2025-07-26@11:14:50 GMT
تلاش کی گنتی: 4146

«بھی آصف علی زرداری»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا  کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو مئی کے بعد بدترین تشدد کیا گیا،  ہمارے خلاف اب دوبارہ فسطائی مہم چلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیخلاف کیسز کو چلنے ہی نہیں دیا جارہا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کرنا ریاستی اداروں کا کام نہیں، ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اورچلانے کا کردارادا کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں، بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ ایف بی آر سے کرپٹ ترین...
    تصویر،جیو نیوز اسکرین گریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بات چیت فیصلہ سازوں سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے۔لاہور میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہیں لیکن غلطی کرنے والے تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پورے ملک میں اپنی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم 90 روز میں آر یا پار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا جعلی مینڈیٹ ہے، وہ خود فارم 47...
    لاہور (ویب ڈیسک) 199اور201یونٹ کے بجلی بلوں میں بڑے فرق پر انٹرنیٹ پر ہنگامہ ہورہاہے اور نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات نے بھی تائید کردی۔تفصیل کے مطابق سماء ٹی وی کے لیے میزبان نور امان اللہ کودیے گئے انٹرویو میں وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کاکہناتھاکہ "ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کی پالیسی ہے لیکن اگر آپ نے یونٹ کی قیمت بڑھانی ہے تو عقلمندی سے بڑھائیں، ایک دم سے 199سے 201تک استعمال جاتا ہے تو بل میں اتنا زیادہ فرق صارف کے لیے بہت بڑا بوجھ ہے، اسے300یا 400یونٹ پر کردیں تاکہ وہ بوجھ آہستہ آہستہ بڑھے، ایک یونٹ بڑھنے سے اس قدر زیادہ بوجھ نہ ڈلے، ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپوں کے گھپلوں کا انکشاف،محسن نقوی بھی زد میں آسکتے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2024-23 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی...
    وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہمارا قافلہ پُرامن رہا، نہ کسی چیز کو نقصان پہنچایا، نہ ہی کسی قانون کی خلاف ورزی کی۔ لیکن ہمیں بغیر جرم کے سزا دی جاتی ہے، یہ روش مزید نہیں چلے گی۔ اب اگر کسی نے ناجائز طور پر حملہ کیا، تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ میں اپنی جان کا ضیاع خودکشی نہیں سمجھتا، جو مجھے ناجائز مارے گا، اس کا جواب دیا جائے گا۔ گولی مارو گے تو جواب بھی اسی زبان میں دیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو 90 دن کا  الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں...
    آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مالی سال 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں سنگین مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں 6 ارب روپے سے زائد کی غیرقانونی ادائیگیاں، مشتبہ تقرریاں، اور شفافیت سے محروم ٹھیکے شامل ہیں۔ سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق، آڈٹ میں پی سی بی کے مالی معاملات، گورننس، شفافیت اور کنٹرول سسٹمز پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کو دی گئی بے جا مراعات، اہلیت کے بغیر کی گئی تقرریاں، اور قواعد و ضوابط کے برعکس ٹھیکوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کو غیر مجاز مراعات رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی کو فروری 2024...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
    لاہور‘ فیروز والہ‘ گوجرانوالہ‘  اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگاران + نمائندہ خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے سب کو اکٹھا کرنا ہو گا۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہم اپنے آئینی اور جمہوری حق کو استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رکھی گئی۔ اسلام آباد سے آنے والے قافلے میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، پارٹی چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر، ایم این اے شاہد خٹک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلدکیا جائیگا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں مزید 3 چیزیں بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ جئے عوام ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زرداری گروپ نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں پر قبضہ کرنیکا منصوبہ ہے۔ پنجاب کے کسان ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت) بانیان پاکستان نے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اٹل ریاستی پالیسی کھل کر بیان کر دی تھی۔ تنظیم اسلامی کا اسرائیل کو کبھی تسلیم نہ کرنے کا مؤقف صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ ایمان اور عدل پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال نے 1919ء اور پھر 1937ء میں ارضِ مقدس میں صہیونیوں کی آبادکاری اور مجاہدین کی اس کے خلاف مزاحمت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اس بات کا واشگاف الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کے علاقوں پر یہود کا قبضہ کروا کر ان کی...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ پوری دنیا کسی آرڈر کے تحت چلتی ہے، آج کل جس طرح کا گلوبل نظام چل رہا ہے اس میں آرڈر کی اتنی بات نہیں ہوتی، فورس اور اسٹرینتھ کی زیادہ بات ہوتی ہے، قومیں دوسری قوموں کو دھونس کا نشانہ بنا رہی ہیں۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود بھی بھارت نے جنگ میں جس طریقے سے ری ایکٹ کیا تھا، آج سے دو ماہ پہلے پاکستان ایسا ملک تو نہیں تھا کہ کوئی بھی کہیں سے بھی اٹھ کہ اٹیک کر دے اور اس کا جواب لیے بغیر واپس چلا جائے، یہ ہو نہیں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے اور نظام کی تبدیلی کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ ماہرین اور کنسلٹنٹس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اصلاحات سے نئی سوچ اور گورننس کے طریقہ کار کو رائج کرنے میں معاون ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سات دہائیوں سے اس ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔ فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیے بغیر معاشی ترقی اور خوش حالی نہیں آسکتی۔ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کے...
    زیادہ پرانی بات نہیں، 70 کی دہائی میں ہمیں اپنے کالج دور میں لاہور اور کراچی بذریعہ ٹرین سفر کا موقع ملا۔ اس وقت رحیم یار خان سے لاہور آتے ہوئے کوٹ لکھپت اسٹیشن کے بعد لاہور شہر کا انتظار شروع ہو جاتا۔ اب لاہور کی شاخیں رائے ونڈ اسٹیشن سے شروع ہو جاتی ہیں۔ کراچی جاتے ہوئے اسٹیل مل کے بعد لانڈھی کورنگی گزرنے کے بعد ڈرگ روڈ اسٹیشن سے شہر کا انتظار شروع ہوتا لیکن اب تو کراچی شہر کب کا اسٹیل ملز پھلانگ کر حیدرآباد کی طرف جا نکلا ہے۔ والد مرحوم 1950 کے لگ بھگ ٹھٹھہ میں ملازمت کے سلسلے میں مقیم تھے۔ کراچی آتے تو ملیر ٹھہرتے۔ ان سے سنی باتوں کے مطابق ملیر ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی معطلی غیر آئینی اقدام ہے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر یہی طرز عمل برقرار رہا تو خیبرپختونخوا میں بھی جوابی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں جلسے کی اجازت ملی تو صرف شکریہ نہیں، بلکہ تحفہ بھی دوں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کو معطل کرنا لاقانونیت ہے، اگر یہی طرزعمل اپنایا گیا تو خیبرپختونخوا میں بھی ایسی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ”اگر یہی کرنا ہے تو کے پی سے میں ان...
    شہر قائد کے علاقے شرافی گوٹھ میں ملیر ندی کے پاس واقع سڑک پر پڑے ہوئے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے جس کا چہرہ بھی جلا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر ندی کے قریب روڈ پر پڑے ڈرم سے لاش برآمد ہوئی ہے، سفاک ملزمان نے خاتون کی شناخت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا تھا۔  لاش کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ڈرم سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ پلاسٹک کے نیلے رنگ کے ڈرم سے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کا وقت دے رہے ہیں اس کے بعد یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم نہیں ہوگے۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سن لو فیصلہ  کرنے والو ہم آپ کو نوے دن کا وقت دے رہے ہیں سدھر جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ اج سے ہمارے نوے دن شروع ہو گئے ہیں اس کے بعد 91ویں دن یا تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے یا پھر تم نہیں رہو گے۔ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور نے الٹی میٹم اور عمران خان کی رہائی...
    ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر بھی پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ بڑھتے ہوئے پانی کے دباؤ کے پیش نظر تربیلا ڈیم کے اسپِل ویز کھول دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب، کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث راجن پور کی رود کوہیوں میں طغیانی آ گئی ، جبکہ سیلابی ریلا ڈیرہ غازی خان میں داخل ہونے سے کچھی کینال میں شگاف پڑ گیا ہے، جس سے نشیبی علاقوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ بارشوں کے باعث دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج اور سکھر...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سانحہ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ میں غفلت کے مرتکب قرار دیے گئے افسران کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد عمل درآمد کا امکان ہے اور مذکورہ افسران کے نام بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ افسروں کے خلاف تادیبی کاروائی 60 دنوں کے اندر تمام ضابطے پورے کرتے ہوئے عمل میں لائی جائے گی، وزیراعلیٰ کو پیش کردہ 63 صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق جن افسروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ان میں سابق ڈپٹی کمشنر شہزاد محبوب بھی شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف اور ہیومن ریسورس احسان الحق، پراجیکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شوہر نے بیوی اور سسرالیوں نے قاتل شوہر کو مارڈالاحیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک گاؤں میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے اپنی 50 سالہ بیوی کو قتل کر دیا اور مقتولہ کے رشتے داروں نے مشتعل ہوکر قاتل شوہر کو بھی مارڈالا۔تفصیلات کے مطابق حُسڑی تھانے کے ایس ایچ او جمن کھوسو کے مطابق علی نواز پنھور نے گھریلو جھگڑے پر اپنی ادھیڑ عمر بیوی 50 سالہ صفیہ کو قتل کردیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ پڑوسیوں کا دوران تفتیش کہنا ہے کہ علی نواز معمولی باتوں پر اپنی بیوی کو اکثر تشدد کیا کرتا تھا، اور یہ واقعات روزانہ کا معمول بن چکے تھے اور روز ہونے والے جھگڑوں کی وجہ سے پڑوسیوں نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم  اور  پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے  پوتے ذوالفقار علی بھٹو  جونیئر  نے نئی سیاسی جماعت بنانےکا اعلان کردیا۔ لاہور  پریس کلب میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نےکہا کہ روٹی،کپڑا  اور  مکان کا نعرہ آج بھی موجود ہے، ہمیں آج  مزید 3 چیزیں  بجلی، گیس اور پانی بھی چاہیے، ہمارا نعرہ  جئے عوام ہوگا۔  وہ ایک نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں جس کا باقاعدہ  اعلان  جلدکیا جائےگا۔ خواہش ہے خیبرپختونخوا میں تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے،مولانا فضل الرحمان جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  زرداری گروپ  نے جئے بھٹو کو کرپشن کا نعرہ بنادیا، کارپوریٹ فارمنگ زمینوں...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ملکی سیاست میں نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے اپنی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سماجی کاموں سے سیاست میں قدم رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونئیر کون ہیں؟ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ وہ ایک نئی جماعت تشکیل دے رہے ہیں جس کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہاکہ عوامی فلاح کے نعرے ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کی آج بھی اہمیت ہے، تاہم بدلتے وقت کے تقاضے مزید بنیادی ضروریات، جیسے بجلی، گیس اور پانی کو بھی شامل کرنے کے متقاضی ہیں۔ ان کی جماعت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل،ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا . این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے 17جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا میں موسلا دھار بار شیں ریکارڈ کی گئیں.(جاری ہے) لاہور میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم اداروں کو بلوچستان کی درست تاریخ، زمینی حقائق اور موجودہ حالات کا غیر جانبدارانہ ادراک حاصل کرنا ہوگا کیونکہ صوبے کے بارے میں جو بیانیہ جان بوجھ کر عالمی اور قومی سطح پر پھیلایا گیا ہے وہ اکثر حقائق کے برعکس ہوتا ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان یعنی ایچ آر سی پی کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مؤقف تھا کہ صوبے سے متعلق روایتی بیانیے کی اصلاح ضروری ہے تاکہ ایک متوازن اور سچ پر مبنی نقطہ نظر فروغ پا سکے. ایچ آر سی پی کے وفد سے چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ہونیوالی اس ملاقات میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرینز کا قافلہ ہفتے کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورکی قیادت میں لاہور کی جانب روانہ ہوگیا۔ اس قافلے میں صوبائی صدر جنید اکبر، اسپیکر بابر سلیم سواتی، خیبر پختونخوا کابینہ کے وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت بڑی تعداد میں پارٹی رہنما شامل ہیں۔ روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مختصر خطاب کرتے ہوئے تمام اراکین اسمبلی اور دیگر شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل رابطے میں رہیں اور وقت کی سختی سے پابندی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ قافلے کے دوران رابطوں کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں، جبکہ وقتاً فوقتاً مزید ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔ گنڈاپور نے واضح کیا کہ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ قافلہ کسی احتجاج کے لیے نہیں بلکہ غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل اور جمہوریت کے حق میں یکجہتی کا مظاہرہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے معطل اپوزیشن ارکان کی نااہلی ریفرنس پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں قائم ان کا کہنا تھا کہ ہم امن، محبت، بھائی چارے اور رواداری کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔ ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ جمہوری نمائندوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ گرفتاریاں ممکن نہیں،...
    اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خط پر غور، سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شرکت کریں گے جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف...
    سرگودھا(نیوز ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر علی بٹ نے اپنی سادہ شخصیت کا ثبوت دیتے ہوئے شوبز اور سوشل میڈیا کی عام روش کے برخلاف خاموشی سے نکاح کر لیا۔ یہ خبر جیسے ہی منظر عام پر آئی، سوشل میڈیا صارفین اور مداح حیران رہ گئے۔ جب کہ دیگر ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز اپنی شادیوں کو بڑی تقریبات اور پرشکوہ انداز میں دنیا کے سامنے لاتے ہیں، علی بٹ نے اپنی نجی زندگی کو سادگی، رازداری اور وقار کے ساتھ سنوارنے کو ترجیح دی۔ علی بٹ، جو معروف ٹک ٹاکر عمر بٹ کے چھوٹے بھائی ہیں، ماضی میں سحر حیات کے ساتھ تعلق کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ سحر حیات نے جولائی 2023 میں یوٹیوبر سمیع رشید سے...
    دنیا ایک بار پھر طاقتور ملکوں کے درمیان کشیدگی کے دور میں داخل ہو چکی ہے، اور اب جو نیا عالمی نظام ابھر رہا ہے، وہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس اور جنگی صورت حال میں لپٹا ہوا ہوگا۔ دمتری ترینن، جو روس کے ایک معروف تجزیہ کار اور پروفیسر ہیں، اپنے مضمون میں خبردار کرتے ہیں کہ موجودہ حالات نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ ایٹمی جنگ کے دہانے پر بھی لے جا سکتے ہیں۔ ایٹمی ہتھیار: روایتی جنگوں کے سائے میں چھپے خطرے ماضی میں سرد جنگ کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کا خوف ہی دنیا کو بڑے پیمانے کی جنگوں سے بچاتا رہا۔ لیکن آج وہ احتیاط اور ڈر ختم ہوتا جا رہا ہے۔ یورپی ممالک، خاص طور پر برطانیہ...
    اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شرکت کریں گے، جن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ  لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور موجودہ رولز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے تحریر کیے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منامہ: پاکستان اور بحرین کے درمیان سیکورٹی تعاون کی نئی راہیں کھلنے لگی ہیں، جہاں دونوں ممالک نے انسداد دہشتگردی، انسانی اسمگلنگ اور منشیات کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مربوط اور مؤثر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی منامہ آمد پر بحرین کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرجوش خیرمقدم کیا، جس کا آغاز بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال سے ہوا۔ بحرین کے وزیر داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے ذاتی طور پر محسن نقوی کو خوش آمدید کہا، جو دونوں ممالک کے درمیان گہری سیکورٹی وابستگی کا مظہر تھا۔دونوں وزرائے داخلہ کی ملاقات منامہ کے تاریخی مقام ’’منامہ فورٹ‘‘ میں ہوئی، جہاں محسن نقوی کو رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش...
    بھکر: "بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟" یہ کہاوت اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھکر میں ایک جعلی ایس پی کو اصل ایس پی شوکت علی نے گرفتار کرا دیا۔ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوٹ مار اور دھوکا دہی کرنے والا ملزم ارباز آخر کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، چھڑی، ٹوپی، اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی بھکر شوکت علی کے مطابق ارباز نہ صرف عام شہریوں بلکہ مختلف محکموں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(آخری حصہ)سندھ کی ستر تا اسی کی دہائی میں پیدا ہونے والی نسل کو اچھی طرح سے اس بات کا پتا ہے کہ سندھ میں کون سے خاندان کب سے قبضہ جما کر سیاست کر رہے ہیں، لیکن بعد میں ہوش سنبھالنے والوں کو اس حوالے سے بہت کم معلومات ہیں۔ جبکہ 2000ء کی نسل کو تو کسی بات کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ ان سمیت سندھ کے تمام لوگوں کی معلومات کے لیے یہاں 71ء سے پہلے والی سندھ اسمبلی کے کچھ ارکان کے نام بطور نمونہ اور مثال پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ انہیں اس امر کی بابت آ گہی حاصل ہو سکے کہ سندھ کے ساتھ یہ کتنی بڑی زیادتی کا ارتکاب کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے  لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ  اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ...
    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا...
    سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں دریائے سوات میں سیلاب کے دوران 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی انسپکشن کمیٹی نے 63 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں واضح طور پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122 کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ دار افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی مکمل کریں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ میں مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطے کا شدید فقدان رہا۔ ان میں پولیس، ریونیو، ایریگیشن، ٹورازم پولیس اور ریسکیو ادارے شامل...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے  گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کی "توقع" ظاہر کی ہے۔ این ڈی ایم اے کو خدشہ ہے کہ گلگت، سکردو، ہنزہ، استور، دیامر، گانچھے اور شگر میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔  این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولا کوٹ، حویلی اور باغ میں بھی شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہےْ حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین اپر کوہستان (RD 200-240) میں بھی  لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ دیامر و استور روڈ  (340-380) کے علاقے ممکنہ لینڈ سلائیڈ نگ کی زد میں ہوں...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹیم کے انگلینڈ دورے کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے 2 برسوں میں کب اور کہاں کھیلے گی؟ قومی ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کھیلے گی جبکہ وہ 3 روزہ میچوں میں بھی حصہ لے گی جن کی تعداد 2 ہوگی۔ میچز کی تاریخیں اور مقامات بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ سعود شکیل کو اس اسکواڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ 3 اور ٹیسٹ کرکٹرز بھی ہوں گے جن میں میر حمزہ (7 ٹیسٹ)، موسیٰ خان  اور ساجد خان شامل ہوں گے۔ اس اسکواڈ میں 2 ابھرتے ہوئے بیٹسمین ازان اویس...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...
    سانحہ سوات کے حوالے سے پروونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی گئی۔ 63 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر سوات سانحے کے تناظر میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کی جانب سے فرائض میں غفلت کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں نشاندہی کے بعد تادیبی کارروائیوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت بھارت کو بھی امریکی منڈی تک رسائی کے لیے 10 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور ہم ڈالر کو چیلنج کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے چونکہ بھارت برکس کا حصہ ہے، اس لیے نئی ٹیرف پالیسی کا اطلاق اس پر بھی ہو گا۔ٹرمپ کے اس اعلان...
    لاہور: سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ  دلچسپ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ کون سے کھلاڑی کو کس ’نک نیم‘ سے پکارا جاتا ہے۔ انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا کہتے ہیں کیوں اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے اس کانام  چھوٹا ڈان رکھا تھا۔ سلمان علی آغا نے بتایا کہ فخر زمان کوفوجی کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاداب کو شیدی اور بابر اعظم کو بوبی کہتے ہیں، محمد نواز کا اپنا ہی انداز ہے، وہ مجھے سولمن پکارتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری بال پر چھ رنز درکار ہوںگے تو حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجوں گا۔...
    عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عملی طور پر ممکن بھی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے میں کوئی ایسی شق موجود نہیں جو کسی ایک فریق کو اکیلے معاہدہ ختم یا معطل کرنے کی اجازت دیتی ہو، بلکہ اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارت دریاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے...
    کراچی: ماڈل و اداکارہ حمیرہ اصغر علی کی لاش گھر سے برآمد ہونے کے واقعہ سے متعلق کراچی کے شہری شاہ زیب سہیل نے واقعے کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست ماتحت عدالت میں دائر کردی۔ درخواست میں  ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ حمیرہ اصغر علی کی موت طبعی نہیں بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے بھی واقعے کو تشویش ناک بتایا ہے، اس واقعہ کی وجہ سے عام لوگوں میں تشویش پائی جاتی ہے، حمیرہ اصغر علی ایک  بااثر خاتون تھی وقوعہ کی ویڈیو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے انہیں قتل کیا گیا ہو۔ درخواست میں کہا گیا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خورِیو نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی، خطے اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں ایران کی حمایت پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ فلسطین کے مسئلے اور غزہ میں جاری انسانی المیے پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف روس سے مداخلت اور فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ روسی سفیر البرٹ خورِیو نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کی بے دخلی کے معاملے...
    پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس سمیت اہم پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ ملاقات سے قبل معطل ارکان نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی زیر صدارت مشاورت کی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔ اسپیکر سے ملاقات کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، چیف وہپ رانا محمد ارشد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسپیکر نے اجلاس میں 27 جون کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے...
    لاہور:قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بابر اعظم کو فلمی ہیرو قرار دے دیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیوز میں سلمان علی آغا سے پوچھا گیا کہ اگر آپ فلم بنائیں تو کس کرکٹر کو کس رول میں لیں گے؟۔ سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ بابر اعظم ہیرو ہوں گے، ولن کے کردار کے لیے حارث رؤف بہترین ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی اچھے کامیڈین بن سکتے ہیں، ناکام عاشق کا کردار عبداللہ شفیق کے لیے موزوں ہوگا، سنگر فخر زمان کو لوں گا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ کرکٹر نہ ہوتا تو بزنس مین ہوتا، اگر کوئی جادوئی ہنر مل جائے تو...
    ویب ڈیسک :دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی ڈاکٹروں نے اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور شروع کردیا۔ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں ،تاہم اس کے لیے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔ہسپتال ذرائع کاکہناہے کہ  دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جبکہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔  شبلی فراز کاکہناہے کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کررہا تھا، ادویات بھی صحیح طریقے سے نہیں لی...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری  کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیوںکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی اسٹار پلس پر نشتر کیا جائے گا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔ محبوب کردار تُلسی کے طور پر ان کی واپسی نے پہلے ہی مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ لیکن جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے وہ ہے سمرتی ایرانی کا فی قسط 14 لاکھ روپے کا زبردست معاوضہ۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی جو تُلسی ویرآنی کے اپنے مشہور کردار میں واپسی کر رہی ہیں انہیں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹرز  نے دل کے عارضے میں مبتلا پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع  کے مطابق ڈاکٹرز  پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری پر غور کررہے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں کچھ ٹیسٹوں کا انتظار ہے۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے جب کہ شبلی فرازکو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے۔   شبلی فراز نے کہا کہ  دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Tagsپاکستان
    ڈاکٹرز پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کی اوپن ہارٹ سرجری کرنے پر غور کر رہے ہیں۔شبلی فراز پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرِ علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز ان کے کچھ ٹسیٹوں کا انتظار کر رہے ہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو بعض اوقات دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی ہائی رہتا ہے، دل کی مرکزی شریانوں میں سے ایک شریان پر مسلز بریج ہے، شریانوں میں رکاوٹ کے باعث ہارٹ اٹیک کا خطرہ ہے۔  دوسری جانب شبلی فراز نے کہا ہے کہ دل کی بیماری کافی عرصے سے ہے لیکن احتیاط نہیں کر رہا تھا، ادویات بھی صیح طریقے سے نہیں لی تھیں اور معمولی ٹینشن بھی تھی۔شبلی فراز نے کہا ہے کہ مستقبل میں...
    بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے ایک بار پھر انسانیت سوز کارروائی کرتے ہوئے صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے دس بے گناہ پاکستانی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ یہ واردات لورالائی اور موسیٰ خیل کے درمیانی علاقے میں اُس وقت پیش آئی جب دہشتگردوں نے زبردستی سڑک پر غیرقانونی ناکہ لگا کر گاڑیوں کو روکا اور شناخت کی بنیاد پر مخصوص افراد کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک سنگین نوعیت کی دہشت گردی ہے، بلکہ نسلی امتیاز پر مبنی نفرت، تعصب اور شدت پسندی کی بدترین شکل بھی ہے۔ اس نوعیت کی اغوا کاری محض اتفاقی نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے...
    رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ اگر سلیمان یا قاسم خان آتے بھی ہیں تو خالصتاً اپنے والد یعنی ہمارے لیڈر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے اپنا کوئی کردار ادا کرنے آئیں گے، مجھے نہیں لگتا کہ ان کا کوئی پولیٹیکل موٹیو ہے، دوسرا وہ آ رہے ہیں میں یہ کنفرم بھی نہیں کر سکتا۔  نیوز ہے جو تین چار دن سے چل رہی ہے لیکن اگر وہ آنا چاہیں تو ان کا حق ہے، ان کا آبائی ملک ہے، اپنے والد صاحب کے ساتھ یہاں ان کا بچپن گزرا ہے۔رہنما مسلم لیگ (ن) عقیل چوہدری نے کہا کہ کل بھی میں ایک شو میں تھا اور مجھ سے سوال ہوا تو میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں پی ٹی وی کی جانب سے سرکاری رہائش گاہیں استعمال کرنے والے 94 ملازمین کو ہائوس الائونس بھی دیے جانے کا انکشاف ہوا جس سے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے، کمیٹی نے رقم کی ریکوری کا حکم دیتے ہوئے پیسے دینے والے افسران کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں پر معطل ہونے والے 5 ملازمین میں سے ایک ملازم کو سابق وفاقی سیکرٹری شاہیرہ نے بحال کردیا ہے کمیٹی نے معاملہ ایف آئی اے کو بھیج دیا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودھری نے خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں دریائے سوات پر زیر تعمیر مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ ممبر (واٹر) واپڈا سید علی اختر شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین نے مختلف سائٹس پر تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ان سائٹس میں سپل وے ، پاور ہائوس ، مین ڈیم ، ڈائی ورشن سسٹم اور پاور ان ٹیک شامل ہیں۔چیئرمین نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پراجیکٹ پر ریور ڈائی ورشن ٹنلز، اپ سٹریم اور ڈائون ا سٹریم عارضی (Coffer) ڈیمز ، ڈیم Plinth، دائیں اور بائیں پشتوں اور ڈیم فائونڈیشن کی کھدائی جیسے اہم اہداف مکمل ہونے کے بعد رواں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صحیح اسلامی زندگی صحیح اسلامی زندگی جماعت کے بغیر نہیں ہوتی۔ زندگی کے صحیح اسلامی زندگی ہونے کے لیے سب سے مقدم چیز اسلام کے نصب العین (اقامت ِدینِ حق) سے وابستگی ہے۔ اس وابستگی کا تقاضا ہے کہ آدمی نصب العین کے لیے جدوجہد کرے، اور جدوجہد اجتماعی طاقت کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ لہٰذا جماعت کے بغیر کسی زندگی کو صحیح اسلامی زندگی سمجھنا بالکل غلط ہے۔ یہ دوسری بات ہے کہ کوئی شخص ہماری اس جماعت میں شامل نہ ہو اور کسی اور ایسی جماعت سے اس کا تعلق ہو جو یہی نصب العین رکھتی ہو اور جس کا نظامِ جماعت اور طریق جدوجہد بھی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہو۔ اس صورت میں ہم اس کو...
    کراچی: انسپکٹر جنرل پولیس سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں پولیس اہلکاروں کی پرائیویٹ گاڑیوں پر غیر قانونی لوازمات کے استعمال پر سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اے آئی جی آپریشنز سی پی او سندھ، میر روحل خان کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران و ملازمان کو ہدایت جاری کی ہے کہ کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کی نجی گاڑی پر فلیش لائٹ، ہوٹر یا جعلی نمبر پلیٹ (خواہ وہ سرکاری یا پولیس مونوگرام سے مزین ہو) پائی گئی تو اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ متعلقہ سپروائزری...
    ایکس پر پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ غور ہے کہ آرمی چیف صدارت کا منصب سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نشانہ بنانے والی بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے افراد سے بخوبی واقف ہیں۔ ایکس پر پیغام میں محسن نقوی نے لکھا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو صدر کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا جا رہا ہے، اور نہ ہی اس قسم کی کوئی بات زیرِ...
    خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوندون او پی ڈی کارڈ کے تحت معائنہ، تشخیص اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، اس کے تحت مستحق شہریوں کو مکمل او پی ڈی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس میں صرف داخل مریض مستفید ہو رہے تھے جبکہ ‘ژوندون’ کارڈ میں اب او پی ڈی بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مشیر صحت نے کہا کہ مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ، چترال میں جرمن ادارے کے ایف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کے لاکھوں طلبا کا خواب ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں — وہ بھی بغیر بھاری فیس کے۔ اگر آپ بھی اسی خواب کو حقیقت بنانا چاہتے ہیں تو جرمنی آپ کے لیے بہترین انتخاب بن سکتا ہے۔ جرمنی: تعلیم مفت، معیار اعلیٰ جرمنی ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں سرکاری جامعات میں تعلیم تقریباً مفت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ سہولت صرف جرمن شہریوں تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر سے آنے والے بین الاقوامی طلبا بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جرمن پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر (UG) پروگرامز مکمل طور پر ٹیوشن فری ہوتے ہیں۔ صرف سیمیسٹر فیس دینا پڑتی ہے، جو عموماً 83,000 سے 1,17,000 پاکستانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا سے پھینکا گیا محبت بھرا پیغام 13 سال بعد آئرلینڈ کے ساحل پر جا پہنچا اور ایک خوبصورت اتفاق نے دو جوڑوں کو آپس میں جوڑ دیا۔ستمبر 2012 میں، انیتا اور براڈ نامی ایک نوجوان جوڑا کینیڈا کے بیل آئی لینڈ کی سیر کے دوران ایک بوتل میں پیغام رکھ کر بحر اوقیانوس میں بہا دیتے ہیں۔ پیغام میں لکھا تھا کہ وہ یہاں کھانے سے لطف اندوز ہوئے اور اگر کسی کو یہ پیغام ملے تو وہ ضرور رابطہ کرے۔وقت گزرتا گیا اور 13 سال بعد، آئرلینڈ کے ساحلی علاقے Scraggane Bay میں کیٹ اور جان گرے نامی جوڑے کو ساحل کی صفائی کے دوران وہی بوتل ملتی ہے۔ بوتل کے اندر موجود پیغام نے انہیں...
    لاہور: فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے انٹرویو میں کرکٹ کیریئر کے دوران انتہائی یادگار لمحے سے متعلق بھی بات کی ہے۔ حسن علی نے حال ہی میں انگلش ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز پایا۔ انہوں نے کہا کہ کیریئر کی ایک بڑی کامیابی ڈربی شائر کے خلاف ملی جو زندگی کا یادگار لمحہ ہے، ڈربی شائر مکی آرتھر کی ٹیم ہے جو ہمارے پسندیدہ کوچ ہیں۔ حسن علی نے کہا کہ بعض اوقات آپ خواب دیکھتے ہیں کہ کبھی ہیٹ ٹرک ہو جائے تو میرے لیے وہی لمحہ تھا۔ فاسٹ بولر نے بتایا کہ جب لگاتار 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے اور ٹیل اینڈرز کریز پر آئے تو مجھے لگا کہ...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوزکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری  نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23,24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکومت نے بڑے عزم کے تحت ان ڈسکوز کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وکٹ لینے کے بعد اپنے مشہور جوشیلے انداز کو کبھی نہیں بدلوں گا۔نجی ویب سائٹ کو خصوصی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 9، 10 سال سے یہی اسٹائل اپنائے ہوئے ہوں جو میرے مداحوں اور ٹیم کو بھی پسند ہے، یہ جشن مجھے نئی توانائی فراہم کرتا ہے۔ہیئر اسٹائل کے سوال پر حسن علی مسکرا دیے اور کہا کہ سرجری کے بعد ری ہیب کے دوران بال بڑھ گئے اور اندازہ بھی نہ ہو سکا، پھر یہی بال اچھے لگنے لگے تو رکھ لیے۔حسن علی نے واضح کیا کہ 2021 کے ورلڈ کپ سے قبل بھی لمبے بال رکھے تھے۔
    لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین پر مالی دباؤ اور غیر ضروری فیسوں کے مطالبات پر قابو پانے کے لیے ڈسٹرکٹ اسکول ایجوکیشن اتھارٹی نے سخت گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جن کے تحت کسی بھی اسکول کو مقررہ فیس سے زائد رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گائیڈ لائن کے مطابق کوئی بھی نجی اسکول ٹیوشن فیس سالانہ صرف 5 فیصد تک بڑھا سکتا ہے، اس سے زائد اضافہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کسی بھی سرگرمی یا سمر کیمپ کی مد میں اضافی فیس وصول نہیں کرے گی، اور نہ ہی طلبہ کو مخصوص دکانوں سے کتابیں یا کاپیاں خریدنے پر مجبور کیا جائے گا۔ والدین کو درپیش ایک...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈان نیوز کے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں باپ نے بیٹی پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔ پولیس کے مطابق فرمان اور بیٹی ماریہ کو زخمی حالت میں جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔ ملزم فرمان کی بیٹی کو سسرالیوں نے طلاق دے کر میکے بھجوایا تاہم لڑکی کا سابقہ شوہر اور سسرالی دوبارہ جھگڑا کرنے آئے، اس دوران ملزم کے ہاتھ اور بیٹی کی ٹانگ پر گولی لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمین کی گردش میں معمول سے تیز رفتاری آنے والی ہے، جس کے باعث ہمارے دن معمول سے چند ملی سیکنڈز چھوٹے ہو جائیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں، خصوصاً 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست 2025 کو، چاند کے مخصوص زاویوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایسا ہلکا سا اضافہ ہوگا کہ ہر دن تقریباً 1.3 سے 1.51 ملی سیکنڈز کم لمبا محسوس ہوگا۔ عموماً ایک مکمل دن کی مدت 86,400 سیکنڈز یعنی چوبیس گھنٹے ہوتی ہے، لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں رہتی۔ زمین پر کششِ ثقل کے اثرات، شمسی و قمری کشش، سیارے کے اندر اور سطح پر موجود مادّے کی حرکت اور یہاں تک کہ موسمی اور زلزلے جیسے...
    بھارت اور سری لنکا کے درمیان کچاتیو جزیرے کا تنازع ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تمل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے بھارتی سیاسی جماعتیں، خاص طور پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی جماعت ڈی ایم کے، اس معاملے کو عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں مزدور سڑکوں پر آگئے، بھارت بھر میں ہڑتال 1974 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت نے یہ جزیرہ قانونی طور پر سری لنکا کے حوالے کر دیا تھا، مگر اب دوبارہ اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بعض شدت پسند گروپ تو الگ تمل ریاست بنانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم...
    دنیا بھر کے لاکھوں طلبا کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کی تعلیم حاصل کریں، وہ بھی بغیر کسی بھاری فیس کے۔ اگر آپ بھی ان میں شامل ہیں تو خوش ہو جائیے، کیونکہ جرمنی میں یہ خواب حقیقت بن سکتا ہے۔ جرمنی کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں عوامی (Public) جامعات میں تعلیم تقریباً مفت فراہم کی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سہولت صرف جرمن شہریوں تک محدود نہیں بلکہ بین الاقوامی طلبا بھی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جرمن پبلک یونیورسٹیز میں بیچلر (UG) پروگرامز مکمل طور پر ٹیوشن فیس سے پاک ہوتے ہیں۔ طلبا کو صرف سیمیسٹر فیس ادا کرنی ہوتی ہے، جو کہ معمولی رقم ہوتی...
    کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی آبائی ریاست گجرات میں بگڑتے بنیادی ڈھانچے اور بار بار پیش آنے والے پل حادثات پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ غیر ملکی دورے کے بعد ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جب وہ وطن واپس آ چکے ہیں، تو انہیں ریاست منی پور، پہلگام اور اپنے آبائی ریاست گجرات سمیت دیگر داخلی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔ نریندر مودی نے حال ہی میں پانچ ممالک، گھانا، ترنیداد و ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا دورہ مکمل کیا، جس کے دوران وہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی...
    پنجاب، بلوچستان میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے دارالحکومت لاہور، اس کے مضافاتی اضلاع اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں شدید مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی، بارشوں کے نتیجے میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہوئی اور کئی علاقوں میں معمولاتِ زندگی درہم برہم ہو گئے، کم از کم 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں شدید بارشوں سے نشیبی علاقے اور...
    ملک کے مختلف شہروں میں مون سون کی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں جل تھل ایک ہوگیا۔ اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بلیو ایریا، آبپارہ، بری امام، بارہ کہو اور میلوڈی میں بادل برسے۔ گجرات، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، نارروال، جڑانوالہ، مرید کے اور اوکاڑہ سمیت پنجاب بھر میں بادلوں کی گھن گرج سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ لاہور میں مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا سپیل جاری ہے۔ متعدد علاقوں میں بارش 100 ملی میٹر کراس کر گئی۔ سب سے زیادہ بارش 123 ملی میٹر پانی تالاب میں ریکارڈ کی گئی۔ دادو، سیہون، جیکب...
    ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا بلوچستان: خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفے کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں صرف ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا مؤثر نتائج نہیں دے گا، جب تک اس کے ساتھ تعمیل اور نفاذ پر مؤثر حکمت عملی نہ اپنائی جائے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں بغیر کسی حکمت عملی کے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اْس وقت تک پائیدار مالی نتائج نہیں دے سکتا جب تک نفاذ اور مؤثر تعمیل پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی جائے۔ منگل کو جاری کی گئی ایک پالیسی گائیڈ میں اے ڈی بی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ یہ ثابت کرتا ہے کہ پہلے سے موجود ٹیکس دہندگان سے تعمیل کو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بنک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی۔ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسا ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر انجینئرحافظ طاہر مجید نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور دہشت گردی کی علامت اور اُمت مسلمہ کی دشمن ہے اسے تسلیم کرنے کی مہم چلانے والے حکومتی وزرا ہوش کے ناخون لیں ۔یہ بات انہوں نے کارکنان اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کچھ ناعاقبت اندیش وزراء ان دنوں معاہدہ ابراہم کا پاکستان کو حصہ بننے کا مشورہ دے رہے اور میڈیا پر اس کی مہم چلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مہنگائی حکمرانوں کی کرپشن کو برداشت کر سکتی ہے لیکن اگر کسی بھی صورت میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازش کی گئی تو پوری قوم ایک جان...
    مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے  صدر آصف علی زرداری کے استعفے سے متعلق زیر گردش افواہوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری کے استعفیٰ کی افواہیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری نے ثابت کیا ہے کہ ہم کبھی میدان نہیں چھوڑتے، تاریخ گواہ ہے کہ صدرآصف زرداری نے آمریت اور قید کا سامنا کیا لیکن پیچھے نہیں ہٹے۔ شازیہ مری  نے کہا کہ ہمارے اتحادیوں سے اچھے تعلقات ہیں، اور 4 صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ اس لیے ایسے کسی سوال کا کوئی جواز نہیں، صدر زرداری وہ واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے صدارتی...
    اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے پانچویں توسیعی منصوبے سے بجلی کی پیداوار آئندہ سال متوقع، منصوبے کی مجموعی پیداواری صلاحیت 1530 میگا واٹ ہے۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاً ایک ارب 34کروڑ 70 لاکھ یونٹ کم لاگت پن بجلی فراہم کرے گا۔ توسیعی منصوبہ تربیلا ڈیم کی سرنگ نمبر 5 پر تعمیرجاری ہے۔منصوبے کی تعمیر کیلیے ورلڈ بینک 390 ملین ڈالر جبکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک 300 ملین ڈالر مہیا کر رہا ہے۔ وفاقی وزیر آبی وسائل معین احمد وٹو نے چیئرمین واپڈا نوید اصغر چوہدری اوردیگر حکام کے ہمراہ ٹی ایس5منصوبہ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر معین وٹو کا کہنا تھا تربیلا پانچواں توسیعی...
    ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں ہوئی تھی‘ میں کراچی سے اسلام آباد آ رہا تھا‘ ڈاکٹر صاحب بھی فلائیٹ میں تھے‘ ان کی سیکیورٹی پچھلی سیٹوں پر بیٹھی تھی جب کہ مجھے خوش قسمتی سے ان کے ساتھ بیٹھنے کا موقع مل گیا‘ وہ بڑے تپاک سے ملے‘ میں ڈیڑھ گھنٹہ ان سے سوال کرتا رہا اور وہ اپنی روایتی سچائی سے جواب دیتے رہے‘ میں نے آخر میں ان سے پوچھا ’’جنرل پرویز مشرف نے آپ کے ساتھ جو کیا آپ کو اس پر افسوس نہیں ہوا؟‘‘ ڈاکٹر عبدالقدیر کا جواب تھا ’’مجھے شروع میں بہت افسوس ہوا تھا‘ میں ہفتوں ڈپریشن میں رہا‘ مجھے اپنی حالت پر رونا بھی آ جاتا تھا‘ میں اللہ تعالیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ توانائی پالیسی اورٹیکس اقدامات نے ملکی صنعتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ یہ پالیسیاں ترقی کا ذریعہ بننے کے بجائے معیشت کے لیے زہرثابت ہورہی ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سی صنعتوں کا چلنا محال ہوگیا ہے۔ ارباب اختیاربجٹ اقدامات پرغور کریں اور توانائی پالیسیوں کوملکی حالات اورمفادات کے مطابق ڈھالیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل پرعائد پیٹرولیم لیوی اورکلائمٹ سپورٹ لیوی کے بعد اسکی کل مالیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ چینی معیشت کسی بھی بیرونی جھٹکے کو برداشت کرنے اور طویل مدتی مستحکم ترقی حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ برازیل میں کام کرنے والے چینی کاروباری اداروں کے نمایندوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز سے چینی معیشت دباؤ میں ہے ،تاہم اس کے باوجود مسلسل اور مثبت رفتار کو برقرار رکھ رہی ہے۔ چینی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں میں میں بینک آف چائنا، گریٹ وال موٹر،اسٹیٹ گرڈ، گولڈ ونڈ سائنس اینڈ ٹیک، چین کے معروف فوڈ ٹریڈر (سی اوایف سی او)، گری الیکٹرک اپلائنسز، ڈاہوا ٹیکنالوجی اور زیڈ ٹی ٹی گروپ کی مقامی شاخوں کے سربراہان شامل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جمعے کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی احتجاج کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے، اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے اظہارِ یک جہتی کے لیے پاکستان آئیں گے۔اُن...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی تحریک کا عروج ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ احتجاجی تحریک کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جمعے کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے۔ 2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی: علی امین گنڈاپور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی خفیہ ملاقات نہیں کرتا، بغیر تحقیق الزام لگانا گناہ ہے، 2 دن میں پتہ چل جائے گا کہ کیا تحریک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی احتجاج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت نے پارلیمانی سیکرٹریز کو محکموں کے قلمدان تفویض کردیئے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوات سے منتخب پانچ ممبران صوبائی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیا گیا۔اسی طرح، لوئر دیر کے تین اور اپر دیر کے ایک ایم پی اے کو پارلیمانی سیکریٹریز بنا دیا گیا جب کہ باجوڑ، بونیر،کوہستان اپر اورکولن پالس کے ممبران کو بھی نوازا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ نوشہرہ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر کے ایم پی ایز کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
    مون سون بارشوں کی وجہ سے چلاس بابوسر میں سیلاب آ گیا جس کی زد میں آ کر 9 مکانات مہندم ہو گئے۔ کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی زد میں آ گئی ہیں۔ دوسری جانب 10 جولائی تک گلگت بلتستان میں تیز بارشوں اور سیلاب کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں تیز بارشوں اور سیلاب کی زد میں آ کر 9 مکانات بہہ گئے جبکہ سینکڑوں کنال اراضی پر کھری فصلیں بھی تباہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کی وجہ سے چلاس بابوسر میں سیلاب آ گیا جس کی زد میں آ کر 9 مکانات مہندم ہو گئے۔ کھڑی فصلیں بھی سیلاب کی زد میں آ گئی ہیں۔ دوسری جانب 10 جولائی تک گلگت بلتستان میں...