لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 30 مئی 2026ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت اور مسلسل نگرانی میں صوبہ بھر میں جاری رہنے والا عید صفائی آپریشن اپنی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے تین روز کے دوران قربانی کے جانوروں کی 3 لاکھ 60 ہزار ٹن آلائشیں اور دیگر ویسٹ بروقت ٹھکانے لگایا گیا۔

اس بڑے آپریشن میں 1 لاکھ 84 ہزار سے زائد ورکرز اور 60 ہزار گاڑیاں شریک رہیں، جنہوں نے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں بلا تعطل صفائی کے فرائض انجام دیے۔انہوں نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں نے مجموعی طور پر 60 لاکھ کلومیٹر سے زائد سفر کیا، جبکہ لاہور سے اٹک اور ملتان سے رحیم یار خان و صادق آباد تک پنجاب کے تمام اضلاع میں بلا تفریق صفائی آپریشن جاری رکھا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہریوں کو تعفن اور ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے عرقِ گلاب، فینائل اور چونے کا وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔ صوبے بھر میں تقریباً 4 ہزار سڑکوں کو عرقِ گلاب سے دھویا گیا، جس سے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا گیا۔عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ ستھرا پنجاب کے عملے نے 60 ہزار مساجد، امام بارگاہوں اور عیدگاہوں کی صفائی بھی یقینی بنائی، جبکہ ستھرا پنجاب ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 100 فیصد شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صفائی آپریشن میں غیرمعمولی خدمات انجام دینے والے ستھرا پنجاب کے ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے 10،10 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عید صفائی آپریشن کی کامیابی پر پنجاب کے شہری اطمینان اور مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے صفائی مہم میں تعاون کرنے، ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور معاونت پر پنجاب کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید برآں پنجاب کے گرینڈ صفائی آپریشن میں ریکارڈ در ریکارڈ درریکارڈقائم ہوگئے-گرینڈ صفائی آپریشن میں ایک لاکھ 84ہزار ورکرز اور60ہزار گاڑیوں نے حصہ لیا اور 60لاکھ کلومیٹر ایریا کورکیا،3لاکھ 60ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئی- 60ہزار مساجد،امام بارگاہوں اور عید گاہوں کی صفائی کی گئی اور 4ہزارمقامات کو عرق گلاب سے معطرکیاگیا-وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا گیا-عید الاضحی کے تینوں روز محنت کرکے گرینڈ صفائی آپریشن کی کامیابی پرپوری ٹیم کو شاباش دی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عید الاضحی کے بے مثال اور تاریخی صفائی آپریشن کی کامیابی شاندار ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

عید الاضحی کے تینوں روز غیر معمولی ٹیم ورک اور عزم کا مظاہرہ کیا گیا۔وزیر بلدیات، آئی جی،کمشنرز،ڈی سی، ضلعی انتظامیہ،ڈی جی ستھرا پنجاب،ایم ڈی واسا، سیف سٹی ٹیم،پولیس،سپیشل برانچ، سوشل میڈیا ٹیم اور ہر ڈیپارٹمنٹ داد وتحسین کا مستحق ہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ صفائی آپریشن میں حصہ لینے والے ہر ڈیپارٹمنٹ کے افسر اور اہلکار قابل تحسین ہیں۔

عیدالاضحی آپریشن میں شاندار صفائی،ڈسپوزل آپریشن، سیکورٹی انتظامات اور مسلسل مانیٹرنگ کامیابی کی مثال ہے۔عوام کو بے مثال صفائی سے ریلیف اور آسانی کا احساس دلایا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ صفائی آپریشن میں پوری ٹیم نے منظم اور یکسو ہوکر اشتراک کار، لگن اور شب و روز محنت کرکے مثال قائم کی ہے۔اس سال عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا اعلی ترین معیار قائم کیاگیا۔

عید الاضحی کے موقع پر صفائی آپریشن کے آپریشنل ریسپانس کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر فیلڈ میں ایس او پیز کے نفاذ کو ذمہ داری کے ساتھ یقینی بنانے والے افسر اور انکی ٹیم کو خاص طور پر سراہا جانا چاہیے۔ مجھے یقین ہے عوام کی خدمت کے لئے آئندہ بھی اسی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صفائی آپریشن کی کامیابی وزیراعلی مریم نواز صفائی آپریشن میں عید الاضحی کے ستھرا پنجاب نے کہا کہ نے کہاکہ پنجاب کے کیا گیا

پڑھیں:

موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل

لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی، جس کے باعث متعدد رہائشی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جبکہ نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہونے، ٹریفک جام اور سیوریج نظام مفلوج ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہر میں رات گئے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ کینٹ، ڈیفنس اور والٹن سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی مقامات پر گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا۔لاہور کینٹ میں موسلادھار بارش کے باعث سیوریج سسٹم جواب دے گیا، جس سے علی ویو گارڈنز، علی پارک، نادرا آباد اور دیگر علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا۔ مقامی افراد کے مطابق بیشتر علاقے ندی نالوں کا منظر پیش کر رہے ہیں۔دوسری جانب ڈیفنس فیز تھری کے اے، بی اور سی بلاکس میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ والٹن روڈ اور کیولری گراؤنڈ میں سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔ کیولری گراؤنڈ کی مرکزی شاہراہ بھی پانی میں ڈوب گئی، جس کے باعث آمدورفت شدید متاثر رہی۔بارش کے بعد مین ڈیفنس روڈ پر بھی پانی جمع ہونے سے سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی جبکہ ڈیفنس انڈر پاس بھی پانی سے بھر گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو گھنٹوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل بارش کے باعث لاہور کی بیشتر شاہراہیں جل تھل ہوگئیں جبکہ روزمرہ زندگی بری طرح متاثر رہی۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اور فوری ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مون سون کی بارشوں کے باعث لاہور میں حبس اور گرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔لاہور میں سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ پر 262 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مناواں میں 200، تاجپور میں 151، کاہنہ میں 142، شادی پورہ میں 129 اور مغل پورہ میں 127 اور اپر مال پر 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔جوہر ٹاؤن میں 80، چوک ناخدا میں 60، نشتر ٹاؤن میں 54، اقبال ٹاؤن میں 51، گلبرگ میں 49، ڈیفنس روڈ 45، سمن آباد میں 29، جیل روڈ اور پانی والا تالاب 26، لکشمی چوک اور فرخ آباد میں 24، سگیاں میں 21 اور گلشن راوی میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی پروازیں متاثر ہوگئیں۔لاہور سے کراچی، دبئی، جدہ، ابو ظہبی، استنبول جانے اور آنے والی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ شدید بارش سے پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کو اپنی پروازوں کے بارے میں معلومات لیکر آنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل