2025-10-27@12:55:21 GMT
تلاش کی گنتی: 93198

«ان کی جدوجہد»:

(نئی خبر)
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3300 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 3300 روپے کمی کے بعد 430,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2829 روپے کمی کے بعد 368,966 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,231 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 33 ڈالر کمی کے بعد 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ، الاصف اسکوائر قیوم آباد کالونی قبرستان کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کے مطابق پیر کی صبح مقتول صبح اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ جب مقتول کی اہلیہ نے دروازہ کھولا تو دو ملزمان زبردستی اندر داخل ہوئے اور سوئے ہوئے زرین خان پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ ملزمان بعد ازاں موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ جاں بحق شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 25 سالہ زرین خان ولد...
    کانفرس میں یہ فیصلہ ہوا کہ آٸندہ گلگت بلتستان کے آٸمہ جمعہ کے مابین ہر تین ماہ بعد اجلاس منعقد ہوگا۔ تاکہ امن و امان اور اتحاد ملت کے ذریعے آنے والے چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت ڈویژن اور ضلع استور کے آئمہ جمعہ و خطباء کی ایک نہایت اہم اور ہمہ گیر کانفرنس جامع مسجد شہید آغا سید ضیاءالدین گلگت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس کی صدارت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کی۔ کانفرنس میں نگر، ہنزہ، حراموش، جلال آباد، بگروٹ گلگت، بارگو، شروٹ، گاہکوچ اور استور سے آئے ہوئے آئمہ کرام نے بھرپور شرکت کی اور عالمی، ملکی اور علاقائی صورتِ حال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ علماء و خطباء نے غزہ میں اسرائیل...
    پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا...
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف...
    پاکستان میں آئی فون 16 پرو استعمال کرنے والے صارفین اپنا فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سے رجسٹرڈ کرانے کے لیے بھاری رقم ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان ماہانہ قسطوں میں ٹیکس ادا کر سکیں گے۔ بینک الفلاح کی جانب سے یہ سہولت بغیر سود (0% انٹرسٹ) کے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ صارفین باآسانی اپنے موبائل فون کو رجسٹرڈ کروا سکیں۔ بینک الفلاح کی ’الفا‘ ایپ کے ذریعے صارفین اب آئی فون 16 پرو کے پی ٹی اے ٹیکس کو مرحلہ وار ادا کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت صرف بینک الفلاح کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے لیے دستیاب ہے۔ مزید پڑھیں: آئی فون 17 کی وہ 7 خصوصیات کیا ہیں جن سے اس نے آئی فون...
    گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے  انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے بتایا ہے کہ 3 ہزار 300 غیر قانونی افغان شہریوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ان افغان شہریوں کو ہولڈنگ سنٹرز میں رکھا گیا ہے، بارڈر کھلتے ہی ان کو واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف سکیورٹی اداروں کا آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب میں 3 ہزار 300 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونیوالے مذکورہ افغان باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز منتقل کر دیاگیا ہے، جہاں سے  انہیں واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ محکمہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
    راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں  پانچویں مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔ علیمہ خان ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی عدالت پیش نہیں ہوئیں۔ چوتھی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاریعدالت نے علیمہ خان کے ضامن عمر شریف کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ علیمہ خان کا کوئی وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے پانچویں مرتبہ علیمہ خان...
    —فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تعداد پوری کی، ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لیے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ آزاد کشمیر حکومت سازی، PTI فارورڈ بلاک کے 10 ارکان PP میں شامل، مطلوبہ 27 ممبرز کا ہدف پورااسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے... گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے۔ سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ سندھ...
    ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر پولیس نے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی۔ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے دفتری امور سے متعلق ذہنی...
    دہلی کی فضاء خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں سامنے آ گئی ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل ٹینکرز دن رات پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 30 میٹر کے علاقے میں متعدد ٹرک مسلسل پانی چھڑک رہے ہیں تاکہ سینسرز کے قریب گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر گھٹ کر دکھائی جائے۔ عام آدمی پارٹی کے صدرسوربھ بھردواج نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق...
     چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے سرکاری دورۂ بنگلہ دیش کے دوران بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹرمحمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد نذم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس۔ ایم۔ کامرول حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مختلف ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی ماحول اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی و سلامتی تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت...
    راولپنڈی میں موسم کے بدلنے کے ساتھ ڈینگی کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 10 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اس سیزن میں مجموعی تعداد 1,232 تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں اب بھی 37 سے زائد ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ شہر میں 19,198 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، اور اس سیزن میں 18,783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ انسداد ڈینگی مہم کے تحت 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے...
    بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ائیر کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے میچ کے دوران پسلی میں شدید چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ میچ کے دوران شریاس ائیر نے الیکس کیری کا شاندار کیچ پکڑتے ہوئے بائیں پسلی زخمی کر لی تھی، جس کے نتیجے میں اندرونی خون بہنے لگا اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق شریاس ائیر کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم مکمل صحت یابی میں تقریباً ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ جان لیوا بھی ہو سکتی تھی اور انہیں انفیکشن سے بچانے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ جس میں اہم پابندی ہٹانے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر نے وزیراعظم کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ گورنر نے گندم کی ترسیل پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کر دی۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
    بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر ریموٹ بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں لیوی اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر اُس وقت ہوا جب ڈپٹی کمشنر کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا، ضلع کیچ میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں  8 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔ ڈاکٹر...
    ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی۔   کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکشہ، گاڑی، موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔   سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب ٹریک اہم قدم ہے۔  مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جوابدہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  انہوں نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا، اس کے ذریعے اپنے...
    اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ملکی معیشت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، ستمبر 2025 میں اس شعبے میں 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالیاتی خدمات اور خوراک کے شعبوں میں بالترتیب 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس کے بعد ستمبر 2025 کے دوران پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں،  علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے، ان کی اہلیہ کا...
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی سطح پر ہوابازی کے شعبے میں ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے ایئر پنجاب منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پنجاب کے شہریوں کو سستی، جدید اور آرام دہ فضائی سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، جو صوبے کی معاشی ترقی اور سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبائی ایئرلائن کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں ایئر پنجاب منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ...
    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 4,080 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ نتیجتاً، فی تولہ سونا 3,300 روپے کی کمی کے بعد 430,362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2,829 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 368,966 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں...
    علی ساہی:25ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میڈلز جیت لیے۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کیے۔ محمد عمیر نے گولڈ جبکہ صبور احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ برونز میڈل جیتنے والوں میں محمد خلیل، طارق محمود، محمد صادق، عتیق الرحمان، مظہر اللہ، منیر احمد، راحت اللہ اور شہباز شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی جی پنجاب نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں پولیس ایتھلیٹس...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا اور اس کی از سر نو بحالی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کے میس...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی 9ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرینِ معیشت شریک ہوں...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 78 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 ء کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، 78 برس سے کشمیری عوام بھارتی جبر و ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی، پاکستان اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تقدس اور عملدرآمد...
    جمال الدین جمالی : پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیاگیا۔زمان پارک لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کو مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔   بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔ بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل، بینچ کے ایک رکن کی غیر دستیابی کی وجہ سے گزشتہ سماعت منسوخ ہو گئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کے لیے فائل چیف جسٹس کو...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 33ڈالر کی کمی سے 4ہزار 080ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 2ہزار 829روپے گھٹ کر 3لاکھ 68ہزار 966روپے کی سطح پر آگئی۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
    اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے سرکاری گندم اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالت نے مزید پانچ گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے گندم کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے کہا کہ گندم اسکینڈل میں نامزد پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہے، ملزمان محمد ارشد ، محمد خالد ، قاضی جنید ، طلاءمحمد اور محمدعا طف شامل ہیں ، ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں۔ پراسیکوشن نے کہا کہ ملزمان نے اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی ہے، ملزمان نے...
    صوبہ خیبرپختونخوا کے  گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کے لیے گندم کی ترسیل پر غیر آئینی پابندیاں ختم کرانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کریں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ Have written to Prime Minister of #Pakistan @CMShehbaz , urging his immediate intervention to lift the unconstitutional restrictions on the inter-provincial movement of wheat to #KhyberPakhtunkhwa. Such limitations not only affect the province’s food security but also go...
    طیب سیف : پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئےملک بھرکے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔مسافروں اور سٹاف کو ائیرپورٹ پر تمام ترسروسز اب کیش لیس میسر ہوں گی،ائیرپورٹ اتھارٹی سٹیٹ بینک کے اشتراک کے ساتھ تمام ایئرپورٹس پر کیو آر کوڈز کی تنصیب کرے گی۔ائیر پورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق ائیرپورٹس پر موجود تمام دکانیں اور وینڈرز کیش لیس سسٹم اپنائیں گے ،پہلے مرحلے میں لاہور ، کراچی اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر کیش لیس سسٹم متعارف ہوگا ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم، اسٹیٹ بینک کا اعتراف  دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ، ملتان اور سیالکوٹ ائیرپورٹ پر سروس فراہم کی جائے گی ۔  
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل...
    آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی...
    پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
    پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں:  کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کی مرکزی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے ادارے میں اعلیٰ سطح پر وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے کے اندر موجود کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی جامع جانچ کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن کے تحت سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو ایک اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایجنسی کے متعدد افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی جا رہی ہے، جن...
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کی اپیل واپس لی جا رہی ہے کیونکہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ امیدوار ہوں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل بھی واپس لی گئی۔ تاہم عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29...
        عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے باقاعدہ طور پر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ان کی تصاویر سانتا باربرا کے قریب کیٹی کے یاٹ پر قربت کے لمحات میں آن لائن وائرل ہوئی تھیں۔ کیٹی پیری نے اپنی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر پیرس میں اپنی پہلی عوامی تقریب میں شرکت کی، جس میں وہ اور جسٹن ٹروڈو ساتھ نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیٹی پیری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ رومانس کی روداد اشارے کنایوں میں بتادی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو نے پیرس کے مشہور کیبریٹ شو ’کریزی ہارس‘ میں شرکت کی۔ شو کے...
    عابدہ پروین ہسپتال منتقل، گلوکارہ کی حالت کیسی ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔تاہم اب عابدہ پروین...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے ہم نے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر لی ہے، بہت جلد کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے، ہم نے اپنی تعداد پوری کی، بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے فارورڈ بلاک کے 9 وزرا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 27 تک پہنچ گئی۔ ...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بلوں میں اضافی ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو اور دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ بھیج کر ہدایت کی ہے کہ صارفین کے میٹرز میں ایم ڈی آئی ریکارڈ کے مطابق اضافی بجلی پیدا کرنے والوں کو ریلیف نہ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق، اضافی سولر پینلز کے ذریعے صارفین کو دوہری طور پر بلوں میں ریلیف مل رہا تھا، کیونکہ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو یونٹس کے ساتھ ساتھ اضافی برآمد (ایکسپورٹ) پر بھی کریڈٹ ملنے لگا تھا۔ لیسکو میں کئی صارفین نے معاہدے کے تحت اضافی سولر پینلز نصب کر لیے، جس کے نتیجے میں بلوں...
    جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی...
    بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) بھارت سے آلودہ ہواؤں کا سلسلہ پنجاب کی فضاؤں میں مسلسل داخل ہونے سے صوبہ بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہو گیا، لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت کی فضا زہر آلودہ ہوگئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 تک جا پہنچا، بھارتی شہر دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 239 ہو گیا۔ فیصل آباد540، گوجرانوالہ،371 ملتان364 اور بہاولپور کا اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین...
    راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔  محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ  92  ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد...
    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور صوفی موسیقی کی ملکہ، عابدہ پروین کی ٹیم نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کے اردگرد ڈاکٹرز کی ٹیم نظر آ رہی تھی۔ یہ تصویر سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہوئی اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے گلوکارہ کی صحت کے لیے دعائیں بھی کیں۔         View this post on Instagram                       A post...
    اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔ اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ ہوگئی تھی۔ یکم ستمبر کو جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ...
    ویب ڈیسک : ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس 29 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا۔ رجسٹرار آفس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے رکھا ہے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر چار رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے جبکہ جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منھاس بینچ میں شامل ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں اس سے قبل بینچ کے ایک رکن کی عدم دستیابی پر گزشتہ سماعت منسوخ...
    پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے.عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 جیسے خطرناک...
     پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے. عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10...
    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہو گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاکستان افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران پاکستان کے مطالبات مکمل طور پر واضح، شواہد پر مبنی اور مسئلے کا حقیقی حل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ کوشش کر رہا ہے کہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے، کوشش کی جاری ہے کہ طالبان وفد سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔
    جب بھارت نے عالمی قوانین، تقسیم برصغیر کے اصولوں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے برخلاف اپنی ناپاک فوجیں سرینگر ایئرپورٹ پر اتاریں۔ اس دن بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، جو آج تک جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 27 اکتوبر 1947ء کشمیری عوام کیلئے ایک انتہائی سیاہ دن ہے، جب بھارت نے عالمی قوانین، تقسیم برصغیر کے اصولوں اور کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے برخلاف اپنی ناپاک فوجیں سرینگر ایئرپورٹ پر اتاریں۔ اس دن بھارت نے غیر قانونی طور پر جموں و کشمیر پر قبضہ کیا، جو آج تک جاری ہے۔ یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کیلئے ایک سانحہ ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک سنگین مسئلہ بن چکا...
    ویب ڈیسک: حکومتِ پاکستان نے صنعتی شعبے کیلئے ایک بڑا اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 15 روپے فی یونٹ کی نمایاں کمی کر دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد صنعتوں کیلئے بجلی کا نیا نرخ 38 روپے فی یونٹ سے کم ہو کر 23 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کاروباری لاگت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلیں گے اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں ان کا کہنا...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے۔ عمر ایوب کی جانب سے الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستیں واپس لے لی گئیں۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق عمر ایوب کی ہدایت پر اپیلیں واپس لی گئیں اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ الیکشن لڑیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دیدیا شبلی فراز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے نوٹیفکیشن کے خلاف اپیل واپس...
     قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے گورنر پنجاب کی تنخواہ اور دیگر اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں۔  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گورنر ہاؤس کے انتظامی و سرکاری اخراجات کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ گورنر کی تنخواہ اور اخراجات کیلئے 7کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کئے گئے,گورنر سیکرٹریٹ کے سٹاف کی تنخواہ کیلئے18کروڑ90 لاکھ روپے بھی جاری کر دیئے،محکمہ خزانہ نے باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے 25 کروڑ روپے جاری کردیئے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ محکمہ سپورٹس کو جاری کیا۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ مذکورہ محکموں کے اکاؤنٹس میں آن لائن کردیا۔
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے والے ممالک کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا ، کوئی اور نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ کون سے ممالک اس میں شامل ہوں گے۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے امکانات بھی غیر یقینی ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی فورس کی ممکنہ ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے فوجی غزہ پٹی...
    آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی ہے۔ پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ نئے دس سالہ معاہدے کی تیاریوں کا عمل اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔پی ایس ایل کی چارٹرڈ ویلیوایشن فرم کے نمائندوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر سید بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ویلیوایشن فرم نے چیئرمین کو لیگ کی مالی قدر و قیمت سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی۔محسن نقوی نے رپورٹ کے...
    مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی کے معاملے میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ متوفیہ کی والدہ بھگیہ شری پاچنگنے نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹر پر ان کی بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تبدیلی کرنے کا دباؤ ڈالا گیا تھا۔ بھگیہ شری پاچنگنے کے مطابق ان کی بیٹی دیپالی ماروتی کی موت مشتبہ حالات میں ہوئی، تاہم رپورٹ کو جعلی طور پر خودکشی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو سسرال میں ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا تھا اور ممکن ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہو۔ مزید پڑھیں: دنیا بھر میں ہر 100 میں سے ایک موت خودکشی سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او رپورٹس کے مطابق خودکشی...
    غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز یروشلم:(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیرملکی افواج شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس میں اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اس...
    ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے حمل:21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ...
    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے...
    امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کشمیر بلیک ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کا دن جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، جب بھارتی فوجوں نے سری نگر میں اتر کر جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں میں واضح طور پر تسلیم کیا تھا کہ جموں و کشمیر کے حتمی فیصلے کا تعین اقوامِ متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، مگر بھارت نے ان قراردادوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے پر جبری تسلط برقرار رکھا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:...
    ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کب جمع کرائی جائے گی؟ اس کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منگل کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے ساتھ متبادل قائدِ ایوان کا نام پیش کرنا بھی لازمی ہے، پیپلز پارٹی نے تاحال نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے لیے متوقع امیدوار ہو...
    ویب ڈیسک: پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی جنوبی ایشیا کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔  جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے 78 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا، 78 برس سے کشمیری عوام بھارتی جبر و ظلم کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں  اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق رائے شماری ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، بھارت نے...
    اسلام آباد/استنبول (صغیر چوہدری) — استنبول میں ہونے والی اہم اور حساس مذاکراتی نشست میں پاکستان نے افغان طالبان کو ایک دو ٹوک اور غیر معمولی واضح مطالبہ پیش کیا ہے: افغان سرزمین سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی، محفوظ ٹھکانوں یا ان کی عملی سرپرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کا دور ختم ہو چکا ہے — اب عملی، قابلِ پیمائش اور ثبوت پر مبنی اقدامات درکار ہیں تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کا قلع قمع ممکن بنایا جا سکے۔ پاکستانی حکام نے افغان طالبان کے مذاکراتی دلائل کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض دلائل ایسا تاثر دیتے ہیں...
         بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے معروف ارب پتی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے انہیں 5 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم مالیت کا قیمتی لباس تحفے میں دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے سوال نہیں کیا، لیکن میں خود بتا رہی ہوں کہ میں نے5 لاکھ درہم مالیت کا لباس پہنا ہے اور گلے میں اصلی سونے کا ہار پہنا ہوا ہے جو سانپ کی شکل کا ہے اور اس کی قیمت 5 ملین ہے۔ Bollywood star Rakhi Sawant says Elon Musk gifted her dress worth 500000 UAE Dhirems @elonmusk pic.twitter.com/DTsdYvB0Ed — Murtaza Ali...
    ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی سیکیورٹی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصر کی ایک تکنیکی ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ماہرین کو اسرائیلی فوج کی “ییلو لائن” کے پار محدود کارروائی کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ وہ ممکنہ طور پر ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشوں کی نشاندہی اور بازیابی میں مدد کر سکیں۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ غزہ کی سیکیورٹی پر اسرائیل کا مکمل کنٹرول برقرار رہے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص انسانی ہمدردی اور تکنیکی مقصد کے تحت...
    بھارت کی بین الاقوامی مارشل آرٹس کھلاڑی اور کوچ روہنی کلم مدھیہ پردیش کے شہر دیواس میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ 35 سالہ روہنی، جنہوں نے بھارت کی نمائندگی ایشیائی کھیلوں میں کی تھی، کو ان کے گھر سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ابتدائی پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ روہنی کی چھوٹی بہن روشنی کلم نے سب سے پہلے اپنی بہن کی لاش دیکھی۔ روشنی کے مطابق وہ ارجن نگر، رادھا گنج میں واقع گھر میں داخل ہوئیں تو روہنی کو کمرے میں پھانسی پر لٹکا پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈاکٹروں نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی کارروائیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ کی مکمل سیکیورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص امدادی اور تکنیکی مقصد کے لیے دی گئی ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ صرف اسرائیل کرے گا۔ ان کا...
     ویب ڈیسک :لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔  صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم سیاہ پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔  صدر زرداری نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی افواج کا سری نگر پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی، بھارت کی 5 اگست 2019 کی کارروائیاں غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں  ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر اجتماعی سزائیں،...
    لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے وعدہ کے باوجود مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِسنت کی مساجد...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 52 کے ایوان میں 17 ممبران اسمبلی پہلے سے ہی موجود ہیں جبکہ اتوار کو بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے چھ وزرا نے فریال تالپور سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کر کے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کو 27 کے بجائے 28 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہو گی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 52 کے ایوان میں 17 ممبران اسمبلی پہلے سے ہی موجود ہیں جبکہ اتوار کو بیرسٹر سلطان محمود گروپ کے چھ وزرا نے فریال تالپور سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کر کے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا اعلان...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے،27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا۔  تفصیلات کے مطابق 27 اکتوبر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کا دن ہے۔ آج گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ دنیا بھر میں کشمیری اور پاکستانی عوام بھارتی تسلط کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔ کشمیری عوام دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحہ مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرنے والے ترک انٹیلی جنس ایجنسی (ایم آئی ٹی) کے سربراہ اور صدر رجب طیب ایردوان کے انتہائی قریبی ساتھی ابراہیم قالن ایک بار پھر عالمی سفارتی منظرنامے پر نمایاں ہو گئے ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق دوحہ میں ہونے والے حالیہ پاک–افغان مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے میں ابراہیم قالن نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل کو پُرامن انداز میں آگے بڑھانے میں بھرپور سفارتی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ابراہیم قالن نے یہ بھی یقینی بنایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کار ہاتھ ملائے بغیر مذاکراتی اسٹیج نہ...
    سٹی42:  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔  مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد از نمازِ ظہر جامع مسجد نمبر 8، گولف روڈ، جی او آر ون (G.O.R-I)، لاہور میں ادا کی جائے گی۔اُن کے  اہل خانہ، دوستوں اور قانونی برادری کی طرف سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس مزمل اختر شبیر لاہور ہائیکورٹ کے معزز جج ہیں، انہوں نے خواتین کے حقوق، جائیداد کے تنازعات، بچوں کی حوالگی اور دیگر اہم قانونی مسائل پر کئی اہم فیصلے دیے ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں
    سٹی42: لاہور میں شہر بھر میں بلا امتیاز انسدادِ تجاوزات آپریشن جاری ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت کارروائی میں ریگولیشن اسکواڈ، میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف سڑکوں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سرگرم ہیں۔ دو دنوں کے دوران 791 غیر قانونی تجاوزات ہٹاتے ہوئے سامان ضبط کر لیا گیا۔ ریگولیشن اسکواڈ نے 48 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 2021 بینرز اور فلیکسز بھی اتارے۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں شہر میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے...
    چین کی سرکاری دفاعی کمپنی نورنکو نے ‘ڈیپ سیک’ مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خودکار جنگی گاڑی متعارف کرائی ہے، جو 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے معاونت فراہم کر سکتی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بیجنگ جدید ہتھیاروں میں امریکی برتری کا مقابلہ کرنے کے لیے اے آئی کو تیزی سے اپنارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈیپ فیک سے ڈیٹا چوری تک، اے آئی سے ذاتی تصاویر بنوانا کتنا خطرناک؟ رائٹرز کی تحقیق کے مطابق، چین کی فوج (PLA) اور اس سے منسلک ادارے ‘ڈیپ سیک’ ماڈلز کو جنگی منصوبہ بندی، خودکار ہدف شناخت، اور ڈرون و روبوٹ کتوں میں استعمال کر رہے ہیں۔ ان نظاموں سے فوجی فیصلوں کا عمل چند...
    (یہ تحریر ابتدائی طور پر پیر 5 فروری 2024 کو شائع کی گئی تھی جسے آج مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف ’یوم سیاہ‘ کے موقع پر وی نیوز کے قارئین کے لیے دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے) 1990 میں پہلی بار 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا تھا۔ ان دنوں ریڈیو تراڑ کھل آزاد کشمیر کے اسٹیشن ڈائریکٹر ضمیر صدیقی تھے۔ حکومت نے ہدایت جاری کی تھی کہ یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر شعرا سے نغمے اور گیت لکھوائے جائیں۔ ضمیر صدیقی صاحب نے مجھے بھی نغمہ لکھنے کا کہا تو سوچا کہ کشمیر کی جنت نظیر خوبصورتی پر بہت کچھ لکھا جا چکا لیکن کشمیر کا مقدمہ کسی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس(FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم عالمی سطح کی یہ کانفرنس 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہیں۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘...
    افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے حالیہ دورہ بھارت کی خبریں سامنے آئیں تو اسی وقت اندازہ ہو گیا تھا کہ ہمارا خطہ اب مزید عدم استحکام کی طرف بڑھے گا۔ کتنا اچھا ہوتا کہ یہ اندازہ یا تجزیہ ناقص ٹھہرتا اور انڈیا افغانستان کے ساتھ مل کر کچھ ایسے اعلانات یا اقدامات کرتا جو نہ صرف افغانستان میں امن اور استحکام لے کر آتے بلکہ اس کے ساتھ پورے خطے اور بالخصوص انڈیا اور پاکستان کے اندر حالات بہتر ہوتے۔ لیکن افسوس کہ ایسا نہیں ہوا، اور جو ہوا، اس کے برعکس ہوا۔ متقی صاحب کے انڈین سرزمین پر قدم رنجہ ہوتے ہی افغانستان سے پاکستان کے سرحدی علاقوں اور بارڈر پوسٹوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع...
    ویب ڈیسک:برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد بحال ہوگئیں۔  قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے فلائٹ کو الوداع کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی تھی، وزیر دفاع نے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی، کامیابی موجودہ حکومت کی ترجیحات کی درستگی کا نتیجہ ہے،...