لاہور: درہ آدم خیل سے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، کرنسی و سامان برآمد
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2026 GMT
علامتی تصویر۔
درہ آدم خیل سے جعلی کرنسی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق ملزمان نے بکرے فروخت کرنے والے شہری کو جعلی نوٹ تھمایا تھا۔
شہری بیٹی کے جہیز کا سامانِ خریدنے گیا تو دکاندار نے نوٹ جعلی ہونے کا بتایا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ شہری کی درخواست پر نشتر کالونی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا، ایک ملزم 2013 سے جعلی کرنسی کے کام میں ملوث نکلا۔
ترجمان کے مطابق ملزم جعلی نوٹوں کے کاٹن درہ آدم خیل سے منگواتا تھا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے مزید بتایا کہ ایک کاٹن میں تقریباً 5 لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ موجود ہوتے تھے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے جعلی کرنسی سے حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور سے بکرےخریدتے رہے۔
ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کے مطابق ملزمان سے جعلی کرنسی سے خریدا ہوا بکرا اور گاڑی برآمد کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سے جعلی کرنسی کے مطابق
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :