2025-10-10@04:40:44 GMT
تلاش کی گنتی: 12542
«کی سٹینڈنگ»:
(نئی خبر)
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ریاست مخالف نہیں، عمران خان نے بھی کہا ہے ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ آج مجھے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، امید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ملک میں قدرتی آفات آئی ہے، دوسری جانب ہیجانی کیفیت ہے، اگر ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پارٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر...
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے، ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ حرمین شریفین کی حفاظت تمام مسلمانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک سعودی معاہدے کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان پر تنقید مریم نواز کی نالائق ذہن کی عکاسی ہے۔ یہ معاہدہ دو پارٹیوں کا نہیں بلکہ دو ریاستوں کے درمیان ہوا ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ اس معاہدے میں شہباز شریف کا کتنا کردار ہے۔ ہتھ کسے دا، تے ڈھول کسے دا۔ ان کا...
پبلک اکا ئونٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی رپورٹ مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کی پبلک اکانٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹان و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے...
کراچی: سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے بھر کی یوسیز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز، میونسپل کارپوریشنز سمیت سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سندھ بھر کی تمام لوکل کونسلز سے او زیڈ ٹی فنڈز کے استعمال کی ماہانہ رپورٹ طلب کرلی۔ پیر کے روز پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے رکن قاسم سراج سومرو، محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر حسین سمیت سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکھر ڈویژن کے لوکل کونسلز کے سال 2022ء اور سال 2023ء کی آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی اے...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 ستمبر 2025ء ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست تعصب اور لسانیت سے پاک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو خود مریم نواز کی قیادت اور کارکردگی کو سراہ رہے ہیں، کیا آپ ان کی رائے کو بھی تسلیم نہیں کریں گے؟ کراچی اور سندھ کے عوام بھی مریم نواز کی قیادت کو اپنا اعتماد دے رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ افسوس ہے کہ شرجیل میمن کو وفاق اور پنجاب کی فکر تو ہے، لیکن سندھ اور کراچی کے عوام کی مشکلات پر وہ اتنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسپورٹس رپورٹر مقصود احمد): نویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 کا آغاز کراچی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا۔ ایونٹ 15 سے 30 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں شہر کے مختلف مقامات بشمول کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، پاکستان اسپورٹس بورڈ گراؤنڈ، منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد اور دیگر وینیوز پر مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔اس میگا ایونٹ میں 5 کیٹیگریز کے تحت 24 مختلف کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جن میں شہر بھر کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی 500 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ شرکاء کو مختلف ایج گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں کلاس 4-5، 6-8، میٹرک و او لیول، انٹرمیڈیٹ و اے لیول، یونیورسٹی اور اوپن ایج گروپ...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...

پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو “زمانہ قدیم” کا علاقہ بنا دیا ہے، اور آج وہاں کے عوام مریم نواز کی قیادت کو چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) تعصب اور لسانیت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، جبکہ پیپلز پارٹی کے وزرا پورے ملک کو سیاست کا درس دینے نکلے ہیں، لیکن اپنی کارکردگی پر نظر نہیں ڈالتے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ “شرجیل میمن کو جتنی فکر پنجاب اور وفاق کی ہے، کاش اتنی فکر سندھ اور کراچی کی بھی ہوتی۔” عظمیٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی کی تخلیق کار کمپنی ہے، نے اپنی توجہ اب ہارڈویئر ڈیوائسز کی تیاری کی جانب بھی مرکوز کر لی ہے۔ ان ڈیوائسز کا مقصد صارفین کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ تک ہر جگہ اور زیادہ سہولت سے رسائی فراہم کرنا ہے۔اس منصوبے کے پس منظر میں ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اور اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کا وہ اعلان شامل ہے جو انہوں نے کچھ عرصہ قبل کیا تھا، جس میں اے آئی پر مبنی ایک جدید ڈیوائس متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ اب ان ڈیوائسز کے حوالے سے مزید تفصیلات منظرِ عام پر آئی ہیں۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ *دی انفارمیشن* کی...
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کسی کے کنٹرول میں نہیں اور اس پلیٹ فارم پر بڑی تعداد میں رضاکار سرگرم ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت تھی لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی،امید ہے کہ کل بانی پی ٹی ائی سے ملاقات ہو جائے گی کیونکہ یہ ملاقات ضروری ہے اور اس سے حالات میں بہتری آسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کون چلاتا ہے اور ریاست مخالف...
اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کو میٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے: حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر ریلوے ،حنیف عباسی نے کہا ہیکہ اسلام آباد مارگلہ سٹیشن کی حدود کومیٹروبس سٹیشن تک توسیع دیں گے۔وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت دہشت گردوں کے لیے سہولت کا کردار ادا کررہی ہے، اس حوالے سے بہت سارے شواہد موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہرشعبے میں بہت اچھا کام کر رہیہیں، کرکٹ کیمیدان میں جوبھی اچھا کھیلیگا وہ جیتیگا، کرکٹ ٹیم اچھا نہیں کھیلی اپنی کارکردگی کوبہترکرنا چاہیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان کی سیشن کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکنِ قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کو سات سال قید کی سزا سنا دی، عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے حقائق چھپائے اور انتخابی عمل میں دھوکہ دہی سے کام لیا۔کیس کا آغاز اس وقت ہوا جب الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے خلاف استغاثہ دائر کیا۔ استغاثہ کے مطابق انہوں نے 2008ء کے عام انتخابات میں مظفرگڑھ کے حلقہ این اے 178 سے حصہ لینے کے لیے مدرسے کی...
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، سرگودھا سے 6، بہاولنگر سے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5، القاعدہ کے 2، حزب التحریر کے 2، جئے سندھ کے2 دہشت گرد شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں 3 ماہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، لاہور سمیت مختلف اضلاع سے 89 دہشت گرد گرفتار کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق لاہور سے 14، راولپنڈی سے 14، فیصل آباد سے7، بہاولپور سے 7، جھنگ سے 6، ساہیوال سے...
سٹی42:، پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما کو طویل عرصہ سے چل رہے مقدمہ میں لمبی قید کی سزا ہو گئی۔ قومی اسمبلی کے سابق رکن اور پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ جمشید دستی نے جعلی ڈگری قومی اسمبلی کا الیکشن لرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو پیش کی تھی۔ جمشید دستی کی ڈگری جعلی ہونے کے متعلق ان کے ھلقہ سے کسی ووٹر نے شکایت کی تھی۔ تحقیقات کے بعد الیکشن کمشن نے ان کی ڈگری کو جعلی پایا تھا۔ لاری اڈہ سے2 مشکوک ملزم گرفتار؛ اسلحہ برآمد آج جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 7 سال قید کی سزا سنادی...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور، بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو واضع حکم دے رہا ہوں کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ختم کرو، آئندہ کسی سے رابطہ نہ کیا جائے، اگر اسٹیبلشمنٹ میں سے کسی نے بات کرنی ہے تو مجھ سے آکر اڈیالہ میں کرے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وکلاء اور فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے ہمشیرہ علیمہ خان کے ذریعے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار پیغام بیجھے ہیں، پہلا پیغام کیس توشہ خانہ ٹو سے متعلق ہے، عمران خان نے کہا ہے یہ کیس پچھلے مہینے ہی ختم ہو جانا چاہیئے تھا لیکن نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اٴْمید ہے منگل کو ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی...
—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر چلتی ہے سوشل میڈیا پر نہیں، اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی ہے تو اس سے دوریاں بڑھیں گی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، اُمید ہے کل ملاقات ہو جائے گی، ملاقات ضروری ہے عدالتی احکامات بھی ہیں، اس سے حالات بہتر ہو سکتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا ریاست مخالف ایجنڈا نہیں، پی ٹی آئی ملکی سیاست میں ہے، ہم آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بات کر رہے ہیں،...
بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کیخلاف اپوزیشن جماعتیں اکھٹی ہو گئی ہیں۔ مشترکہ اجلاس کا انعقاد آج ہوا، جسکے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتیں بلوچستان مائنز اینڈ منرل بل کے خلاف سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی اور غیر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ اپوزیشن جماعتیں مشترکہ اجلاس کے بعد باقاعدہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔ بلوچستان اسمبلی کے قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے بلوچستان مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی تھی۔ جس کا انعقاد بلوچستان صوبائی اسمبلی کمیٹی ہال میں ہوا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں...
پشاور: تحریک انصاف نے 27 ستمبر پشاور جلسے کو عمران خان کی رہائی کے لیے ایک سنگ میل قرار دے دیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع پشاور پی ٹی آئی کی کمیٹی کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 ستمبر جلسے کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔ جلسے کے لیے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ عمران خان کی کال پر 27 ستمبر کا تاریخی جلسہ پشاور میں ہوگا، جلسہ رنگ روڈ موٹروے...
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے کبھی سعودی عرب سے دفاعی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، جو چیر امت مسلمہ کو مضبوط کرتی ہے ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی معاہدے کی مخالفت نہیں کی، ہم پہلے دن سے کہتے آ رہے ہیں کہ جو چیز امت مسلمہ کو مضبوط کرے گی، ہم اس کی حمایت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہا؟ بیرسٹر...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید دو نئی سیاسی جماعتوں کو باضابطہ طور پر رجسٹرڈ کر لیا ہے، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 170 تک پہنچ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ’’آزاد عوام پاکستان پارٹی‘‘ اور ’’تجدید نظام پارٹی‘‘ کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی ہیں جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی درست قرار دیا ہے۔ آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے ان کی رجسٹریشن مکمل کر...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے...
لڑکوں کے بعد اب پاکستان اور بھارت کی لڑکیاں کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پانچ اکتوبرکو یہ مقابلہ کولمبو میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں ہوگا جس کے لیے قومی ویمنز ٹیم کل سری لنکا روانہ ہوگی۔ آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا میلہ تیس ستمبر سے سج رہا ہے جس کی تیاریوں کیلئے ان دنوں پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ ویمنز سے لاہور میں سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ سیریز کے دونوں میچز جنوبی افریقہ ویمنز جیت چکی ہے۔ اس سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جارہا ہے، منگل کو پاکستانی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارت کی اڑان بھرے گی۔ پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کے تمام میچز سری...
پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے فخر زمان کامتنازع آوٹ دیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے بعد اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق...

وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر وزیراعظم آفس میں دستخط کیے ہیں۔ چئیرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کاکہنا ہے کہ اس شراکت داری کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو ہنر کے نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے ذور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کیا جائے گا۔انہوں نے اسے پاکستان کے نوجوانوں اور کاروباری افراد کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے سرٹیفیکیشن پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، نوجوان کاروباری افراد کے لیے مینٹورشب نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ انکیوبیشن پروگرامز شروع...

معروف ماہرِ تعلیم و سکالر ڈاکٹر جاوید غنی کا پی آئی ٹی بی میں Thriving in the Age of AI کے عنوان سے معلوماتی لیکچر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِاہتمام "Thriving in the Age of AI" کے عنوان سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پرو وائس چانسلر غزالی یونیورسٹی اور سابق پروفیسر و ڈین لمز ڈاکٹر جاوید غنی نے اپنی گفتگو میں پروفیشنلزم، دانشمندی اور قیادت کے حوالے سے انڈسٹری کے تجربات اور سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی فراہم کی۔ ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں منعقدہ اس سیشن میں پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کے ساتھ ڈائریکٹر جنرلز، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء کی شمولیت نے اس عزم کو اجاگر کیا کہ ادارہ نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 ستمبر 2025ء) امریکی صدر کی جانب سے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث اضافی 25 فیصد محصولات عائد کرنے کے فیصلے کے بعد، جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھارت پر مجموعی محصولات کی شرح 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے، یہ جے شنکر اور روبیو کی پہلی بالمشافہ ملاقات ہو گی۔ یہ اعلیٰ سطحی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہو رہی ہے۔ دہلی میں باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کا مقصد بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پاکستان کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئنٹن ڈی کاک قومی ٹیم میں شاندار واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے حالیہ دورے کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہونیوالے ٹیمبا باووما اپنی بحالی کا عمل جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ ان کی غیر موجودگی میں ایڈن مرکرم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ فارم میں موجود لائنز کے بیٹرزبیرحمزہ کو ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس بلایا گیا ہے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اپنی انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔ حمزہ نے حال ہی میں...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسد قیصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ جج طاہر عباس سپرا کی زیر صدارت ہونے والی سماعت میں دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی غیر حاضری پر بھی غور کیا گیا۔ عدالت نے ان رہنماؤں کی جانب سے پیش کردہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، تاہم اسد قیصر سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ سماعت کے دوران چوہدری پرویز الٰہی کی نمائندگی سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ نے کی، جبکہ دیگر پی ٹی آئی...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اورپی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کی گئیں۔بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہیں آیا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی رہنمائوں کی...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کے ہاتھوں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خیر سے پاکستان واپس تشریف لے آئے، اب ہمیں اندھوں کی ٹیم سے توقع رکھنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر طرف اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، دوسرے میچ میں کارکردگی پہلے میچ سے بہتر ہوئی لیکن انڈیا سے بار بار ہارنے سے قوم کو ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی شیر افضل مروت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3، 4 سال...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے تب بھی بولرز اس کا دفاع نہیں کر پاتے۔ اگر فہیم کو بولنگ کرنی تھی تو نئی گیند کا استعمال کرنا چاہیے تھا، اگر وہ صائم کی جگہ لے لیتے تو وہ کارآمد ثابت ہوتے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ابرار سے پہلے پارٹ ٹائم باؤلرصائم ایوب آ رہے ہیں۔ ابرارآپ کے مین باؤلر ہیں۔ آپ کی باؤلنگ لائن اپ اس قابل...
سندھ رینجرز اور پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغوا برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران 3 ملزمان ہلاک اور9 ملزمان زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سندھ رینجرز اور سندھ پولیس نے ضلع کشمور کے علاقے پولیس اسٹیشن دُرانی مہر میں اغواء برائے تاوان میں ملوث خادم بھیو ڈکیت گینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو بازیاب کروا لیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق 20 ستمبر 2025 کو بدنام زمانہ خادم...
سابق پاکستانی کرکٹ اسٹار رمیز راجہ نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا ہے کہ موجودہ ٹیم میں بڑے نام نہیں ہیں، ایسے میں ٹیم کے لیے رُکنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹیم کی پرفارمنس اچھی ہوگی تو اشتہار دینے والے پیچھے لگ جاتے ہیں اور یہ بات درست ہے، جب پاکستان نے 10 وکٹوں سے انڈیا کو شکست دی تھی تو پاکستان کرکٹ بورڈ مالی طور پر آسمان کو چھونے لگا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: رمیز راجہ نے پی ایس ایل میچ کو آئی پی ایل کہہ دیا، ویڈیو وائرل انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت ہم پیپسی تک کو کہنے لگے تھے کہ آپ کے ساتھ معاہدہ ہمیں نفع نہیں...
حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی اوردیگر کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی،اس دوران پرویز الہٰی، اسد عمراور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظورکرلی گئیں،بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔ چوہدری پرویز الٰہی کیجانب سے سردار محمد رزاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی راہنماوں کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی اوردیگر وکلاء نے نمائندگی کی۔ فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس...
’جیو نیوز‘ گریب کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج ہے۔ کراچی: میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکامریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کو ہائی پروفائل کیس کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز موٹر وے ایم نائن کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں ملی تھیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایچ ون بی ویزا پروگرام میں بڑی اصلاحات کے اعلان کے بعد پیر کے روز بھارتی ٹیکنالوجی اسٹاکس کو بھاری مندی کا سامنا ہے۔ نئی امریکی پالیسی کے تحت ہر نئی ایچ ون بی درخواست پر ایک لاکھ ڈالر کی بھاری فیس عائد کی گئی ہے، جس سے ان آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے منافع پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے جو امریکی مارکیٹ پر زیادہ انحصار کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ ٹاتا کنسلٹنسی سروس کے حصص میں 3.4 فیصد کمی، انفوسس کے حصص میں 3.9 فیصد گراوٹ اور ٹیک مہندرا کے شیئرز میں 6.5 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ...
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیٔر ہوگیا اگست گزشتہ دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ،جولائی کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،سکیورٹی ذرائع صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 دہشت گردوں مارے گئے اس دوران 2 کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 2 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ...
پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی اور جیل خانہ جات کے ڈیٹا انٹیگریشن کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں، فرانزک سائنس ڈیٹابیس کی مدد سے قتل، ڈکیتی، ریپ اور راہزنی سمیت 240 اندھے مقدمات میں ملزمان کا تعین کیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فرانزک سائنس اتھارٹی کے پاس اس وقت 4 لاکھ 40 ہزار قیدیوں کے فنگر پرنٹس کا ریکارڈ موجود ہے، جبکہ مزید قیدیوں کے بایومیٹرک ڈیٹا کو شامل کرنے کے لیے پریزن افسران کی خصوصی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کی جیلوں میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ کیوں؟ محکمہ داخلہ نے بتادیا تربیتی سیشن میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی...
سن 1965 کی جنگ کا 21ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔ افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کیے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج نے فاضلکے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔ راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا۔ اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس ہوگئے۔ کراچی، لاہور اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں شائقین نے بڑی اسکرینز پر میچ د یکھا۔ صاحب زادہ فرحان نے چھکے لگا کر شائقین کو مزید پُرجوش کردیا۔ ڈراپ کیچز پر بھی خوب شور شرابا مچایا مگر پھر ٹیم کی شکست پر افسردہ ہوگئے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ بولنگ اچھی نہیں ہوئی، کچھ رنز اور ہوجاتے تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور عائشہ بانو نے کہا ہے کہ تفتیشی نظام کو مزید بہتر بنانے اور خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محکمے میں خواتین پولیس افسران کی اشد ضرورت ہے تاکہ خواتین کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: لیڈی پولیس آفیسر کا کارنامہ، متاثرہ خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے میں کامیاب عائشہ بانو پشاور میں بحیثیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہونے والی پہلی خاتون پولیس آفسیر ہیں۔ عائشہ بانو نے کہاکہ خواتین پر گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کی خواتین کو کئی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور بھارت کی بلا روک ٹوک جارحیت اور مظالم کو فوری طور پر بند کرائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل کی فوجی کارروائیاں نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ان کے بقول "اسرائیلی افواج کے غزہ میں مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج...
کراچی (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی 37 ویں سالگرہ منائی ۔ ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کیلئے وقف کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہ کی جائے ۔ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان ملک بھر میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیات جمع کریں گے جس سے براہِ راست...

جامشورو: لیاقت یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن کی نومنتخب باڈی کے ایگزیکٹو اجلاس میں پروفیسر فرزانہ شیخ ودیگر شریک ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-2-18
اسلام آباد: سیکیورٹی فوسرز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کرتے ہوئے تین افغان اور دو خودکش بمبار سمیت 7 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 ستمبر کو انڈین پراکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے ہندوستانی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں سے روکے گی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی...
کراچی: ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کا اینکر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ سعودآباد کے علاقے ملیر کالا بورڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے اسٹڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت نجی ٹی وی چینل کے اینکر امتیاز میر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں، امتیاز میر کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگی ہیں تاہم کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے موقع سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی نےکم عمر صارفین کے لئے چیٹ جی پی ـٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔نیویارک : اوپن اے آئی نے ان کم عمر صارفین کے لیے چیٹ جی پی ٹی پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جن کی کم عمر 18 سال سے کم ہے۔معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے گزشتہ روز چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے لیے نئی پالیسیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں کم عمر یعنی 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ چیٹ بوٹ کے استعمال میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ اوپن اے آئی کے سی ای او نے اعلان کیا...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم سلمان آغا نے کہا کہ بھارت کے بیٹرز نے پاور پلے میں میچ کو اپنے حق میں موڑ لیا۔ ان کے مطابق پاکستان کو 10 اوورز میں 91 رنز بنانے کے بعد مزید کم از کم 15 رنز کا اضافہ کرنا چاہیے تھا، تاہم 171 رنز بھی ایک اچھا مجموعہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولرز کے انتخاب میں وہ ’صحیح جگہ، صحیح وقت‘ کے فارمولے پر یقین رکھتے ہیں، اور حارث رؤف و فہیم اشرف نے اچھی بولنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم کی نظریں سری لنکا کے خلاف میچ پر مرکوز ہیں۔ بھارتی کپتان کا ٹیم کی کاکردگی...
ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سولرائزیشن مکمل ہونے پر خیبر پختونخوا ریڈیو کرم کی نشریات بحال ہو گئی ہیں اور ضلع کرم کے پہاڑوں، وادیوں اور دیہات میں ایک بار پھر عوام کی آواز ریڈیو کی لہروں کے ذریعے سنائی دینے لگی، مذکورہ نشریات سال 2020 میں شروع کی گئیں تاہم چند ناگزیر فنی مسائل کے باعث نشریات معطل ہوئیں۔ سیکرٹری اطلاعات و تعلقاتِ عامہ ڈاکٹر محمد بختیار خان کی خصوصی توجہ اور محکمہ اطلاعات کے اقدامات سے ریڈیو کی فنی خرابی دور...
کراچی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن(پیما ) کے تحت صمود گلوبل فلوٹیلا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے منعقدہ سیمینار سے میڈیکل وسول سوسائٹی کے اہم شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،نہتے فلسطینیوں پر کی جانے والی بمباری کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران اور عالمی برادری کی خاموشی قابلِ مذمت ہے۔غزہ میں 89 فیصد صحت کی سہولیات ناپید ہوگئی ہیں، شہید ہونے والوں میں 70فیصد تعداد معصوم بچوں کی ہے،قراردادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا،ظالم کے خلاف عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔پاکستانی قوم اور ڈاکٹرز برادری غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں۔ پاکستان اسلامک میڈیکل...
دبئی: پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں جہاں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پچھلے میچ کی اپنی حرکت سے باز نہیں آئے اور ایک مرتبہ پھر ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے۔ دبئی میں اسٹیڈیم میں ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ٹاس پر نظریں جمی ہوئی تھیں اور انتظار کیا جا رہا تھا کہ اتنے بڑے تنازع کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہر کرتے ہیں یا اپنی پرانی ڈگر پر ہوں گے۔ میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اور بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم اپ ڈیٹ متعارف کرائی ہے جس کے تحت صارفین اب اپنی گفتگو کا انداز اپنی ترجیحات کے مطابق بدل سکیں گے۔ کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پوسٹ میں اس نئے فیچر کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے مطابق پرسنلائزیشن پیج میں مختلف پرسنلٹی ٹائپس جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟ اس کے علاوہ کاسٹیوم انسٹرکشنز کا سیکشن بھی موجود ہے جسے صارفین بوٹ کے جوابات کو اپنی ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔ اس پیج میں...
اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہی ہے، امن خوشحالی کی بنیاد ہے، جس کے بغیر جمہوریت کمزور، انصاف ماند اور انسانی روح زخمی ہو جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یومِ امن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امن صرف تنازعات کی غیر موجودگی نہیں بلکہ انصاف، مساوات اور اقوام کے درمیان باہمی احترام کا نام ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے رواں سال کے تھیم کی مکمل حمایت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا...
ایشیا کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے تجویز دی ہے کہ آئندہ اگر بھارت کے ساتھ میچ ہو تو پاکستان کی ٹیم بھارتی کپتان سے ٹاس کے وقت یا کسی بھی مرحلے پر ہاتھ نہ ملائے۔ باسط علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوینٹی یا کسی بھی قسم کا میچ ہو، اگر بھارت کپتان ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو ہمیں بھی جواب دینا چاہیے — ہاتھ نہ ملانے سے ایران نہیں نکلتی، مگر عزت بحال ہوتی ہے۔ دوسری آراء: کھیل اور منظم ٹیم سلیکشن...
مریم نواز—فائل فوٹو سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ٹیم کو شاباش دے دی۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزراء کی نگرانی میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیاد پر سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق سیلابی ریلوں کے باعث پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ علی پور کے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی، بستی دیسی، بستی عظیم شاہ، عظمت پور، سلطان پور پر پڑنے والا شگاف پر کر...
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے نئی قوائد و ضوابط وضع کردیے ہیں، میڈیا پر توہین و استہزا پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں میڈیا سیکٹر سرمایہ کاری کا نیا مرکز بن گیا سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق میڈیا پر توہین و استہزا، گھریلو نجی امور کی تشہیر، بچوں اور گھریلو ملازمین کا استحصال، گمراہ کن معلومات پھیلانا، گالی گلوچ، قبائلی یا فرقہ وارانہ منافرت اور سماجی و قومی اقدار کے خلاف مواد پر پابندی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا میڈیا شراکت داری بڑھانے کا فیصلہ اتھارٹی نے میڈیا پرسنز کے لباس کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی ہیں...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ “فتنۃ الخوارج” کے سات شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جن میں تین افغان باشندے اور دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ کارروائی 20 ستمبر کو ان خوارجی عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ اس آپریشن کے دوران علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ سہولت کاروں اور باقی ماندہ عناصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ کسی بھی خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے اس...
ڈھاکا: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں سے وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں اور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ ہانیہ عامر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں مقامی کھانوں کا لطف اٹھاتے، کتابیں پڑھتے اور تازہ پھولوں سے بال سنوارتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہن کر بنگالی ٹیم کو سپورٹ کرتی بھی نظر آئیں، اداکارہ کی ان جھلکیوں نے مداحوں کو خاصا متاثر کیا ہے۔ اداکارہ کی تازہ تصاویر پر شوبز کی شخصیات سمیت مداحوں کی جانب سے دلچسپ اور محبت بھرے تبصروں کی...
ایشیا کپ سپر 4 راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں پھر نبرد آزما ہوں گی جب کہ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں اہم بھارتی بولر کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خلاف ہونے والے اہم میچ میں فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور اسپنر ورون چکرورتھی کی فائنل الیون میں واپسی ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا اور ورون چکرورتھی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: بھارتی غرور خاک میں ملانے کا موقع، پاکستان اور بھارت آج پھر آمنے سامنے ہوں گے بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہرشیت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو پلئینگ الیون سے ڈراپ کیا جائے گا۔...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے مقابلے ہمیشہ ہی شائقین کے لیے سب سے بڑی کشش رہے ہیں۔ ان بڑے اور ہائی وولٹیج میچز میں جہاں بھارتی میڈیا اکثر اپنے کھلاڑیوں کی تعریفوں کے پل باندھتا ہے اور نفسیاتی دباؤ پیدا کرنے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لیتا ہے، وہیں ریکارڈز یہ حقیقت بھی عیاں کردیتے ہیں کہ اصل دباؤ ہمیشہ بھارتی ٹیم پر ہی رہا ہے اور فیصلہ کن لمحات میں پاکستان کا پلڑا ہی ہمیشہ بھاری نظر آیا ہے۔ ماضی کی مثالوں پر نظر ڈالیں تو 1986ء کا شارجہ فائنل آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے، جب جاوید میانداد کے آخری گیند پر چھکے نے بھارت کی جیت کو شکست میں بدل دیا۔ یہ...
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کا بھارت اور عمان کے درمیان 19 ستمبر کو کھیلا جانے والا آخری لیگ میچ ٹورنامنٹ پر کوئی اثر ڈالنے والا نہیں تھا لیکن اس میچ میں عمان کی نہ تجربہ کار ٹیم نے بھارت کی مضبوط ٹیم کا زبرست مقابلہ کیا۔ بھارت نے میچ میں 21 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن میچ کے بعد عمان کی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت سی باتیں کی گئیں اور یہ کہا گیا کہ عمان نے یہ دکھا دیا کہ انڈیا کوئی بہت مضبوط اور ناقابل تسخیر ٹیم نہیں ہے۔ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی ٹیم کو پیغام دیا کہ اسے بھارت کے خلاف عمان کی طرح کی مزاحمت دکھانی چاہیے اور ٹاس...
ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی37 بہاریں دیکھ لیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زندگی کی 37 بہاریں دیکھ لیں، ملک میں سیلابی صورتحال کے باعث بلاول بھٹو نے سالگرہ کی تقریبات منانے سے روک دیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دی تھی۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک...
بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی جس میں بہترین محققین کی عالمی درجہ بندی میں اعلیٰ تعلیم کے مختلف شعبوں سے ایک لاکھ محققین کو شامل کیا گیا تھا۔ ان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور امیج پروسیسنگ سے ڈین آف سائنس ڈاکٹر محمد سعید اکرم، انفارمیشن اینڈ لائبیریری سائنسز سے پرووائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود ودیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے47 پروفیسرز کو سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا کی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں 2 فیصد سائنسدانوں کی دوڑ میں شامل کر لیا گیا۔ بہترین محققین کی لسٹ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جان آئیو نیڈس اور ان کی ٹیم نے مرتب کی...
کراچی: یونیورسٹی روڈ کی بدترین زبوں حالی پر جماعت اسلامی اور سندھ حکومت آمنے سامنے آگئے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی جانب سے کئی برس سے زیر تعمیر یونیورسٹی روڈ کی عدم تکمیل کیخلاف ایکشن کمیٹی قائم کرنے کے اعلان پر سندھ حکومت کا ردعمل سامنے آگیا۔ حکومت سندھ کے ترجمان مصطفیٰ بلوچ نے جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی سہولیات کے لئے صوبائی حکومت بڑے منصوبوں پر دن رات کام کر رہی ہے۔ مصطفیٰ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبہ بین الاقوامی معیار کے تحت بنایا جا رہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مختلف یوٹیلٹی سروسز کی منتقلی درکار...
جنگ ستمبر1965ء کے 21 ویں روز سیالکوٹ میں ٹینکوں کی بڑی لڑائی میں پاکستان نے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔افواج پاکستان نے سیالکوٹ، کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، سیالکوٹ کے محاذ پر پاک فوج نے دشمن کے 6 ٹینک تباہ کئے اور دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا۔پاک فوج نے فاضل کے سیکٹر میں دشمن کے 11 ٹینک، 6 مشین گن اور بہت سا گولہ بارود قبضہ میں لیا اور دشمن کی 3 اینٹی ٹینک گنز کو تباہ کر دیا۔راجستھان سیکٹر میں بھارتی فوج نے پیش قدمی کرنے کی کوشش کی مگر پاکستانی فوج نے انہیں مار بھگایا، اس طرح دشمن کے بہت سے جنگی ساز و سامان سمیت کچھ علاقہ بھی اپنے...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے بھارتی ٹیم میں بڑے ردوبدل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: ہینڈ شیک تنازع کے بعد پاکستان اور بھارت آج پھر مدمقابل ہوں گے نجی چینل کے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا اور بیٹر ورون چکرورتی کو آج کے میچ میں فائنل الیون کا حصہ بنایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق بمرا اور چکرورتی کو عمان کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا لیکن پاکستان کے خلاف انہیں واپس اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان دونوں کی واپسی...
کراچی: جماعت اسلامی نے یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کی جدوجہد کیلئے ایکشن کمیٹی بنانے کا اعلان کردیا۔ ایکشن کمیٹی کا یونیورسٹی روڈ پر کیمپس آفس اور ادارہ نور حق میں دفتر قائم کیا جائے گا جس کے ذریعہ سندھ حکومت پر منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے دباؤ ڈالا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن دی جائے، ہنگامی بنیادوں پر یونیورسٹی روڈ منصوبہ تعمیر کیا جائے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ کاروباری طبقے کا جو اس تاخیر سے نقصان ہوا اس کا بھی تخمینہ لگائیں گے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی روڈ کے بنیادی ڈھانچے کو فوری تعمیر کیا جائے، روڈ...
ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ سے کس طرح تعلقات رکھیں۔ دوسری جانب پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی شخصیت کا ورژن بنانے کے منصوبے کو بھی...
امریکا کی پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے، پوپ لیو کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز ویٹی کن سٹی: (آئی پی ایس) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں جاری پارٹی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے اور اس حوالے سے امریکی پادری خود اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پوپ لیو نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا میں ہونے والی بعض سیاسی سرگرمیوں پر تشویش ضرور ہے لیکن وہ بطور مذہبی پیشوا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں جڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں مقیم پادری خود طے کرسکتے ہیں کہ وہ ٹرمپ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان نے محکمہ خوراک کے افسران کے خلاف مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر گندم غبن کے سنگین اسکینڈل کا پردہ فاش کر دیا ہے اور پی آر سی سریاب میں کروڑوں روپے کی گندم کی ہیراپھیری کے انکشاف کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایات اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد سفیان کی زیر نگرانی کی گئی تحقیقات میں بے ضابطگیوں کے شواہد سامنے آئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق21 ہزار 221 بوری گندم (فی بوری 100 کلوگرام) غبن کی گئی، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 231.86 ملین روپے ہے۔ حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اور سابق اسسٹنٹ...
آئی ٹی سی این ایشیا کراچی 2025 ، آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی شراکت داری کے فروغ کا شاندار موقع ہے جب کہ 'ای کامرس گیٹ وے پاکستان' کی جانب سے 26ویں آئی ٹی سی این ایشیا کا 23 سے 25 ستمبر تک کراچی میں انعقاد کیا جا رہا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور ایس آئی ایف سی کے اشتراک سے تاریخی ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پاکستان کی سب سے بڑی تین روزہ نمائش کا آغاز وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، شزہ فاطمہ خواجہ کریں گی۔ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔ ای کامرس گیٹ وے پاکستان، گروپ ڈائریکٹر...
لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔ اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت...
ویب ڈیسک: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے افسر سرفراز چوہدری کا کہنا ہے کہ وہ معطل نہیں ہوئے بلکہ ان کا اسلام آباد تبادلہ ہوا ہے۔ سرفراز چوہدری نے نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر اس وقت شہرت حاصل کی جب انہوں نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں گرفتار کیا۔ میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں سرفراز چوہدری نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹرانسفر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئے افسر نے لاہور میں چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد تبادلے کے بعد چھ مہینے کی رخصت لی ہے، وہ...
ویب ڈیسک: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فیروز والا میں ایک کولڈ اسٹور پر کامیاب کارروائی کے دوران 60 ہزار کلو ایکسپائر ریڈی ٹو کک فروزن چکن، 400 کلو فنگس زدہ مصالحہ جات اور ناقابلِ استعمال سبزیاں تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چھاپہ مارا، جہاں بدبودار اور مضر صحت چکن جس میں کڑاہی بوٹی، چکن تکہ بوٹی، فجیتا، کلیجی، گردن اور کباب شامل تھے، ضبط کر کے تلف کیے گئے۔ جلد کے ٹیٹوز سے اکتا کر چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹوز بنوانے لگے حکام کے مطابق ایکسپائر اور تازہ اسٹاک کو ایک ہی ریک میں بغیر کسی تفریق کے ذخیرہ کیا گیا تھا، جو کہ...
دبئی (سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ سپر فور مرحلے کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج ہونے جارہا ہے۔ جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق اس بڑے ٹاکرے سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں پریکٹس سیشن کے دوران شاہینوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے بلند کیے۔ چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے گفتگو بھی کی۔اس دوران کھلاڑیوں نے بھی بھرپور جوش وجذبےکے ساتھ پریکٹس جاری رکھی۔ پاکستان اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اذانیں تو دی جانی تھیں اور ہم سب تیار بھی تھے۔ لیکن گزشتہ رات تک ہمیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ ایک عالمِ دین نے بتایا کہ’’مشن نور‘‘ایک متنازعہ نام ہے۔ میں نے یہ بات فوراً پولیٹیکل کمیٹی میں شیئر کی جہاں صاحبزادہ حامد رضا صاحب اور دیگر ساتھیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ صاحبزادہ صاحب نے بھی علماء کرام سے تصدیق کی اور ہم سب نے معلوم کیا۔ سب نے یہی کہا کہ اس کی کڑیاں قادیانیت سے ملتی ہیں۔ چونکہ اذان پر کوئی اعتراض نہیں تھا بلکہ صرف نام متنازعہ تھا، اس...
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 6 دن پہلے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں 7 وکٹ سے ہارنے والی ٹیم پاکستان میں 2 کھلاڑی جو گروپ میچ کھیلے تھے، آج ٹیم پاکستان کا حصہ نہیں ہوں گے۔پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، تاہم یواے ای کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے والے خوشدل شاہ کی حتمی ٹیم میں شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ذرائع کے مطابق جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے...
بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے اہم ٹاکرے سے قبل کرکٹ حکمت عملی کے بجائے گذشتہ میچ کے بعد سامنے آنے والے ہینڈ شیک تنازعہ نے ماحول کو مزید گرما دیا ہے۔ گزشتہ میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس پر پی سی بی نے آئی سی سی کو شکایت کی۔ اس معاملے نے دونوں ٹیموں کے اگلے ٹاکرے کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ میں ہاتھ نہ ملانے کا تنازعہ، اس حوالے سے کرکٹ قوانین کیا ہیں؟ سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین اور سابق کرکٹر نکھل چوپڑا نے اس تنازعے پر اپنے سخت ردعمل دیے۔ اظہرالدین نے اس معاملے کو بلاوجہ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے انتہائی اہم سپر فور مرحلے کے میچ سے قبل اپنی طے شدہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے اس فیصلے کی تصدیق کی گئی ہے اور ایشیا کپ کی انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے تاہم اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔ پاکستان نے اس سے قبل بھی گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے پہلے بھی پریس کانفرنس نہیں کی تھی۔پریس کانفرنس منسوخی کے باوجود پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔علاوہ ازیںایشیا کپ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نشان امتیاز، نشان امتیاز (ملٹری)، تمغہ بسالت نے بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کیمپس کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ یونیورسٹی ڈینٹل کالج اور اسپتال کی تعمیر صحت عامہ اور طبی تعلیم کے شعبوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف نے طبی تعلیم میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کیا جب کہ جدید سہولیات سے آراستہ اس عمارت کے قیام پر بحریہ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔افتتاحی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ادارہ اخلاقی و پیشہ ورانہ...
14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان کی جانب سے جو ٹیم میدان میں اتاری گئی ،کرکٹ کے ماہرین کے مطابق وہ نہایت کمزور تھی۔ سلیکٹرز نے نہ جانے کیوں بھارت کے تجربہ کار کھلاڑیوں کے مقابلے میں ایسی کمزور ٹیم میدان میں اتاری تھی۔ پھر میچ کا انجام وہی ہوا جس کی ماہرین پہلے سے پیش گوئی کر رہے تھے ۔ نہ بیٹسمین ہی کھیل کا حق ادا کر سکے اور نہ ہی بالرز معیار پر اتر سکے۔ بھارتی ٹیم کا حوصلہ بلند تھا اور لگتا تھا کہ وہ ہر قیمت پر میچ جیتنے آئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس کراچی کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پلیٹ فارم پر بغیر ٹکٹ موجود شہری کو گرفتار کرلیا، جو جعلی طور پر خود کو پاکستان اٹامک انرجی کا انجینئر ظاہر کر رہا تھا۔تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 115/2025 تھانہ ریلوے پولیس کراچی کینٹ میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل نادر اعظم کے مطابق وہ اپنے ساتھی اہلکاروں اور ٹکٹ چیکر کے ہمراہ پلیٹ فارم نمبر 01 نزد سیکنڈ ہال کراچی کینٹ اسٹیشن پر موجود تھے، جہاں ملزم عامر وسیم ولد ریاض حسین بغیر ٹکٹ پایا گیا۔اہلکاروں نے ضابطے کے تحت کارروائی کی تو ملزم نے شور شرابہ کیا اور مدعی مقدمہ کو دھمکیاں دیں۔ اس دوران اس نے خود کو پاکستان اٹامک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بڑھتے جرائم نے ایک اور قیمتی جان لے لی۔ گلشن حدید فیز 2 ایکسٹینشن کے مکان نمبر B-58 میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والی ڈکیتی کی واردات نے نہ صرف ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار ا ایک ضعیف العمر شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بلکہ نجی سوسائٹیوں کی سیکورٹی پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔اہلخانہ کے مطابق تقریباً پونے چار بجے کے قریب 10 سے 15 مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر دو گھنٹے تک تشدد اور لوٹ مار جاری رکھی۔ اس دوران ڈاکوؤں نے 70 سالہ راؤ جاوید علی خان (سابق...