رمضان المبارک میں افطاری کی تیاری گھریلو خواتین کے لیے ایک بڑا مرحلہ ہوتا ہے، اور ان تیاریوں میں فروٹ چاٹ کو تازہ اور خوش رنگ رکھنا اکثر ایک چیلنج بن جاتا ہے۔

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ پہلے سے کاٹے گئے پھل فریج میں رکھنے کے بعد اپنی تازگی اور رنگت کھو بیٹھتے ہیں، جس سے افطار کی ڈش کی کشش متاثر ہو جاتی ہے۔

فروٹ چاٹ کےلیے پھل پہلے سے کاٹ کر رکھنے پر وہ مرجھائے ہوئے اور بے رونق دکھائی دیتے ہیں۔ ماہرِ غذائیت نے مشورہ دیا کہ پھل کاٹنے کے فوراً بعد انہیں ایئر ٹائٹ ڈبے میں محفوظ کرلیا جائے اور افطار کے وقت ہی اس میں لیموں، چینی، چاٹ مسالہ یا دیگر اجزا شامل کیے جائیں۔ یہ طریقہ پھلوں کی تازگی کو زیادہ دیر تک برقرار رکھتا ہے۔

یہ اہم نکتہ بھی ذہن میں رہے کہ فروٹ چاٹ کےلیے کیلے کو پہلے سے کاٹ کر فریج میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ یہ بہت جلد سیاہ پڑ جاتا ہے۔ پھل نہایت نازک ہوتے ہیں اور اگر ان میں پہلے سے نمک، چینی یا مسالے شامل کردیے جائیں تو وہ پانی چھوڑ دیتے ہیں اور اپنی اصل رنگت اور ساخت کھو دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق بہترین طریقہ یہی ہے کہ تمام پھل سادہ حالت میں ٹھنڈے کرکے رکھے جائیں اور افطار سے کچھ دیر پہلے ان میں لیموں، چاٹ مسالہ یا دیگر اجزا شامل کیے جائیں۔ اس آسان احتیاط سے نہ صرف فروٹ چاٹ تازہ اور دلکش نظر آتی ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی بہتر رہتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فروٹ چاٹ پہلے سے

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم