دوران بال اکثر آنکھوں کے سامنے آجاتی تھی جس سے توجہ متاثر ہوتی تھی، اس لیے انہوں نے ہیڈ بینڈ پہننا شروع کیا، شائقین کی جانب سے اس انداز کو سراہا جا رہا ہے تو وہ اسے جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔

  نوٹس متن  کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک