سرپرست جمعیت اہل حدیث کی علماء کے وفد سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے، امن بورڈ کی نہیں، ضرورت اسرائیلی قبضہ چھڑانے کی ہے، اس سے زیادہ ظلم، منافقت کیا ہوگی کہ امن بورڈ میں کوئی فلسطینی نمائندہ شامل نہیں، درندہ اسرائیل شامل ہے، امریکی صدر ٹرمپ سے خیر کی توقع رکھنا خود فریبی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سرپرست اور اے آر ڈی کے سابق سیکرٹری جنرل قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس امن نہیں، دہشت گردی اور غنڈہ گردی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، جس کا کوئی جواز ہے اور نہ ہی کوئی دلیل۔ فلسطین فلسطینی عوام کا ہے، امن بورڈ کی نہیں، ضرورت اسرائیلی قبضہ چھڑانے کی ہے۔ اس سے زیادہ ظلم، بدمعاشی اور منافقت کیا ہوگی کہ امن بورڈ میں کوئی فلسطینی نمائندہ شامل نہیں، لیکن جابرو ظالم اور دنیا کا خونخوار درندہ اسرائیل شامل ہے۔ انہوں نے کہا امریکی صدر ٹرمپ سے خیر کی توقع رکھنا خود فریبی کے مترادف ہے، حیرت ہے کہ ہمارے حکمران بہت خوش ہیں کہ ٹرمپ ان کی ہر تقریر میں تعریفیں کرتا ہے، لیکن خوف ہے کہ پاکستانی قوم کو دو افراد وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کے عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، بورڈ آف پیس میں شمولیت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات اور ریاستی پالیسی کے نہ صرف خلاف ہے بلکہ انسانیت اور انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کسی مقبوضہ علاقے کے شہریوں کو قابض فوج کے خلاف مسلح جدوجہد کا اختیار ہے، اس لئے حماس کو کسی صورت غیر مسلح نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل مقبوضہ فلسطین ہے، فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کیا گیا، انہیں اپنی سرزمین کا قبضہ واپس لینے کا حق حاصل ہے۔ افسوس تو ہے ان مسلم حکمرانوں پر جنہوں نے فلسطینیوں کی کھل کر امداد نہیں کی، صرف بیان بازی سے کام لیتے رہے۔ قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا ہمیں ہر صورت فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار