City 42:
2026-07-23@23:53:30 GMT

ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

سعید احمد: ریلوے کی جانب سے مسلسل کارروائیوں کے باوجود ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔

 ذرائع کے مطابق بغیر ٹکٹ سفر کرنے کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث متعدد ٹرینیں خسارے کا شکار ہیں۔

خصوصاً قریبی شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی بھرمار دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 رواں ماہ کے پہلے 15 روز کے دوران پاکستان ریلوے کے لاہور ڈویژن کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 1829 بغیر ٹکٹ مسافروں کو پکڑاگیا۔

شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی

کارروائی کے دوران بغیر ٹکٹ مسافروں سے 24 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد رقم کرایہ اور جرمانے کی مد میں وصول کی گئی ،تاہم ریلوے کے شعبہ کمرشل اور ریلوے پولیس کی جانب سے جاری اقدامات تاحال مؤثر ثابت نہیں ہو سکے، جس کے باعث ادارے کو مالی نقصان کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بغیر ٹکٹ

پڑھیں:

سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا