سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خارجی مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک عناصر علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔