2025-09-19@04:21:50 GMT
تلاش کی گنتی: 891
«بھی تھے»:
(نئی خبر)
کراچی: کراچی میں دو روز قبل دو دریا کے مقام بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگانے والے شخص کی لاش بھی مل گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق 40 سالہ شخص نے دو بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگادی تھی، بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان تھیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران پہلے لڑکے اور بعد ازاں لڑکی کی لاش مل گئی تھی جبکہ والد کی تلاش جاری تھی۔ والد کی لاش بھی آج صبح مل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کا نام اورنگزیب عالم ہے، جبکہ اس کے ساتھ بیٹا احمد اور بیٹی آیت بھی موجود تھے۔ سی ویو دو دریا پر خودکشی کرنے والا شخص اورنگی ٹاؤن ساڑھے اٹھ نمبر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے آج بروز اتوار مشہور زمانہ سڈنی ہاربر برج کو بند کردیا۔ مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج بھی شامل تھے، جو گزشتہ برس برطانیہ کی ایک ہائی سکیورٹی جیل سے رہائی کے بعد واپس آسٹریلیا پہنچے تھے۔ اسانج اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ اور نیو ساؤتھ ویلز کے سابق وزیر اعلیٰ باب کار کے ساتھ مارچ میں شریک ہوئے۔ مارچ میں شریک افراد نے شدید بارش اور تیز ہواؤں کے باوجود ''فوری جنگ بندی‘‘ اور ''فلسطین کو آزادی دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے...
اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں میں ہفتے کی صبح سے اب تک کم از کم 62 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت اُن افراد کی ہے جو امدادی سامان کے حصول کے لیے متنازعہ مراکز پر جمع ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق، 38 فلسطینی ان مقامات پر شہید ہوئے جہاں امریکا اور اسرائیل کی حمایت یافتہ تنظیم ’غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن‘ (GHF) امداد تقسیم کر رہی ہے۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت میں ہوئیں جب اسرائیل نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بعض علاقوں میں ’فوجی کارروائیوں میں عارضی وقفے‘ دے گا تاکہ شہریوں کو امداد حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ تاہم، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر نے جمعے کو بتایا کہ بدھ اور جمعرات...
یہ ان دنوں کی بات ہے جب آج کے معاون خصوصی برائے… کو کچھ اورکہاکرتے تھے، وہ جس کا تعلق کٹلری سے ہوتا ہے، جو میز اورچائے کے حوالے سے بھی یاد کیے جاتے تھے اوردوا کے حوالے سے بھی، تب ہماری ملاقات اس قسم کے معاون خصوصی برائے… سے ہوئی تھی جو کلکتہ سے اپنے ممدوح کے ساتھ بمبئی آیا تھا۔بات ذرا تفصیل سے بتائی جائے تو اچھا ہوگا کیوں کہ یہ ’’چیز‘‘ جس کاہم ذکر کرناچاہتے ہیں، ہمارے صوبے کی تازہ ترین، جدید ترین اوربہترین ایجاد ہے اورجسے بجاطورپر کثیر الفوائد، کثیرالمقاصد اورکثیر الجہت ایجاد کہاجاسکتا ہے، معاون خصوصی برائے… جس میں وہ سب کچھ موجود ہوتا ہے جوموجود ہے بلکہ وہ بھی جو موجود نہیں ہے ۔...
ڈاکٹر وحید قریشی اُردو زبان و ادب کے نامور محقق، ممتاز تنقید نگار، مزاح نگار ، شاعر اور دانشور تھے۔ ان کا بچپن ننھیال میں گزارا ان کے والدِ گرامی محکمہ پولیس میں آفیسر تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے 1940 میں اسلامیہ ہائی اسکول بھاٹی گیٹ لاہور سے میٹرک کا امتحان پاس کیا جس کے بعد انھیں گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ مل گیا، ان کے اسی دور کے چند دوستوں میں عنایت اللہ اور علامہ اقبالؒ کے فرزند ارجمند جاوید اقبال تھے۔ انھوں نے ایم اے تک کی تعلیم اسی کالج میں حاصل کی اور اپنے ذوق وشوق کے مطابق ایک ایم اے فارسی میں اور دوسرا ایم اے تاریخ کے مضمون میں کیا۔ جس کا انھوں نے بعد میں...
رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل...
بھوک سے جاں بحق ہونیوالوں کی مجموعی تعداد 162 ہوگئی ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ روز بھی اسرائیلی حملوں میں 80 سے زائد فلسطینی اس وقت جاں بحق ہوئے تھے، جب وہ امداد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز کی غزہ میں پروجیکٹ کوآرڈینیٹر Caroline Willemen کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ غزہ میں افراتفری اور قتلِ عام کی منظم اور ریاستی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محصور علاقے میں خوراک اب بھی انتہائی حد تک نایاب ہے، لوگ روزانہ خوراک کی تلاش میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو بچوں سمیت تین...
اس میں تو اب کوئی شک نہیں کہ تعلیم اور صحافت دونوں تجارت بن گئی ہیں، لیکن آج ہم صرف تعلیم پر بات کریں گے۔ گزشتہ ہفتے ایک اسٹوری توجہ کا مرکز بن گئی، سوچا اپنے قارئین کو بھی اس میں شامل کر لوں۔ پہلے کہانی سن لیجیے بعد میں دیگر معلومات پر بات کریں گے۔ ایک گھر میں والدین اور ایک ان کی اکلوتی بیٹی، پیاری سی، خوش شکل، پڑھنے میں تیز اور قابل، ہمیشہ اپنی کلاس میں فرسٹ آتی تھی، میٹرک میں اپنے اسکول میں ٹاپ کیا، کالج گئی تو یہ ایک گرلز کالج تھا، وہاں بھی اس کا تعلیمی سفر کامیابی سے جاری رہا۔ انٹر کرنے کے بعد ایک پرائیویٹ یونیورسٹی میں بیٹی کی خواہش پر اس...
—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کسی سازش کا حصہ نہیں تھے باقی لوگوں کا مجھے نہیں پتہ۔ فیصل آباد: 9 مئی کے تین مقدمات کا فیصلہ، عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا سمیت 196 ملزمان کو سزائیںعدالت نے حساس ادارے حملہ کیس میں 185میں سے 108 ملزمان کو سزا سنائی ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران حبا فواد نے کہا ہے کہ آج فواد چوہدری کو باعزت بری کر دیا گیا ہے، عدالت کی شکر گزار ہوں کہ آج حق کی فتح ہوئی ہے۔حبا فواد کا کہنا ہے کہ ہمیں عدلیہ سے انصاف ملا ہے اور باقی مقدمات کا بھی سامنا کریں گے،...
ڈھائی ہزار سال پرانی سائبیرین ’آئس ممی‘ پر موجود ٹیٹوز نے جدید ٹیٹو آرٹسٹس کو چیلنج کر دیا۔ حالیہ ہائی ریزولوشن اسکیننگ نے ان پیچیدہ ٹیٹوز کا انکشاف کیا ہے جو ایک جدید ٹیٹو آرٹسٹ بھی مشکل سے تخلیق کر پاتا۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ مت سے منسوب قیمتی جواہرات کی ہانگ کانگ میں نیلامی منسوخ، 127 سال بعد بھارت واپس پہنچ گئے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ٹیٹوز ایک ایسی جنگجو ثقافت کے راز کھولتے ہیں جس کی نشاندہی ہمیں قدیم ماضی سے ملتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تحقیق جریدے اینٹیکوئٹی میں شائع ہوئی۔ پیچیدہ ٹیٹو ڈیزائن اس ‘آئس ممی‘ پر، جو ایک عورت کی ممی ہے، ٹیٹوز میں شیر کی شکل کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ایک طاقتور بم پھٹنے کے تقریباً 17 برس بعد ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے جمعرات کے روز اس کیس کے تمام سات ملزمان کو بری کر دیا۔ اس دھماکے میں چھ مسلمان مارے گئے تھے اور سو سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ سات ملزمین میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی سابق رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر اور بھارتی فوج کے ایک سابق افسر لیفٹیننٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت بھی شامل ہیں۔ یہ دھماکہ 29 ستمبر سن 2008 کی رات کو رمضان کے مقدس مہینے میں ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی بھیکو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے بینچ میں ایک رکن کا اضافہ کردیا گیا، 12 اگست کو چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔اس سے قبل عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ...
معصوم مرادآبادی حد سے زیادہ چاپلوسی، چمچہ گیری اور کاسہ لیسی بھی انسان کو رسوا کرکے چھوڑتی ہے ۔ اس کی تازہ ترین مثال نائب صدر جمہوریہ کے عہدے سے مستعفی ہونے والے مہاشے جگدیپ دھنکڑ ہیں، جن کے لیے کوئی ایک آنسو بھی نہیں گرا۔ ان لوگوں کا بھی نہیں جن کے لیے انھوں نے اپنے ظرف وضمیر کا بے دریغ سودا کیا تھابلکہ وہ لوگ اب ان کی کردار کشی پر اترآئے ہیں اور ان میں ہزاروں خامیاں تلاش کررہے ہیں۔ حالانکہ یہ وہی لوگ تھے جو دھنکڑ جی کی ‘سرکاری خدمات’ کے حددرجہ معترف تھے ۔جگدیپ دھنکڑ نے پہلے مغربی بنگال کے گورنر اور پھر نائب صدر جمہوریہ کے طورپر موجودہ حکومت کی جو خدمت انجام دی...
حماد اظہر نے ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی...
ابلاغ عامہ کے مایہ ناز استاد اور اسکالر پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کو اس دنیا سے رخصت ہوئے پانچ برس بیت چکے، مگر ان کی یاد ان کے ہزاروں شاگردوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ سیکڑوں نام ور اور گم نام صحافیوں کے معلم، مغیث الدین شیخ نے جامعہ پنجاب (لاہور) سے منسلک رہتے ہوئے پاکستان میں صحافت اور ابلاغ عامہ کی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اس ضمن میں مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ہنس مکھ، ملنسار اور متحرک شخصیت کے مالک مغیث الدین شیخ بہترین استاد اور منتظم تھے۔ کووڈ۔ 19 کی وبا کا شکار ہو کر 24 جون 2020ء کو 68 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ خدا رحمت کند...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت خروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے ایکس پیغام میں کہا " میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد۔ تین پولیس کے ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گجھ کرتے رہے۔" واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے، والد کے انتقال کی وجہ سے وہ منظر عام پر آئے۔ ان کے والد این اے 129 سے ایم این اے تھے۔ تحریک انصاف نے حماد اظہر کو یہاں سے ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ حماد اظہر کو ن لیگ کی طرف...
دنیا کی تاریخ یہ بات بسا اوقات ہمیں بتا چکی ہے ، دکھا چکی ہے کہ جب بھی کوئی فرماں روا تخت اقتدار پر براجمان ہوتا ہے اس کی تمام خامیاں روپوش ہو جاتی ہیں۔ اس کی لغزشوں پر پردہ پڑ جاتا ہے، اس کی غلطیاں دھندلا سی جاتی ہیں۔ لیکن جیسے ہی وہ حاکم وقت اپنے تخت سے اترتا ہے اس کے چند برسوں بعد سب پر اس دور کی حقیقت کھلتی ہے، اس کی خامیاں بھی سب کو یاد آ جاتی ہیں، لغزشوں سے بھی پردہ اٹھ جاتا ہے اور غلطیاں بھی طشت از بام ہو جاتی ہیں۔ اس لیے تاریخ کسی دور میں کیے گئے فیصلوں کو اس دور کے گزرنے کے چند برس بعد پرکھتی ہے۔...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے حکمران خاندان کے100ملین ڈالر ڈوبنے کی تمام تر تفصیل بیان کردی۔ان کاکہناتھا کہ یہ دوسے تین سال پرانی کہانی ہے اور اس حوالےسے علی ڈار کوقانونی کارروائی کاسامنا ہے۔ نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام'تھنک ٹینک ، میں گفتگوکرتے ہوئے عثمان شامی نے بتا یا کہ یہ آج کی کہانی نہیں ہے، دو تین سال پہلےعلی ڈار نے ایک کرپٹوکا پراجیکٹ لانچ کیا جس کا نام 'کووئنٹ ،تھا۔ لوگوں نے اس پراجیکٹ میں پیسے انویسٹ کیے، دبئی سے بھی پراجیکٹ کےلیےفنڈ نگ کی گئی، اس پراجیکٹ سےمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکے اور کوائن ڈمپ کر گیا۔ اس پراجیکٹ کے نقصان کا ازالہ کرنے کےلیے علی ڈار نے ایک اور...
کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔ سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ 25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے...
بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایتکار کرن جوہر نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک حساس باب پر روشنی ڈالتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ نوعمری میں اُنہیں اپنی زنانہ چال ڈھال اور مختلف اندازِ زندگی کی وجہ سے شدید تنقید اور معاشرتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔ جے شیٹی کے یوٹیوب چینل پر دیے گئے ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے اپنے بچپن اور نوجوانی کی تلخ یادوں کو بیان کیا اور بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ گھلنے ملنے اور ان کا حصہ بننے کی کوشش کرتے رہے، مگر وہ خود کو ان کی دنیا میں کبھی پوری طرح شامل نہ کر پائے۔ کرن کے مطابق اُن کی چال ڈھال، دوڑنے کا...
گجرات (انٹرنیشنل ڈیسک) گجرات کے ضلع امریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سورت سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے مقامی سیاسی لیڈر پردیپ بھاکھر پر عصمت دری، بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمے میں پھسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ اس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار پر نہ صرف جنسی استحصال بلکہ دیگر سنگین جرائم کے الزامات بھی شامل ہیں۔ شکایت گر سومناتھ کے تلالہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ ریسورٹ میں پیش آیا لرزہ خیز واقعہ خاتون ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل اپنے شوہر کے ساتھ گر سومناتھ کے...
غزہ: اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔ جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔ انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کے قریب اسرائیلی فوجی پہنچنے لگے تو حنظلہ کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل جاری کیا گیا۔ کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ قابض افواج کشتی کی جانب بڑھ رہی ہیں، حنظلہ نے ڈسٹرس کال بھی دی۔ مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز...
گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)گھوٹکی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے۔قبل ازیں بھی پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی تھیں جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی تھی۔ پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی تھی۔بتایاگیاتھا کہ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے...
کراچی: انگلینڈ کے سابق کرکٹر گراہم تھارپ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ گراہم تھارپ گزشتہ برس ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے تھے بعد میں انکی فیملی نے انکشاف کیا تھا کہ تھارپ نے خودکشی کی ہے۔ ان کی موت کے حوالے سے شروع ہونے والی تحقیقات میں اہلیہ امینڈا نے انکشاف کیا کہ تھارپ نے اس سے قبل 20 اپریل 2022 کو بھی اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی جس کے بعد وہ کئی دن بے ہوش اور کئی ہفتے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل رہے۔ گراہم تھارپ نے 1993 سے 2005 کے دوران 100 ٹیسٹ اور 82 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔ گراہم تھارپ...
اندور پریس کلب میں دائیں بازو کی شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنان نے مرد و خواتین پر حملہ کر دیا۔ متاثرین جبری مذہبی تبدیلیوں کے الزامات کے خلاف میڈیا سے بات کرنے کے لیے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھیانک منصوبہ، 40 ہزار انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے حملے میں متعدد خواتین کو عوام کے سامنے دھکا دیا گیا، زدوکوب کیا گیا اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا۔ صورتحال اس وقت مزید کشیدہ ہو گئی جب بجرنگ دل کے کارکنان نے پریس کانفرنس کا مقام زبردستی گھیر لیا اور الزام لگایا کہ مذکورہ گروپ دیواس کے جنگلاتی علاقوں میں ’سماجی خدمت‘ کے نام پر لوگوں کو عیسائیت...
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔ ’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘ عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ...
کراچی میں عشروں سے جاری اغوا برائے تاوان، ڈکیتیوں، چوری و اسٹریٹ کرائم، ہر قسم کے جرائم کی سرپرستی کے لیے پولیس بدنام تھی ہی جن میں کہا جاتا تھا کہ باوردی اہلکاروں کے علاوہ ایسے جرائم پیشہ بھی شامل ہوگئے تھے جو پولیس کی جعلی وردی استعمال کرتے تھے۔ کراچی پولیس بے نظیر بھٹو دور میں ماورائے عدالت قتل میں بھی بہت مشہور ہوئی تھی جب 1991 میں کراچی آپریشن کے نام پر سیاسی بنیاد پر پولیس مقابلے ہوئے۔ الزام لگایا جاتا ہے کہ ان پولیس مقابلوں میں حقیقی مجرم برائے نام اور بے گناہ افراد زیادہ تھے ،بعدازاں آپریشن میں شریک اکثر پولیس افسروں کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ کراچی کے سیاسی دہشت گردوں...
یہ کہا جا رہا ہے کہ سزاؤں کا موسم شروع ہو گیا ہے۔ نو مئی کے مقدمات میں سزاؤں کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ ایک دن میں دو فیصلوں نے ملک کا سیاسی منظر نامہ ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ملک بھر میں نو مئی کے مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ سپریم کورٹ جلد فیصلوں کا کہہ چکی ہے۔ اور اب سزائیں شروع ہیں۔ لیکن تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بری بھی ہو گئے ہیں۔ ایک طرف سزائیں ہیں دوسری طرف بریت ہے۔ اس لیے یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ بریت اور سزائیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی بریت نے ملک کے سیاسی منظر نامہ پر بہت سے سوالات کو...
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے مشرق بعید (Far East) میں ایک مسافر طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیاتھا، جس میں تقریباً 50 افراد سوار تھے، ان مسافروں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ طیارے کا ملبہ مل چکا ہے، جو کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ روس کے مشرقی علاقے امور میں لاپتا ہوا تھا۔ اے این-24 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ سائبیریا کی ”انگارا“ ایئرلائن کے زیرِ انتظام پرواز پر تھا، جو چین کی سرحد کے قریب واقع علاقے امور کے شہر ”ٹِنڈا“ کی طرف جا رہا تھا۔ راستے میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا۔ علاقائی گورنر واسیلی اورلوف نے ابتدائی...
روس کے مشرق بعید میں لاپتا ہونے والے ایک مسافر طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ انتونوف اے این 24 ماڈل کا طیارہ تھا، جو سیبیرین ایئرلائن انگارا کے زیرِ انتظام پرواز کر رہا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ طیارہ چینی سرحد کے قریب واقع شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہوا تھا اور آمور کے علاقے میں واقع قصبے ٹائندا کی جانب محو پرواز تھا کہ لینڈنگ سے کچھ ہی دیر قبل ریڈار سے غائب ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد روسی ایمرجنسی اداروں نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا، مقامی حکام کے مطابق، طیارے میں کل 49 افراد سوار تھے جن میں 43 مسافر اور 6 عملے کے افراد...
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا دیامر میں بابوسر سیلاب میں اپنی والدہ ڈاکٹر مشعال کے ساتھ تین سالہ بیٹے کی لاش بھی مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تھک بابوسر کے قریب ڈاسر پر مقامی افراد نے لاش دیکھ کر حکام کو بتایا۔حکام نے کہا کہ جی بی اسکاؤٹس نے اطلاع ملنے پر لاش کو نالے سے نکال کر چلاس میں اسپتال پہنچایا۔ دیامر کلاؤڈ برسٹ: جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی شناخت ہوگئیجاں بحق ہونے والے ڈاکٹر میاں بیوی لودھراں کے رہائشی تھے، جاں بحق ڈاکٹر کے والد بھی دیامر میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 3 سال کا بیٹا لاپتہ ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ اب تک 6 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ لاپتہ دیگر...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
سرخ رنگ کی مشہور لاری، جسے مقامی طور پر ’لاری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، خلیجی ممالک اور خصوصاً سعودی عرب کی ایک اہم ثقافتی علامت بن چکی ہے۔ 1940 سے 1970 کی دہائی کے درمیان، جب سفر کے ذرائع محدود تھے اور حالات مشکل، تو اسی سرخ لاری نے نقل و حمل میں بنیادی کردار ادا کیا، ان لاریوں نے دور دراز دیہاتوں کو شہروں سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سعودی پریس ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق مورخ عبداللہ الزہرانی کا کہنا ہے کہ اس دور میں مقامی باشندے اور حجاج کرام لمبے سفر کے لیے انہی لاریوں پر انحصار کرتے تھے، جو کئی دنوں پر محیط ہوتے تھے۔ ’ سرخ لاری نقل و حمل...
کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میرے عظیم اور پیارے والد میاں محمد اظہر قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ میرے والد کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈیڑھ بجے قذافی اسٹیڈیم کے باہر ادا کی جائے گی۔سینئر سیاستدان میاں اظہر لاہور سے رکن قومی اسمبلی بھی تھے، فیملی ذرائع کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔میاں اظہر لاہور کے میئر بھی رہے، تاہم بعد میں وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب اور رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے، انہیں مسلم لیگ ق...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے والد اور سابق گورنر پنجاب و رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر انتقال کرگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق میاں محمد اظہر طویل عرصے سے بیمار اور زیر علاج تھے اور لاہور میں اُن کا انتقال ہوا ہے۔ میاں محمد اظہر 2024 کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 سے پی ٹی آئی کے حمایتی یافتہ امیدوار تھے اور آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوکر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے تھے۔ اس سے قبل انہوں نے سابق گورنر پنجاب کی ذمہ داری بھی انجام دی تھی۔ اُن کا شمار پاکستان کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ گزشتہ کئی عرصے سے وہ پاکستان تحریک انصاف کے حامی تھے اور آخری بار ہونے...
افتخار گیلانی پندرہ جولائی 2016 کو ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر ناکام کوشش کی تھی۔یوں اس بغاوت کی ناکامی کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں، جن میں کم از کم 40,000 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ان میں 10,000 سے زائد فوجی اور 2,745 جج شامل تھے ۔ترکیہ کے شہروں خاص طور پر دارالحکومت انقرہ اور عروس البلاد استنبول کی کئی اہم جگہوں پر آ پ کو شیشے کے کیسز میں جلی ہوئی کاریں اور سڑکوں پر گہرے گڑھے نظر آئیں گے ۔ یہ 15 جولائی 2016 کی وہ محفوظ نشانیاں ہیں، جب ترک فوج کے ایک گروہ نے سویلین حکومت کا تختہ الٹنے کی ایک منظم مگر...
تعلیم و تربیت کسی بھی معاشرے کی روح اور اساس ہوتی ہے۔ یہی عمل فرد کی سوچ، کردار، طرزِ عمل اور مجموعی قومی مزاج کو تشکیل دیتا ہے۔ اگر علم درست ہو تو تربیت مثبت ہو گی اور اگر علم گمراہ کن ہو تو تربیت بھی ایسی نسل کو جنم دیتی ہے جو سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ سمجھنے لگتی ہے۔ہمارےاسلاف کے دور میں اگرکوئی فرد غلط حرکت کرتا تو لوگ اکثر یہ سوال کرتے کہ اس کا استاد کون ہے؟ اور دوسرا جملہ یہ ہوتا کہ شایداس کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔ یہ طرزِ فکر اس حقیقت کا آئینہ دار ہے کہ کسی بھی فرد، قوم یا ریاست کی ترقی یا زوال میں تعلیم...
ایک زمانے میں اچانک ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے اندر تو بے شمار سقراط، بقراط، ارسطو اور افلاطون بیٹھے ہوئے ہیں۔ کیوں نہ ان کوکام پر لگادیں، سو ہم نے’’مشر‘‘ یعنی جرگہ مار اور اصلاح کار کا دھندہ شروع کردیا جہاں کچھ تو تو میں میں ہو جاتی، کوئی تنازعہ پیدا ہوجاتا، لڑائی جھگڑے کے امکانات نظر آتے، ہم بیچ میں کود کر فریقین کو شانت کردیتے اور کافی مغزکھپائی کے بعد ان کے درمیان صلح کروا کر گلے ملوا دیتے۔ اس طرح کوئی آٹھ دس کارنامے کر کے ہم مونچھوں کو تاؤ دینے لگے ’’کہ ہمو دیگرہست‘‘ ہمارا خیال تھا کہ گاؤں میں ہماری نیک شہرت ہوگئی۔ نام حافظ رقم نیک پزیرفت ولے پیش رنداں رقم سود وزیاں ایں...
میانمار کے علاقے ساگانگ میں فوج کے فضائی حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوگئے جو اس عمارت میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک مقامی رہائشی نے تصدیق کی کہ بدھ مذہب کی عبادت گاہ کا ہال مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اس ہال میں بچوں اور خواتین سمیت درجنوں افراد سو رہے تھے۔ جو مارچ میں 7.7 شدت کے زلزلے میں اپنے گھروں کے تباہ ہونے کے بعد سے یہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔ پناہ لینے والوں کا خیال تھا کہ ایک عبادت گاہ ہونے کی وجہ سے یہ جگہ ان کے لیے فوجی حکومت اور مسلح مخالفین کے جھڑپوں کے دوران محفوظ ثابت ہوگی۔ بدھ پیروکار اس عبادت گاہ کو دنیا سے الگ تھلگ رہنے اور مراقبہ کے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے والد پہلی بار منظر عام پر آگئے۔گزشتہ روز اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپردِ خاک کر دیا گیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کے دوران حمیرا اصغر کے والد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔حمیرا اصغر کی تدفین کے موقع پر ان کے والد سےایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ 9 مہینے سے بیٹی سے رابطے میں نہیں تھے ، اب جو پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی ہے اس پر کیا کہیں گے؟صحافی کے سوال پر حمیرا اصغر کے والد کا کہنا تھا کہ’مجھے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں پتا، یہ ساری معلومات میرے بیٹے کو ہیں، میرے پاس اسمارٹ فون...
مغربی کنارے کے علاقے رام اللہ میں یہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں پر حملہ کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں کی اس دہشت گردی کا واقعہ مغربی کنارے کے قصبے سنجل میں پیش آیا۔ یہودی آبادکاروں نے فلسطینی علاقے میں دھاوا بول دیا جس میں دو نوجوان جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں یہودی امریکی شہریت رکھنے والے فلسطینی نوجوان 23 سالہ سیف الدین کامل عبد الکریم مسلّت اور 23 سالہ محمد شلابی بھی شامل ہیں۔ دونوں نوجوانوں کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا اور فلسطینیوں کی املاک کو بھی آگ لگادی گئی۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق اسرائیلی...
جمال عبدالناصر۔۔۔ ایک ایسا نام جو عرب سیاست میں آج بھی گونجتاہے، جیسے وقت کے ساتھ مدھم ہونے کے بجائے اور زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہو۔ وہ ایک ایسے لیڈر تھے جنہوں نے مصر کے عوام کو آزادی کی امید دلائی اور عرب دنیا کو ایک آواز میں بولنے کا حوصلہ دیا۔ ان کی قیادت نے صرف قاہرہ یا اسکندریہ نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے سیاسی منظرنامے کو متاثر کیا لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا، ان کی شخصیت کا وہ چمکتا ہوا عکس دھیرے دھیرے مختلف رنگ اختیار کرتا گیا یعنی روشنی اور سائے دونوں کے امتزاج کے ساتھ۔ ناصر صرف ایک سیاست دان نہیں تھےبلکہ وہ ایک سوچ، ایک جذبہ اور کئی لوگوں کے لیے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(آخری حصہ)سندھ کی ستر تا اسی کی دہائی میں پیدا ہونے والی نسل کو اچھی طرح سے اس بات کا پتا ہے کہ سندھ میں کون سے خاندان کب سے قبضہ جما کر سیاست کر رہے ہیں، لیکن بعد میں ہوش سنبھالنے والوں کو اس حوالے سے بہت کم معلومات ہیں۔ جبکہ 2000ء کی نسل کو تو کسی بات کا کچھ علم ہی نہیں ہے۔ ان سمیت سندھ کے تمام لوگوں کی معلومات کے لیے یہاں 71ء سے پہلے والی سندھ اسمبلی کے کچھ ارکان کے نام بطور نمونہ اور مثال پیش کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ انہیں اس امر کی بابت آ گہی حاصل ہو سکے کہ سندھ کے ساتھ یہ کتنی بڑی زیادتی کا ارتکاب کیا...
معدودے چند لوگوں کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے‘کہ وہ ہمارے ملک کے مایہ ناز سیاسی خانوادوں کے ساتھ سائے کی طرح رہے ہوں اور انھوں نے عملی طور پر پاکستان کی سیاسی تاریخ کو ترتیب ہوتے دیکھا ہو۔ زاہد حسین ان میں سے ایک ہیں۔ ان کی شہرت ایک بہترین فوٹو گرافر کی تو خیر ہے ہی‘ مگر ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ذاتی فوٹو گرافر ہونے سے انھوں نے ایوان اقتدار ‘ جلاوطنی اور بے بسی‘ بھٹو خاندان کا ہر دور قریب سے دیکھا ہے۔ سجاد عباسی کی کتاب ‘ ’’صحافت بیتی‘‘ کی ورق گردانی کررہا تھا ۔ زاہد حسین کا نام پڑھا۔ سروق پر بھی ان کی تصویر نمایاں تھی۔ زاہد حسین کو...
کچھ دن پہلے ہم نے ان کالموں میں ایک ’’قصیدہ بزدلیہ‘‘ پیش کیا تھا جس میں ہم نے’’بہادری‘‘ کو پوری بہادری اور’’فرار‘‘کو آدھی بہادری قرار دیا تھا۔ اور آج ہم ایک ایسے باڈی گارڈ، محافظ اور رکھوالے کا ذکر کرنا چاہتے ہیں جس کے ہوتے ہوئے آپ کا بال بھی کوئی بیکا نہیں کرسکتا۔سو مسلح محافظ دس آہنی دیواریں اور پانچ بلٹ پروف جیکٹ ایک طرف اور یہ ایک محافظ ایک طرف۔اور وہ بھی خالی ہاتھ۔اس ہمہ جہت،ہمہ صفت۔ہمہ حفاظت۔محافظ کا نام’’ڈر‘‘ہے اور آج ہم اسی کا ’’ قصیدہ ڈریہ‘‘ ارشاد فرمانا چاہتے ہیں۔ ایک بے وقوف تھا ’’گبر سنگھ‘‘ نام کا، اس نے کہا تھا جو ڈرگیا سمجھو مرگیا اور پھر خود اس لیے جوتوں تلے مرگیا کیونکہ ڈرتا...
’علامہ‘ کا لقب سعید اظہر صاحب کو کس نے دیا، یہ تو معلوم نہیں، لیکن ’مولوی‘کا لقب ان کو حسین نقی صاحب نے عنایت کیا تھا۔ اگرچہ جب میں نے انھیں دیکھا، تو ان کی سوچ پر مودودی صاحب کا کوئی نقش باقی نہ رہا تھا، اور ان کے دل و دماغ پر بھٹو صاحب پوری طرح چھا چکے تھے۔ گئے دنوں کی نشانی کے طور پر ڈاڑھی بہرحال ان کے چہرے پراب تک موجود تھی۔ میری ان سے واقفیت ہارون الرشید صاحب کے توسط سے ہوئی، جن سے گپ شپ کے لیے وہ ہفت روزہ’ندا‘ کے دفتر آیا کرتے تھے۔ درمیانہ قد، گول مٹول چہرہ، گندمی رنگ کچھ سانولا سا، سر پر ’گنج گرانمایہ‘ نمودار ہو چکا تھا، عمر...
لندن: انگلینڈ اور بھارت میں تیسرے ٹیسٹ کے موقع پر لارڈز گرائونڈ پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تماشائیوں کی جامہ تلاشی کے ساتھ اسٹینڈز میں خفیہ سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، یہ 2 برس قبل کھیلے گئے ایشز میچ کے بعد اس وینیو پر ہونے والا سب سے ہائی پروفائل مقابلہ ہے۔ اس بات کا خطرہ موجود ہے کہ مظاہرین میچ کو ہدف بنا سکتے ہیں، ایشز میچ کے دوران ایم سی سی ممبران کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بْرا بھلا کہنے کے واقعات بھی سامنے آئے تھے، اس لیے اس بار پلیئرز کی حفاظت کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ میچ کیلیے ابتدائی چاروں دنوں کے تمام ٹکٹ میچ شروع...
بلوچستان میں لسانی شناخت کی بنیاد پر قتل کی لرزہ خیز واردات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا۔ گزشتہ شب لورالائی اور ژوب کے درمیانی علاقے سرڈھاکہ میں مسلح افراد نے قومی شاہراہ این 70 پر ناکہ بندی کر کے کوئٹہ سے پنجاب کے مختلف علاقوں کو جانے والی بسوں کو روکا، مسافروں کی شناخت کی اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر بے دردی سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: شناخت کی بنیاد پر بسوں سے اتار کر پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد قتل ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے تھے۔ دلخراش پہلو یہ ہے...
اسلام آباد: رہنما مسلم لیگ (ن) ظفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ گورنمنٹ پریشان ہے، ان کو خوش آمدید کہنا چاہیے، وہ آئیں انھیں ملیں، جو میں نے ان کے بارے میں سنا ہے کہ وہ پہلے امریکا جائیں گے اور امریکا کے بعد وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں، پہلے شاید وہ لابنگ کرنا چاہتے ہیں، ان کو ہمیں فسلیٹیٹ کرنا چاہیے، آنا چاہیے۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں خود جیلر رہا ہوں، کئی جیلوں کا انچارج رہا ہوں، ہم نے کبھی ملزموں کو یا مجرموں کو خاندان سے بات کرتے ہوئے نہیں سنا۔ رہنما تحریک انصاف ہمایوں مہمند نے کہا کہ سیاست اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چودہ سو برس قبل مدینہ منورہ کے شمال میں 100میل دور ایک شہر خیبر واقع تھا۔ یہاںقلعے اور کھیتیاں کثیر تعداد میں تھیں اور یہاں یہودی آباد تھے۔ رسول اکرمؐ جب جنگ احزاب کے نتیجے میں قریش مکہ کو سبق سکھانے سے فارغ ہوئے تو انھوں نے خیبر کے یہودیوں اور نجد کے قبائل سے بھی نمٹنا ضروری سمجھا تاکہ پورا خطہ امن وسلامتی کا گہوارہ بن جائے اور اسلام کے علمبردار اطمینان وسکون اور یکسوئی سے اللہ کا پیغام ساری دنیا کے انسانوں تک پہچانے میں مصروف ہوسکیں۔رسول اکرمؐ کی نگاہ انتخاب سب سے پہلے خیبر پر پڑی کیونکہ یہاں کے لوگ سازشوں اور قبائل کو لڑانے بھڑانے کا خوب کام کرتے تھے۔ یہ اہل خیبر ہی...
روس(نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا، ساتھ ہی انہیں مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے لیے صدر کے خصوصی مندوب کے منصب سے بھی سبکدوش کر دیا گیا۔ میخائل بوگدانوف گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دونوں عہدوں پر فائز تھے اور روس کی مشرق وسطیٰ اور افریقہ سے متعلق سفارتی حکمت عملی میں کلیدی کردار ادا کر رہے تھے۔ وہ او آئی سی سمیت بین الاقوامی اسلامی تنظیموں سےمتعلق امور بھی دیکھتے تھے۔ میخائل بوگدانوف شام، لیبیا اور خطے کے دیگر ممالک میں روس کے سفارتی مشن کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ 73 برس کےبوگدانوف 1974 سے سفارتی خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہیں سن...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت...
جب ہم ڈیٹنگ کے بارے میں سوچتے ہیں تو عام طور پر موبائل ایپس، سوشل میڈیا یا مسیجنگ ذہن میں آتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب رومانی تعلقات کے آغاز اور اظہار کا طریقہ کچھ مختلف تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ فین فلرٹنگ سے لے کر کوڈڈ تحائف تک لوگوں نے کئی صدیوں سے سمجھداری سے اپنی محبت کا اشارہ دینے کا فن اختیار کیا ہے۔ 200 سال پرانی ’خفیہ زبانوں‘ نے ایک نئی تحقیق میں دوبارہ سر اٹھایا ہے جو دکھاتی ہیں کہ کس طرح تاریخ میں رومانوی تعلقات، معاشرتی رواجوں اور طبقاتی تفریق کے ذریعے مختلف اشاروں، علامتوں اور کوڈز کی مدد سے بات چیت...
ایم کیوایم پاکستان کے تحت شہدائے اردو لیاقت آباد کے لیے دعائیہ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی اور ایم کیو ایم کے اراکین سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی نے شہدائے اردو کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما سید حیدر عباس رضوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد اعظم کو اس ریاست کا بابائے اعظم تصور کرتے ہیں، قائد اعظم نے اپنی تقریر میں اردو کو قومی زبان قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ اردو مہاجروں کی مادری زبان ہے تو بتانا چاہتا ہوں کہ مہاجر 12 سے 14 زبانیں بولتے ہیں۔ حیدر عباس رضوی نے کہا کہ یہ کوئی مہاجر مسئلہ نہیں ہے، 1972ء میں...
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، سابقہ سیکریٹری اطلاعات اور سابقہ ایم پی اے ثمر ہارون بلور نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ ثمر ہارون بلور کی سیاسی شمولیت مسلم لیگ (ن) میں ہونے جا رہی ہے، اور ذرائع کے مطابق، وہ آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر اپنی شمولیت کا اعلان کریں گی۔ ثمر ہارون بلور اے این پی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وہ اے این پی کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات اور رکن صوبائی اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔ ان کے شوہر ہارون بلور بھی اے این پی کے اہم رہنما تھے، جو 10 جولائی 2018 کو پشاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وہیل کو آج ہم سمندر کی عظیم مخلوق کے طور پر جانتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کبھی وہیل کے پاؤں بھی ہوا کرتے تھے؟مصر کے صحرائی علاقے میں موجود وادی الحتان، جسے دنیا ’’وہیل ویلی‘‘ کے نام سے جانتی ہے، میں حالیہ برسوں میں ہونے والی حیران کن دریافتوں نے یہ حقیقت دنیا کے سامنے رکھ دی ہے کہ وہیل کا سفر زمین سے سمندر تک ایک شاندار ارتقائی کہانی ہے۔مصری صحارا میں واقع اس تاریخی مقام پر اب تک 400 سے زائد قدیم وہیل کے ڈھانچے دریافت کیے جاچکے ہیں، جو آخری Eocene دور یعنی 33.9 ملین سے 55.8 ملین سال پہلے کے درمیان اس علاقے کے ٹیتھیس سمندر کے نیچے ڈوب جانے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عبد الستار ایدھی کی نویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ وہ ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایدھی صاحب نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے ہمدردی، سادگی اور خدمت کی ایک عالمی مثال قائم کی اور آج پوری قوم انہیں عقیدت و احترام سے یاد کر رہی ہے۔
ذوالفقار علی بھٹوکی حکومت کا تختہ الٹ کر پاکستان کے اقتدارف پر قابض ہونے والے جنرل ضیاء الحق کے آمرانہ اور رجعت پسندانہ دور میں جب سچ لکھنا اور بولنا گناہ کبیرہ سمجھا جاتا تھا، تب معروف دانشور اور لکھاری پروفیسر وارث میر نے حق گوئی کا علم بغاوت بلند کیا اور اپنے قلم کو ایک شمشیر بے نیام کی صورت استبداد کے سینے میں پیوست کر دیا۔ پنجاب یونیورسٹی، لاہور کے شعبہ صحافت کے ممتاز استاد، وارث میر ان معدودے چند اہلِ قلم میں شامل تھے جنھوں نے پاکستانی تاریخ کے ایک سیاہ ترین دور میں صدائے حق بلند کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ وہ جانتے تھے کہ لکھنے والا صرف اپنے عہد کے لیے نہیں لکھتا، بلکہ آنے والے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اپڈیٹ: تھائی لینڈ کی حکومت نے شدید نظر انداز کیے گئے ایک آٹھ سالہ بچے کو ایک خستہ حال گھر سے بازیاب کرلیا جو مبینہ طور پر صرف بھونکنے کے ذریعے بات چیت کرتا تھا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق تھائی لینڈ کے شمالی صوبے اُتراڈٹ (Uttaradit) کے ضلع لاپ لائے (Lap Lae) میں فلاحی اداروں اور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ایسے بچے کو بازیاب کرایا جو ایک منشیات کے اڈے نما مکان میں چھ کتوں کے ساتھ رہتا تھا اور انسانی زبان کی بجائے صرف بھونکنے جیسی آوازیں نکالتا تھا۔بچے کے ساتھ اس کی 46 سالہ ماں اور 23 سالہ بھائی بھی موجود تھے، دونوں کا منشیات کا ٹیسٹ مثبت آیا، یہ مکان منشیات کی سرگرمیوں...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معروف سماجی رہنما اور خدمتِ خلق کی عالمی علامت عبد الستار ایدھی کی 9ویں برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالستار ایدھی ہماری قوم کا انمول اثاثہ تھے۔ انہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے انسان دوستی، ہمدردی اور ایثار کی ایک عظیم روایت قائم کی۔ مزید پڑھیں: ایدھی‘ خدمتِ خلق کا استعارہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ پوری قوم آج ان کی برسی پر ان کی بے لوث خدمات کو یاد کر رہی ہے اور ان کے نقش قدم...
بھارت کے مشہور ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں جیٹھا لال کا کردار ادا کرنے والے دلیپ جوشی نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کا راز بتا دیا۔ ایک انٹرویو میں دلیپ جوشی نے بتایا کہ وہ وزن کم کرنے کیلئے سوئمنگ کے ساتھ ساتھ دوڑ بھی لگاتے تھے اور وہ تقریباً 45 منٹ تک رننگ کرتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ڈیڑھ ماہ میں 16 کلو زن کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنے کےدوران موسم بھی رکاوٹ نہ بن سکا اور وہ بارشوں کے دوران بھی رننگ کو جاری رکھتے تھے۔ دلیپ جوشی کا کہنا تھا کہ لوگ اکثر وزن میں کمی نہ ہونے کو وقت کی کمی یا جم...
نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد تھے‘ مڈل اسکول میں اردو پڑھاتے تھے‘ اﷲ تعالیٰ نے آواز‘ قد کاٹھ اور صحت تینوں دے رکھی تھیں‘ پڑھانے کا فن بھی جانتے تھے‘ طالب علم ان کے دیوانے تھے‘ یہ پاپولیرٹی انھیں ٹیچنگ ٹریننگ کی طرف لے گئی اور یہ استادوں کے استاد ہو گئے‘ یکم جولائی کو یہ لاہور میں کریسنٹ ماڈل اسکول میں لیکچر دے رہے تھے‘ کلاس بڑی شان دار چل رہی تھی‘ نیاز احمد فل انرجی کے ساتھ پڑھا رہے تھے‘ وہ پڑھاتے پڑھاتے وائیٹ بورڈ سے کلاس روم کی طرف مڑے‘ بولتے بولتے خاموش ہوئے‘ زمین پر بیٹھے‘ دونوں ہاتھ زمین پر رکھے‘ دو لمبے سانس لیے اور منہ کے بل زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے امیر خلیل احمد کھوکھر یکم جون کو حیدرآباد میں ہونے والے تاریخی غزہ مارچ اور اسرائیل و انڈیا مردہ آباد جلسے میں شرکت سے واپسی پر حادثہ کا شکار ہوئے تھے جن کو حیدرآباد لال بتی اسپتال کے انتہائی نگہداش وارڈ میں رکھا گیا۔ سات دن وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد 7 جون یعنی عید الاضحیٰ کے دن وہ زندگی کی بازی ہار گئے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ صوبائی رہنماؤں محمد عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی کے بعد خلیل کھوکھر بھائی جماعت اسلامی سندھ کے تیسرے رہنما ہیں جو کار ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ کارحادثے میں قیم ضلع قربان...
کینیا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلیوں کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں مظاہرے ملک میں جمہوریت کی جدوجہد کے طور پر منائے جانے والے دن "سبا سبا" کے موقع پر کیے گئے۔ یہ دن 7 جولائی 1990 کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جب کینیا میں عوام نے سابق صدر ڈینیئل اراپ موی کی آمریت کے خلاف کثیر الجماعتی جمہوریت کے حق میں مظاہرے کیے تھے۔ نیروبی سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین صدر ویلیم رٹو سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دارالحکومت نئیروبی میں پولیس نے مرکزی سڑکوں کو بند کر کے مظاہرین...
ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نبی کریمﷺ کے چچا سیدنا عباسؓ کی اہلیہ اور نبیﷺ کی چچی محترمہ ام الفضل سیدہ لبابہ بنت الحارث نے نبیﷺ سے عرض کیا کہ انہوں نے ایک خواب دیکھا کہ آپﷺ کے جسم اطہر سے ایک ٹکڑا الگ کر کے میری آغوش میں رکھا گیا ہے۔ تو نبی ﷺ نے فرمایا کہ آپ نے بڑا چھا خواب دیکھا ہے۔ میری بیٹی فاطمہؓ ایک لڑکے کو جنم دے گی اور وہ آپ کی آغوش میں آئے گا۔ سیدہ ام الفضلؓ کا بیان ہے کہ حسینؓ پیدا ہوئے تو بمطابق فرمان نبیﷺ وہ میری آغوش میں آئے۔ سیدنا حسینؓ کی ولادت ہوئی تو نبی ﷺ نے ساتویں دن ان کا عقیقہ کیا اور سیدہ فاطمہ ؓ نے ان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین یوم عاشور تھا جس میں سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹادی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں پنجاب بھر میں محرم کے پرامن انعقاد کا مرحلہ مکمل، جلوس امام بارگاہوں میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بہترین انتظامات پر سلمان رفیق سمیت متعلقہ وزرا، اداروں سمیت تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار انتظامات کے لحاظ سے بہترین ہی نہیں پرامن ترین محرم منعقد ہوا، سڑکوں کی صفائی کے ساتھ نفرت کی گندگی بھی مٹائی گئی۔ وزیر اعلی نے سیکریٹری ہوم پنجاب، متعلقہ وزارتوں کے تمام سیکریٹریمز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کے میئر کے انتخاب کے لیے ظہران ممدانی کی مہم کو خصوصاً پاکستان اور برصغیر کے لوگوں کو جو امریکا اور نیو یارک سے بہت مرعوب رہتے ہیں، غور سے مطالعہ کرنا چاہیے۔ میئر کا الیکشن نومبر 2025 میں ہوگا۔ ظہران ممدانی ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی جیت چکے ہیں۔ بلاشبہ، وہ ایک باصلاحیت شخصیت ہیں اور خود کو مسلم ڈیموکریٹ سوشلسٹ (لیفٹ) کہتے ہیں۔ انہوں نے ایک انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی ہے۔ دیگر سیاستدانوں کی طرح ان کا بھی ایک معاشی ایجنڈا ہے، لیکن یہ کہنا بجا ہوگا کہ ان کا معاشی ایجنڈا دوسروں سے بہتر ہے اور اس کی پیشکش کا انداز اس سے بھی زیادہ پرکشش ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام ایک دین کامل ہے جس کے ہر حکم میں اللہ کی حکمت و دانائی پوشیدہ ہے۔ اسلامی مہینوں میں بھی رب کائنات نے ہمارے لیے بہت سی نشانیاں رکھی ہیں۔ اسلامی کلینڈر کے چار مہینے یعنی رجب، ذی القعد، ذو الحجہ اور محرم الحرام حرمت والے مہینے ہیں اور ان میں خصوصیت سے اللہ تبارک و تعالیٰ کی بندگی کو بجا لانا چاہیے اور نافرمانی والے کاموں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ سورہ توبہ کی آیت نمبر36 میں اللہ تبارک و تعالیٰ حرمت والے مہینوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں: ’’بے شک شمار مہینوں کا، اللہ کے نزدیک بارہ مہینے ہیں، اللہ کی کتاب میں جس دن اس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقام بندگی دیگر مقام عاشقی دیگر زنوری سجدہ می خواہی زخاکی بیش ازاں خواہی چناں خودرانگہ داری کہ باایں بے نیازی ہا شہادت بر وجودِ خود زخون دوستاں خواہی محرم الحرام ہر سال آتا ہے صدیوں سے یہ مہینہ کیلنڈر میں موجود ہے اپنے وقت پر شروع ہوجاتا ہے اور پھر ختم بھی ہوجاتاہے۔ حرمت والے چار مہینوں میں محرم بھی شامل ہے دس محرم کو حضور اکرمؐ روزہ رکھتے تھے اور یہ سلسلہ ان سے پہلے والی اْمتوں میں بھی تھا۔ اس لیے فرمایا کہ آئندہ سال اگر زندگی ہوگی تو دس محرم کے ساتھ ایک روزہ مزید رکھوں گا تاکہ یہودیوں سے مشابہت نہ ہو۔ چنانچہ اب بھی بہت سے لوگ نویں دسویں یا دسویں گیارہویں...
دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب ہر طرف ستر اسی سال کے بزرگ نظر آتے ہیں اور یہ ورکنگ کنڈیشن میں بھی ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈیٹا بتاتا ہے دنیا میں صرف 16 اعشاریہ 8فیصد لوگ ساٹھ سال تک پہنچ پاتے ہیں باقی 83 اعشاریہ 2فیصد60 سال سے قبل فوت ہو جاتے ہیں‘ دنیا کے صرف دس فیصد لوگ 65 سال کی عمر تک پہنچتے ہیں اور ستر سال تک پہنچنے والوں کی تعداد صرف ساڑھے تین فیصد ہے جب کہ80 سال تک جانے والوں کی تعداد ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن یہاں مسئلہ عمر کا نہیں ہے‘ سوال یہ ہے انسان کس عمر تک اپنا بوجھ خود اٹھا سکتا ہے...
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی نے ایک بار پھر سرفراز احمد کی کپتانی کی تعریف کی اور انہیں پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر اور تجزیہ نگار باسط علی نے کہا کہ سرفراز نے اللہ کی مدد سے قومی ٹیم کو نمبر ون بنا دیا تھا، پھر بھی آپ (پی سی بی) نے اُسے دودھ میں سے مکھی کی طرح سے ہٹا دیا مگر وہ بچہ خاموش رہا۔ باسط علی نے کہا کہ سرفراز بے باک لیڈر تھا اور اُس کے قریب بطور کپتان کوئی بھڑکتا نہیں تھا، بابر اعظم جیسے کپتان تو اُس کی جیب میں...

مودی سرکار کے ساتھ ساتھ بھارتی نوجوان بھی جھوٹ میں ماہر، جنگ میں پاکستانی جواب کو کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنا لیا
بھارتی ٹیکنالوجی ماہر سہام پریخ جن پر امریکہ میں قائم کئی اسٹارٹ اپس میں بیک وقت ملازمت (moonlighting) کرنے کے الزامات ہیں، نے اپنے سابقہ باس اور لیپنگ اے آئی (Leaping AI) کمپنی کے شریک بانی ارکادی ٹیلیگن کو مئی میں ہونے والے پاک بھارت تنازعے کا حوالہ دے کر کام سے جان چھڑانے کا بہانہ بنایا۔ اس بات کا دعویٰ ارکادی ٹیلیگن نے خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب سہام پریخ نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ بغیر کسی کو مطلع کیے بیک وقت کئی اسٹارٹ اپس کے لیے کام کر رہے تھے۔ لیپنگ اے آئی کے کو فاؤنڈر ٹیلیگن کے مطابق پریخ...
لیاری واقعہ: عمارت میں ہر فلور پر کتنے گھر تھے؟ عمارت کی مالکن خاتون کے عزیز نے کیا بتایا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کی مالکن خاتون کے بھتیجے نے بتایا کہ عمارت کے ہر فلور پر تین پورشن تھے اور جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ، بیٹا انتقال کرگیا اور3 رشتے دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے عمارت گرنے پر اظہارِ افسوس...
ابراہیم رند: لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں6 خواتین اور ایک بچے سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں گزشتہ صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی اور قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔ آپریشن انچارج ریسکیو 1122 سندھ کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ملبہ ہٹانے میں مصروف ہے، ہیوی مشینری کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے، ریسکیو کا 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو کارروائی مکمل کرنے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
خبریں سب ہی سنتے ، پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔ ہر خبر کی تاثیر مختلف ہوتی ہے۔ ہر خبر مختف ڈھنگ سے سماج کو متاثر کرتی ہے۔ خبر کے لیے وقت اہم ہوتا ہے۔ وقت گزرنے کے بعد وہی خبر ردی کا ٹکڑا بن جاتی ہے۔ یہ وقت فیصلہ کرتا ہے کہ خبر بریکنگ نیوز بنتی ہیں، یا اخبارات کے صفحوں میں گم ہو جاتی ہیں یا پھر دلوں کو چیر جاتی ہیں۔ یہ خبر سب نے سنی کہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ہوا۔ یہ خبر سب کی نظروں سے گزری کہ وفاقی وزرا کے معاوضوں میں ہوش ربا بڑھوتری ہوئی۔ یہ بات سب تک پہنچی کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی تنخواہ لگ بھگ 21 لاکھ روپے...
چودہ سو سال قبل دس محرم الحرام اکسٹھ ہجری کو حق و باطل کا جو معرکہ میدانِ کربلا میں پیش آیا، اس کے اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں۔ تاریخ آج تک ایسے خونیں معرکے اور دل سوز واقعات کی نظیر پیش کرنے سے قاصر ہے، جہاں ایک طرف سپاہ یزید اپنی عددی برتری اور ہتھیاروں سے لیس رعونت، تکبّر، سنگ دلی اور بے رحمی کا مجسمہ بنی ہوئی تھی وہاں دوسری طرف حسینی فوج کے چھے ماہ کے شیر خوار بچے سے لے کر اسّی سالہ عمر رسیدہ گنے چنے مجاہد صبر، حوصلے، استقامت، بہادری اور جواں مردی کی زندہ مثال بنے ہوئے تھے۔ فرش تا عرش اس قلیل فوج کی بہادری اور حوصلے کی گونج تھی۔ جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایجبسٹن(اسپورٹس ڈیسک )ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دونوں ٹیموں نے سیاہ پٹیاں ((بلیک آرم بینڈز) پہن کر سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور مرحوم کرکٹر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔سابق انگلش اوپنر وین لارکنز 28 جون 2025 کو 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1979 سے 1991 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز کھیلے۔لارکنز 1979 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے جہاں...
امام مہدی علیہ السلام کے سچے سپاہی کی تشیع جنازہ میں اہل قم، طلاب، زائرین، عوام، خواتین، بچے بوڑھے اور جوان ہی شریک نہیں تھے، بلکہ لبنان، فلسطین اور یمن سے بھی مقاومت کی نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شہید کے تابوت کو کندھا دینے والے عالمی رہنماوں کی موجودگی سے پوری زندگی گمنامی میں خدمات دینے والے عظیم مجاہد کی شخصیت نمایاں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ظہور امام مہدی علیہ السلام کی زمینہ سازی اور پوری دنیا میں شیطانی طاقتوں کے ظالمانہ پنجوں سے مسلمانوں کو نجات دینے اور بالخصوص قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کو یقنی بنانے کے لئے امام خمینی کے حکم پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے عظیم جرنیل مجاہدِ اسلام شہید...
فوٹو: آن لائن لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھے، جب بھی یہاں آنا ہوا عمارت لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی تھی۔یہ بات عمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔کراچی میں لیاری کے علاقے بغدادی میں پانچ منزلہ عمارت گرگئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی ہوگئے، ملبے تلے 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) کراچی کے علاقے لیاری میں آج بروز جمعہ کی صبح ایک پانچ منزلہ عمارت منہدم ہونے سے کم از کم چھ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کارروائی میں مصروف ہیں۔ یہ واقعہ صبح پاکستان کے مقامی وقت دس بجے کے قریب پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ لیاری، جو ماضی میں گینگ وار اور بدامنی کا گڑھ رہا ہے، اب بھی شہر کے پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔ عمارت کے مکین 30 سالہ شنکر کامھو، جو حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے، نے اے ایف پی کو...
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار +اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل سیز فائراور ایران کی نظر آنے والی کامیابی میں وزیراعظم کا اہم کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے۔ اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ علمائے کرام نے معاشرے قیام امن کے لیے ہمیشہ کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محرم میں مذہبی ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ہم سب کا نظریہ یہ...
ہم کوئی بڑے تو کیا چھوٹے موٹے دانا دانشور بھی نہیں جو بڑے بڑے اقوامی یا بین الاقوامی معاملات پر بڑا بڑا لکھیں اور اس ٹرمپو اور پوٹنپو یا اپنے بڑے بڑے بڑوں کو مشورے دیں، اس لیے چھوٹے چھوٹے ٹونے ٹوٹکوں سے کام چلاتے ہیں اور یہ ٹونے ٹوٹکے ہمارے پاس بے شمار ہیں۔ کیونکہ ہم کالانعاموں میں سے ہیں اور زندگی کے ہر میدان میں پیٹ بھر کر مار کھا رہے ہیں،گل معروف کی طرح۔گل معروف کو طفلان خوش نما پر مرمٹنے کا عارضہ لاحق تھا اور گاؤں میں ایک ایسا کوئی طفل باقی نہیں رہا تھا جو بچپن سے جوانی کو پہنچا ہو اور گل معروف اس پر لٹو نہ ہوا ہو۔چنانچہ وہ اپنی کوالی فیکشن یہ...
جہاں چین کی مردوں کی قومی فٹبال ٹیم سالوں سے مایوس کن کارکردگی دِکھا رہی ہے، وہیں بیجنگ میں ہمیونائیڈ (انسان نما) روبوٹس کے درمیان فٹبال میچ نے شائقین کو حیرت زدہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر جدید مصنوعی ذہانت سے لیس یہ روبوٹس مکمل خودکار طریقے سے کھیلتے رہے اور کسی بھی انسانی مداخلت کے بغیر حکمتِ عملی طے کرتے ہوئے میدان میں دوڑتے رہے۔ گزشتہ ہفتے کی شب ہونے والے اس مقابلے میں 4 یونیورسٹی ٹیموں نے شرکت کی، جن میں ہر ٹیم کے 3 روبوٹس شامل تھے، یہ مقابلے چین کے پہلے ورلڈ ہمیونائیڈ روبوٹ گیمز کے ابتدائی مظاہرے کے طور پر پیش کیے گئے۔ NEW: China launches...
امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ساتویں محرام الحرام کا مرکزی جلوس اور شبیہ ذوالجناح بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں ماتمی دستوں اور عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر واقع امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں سات ماتمی دستے موجود تھے۔ جلوس کی سربراہی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ کر رہے تھے، جبکہ انتظامیہ، پولیس اور انجمن تاجران کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جلوس عزاء اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا پرنس روڈ، آرٹ اسکول روڈ، آرچر روڈ، اور لیاقت...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اراکین قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اراکین میں مبارک زیب، چوہدری عثمان علی، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان ارکان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے کیوں کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا اسد قیصر نے ان رہنماؤں کے خلاف حلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: لیورپول فٹبال کلب کے پرتگالی ونگر اور اسٹار کھلاڑی ڈیاگو جوتا اسپین کے شہر زمورا میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں ان کے بھائی بھی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انگلش کلب لیورپول اور پرتگال کی قومی ٹیم کے معروف فٹبالر ڈیاگو جوتا اسپین کے شمالی وسطی علاقے زمورا میں آئس 52 موٹروے پر کار حادثے میں ہلاک ہوگئے، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ڈیاگو جوتا اپنے بھائی کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر قریبی کھائی میں جا...
اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران کی کامیابی اور سیز فائر میں وزیراعظم کا بڑا کردار ہے اور اس کے پیچھے بھی وردی ہے، جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے۔ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران اللہ کی غیبی مدد حاصل رہی جس کا ہم نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔ اسلام آباد میں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں نعمت غیر مترقبہ ہوتی ہیں، ابھی کچھ دیر پہلے ہم جو میڈیا ٹاک دیکھ رہے تھے وہ مجھے ایسے لگتا ہے جیسے پی ٹی آئی کو آج نئی قوت مل گئی ہو، سیٹیں دوسری طرف جانے سے چونکہ علی امین گنڈاپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ریاست کے بیبے بچے ہیں، انھوں نے آج بارہا ریاست کو چیلنج کیا ہے کہ میری حکومت تبدیل کر کے دکھائیں ، سیاست چھوڑ دوں گا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی اہم ہے پی ٹی آئی کی جو لیڈرشپ باہر بیٹھی ہوئی ہے اس پر ہارڈ...
عمران خان پاکستانی سیاست کے میدان میں کم و بیش ویسے ہی وارد ہوئے جیسے میچ کے دوران گراؤنڈ میں کہیں سے کوئی کٹی پتنگ اچانک آجائے اور تماشائی کھیل دیکھنے کے بجائے اسی کے پیچھے بھاگ لیں۔ دوسری طرف شہباز شریف کا کرکٹ کے میدانوں سے دور دور تک کوئی تعلق نظر نہیں، اور ان کا اس بارے میں شاید مبلغ علم انہی واقعات پر مبنی ہو جو نواز شریف نے جناح باغ میں کرکٹ کھیلنے کے بعد شام کی چائے پر مرچ مصالحہ لگا کر انہیں سنائے ہوں۔ آمنے سامنے آنے کے بعد دونوں میں سے کس نے کیا کس کو بولڈ، اور کس نے لگایا کس کو چھکا، آئیے دیکھتے ہیں۔ سیاست عمران خان کی ایسی ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت کی درخواست پر CEO حیسکو فیض اللہ ڈھری نے 200kv کے چھ نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص میں نصب کروا دیے، متاثرہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آصف معراج راجپوت کو خراج تحسین پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات میرپورخاص میں بارش کے بعد بجلی کے 100 سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے تھے جن میں سے کئی ایسے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ اپنی معیاد پوری کر چکے تھے ان میں سے اقبال نگر ٹورآباد ، آدم ٹاؤن ،رحیم نگر ، باغ بشیر سمیت دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ بار بار مرمت کے باوجود چلنے کے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آج کے پرائم منسٹر کا2021 اس وقت کے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ نظر آیا جب انھوں نے1.71روپے پٹرول فی لیٹر مہنگا ہونے پر بہت دکھی ہوئے تھے، انھوں نے کہا تھاکہ غریب سے نوالہ بھی چھیننا چاہ رہے ہیں، پرائم منسٹر بننے کے بعد دکھ آپ کے بدل جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر نوید صاحب بات کر رہے تھے تو انھوں نے شوکت عزیز کی یاد دلادی۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ہمیں ساری صورتحال کے سیاسی پہلوؤں کا جائزہ لینا پڑے گا کہ آخر وہ کون سی وجوہات ہیں کہ حکمران طبقہ جو ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ان دنوں ہمیں امریکا کی ہوائوں سے تین چار الفاظ سننے کو مل رہے ہیں تم بہت بہترین ہو، تم بہت زیرک ہو، تم بہت بہادر اور سمجھ دار ہو۔ یہ الفاظ تو بہت ہی خوش نما ہیں مگر ان کے اندر کا زہر سمجھنے کی ضرورت ہے جو ان الفاظ کے اندر کا زہر سمجھ گیا وہی بہادر بھی ہے اور وہی زیرک اور سمجھ دار بھی ہے۔ یہ الفاظ ہمارے لیے سب سے پہلے جارج مارشل نے ادا کیے تھے وہ اس وقت امریکی وزیر خارجہ تھے اور پاکستان ابھی نیا نیا اور تازہ تازہ بنا تھا؛ بالکل ایک نوزائیدہ ریاست تھی۔ ہم نے یہ الفاظ سنے اور جھوم اٹھے، پھر پہلا سرکاری دورہ بھی امریکا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انٹر سٹی بس سروس کرایوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔ مختلف انٹر سٹی بس سروس کے مسافروں کرائے بڑھنے پر اپنی پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ ایک مسافروں نے بتایا کہ صادق آباد کا کرایہ 2 ہزار دے کر آئے تھے اب 2 ہزار 300 چارج کر رہے ہیں۔ ایک اور مسافر کا کہنا تھا کہ میرپور خاص سے ڈھائی ہزار کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر واپسی 3 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے کاروبار پر اثر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کا مزید کہنا ہے کہ کرایے بڑھانا ہماری مجبوری ہے، ہم نے سب اخراجات...
ایران کے عدالتی ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 935 ایرانی شہری جاں بحق ہوئے، جن میں 38 بچے اور 132 خواتین شامل ہیں۔ یہ اعداد و شمار تازہ ترین فرانزک ڈیٹا کی بنیاد پر جاری کیے گئے، جو اس سے قبل وزارت صحت کے بتائے گئے 610 ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہیں۔ ترجمان اصغر جہانگیر کے مطابق، تہران کی ایوین جیل پر اسرائیلی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھا کر 79 کر دی گئی ہے، جو پہلے 71 بتائی گئی تھی۔ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن کا ہدف جوہری تنصیبات، اعلیٰ فوجی کمانڈر اور شہری علاقے تھے۔ اسے اسلامی جمہوریہ پر...
بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے تھے‘ جس ملک کے پاس اچھی نسل کے گھوڑے ہوتے تھے‘ وہ ملک فوجی اور معاشی لحاظ سے دوسرے ملکوں سے بہت آگے ہوتا تھا‘ اس زمانے میں سپہ گری تین فنون کا مجموعہ ہوتی تھی‘ گھوڑا‘ تلوار اور نیزہ‘ جس شخص کو یہ تینوں ہینڈل کرنا آ جاتے تھے‘ وہ مرد میدان کہلاتا تھا اور جو ان میں کورا ہوتا تھا‘ لوگ اسے زنان کہتے تھے‘ تاتاریوں کے پورے انقلاب کی بنیاد گھوڑے تھے‘ چنگیز خان دنیا کا پہلا جرنیل تھا جس نے اپنے سپاہیوں کو چلتے گھوڑے کی پیٹھ پر بیٹھ کر سونے اور دوڑتے گھوڑے کی پیٹھ سے تیر چلانے کی ٹریننگ دی‘...