ٹرمپ کی رہائش گاہ پر غیر قانونی داخلے کی کوشش، فائرنگ میں مسلح شخص مارا گیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
واشنگٹن: امریکی سیکرٹ سروس نے ریاست فلوریڈا میں واقع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی رہائش گاہ مار اے لاگو میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص شاٹ گن اور ایک فیول کین اٹھائے ہوئے تھا۔ حکام کے مطابق واقعہ پیش آنے پر سیکرٹ سروس کے دو اہلکاروں اور پام بیچ کاؤنٹی کے ایک ڈپٹی شیرف نے اسے روک کر ہتھیار اور فیول کین زمین پر رکھنے کا حکم دیا۔
پام بیچ کاؤنٹی کے شیرف رِک بریڈشا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مشتبہ شخص نے پیٹرول کا کین تو زمین پر رکھ دیا، تاہم شاٹ گن کو فائرنگ کی پوزیشن میں اٹھا لیا، جس پر اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود تھے اور مار اے لاگو میں موجود نہیں تھے۔ واقعے کی تحقیقات ایف بی آئی نے سنبھال لی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام نے فوری طور پر واقعے کے محرکات سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔
I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
Ansa Awais Content Writer