غزہ امن بورڈ اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بچھایا گیا ہے‘ملی یکجہتی کونسل سندھ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدروسابق رکن قومی اسمبلی اسداللہ بھٹو نے کہاہے کہ غزہ امن بورڈ دراصل ٹرمپ کا ٹریپ ہے، پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں کو ٹرمپ کے ٹریپ میں ہرگز نہیں آنا چاہیے۔ غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس میں اسرائیلی نمائندے کی شرکت اور فلسطینی نمائندے کو باہر رکھنے سے بلی تھیلے سے باہر آ چکی ہے۔پاکستانی حکمرانوں کا خوشی سے بغلیں بجانا خود فریبی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت پہنچانے کے لیے ہے۔ ثابت ہوگیا کہ غزہ امن بورڈ دراصل اسرائیلی منصوبوں کی تکمیل کے لیے بچھایا گیا ایک جال ہے جس میں مسلم حکمرانوں کو اپنے آپ کو بچانا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اوباڑو میں دعوت افطار اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اجتماع سے ، مولانا عبدالجبار سومرو،مفتی محمد یوسف مزاری اورعلی حسین منصوری نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفیر کی جانب سے گریٹر اسرائیل کے حوالے سے حالیہ بیانات مسلم حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہیں، اردن، مصر سمیت عرب زمین پر مزید قبضہ اور عربوں کے قتل عام کیلئے امریکہ اسرائیل کی تمام منصوبوں اور سازشوں میں برابر کا شریک ہے۔ انسانوں کے بنائے ہوئے قانون ناقص ہیں اسلامی نظام ہی امن اور سلامتی کا ضامن ہے رمضان قرآن کا مہینہ ہے اسی ماہ میں قرآن کے نظام کے لیے جدو جہد تیز تر بنائی جائے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔