2025-11-03@23:18:38 GMT
تلاش کی گنتی: 1911
«اشیا کی قیمتوں میں»:
(نئی خبر)
خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من سے کم نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مراعات دے کر چاہتے ہیں کہ وہ زیادہ گندم پیدا کریں، اتنا اسٹاک ہو کہ گندم امپورٹ نہ کرنی پڑے، اس وقت محکمہ خوراک سندھ کے پاس 12 لاکھ 65 ہزار ٹن گندم ذخیرہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور دیگر اسٹیک ولڈرز کے پاس مجموعی طور پر 20 لاکھ ٹن گندم ہے، غریب کسانوں کو مراعات کی نگرانی محکمہ زراعت کرے گا، چھوٹے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان میں صحت اور ٹیکنالوجی کے امتزاج کو فروغ دینے کے لیے 22ویں ہیلتھ ایشیا انٹرنیشنل نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025ء کو کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ ایونٹ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو صحت کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری اور جدت کے فروغ کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔نمائش کے منتظمین کے مطابق اس بار ای کامرس گیٹ وے پاکستان اور وزارتِ صحتِ پاکستان کی مشترکہ کاوشوں سے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے جہاں ملکی و غیر ملکی ماہرین، سرمایہ کار اور صحت کے شعبے سے وابستہ ادارے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکیں...
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلیٰ سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں...
سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو صوبائی کابینہ کو محدود رکھا جائے گا۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے روانگی کے دوران پولیس نے بیرسٹر گوہر کو داہگل ناکے پر روک لیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ مؤقف اختیار کیا۔ ????اگر کسی وجہ سے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 10 رکنی مختصر کابینہ تشکیل دی جائے گی کابینہ میں توسیع کیلئے عمران خان سے اجازت لی جائے گی، بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/jrOCK5XEG1 — Mehwish Qamas Khan...
وزیر مملکت برائے داخلہ، طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن چیلنجز سے گزر رہا ہے، ان کے پیش نظر ہمیں ایسی قیادت اور سوچ کی ضرورت ہے جو بالغ نظری اور قومی مفاد کو ترجیح دے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ قیادت اور مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (TLP) کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک مزید غیر سنجیدہ اور جذباتی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے دی جانے والی بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص قرار دے کر واپس کر دیا، حالانکہ یہی گاڑیاں دیگر وزرا بھی استعمال کر...
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ سے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی کی 9 نشستوں پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار منتخب ہوگئے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے آفیشل نتائج جاری کر دیئے گئے جس میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔ حتمی نیتجے کے مطابق ایڈووکیٹ ہارون الرشید 1898 ووٹ لے کر صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ملک زاہد اسلم اعوان 1915 ووٹ کے ساتھ سیکرٹری بار منتخب ہوگئے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تینوں نائب صدور بار ایسوسی ایشن عاصمہ جہانگیر گروپ کے منتخب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے نائب صدر سندھ کی نشست پر ملک خوشحال خان اعوان منتخب ہوئے ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی...
ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں عدالت کا ایف بی آر حکام سے استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت کےد وران عدالت نے ایف بی آر حکام سے استفسار کیاکہ ٹیکس 18ماہ کی سٹیٹمنٹ پر لگے یا 12ماہ پر؟ایف بی آر حکام نے کہاکہ سپیشل ہو یا ریگولر ٹیکس 12ماہ کی سٹیٹمنٹ پر ہی لگتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق درخواستو ں پر سماعت ہوئی،ٹیکس پیئرز کے وکیل عدنان حیدر کے دلائل مکمل ہو گئے۔ ٹیکس پیئرز کے وکیل نے کہا کہ ایف بی آر مجھ سے2023کے قانون کے مطابق ٹیکس لے رہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ واضح نہیں کر پا رہے کہ کیسے ٹیکس...
حالیہ طبی تحقیق کے مطابق سفید فام افراد ایک خاص مہلک اسہال کی بیماری Clostridioides difficile انفیکشن سے دیگر کے مقابلے میں زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تحقیق امریکا کے ماہرین نے کی جس کے نتائج جرنل آف انفیکشن اینڈ پبلک ہیلتھ اور دیگر سائنسی جریدوں میں شائع ہوئے۔ یہ انفیکشن ایک خطرناک بیکٹیریا سے ہوتا ہے جو آنتوں میں انفیکشن پیدا کرتا ہے۔ اکثر یہ اینٹی بائیوٹکس کے زیادہ استعمال کے بعد پیدا ہوتا ہے کیونکہ یہ دوا آنتوں کے مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے اور اس مخصوص بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اس انفیکشن سے شدید اسہال، پیٹ میں سوجن اور درد، بخار اور بعض اوقات آنتوں میں سوراخ یا جان لیوا پیچیدگیاں بھی ہو سکتی ہیں۔...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کو غزہ کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا جائے گا اور اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی تو اسے ’ ختم’ کر دیا جائے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البنیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے کہا، ’ ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ بہت اچھا برتاؤ کریں گے، وہ ٹھیک رہیں گے، وہ مہربان رہیں گے۔ اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم جائیں گے اور انہیں ختم کر دیں گے، اگر ضروری ہوا تو۔ وہ ختم کر دیے جائیں گے، اور انہیں یہ معلوم...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو حکومت سازی سے پہلے بڑی مشکل کا سامنا ہے، پی ٹی آئی کے اراکین نے کابینہ میں منختب نمائندوں کو شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں حکومتی ارکان نے وزیراعلی سے کابینہ میں منتخب ارکان کو شامل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غیر منتخب ارکان کی شمولیت پر بھرپور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلی سہیل آفریدی کی زیر صدارت اسمبلی میں ہوا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعلی کو بتایا کہ ارکان اسمبلی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر آئے ہیں اور کابینہ میں غیر منتخب لوگوں کو شامل کرنا منتخب ارکان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ اراکین نے کہا کہ...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبرپختونخوا حکومت کے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کے فیصلے کو غیر سنجیدہ اور بچگانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نابالغ سوچ نے پولیس افسران اور جوانوں کی جانوں کو غیر ضروری خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل فراہم کر رہی ہے، اور یہ صرف دعویٰ نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے ثابت بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے وزیراعلیٰ جو اس نوعیت کے فیصلے کریں، ان سے نہ صرف پولیس افسران اور اہلکار بلکہ عوام کو بھی سوال...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے و درمیانے پیمانے (SMEs) کی صنعتوں میں خواتین کی شمولیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات خوش آئند ہے، اس اقدام کی آگاہی بڑھائی جائے، گھریلو صنعتوں کی رجسٹریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ انہیں کاروباری وسعت کیلئے قرض کے حصول میں آسانی ہو. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سمیڈا کی تنظیم نو اور ایس ایم ایز کی ترقی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، ڈاکٹر مصدق ملک، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی. ڈولفن سکواڈ کی کارروائی؛ 2 مشکوک ملزم گرفتار وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سمیڈا کے روڈ میپ...
حال ہی میں جنوبی کوریا نے ایک نیا طاقتور بیلسٹک میزائل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جسے مقامی ذرائع مانسٹر (monster) میزائل” کے نام سے پکار رہے ہیں۔ شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی میزائل اور نیوکلیئر صلاحیت کے تناظر میں جنوبی کوریا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ اس طرح کا میزائل شمالی کوریا کے ٹھوس ٹھکانوں اور نیوکلیئر رہنمائی مراکز کے خلاف دہشت کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا۔ اس میزائل کا اصل نام Hyunmoo‑5 ہے، اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ٹن وزنی وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے۔ اس میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار شروع کر دی گئی ہے...
کراچی: شہر قائد میں دن کے وقت گرمی جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر میں دن کے وقت گرمی کی شدت مزید بڑھے گی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ گرمی میں اضافہ بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن کے وقت گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ شہر کی راتیں خنک رہنے کی توقع بھی کی ہے۔ Tagsپاکستان
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے تجویز دی ہے کہ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور منتقل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ریحام خان اور بشریٰ بی بی سے شادی کرنے والا کبھی لیڈر نہیں ہو سکتا، شبر زیدی لاہور کے ایک مقامی آڈیٹوریم میں اپنی خود نوشت 32 آنکر روڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ وہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کبھی کمیونسٹوں اور نیشنلسٹوں کا شہر تھا، لیکن لبرل عناصر کو ختم کرکے اسے تباہ کیا گیا۔ انہوں نے مذہبی جماعتوں کی سیاست پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ تقریب کے مقررین...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے 11اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انتخابات صوبے کے 11 اضلاع میں منعقد ہوئے، جن میں چارسدہ، سوات، شانگلہ، اپر دیر، لوئر دیر، ملاکنڈ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، ہری پور اور مانسہرہ شامل ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مانسہرہ میں وی سی گلی بدرال میں چیئرمین کی نشست پر آزاد امیدوار ماجد اسحاق بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ماجد اسحاق 517 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ ڈاکٹروقاص 347 حاصل کر سکے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں بڑی پیش رفت ہے؛ وزیراعلیٰ مریم نواز وی سی دارہ چیئرمین کی نشست پربھی آزادا میدوار عبدالمومن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاک افغان سرحد پر جاری کشیدگی کے باعث طورخم بارڈر کی بندش سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، جس کا براہِ راست اثر مقامی منڈیوں پر پڑ رہا ہے۔ سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان آمد و رفت معطل ہے، اور بارڈر پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں طویل قطاروں میں کھڑی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں پھل اور دیگر غذائی اشیاء لدی ہوئی ہیں۔بارڈر بندش کے باعث پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق انگور کی فی کلو قیمت 400 روپے سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ چکی ہے، جبکہ انار 300 روپے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اْن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اْٹھائے تھے۔سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں، اب بلیک میلنگ کی سیاست نہیں چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے بغیر کوئی کام نہیں کروں گا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ سہیل آفریدی اگر کسی مغالطے میں ہیں تو بہتر ہوگا کہ وہ اس سے باہر نکل آئیں۔ انہوں نے براہِ راست نام لیے بغیر مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی دو بڑی جماعتوں نے پھانسی گھاٹ اور قید و بند کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی...
امریکا بھر میں ’نو کنگز‘ ریلیوں کی تیاریاں مکمل: ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاکھوں افراد کے سڑکوں پر نکلنے کی توقع
امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ہفتہ کو ’نو کنگز‘ احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جا رہے ہیں، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سیکیورٹی سے متعلق پالیسیوں کے خلاف عوامی ردعمل کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پالیسیاں ملک کو بتدریج آمریت کی جانب دھکیل رہی ہیں، جس کے خلاف ہم نے سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا یہ احتجاجی ریلیاں جو بڑے شہروں، مضافاتی علاقوں اور چھوٹے قصبوں میں ہوں گی جون میں ہونے والے اسی نوعیت کے مظاہروں کا تسلسل ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے۔ یا تو کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے، ہم مزید شہداءکے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ جارحیت پر ادھاربھی نہیں رکھے گا۔ کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہداءکے جنازے نہیں اٹھا سکتے۔ افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔انہوں نے کہا...
کراچی: مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.49فیصداضافہ ہواہے جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو، انڈے،ٹماٹر،پیاز،گھی اور آٹے سمیت24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاول،دال مونگ،پٹرول،ڈیزل اور دالا چنا سمیت8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان سیزفائر میں توسیع پر اتفاق، درخواست قطر حکومت کے ذریعے کی گئی، پاکستان نے مزید 48 گھنٹوں کیلئے منظور کرلی،سفارتی ذرائع عارضی جنگ بندی کو دوحا میں جاری پاک افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے اختتام تک بڑھا گیا ہے،دونوں فریقین تعمیری گفتگو کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں گے، رائٹرز پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان سیزفائر میں توسیع پر اتفاق ہوگیا، پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کیلئے منظور کرلی ہے۔پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ اعلی سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی رائٹرزکے...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، مزید 24اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مہنگائی میں مسلسل اضافے کی وجہ سے مزید 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتارمیں 0.49فیصداضافہ ہواہے جب کہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی بڑھ کر 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے آلو، انڈے،ٹماٹر،پیاز،گھی اور آٹے سمیت24اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاول،دال مونگ،پٹرول،ڈیزل اور دالا چنا سمیت8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں...
پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر کی مدت میں مزید 2 روز اضافہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی مدت آج شام 6 بجے ختم ہورہی تھی۔ I called @MIshaqDar50 of Pakistan to condemn all acts of terrorism unequivocally. Clashes with Afghanistan are taking lives on both sides and risk pushing the region into new instability. It is vital that the ceasefire is extended and that all...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی رفتار کم ہونے کے بجائے ایک بار پھر تیز ہونے لگی ہے، کئی ضروریات اشیا مہنگی ہوگئیں ہیں، عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ صرف ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی مجموعی رفتار میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح بڑھ کر 4.57 فیصد تک جا پہنچی ہے، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ عام صارفین کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن گیا...
مذہبی جماعتوں،سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے آج ہڑتال کی کال یکسر مسترد کر دی۔تحریک لبیک کی پرتشدد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، پرتشدد مظاہروں اور غیر ضروری ہڑتالوں کو غیر مناسب قرار دے دیا، تاجر رہنماؤں، علمائے کرام اور مختلف اہم شخصیات نے ویڈیو پیغامات میں احتجاج کیلئے وقت اور مقام کا چناؤ انتہائی نامناسب قرار دے دیا۔تاجر رہنما نے کہا مطالبات غیر ضروری اور طرز احتجاج ناقابل قبول ہے، حکومتی پالیسیوں پر بلاجواز اعتراض کیا جارہا ہے، روڈ بلاک اور جلاؤ گھیراؤ عوام دشمن عمل ہے۔تاجر رہنما عاطف اکرام شیخ نے کہا ہڑتال سے ہمارا شدید نقصان ہوتا ہے، ملک کی تاجر برادری کسی ہڑتال کا حصہ نہیں بنے گی۔
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد ریکارڈ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے اجلاس کے شرکاء کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے موجودہ ذخائر اور فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے موجودہ فراہمی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ اہم حکومتی و صوبائی شخصیات کی شرکت...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔ شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں شہر پر اثر انداز رہے گی۔ کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں جزوی طور پر فعال رہ سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کا مہینہ مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں دن کا درجہ حرارت زیادہ...
تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئےآئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ معلومات پر آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے دوران مزید 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم...
سعودی عرب تیزی سے دنیا کی نمایاں ترین اسپورٹس ٹورازم کی منزل بن کر ابھر رہا ہے، اور اندازہ ہے کہ یہ شعبہ سال 2030 تک 100 ارب ریال سے زائد کی آمدنی پیدا کرے گا۔ خطے میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی نے مملکت کو اس میدان میں غیر معمولی مقام دلایا ہے۔ مشہور کنسلٹنگ فرم پی ڈبلیو سی (PwC) مشرقِ وسطیٰ کی تازہ رپورٹ ’خلیجی تعاون کونسل کی کھیلوں سے سیاحت تک کی پیشرفت‘ کے مطابق، خلیجی ممالک عالمی اسپورٹس ٹورازم مارکیٹ جس کی مالیت 2030 تک قریباً 2 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، میں ایک نمایاں حصہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھیل، سیاحت...
ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری عمران خان کی نظریاتی سیاست اور آئینی تسلسل کی فتح ہے، پشاور ہائی کورٹ نے عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلی عمران خان کو 804 دنوں سے غیر قانونی اور غیر انسانی طور پر قید میں رکھا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی صحت تیزی سے خراب ہو...
—فائل فوٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخدوش قرار دی...
سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 سے 15 اکتوبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 34 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔ بیان میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موٴثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے...
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 34 دہشتگرد جہنم واصل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 34 دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیرہ تا پندرہ اکتوبر خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ اطلاعات پر کارروائیاں کیں، شمالی وزیر ستان کے سپن وارم علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 18 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 خوارجی ہلاک کئے جبکہ بنوں میں تیسری کارروائی کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی مزید :
پشاور: پی ٹی آئی کے وفد نے سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں پارٹی کے وفد نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ وفد میں اسپیکر بابر سلیم سواتی ، سابق گورنر شاہ فرمان خان ، تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا شامل تھے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی حلف برداری کی تقریب ، سیاسی صورتحال اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے...
میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی سے متعلق خبروں پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا مزید :
پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب رپورٹ)دنیا بھر میں احتجاج کی ایک نئی لہر نئی شکل میں اٹھی ہے جس نے حکومتوں کے تختے الٹ دیے ہیں۔ یہ لہر ان اکتائے ہوئے نوجوانوں کی ہے جو سوشل میڈیا پر نعروں سے تنگ آکر اب سڑکوں پر آ چکے ہیں۔نوجوانوں کے اس احتجاج کو دنیا نے جین زی (Generation-Z) انقلاب کا نام دیا ہے۔ وہ نسل جو موبائل، انٹرنیٹ اور بے خوفی کے زمانے میں پلی بڑھی، اب دنیا کے پرانے سیاسی نظام، کرپٹ خاندانوں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر چکی ہے۔ دلچسپ بات...
سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔ اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر...
سٹی42: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا NOTAM (نوٹم) جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع حکومتی ہدایت پر کی گئی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسافر و جنگی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے۔ پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی نے بندش میں 23 نومبر 2025 تک توسیع کر دی ہے۔ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع حکومتی ہدایت پر کی گئی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی...
دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی مہارت دکھانے والا منفرد عالمی مقابلہ ’فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ‘ اس سال پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان یہ چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مقابلوں میں انفرادی اور ٹیم کی بنیاد پر مختلف ایونٹس ہوں گے۔ یہ ایونٹ سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب دنیا میں اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کئی جماعتوں کو اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔منگل کو الیکشن کمیشن میں 27 سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کی چھان بین کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے نمائندے پیش ہوئے اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی سمیت کئی پارٹیوں نے الیکشن کمیشن سے ڈی فارم جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی جس پرکمیشن نے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی کا انکشاف
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے تازہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کی معیشت کے حوالے سے مجموعی طور پر مثبت پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 3.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ 2026 میں یہ اضافہ بڑھ کر 4.3 فیصد تک متوقع ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مہنگائی کی شرح 2025 میں 23.6 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو 2026 میں کم ہو کر 14.3 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2025 میں جی ڈی پی کے 1.8 فیصد کے برابر رہے گا، جو 2026 میں مزید کم ہو کر...
بلاول بھٹو کی گورنر خیبرپختونخوا کو فوری پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو فوری طور پر پشاور پہنچ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں نجی تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے اپنے سامنے بیٹھے فیصل کریم کنڈی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب، آپ کو خیبرپختونخوا پہنچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو کہوں گا کہ وہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخوا پہنچ کر عدالت کا جو بھی حکم ہو اس پر عملدر...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو فوری خیبرپختونخواہ پہنچنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فیصل کریم کنڈی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب! آپ کو خیبرپختونخواہ پہنچنا چاہیئے، میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کہوں گا کہ اپنا جہاز گورنر کو دے دیں تاکہ کہ وہ خیبرپختونخواہ پہنچ کر عدالت کے حکم پر عملدر در آمد کرتے ہوئے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں۔ خیال رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں کہا گیا...
بی جے پی کا کشمیر اسمبلی سے راجیہ سبھا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کا دعویٰ، دھاندلی کا منصوبہ بے نقاب
کشمیر اسمبلی میں حکمران نیشنل کانفرنس کے 42 جبکہ ہندوتوا بی جے پی کے پاس صرف 28 ارکان موجود ہیں اور بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی واضح اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تینوں نشستوں پر کامیابی کے دعوے سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات میں دھاندلی اور جوڑ توڑ کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں 24 اکتوبر کو ہونے والے...
ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ کی تجویز مسترد کر دی ہے جس کے بعد ملک میں آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 6 ارب ڈالر مالیت کی پالیسی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اب براؤن فیلڈ ریفائنری پالیسی 2023 میں ترامیم پر غور کر رہی ہے تاکہ ملکی ریفائنری سیکٹر کے مستقبل کو تحفظ دیا جا سکے اور وہ منصوبے جو پہلے تعطل کا شکار ہو چکے ہیں دوبارہ فعال کیے جا سکیں۔ سیمنٹ سستاہوگیا وزارت توانائی کے سینئر حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن اس وقت ایک نئی سمری تیار کر...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق طالبان حکومت اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، طالبان بے بنیاد پراپیگنڈا کی بجائے حقیقی نمائندہ حکومت کے قیام پر توجہ دے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت کے بیان پر دفتر خارجہ پاکستان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے طالبان حکومت کی پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق حالیہ بیانات کا نوٹس لیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ طالبان افغانستان سے متعلق امور پر توجہ مرکوز کریں، طالبان ایسے معاملات پر تبصرہ سے گریز کریں جو ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے حکومتی وفد نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جے یو آئی (ف) کے میڈیا سیل سے ’ایکس‘ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے وفد میں وفاقی وزرا احسن اقبال، انجینئر امیر مقام اور اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف) سے مولانا لطف الرحمٰن، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ نے شرکت کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ فریقین نے اتفاق کیا...
حال ہی میں سامنے آنے والے ایک سروے نے بنگلہ دیش کی خارجہ پالیسی سے متعلق عوامی رائے میں موجود انتہائی سیاسی و نظریاتی تقسیم کو واضح کر دیا ہے۔سروے کے مطابق، حکمران جماعت عوامی لیگ (اے ایل) اور اپوزیشن جماعتوں کے حامیوں کے درمیان بھارت اور پاکستان سے تعلقات پر رائے تقریباً ایک دوسرے کی ضد ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی سیاسی جماعت کا بھارت یا پاکستان کے بارے میں مؤقف دراصل اس کے ووٹر بیس کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے۔ بھارت سے تعلقات کے بارے میں رجحان سروے کے مطابق، عوامی لیگ کے 88 فیصد حامیوں کا ماننا ہے کہ بنگلہ دیش کو بھارت کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے چاہییں۔اس کے...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانی بچوں کوانسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر اِنہیں ملک بدر کریں گے، افغان بستی سے پولیو قطرے پلا کر افغانیوں کو واپس بھیجیں گے، انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر کیا اس سے پولیو مہم کو روکیں گے، نہیں، یہ بھی ایک...
---فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور اِن کی اہلیہ، بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی آج ہونے والے سماعت منسوخ کردی گئی ہے۔راولپنڈی کی خصوصی عدالت، اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اہم سماعت مقرر تھی جسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں شہادتیں مکمل ہو چکی ہے اور کیس آج حتمی دلائل کے لیے مقرر تھا۔گزشتہ سماعت کے دوران بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اپنے 342 کے بیانات ریکارڈ کروائے تھے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: بلغاری جیولری سیٹ سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان ریکارڈتوشہ خانہ...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے سعودی عرب کی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اندرونی و بیرونی مسائل پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیرِاعلیٰ کو اقتدار کی منتقلی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ اسلام آباد میں مصطفیٰ نواز کھوکھر کی رہائش گاہ پر ہونے والے ٹی ٹی اے پی کے اجلاس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر، محمد زبیر، علامہ احمد رضوی، ساجد ترین، زین...
پی ٹی آئی قانونی ٹیم کے رکن نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ گورنر نے واردات ڈالنے کی کوشش کی ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔نعیم حیدر پنجوتھہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گورنر نے آئین کی کسی شق کا حوالہ نہیں دیا، آئین نےگورنر کو اعتراض لگانے یا استعفیٰ مسترد کرنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ دونوں استعفوں پر میرے مستند دستخط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے تحریری استعفیٰ دیا اور ویڈیو پیغام بھی موجود ہے، دستخط پر اعتراض تب ہوتا ہے جب کوئی شخص موجود نہ ہو۔نعیم حیدر پنجوتھہ کا کہنا تھا کہ صبح الیکشن ہوگا اور...
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔ مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بے شک اپنے بیانیے پر قائم رہے لیکن آج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہو، پی ٹی آئی آج شہداء کے ساتھ کھڑی ہو، آپ شہداء کے خون کو عزت دیں اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں، پی ٹی آئی بھی میثاق پاکستان کیلئے ساتھ بیٹھے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت ایک مذہبی جماعت غزہ مارچ کے نام پر مارچ کر رہی ہے، اس جماعت کے انتہائی سینئر رہنما سے میرا رابطہ ہوا۔ مولانا فضل الرحمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی بڑی سیاسی جماعتوں نے ملک میں ایک تاریخی اصلاحاتی چارٹر پر ریفرنڈم کرانے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم ریفرنڈم کس تاریخ کو ہوگا اس پر اختلاف برقرار ہے۔ حکومت کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اصلاحاتی دستاویز جسے ’’جولائی چارٹر‘‘ کہا جا رہا ہے کی بھرپور حمایت کی ہے۔ یہ 28 صفحات پر مشتمل مسودہ وزرائے اعظم کے لیے دو مدت کی حد، صدر کے اختیارات میں اضافہ، اور ملک کو کثیر النسلی و کثیر المذاہب ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی تجاویز پر مشتمل ہے۔اس چارٹر کا مقصد اختیارات میں توازن قائم کرنا، پارلیمنٹ، صدر اور انتظامیہ کے درمیان بہتر چیک اینڈ بیلنس پیدا کرنا ہے۔نوبیل انعام یافتہ 85 سالہ محمد...
بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آنتوں کی صحت نہ صرف ہاضمے بلکہ ذہنی سکون اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق جب آنتیں غیر صحت مند ہو جائیں تو بے چینی، چڑچڑاپن، ڈپریشن اور گھبراہٹ کے دورے تک لاحق ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا معدے کی سوزش صرف خوراک میں زہر کے باعث ہوتی ہے؟ ہارورڈ سے تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیتھی کے مطابق آنتیں جسم کے ذہنی، جسمانی اور مدافعتی نظام سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں۔ صحت مند آنتیں بہتر موڈ، مضبوط قوتِ مدافعت اور مؤثر ہاضمے کو یقینی بناتی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی چند عادتیں خاموشی سے آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ پروسیسڈ اور پیک شدہ...
مزید کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت میں موجود افغان نگراں وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جو افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ کسی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا دوٹوک اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے طالبان حکومت خود کو علاقائی امن و استحکام کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کر سکتی۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں اس بات کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد عناصر موجود ہیں اور انہیں آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا...
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے...
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاں حذف شدہ غیر مسلم ووٹروں کی شرح صرف 4.18 فیصد تھی، وہیں مسلمان ووٹروں کی شرح 6.38 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ یہ فرق سب سے زیادہ بہار کے سیمانچل خطہ میں دیکھا گیا جہاں کشن گنج، اراریہ اور کٹیہار جیسے حلقوں میں سب سے زیادہ اخراج کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے بعد نئے فہرستوں کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووٹروں کے اخراج میں غیر مسلموں کی نسبت مسلمان ووٹروں کی شرح زیادہ ہے جس سے انتخابی عمل میں نظامی تعصب کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج نے تباہ کیا، پوری قوم...
شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البرعظمی میزائل کی شاندار نمائش کے ساتھ ایک عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد کیا ہے، جس کی قیادت کم جونگ اُن نے کی۔ پریڈ میں بین الاقوامی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدوی ایدف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تو لام شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات یہ فوجی پریڈ جو حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پریڈ کے دوران شمالی کوریا نے اپنا جدید ترین بین البرعظمی میزائل ہواسونگ 20 پیش کیا، جسے ریاستی میڈیا...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کی تفصیلات جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ گورنر نے مولانا فضل الرحمان کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میںسیاسی انتشار بڑھتا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کی صفوں میں اندرونی اختلافات اور گروپنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ اسلم غوری کے مطابق ملاقات میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خیبر پختونخوا جیسے حساس صوبے میں سنجیدہ، باصلاحیت اور تجربہ کار قیادت کی اشد ضرورت ہے، تاکہ موجودہ حالات میں صوبے کو...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں اپنا منتخب وزیراعلیٰ لانے یا وہاں گورنر راج نافذ کروانے کی سازش کررہی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں کے دوران مسلم لیگ (ن) کے بعض رہنماؤں کی طرف سے ایک غلط بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سرپرستی کرنے والا دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے، جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں...
شمالی کوریا نے اپنے "سب سے طاقتور" بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رونمائی کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے یہ رونمائی ایک فوجی پریڈ کے دوران کی جس میں روس اور چین کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ پریڈ کی یہ تقریب حکومتی جماعت ورکرز پارٹی کے تحت 80 سال مکمل ہونے پر منعقد کی گئی۔ یہ ایسے وقت میں بھی سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ تقریب میں کم جونگ اُن کے ساتھ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی ساتھی دمتری میدویدیف، چینی وزیر اعظم لی کیانگ اور ویتنام کے رہنما ٹو لام موجود تھے۔ اس پریڈ میں ملک کے کچھ جدید ترین ہتھیار دکھائے گئے جن...