2025-05-27@18:23:42 GMT
تلاش کی گنتی: 2012

«جنوبی وزیرستان اپر میں»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بلوچستان ، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 12 دہشتگرد ہلاک، دو زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع آواران کے علاقے گیشکور میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز سے دو الگ الگ جھڑپوں میں انڈین پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ کے 3 دہشت گرد ہلاک مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد یونس ہلاک، 2 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ کے شہر تربت میں سکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ...
    جھڑپ کے دورانبلوچ لبریشن فرنٹ کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز موادہوا بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کی شناخت یونس ،صبر اللہ اور امجد عرف بچھوکے نام سے ہوئی، آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 17 اور 18 مئی کو بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ نام نہاد بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کیے۔سیکیورٹی فورسز نے...
    آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑ بھبکیاں دینے لگا پڑوسی ملک کو کسی بھی قسم کی غلط مہم جوئی میں ملوث ہونے سے باز رہنا چاہیے،خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کو سخت انتباہ آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑبھبکیاں دینے لگے۔بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کے لیے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں...
    بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
    انسانی جسم کی مشینری کو بھر پور انداز میںکام کرنے کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ مختلف غذائی اجزاء میں پروٹین، کاربوہائڈیٹس، وٹامنز اور منرلزکی صورت میں پائی جاتی ہیں۔ وٹامنز میں وٹامن ڈی کو "سن شائن وٹامن" بھی کہا جاتا ہے سورج کی روشنی میں جانے سے یہ ہمارے جسم کو میسر آتا ہے۔ لیکن اس کی اہمیت کے باوجود، بہت سے لوگوں کو یہ ضروری غذائیت کافی نہیں ملتی۔ آئیے جانتے ہیں ان علامات کے بارے میں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے۔  تھکاوٹ اور کمزوری پوری رات کی نیند کے بعد بھی، مسلسل تھکاوٹ محسوس ہونا چونکنا کرنے کے لئے کافی ہے۔ دائمی تھکاوٹ وٹامن...
    سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔ تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے...
    آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑبھبکیاں دینے لگے۔ بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کے لیے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں کا سہارا لے رہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی، میجر جنرل کارتک سی شیشادری کا تازہ بیان اسی پریشانی کا آئینہ دار ہے۔ 15 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پیر کو پاکستان...
    گزشتہ روز چین میں سپر منی ٹرک کی تقریب رونمائی کا انعقاد ہوا، جس میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ آور دیگر شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ کیوں، کونسی زیادہ بک رہی ہیں؟ سندھ کے سینیئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کار سپر منی ٹرک منصوبے کا کراچی میں پلانٹ لگانے پر رضامند ہوگئے ہیں، جس سے مختلف کاروباری گروپس و افراد کو فائدہ ہوگا، انہوں نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے جلد چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ سپر منی ٹرک کیا ہے؟ سپر منی ٹرکس وہ گاڑیاں...
    سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ آپریشنز کے دوران 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔  آواران کے علاقے گِشکور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران بھارتی ایجنسیوں کی جانب سے اسپانسر کیئے گئے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔  گِشکور میں فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد یونس مارا گیا ، جبکہ دو بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسکے علاوہ تربت میں کارروائی کے دوران دہشتگرد رہنما صابر اللہ اور امجد عرف بچو ہلاک ہوگیا ۔  اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے باسمتی چاول اپنے نام رجسٹر کرانے کی بھارتی کوشش بھی ناکام بنا دی۔ وزارت تجارت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل محمد اشرف نےکہاکہ بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات رجسٹرکرانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،کچھ پراڈکٹس ہیں جو پاکستان کی ہیں اوراگرانہوں نےرجسٹر کروانےکی کوشش کی ہےتوہم نےانٹرنیشنل فورم پہ انہیں ہرجگہ پہ چیلنج کرتےہیں اس کی اپوزیشن کا پورا ایک میکانزم ہے،باسمتی پہ ہم نے ان کو ہرفورم پہ چیلنج کیا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ان کی اپلیکشن باقاعدہ ریجکٹ ہوئی ہیں۔ جغرافیائی مصنوعات کی شناخت یعنی جی آئی سےمتعلق قومی کانفرنس سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نےخطاب کرتے ہوئےکہاپاکستان کی جغرافیائی شناخت سےمنسلک مصنوعات کی عالمی سطح پر برانڈنگ کی جائے...
    پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بھارت کے خلاف شاہین میزائل کے استعمال کی تردید کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی ان افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں شاہین میزائل کا استعمال کیا۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی فوج نے اپنے ایکس ہینڈل سے شاہین میزائل کے استعمال پر ایک ویڈیو جاری کی لیکن بعد میں مذکورہ ویڈیو کے غیر مصدقہ ہونے پر ویڈیو ہٹا دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی بھارتی میڈیا اس خبر کو اُٹھا چکا تھا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ...
    عام طور پر مشہور ہے کہ شکست کو قوت میں بد لا جاسکتا ہے مگر اندازہ لگائیے کہ فتح کو اگر طاقت اور خوشحالی میں بدلا جائے تو وہ کسی قوم یا معاشرہ کو ترقی کی ان رفعتوں پر پہنچا سکتی ہے جو میری اور آپ کی سوچ سے بھی بہت زیادہ ہوں۔ بلاشبہ ہماری افواج نے وہ کر دکھایا جس سے ہمارے اندر ایک ایسی روح پھونک دی ہے جس کی توانائی اور طاقت سے ہم ایک قوم بن کر ابھرے ہیں … اس سے قبل کہ اس کے اثرات زائل ہونا شروع ہو جائیں ہمیں اس فتح کو اپنے مستقبل کی ترقی اور ریاستی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہے۔ ایک ایسی سمت کی طرف اپنا قبلہ موڑنا ہے...
    راولپنڈی: پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم نے نئی تاریخ رقم کردی، وہ پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔  بابراعظم نے گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف اپنے پی ایس ایل کیریئر کا 100 واں میچ کھیلا، اس موقع پر انہیں پشاور زلمی کی جانب سے خصوصی جرسی بھی دی گئی جس پر 100 کا ہندسہ درج تھا۔ بابراعظم نے ملکی لیگ میں اپنے سفر کا آغاز کراچی کنگز کی جانب سے کیا تھا تاہم بعد میں انھوں نے پشاور زلمی کو جوائن کیا۔  رواں ایڈیشن کے آغاز میں ان کا بیٹ خاموش رہا تاہم بعد میں انہوں نے کچھ رنز اسکور کرکے بیٹ پر جمی گرد کو جھاڑنے کی کوشش کی ہے۔
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر فن مولا، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی حقیقی عمر سے متعلق نئے وی لاگ میں بات کی ہے۔ اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری بھی یوٹیوبر بن گئی ہیں۔ اپنے نت نئے وی لاگز میں انہیں اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ موضوعات پر دل کی باتیں کرتے تو کبھی دنیا گھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حال ہی میں بشریٰ انصاری نے اپنی 69ویں سالگرہ منائی، 15 مئی کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پھیلے اداکارہ کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے نئے وی لاگ میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا...
    اسلام آباد:عالمی تجارت میں بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بڑے معاشی طاقتوں کے مابین نئے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت باہمی محصولات میں 115 فیصد کمی کی گئی ہے اور اہم تجارتی پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔ اس معاہدے سے عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی موجودہ برآمدات محض 0.17 فیصد ہیں، جو کہ بنگلہ دیش جیسے ہمسایہ ممالک...
    جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ اشتعال پھیلانے کیلئے مشہور بھارتی شاعر اور مصنف جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر پاکستان کی معروف شخصیات شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت دیگر فنکاروں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے جاوید اختر پر تنقید کی ہے۔ https://www.instagram.com/reel/DJyz30rNbVq/ ایک کتاب کی تقریبِ رونمائی کے دوران جاوید اختر نے کہا کہ وہ دونوں جانب (پاکستان اور بھارت) سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ "ایک طرف سے مجھے کافر کہہ کر جہنم کا مستحق قرار دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ میں جہادی ہوں اور پاکستان چلا...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا...
    مودی نہتے کشمیریوں پر اپنی شکست کا سارا غصہ نکال رہا ہے،مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جو فتح پاکستان کو ملی اس کے نتیجے میں ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے۔کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد مودی اندر سے ٹوٹ گیا ہے، مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنی شکست کی شرمندگی کو کور کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر سارا غصہ نکال رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو جیل ڈال دیا گیا اور ان...
    پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم ’’گلاس ورکر‘‘ نے امریکا کے سینما گھروں میں اپنی نمائش کا آغاز کردیا ہے۔یہ فلم نہ صرف پاکستانی اینیمیشن انڈسٹری کے لیے ایک سنگ میل ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس منفرد اینیمیشن فلم کی کہانی پاکستان کے نوجوان اینیمیٹر عثمان ریاض نے تخلیق کی ہے، جنہوں نے 1477 مختلف کٹس کے ذریعے فلم کے مناظر تشکیل دیے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں 2300 افراد کی ڈرائنگز بنائی گئیں جنہیں اینیمیٹ کیا گیا۔ تخلیق کاروں کی یہ محنت دیکھنے والوں کو فلم کی گہرائی میں کھینچ لے جاتی ہے۔’’گلاس ورکر‘‘ کی کہانی دو پسماندہ پس منظر...
    پاکستان کی معروف اور کامیاب اداکارہ نیلم منیر بھی بھارتی جارحیت پر بول پڑیں۔نیلم منیر نے بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بےنقاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اداکارہ نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری کے ذریعے بھارت کو کرار جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اپنے ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت کو تباہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بھارتی حکومت اپنے نازی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پاکستان کے خلاف الزامات لگا کر اپنے شہریوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹا کر دوسری جانب موڑے کی کوشش کرتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے پاکستان پر جھوٹے الزام اور پاکستان پر حملہ...
    پہلگام حملے اور آپریشن سندور کی حقیقت کیا ہے؟ بھارتی میڈیا کی چشم کشا رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز بھارتی نیوز ویب سائٹ دی وائر نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پہلگام حملے سمیت “آپریشن سندور” کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے کئی سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پہلگام حملے سے قبل مودی سرکار نے وہاں کی سیکیورٹی ہٹا دی تھی، جس کے نتیجے میں 26 افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر سیکیورٹی بروقت فراہم کی جاتی تو کیا یہ جانیں بچائی جا سکتی تھیں؟ دی وائر نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے حملے کا...
    خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان مخالف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر بی جے پی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ گزشتہ روز یومِ تشکر پورے پاکستان میں منایا گیا۔ الحمدللہ۔ بُنیان مرصوص ایک معرکۂ حق اور تاریخی فتح ہے۔ نیلم منیر نے کہا کہ مجھے اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر پر فخر ہے۔ میں اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ’بنیان مرصوص‘ کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بھارتی حکومت کے پروپیگنڈے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی کی حکومت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے پیچھے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اگلے ہفتے بھارت کے لیے اپنے فضائی حدود کی بندش کو ایک اور ماہ کے لیے بڑھا دے گا۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر 23 اپریل کو پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی تھی، جس پر پاکستان نے اگلے دن اسی طرح کا جواب دیا تھا۔ یہ اقدام پچھلے مہینے پہلگام میں ہونے والے جھوٹے فلیگ آپریشن کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس میں 26 سیاحوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔ یہ پابندیاں بلاشبہ بھارت پر بھاری مالی بوجھ ڈال رہی ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن موجودہ مدت ختم ہونے سے پہلے ایک نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کرے گا۔ اعلیٰ سطحی...
    نووا گروپ 1976 سے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ بزنس سے جڑا ایک بڑا نام ہے، اب اس گروپ نے باضابطہ طور پر ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کردیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور قابل اعتماد سیلز نیٹ ورکس کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔ کئی دہائیوں کے ورثے کے ساتھ گروپ اب پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے کمر بستہ ہے، اس گروپ نے راولپنڈی کی شیرزمان کالونی سے اپنے پراجیکٹ شروع کیے تھے، اور 3 بڑے شہروں میں اپنے پراجیکٹس نیوسٹی، نووا سٹی اسکولز اور نووا سٹی پراجیکٹس پھیلا چکا ہے۔ نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضل کا کہنا ہے کہ اب وقت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب ہمیں متحد ہوکر آہنی دیوار (بنیان مرصوص) کو دہشت گردی کی طرف موڑنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلام آباد کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں انہوں نے نوجوانوں کی ملک کے لیے کاوشوں کو نہایت اہم قرار دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے متحد رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پورے ملک کے اساتذہ کو پاک فوج...
    سیالکوٹ(نامہ نگار‘نمائندہ خصوصی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔ نریندر مودی اپنے زخم چاٹ رہا ہے۔ ملکی دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قومی وحدت میں جودراڑیں نظرآتی تھی وہ اتحاد میں بدل چکیں ہیں، اب ہماری جنگ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ آصف کا کہنا تھا میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات...
    پاکستان میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر جمعے کو یومِ تشکر بھرپور قومی جذبے، والہانہ عقیدت اور وطن سے غیرمتزلزل وفاداری کے ساتھ منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف نے قومی پرچم لہرایا، انھوں نے اسلام آباد میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار فتح پر یوم تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اس خصوصی تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ دشمن کے خلاف ہم نے جنگ جیت لی ہے، فتح کے بعد اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو آج وہ مقام عطا کیا ہے کہ اب...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا کماؤ اپنا کھاؤ کے تحت 61 ارب روپے قرض دینے کی تاریخ رقم کر دی۔ صرف 3 ماہ میں ایک لاکھ7 ہزار سے زائد افراد کو 61 ارب روپے کے لون جاری کئے گئے، پنجاب میں پہلی مرتبہ 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا، نئے کاروبار شروع کرنے کیلئے 23ارب 91کروڑ روپے کے قرض جاری کئے گئے۔ پہلی مرتبہ 6753 خواتین نے کاروبار چلانے کیلئے3 ارب 42کروڑ روپے کے لون لے لئے ہیں - وزیراعلی مریم نواز شریف نے آسان کاروبار فنانس اورکارڈلون کیلئے زیر غور درخواستوں کا پراسیس جلد مکمل کرنے کا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر برطانوی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں،بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی...
    سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے بھارت ہم پر حملے کے لیے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہاکہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لیے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے)دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی ’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘  کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق’’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا۔بھارت کی جارحیت کیخلاف’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا۔پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازعے نے عوامی جذبات میں تبدیلی کی لہر پیدا کی ہے۔‘‘ اسلامی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی پروقار تقریب ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کی، جس میں بورڈ کے سینئر افسران اور عملے کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔(جاری ہے) تقریب میں ڈی جی ساجد لطیف، وقار قریشی، اے ڈی جی قاسم افضال، نثار احمد، کاشف فاروق‘خرم مشتاق‘ عمرسلمان‘حماد احمدانی‘سی ایف او نادیہ ریاض‘سی ٹی او عادل اقبال‘سی آئی ایس او سجاد غنی‘ ڈائریکٹر ارتضیٰ حشمت‘ عدیل سرور‘حسنین اقبال‘ عطاالرحمن سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر چیئرمین فیصل یوسف نے کہا کہ پاک افواج نے بھرپور جذبے کیساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنایا‘بھارت کو عبرتناک...
    دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دے دیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں گئیں۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ تنازع نے عوامی جذبات میں...
    معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا۔ دنیا کے دیگر میڈیا پلیٹ فارمز کی طرح نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن بنیان مرصوص  کو پاکستانی مسلح افواج کی کامیابی قرار دیدیا۔ نیویارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون کے مطابق ’پاکستان طویل عرصے سے سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے بحرانوں میں گھرا ہوا تھا، بھارت کی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میں بڑی فتح نے یکا یک سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔ نیویارک ٹائمز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بڑی فوجی جھڑپ میں پاکستان کی کامیابی سے پاکستانی مسلح افواج کے وقار میں مزید اضافہ ہوا، پاکستانی مسلح افواج کی جیت پر ان کے حق میں ریلیاں بھی نکالیں...
    ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ کئی ماہ سے ہم کہہ رہے تھے کہ ہمارے علاقائی حالات ایک نازک موڑ پر ہیں، دشمن کے ارادے جو پہلے پوشیدہ تھے اب کھلے عام ہیں، یہ وہ وقت ہے کہ جب ہر پاکستانی کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیئے، جب وقت آیا تو ہم نے ثابت کیا نہ ہم کمزور ہیں، نہ ہم میں بے اتفاقی ہے نہ ہم اپنے دشمن کو موقع دینے والے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یوم تشکر کے موقع پر پوری قوم اور افواج پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری 78 سالہ تاریخ میں بڑے اچھے اچھے لمحے اور مواقع آئے لیکن حالیہ فتح جو اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور افواج پاکستان کو عطا کی ہے اس کی مثال ہماری 78 سالہ تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، ہمارا ازلی و ابد ی دشمن یہاں سے چند میل دور مشرقی سرحد کے اس پار بیٹھ کر اپنے زخم چاٹ رہا ہے ،انشااللہ تعالیٰ بہت جلد مغربی سرحد پر بھی ہمارے دشمن اسی طرح اپنے زخم چاٹ رہے ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں اپنی رہائش گاہ پرافواج پاکستان...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے اور اس کے بعد جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کے چوٹی کے سیاسی رہنما نواز شریف کی جانب سے بھارت کی مذمت میں کوئی بیان نہ آنے کی وجہ کیا رہی؟ اس بھید سے رانا ثنا نے پردہ اٹھا دیا ہے۔ مسلم لیگی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے نجی ٹیلیویژن پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف خاموش نہیں تھے انہوں نے پیچھے رہتے ہوئے وفاق اور حکومت پنجاب کی رہنمائی کی اور پس پردہ رہ کر مفید مشورے دیئے ، نوازشریف کی نگرانی میں پاک فوج نے بھارت کیخلاف بنیان مرصوص آپریشن شروع کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کا ہی کمال تھا کہ...
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے فریقین پر زور دیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر قائم رہیں۔ اسلام آباد میں اپنے 2 روزہ دورے کے اختتام پر خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیں گے کہ وہ اپنے معاہدہ جاتی وعدوں کو پورا کریں۔ بھارت کی جانب سے 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، پاکستان کے خلاف ان اقدامات کی ایک کڑی تھی، جن کا جواز بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کو پاکستان سے بغیر کسی ثبوت کے جوڑ کر پیش کیا تھا۔ پاکستان نے اس حملے میں کسی بھی قسم کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید...
    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، آئی ایس پی آر نے نغمہ جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز آئی ایس پی آر نے بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر نیا نغمہ ’’ حفاظت تیری ہم کرینگے وطن، زمین کی قسم آسماں کی قسم‘‘ جاری کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد ایک اور نغمہ ’’حفاظت تیری ہم کریں گے وطن ۔۔ زمیں کی قسم آسماں کی قسم‘‘ جاری کردیا، یہ نغمہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا عزم اور ڈی جی آئی ایس...
    سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت ہم پر حملے کے لئے بڑے بڑے جہاز لے کر آیا جنہیں ہماری افواج نے پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں طالبات کا شکر گزار ہوں کہ اظہار یکجہتی کے لئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لئے یہ جذباتی لمحات ہیں بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے۔ان کا کہنا تھاکہ 10 مئی کی رات ہماری تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے...
    سٹی42: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں حالیہ کلین اپ آپریشن کے مثبت اثرات سامنے آگئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے ہاسٹلز سے غیرقانونی قابضین کو نکالنے کے بعد 678 مارننگ پروگرامز کے مستحق طلبہ کو کمرے الاٹ کر دیے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق ہاسٹلز میں غیرقانونی رہائش کے باعث مارننگ پروگرامز کے طلبہ ہاسٹل کی سہولت سے محروم تھے۔ ان نئے الاٹی طلبہ کا تعلق نہ صرف مارننگ پروگرامز سے ہے بلکہ وہ دیگر صوبوں اور دوردراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس  -جمعہ16 مئی , 2025 ترجمان نے بتایا کہ ہاسٹلز آپریشن کے بعد بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والے مزید طلبہ کو بھی کمرے الاٹ کیے...
    نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے بڑھکیں مارتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندورابھی ختم نہیں ہوا۔ پاکستان کو جواب دینے کیلئے وقت کا تعین کیا جارہا ہے ۔پہلے تو صرف ٹریلر تھا ۔صحیح وقت پر دنیا کوپوری فلم دکھائیں گے ۔ پاکستان کے ہاتھوں بری شکست کے بعد مودی کی دم ابھی تک ٹیڑھی کی ٹیڑھی ہی ہے ۔ بھارتی فضائیہ نے اپنی دور دراز پہنچنے کی صلاحیت ثابت کی ہے۔ لیکن یہ بتانے سے گریز کیا کہ کوشش کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کا حال کیا ہوا۔ بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے گجرات کے بھوج رودرا ماتا ایئر فورس اسٹیشن کے دورے کے موقع پر پاکستان کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے کہا...
    لاہور: پاکستانی پولیس فورس کو بین الاقوامی سطح پر ایک شاندار اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اے ایس پی انعم شیر خان نے ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں "Excellence in Criminal Investigation" کیٹیگری میں اول پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ ایوارڈ انعم شیر خان کو دبئی میں واقع ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والی ایک پر وقار تقریب میں دبئی پولیس کے کمانڈر ان چیف نے پیش کیا۔ اس ایوارڈ کیلئے دنیا کے 192 ممالک سے پولیس افسران کی مختلف کیٹیگریز میں غیر معمولی کارکردگی کو جانچا گیا۔ ترجمان کے مطابق اے ایس پی انعم شیر خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی قابلیت اور...
    اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) پاکستان نے مالیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلا ملکی گرین سکوک بانڈ لانچ کر دیا، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور شریعہ کمپلائنس سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے اور حالیہ دنوں واشنگٹن و لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں اسی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ بجٹ پر کام جاری ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ تجاویز بھی موصول ہو رہی...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں حج کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کی شایان شان میزبانی میں کوئی کسر نہ رہ جائے اور وہ مکمل تحفظ اور آسان تر سہولیات کے ساتھ عبادت کرسکیں۔عرب میڈیا کے مطابق رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے ریکارڈ تعداد میں عازمین کی آمد متوقع ہے۔اس موقع پر حاجیوں کی صحت کے حوالے سے خصوصی طبی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ مناسک حج کی ادائیگی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ رہے۔ سعودی وزارتِ صحت نے حج سیزن کے لیے آٹھ زبانوں میں صحت اور بیماریوں سے متعلق ایک مستند آن لائن آگاہی فورم  کا اجرا کیا ہے۔جس میں صحت اور سلامتی کے بارے میں...
    جامعہ اسلامیہ میں جمعہ کے خطبے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی نے کہا کہ آج امت اور مسلمان کے حکمران اسرائیل کی قوت کے ساتھ مقابلہ کرکے انکو تباہ کرسکتے ہیں، اس لئے امت مسلمہ ایک ہوکر سازشوں کا مقابلہ کرے اور غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دیں اور جاری جارحیت بند کرائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ عرب ممالک کے دوروں میں اسرائیل سے تجارتی روابط بڑھا رہا ہے، انکو اس سے باز آجانا چاہیئے، پاکستانی ریاست نے اسرائیل کے وجود میں آنے کے بعد اس کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، عرب حکمران ہوش میں آجائیں اپنے جنگجو آباؤ اجداد کی تاریخ...
    آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
    اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستانی تارکین وطن نے اپریل میں 8 ہزار سے زائد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپریل میں کھلوائے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں، جس کے مطابق تارکین وطن کی جانب سے اپریل میں 8 ہزار 802 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور اسی ماہ روشن ڈیجیٹل کاؤنٹس میں 17 کروڑ 70  لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 14 ہزار 244 ہوگئی ہے اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 56 ماہ میں 10.18 ارب ڈالر جمع کرائے جا...
    سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور،افسران پر اپنے و اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنا لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی نے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم منظور کرلی جس کے تحت سول سرونٹ افسران اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے آج کئی بل منظور کیے ان میں آج سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم بھی منظور کرلی گئی ہے۔ترمیم کے بعد سول سرونٹ ایکٹ میں شق 15 کے بعد 15 اے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، بل کے تحت سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پبلک کی جائیں گی، گریڈ 17 سے 22 کے سول افسران اپنے تمام...
    — فائل فوٹو پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انہوں نے بتایا کہ ننھے مہمان کا نام ’کیسپین مصطفیٰ بائرہ‘ رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےاپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔  انہوں نے لکھا کہ گراھم اور میں اپنے بیٹے کیسپین مصطفیٰ کی آمد پر خدا کے بہت شکر گزار ہیں، اس موقع پر والد مرحوم میر مرتضیٰ بھٹو کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فاطمہ...
    تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ نے یوم تشکر کے موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے بروقت اور بہادری سے دشمن کو پسپا کیا، ظلم کیخلاف کامیاب پالیسی مزاحمت ہے،بھارت کا کردار اب محض ایک دشمن ملک کا نہیں رہا، بلکہ وہ ایک صہیونی طرز کا سامراجی پروجیکٹ بن چکا ہے۔ جس کے مقاصد پاکستان کو ختم کرنا، تقسیم کرنا یا کمزور کرنا ہیں۔ علامہ نقوی نے خبردار کیا کہ بھارت کی یہ یلغار محض ایک قومی مسئلہ نہیں، بلکہ ایک عالمی شیطانی اتحاد کا مظہر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے جامعۃ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں یومِ تشکر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن...
    اسلام آباد: معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران  بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان...
    سٹی 42 : (معرکہ حق) آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔  وزیر اعظم اور آرمی چیف نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ دونوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران  بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔  پاکستان پیپلز پارٹی زون...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان علما کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز ملک بھر میں ''یومِ تشکر''منایا گیا جس کا مقصد حالیہ معرکہ حق میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنا اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اس موقع پر ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں علما، خطبا، ذاکرین اور واعظین نے خطبات اور بیانات کے ذریعے عوام کو وطن کے دفاع اور اتحادِ امت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔علمائے کرام نے اپنے خطبات میں پاکستان کی حالیہ کامیابی کو اللہ کی نصرت اور قوم کی یکجہتی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معرکہ صرف عسکری کامیابی نہیں بلکہ نظریاتی، اخلاقی...
    پاکستان کا پہلا سکوک بانڈ لانچ کر دیا گیا، جس پر وزیر خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مبارکباد پیش کی ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گرین گونگ سکوک تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے تاہم ہمیں ملائیشیا کے ماڈل کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں ہوئیں، بجٹ پر کام جاری ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو رہی ہے، وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔
    اسلام آباد+پیرس (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکہ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔ فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ"پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے۔ دوسری طرف بین الاقوامی جریدے ’’دی ڈپلومیٹ‘‘ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ یوم تشکر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کے ساتھ تمام صوبائی دارالحکومتوں بشمول جموں و کشمیر اور گگلت بلتستان میں بھی توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے ملک کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔ پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا عزم بھی کیا۔ پاکستان کی فضاء نعرہ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان پائندہ باد سے گونج اٹھی۔ ملک بھر میں فجر کی نماز...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ، معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)آپریشن ” بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ” کی کامیابی اور بھارت کے خلاف عظیم فتح کے اعتراف میں ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے دوران فضا “اللہ اکبر” اور “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ ملک بھر میں فجر کی نماز کے بعد قرآن خوانی کی جا رہی ہیں جبکہ ملک و قوم اور پاک فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اس کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ اپنے پیغام صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منارہے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم تشکر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی اور مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز اور قوت سے جواب دیا۔ صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا...
    صدر آصف علی زرداری نے ’یوم تشکر‘ کے موقع پر پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پوری عسکری قیادت کو بھارت کے خلاف فتح کا جشن منانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں آپریشن بُنیان  مرصوص کا جشن ہمارے لیے بہت بڑا لمحہ ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمیں اس نازک گھڑی میں فتح سے نوازا۔ صدر مملکت نے کہا کہ میں پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپاہیوں اور پوری عسکری قیادت خاص طور پر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ایئر اسٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتا...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے نامور جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔ بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس کی دُنیا میں اُن کے بہت سے دوست ہیں، جو اُن سے عزت سے بات کرتا ہے وہ بھی اُن کو عزت دیتے ہیں۔ نیرج چوپڑا کا یہ بیان پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے اُن پرشدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُنہوں نے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ لیکن پاک، بھارت کشیدگی کے سبب یہ ایونٹ منسوخ ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل...
    آج بروزجمعۃ المبارک،16 مئی 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل تھوڑی سی توجہ آپکی زندگی کو بدل سکتی ہے۔ آپ الٹے سیدھے کاموں میں پڑے ہوئے ہیں جو کہ صرف زندگی کو خراب کرنے والی بات ہے اور کچھ بھی نہیں ۔ خود پر غور ضروری ہے۔ برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی حالات اب تیزی سے بدلنا شروع ہو جائیں گے۔ آپ کو اندازہ نہیں ہو کہ مشتری کے زائچے میں آ جانے سے...
    اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دے دیا، چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ،چینی وزارتِ خارجہ چین نے بھارت کے زیرِ قبضہ اروناچل پردیش کو زنگنان کا نام دیتے ہوئے اسے اپنا علاقہ قرار دے دیا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ یہ علاقہ تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے ، اور ان مقامات کو چینی نام دینا چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔بیجنگ سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مقصد خطے میں تاریخی...
    سٹی 42: صدرِ  آصف علی زرداری   نے  یوم تشکر  پر کہا ہے، ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے۔ آج قومی یومِ تشکر پر  قوم کے نام اپنے پیگام میں صدر آصف عل یزرداری نے کہا،  مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔  پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ صدر آصف زرداری نے...
    سٹی 42: صدرِ اسلامی جمہوریہ پاکستان  نے  يوم تشکر کے موقع پر پیغام  دیتے ہوئے کہا مجھے اپنی مسلح افواج پر فخر ہے جنہوں نے بھارتی اشتعال انگیزی کا نہایت پیشہ ورانہ انداز، درستگی اور قوت کے ساتھ جواب دیا۔ مجھے خوشی ہے کہ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری اُس آپریشنل مہارت کو بھی تسلیم کیا جس نے دشمن کو اپنی جارحیت سے باز آنے پر مجبور کیا۔ ہم ثابت قدم اور متحد رہے، اور وقار کے ساتھ فتح یاب ہوئے آج ہم بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی اور یوم تشکر منا رہے ہیں۔ میں ربِ ذوالجلال کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے ہمیں اس نازک...
    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کامیاب آپریشن بنیان مرصوص کی خوشی میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں آتشبازی کا اہتمام کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ جنگ ہمارے اوپر زبردستی مسلط کی گئی تھی، مسلح افواج نے دشمن کو شکست دے کر سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بالخصوص سپہ سالار کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سردار سلیم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہاہے کہ قوم کے جذبے اور صبرکو سلام پیش کرتے ہیں، ہم پر جب بھی آزمائش آتی ہے قوم ایک ہو جاتی ہے،اللہ ہمیں متحد رکھے،10مئی کے دن نے قوم کے جذبے میں نئی روح پھونکی ہے، ہم نے اپنے گھر کو مزید ٹھیک کرنا ہے، جب ہم گھر سے مضبوط ہوں گے تو کوئی ہمیں چیلنج نہیں کر سکےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام زاتوں کے گلے لگنا ہے، پلوامہ واقعہ کے بعد دشمن بے نقاب ہوا، دنیا دشمن کے جال میں پھنس چکی تھی، 10مئی کے بعد دنیا کو پتہ چلا پاکستانی قوم کتنی متحد ہے؟ ایئرفورس نے نئی تاریخ رقم کی، ہم سب متحد...
    کابل(انٹرنیشنل‌ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔ قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرےگا۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی فضائیہ کے پاس جلد ایف 47 طیارہ ہوگا، ہم ایف35کےجدید ورژن ایف 55 کے بھی منتظر ہیں2026کےبجٹ میں امریکی...
    وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیف آف دی نیول اسٹاف کے ہمراہ جمعرات کو کامرہ میں پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکو پاؤں تلے روند دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے فرنٹ لائن اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی جس میں پائلٹ، انجینیئرز اور تکنیکی عملہ بھی شامل تھے۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مودی کا باپ بھی پاکستان کا پانی بند نہیں کرسکتا، بھارت نے اسرائیل کا نمائندہ بن کر پاکستان پر حملہ کیا لیکن ہمارے جوانوں اور جانبازوں نے ایسا دندان شکن جواب دیا جو بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کوئٹہ میں ’مودی، اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘ کا انعقاد کیا گیا جہاں عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے بہادری سے ملکی دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ...
    افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے، اسے کسی کو نہیں دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کی بگرام ائیربیس اپنے پاس رکھیں گے اور اسے کسی کو نہیں دیں گے۔قطرکے العدید ائیربیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ تنازعات کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں شامل ہے، امریکا اپنے شراکت داروں کے دفاع کے لیے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ کل قطر نے امریکا کے ساتھ42 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے، قطرآئندہ برسوں میں العدید ائیربیس پر 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگا۔امریکی صدر کا یہ بھی کہنا...
    دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگرام ایئر بیس کسی کو نہیں دیں گے، اپنے پاس رکھیں گے، اپنے شراکت داروں کے دفاع کیلئے طاقت کے استعمال میں نہیں ہچکچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہوگیا، اُن کی ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے، انہیں شروع کرنا نہیں۔ دوحا میں امریکی فوجی اڈے پر تعینات فوجیوں سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ جنگ کی بجائے تجارت کریں، تجارت بڑھانے کی بات پر پاکستان اور بھارت خوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپل کو اپنی...
    باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین اور صحافی احمد شاہدوف کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے آذربائیجان کے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں ملنے کے باوجود بھی آذربائیجان مضبوطی سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق احمد شاہدوف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر بھارت کی جانب سے سیاحتی بائیکاٹ کی دھمکیاں موصول ہونے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جو لوگ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں تاریخ اچھی طرح پڑھنی چاہئے! یہ قوم دباو¿ کے سامنے کب ج±ھکی ہے؟ا±نہوں نے لکھا کہ ہم اپنے برادر ملک پاکستان کے منصفانہ مقصد میں ان...
    ---فائل فوٹو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد پاکستانی اور بھارتی سفارتی اہلکار اپنے اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار احسان بھارت سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان میں تعینات بھارتی سفارتی اہلکار شنکر ریڈی بھی اہلخانہ کے ہمراہ اپنے ملک بھارت واپس پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا، ملک چھوڑنے کا حکمکراچی پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کے...  ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتی اہلکار گزشتہ روز بذریعہ ہوائی جہاز اپنے اپنے ملکوں کو واپس گئے ہیں۔پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ اس وقت دنیا بھر میں سب سے کم درجے پر ہے۔قومی اسمبلی میں پاکستانی پاسپورٹ کی درجہ بندی سے متعلق تفصیلات پیش کر دی گئیں، وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر 35ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب اپنے ہی پاکستانی باہر کے پارلیمانوں میں اپنے ملک کے خلاف قراردادیں منظور کرائیں گے تو پھر پاسپورٹ کا یہی حال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت پاسپورٹ چھاپ دینے سے پاسپورٹ کی عزت نہیں بڑھے گی، نو مئی کو جو بھارت کو جواب دیا ہے اب دنیا میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے، وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ...
    اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان کبھی بھی اپنی سلامتی پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان کی افواج ایمان کی طاقت سے لبریز ہو کر اپنے ملک کا دفاع کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد جموں و کشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا اس خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، بھارتی جارحیت سے مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا وقار بلند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ پیر...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سرگودھا میں غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی نام تجویزکر کے اہل اسلام نے نومسلم نوجوان کو خوش آمدید کہتے ہوئے خدمت دین کے لئے اپنی مکمل تعاون کا یقین دلایا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ کے قصبہ چناب نگر کی غیر مسلم خاتون نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مذہب قادیانیت کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا جس کو ماڈل مدرسہ کمپنی باغ میں مرکزی اتحاد العلما کے ضلعی صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دین اسلام میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء  اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری...
    روس کی بے رخی نے خارجہ پالیسی کو بے نقاب کردیا، ٹرمپ کی لڑائی نہ روکنے پر تجارت بند کرنے کی دھمکی یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، بھارت کی خارجہ پالیسی پر سوالات کھڑے مودی سرکار کی سفارتی اور جنگی ناکامی پر نیو انڈین ایکسپریس کا چشم کشا آرٹیکل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران بھارت کو کسی پڑوسی ملک کی حمایت حاصل نہ ہوسکی۔انڈین ایکسپریس نے اپنے آرٹیکل میں کہا ہے کہ جنگ کے معاملے میں روس اور گلوبل ساؤتھ نے بھی غیر جانب داری اختیار کی، یورپی یونین کے ساتھ بھی بھارت کی سفارتی کشیدگی ظاہر ہوگئی، روس کی بے رخی نے بھارت کی خارجہ...
    ایک جنگ میں مسلمانوں کو فتح نہیں حاصل ہورہی تھی جس پر تمام صحابہ کرام نے مشورہ کیا کہ آخر کون سی سنت رسولؐ ہم سے چھوٹ گئی ہے۔ بالآخر چھوٹی ہوئی سنت مبارکہ کو اپنایا گیا اور فتح حاصل ہو گئی الحمدللہ۔ پاک افواج نے محض چند گھنٹوں میں ہی دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، پاک فوج کئی دنوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کر رہی تھی کہ ہفتے کی علی الصبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد اسلامی روایات کے مطابق دشمن کو سبق سکھانے کے لیے جوابی کارروائی کا آغازکردیا گیا اور چند ہی گھنٹوں میں دشمن کو دھول چٹا دی اور پاکستان فاتح بن کر عالمی سطح پر نمودار ہوا۔ اس کے مثبت...
    آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کا ساتھ نہ دیتے تو کل اپنی نظروں کا سامنا نہ کر پاتے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں آذربائیجان کے انسٹیٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شائراولو نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے دیا۔ آپریشن سندور بھارتی افواج کی ناکامی، مودی کیلئے بڑا دھچکا ہے: بھارتی تجزیہ کار پراوین سواہنی بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی...
    اسلام آباد: پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پر بھارت کو  خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا ہے، یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری...
      باکو: آذربائیجان کے معروف تھنک ٹینک، انسٹی ٹیوٹ فار ڈیمو کریسی اینڈ ہیومن رائٹس کے سربراہ ڈاکٹر احمد شاعر اوغلو کا پاکستان کے حق میں دلیرانہ موقف سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بھارتی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کو پابندیوں اور سفری بائیکاٹ کی دھمکیاں دینے والے تاریخ کو غور سے پڑھیں، آذربائیجان کی قوم نے کسی دباؤ کے آگے جھکنا نہیں سیکھا، ہم اپنے بھائی پاکستان کے ساتھ جائز موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں کوئی بھی سیاسی دھمکی ہمارا موقف تبدیل نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹورازم کمپنیاں خواہ بائیکاٹ اور معاشی دباؤ کی...