2025-09-18@04:20:49 GMT
تلاش کی گنتی: 34497
«مزمل اسلم نے کہا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: فلسطین کے قاضی القضاۃ (چیف جسٹس) ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی سربراہی میں 4 رکنی وفد نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی بھی شریک تھے۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ ملت فلسطین کی حمایت دین، نسل، عقیدہ اور ثقافت سے بالاتر ہو کر ایک انسانی و اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ جب پارٹی کے منتخب عہدیداران کو مسلسل عہدوں سے ہٹایا جا رہا ہو اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دیا جا رہا ہو، ایسے ماحول میں کسی بھی مفاہمتی عمل کا آغاز ممکن نہیں۔یہ بات انہوں نے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم بات چیت کے مخالف نہیں، مگر ہمارے اپوزیشن لیڈرز کو ہٹایا جا رہا ہے، ہمارے ارکان کو نااہل قرار دیا جا رہا ہے، ایسے میں مذاکرات کی کوئی بنیاد باقی نہیں رہتی۔انہوں نے افواجِ پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دفاع اور حالیہ صورتحال میں...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نواز شریف اس نظام سے بالکل مطمئن ہیں اور اس نظام کے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ...
پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان کے...
انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں سیلابی پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے اور حکومت سندھ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ پانی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں جب کہ گڈو، سکھر، کوٹری اور مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجند بیراج پر پانی کا ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479...
سپریم کورٹ نے منشیات فروخت کے ملزم فرمان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف چالان تاخیر سے کیوں جمع ہوا؟ کیا اتنی بڑی انکوائری تھی جو اتنا وقت لگ گیا؟ یہ بھی پڑھیں:ایس آر او کا اجرا عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم منشیات کی پوڑیاں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس پر اسمگلنگ کا کوئی الزام نہیں، لیکن جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ منشیات کی برآمدگی پر سیکشن 9 سی لگ جاتا ہے، یہاں ضمانت کا کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکیل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہزیب کا اثاثہ ہے۔ پاکستان کے رضاکار...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے انتخابات میں 3 میں سے 2 بڑے امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو ڈیموکریٹ ظہرن ممدا نی اگلے میئر بن سکتے ہیں۔ تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون سے امیدواروں کو دستبردار دیکھنا چاہتے ہیں۔ جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کسی امیدوار کو دستبردار ہونے کا کہا ہے، تو ٹرمپ نے کہا: ’نہیں‘ کہا، مگر ساتھ ہی خواہش ظاہر کی کہ ایسا ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی کو ابتدائی جیت کے بعد اسلاموفوبیا کا سامنا انہوں نے کہا:...
کئی جنگیں ختم کرائیں مگر یوکرین تنازع سب سے مشکل ہے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے جنگ بندی کے حوالے سے بات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی ٹیک صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ ایک عشائیے کے دوران گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں پیوٹن سے بات کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے دوران گفتگو جنگیں رکوانے کی بات دوبارہ دہراتے ہوئے کہا کہ میں نے سات جنگیں رکوائیں اور یہ توقع کی تھی کہ روس-یوکرین تنازعہ کو حل کرنا آسان ہوگا، لیکن یہ معاملہ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا۔ انہوں نے یورپی رہنماؤں...
پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنماؤں خواجہ آصف اور حینف عباسی کے درمیان ان دنوں بیانات کی ایک جنگ جاری ہے جس کی اصل وجوہات کے بارے میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید یاد رہے کہ خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے حلقے میں تجاوزات ہوچکی ہے اور دریاؤں کی جگہ پر گھروں کی تعمیر کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیوروکریسی ملک سے باہر جائیدادیں بنانے میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف کے اس بیان کے بعد مسلم ن کے رہنما و وفاقی وزیر...
کراچی: سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ اگر سمندر کو مناسب مقدار میں پانی نہ دیا گیا تو ہمارا ایکو سسٹم رک جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر کو پانی دینا نہ صرف ماحولیاتی توازن کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے ساحلی زندگی اور زرخیزی بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پانی کی کل ضرورت 127 ملین ایکڑ فٹ (ایم ایف) ہے، لیکن تمام سیلابی پانی کو ملا کر بھی صرف 115 ایم ایف دستیاب ہوتا ہے۔ جب اپنی ضرورت کا پانی پورا نہیں، تو سمندر کو بچانے کے لیے کہاں سے دیں گے؟ جام خان شورو نے پانی کی ترسیل...
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے ممالک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر مسائل ہوں گے اور کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈو کے دورے کے موقع پر دارالحکومت کوئیٹو میں میڈیا کو بتایا کہ امریکا نے ان ممالک کو آگاہ کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتیجے میں مزید مسائل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام ممالک کو بتایا ہے کہ اگر آپ لوگ اس سے تسلیم کرتے ہیں تو یہ سب جعلی ہے، یہ حقیقی نہیں ہے، اگر آپ نے یہ کیا تو آپ مسائل پیدا کر رہے ہیں۔...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پچھلے دورِ حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلتے تو مدت پوری کرتے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وزیر دفاع خواجہ آصف سے سوال کیا گیا کہ بار بار تسلسل کی بات ہو رہی ہے، آپ مری کی میٹنگ میں موجود تھے، کس تسلسل کی بات ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں کوئی ایسی بات نہیں ہوئی، یہ محض کسی ذہن کی اختراع ہے جو میٹنگ میں موجود بھی نہیں تھا، یہ بات صرف میڈیا کی ایجاد ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ مری میٹنگ میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔ ہم نے اس میٹنگ میں ملک کی موجودہ صورتحال...
بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
اٹک: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پنجاب کے ضلع اٹک میں واقع ڈھوک سلطان-03 کنویں میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ پی پی ایل کے مطابق ڈھوک سلطان بلاک میں ہونے والی تاریخی دریافت نہ صرف پی پی ایل اور اس کے شراکت دار گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے بلکہ پوٹھوہار خطے میں قدرتی طور پر فریکچرڈ کاربونیٹ میں تیل کی دوسری گہری دریافت ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دریافت ارضیاتی، جیو طبیعاتی اور ریزروائر انجینئرنگ ڈیٹا کے تجزیوں اور انضمام کا نتیجہ ہے جس سے کنویں کے ڈیزائن کو بہتر بنا کر کھدائی کی دشواریوں پر قابو پایا گیا۔ پی پی ایل نے ڈھوک...
گلگت: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف...

چینی سرمایہ کاری کے لیے پاکستان میں تمام سہولیات دستیاب ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری پاک-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ وینچرز کے مواقع میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کریں گے اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر دستیاب رہیں گے۔ شہباز شریف نے پاک-چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا، فولاد سے مضبوط...

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے پاک چین تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے حالیہ دورہ چین کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے نے پاکستان اور چین کے تعلقات کو نئی اور بے مثال بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ دوسری پاک چین بزنس ٹو بزنس (B2B) انویسٹمنٹ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت سی پیک 2.0 کی ترقی کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ مزید پڑھیں: چینی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم ہے؟ انہوں نے وضاحت کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا محور بی ٹو بی شراکت داری، صنعتی ترقی، علاقائی روابط میں اضافہ اور قراقرم...

چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین...
ا پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان تعلقات میں دراڑ پڑنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی، اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پارٹی قیادت سے ناراض ہو کر بلوچستان روانہ ہو گئے ہیں۔ اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اختلافات کی بنیاد قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے منصب پر پیدا ہونے والی کشمکش ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ محمود اچکزئی کو یہ بات ناگوار گزری کہ عدالت سے حکمِ امتناع (اسٹے آرڈر) ملنے کے باوجود عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی رہنماؤں نے اچکزئی سے کہا تھا کہ وہ میڈیا...
فلسطین کے چیف جسٹس ڈاکٹر محمود صدقی عبد الرحمان الہباش کی قیادت میں ایک چار رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امام مسجد اقصیٰ اور امام مسجد ابراہیمی سمیت دیگر ممتاز مذہبی شخصیات بھی شریک تھیں۔ یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت میں ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی وفد نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی ظاہر کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے فلسطینی کاز کے...
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔ یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت اب پارلیمانی ایکٹ کے تحت پانچ سال مقرر کی گئی ہے، لہٰذا اسے توسیع کہنا درست نہیں۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت بلاوجہ سیاسی یا عوامی بحث کا موضوع بنائی جا رہی ہے، حالانکہ یہ معاملہ پارلیمان پہلے ہی طے کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اب آرمی چیف کی مدت 5 سال ہے، جو 2027 میں مکمل ہوگی۔ اس کے بعد اگر ضرورت پڑی تو توسیع یا نئے تقرر کا فیصلہ اُس وقت کی حکومت کرے گی۔ رانا ثناء اللہ نے تاریخی پس...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی مدت ملازمت 2027ء میں پوری ہوگی اس کے بعد ایکسٹینشن کا سوال پیدا ہوگا، عاصم منیر نے 78 سال میں اس قوم کو معرکہ حق کی صورت میں فخر کرنے کا موقع دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پوری دنیا میں آرہی ہے، ستلج اور راوی خشک ہوچکے تھے وہاں پانی بہت آیا ہے، حکومت نے اس مرتبہ ٹیم ورک کیا ہے اس لیے جانی نقصان کم سے کم ہوا ہے، حکومت کے تمام اداروں نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا ہے، لاکھوں افراد کو نکالا ہے اگر حکومت الرٹ نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہوتا۔ انہوں ںے کہا...
سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما...
وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، جو بھی غلط فہمی ہے آپس میں بیٹھ کر دور کریں۔ وی نیوز سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تسلسل کے حوالے سے بات کی تو یہ کتنا تسلسل ہوگا؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ تسلسل کسی شخصیت یا عہدے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ موجودہ نظام اور حکومت کا تسلسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے،...

سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد
سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
تعلیمی اداروں میں شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائیں ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر بیکن ہاوس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ، بیکن ہاوس سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری اور علی قصوری سمیت سی ڈی اے کے ڈی جی انوائرمنٹ سمیت سنئیر افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر اسلام آباد میں...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ انسانیت کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ اس اہم ملاقات میں شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے وفد کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وقت سے...
شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل میمن نے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات کسی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جمعرات کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کریں گے، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی یورپی رہنما بھی ٹرمپ سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر فرانس کی میزبانی میں تقریباً 30 ممالک ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ روس کے ساتھ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی پر بات چیت...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ جتنی مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے ہمیں اتنا ڈیلی الاؤنس لینےکا کہا جارہا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے کے ڈیلی الاؤنس کی بات کرنا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو مزدور کی دیہاڑی نہیں ہے اور ہمیں ڈیلی الاؤنس دینے کا کہا جا رہا ہے، یہ ہماری بے عزتی ہے، اس سے بڑھ کر آپ کسی کی کیا بے قدری کریں گے۔ کھلاڑیوں کا مزید کہنا ہے کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا اور اب اسے مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم کرنے کی بات کی جارہی ہے۔ کھلاڑیوں نے موقف...
پشاور: امریکی فارن سروس کے تجربہ کار افسر ٹام ایکرٹ نے قونصلیٹ جنرل پشاور میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔ پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الاُمور نیٹلی بیکر نے ٹام ایکرٹ کی پشاور میں آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ پشاور میں ریاستہائے متحدہ امریکا کی نمائندگی کرنے والے نامور سفارت کاروں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹام اُن ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے نہایت موزوں شخصیت ہیں، جو پاکستان کی آزادی سے شروع ہونے والے ہمارے سفارتی تعلقات کا تاریخی تسلسل برقرار رکھنے اور خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایسے نئے تعلقات اُستوار کرنے میں اپنا کردار ادا...
کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر بننے والا سی آئی پی لاؤنج یورپ سے بہتر ہوگا جس کا افتتاح 30ستمبر کو کیا جائے گا جبکہ سکھر، حیدرآباد و دیگر شہروں کے اسٹیشن بھی جدید بنائے جا رہے ہیں۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجر و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سہولت مہیا کی جا رہی ہے، 155 اسٹیشنز کو سولرائز کرنے جا رہے ہیں، 60 فیصد ہو چکے ہیں جبکہ کراچی کے 27 اسٹیشن سولرائز ہونے کے اقدامات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 2ارب کی فنانسنگ سے کراچی تا روہڑی ریل ٹریک کو...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ’’پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو)‘‘ اور ’’گوگل ڈیجیٹل صحافت اسکالرشپ پروگرام‘‘ کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلرز، وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری آئی ٹی نور محمد سموں، سی ای او ٹیک ویلی عمر فاروق، گوگل ایشیا کے سربراہ پال ہچنگس اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام (پی آئی ٹی پی-ٹو) کا...
ہالی ووڈ کی ہمیشہ فِٹ اور اسٹائلش اسٹار جینیفر اینسٹن نے بالآخر اپنی جوانی کا راز کھول ہی دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 56 برس کی عمر میں بھی چمکتی دمکتی اینسٹن کو دیکھ کر مداح اکثر یہی سوچتے ہیں کہ آخر یہ جادو کیسے ہے؟ اپنے نئے ڈرامہ سیریل The Morning Show کے سیزن 4 کی ریلیز سے پہلے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ بڑھاپے کو شکست دینے کی کنجی صرف ایک ہے کہ خود سے محبت، مثبت سوچ اور کبھی ہمت نہ ہارنا۔ جینیفر نے مذاق میں کہا کہ وہ خود کو صرف قسمت پر نہیں چھوڑ دیتیں، بلکہ جم میں پسینہ بہاتی ہیں، روزانہ ورزش کرتی ہیں، اور فیشلز و اسکن...
شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سمیت مختلف جماعتوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 8 ستمبر کو بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قرآن کہتا ہے کہ ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مگر ہمیں سمجھ نہیں آ رہا کہ ہم نے کیا جرم کیا ہے؟ ہم نے جلسے میں ایسا کیا کہا تھا کہ ہمیں اس سانحے کا سامنا کرنا پڑا؟ انہوں نے کہا کہ 75 سال گزر گئے لیکن آج بھی عوام غلامی کا طوق اٹھائے ہوئے ہیں۔ ہم آقا و غلام کا رشتہ...

پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ
پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد() صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھاری امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کی 16ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے انڈیا کی جگہ امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،پاکستان اس موقع سے صرف اسی صورت فائدہ اٹھا سکتا ہے جب مربوط پالیسی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کام کریں،موجودہ معاشی تناظر میں عالمی مارکیٹ پاکستان کو ایک دہائی میں ایک بار ملنے والا موقع فراہم کر رہی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خیبر پختونخوا پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر ملزم کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس حسن رضوی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ملزم برا انسان ہوگا لیکن اس کے کچھ حقوق بھی ہے، کیا پولیس نے مریض کی گرفتاری سے قبل ہسپتال یا ڈاکٹر سے اجازت لی۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ کیا پولیس بستر مرض سے کسی سے کو ایسے گرفتار کر سکتی ہے، ملزم کا ریڑ کی ہڈی کا آپریشن ہوا تھا، آپریشن کے بعد ملزم چل پھر نہین سکتا ہے۔ جسٹس شہزاد ملک نے کہا کہ پولیس رپورٹ میں لکھا کے ملزم آپریشن کے بعد صحت یاب...
تحریک تحفظِ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی اور حالیہ آئینی معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تحریک کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم جس ادارے کے باہر کھڑے ہیں، یہ انصاف دینے والا سب سے بڑا ادارہ ہے لیکن آج اسی کے ججز خطوط لکھنے پر مجبور ہیں کہ عدلیہ آزاد نہیں رہی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے احاطے کو کرائم سین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی ادارہ سیاسی جماعتوں کو انتقام کا نشانہ بنانے میں استعمال ہوا ہے، یہاں بھٹو کو پھانسی دی گئی اور سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھینے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ نواز کھوکھر مزید کہا کہ...
لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
لاہور ہائی کورٹ میں جنات کےذریعے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے آئی جی پنجاب کو مغویہ کو بازیاب کرانے کی مہلت دے دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کی، عدالت عالیہ نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جہاں بچی کا معاملہ آجاتاہے وہ کیوں اہمیت نہیں رکھتا، کیا پولیس پہلے کام نہیں کرسکتی، گھر والوں کا عجیب وغریب مؤقف ہے کہ بچی کو جنات لے گئے۔ عدالت نے کہا کہ اس قسم کے معاملے میں تفتیش تو گھر سے شروع ہونی چاہیے، سی سی پی او کی پیش کردہ رپورٹ تھانے میں بیٹھ کر لکھی گئی، تفتیشی افسر نے پہلے کیوں...
کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حلقہ کھڈہ کے تحت اقصیٰ مسجد میں عظیم الشان خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کے علما اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی معروف مذہبی رہنما اور مہتمم جامعہ صدیقیہ مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت کی بقا کا راز عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی صرف دین سے جڑنے میں ہے اور امت کو موجودہ حالات میں سیرت نبوی سے رہنمائی لینا ہوگی۔ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا نور الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کو اپنی قیادت علما کے سپرد...
اسلام آباد( صغیر چوہدری )اسلام آباد میں واقع “ویژن پاکستان” عمارت نے آرکیٹیکچر کا عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔ویژن پاکستان عمارت کو 16ویں ایوارڈ سائیکل کے تحت 7 ممالک کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔یہ عمارت ڈی بی سٹوڈیز نے جدید خطوط پر ڈیزائن کی ہے۔پاکستانی و عرب فنِ تعمیر سے متاثرہ یہ عمارت پسماندہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے خیراتی ادارے کا مرکز ہےاسلام آباد میں قائم “ویژن پاکستان” نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ ہے”ویژن پاکستان” کی عمارت، آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے ڈیزائن کی ہے آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے کہا کہ یہ عمارت...
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے صوبہ پوٹھوہار کے قیام کے لیے باضابطہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے دیرپا حل کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ زاہد ملک نے کہا کہ جس طرح صوبہ ہزارہ اور صوبہ بہاولپور کا مطالبہ عوامی خواہشات کی ترجمانی کرتا ہے، اسی طرح پوٹھوہار کے عوام کو بھی صوبہ ملنا چاہیے۔ اسلام آباد اور اس کے اردگرد کے علاقے دیہی اور شہری سطح پر غیر منصفانہ اور غیر مساوی تقسیم کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے...
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو 400 روپے جیسی معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی توہین ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے حکام کی جانب سے ملنے والے الاؤنس پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 400 روپے کا ڈیلی الاؤنس زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ 400 روپے تو ایک مزدور کی یومیہ دیہاڑی بھی نہیں بنتی، اور قومی کھلاڑیوں کو اس معمولی رقم پر کھیلنے کی پیشکش ان کی بے قدری اور توہین ہے۔ ان کے مطابق پہلے بھی ڈیلی الاؤنس وقت...
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے جامع جنگ بندی معاہدے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی شق بھی شامل ہے۔ تاہم اسرائیل نے اس پیشکش کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنے پرانے مؤقف کو دہرایا ہے۔ خلیجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حماس نے گزشتہ روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ غزہ میں ایک پائیدار اور مکمل جنگ بندی کے لیے تیار ہے، تاہم غیر مسلح ہونے کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ یہ صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد ممکن...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دینے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کا جلد سراغ لگا کر، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے، سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔...
SUDAN: سوڈان کے مسلح گروپ کے زیرقبضہ مغربی علاقے میں بارش نے تباہی مچا دی ہے جہاں پورا گاؤں ملیامیٹ ہوگیا اور ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ مسلح گروپ نے لاشیں نکالنے اور ریسکیو کے لیے بیرونی مدد کی اپیل کی ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مسلح گروپ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی نے کہا کہ دارفر ریجن کے پہاڑی علاقے جبل مارا میں گاؤں تارسین تباہ ہوگیا ہے جہاں صرف ایک شہری کو بچالیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلح گروپ نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی فلاحی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لاشیں نکالنے کے لیے مدد فراہم کریں جہاں جہاں بحق ہونے والوں میں مرد و خواتین اور...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے میں بڑھتی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کو نکالنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے گورنرہاؤس پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کانفرنس سے بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں سیرت النبیﷺ کانفرنس کی میزبانی بلاشبہ میرے لئے باعث فخر و قابل اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیرت نبوی ﷺ صرف عالم اسلام نہیں بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نمونہ حیات ہے، حضور...
متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک کم از کم 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ’کمیٹی برائے معذور افراد کے حقوق کے مطابق قریباً 40 ہزار 500 بچے جنگ سے متعلق نئے زخموں کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے نصف سے زائد بچے معذوری کا شکار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو عبیدہ شہید ہوگئے، اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جاری آپریشن کے دوران دیے جانے والے انخلا...
بھارتی ریاست بینگلورو کے محض میٹرک پاس ایک پروف ریڈر نے ثابت قدمی اور صبر سے 25 برسوں میں ایک کروڑ روپے کی بچت کر کے مثال قائم کردی ہے، ان کی کہانی ریڈٹ پر وائرل ہوئی، جہاں ہزاروں صارفین نے ان کی سادگی اور مالی نظم و ضبط کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروف ریڈر نے سن 2000 میں صرف 5 ہزار روپے کے ساتھ عملی زندگی کا آغاز کیا اور ابتدائی تنخواہ 4,200 روپے تھی، جو وقت کے ساتھ محنت اور مستقل مزاجی سے بڑھ کر 63 ہزار تک جا پہنچی۔ انہوں نے زندگی بھر سادہ طرزِ زندگی اپنایا، گھر یا گاڑی خریدنے کے بجائے کرایے پر رہائش اختیار کی اور خرچ کے بجائے بچت کو ترجیح دی۔...
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
بیجنگ: ایس سی او اجلاس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے تیانجن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان–چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پاکستان کی بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو اسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانے کے بے پناہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا معائنہ بھی کیا اور اسے چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خودکار منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا...
ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک نے شوبز کی چمک دمک کے پیچھے تاریک چہرے کو بے نقاب کرکے رکھ دیا۔ ڈراما "الزامِ عشق” سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے والی نووارد اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے کیریئر اور انڈسٹری کے تلخ تجربات کے بارے میں ایک انٹرویو میں بے باکی سے بات کی۔ ماریہ نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا کچھ غلط نہیں ہوا لیکن میں نے دوسروں کی ہولناک کردینے والی کہانیاں سنی ہیں۔ اداکارہ ماریہ ملک نے مزید کہا کہ شو بز کی چمک دمک کے پیچھے کئی اندھیرے پہلو بھی چھپے ہیں، جنھیں سن کر دکھ ہوتا ہے۔ ماریہ ملک نے بتایا کہ شکر ہے میرے ساتھ کبھی کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ایسے...
معروف اداکارہ کومل عزیز نے بالآخر اپنے عروج کے دور میں شوبز دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی تلخ وجہ بتادی۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کومل عزیز نے بتایا کہ شوبز میں کبھی بھی پیسوں کا مسئلہ نہیں رہا تھا اور میں اپنے بزنس سے بھی اچھا کما رہی تھی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ شوبز چھوڑنے کی وجہ مالی نہیں تھی بلکہ انڈسٹری کا ماحول دن بدن ناقابلِ برداشت ہوتا جا رہا تھا۔ کومل عزیز نے صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہاں پڑھے لکھے لوگوں کے لیے فضا سازگار نہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ شوبز میں کام کے اوقات بھی طویل ہوتے ہیں پھر سیاست بہت ہے اور نہ وقت پر کھانا ملتا ہے اور نہ صفائی کے کوئی...
پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے۔ انہوں نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں توسیع کے لیے ان سے بہتر اور کون ہو سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 2027 تک اپنے منصب پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کوئی نئی بات نہیں، قانون میں ترمیم ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے صوبوں کا قیام، این ایف سی ایوارڈ فارمولے میں تبدیلی، رانا ثنااللہ کھل کر بول پڑے انہوں ںے کہاکہ نئے صوبوں کی بات ہم...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ان کا وزیر دفاع خواجہ آصف سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے، خواجہ آصف کو نشان امتیاز دیں یا نشان جرات مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی سے سوال کیا گیا کہ ان کا وزیر دفاع خواجہ آصف سے کیا اختلاف ہے؟ جواب میں حنیف عباسی نے کہا کہ ان کا خواجہ آصف کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید حنیف عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف سینئر اور بزرگ سیاستدان ہیں، میں صرف اپنا مؤقف بیان کرتا ہوں، میں بھی اسمبلی میں...
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ میں یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات کیلئے تیار ہوں اور اگر زیلنسکی ماسکو آنا چاہیں تو ملاقات ممکن ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے مخالف ہیں اور ہم یوکرین کے علاقوں پر قبضے کے لیے نہیں بلکہ وہاں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا اگر زیلنسکی سے ملاقات مناسب طریقے سے پلان کی جائے تو میں ان سے ملنے کے لئے تیار ہوں۔ ولادیمیر پیوٹن نے کہا چین کا حالیہ دورہ مثبت اور نتیجہ خیز رہا۔ چین سمیت دنیا بھر مین توانائی کی طلب بڑھ رہی ہے اور چین کے ساتھ کئے گئے معاہدے دونوں ممالک کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی...
کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ...
پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو کالاباغ ڈیم کے بیان پر وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ ان کا اپنا مؤقف ہے یا پارٹی کا اور دہشت گردی کے معاملے پر بھی وزیراعلیٰ کو اسمبلی میں اپنا مؤقف واضح کرنا چاہیے۔ گورنر ہاؤس پزاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ وقت متنازع معاملات پر سیاست کا نہیں، یہ وقت سیلاب زدگان کی بحالی کا ہے لیکن وزیراعلیٰ نے سیلاب سے لوگوں کا دھیان ہٹا نے کے لیے کالاباغ کا ایشوز چھیڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کا بیان ذاتی نہیں ہوتا بلکہ پارٹی...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی فل کورٹ میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل نہیں کی گئی جبکہ پریکٹیس اینڈ پروسیجر اور اسٹیلشمنٹ رولز ایک ووٹ کی برتری سے اکثریت کی بنیاد پر منظور کیے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس کا دورانیہ 35 منٹ پر مشتمل تھا جہاں پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز اکثریت رائے سے منظور کیے گئے جبکہ ایجنڈے کی منظوری سے قبل بحث نہیں کروائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر اور اسٹیبلشمنٹ رولز 5-6 کی اکثریت سے منظور کیے گئے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس...
اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی کپ کھیلنے کے دوران ملائیشیا کے ہوٹل کے بلز ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی، قومی ہاکی ٹیم کا وطن واپسی پر پُرتپاک استقبال قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ہاکی فیڈ ریشن کے صدر کے انتخاب، مالی بے ضابطگیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے رپورٹ کی تیاری پر کام کر رہی جس پر یہ حیران کن تفصیلات سامنے آئیں۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں...
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں اب سیاسی و حکومتی تسلسل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو آئندہ پانچ سے دس سال تک جاری رہ سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اُنہیں اس حوالے سے پہلے سے کوئی شک نہیں تھا، تاہم کچھ حلقے اس معاملے پر شکوک و شبہات کا شکار تھے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق مری میں ہونے والی ایک اہم بیٹھک میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں اعلیٰ سطح کی مشاورت شامل تھی۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ہوگا، وہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہی ہوگا۔ نئے ڈیمز اور پانی کے مسائل پر گفتگو ایک...
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور کاروبار بڑھانے کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے، امریکی کاروباری ادارے پاکستان کے استحکام اور ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، 2050 تک پاکستان دنیا کی 10 سے 15 بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری کی طویل تاریخ ہے، امریکی ناظم الامور بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ (بی سی آئی یو) کے زیر اہتمام ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے نیٹالی بیکر نے حکومت پاکستان کی کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کار دوست ماحول بنانے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی کاروباری ادارے پاکستان کے استحکام...
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اعظم نذیر تارڑ نے راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ سے جنسی زیادتی کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں شادی کا جھانسہ دیکر اور امتحان کی تیاری کرانے کے بہانے بلا کر میٹرک کی طالبہ کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبہ حاملہ ہوئی تو ملزم نے نجی کلینک لے جا کر چیک اپ کرایا اور ادویات...
دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
سریاب خودکش حملہ کنٹرول سے باہر تھا، اس کی روک تھام ممکن نہیں تھی،حمزہ شفقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لاش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے...
عمران خان ٹھیک ہیں انکی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں ان کی صحت سے متعلق فیک اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج میرے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت کا کیس تھا ہمارے وکلا پیش ہوے جج کو فیصلہ سنانا تھا مگر وہ چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی نہیں کرائی گئی، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کا چیک اپ...
سپریم کورٹ بار کا تمام سیاسی جماعتوں سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں رف عطا نے گذشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کے ضاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر امن و امان پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں ر ئوف عطا نے سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کل بلوچستان میں ایک بہت ہی درد ناک واقعہ ہے، گزشتہ روز بلوچستان حملے میں قیمتی جانوں کا ضیا ہوا،...
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ جلسے کا وقت 3 بجے تھا لیکن خودکش دھماکا رات 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، خودکش حملہ جلسہ گاہ سے 500 کلو میٹر دور ہوا، سریاب روڈ پر خودکش حملہ قابو سے باہر تھا، سیکیورٹی صورتحال سے متعلق سیاسی جماعت کو آگاہ کیا تھا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ جلسہ ختم ہونے کے بعد ہوا، خودکش حملہ آور کی لآش برآمد کرلی گئی، حملہ آور کی عمر 30 سال سے کم تھی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے کہا کہ حملہ آور نے 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، دھماکے میں 15 افراد جاں بحق اور 32 زخمی...
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل ہائی کورٹ کے دو جج کے خطوط نے سب کچھ واضح کردیا، یہ خطوط عدلیہ کے نظام کی حقیقت سامنے لے آئے، ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے اور حکومتی رہنما عالمی دورے کر رہے ہیں۔ یہ بات پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل اختر مینگل کے جلسے پر حملے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف کوئی محب وطن نہیں ہوسکتا، ہم سب کو شہدا کے لیے فاتحہ پڑھنی ہے، ملک اس وقت سیلاب کی صورتحال سے دوچار ہے، پنجاب کے مختلف شہر اس وقت سیلاب کی نذر ہوچکے ہیں۔ انہوں نے...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ چند...
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقدہ امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کی تفصیلات اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحالی امن کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور عوام و میڈیا کو حکومتی اقدامات اور حقائق سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اور عوام سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کیونکہ موجودہ تھریٹس الرٹ میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
محبت کی کہانیوں میں اکثر ڈرامہ ضرور ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان نے غصے میں ایسا قدم اٹھایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انڈیا میں ایک شخص کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑی کٹر موجود ہے۔ چند لمحوں بعد وہ تاریں کاٹتا ہے اور مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اس بات پر برہم تھا کہ اس کی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔ مسئلہ...
اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلاب کے دوران حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے لوگ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں، ملک میں گندم کی قلت ہے لیکن حکمران بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں بین الاقوامی تجارت کے خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ہے جو اب بڑھنے والا ہے۔ یہ بھی...
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی زمین پر کسی کو بھی غیر قانونی قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ بہادر آباد میں اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران سے ملاقات میں سابق وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ کراچی میں آبادی کے اعتبار سے پہلے ہی سرکاری جامعات نہ ہونے کے برابر ہیں، مالی فائدے کیلئے مادر علمی پر غیر قانونی قبضہ کراچی کے ساتھ بدترین زیادتی ہے۔ امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت قبضہ مافیا کے خلاف مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، سندھ حکومت یا تو نااہل ہے یا پھر قبضہ مافیا کے جرم میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ...