جیل میں تو آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے، جسٹس عقیل عباسی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
سپریم کورٹ : فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے جج جسٹس عقیل عباسی نے قتل کے مجرم کی میڈیکل گراؤنڈز پر ضمانت کی درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیل میں تو آنکھ تک کا علاج موجود نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میرا موکل عارضہ قلب میں مبتلا ہے، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی رپورٹ میں ملزم کو آپریشن کا کہا گیا، جیل میں تو ڈسپرین کے علاوہ کچھ نہیں ملتا۔
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ جیل میں تو آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا علاج کیا کریں گے۔
جسٹس ملک شہزاد نے سوال کیا کہ ملزم اس وقت کون سی جیل میں ہے؟
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ملزم مردان جیل میں ہے، جواب میں جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ مردان میں ہی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیتے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مردان میں کارڈیالوجی اسپتال نہیں، پشاور کارڈیالوجی میں بنا دیا جائے۔
عدالت نے پشاور کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیتے ہوئے 9 مارچ تک رپورٹ طلب کرلی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جیل میں تو نے کہا کہ کا علاج
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔