2025-11-05@08:52:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3166
«غزہ میں بھی جنگ بندی کا مطالبہ»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران تحفے میں ملنے والا سونے کا لوٹا پیتل سے بدل کر توشہ خانہ میں جمع کروایا گیا، جبکہ اصل وزیراعظم نے اپنے پاس رکھ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ڈنر سیٹ بھی بیچا گیا۔ ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیاکہ 2019 میں کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران جہاں آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے، سکھ کمیونٹی کی جانب سے عمران خان کو ایک خالص سونے کا لوٹا تحفے میں دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ 2 کیس:...
لاہور:مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ https://x.com/MaryamNSharif/status/1953783866247758052 وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز...
پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہیٰ نے امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ معروف میراتھون دوڑ میں شلوار قمیص پہن کر حصہ لیا اور 3 گھنٹے 26 منٹ میں ریس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ وقت قومی لباس میں میراتھون مکمل کرنے کا تیز ترین ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ نے دانش الہیٰ کو اس شاندار عالمی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ چیمپیئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ہم سپورٹس کی ترقی اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Margalla Trail Runners (@margallatrailrunners) مزید پڑھیں: میراتھون رنر مونا خان یونان میں...
راولپنڈی: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کا لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز کے فارم ہاؤس اور ڈیرے پر چھاپے کا معاملہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے چھاپا انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے مارا اور اس دوران 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی سی ڈی ٹیم نے چند افراد کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے بھی حراست میں لیا ۔ دوسری جانب ایم پی اے نعیم اعجاز کے ترجمان کا مؤقف بھی سامنے آگیا اور چھاپے کے وقت کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بنی ویڈیوز بھی جاری کردی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق سی سی ڈی نے بغیر تحقیق کیے فارم ہاؤس پر چھاپا مارا۔ بغیر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اسد طور نے دعویٰ کیاہے کہ اس وقت جتنے بھی لوگ مال بنا رہے ہیں ان سب کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے ؟ 2 ہزار ارب کی آڑ میں پیپلز پارٹی کا بازو مروڑ کر 27 ویں ترمیم میں جو آپ ایڈجسٹمنٹ کرنا چاہتے ہیں کرلیں ، 75 سالوں کی کرپشن ایک طرف اور ان 2 سالوں کی کرپشن ایک طرف ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسد طور کا کہناتھا کہ فہرستیں بن رہی ہیں ، اس وقت جو مال بنا رہے ہیں ان ساروں کی سیاست میں آمد اور پیدائش، وفاقی کابینہ میں شمولیت کا کھرا اسٹبلشمنٹ تک جاتاہے ، کس کو پکڑنا ہے آپ نے سرکار،...
موجودہ حالات کے تناظر میں عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر پاکستان کو دنیا بھر میں بالعموم اور ایشیا میں بالخصوص نہایت اہم مقام حاصل ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے لحاظ سے پاکستان کی حیثیت عالمی سطح پر مسلمہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی عالمی سیاست میں پاکستان کے کردارکو اہمیت دی جا رہی ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خود آگے بڑھ کر پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنا اس امر کا بین ثبوت ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی پرجوش قیادت میں بھارت سے جنگ جیتنے کے بعد پوری دنیا میں نہ صرف پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا بلکہ امریکا، یورپی اور مغربی ممالک میں ہماری...
جنگ زدہ اور مشکلات میں گھرا ہوا ملک افغانستان، جہاں سے اکثر منفی خبریں آتی ہیں، وہاں سے ایک ایسا روشن اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ کہانی ہے سمیع اللہ نامی 11 سالہ نابغہ بچے کی، جو اپنی غیر معمولی ریاضی کی صلاحیتوں کی بدولت نہ صرف افغانستان بلکہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ سمیع اللہ کا تعلق افغانستان کے ایک پسماندہ صوبے لوگر کے ایک سادہ گھرانے سے ہے۔ جب اس کے والد نے اسے ایک مدرسےمیں داخل کرایا، تو وہاں اس نے اردو زبان کے ساتھ ساتھ ریاضی میں ایسی مہارت دکھائی کہ اساتذہ بھی دنگ رہ گئے۔ صرف تیسری جماعت میں پڑھنے والے...
لاہور: پاکستان ریلویز کا کاسمیٹک سرجری پر سارا زور، ریلوے اسٹیشن تو تیزی کے ساتھ اَپ گریڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ ریلوے انفرا اسٹرکچر 10 سے 150 سال پرانہ ہے۔ ریل بوگیوں کی شدید کمی کے باعث مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جانے لگا جبکہ جو ٹرین پٹڑی پر دوڑنے لگے تو وہ حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ بعض ٹرینوں کے اچانک ایئر کنڈیشنڈ سسٹم بھی جواب دے جاتے ہیں، مسافر ٹکٹ ایئر کنڈیشنڈ کوچ کی لیتے ہیں لیکن سفر بغیر ایئر کنڈیشنڈ کے کرنا پڑتا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا گڈز ٹرین اس کو منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے کبھی دہشت گری تو کبھی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ورلڈ بینک نے کہاہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، مگر اس وقت شہر میں صرف 400 سرکاری بسیں چل رہی ہیں۔ 139 نئی بسوں کی شمولیت متوقع تھی، جو تاخیر کا شکار ہے۔ ورلڈ بینک کی 2019 کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، لیکن شہر میں جدید سرکاری بسوں کی تعداد صرف 400 ہے۔ ان میں 300 بسیں پیپلز بس سروس، 80 گرین لائن اور 20 اورنج لائن کی ہیں۔کراچی کی آبادی 2 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، لیکن نئی بسیں اس رفتار سے شامل نہیں ہو رہیں جو شہر کی ضرورت کو پورا کر سکیں۔ رپورٹ...
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ’نسک‘ ایپ کو بغیرانٹرنیٹ ڈیٹا کے مکمل طور پر استعمال کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ایس ٹی سی، موبائلی اور زین، کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد حجاج کرام کے سفر کو آسان بنانا اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانا ہے۔ #Saudi Ministry of Hajj and Umrah activates #Nusuk app for offline use by pilgrimshttps://t.co/7iGmdpcD3b@MoHU_En pic.twitter.com/so6Ywr5A0i — Arab News (@arabnews) August 7, 2025 #Saudi Ministry of Hajj and Umrah activates #Nusuk app for offline use by pilgrimshttps://t.co/7iGmdpcD3b@MoHU_En pic.twitter.com/so6Ywr5A0i — Arab News (@arabnews) August 7, 2025...
مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا جب کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر مودی کی خاموشی اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔ اڈانی کے مالیاتی اسکینڈل پر امریکہ میں جاری تحقیقات نے مودی کے ہاتھ باندھ دیے، مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ سفارتی فیصلے بیرونی دباؤ کی زد میں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بےبس کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور...
کراچی: وسیم اکرم نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا، سابق کپتان نے انھیں نمبر 3 پر بیٹنگ کروانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کو سینیئر بیٹر کی ضرورت پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس کی جانب سے بابر اعظم نے آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 میچ میں حصہ لیا تھا، اس کے بعد کمتر اسٹرائیک ریٹ کو جواز قرار دیتے ہوئے انھیں باہر کر دیا گیا، اب فخر زمان کی انجری پر سینیئر بیٹر کی واپسی کے لیے آوازیں اٹھ رہی ہیں اور سابق کپتان وسیم اکرم بھی یہی چاہتے ہیں۔...
غزہ کی ایک بھوکی بچی کی دل دہلا دینے والی تصویر نے آن لائن ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، نہ صرف اس تصویر کی وجہ سے بلکہ اس غلط شناخت کی وجہ سے جو ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ ’گروک‘ نے کی۔ یہ تصویر جو جنگ سے متاثرہ غزہ میں لی گئی تھی، گروک نے غلطی سے اسے یمن کی بتا دیا، جس سے معلومات کے غلط پھیلاؤ پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ ایف پی کے فوٹو جرنلسٹ عمر القطعہ کی یہ تصویر ایک نہایت کمزور اور بھوکی بچی کی عکاسی کرتی ہے، جہاں اسرائیل کی ناکہ بندی کی وجہ سے فلسطینی علاقے میں قحط کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ تاہم جب صارفین نے گروک سے تصویر کی اصل...
افراد کی طرح ممالک کے بھی قد کاٹھ ہوتے ہیں۔ جو کچھ اہم شعبوں کسی بھی ملک کی پیش رفت یا قدرتی طور پر موجود کچھ امتیازات سے جڑے ہوتے ہیں۔ ان میں جغرافیہ، وسائل، آبادی، ٹیکنالوجی، دفاعی صلاحیت، سفارتی اثر و رسوخ اور ثقافتی اثراندازی کی صلاحیت شامل ہیں۔ آئیے ان حوالوں سے پاکستان کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا محلِ وقوع انتہائی اسٹریٹیجک ہے۔ یہ وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے سنگم پر واقع ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ ابھرتے ہوئے ورلڈ لیڈر چائنا کا سب سے محفوظ اور قریب ترین گیٹ وے بھی ہے۔ ہماری جغرافیائی اہمیت بڑھانے میں انقلاب کے بعد والے ایران کا بھی کلیدی رول...
کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع پشین میں سرانان بازار ایک چھوٹا سا قصبہ ہے مگر اس کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں کا 100 سال پرانا روش ہاؤس۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا یہاں کا روش پشتونوں کی روایتی خوراک ہے جو صرف نمک، پانی اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے مگر ذائقہ ایسا کہ بڑے بڑے شہروں کے پکوان بھی اس کے آگے ماند پڑ جائیں۔ یہ خوراک صرف ایک کھانا نہیں بلکہ ثقافت، سادگی اور مہمان نوازی کا مکمل اظہار ہے۔ اس ہوٹل کی بنیاد آج سے 100 سال پہلے ایک پشتون بزرگ نے رکھی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر تجارت نے پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز کے مختلف سیکشنز کا وزٹ بھی کیا اور سٹیٹ آف دی آرٹ پاسپورٹ پروڈکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی جانب سے جام کمال کو بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر کو جدید پاسپورٹ لیمینیشن اور سکیورٹی فیچرز سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کیا گیا ہے۔
ساؤتھ انڈین فلم ‘رانجھنا’ کا آخری سین 12 سال بعد AI کی مدد سے دوبارہ بنایا گیا اور ریلیز بھی کردیا گیا تاہم فلم کے ہیرو دھنوش کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رانجھنا کے اس سال دوبارہ ریلیز ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کے مرکزی اداکار دھنوش نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دھنوش نے سوشل میڈیا پر کہا کہ اس تبدیلی نے فلم کی اصل روح چھین لی۔ یہ وہ فلم نہیں ہے جس سے میں 12 سال پہلے جڑا تھا۔ AI کے ذریعے اختتام تبدیل کرنا فن اور فنکاروں کے لیے خطرناک مثال ہے۔...
کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تعمیر کیا جانے والا اہم اور طویل المدتی منصوبہ نیو حب کینال مقررہ وقت سے قبل مکمل کرلیا گیا ہے، جسے شہر کے لیے ایک بڑی کامیابی اور تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ گزشتہ بائیس برسوں میں کراچی میں پانی کی فراہمی کا پہلا بڑا منصوبہ ہے۔ افتتاح سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے افسران اور ماہرین کے ہمراہ نیو حب کینال کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا، اور تکنیکی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام، کنسلٹنٹس اور منصوبے کی انجینئرنگ ٹیم بھی موجود تھی۔ ماہرین نے منصوبے کو مکمل طور پر فعال...
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے رواں ایڈیشن کے لیے کوکابُرا کی متنازع سفید گیندوں کے استعمال کو روک دیا۔ گزشتہ برس کے سیزن میں کھلاڑیوں کی جانب سے ان گیندوں کو منفی فیڈ بیک ملا تھا اور ان کو ٹورنامنٹ میں کم اسکور کا سبب قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں گزشتہ سے پیوستہ کے مقابلے میں فی گیند 1.37 رنز کی کمی واقع ہوئی تھی۔ جو کہ چھوٹی طرز کی دیگر لیگز جیسے کہ آئی پی ایل، پی ایس ایل وغیرہ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ جبکہ اس فارمیٹ کا مقصد ہی مزید جارحانہ بلے بازی کو پیش کرنا تھا۔ لیکن ڈینئل ورال اور ٹم ساؤتھی جیسے نئی گیند...
زندگی کی دوڑ میں تھک کر پیچھے رہ جانے اور مختلف سوالوں کی گونج میں عمر کا آخری حصہ گزارنے کی کوشش کرنے والے اولڈ ایج ہوم کے 5 باسیوں نے ایک مِسٹری مووی بناکر سب کو حیران کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمر رسیدہ افراد میں سماعت کی کمی ڈیمینشیا کا باعث بن سکتی ہے؟ برطانیہ کی کاؤنٹی گلوسٹرشائر کے شہر چیلتنم کے مونکسکرافٹ کیئر سینٹر کے بزرگوں نے یہ ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ 72 سے 88 سال کی عمر کے 5 بزرگوں نے نہ صرف ایک دلچسپ مِسٹری فلم کی کہانی لکھی بلکہ خود اس میں اداکاری بھی کی۔ ممکن ہے اپنے خیالوں میں کئی دہائیاں پہلے اپنے ننھے بچوں کے لیے سارا وقت...
ویب ڈیسک : اسلام آباد میں مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت شہری اب آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگیاں کر سکیں گے۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیرمین محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں سی ڈی اے کے مختلف شعبہ جات میں کیش لیس نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ ادارے میں شفافیت اور سہولت کو فروغ دینے کے لیے تمام سروسز کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے ممکن بنائی جائے، کہا کہ پراپرٹی ٹیکس، واٹر چارجز، زمین کی منتقلی، پارکنگ فیس اور دیگر سروسز کی فیسیں اب شہری آن لائن اور ڈیجیٹل طریقے...
جنوبی افریقہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے اور اسرائیل کی "نسلی نسل کشی" کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔ یہ بات جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے منگل کو ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے اسرائیل کی حمایت کی تھی، اب وہ بھی کہنے لگے ہیں کہ یہ سب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا، جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ اسرائیلی حکومت پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ جنوبی افریقہ نے دسمبر 2023 میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت (ICJ) میں ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ "نسل کشی"...
اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ ژالے سرحدی نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں خواتین کی خودمختاری کے خلاف مردانہ رویوں اور ’کاسٹنگ کاؤچ‘ کلچر کے بارے میں کھل کر بات کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار ڈائیریکٹر نےا ن سے کہا کہ اگر وہ اپنی پسند کا کردار پانا چاہتی ہیں تو انہیں بہت سی چیزیں کرنی پڑیں گی، سمجھوتہ کرنا ہو گا اور خواتین تو سونے کے لیے بھی تیار ہو جاتی ہیں آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ ژالے نے بتایا کہ انہوں نے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ، سمیڈا کی کارکردگی، جاری اصلاحات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں ملکی ترقی اور معیشت میں نہایت اہم مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری: اسمال انڈسٹریز کا فروغ، بلاول بھٹو نے معاشی منصوبہ پیش کردیا اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر...
—فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرین تنازع میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یوکرینی حکام نے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر یوکرینی حکام سے وضاحت طلب کرے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین تنازع کا پُرامن حل چاہتا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق بات چیت اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے۔ چین، پاکستان و افریقی ممالک کے جنگجو روس کیلئے لڑ رہے ہیں، زیلنسکی کا دعویٰکیف یوکرین کے صدر ولادیمیر...
سروائیکل کینسر خواتین میں پایا جانے والا ایک سنگین لیکن قابلِ روک تھام مرض ہے، جو بچہ دانی کے نچلے حصے یعنی سروائیکس کو متاثر کرتا ہے۔ یہ بیماری زیادہ تر ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV) کی کچھ خاص اقسام کی وجہ سے ہوتی ہے، جو ایک جنسی طور پر منتقل ہونے والا وائرس ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ پاکستان میں اس بیماری کی شرح بڑھ رہی ہے، اور ہر سال قریباً 5 ہزار سے زائد خواتین اس کا شکار ہو رہی ہیں۔ چونکہ اس کی علامات ابتدا میں ظاہر نہیں ہوتیں، اس لیے زیادہ تر کیسز میں تشخیص بیماری کے آخری مراحل میں ہوتی ہے، جب علاج مشکل ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ سروائیکل کینسر پاکستانی خواتین کو...
ویب ڈیسک :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر حکومتِ پاکستان نے یومِ استحصال پر 5 اگست کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پوری قوم یکجا ہے، کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس وفاقی وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران نے تمام صوبائی حکومتوں کو اس بارے...
موسی وارننگ سٹسم 7برس صرف کاغزی کام : وزیراعظم برہم : ٹایم لائن میں ایک گھنٹہ اضافہ نہیں ہوگا ‘ نظام مزید فعال بنانے کی ہدایت
اسلام آباد +گلگت (خبر نگار خصوصی +نامہ نگار ) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ جیسی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، اس کیلئے ہمیں تیاری کرنی ہے۔ وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصانات پر گہرا افسوس ہے۔ وزیراعظم کے مطابق وہ وفاقی ادارے گلگت بلتستان کی حکومت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اور گورنر گلگت بلتستان...
پچھلے سال انھی مون سون کے دنوں کی بات ہے، جب ایک روز اخبار کھولا تو رانا عبدالرحمان صاحب کی گمشدگی اور پراسرار موت کی خبر پڑھی، دل کٹ کے رہ گیا۔ معلوم ہوا کہ ایک روز پہلے صبح سویرے گھر سے نکلے، مگر نہ تو اپنے دفتر پہنچے اور نہ گھر واپس آئے۔ ان کے اہل خانہ، دوست احباب سارا دن ان کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے، پر کوئی سراغ نہ پایا۔ دوسرے روز یہ اطلاع ان کے چاہنے والوں پر بجلی بن کے گری کہ وہ زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ لاہور سے بہت دور،ان کے آبائی پنڈچک 39 گ ب ستیانہ فیصل آباد کی نہر ان کو اپنی سرد آغوش میں لے چکی تھی۔...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انھوں نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ گلگت میں حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ دنیا بھرکی طرح پاکستان خاص کر گلگت بلتستان کو موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے، ہر سال گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں اضافے کے باعث یہاں کے باسیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گلگت بلتستان 7 ہزار سے زائد بڑے قدرتی گلیشیئرز کا مسکن ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیئرز کو سنگین خطرات لاحق ہیں، بلند درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز کا...
بانی پاکستان تحریک انصاف سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی۔ بانی سے ملاقات کے لئے بہنوں کی آمد بھی متوقع ہے، بانی کی اہلیہ کی فیملی بھی ملاقات کے لئے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی، کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ منگل کو سلمان اکرم راجا، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی اڈیالہ آئیں گے۔ علاوہ ازیں چودھری اویس یونس، چوہدری ظہیر عباس، شمسہ کیانی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں...
صدر ٹرمپ کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ روس سے پیٹرول خرید کر یوکرین جنگ میں اس کی مدد کر رہا ہے جس پر آج بھارت کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی الزام کے جواب میں بھارت کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابلِ اعتماد ساتھی ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات قدیم اور آزمودہ ہیں۔ جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ قومی مفاد اوّلین ترجیح ہے اور روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد میں ہے۔ اس...
پارٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ مودی نے کئی بار کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا تھا کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے گا لیکن چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی عوام کو اسکا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بغیر کسی تاخیر کے فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے اپنے خط میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے چھ سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی "دہلی سے...
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں...
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ رواں ہفتے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کے ساتھ گلاف پھٹنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمایت نے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ ترجمان کے مطابق آنے والے دونوں میں بارشوں کے باعث برفانی جھیلیں بھی پھٹ سکتی ہیں، گلیشیئرز والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ بھی ظاہر کردیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے امدادی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے اگست میں بھی مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی، ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری...
5 اگست یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا نغمہ ’انسانوں کے جہاں میں‘ جاری کردیا ہے، جو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ایک گونج دار پیغام ہے اور کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ *یومِ استحصالِ کشمیر پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری* آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کو سلام اوربھارتی ظلم کے خلاف ایک گونج دار پیغام#dgispr #ispr #KashmirExploitationDay #5August pic.twitter.com/aE5V9wA3Lc — Seyam Musawar Abbasi (@seyammusawar) August 4, 2025 نغمے میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح بھارتی ریاستی ظلم و ستم نے جنت...
درفشاں سلیم نے بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ خفیہ نکاح کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔اداکارہ درفشاں سلیم معروف ڈرامہ سیریل عشق مرشد،کیسی تیری خود غرضی،جیسے آپکی مرضی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں انہوں نے ساتھی فنکار بلال عباس کیساتھ کام کیا ،انکی جوڑی کو سب نے بہت پسند کیا،حال میں ایک انٹرویو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ انکے اور بلال کے خفیہ نکاح کی افواہیں زیرگردش ہیں اس بارے کیا کہیں گی۔اس پر اداکارہ نے پہلی...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج سے سات اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو رہا ہے جو کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے۔ اس دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا باعث بن سکتی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان میں بھی تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جو مقامی سطح پر صورتحال کو متاثر کر سکتی ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ...
لاہور: پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس کی وجہ سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت مون سون کا ایک کمزور سسٹم موجود ہے، جس کے باعث بارشوں کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اُدھر پی ڈی ایم اے نے 4 سے 7 اگست تک دوبارہ شدید بارشوں کے امکان کے...
اسرائیل کے انتہا پسند وزیر ایتمار بن گویر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں سینکڑوں آبادکاروں کے ہمراہ اشتعال انگیز مارچ کیا اور زبردستی داخل ہو کر مذہبی رسومات ادا کیں۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق، اس واقعے میں کم از کم 1251 غیر قانونی آبادکار شامل تھے جنہوں نے اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر تلمودی گیت گائے، ناچ گانا کیا اور عبادات انجام دیں۔ یروشلم کی اسلامی اوقاف، فلسطینی حکام اور یروشلم گورنریٹ نے اس واقعے کو شدید اشتعال انگیزی، مسجد کی بے حرمتی اور فلسطینی نمازیوں کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اس دوران نمازیوں، صحافیوں اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں پر بھی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی...
روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔ روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔ روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق...
پاکستان نے بدلتی ہوئی عالمی سیاسی تبدیلیوں میں اپنی سفارتکاری سے خود کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالا ہے۔ عسکری، اقتصادی اور پبلک ڈپلومیسی کے ذریعے پاکستان نہ صرف اپنے قومی مفادات کا تحفظ بلکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ’’ بدلتی دنیا میں پاکستان کی سفارتکاری اور اس کے اثرات‘‘ کے موضوع ’’ایکسپریس فورم اسلام آباد‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین امور کارجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ ریئر ایڈمرل (ر)سید فیصل علی شاہ ( دفاعی تجزیہ نگار) پاکستان کہ لیے یہ اہم اور موزوں وقت ہے کہ دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات...
اتوار کی صبح جب یہ سطور تحریر کی جا رہی ہیں، ایرانی صدر، محترم مسعود پزشکیان،پاکستان میں موجود ہیں ۔ ایرانی صدر صاحب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف ، کی دعوتِ خاص پر سرکاری سطح پر پاکستان کے معزز مہمان بنے ہیں۔ اُن کا دَورئہ پاک ایران برادرانہ تعلقات میں استحکام کا مظہر ہے کہ پچھلے سال ، ڈیڑھ سال کے دوران کوئی دوسرا ایرانی صدر پاکستان کے دَورے پر تشریف لایا ہے۔ حالیہ اسرائیل، ایران کی بارہ روزہ جنگ کے دوران پاکستان نے جس طرح کھل کر اور سینہ ٹھونک کر ایران پر اسرائیل کی صریح جارحیت کے خلاف ایران کا ساتھ دیا، ایران نے اِس کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اِس شکرئیے کی بازگشت ایرانی پارلیمنٹ...
اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے 666ویں دن پر تل ابیب سمیت اسرائیل بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔ ہزاروں افراد نے تل ابیب کے مرکزی چوک میں جمع ہو کر مطالبہ کیا کہ غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوری معاہدہ اور جنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے حماس کے قیدی کی دہائی، ’ہم بھوکے ہیں، اپنی قبر خود کھود رہا ہوں‘ ’یہ ایک دوسرا ہولوکاسٹ لگ رہا ہے‘ اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق مظاہرے میں موجود یرغمالیوں کے خاندان انتہائی کربناک جذبات کے ساتھ شریک ہوئے۔ایویاتار ڈیوڈ اور روم براسلاوسکی جیسے یرغمالیوں کے اہل خانہ نے کہا ’میرے بچے کی زندگی لمحہ بہ لمحہ ختم ہو رہی ہے۔...
روس میں پھر 7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا انتباہ، قریبی آتش فشاں بھی 600 سال بعد پھٹ پڑا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات (ایمرجنسی سروس) نے کہا ہے کہ روس کے مشرقی علاقے کمچاتکا کے قریبی کرل جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، جس کے بعد 3 علاقوں میں سونامی کی لہروں کا امکان ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو روس کی وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا کہ متوقع لہروں کی اونچائی کم ہے، لیکن پھر بھی شہری ساحل سے دور رہیں۔ بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم (جس نے زلزلے کی شدت 7.0 ریکارڈ کی) نے کہا کہ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روز لاہور پہنچنے کے بعد انہوں نے مزار اقبال پر حاضری دی تھی اور اس کے بعد ان کی صدر مسلم لیگ نواز شریف سے ملاقات بھی ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر پاکستان میں آج مصروف ترین دن گزاریں گے، ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عالمی براداری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی خاموشی فلسطینیوں کی چیخیں سن کر بھی نہیں ٹوٹی، یہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسئلے پر عالمی خاموشی انسانیت کے دامن پر بدنما داغ ہے۔ فلسطینیوں کے درد پر دنیا کی خاموشی اخلاقی بحران کی آئینہ دار ہے۔ میں عالمی بے حسی کی وضاحت نہیں کرسکتا، انسانیت ختم ہوچکی ہے، عالمی برادری میں ہمدردی، صداقت اور انسانیت کا فقدان ہے۔" عالمی برادری سے گوتریس کا شکوہ اور حکمرانوں کو کوسنا بجا ہے، مگر اقوام متحدہ جیسے غیر موثر ادارے کی اب دنیا کو کیا ضرورت...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اہم ملاقاتیں شیڈول کی گئی ہیں۔ دورہ پاکستان پر روانگی سے قبل ایرانی میڈیا...
ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کے روز قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر کم ہونے سے 3ہزار 302ڈالر کی سطح پر آ گئی، جس کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رحجان رہا۔ مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 100روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 900روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 86روپے گھٹ کر 3لاکھ 2ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 900روپے اور 10 گرام...
بالآخر، بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کے طور پر پہلا قومی فلم ایوارڈ ملنے جا رہا ہے، وہ بھی 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بڑے پردے پر قدم رکھنے کے 33 سال بعد۔ اگرچہ انہوں نے گزشتہ 3 دہائیوں میں کئی یادگار اور متاثرکن کردار ادا کیے، تاہم یہ پہلا موقع ہے جب انہیں بھارت کے سب سے معتبر فلمی اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔ یہ اعزاز انہیں 2023 کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ میں ادا کیے گئے دوہرے کرداروں کے لیے دیا جا رہا ہے، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی تھی۔ فلم میں شاہ رخ خان نے ایک فوجی افسر اور ایک ویجیلانٹے (انصاف کے لیے لڑنے والا عام آدمی) کا کردار...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو بھارت کی جانب سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ تحریک انصاف کے لیے ایک شرمناک لمحہ بھی ہے۔ یہ عمل نہ صرف علی امین گنڈاپور کے لیے باعثِ ندامت ہے بلکہ پوری پی ٹی آئی کی سیاسی ناپختگی کا ثبوت بھی ہے۔ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ منہ کھولنے سے پہلے سوچنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔انہوں نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور مؤثر سفارتکاری سے پاکستان کو...
کراچی (سپورٹس رپورٹر) فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر ایک منٹ میں 302فل ایکسٹینشن مکے کامیابی کے ساتھ ٹارگٹ پر ہٹ کیے۔ گنیز ورلڈریکارڈ نے تصدیقی ای میل جاری کردی۔ ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کردیا گیا۔فاطمہ نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر کم سے کم 250مکے مارنے کا ٹارگٹ دیا واضح رہے فاطمہ نسیم نے اپنا پہلا ریکارڈ صرف سات سال کی عمر میں بھارت کو شکست دے کر بنایا تھا فاطمہ 4مرتبہ بھارت کی منجھی ہوء مختلف انسٹرٹکٹرز کو شکست دے چکی ہیںفاطمہ نسیم نے خواہش کا اظہار کیا ہے وہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح کے لیے ایک اہم موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 1 سے 3 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث مقامی ندی نالوں، بالخصوص نالہ لائی میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ادارے نے عوام، خصوصاً نالہ لائی کے آس پاس رہائش پذیر افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور بارش یا ممکنہ طغیانی کی صورت میں تمام ضروری...
2024-25 کے مالیاتی سال کا سورج غروب ہوئے، ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا۔ اسلام آباد میں نئے مالی سال کی صبحیں اس وقت زیادہ خوشگوار محسوس ہوتی ہیں جب وزرا عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اس بار ترقی کی شرح 4.2 فی صد رہے گی۔ شاید یہ سنتے سنتے آئی ایم ایف کے اہلکاروں کے کان پک گئے ہوں گے۔ ان کی بے رحم نگاہیں دیکھ رہی تھیں کہ صرف 32 ارب ڈالرز کی برآمدات اور 26 ارب ڈالر سے زائد کے خسارے پر کھڑی معیشت، کپاس کی فصل میں دنیا میں نام تھا اور اب ایک ارب ڈالر سے زائد کی کپاس بھی درآمد کر لی۔ گنا پیدا کرنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک پہلے کبھی...
اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش ہے جس سے نکلنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اے پی سی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ اور اپوزیشن لیڈرز کی 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کی مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے پر منعقدہ اے پی سی میں طے پانے والے 10 نکات کیا ہیں؟ اپوزیشن اے پی سی کے رہنماؤں نے ملک میں ایک نئے...
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی
برٹش ایشیائی کمیونٹی کے لیے قابلِ فخر لمحہ، عطا الحق کو 10ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا، ہاوس آف لارڈز کی شاندار تقریب میں منیشا کوئرالہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)کمیونٹی قیادت، انسانی خدمت اور بین الاقوامی یکجہتی کا جشن مناتے ہوئے ایک تاریخی موقع پر، برٹش ایشیائی تاجر اور فلاحی شخصیت عطا الحق کو عالمی سطح پر معروف 10 ملین میل پروجیکٹ کا برانڈ ایمبیسیڈر نامزد کیا گیا۔ اس اہم اعلان کا موقع ایک متاثرکن اور ثقافتی لحاظ سے بھرپور تقریب بنی جو ہاس آف لارڈز میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر منیشا کوئرالہ مہمانِ خصوصی اور...
بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) افریقی ملک انگولا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے انگولا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہونے والی اموات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی بلاتاخیر، مفصل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔ Tweet URL ادار ے کے...
سرگودھا؛ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ بھی آ گیا ، گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزا،احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزم اشتہاری قرار
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت مزید :
افشاں رضوان :جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مارچ کا پریس کلب کے باہر دھرنے کا تیسرےروز بھی جاری ہے۔ صبح کے وقت کارکنوں کی بہت کم تعداد دھرنے میں موجود ہے،دھرنے کی قیادت مولانا ہدایت الرحمن کررہے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے حکومت سے 8 مطالبات ماننے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبات نہ ماننے پر اسلام آباد مارچ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔
برطانیہ، امریکا اور 13 دیگر اتحادی ممالک نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس ادارے یورپ اور شمالی امریکا میں قتل، اغوا اور دباؤ ڈالنے کی مہمات چلا رہے ہیں جن کا ہدف مخالفین اور ناقدین کو خاموش کرانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے تہران کی ان مبینہ سرگرمیوں کو قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ایجنسیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں جلاوطن شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔ برطانوی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مصر کے سرکاری دورہ پر قاہرہ پہنچ گئے جہاں انھوں نے تیسرے دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی۔ پرانے منشی نے میری کارکردگی دیکھتے ہوئے کہا علیٰحدہ آفس قائم کریں میں آپ کو بہت سارے کیس لا کے دوں گا، اکیلے کام کرنے کا تجربہ بھی ٹھیک رہا مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی، وزیرِ دفاع اور کمانڈر اِن چیف سے ملاقاتیں کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیئرمین و ایم ڈی سوئز کینال اتھارٹی ایڈمرل اسامہ...
ڈھائی ہزار سال پرانی سائبیرین ’آئس ممی‘ پر موجود ٹیٹوز نے جدید ٹیٹو آرٹسٹس کو چیلنج کر دیا۔ حالیہ ہائی ریزولوشن اسکیننگ نے ان پیچیدہ ٹیٹوز کا انکشاف کیا ہے جو ایک جدید ٹیٹو آرٹسٹ بھی مشکل سے تخلیق کر پاتا۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانگ کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ٹیٹوز ایک ایسی جنگجو ثقافت کے راز کھولتے ہیں جس کی نشاندہی ہمیں قدیم ماضی سے ملتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تحقیق جریدے اینٹیکوئٹی میں شائع ہوئی۔ پیچیدہ ٹیٹو ڈیزائن اس ‘آئس ممی‘ پر، جو ایک عورت کی ممی ہے، ٹیٹوز میں شیر کی شکل کے...
فلسطینی مزاحمتی فورسز نے اپنی تازہ مزاحمتی کارروائی میں خانیونس میں واقع قابض اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں واقع اہم صیہونی اہداف کے خلاف الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس کے ہمراہ انجام پانے والے کامیاب مشترکہ آپریشن کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں القسام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران خان یونس شہر کے جنوب میں واقع موراگ کوریڈور پر قابض اسرائیلی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کے مطابق الجہاد الاسلامی فی فلسطین اور...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ سمبلی میں سینیٹ ضمنی الیکشن میں مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوچکی ہیں، ان کے مدقابل اپوزیشن کی امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووت حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے صرف ایک ووٹ حاصل کیا جب کہ سینیٹ ضمنی الیکشن میں دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کیلئے صبح 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوا اور یہ سلسلہ شام 4 بجے تک جاری رہا، ایوان میں خفیہ رائے شماری کے تحت بیلٹ پیپرز...
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے مقدمات میں اپنے بھتیجے راشد شفیق کو 10، 10 سال قید کی سزائیں معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 افراد کو سزائیں، فواد چوہدری و دیگر بری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فیصل آباد میں لاتعداد لوگوں کو سزائیں سنائی گئیں جن میں میرا بھتیجا راشد شفیق بھی شامل ہے، انہیں 2 مقدمات میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جو فیصل آباد میں موجود ہی نہیں تھا، ہمارا فیصل...
اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں نے غزہ میں جاری مظالم پر اپنی ہی حکومت کے خلاف آواز بلند کر دی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر فوری طور پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں۔ اسرائیلی معاشرے کے فنکار، مصنفین اور دانشوروں کی ایک بڑی تعداد نے حالیہ دنوں میں ایک مشترکہ احتجاج کے دوران کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری حملے ناقابلِ قبول ہیں اور عالمی برادری کو ان مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے غزہ میں نسل کشی کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں، ٹرمپ کی قریبی اتحادی بھی اسرائیل کیخلاف بول پڑیں مظاہرین...
امریکی خلائی ادارے ناسا کے قائم مقام سربراہ اور امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آئندہ ساڑھے 3 سال کے اندر چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال ہم چاند کے گرد ایک مشن روانہ کریں گے، جس میں لینڈنگ نہیں ہوگی، لیکن اس کے بعد قریباً ایک سال کے اندر ہم چاند پر لینڈ کریں گے۔ اور یہ سب کچھ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودہ صدارت کے اختتام سے قبل مکمل ہوگا۔ مزید پڑھیں: خاتون خلا باز کی قیادت میں ناسا کا نیا خلائی مشن روانہ ہونے کو تیار انہوں نے مزید کہا کہ ناسا چاند پر ایک بیس کیمپ قائم...
حمیداللہ بھٹی فرانس کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرناایک اہم عالمی پیش رفت ہے جس کے غیر معمولی نتائج سامنے آ سکتے ہیں کیونکہ فرانس کا اہم عالمی کردار ہے ۔یہ جوہری ملک یورپی یونین کے فیصلوں پر نہ صرف اثر انداز ہونے کی اہلیت وصلاحیت رکھتا ہے بلکہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں شامل ہے جن کے پاس ویٹوپاور ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی دفاعی تنظیم نیٹوکا بھی فعال رُکن ہے۔ اسی لیے فرانس کی طرف سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کاعلان بہت اہم ہے۔ اگرچہ کچھ حلقے اِس اعلان کو ایک بڑی پیش رفت قرار دینے پر مُصر ہیں تو غیر جانبدارحلقے اِسے فلسطینیوں سے حُب کی بجائے اندرونی دبائو کاشاخسانہ...
اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔
لاہور میں سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طیب چوہدری کی جانب طالب علم کو بےعزت کرنے کی وائرل ویڈیو پر اداکارہ و میزبان مشی خان نے شدید درعمل دیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر طیب چوہدری پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک طالب علم کو پوری کلاس کے سامنے لیپ ٹاپ نہ ہونے پر مبینہ طور پر تضحیک اور بےعزتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے استاد کے رویے کو غیر اخلاقی اور تعلیم کے ماحول کے منافی قرار دیا جبکہ طالب علم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ A post common by Fazil. (@wydfaxil)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس نئے پروگرام کے تحت 2000 ہنرمند افراد کے لیے رجسٹریشن کا آغاز اسی ہفتے منگل کے روز کیا گیا، جن میں مہمان نوازی، خوراک و مشروبات اور انجینئرنگ جیسے شعبوں کے ماہر افراد شامل ہیں۔ افغانستان کے 34 صوبوں سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان اپنے تجربے اور اسناد جمع کرا سکتے ہیں، جن کی اہلیت کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ رجسٹریشن پروگرام ایک ایسے وقت پر شروع کیا گیا ہے، جب پڑوسی ممالک خاص طور پر ایران اور پاکستان سے کم از کم 15 لاکھ افغان باشندوں کو زبردستی واپس بھیجا گیا ہے۔ یہ وطن واپسی ایسے حالات میں ہوئی ہے، جب افغانستان کو معاشی اور انسانی...
گلگت: محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری کردیا جہاں طوفانی بارش اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں حالیہ ہفتے میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث گلیشیائی سیلابوں کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شدید بارشوں کے باعث گلیشیئرز اچانک پگھلنے سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کے اس سرکلر کو غیرآئینی قرار دیا ہے جس کے تحت پنشنر والد کی وفات کے بعد طلاق یافتہ بیٹی کے پنشن کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ جسٹس عائشہ ملک کی جانب سے 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں سندھ حکومت کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے قرار دیا گیا کہ یہ سرکلر اپنے آغاز سے ہی غیر آئینی اور کسی قانونی اثر کے بغیر ہے اور اسے پنشنر کی وفات کے وقت زندہ رہنے والی بیٹی کے پنشن کے حق کو ختم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ نے قرار دیا کہ پاکستان...
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری
اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ صحت مند وزن برقرار رکھنے اور بے وقت کی بھوک پر قابو پانے کے لیے کچھ غذائیں بطور ’سپرفوڈز‘ مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ یہ غذائیں نہ صرف جسم کو ضروری غذائیت فراہم کرتی ہیں بلکہ میٹابولزم کو بہتر بنا کر چربی گھٹانے میں بھی معاون ہوتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 غذائیں جو گردوں کو خرابی سے محفوظ رکھتی ہیں سپرفوڈز ایسی غذائیں ہیں جو قدرتی طور پر فائبر، وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر مفید اجزا سے بھرپور ہوتی ہیں اور مستقل بنیاد پر استعمال کرنے سے موٹاپے اور دیگر دائمی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق درج ذیل سپرفوڈز وزن کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بیریز اسٹرابیری، راسپبیری اور بلیوبیری...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی کے ہاسٹل سے گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کی جب کہ وکال نے کچہری میں وکلا نے یونیورسٹی کے سیکورٹی انچارج کرنل ریٹائرڈ ندیم پر تشدد کیا۔ طالب علموں کے وکیل ریاست علی آزاد کیجانب سے ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا، 29 طالب علم اسوقت پولیس کی حراست میں ہیں، جو جو دفعات لگائی گئی ان میں سے بس ایک دفعہ ناقابلضمانت ہے۔ ریاست علی آزاد کے دلائل مکمل ہونے کے بعد صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ کیا یونیورسٹی پر بھی کوئی قانون لاگو ہوتا ہے؟ پہلےایڈمیشن دیا گیا کمرے الارٹ کئے گئے، کرائے دار کو...
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...
معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت فتنتہ الخوارج و ہند سے ہائبرڈ جنگ کا سہارا لے رہا، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت معرکۂ حق میں شکست کھا چکا ہے اور اب فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند جیسے پروکسیز کے ذریعے ہائبرڈ وار کا سہارا لے رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 16ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات اور خطاب کیا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ‘‘بلوچستان کی ترقی، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے۔‘‘اس ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سول سوسائٹی کے نمائندے، سرکاری افسران، دانشور، صحافی اور نوجوانوں سمیت...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، اس سال بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد قیمتی جانیں ضایع ہوچکی ہیں، جب کہ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والا نقصان 60 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کئی دیہات یا تو زیرِ آب آگئے ہیں یا مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔ فصلیں، جو کٹائی سے محض چند ہفتے دور تھیں، بہہ گئی ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار دیہی آبادی پر مزید بوجھ پڑا ہے۔ ہر سال مون سون کی بارشوں سے ملک کے کسی نہ کسی حصے میں سیلاب ضرور آتا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ مون...