یمن میں مزید ہزاروں بارودی سرنگیں تلف کردی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صنعا : سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں مزیدہزاروں بارودی سرنگوں کو تلف کردیا گیا ۔
عالمی میڈیا کے مطابق سعودی کمپنی مسام پروجیکٹ نے ایک ہفتے میںیمن کے کئی مختلف علاقوں میں مزید 2 ہزار 108 بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کو ناکارہ بنا دیا۔ مسام کے منیجنگ ڈائریکٹر اسامہ القصبی کا کہنا ہے کہ مارب، عدن، الجوف، شبوہ، تعز، الحدیدہ، لحج، صنعا، البیضا، الضالع اور صعدہ میں بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے کی کارروائیاں کی گئیں۔اعلیٰ حکام کے مطابق ان میں پھٹنے سے رہ جانے والا آرڈیننس، اینٹی ٹینک، اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں اور دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائسز شامل ہیں ۔رواں ماہ میں مسام پروجیکٹ نے مائن ایکشن آپریشنز کے ایک حصے کے طور پر 6 ہزارسے زیادہ دھماکا خیز ڈیوائسوں کو ناکارہ بنایا ۔ دھماکاخیز مواد اور بارودی سرنگوں کو بلا تفریق زمین میں بچھایا گیا تھا جو عام لوگوں، خاص طور پر بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کے لیے سنگین خطرہ بن رہا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2018ءسے اب تک 5 لاکھ 44 ہزار187 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ پروجیکٹ کے تحت مختلف ٹیموں کو دیہات، سڑکوں اور اسکولوں سے بارودی سرنگوں یا دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کا کام سونپا جاتا ہے تاکہ نقل و حرکت کر سکیں اور انسانی امداد کی فراہمی کو آسان بنایا جاسکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بارودی سرنگوں دھماکا خیز کو ناکارہ
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔