پیرو؛ سیلاب زدگان کو محفوظ مقام پر لے جانے والا فوجی ہیلی کاپٹر تباہ؛ 15 ہلاکتیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
پیرو میں سیلاب متاثرین کی مدد کو جانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں کم از کم 15 افسران ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایم آئی -17 ہیلی کاپٹر سیلاب زدہ علاقے میں ریسکیو آپریشن میں مصروف تھا۔
روسی ساختہ اس ہیلی کاپٹر پسکو سے روانہ ہوا تھا اور سیلاب زدگان کو نکال کر محفوظ مقام پر لے جا رہا تھا اور اسی دوران ہیلی کاپٹر کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
پیرو فضائیہ کے بیان میں کہا گیا کہ سرچ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کا ملبہ چالا ٹاؤن آریکوئپا کے قریب تقریباً 300 کلومیٹر دور پایا گیا۔
ہیلی کاپٹر جل کر مکمل طور پر راکھ کا ڈھیر بن گیا تھا جس میں سے ناقابل شناخت لاشیں نکالی گئیں۔ مرنے والوں میں چار عملے کے ارکان اور گیارہ سیلاب زدگان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پیرو میں مسلسل بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں 10 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔
سیلاب نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے اور انفرااسٹریکچر تباہ ہوگیا۔
سیلابی پانی میں پھنسے ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقام پر پہنچانے کے لیے حکومت نے ریلیف کے کاموں کے لیے فوج سے مدد طلب کی گئی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔