data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دہلی: بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی مسلم شہری کو جنونی ہندو غنڈوں سے بچانے والے دیپک کمار سے ملاقات۔

 کانگریس کے سینئر لیڈر اور ایم پی راہل گاندھی نے دہلی میں دیپک کمار کشیپ عرف محمد دیپک سے ملاقات کی، جو اتراکھنڈ کوٹ دوار ‘بابا’ دکان تنازع میں سرخیوں میں آئے تھے۔

راہل گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر دیپک کمار کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ان کی تعریف بھی کی۔ یہ میٹنگ راہل کی دہلی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

دیپک کمار کی تعریف کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا کہ ہر انسان، برابر، یہ ہندوستانیت ہے، یہ محبت کی دکان ہے۔ اتراکھنڈ سے بھائی محمد دیپک سے ملاقات، اتحاد اور ہمت کا یہ شعلہ ہر ہندوستانی نوجوان میں جلنا چاہیے۔

اس سے پہلے بھی راہل گاندھی نے دیپک کمار کی تعریف کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا۔ اس وقت راہل گاندھی نے دیپک کمار کو ہندوستان کا ہیرو بھی کہا تھا۔

 انہوں نے لکھا، “اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والا دیپک ہندوستان کا ہیرو ہے۔ دیپک آئین اور انسانیت کے لیے لڑ رہا ہے، اسی آئین کے لیے جسے بی جے پی اور سنگھ پریوار روزانہ پامال کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

راہل نے لکھا، اتراکھنڈ میں بی جے پی حکومت کھلم کھلا سماج دشمن طاقتوں کی حمایت کر رہی ہے جو عام شہریوں کو ڈرانے اور ہراساں کرنے میں مصروف ہیں۔

 نفرت، خوف اور انتشار کے ماحول میں کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، امن کے بغیر ترقی محض نعرہ ہے، ہمیں مزید دیپکوں کی ضرورت ہے، جو نہیں جھکیں گے، جو خوفزدہ نہیں ہوں گے اور جو اپنی پوری طاقت کے ساتھ آئین کے لیے کھڑے ہوں گے، ہم آپ کے ساتھ ہیں بھائی، ڈرو مت، تم ایک بہادر شیر ہو۔

کوٹ دوار، اتراکھنڈ، پوڑی گڑھوال ضلع میں، “بابا” نامی کپڑے کی دکان ہے، جس کا مالک ایک بزرگ مسلمان آدمی ہے۔

 26 جنوری کو دکان کے نام کو لے کر تنازع کھڑا ہو گیا، اس دن ہندو تنظیموں کے کچھجنونی کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ بابا کا نام ہٹا دیا جائے، کوٹ دوار میں ہندوئوں کا ایک قابل احترام دیوتا ہے، اس لیے بزرگ دکاندار پر دکان کا نام ہٹانے کے لیے دبائوڈالا جا رہا ہے۔

اس دوران جنونی ہندو غنڈوں نے مسلم شہری کو زدو کوب کرنا شروع کردیا،افراتفری کے درمیان، دیپک کمار کشیپ، جو قریب ہی ایک جم چلاتے ہیں، پہنچے اور مسلم بزرگ دکاندار کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔

 انہوں نے واضح طور پر کہا کہ دکان کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، جب بحث بڑھی تو ہندو تنظیموں کے کارکنوں نے دیپک سے اس کا نام پوچھا اور دیپک نے اپنا نام محمد دیپک بتایا۔

یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صورتحال مزید بگڑ گئی۔ اس کے بعد ہندو تنظیموں کے ارکان کوٹ دوار پہنچے اور اس معاملے کو قومی سیاسی مسئلہ میں تبدیل کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

 کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں نے اس معاملے کو سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک اٹھایا ہے۔ اب راہل گاندھی نے محمد دیپک سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس سے تنازع دوبارہ سرخیوں میں آگیا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راہل گاندھی نے دیپک کمار سے ملاقات محمد دیپک کوٹ دوار دیپک سے کے ساتھ کا نام کے لیے

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم

سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری  وفد کی ملاقات،وزیر اعظم  نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے  پاک چین  دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے  سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 اس منصوبے سے  ملک میں  زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور  تربیت کو ان منصوبوں  کا حصہ بنایا جائے۔

 جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو  نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی  ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے  پر بات چیت کی جارہی ہے۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں

ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر  اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی  کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو