امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
جدہ: (آئی پی ایس) امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف پیش کرنا ہے، اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
او آئی سی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے 2 ریاستی حل کیلئے کی جانے والی کوششوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے امریکی سفیر کے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے اشتعال انگیز بیان کی مذمت کی تھی۔
او آئی سی کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات سے اسرائیل کو خطے پر قبضہ کرنے کی حوصلہ افزائی ملے گی، اسرائیلی اقدامات فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں: صدر مملکت پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ٹی 20 ورلڈکپ سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دیدی سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکت پاکستان کا بیرونی قرضہ زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی نوعیت کا ہے، وزارت خزانہ کا اعلامیہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیںCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اشتعال انگیز ہنگامی اجلاس امریکی سفیر او آئی سی
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔