2025-11-03@19:24:14 GMT
تلاش کی گنتی: 6712
«بھی جمہوری»:
(نئی خبر)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر، ہائی اسکلز اور ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے جس کیلیے میں ایڑھی چوڑی کا زور لگا کر ہزاروں نوجوانوں کو بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مجھے وہاں پر اے آئی، جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے بارے میں بتایا گیا، جس پر میں نے کہا کہ ہمارے پاس تو تیل کے ذخائر نہیں اور اتنا خرچ بھی نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سُن کر سعودی حکام نے کہا کہ ہماری یہ سہولیات کروڑوں پاکستانیوں اور طلبا کیلیے بالکل مفت...
نوجوانوں کو ڈیجیٹل تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لیے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا چوتھا مرحلہ باقاعدہ شروع کردیا گیا ہے، جس کا افتتاح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں کیا گیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے طلبہ، اساتذہ، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔ اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ مستحق طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر جدید ترین لیپ ٹاپ مفت فراہم کیے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب کی صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کی، جنہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نوجوان نسل کی بااختیاری اور تعلیم کے فروغ کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم کا پردہ چاک ہو گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کے شفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے یہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ چینل نے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش کی۔وزارتِ اطلاعات و...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے ایک نجی اسکول میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹیچر کو حراست میں لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھ میں ڈنڈا پکڑے ایک شخص ایک کم عمر بچے پر پے درپے وار کر رہا ہے، جبکہ تین سے چار افراد بچے کو ہاتھوں اور پاؤں سے پکڑ کر الٹا ہوا میں لٹکائے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں بچے کی دل دہلا دینے والی چیخیں اور دہائیاں بھی سنائی دیتی ہیں، جب کہ ڈنڈا بردار شخص، جو بچے کاٹیچر اور قریبی رشتہ دار بتایا جا رہا ہے، طنزیہ جملے بھی...
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بعد ازاں مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں۔ انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ان کے بقول جب تک ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ملک درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل سب سے پوچھ ہوگی اور بڑے منصب پر براجمان افراد کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت...
26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، نادرا اور اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جمع کروادی
انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں عدم پیشی پر اِن کے ضامن کی جائیداد بھی ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے پر سماعت ہوئی۔علیمہ خان 5 مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود آج بھی سماعت پر کارروائی کے لیے عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے عدالت نے پہلے ہی ضبط کیے ہوئے ہیں۔دورانِ سماعت نادرا اور اسٹیٹ بینک نے اپنی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا،...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماہرنگ بلوچ کی نظر بندی سے متعلق کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ماہرنگ بلوچ اور دیگر کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ آئینی بینچ کا نہیں بلکہ ریگولر بینچ کا کیس ہے، کیونکہ درخواست گزاروں نے اپیل میں کسی قانون کی تشریح نہیں مانگی۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف عدالت نے وکیل کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ آئینی تشریح سے...
ویب ڈیسک: کراچی میں ای چالان سسٹم فعال ہوتے ہی سائبر کرمنلز ایک نئی چال کے ساتھ متحرک ہوگئے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے جعلی ای چالان کے پیغامات بھیجے جانے لگے ہیں۔ ان پیغامات میں بتایا جاتا ہے کہ شہری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور فوری طور پر جرمانہ ادا کرے۔ پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے جس پر کلک کر کے مبینہ طور پر چالان ادا کرنے کا کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ پیغامات مکمل طور پر جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ذرائع کے مطابق یہ سائبر کرمنلز سرکاری طرز کے جعلی پیغامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251030-08-28 لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی...
ہمارے معاشرے کے خواندہ، نیم خواندہ اور ناخواندہ طبقات میں بعض مسائل کے اپنی جگہ اَٹل ہونے پر گویا قدرتی طور پر اِتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔ اگر کوئی لفظ یا نام غلط مشہور ہوگیا تو آپ لاکھ تصحیح کریں، وہ غلط ہی لکھا، پڑھا اور بولا۔ یا ۔پُکارا جائے گا ، حتیٰ کہ کچھ ’علامہ‘ یہ کہیں گے کہ بھئی جب سبھی کہہ رہے ہیں تو اِسے ’رِواجِ عام‘ یا ’قبولِ عام‘ کا درجہ مل گیا ہے، لہٰذا آپ تصحیح سے اجتناب کریں اور چلنے دیں، جیسا چل رہا ہے;کون مانے گا ۔یا۔کونسا فرق پڑے گا؟ اس رَوِش سے بھی خاکسار کے اس مٔوقف کی تائید ہوتی ہے کہ ہم ایک نیم خواندہ (یا ناخواندہ) معاشرے میں بستے ہیں...
برطانیہ میں روبوٹ کیئر میں انقلاب لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہ روبوٹ نہ صرف صفائی اور ورزش میں مدد کرتے ہیں بلکہ بڑھاپے میں انسانی دیکھ بھال کا بوجھ بھی کم کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے عمر رسیدہ آبادی بڑھ رہی ہے یہ جدید مشینیں مستقبل میں انسانی دیکھ بھال کے نظام کا حصہ بن سکتی ہیں۔ لندن کے ایک لیب میں سیاہ دھات کے 3 روبوٹک ہاتھ ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ وہ انسان کے ہاتھ کی طرح حرکت کر سکیں۔ ان کا مقصد انسانوں کی...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک نے کراچی میں ای چالان کے ایس ایم ایس کو فراڈ قرار دیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کراچی میں ای چالان کے نام پر شہریوں کو جعلی ایس ایم ایس بھیجنے کے معاملے پر ردعمل دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس فی الحال ایس ایم ایس پر ای چالان نہیں بھیج رہی، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس قسم کے فراڈ سے دور رہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ای چالان سسٹم کے نفاذ کے 6 گھنٹے میں ہی سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں، اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماضی میں سیاسی مقاصد کے لیے کچھ سیاسی جماعتوں کو بنایا گیا۔ سیاست یا مذہب کی آ ڑ میں انتہا پسندی، ہتھیار اٹھانا، املاک کو جلانا قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مذہبی جماعت نے ایسے ہتھکنڈے استعمال نہیں کیے۔سیاست کرنا سب کا حق ہے، مذہبی جماعتیں بھی سیاست کرسکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مذہب دوسروں پر بلاجواز حملے کی اجازت نہیں دیتا۔ دیکھنا چاہیے کہ ایک جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی۔مریم کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کے لیڈر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟ یہ بات انہوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی جان لینا، ہتھیار اٹھالینا قابل قبول نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس افسران یہاں موجود ہیں، ہم سب علما کی...
غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 100 سے زائد فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ہیں، جن میں 46 بچے بھی شامل ہیں۔
یہ حملے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم کے بعد کیے گئے، جنہوں نے غزہ میں فوری اور شدید کارروائی کی ہدایت دی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی حماس کی جانب سے مبینہ طور پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔ جنوب غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فوج پر حملے کی اطلاع بھی ملی تھی۔ منگل کی رات نیتن یاہو کے حکم کے بعد اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر دوبارہ بمباری شروع کی۔ الجزیرہ کے مطابق، ایک میزائل الشفاء اسپتال کے پیچھے بھی گرا، جس سے انسانی ہلاکتیں اور زخمی ہونے والے افراد میں اضافہ ہوا۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، تازہ حملوں میں کم از...
ایک جانب آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی کی تیاریاں جاری ہیں، تو دوسری جانب وزیراعظم آزادکشمیر سرکاری امور میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے مظفرآباد میں محکمہ صحت کے ذمہ داران کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وزیرِ صحت انصر ابدالی، وزیرِ تعمیراتِ عامہ اظہر صادق اور سیکرٹریز حکومت سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر میں حکومت سازی فیصلہ کن مرحلے میں داخل، نئے وزیرِاعظم کا اعلان آج متوقع اجلاس میں محکمہ صحت کو درپیش مسائل، صحت کارڈ کے اجرا، ہسپتالوں میں مشینری کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دوسری جانب سیاسی صورتحال میں تیزی...
قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے "جنگبندی معاہدے کے باوجود" غزہ کی پٹی کیخلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں فلسطینی مزاحمت کے درجنوں کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے تاہم ماہرین نے اسے مزاحمت کیخلاف اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف گذشتہ شب سے شروع ہونے والے نئے اسرائیلی حملوں کے دوران حماس کے درجنوں کمانڈروں کو "ٹارگٹ کلنگ" کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ تعلق رکھنے والے "درجنوں...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ ایک حوالدار 3 ججوں کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ایک حوالدار نے انہیں روکا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر انصاف اور آئین کی بالادستی سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدالتوں کو مفلوج کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے عدالتی نظام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے تحت منتخب ہو کر وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے کہا کہ...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ موٹرسائیکل کے 2 قسم کے چالان ہوں گے اور ای چالان اسی کے پاس جائے گا جس کے نام گاڑی رجسٹر ہوگی جب کہ یہ بھی جرم ہے کہ آپ کی گاڑی فروخت کے بعد بھی آپ کے نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ای چالان اسی کے پاس جائے گا، جس کے نام گاڑی کی رجسٹریشن ہوگی۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کراچی میں جہاں ٹریفک سگنل ہوگا تو ای چالان ہوگا، ٹریفک سگنلز کے ساتھ نصب کیمرے ایک ماہ میں فعال کردیں گے جب کہ ایک سے ڈیڑھ سال میں کراچی شہر میں 12 ہزار کیمرے لگا...
بدعنوانی اور ‘منظم گینگ بننے’ کے الزامات میں این سی سی آئی اے افسران کی گرفتاریاں، انہوں نے کیا کرپشن کی؟
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے سنگین الزامات سامنے آنے کے بعد حکومت نے ادارے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں اور انضباطی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے اندر مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا سرگرم ہونے کی اطلاعات پر حکومت نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جب کہ ان کی جگہ سید خرم علی کو نیا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریلیف کے بدلے 90 لاکھ کی رشوت، ڈکی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ رہ جانے پر سخت بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی رویت میں انتشار اور دھوکہ دہی پایا جاتا ہے اور اگر ضرورت پیش آئی تو پاکستان اپنی قوت دکھانے سے گریز نہیں کرے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغان طالبان بارہا برادر ممالک سے مذاکرات کی درخواست کرتے رہے اور پاکستان نے بھی امن کے نام پر مذاکرات کی پیشکش قبول کی، مگر مذاکرات کے دوران کابل سے موصولہ ہدایات اور بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات نے پیش رفت میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے امن کے لیے متعدد بار صبر اور...
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟ حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں فیفا کے صدر جیانی انفانتینو کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ انہوں نے فٹبال ہاتھ میں اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اسے غور سے دیکھیں تو یہ گیند جیسا لگتا ہے ۔ انہوں نے اپنے ساتھ بیٹھے شخص کو فٹبال پکڑاتے ہوئے کہا کہ کیا ایسا ہی ہے جس پر اس نے کہا کہ ہاں چھونے میں مجھے بھی گیند جیسا محسوس ہوتا ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسے آگے بیٹھے ہوئے شرکاء تک پہنچائیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے بے بس ہیں، وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے حالیہ تحقیق میں ایک ایسے قدیم شہابِ ثاقب کے گرنے کی تصدیق کی ہے جس نے تقریباً 10 ہزار سال قبل جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں زمین پر تباہ کن اثرات چھوڑے تھے۔ماہرین کے مطابق اس شہابِ ثاقب کے ٹکرانے سے جو توانائی خارج ہوئی وہ ہیروشیما پر گرائے گئے 40 ایٹم بموں کے برابر تھی۔ اس زبردست دھماکے سے زمین میں ایک نمایاں گڑھا وجود میں آیا، جسے اب جنلِن کریٹر (Junlin Crater) کے نام سے جانا جاتا ہے۔یہ گڑھا صوبہ ژاؤ چنگ کے قریب واقع ہے اور چین میں دریافت ہونے والا پانچواں تصدیق شدہ شہابی پتھر کا مقام قرار دیا گیا ہے، تاہم جنوبی چین میں یہ...
کراچی (نیوزڈیسک) جامعہ کراچی کے عقب میں جھاڑیوں میں آتشزدگی سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ہے، آگ پر قابو پالیا گیا، فائر بریگیڈ کی نو گاڑیوں اور 2 باؤزر نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، آگ نے جامعہ کراچی سے منسلک دیوار کے قریب چند جھگیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے کئی فٹ بلند اور دور دور سے نظر آرہے تھے جبکہ جھاڑیوں کے قریب جگیاں بھی بنی ہوئیں تھیں، ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ہنگامی اقدامات کر کے جگیوں سے آبادی کے انخلا کو یقینی بنایا جبکہ فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ...
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپریل میں یمن کے صوبہ صعدہ میں حوثی باغیوں کے زیرانتظام جیل پر ہونے والے امریکی فضائی حملے، جس میں 60 سے زائد افریقی مہاجرین ہلاک ہوئے تھے، کو ممکنہ جنگی جرم قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حملہ 28 اپریل کو ہوا جب امریکا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ‘آپریشن رَف رائیڈر’ کے تحت بحیرہ احمر میں جہازرانی میں خلل ڈالنے والے حوثیوں کے خلاف شدید فضائی کارروائیاں کیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تاحال اس حملے پر کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیے: حوثی باغیوں نے اقوام متحدہ کے 12 غیر ملکی عملے کو رہا کردیا ایمنسٹی کے مطابق حملے میں 250 پاؤنڈ وزنی دو جی بی یو-39 گائیڈڈ...
پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
ریاض (نوائے وقت رپورٹ) فٹبال کا جادو ریاض کانفرنس میں سر چڑھ کر بولا۔ صدر فیفا کانفرنس میں فٹبال لے آئے۔ شرکاء نے ایک دوسرے کو فٹ بال پاس کی۔ اس دوران شرکاء میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف سمیت تمام شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔
افغان سمیت کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر ہو گی، ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمی طلبہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کی حفاظت کے بارے میں کوئی غفلت یا کوتاہی قطعی برادشت نہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-08-19 حیدرآباد (نمائندہ جسارت) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریکے ایک وفد نے صدر محمد سلیم میمن کی ہدایت پر سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان کی سربراہی میںاسٹیٹ بینک آف پاکستان حیدرآباد کی جانب سے منعقدہ ایس ایم ای مینٹور شپ پروگرام میں شرکت، جس کا مقصد خواتین کے کاروباری مواقع میں اضافہ، مالی شمولیت اور کاروباری رہنمائی فراہم کرنا تھا۔ پروگرام میں خواتین اسٹارٹ اپس اور کاروبار کے آغاز کی خواہشمند خواتین کے لیے تربیتی و رہنمائی سیشنز رکھے گئے، جن میں انہیں آن لائن پلیٹ فارمز کے استعمال، کمپنی رجسٹریشن، ٹیکس کے امور، مالیاتی تیاری، بینکنگ پروڈکٹس اور دیگر متعلقہ موضوعات پر عملی آگاہی فراہم کی گئی۔سینئر نائب صدر احمد ادریس چوہان نے...
ایک لڑکے اورلڑکی میں محبت ہوگئی ، لڑکی والے کچھ بڑے لوگ تھے، اس لیے رشتے سے انکار کیا، نتیجہ یہ ہوا کہ لڑکی بھاگ کر لڑکے کے گھر آگئی ، لڑکی کے خاندان نے اعلان کردیا کہ وہ ’’بدلہ ‘‘ لے کر رہیں گے۔ اس لڑکے کی ایک غیر شادی شدہ بہن تھی۔ بدصورت ہونے کی وجہ سے اس کوکسی نے اسے قبول نہیں کیا تھا، اس نے بدلے کا سنا تو جان بوجھ کر کھلے عام پھرنے لگی، اکثر دشمنوں کے گلی کوچوں میں پھرنے لگی کہ شاید وہ لوگ اپنا بدلہ لینے کے لیے ’’اسے‘‘ اٹھا لیں لیکن بیچاری کی امید پوری نہیں ہوئی۔ ہمارا بھی کچھ ایسا ہی معاملہ رہا ہے، ہم سنتے تھے کہ اکثر...
یہ روشنی کے اس سفر کی کہانی ہے، جو بہت سال پہلے پنجاب کے دورافتادہ علاقوں سے لاہور آنے والے چند صالح نوجوان ڈاکٹروں کے دل میں ایک کرن کی صورت چمکی، اور آج ایک سیلاب ِنور بن کر پورے لاہورکو سیراب کر رہی ہے۔ ابھی کل کی بات ہے، جب ہم کچھ دوست راے ونڈ روڈ پر اس خالی پلاٹ کے پاس کھڑے تھے، اور ڈاکٹر انتظار بٹ اور ان کے دست راست ڈاکٹر زاہد لطیف اشارہ کرکے بتا رہے تھے کہ بہت جلد اس خالی جگہ پر ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی اسپتال کی تعمیر شروع ہو جائے گی، جہاں عام معائنے سے لے کر پیچیدہ ترین آپریشن تک، امراض چشم کے علاج کی ہر سہولت، بغیرکسی...
معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کے کریڈٹ پر بے تحاشا کامیاب ڈرامے ہیں لیکن جتنے وہ کامیاب لکھاری ہیں اتنے ہی متنازع بھی ہیں۔ تنازعات اور اختلافات میں گھرے رہنے والے خیل الرحمان قمر کے ایک اور سخت بیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔ خلیل الرحمان قمر کو ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہو‘ میں استاد اور شاگرد کے درمیان رومانوی تعلقات دکھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔ جس کا جواب انھوں نے اپنے مخصوص جارحانہ انداز میں دیا اور ایسے الفاظ استعمال کیئے جسے سوشل میڈیا صارفین نے قابل اعتراض قرار دیا۔ خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نے ڈرامے میں استاد اور شاگرد کے درمیان محبت دکھائی ہے اور محبت کرنا کوئی جرم تو نہیں ہے۔...
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت لہجے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ فیچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس میں کہا کہ مسلسل قرضوں کا بوجھ ملکی معیشت کو کمزور کرتا ہے اور انسانیت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے برابری اور تعاون لازمی ہے۔ انہوں نے مباحثے کے دوران کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہم اپنی سابقہ غلطیوں سے سیکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں، اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی نوجوان آبادی اور موسمیاتی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہ دینا میری کمزوری نہیں عدالتوں کی بے بسی ہے۔پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جس طرح ہماری عدالتوں کو مفلوج کیا گیا ہے اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ عدالت نے حکم دیا کہ میری ملاقات عمران خان سے کروائی جائے۔ 2 دن پہلے 3 ججز میری عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن ان احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، یہ عدالتوں کی بے بسی ہے۔ اگر ججز کو یہ لگتا ہے وہ بے بس ہیں، عدالتیں یرغمال ہیں تو وہ عوام کو بتائیں، وکلاءکو بتائیں، پھر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
ممبئی: بھارتی اداکار راجیش کمار نے اپنے ساتھی اداکار ستیش شاہ کی موت کی اصل وجہ بتا دی ہے۔ معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ 26 اکتوبر کو 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، جس پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کہا جا رہا تھا کہ ستیش شاہ کا انتقال گردے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا، تاہم راجیش کمار نے اس تاثر کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ موت کی اصل وجہ اچانک دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) تھی۔ راجیش کے مطابق ستیش شاہ اپنے گھر میں دوپہر کے کھانے کے دوران اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے اور انتقال کر گئے۔ انہوں نے کہا...
پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے اہم سوالات بھی پوچھ لیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امکان ہے...
بھارت بھر میں اس عمل کو نافذ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن کو ایس آئی آر سے متعلق عوام کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے سوالوں کے تسلی بخش جوابات فراہم کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی ملک گیر "خصوصی نظرثانی" (Special Intensive Revision – SIR) کے اعلان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ریاست بہار میں ہونے والے حالیہ SIR سے سبق سیکھنے پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو شفافیت، انصاف اور شمولیت کو یقینی بنانا چاہیئے تاکہ بڑے پیمانے پر ووٹروں کے...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، میرے آفس میں سب آئیں گے تو کور کمانڈر بھی آئیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا ناحق قید میں موجود لوگ باہر ہوں گے۔ کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتکور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فٹ رہنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی ڈائٹ نہیں کرتے بلکہ سادہ کھانے پسند کرتے ہیں۔ اور کئی سالوں سے وہ اپنی روزمرہ کی غذا میں بنیادی کھانے ہی لیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی ڈسپلن شدہ طرز زندگی کا حصہ ہے۔ آر جے دیو نگنا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا، ’میں فطری طور پر بہت سادہ کھانا پسند کرتا ہوں۔ میں دن میں دو وقت کھاتا ہوں: دوپہر اور رات کا کھانا۔ ان کے علاوہ میں کچھ نہیں کھاتا۔ مجھے پکوان پسند نہیں۔ میں گرلڈ چکن،...
ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ 1812 میں فرانس کے نیپولین بوناپارٹ کی روس میں تباہ کن شکست اور پسپائی کے دوران ان کی فوج کو صرف سردی، بھوک اور تھکن ہی نہیں بلکہ مہلک بیماریوں نے بھی شدید نقصان پہنچایا تھا جس کی وجہ سے ان کے 5 لاکھ میں سے 3 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے۔ تحقیقی ماہرین نے لِتھوانیا کے دارالحکومت ولنئیس میں ملنے والے اجتماعی قبرستان سے 13 فرانسیسی فوجیوں کے دانتوں سے حاصل شدہ ڈی این اے کا تجزیہ کیا، جس میں 2 ایسے بیکٹیریا دریافت ہوئے جو اس سانحے سے پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے! یہ بیکٹیریا...
‘تیسری بار صدر بننا پسند کرونگا،’ امریکی آئین میں اجازت نہ ہونے کے باوجود ٹرمپ کی تیسری مدت کی خواہش
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تیسری مدت کے لیے صدارت کی خواہش ظاہر کر دی ہے، حالانکہ امریکی آئین کسی بھی صدر کو دو سے زیادہ مدتیں مکمل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، میں تیسری مدت میں بھی صدارت کرنا پسند کروں گا۔ میرے اعداد و شمار پہلے سے بہتر ہیں۔ ٹرمپ، جو جنوری میں اپنی دوسری مدت کے لیے عہدہ سنبھال چکے ہیں، پہلے بھی جلسوں میں تیسری مدت کے اشارے دیتے رہے ہیں۔ حال ہی میں وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب کے دوران ایک شریک شخص ٹرمپ 2028 کی ٹوپی پہنے دیکھا گیا، جس نے ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251028-08-10 پشاور (جسارت نیوز) کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کوہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ذرائع کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> غزہ تل ابیب (خبر ایجنسیاں/مانیٹرنگ ڈیسک) دو سالہ جنگ کے بعد غزہ میں استحکام قائم کرنے کی غرض سے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستانی فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں، جس کا اعلان اسرائیلی اخبار دی ٹائم نے کیا ہے۔ ترکی، مصر، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک سے مذاکرات جاری ہیں، لیکن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ فورس میں شامل ہونے والی افواج کا انتخاب اسرائیل خود کرے گا، اور ترک فوجیوں کی شرکت مسترد کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، انڈونیشیا نے پہلے ہی فوج بھیجنے کی پیشکش کی ہے، اور آذربائیجان نے شمولیت پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ پاکستان کی ممکنہ شمولیت کا سرکاری اعلان نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-01-10 اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ۔سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے زیر گردش مختلف افواہوں کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کردیا۔محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> الْحَمْدُللہ غزہ کی سرزمین نے ایک طویل، صبرآزما خونیں اور طویل جنگ، بے مثال صبر اور عظیم عزم کے بعد، وہ ثابت کر دیا جو کسی نے شاید تصور بھی نہ کیا تھا: اہل ِ غزہ کے حوصلے اور ایمان کی قوت کسی بھی عسکری یا سیاسی دباؤ سے مغلوب نہیں ہو سکی وہی قوت جو عالمی سطح پر خوف و دہشت کی علامت سمجھی جاتی تھی ایک ایسا ملک جس کے پیچھے عالمی قوتیں، جدید ہتھیار اور غیر مشروط حمایت میں کھڑی تھیں اور جو حماس کو صفحہ ہستی مٹانا چاہتی تھی اس طاقت کو اسی حماس سے بالواسطہ مذاکرات کر کے معاملات طے کرنے پڑے جو قوت سب کے لیے ناقابل تسخیر تھے حماس نے اسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اور بھارتی مظالم کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے، ملک بھر میں اس موقع پر احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک نکالی گئی، جس میں مختلف وزارتوں کے نمائندے، طلبہ، سول سوسائٹی کے ارکان اور شہری بڑی تعداد میں شریک تھے۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک کو ’’کشمیر بنے گا...
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کہانی نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف معیشت کو پائیدار ترقی کی جانب لے جانا ہے۔اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو برآمدات پر مبنی ترقی کے لیے فروغ دے رہی ہے اور بہتر پالیسی سازی کے لیے نجی شعبے کے ساتھ مشاورت بھی جاری ہے۔ بلال اظہر کہانی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران معیشت میں استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی شرح اور مہنگائی کو کم کیا گیا جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک نے چودہ سال بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس بھی حاصل کیا...
وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ کیا گیا، قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے سے انکار کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنے کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان پیپلزپارٹی نے تاحال قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع نہ کرائی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے تاحال وزارت عظمی کے امیدوار کا بھی اعلان نہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری کی وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی سے ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جس میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔جیو نیور کے مطابق کورکمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں جمعے کے دن ہوئی۔ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی او صوبے میں دہشتگردی سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات بھی زیر غور آئے۔ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ذرائع وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی کوششوں میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مل...
برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ،...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ جبکہ نئی قانون سازی اور پارلیمانی تعاون پر بھی غور ہوا۔ اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود… pic.twitter.com/sgPY59i4w4 — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 27, 2025 یہ بھی پڑھیں: کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بننے جا رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد: آزاد کشمیر میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدلنے لگا ہے، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کسی جماعت کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے تو وہ تحریکِ عدم اعتماد پیش کرے، میں اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، اگر کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو وہ آگے آئے، میں وہ واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں کیا، میری قدر بعد میں جانی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس گھر میں جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے لیے 5ارب ڈالر کے ڈپازٹ رول اوور کیے جانے اور 1ارب ڈالر کی آئل فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ ترسیلات میں اضافے، زرمبادلہ کے تسلسل سے بڑھتے ہوئے سرکاری ذخائر اور ستمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے 11کروڑ ڈالر سرپلس ہونے کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 21پیسے کی کمی سے 280روپے 80پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> مقبوضہ بیت المقدس:۔ اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہوسکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں 2 سالہ جنگ کے بعد استحکام قائم کرنے کے لیے تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے اسرائیلی کنیسٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کو بند کمرہ اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بین الاقوامی فورس میں انڈونیشیا، آذربائیجان اور پاکستان کے فوجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں بین الاقوامی فورس کی تعیناتی میں پاکستان بھی شامل ہو سکتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے قائم کی جانے والی مجوزہ بین الاقوامی فورس میں پاکستان کے فوجی دستے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی دفاعی حکام نے اپنے قانون سازوں کو ایک خفیہ بریفنگ میں بتایا ہے کہ دو سالہ تباہ کن جنگ کے بعد غزہ میں امن بحال کرنے کے لیے جو فورس تشکیل دی جا رہی ہے، اس میں پاکستان، انڈونیشیا اور آذربائیجان کے فوجی بھی...
معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ جس کی وجہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Showbiz Spy (@showbizspy_) علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر...
کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا 78واں سیاہ دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے جہاں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہیں۔ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے اور 78 برس بعد بھی آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے۔ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر...
بھارت کے معروف بلے باز شریاس آئیر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران شدید زخمی ہونے کے بعد سڈنی کے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔30 سالہ کھلاڑی کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اندرونی خون رسنے (internal bleeding) کی تشخیص کی۔ حالت بگڑنے پر ٹیم کے ہمراہ بھارت واپس نہ جا سکے میچز ختم ہونے کے بعد ٹیم بھارت واپس روانہ ہوگئی، تاہم شریاس آئیر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وہ سڈنی میں ہی رک گئے۔مقامی بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اندرونی خون بہنے کی علامات ظاہر ہونے پر انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے...
اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیراعظم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کل سے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور دیگر اعلی حکام پر مشتمل ہوگا. وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ کے نویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے جبکہ دورۂ ریاض میں وزیرِاعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ پاک سعودی قیادت کی ملاقاتوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، اور افرادی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ اعلامیے کے مطابق پاک سعودی قیادت...
افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہو گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاکستان افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران پاکستان کے مطالبات مکمل طور پر واضح، شواہد پر مبنی اور مسئلے کا حقیقی حل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ کوشش کر رہا ہے کہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے، کوشش کی جاری ہے کہ طالبان وفد سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔
اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو...
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی زیورات کی چوری کے الزام میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے بتایا کہ ایک شخص کو چارلس ڈی گال ایئرپورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ پرواز کے لیے تیار ہو رہا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ الجزائر جانے والا تھا، جبکہ دوسرا مشتبہ شخص مالی جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ گزشتہ اتوار 4 مسلح چوروں نے دن دہاڑے کرین کی مدد سے دنیا کے مشہور ترین میوزیم لوور میں داخل ہو کر تقریباً 88 ملین یورو (102 ملین ڈالر) مالیت کے زیورات چرا لیے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نپولین اور ملکہ ایوجینی...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور پیپلز پارٹی نے ریاست میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ رات پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ڈنر کا اہتمام کیا جس میں 27 ارکان قانون ساز اسمبلی نے شرکت کی، اور تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے بھی 27 ارکان کی ہی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان اسمبلی نے فریال تالپور سے ملاقات کے بعد تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے لیے بندے پورے کر لیے، سردار تنویر الیاس وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق آج مظفرآباد میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری بحران کو بہت جلد حل کر لیں گے، جب کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ ٹرمپ نے ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، مجھے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان اور افغانستان نے بات چیت شروع کر دی ہے۔ میں یہ مسئلہ بہت جلد حل کروا دوں گا۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کو فون پر بتا دیا کہ پاکستان اور انڈیا کی جنگ نہیں ہونی چاہیے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہوں نے یہ بات تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی سید وسیم حسین، عبدالعلیم خانزادہ اور راشد خان نے کہا ہے کہ میئر حیدرآباد کاشف شورو خود اور ان کی ٹیم کرپٹ ہے، شہر میں ڈینگی کی وباء نے شہریوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے، حکومت سندھ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین اسمبلی نے کہا کہ اب شہر میں کوئی بھی شہری ڈینگی سے محفوظ نہیں رہا، ڈینگی سے ہونے والی اموات کو سرکاری سطح پر مانا نہیں جارہا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ رکھا جارہا ہے، شہر میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اسپرے تک...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا جاتے ہوئے راستے میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اپنی ایشیائی دورے کے دوران ایئر فورس ون پر ایک مختصر مگر اہم ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات قطر میں ایندھن بھرنے کے دوران طے پائی ہے جب امریکی صدر ملائیشیا کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ علاقائی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ العدید ایئر بیس پر مختصر وقت کے لیے قیام کرے گا جہاں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بزرگ مزدور رہنما کامریڈ احمد حفیظ جمال کا 99 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہوگیا۔ کامریڈ حفیظ جمال نے تمام زندگی محنت کش عوام اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ پاکستان کو ایک سوشلسٹ ریاست بنانے کا خواب اپنے دل میں سجائے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ آپ نے اپنی زندگی کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے شروع کیا، پاکستان میں جن سیاسی شخصیات کے ساتھ آپ نے سیاسی کام کیا ان میں مولانا بھاشانی، خان عبدالولی خان، میر غوث بخش بزنجو، ڈاکٹر م ر حسان، فیصح الدین سالار، حسن عسکری، لعل بخش رند، فیض احمد فیض، عابد حسن منٹو، کامریڈ انیس ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (رپورٹ : میاں منیر احمد) ’’کیا اسرائیل غزہ میں مزید جارحیت سے باز رہے گا؟‘‘ جسارت کے اس سوال کے جواب میں سیاسی رہنمائوں‘ تجزیہ کاروں اور بزنس کمیونٹی اس بات پر متفق ہے کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور غزہ میں امن قائم کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا اور اس کی جانب سے امن معاہدے کی پاسداری کی توقع نہیں کی جاسکتی‘ یہود نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے‘ غزہ میں امن کے لیے حماس کا اب تک رویہ اسرائیل سے بہت بہتر ہے لیکن حماس کے غیر مسلح ہوجانے کے بعد اسرائیل ضرور اس پر دبائو بڑھائے گا‘ حماس نے اسرائیل کی جانب سے اب تک چودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں صدر ن لیگ نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے ، مسلم لیگ کے رہنمائوں نے پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔نواز شریف نے مریم نواز کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ...
سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو مالی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ دو سال میں کےالیکٹرک دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کا نظرِ ثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین حکومت کے نجکاری ایجنڈے کو خطرے میں ڈالتا ہے جبکہ یہ کراچی کے استحکام پر بھی منفی اثرات ڈالے گا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیپرا کا تمام شہروں میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا رویہ زمینی حقائق کو...
وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہے ہیں، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ہوائی روابط میں بہتری اور ٹی آئی آر کنونشن ایسے فریم ورک بھی ہمارے علاقائی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ عظیم منصوبے خطے کے ممالک کی معاشی طاقت کو یکجا کر کے تجارت، معاشی تعاون اور توانائی کے اشتراک...
’’ کدو کیا کیا بھاؤ ہے؟‘‘ … ’’ اف!! توبہ !‘‘ ’ ٹینڈے؟ ‘‘ … ’’ توبہ،’’ٹماٹر؟‘‘ … ’’ اف غضب خدا کا!‘‘ ’’ بھنڈی، بند گوبھی، پھول گوبھی، بینگن، توری، شلجم، پالک، کھیرے، ہری پیاز، چقندر، مٹر اور جانے کیا کیا اور ہر بار توبہ۔ اس کے بعد پھلوں کی باری آ گئی اور پھر وہی بھاؤ پوچھنے اور توبہ کی گردان۔ لو بھلا آدمی کیا کھائے اور کیا پکائے‘‘ وہ مسلسل بول رہی تھیں۔ ’’ ویسے باجی آپ ڈائریکٹ جنتی ہیں‘‘ سبزی فروش ان کے لیے آلو اور پیاز تولتے ہوئے بولا۔ ’’ تم نے بتایا نہیں کہ تم نے مجھے جنتی کیوں کہا؟‘‘ انھوں نے سوال کیا۔ ’’ وہ باجی، اتنی بار آپ نے آدھے گھنٹے میں...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
ملک بھر میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی تھی، خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب بھر میں دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب آرہے تھے، لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے تھے، سندھ میں بھی خطرات موجود تھے۔کراچی تھوڑی سی بارش ہی میں کافی حد تک اربن فلڈنگ کا شکار ہو چکا تھا۔ قدرتی آفات کے آگے بند باندھنا ہمارے لیے ممکن نہیں، اس لیے صرف دعا کی جا سکتی تھی کہ وہ ہمارے پیارے ملک کو ان آفات سے محفوظ رکھ لے۔ انتظامیہ کو اپنے فرائض کا احساس دلانا بھی اس ایمرجنسی کی حالت میں لاحاصل معلوم ہوتا تھا۔ یہ کہانی تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ ہر چند سال بعد دہرائی جاتی ہے۔ اصل مسئلہ جس کی وجہ سے یہ حالات...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت اور گھریلو امور میں مردوں کو بھی برابر ذمہ داریاں اُٹھانی چاہئیں۔ حال ہی میں اداکار ایک پوڈکاسٹ میں دکھائی دیئے جہاں انہوں نے دوسری بار والد بننے کے تجربے اور بیٹے کی پیدائش کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بات کی۔ دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ بچوں کہ پرورش کرنا، ان کی دیکھ بھال کرنا صرف ماں کی ذمہ داری نہیں بلکہ دونوں والدین کو مل کر یہ ذمہ داری اُٹھانی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آتا اکثر باپ بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتے ہوئے کراہت کیوں محسوس کرتے ہیں؟ پہلے اپنی بیٹی اور اب اپنے...
نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ووٹوں کی خرید و فروخت سے گریز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے نائب وزیراعلٰی سریندر چودھری نے بی جے پی کے ساتھ کسی بھی مفاہمت یا سمجھوتے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت سے علیحدہ ہونا پسند کرتے گی، مگر کبھی بھی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے نگروٹہ اسمبلی حلقے سے شمیم بیگم کو امیدوار بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ نیشنل کانفرنس بی جے پی سے کسی...
اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں دکھائے جانے والے استاد اور طالبہ کے درمیان رومانوی تعلق کی وجہ سے لاہور کے کئی تعلیمی اداروں نے اپنے کیمپس میں ڈراموں کی شوٹنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ اپنی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی پسند کیا جا رہا ہے، تاہم اسے شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔ ڈرامے میں ہمایوں سعید نے یونیورسٹی کے استاد جب کہ سجل علی نے یونیورسٹی کی طالبہ کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کو رومانوی تعلق میں دکھایا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے ڈرامے کی ایک قسط میں سجل علی اپنی یونیورسٹی کی کلاس فیلو لڑکیوں اور لڑکوں کے...