کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
کرک میں ایف سی قلعے پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ، تین اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز
کرک میں دہشت گردوں کے ایف سی کے قلعے پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے، اسپتال منتقلی کے ایمبولینسز پر حملہ ہوا جس میں تین اہلکار شہید ہوگئے۔
ضلع کرک کے علاقے بہادر خیل میں، تھانہ خرم محمد زئی کی حدود میں واقع درگہ شہیدان کے قریب فرنٹیئر کور (ایف سی) کے قلعے پر فتنہ خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخـمی ہوئے۔
ڈی پی او کرک سعود خان کے مطابق زخـمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری تھا، ایمبولینسز زخمیوں کو لے کر اسپتال کی جانب روانہ ہوئی تو راستے میں ایمبولینسوں پر دہـشـت گـردوں نے پھر حـمـلہ کیا، فائرنگ کی اور ایمبولینسوں کو زخمیوں سمیت آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہیـد ہوگئے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بزدل دہـشـت گـردوں نے ریسکیو 1122 کے عملے کو بھی نشانہ بنایا، مزید زخمیوں کو خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں پہنچا دیا گیا ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن کر کے علاقے کو کلیئر کر دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکیا گورنر سندھ واقعی چھٹی پر چلے گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی کیا گورنر سندھ واقعی چھٹی پر چلے گئے؟ حقیقت سامنے آ گئی اقتصادی پالیسی سازی میں چیمبرز کی وسیع تر شمولیت کو یقینی بنایا جائے:صدر آئی سی سی آئی عمران خان کے نامزد لیڈر آف دی اپوزیشن محمود خان اچکزئی کی تعیناتی وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں سال کی دوسری بڑی مندی، اربوں روپے ڈوب گئے افطار ڈنر 2026: بیرونِ ملک تھائی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی ایک کاوش افغان طالبان کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بےنقاب، پاکستانی کارروائی سےمتاثرعلاقوں تک میڈیا رسائی روک دیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کواڈ کاپٹر تین اہلکار ایف سی
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔