2025-08-02@06:51:05 GMT
تلاش کی گنتی: 135

«دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے»:

(نئی خبر)
    شیری رحمٰن— فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے دعا کے ساتھ دوا بھی ضروری ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ہاؤس سے گزارش ہے کہ تشویش ناک صورتِ حال پر سیر حاصل گفتگو ہونی چاہیے۔سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے، بنوں واقعے میں بہت سی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، سینٹر عرفان صدیقیمسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت...
    امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشتگرد محمد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کیلئے دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں، اٹارنی نے بتایا کہ ملزم کے پاس اثاثے نہیں اس لیے فیڈرل پبلک ڈیفنڈر درکار ہے۔ افغان شہری محمد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی وفاقی عدالت میں جج ولیم پورٹر کے سامنے پانچ مارچ کی دوپہر پیش کیا گیا، شریف اللّٰہ کو نیلے رنگ کا جیل میں پہننے والا لباس پہنایا گیا تھا، امریکی حکام کا کہنا تھا کہ شریف اللّٰہ ان دو ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں۔ دس منٹ تک جاری ابتدائی سماعت کے موقع پر شریف اللّٰہ کو بتایا گیا کہ الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا...
    پشاور‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت سازش سے گرانے کے بعد حکمرانوں کی توجہ صرف پی ٹی آئی پر، یہ دہشتگردی کو روکنے کے لیے پالیسی نہیں بنا رہے، ان کو پراہ ہی نہیں ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز بنائے ہیں، ارباب نیاز سٹیڈیم سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو غلط معلومات فراہم کی گئی ہے، میں تو حیران ہوں وفاق ہم پر سیاسی مقدمات بنا رہا ہے، ہمارے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے میں بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، ساتھہ ہی شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، بنوں کینٹ پر حملہ میں ملوث دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے...
    صدر مملکت نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر افطار کے دوران دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا، صدر مملکت نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے دوران ایسا حملہ گھناؤنا عمل ہے، پوری قوم ایسی مذموم کاروائیوں...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت سے تحفظات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) وعدے پورے کرے جبکہ پنجاب میں ہمارے اراکین اسمبلی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو بھی اس حوالے سے تحفظات ہیں، صوبے اور پارٹی کو نظرانداز کرنے کا رویہ نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کیلئے کچھ نہیں ہے لیکن وفاق سے لڑنے کیلئے سب کچھ ہے، ہم ن لیگ کے اتحادی نہیں ہیں بس چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے، وفاقی حکومت کو ہمارے مسائل حل کرنا ہوں...
    اسلام ٹائمز: جو بویا جاتا ہے، وہی ملتا ہے، جسکا بیج بویا جاتا ہے، اسی کی فصل پک کر نکلتی ہے۔ اگر دہشتگردی کو کسی بھی طرح سے، کسی بھی مقصد کیلئے ضرورت سمجھ کر سر پرستی کی جائے گی تو یہ ایک دن گلے کا طوق بن جاتی ہے، ایسا طوق جسے اتار کر پھینکنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ لہذا اسکا واحد حل بے رحمانہ طریقہ سے آپریشن اور بغیر رو رعایت کے دہشتگردوں کی جڑوں کو اکھاڑ باہر نکالنا ہی حل ہے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، سہولتکاروں کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا، یہ سانحات ہوتے رہیں گے اور رہا سوال اہل کرم کا، چند کلومیٹر روڈ دہشتگرد عناصر سے محفوظ بنانا تو یہ بھی...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،8 پاکستانی امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے، ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں،پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے،8 پاکستانی امریکا سے جلا وطن ہو کر پاکستان پہنچے، ان کی شناخت سے متعلق ایف آئی اے اور وزارتِ داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و...
    — فائل فوٹو ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران شفقت علی خان نے کہا کہ پاک امریکا سفارتی سطح ہر اہم و دیرینہ تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے، امریکا کا ایف 16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ امریکا افغانستان میں اپنا چھوڑا گیا اسلحہ واپس لے گا: ٹرمپامریکا نے افغانستان میں چھوڑا گیا اپنا اسلحہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارے...
    انسانی حقوق کونسل سے اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اُن یکطرفہ و ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے بھی خواہاں ہیں جو نہ صرف ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی کرتی ہیں بلکہ کروڑوں بے گناہ انسانوں کی مشکلات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی عالمی سطح پر انسانی حقوق کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا۔ یہ اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
    نیو یارک (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے  کہا کہ پاکستان کے امن مشنز میں فعال کردار اور اقوام متحدہ  کے امور میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے...
    نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشتگردی پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور اقوامِ متحدہ میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔نائب وزیرِاعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل جرگہ تشکیل دینے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شرکا نے مطالبہ کیا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سدباب کیا جائے۔ وزیراعلی ہاؤس پشاور میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرات وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرگہ تشکیل دیا جائے، جو بااثر...
    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت کی جانب سے دونوں مقدمات میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔ عدالت نے دونوں مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنےکا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کامکہ مکرمہ میں نکاح...
    صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جسکے تحت دہشتگردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی اسمبلی میں ترمیمی مسودہ قانون نمبر 12 مصدرہ 2025 پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جس کے تحت دہشت گردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ ترمیمی مسودہ قانون 2025 کو ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
    اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی جانب سے فیصل مسجد کی ویڈیو جاری کرنے کا معاملہ، امریکی سفارتخانے نے عملے اور امریکی شہریوں کوایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری میں کہاگیاکہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے دہشتگردانہ کاروائی کی دھمکی دی گئی ہے، امریکی شہری محتاط رہیں، سفارتخانے کا عملہ اور امریکی شہری اپنے ذاتی سیکورٹی عملے پر بھی نظر رکھیں،امریکی سفارتحانےکی ایڈوائزری میں کہاگیاکہ امریکی شہری کسی بھی قسم کی اپڈیٹس کے لیے مقامی میڈیا مانیٹر کریں، ایڈوائزری میں کہاگیاکہ نقل و حمل کرتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں، امریکی سفارتخانے کی جانب سے شہریوں کے لیے خصوصی رابطہ نمبر بھی جاری کردیاگیا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں، حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے- مریم نواز شریف...
    اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مشاورت کا دوسرا دور ہوا جس دوران پاکستان اور ترکیہ نے عالمی و علاقائی سطح پر دہشتگردی سے متعلق امور کا جائزہ لیا ۔ اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اور شراکت داری جاری رکھنےپراتفاق کیا ۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق پاک ترکیہ انسداد دہشت گردی مشاورت کا دوسرا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، پاکستان کےڈی جی برائےانسداد دہشتگردی وزارت داخلہ عبدالحمید نے مشاورتی دورمیں شرکت کی جبکہ ترک وفد کی قیادت ڈی جی انٹیلیجنس اینڈ سیکیورٹی کنعان یلماز نے کی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور ترکیہ نے عالمی و علاقائی سطح پر دہشت گردی سے متعلق امور ، خطے...
    عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی...
    وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے بروقت اقدامات اور کارروائیاں لائق تحسین ہیں، خوارجی دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے قوم یکسو اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 12 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی اسلحہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کررہی ہے، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو اسلحہ میسر ہے، وہ یہ اسلحہ خریدتے ہیں یا ان کو سپلائی کی جاتی ہے اور یہ امریکی اسلحہ ہے، یہ اسلحہ وہاں لوگوں اور ٹی ٹی پی کے کام آرہا ہے، دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے،...
    صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ شہدائے وطن قوم کا فخر ہیں، انشاء اللہ وطن عزیز کی سلامتی اور امن و امان کیلئے شہدائے وطن کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر ترقی و نسواں گلگت بلتستان دلشاد بانو نے بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کے حملے میں 18 فوجی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان باالخصوص گلگت بلتستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے اور پاکستان سے دہشت گردی...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن پوری قوت سے جاری ہے اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے قلات اور ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے قلات کے علاقے منگچر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے جاری بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6دہشتگرد ہلاک  ہو گئے، کارروائی میں میجر سمیت 2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن 29اور30جنوری شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیاگیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6خوارج ہلاک کردیئے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جام شہادت نوش کیا۔ قسمت کا حال بتا کر، کرتب دکھا کر ،بہانے سے اشیا فروخت کرنا،زبردستی گاڑیوں کے شیشے صاف کرنا منظم بھیک مانگنا ہے،ترمیمی بل سینیٹ میں پیش آئی ایس پی آر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا، قائد محمد نوازشریف اور وزیر اعلی مریم نواز کا ذکر کئے بغیر آج بھی کچھ لوگوں کی سیاست نامکمل ہے،9 مئی کے دہشتگرد اور توشہ خانہ کے چور این آر او مانگنے کیلئے چور دروازے تلاش کر رہے ہیں۔ بدھ کوبیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کا لیڈر اور ان کا خاندان ہے، ڈیل کی امید نظر نہ آنے پر اس نے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا،چور دروازے...
    دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
    خواتین کے حقوق کےلیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ مور ٹو ہر اسٹوری کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔مور ٹو ہر اسٹوری پر شائع رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی ہیں، بی ایل اے خواتین کو خودکش بمباروں کے طور پر بھرتی کرنے کےلیے جنسی درندگی کرتی ہے۔ بلوچستان: 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیےبلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے تربت کی 27 سالہ خاتون کو نفسیاتی اور...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 64 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے پی ایس 64 کے کینٹ ایریا کے وارڈز8،7،6،5 میں تنظیم نو کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگز کی صدارت کی جس میں ان کے فرزند عبدالخالق صدیقی اور ان کے پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھراور اسد لغاری ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں پیپلزپارٹی صدر کینٹ 5 کا رہنما ندیم احمد کے علاوہ شہاب الدین قریشی، امان اللہ بروہی، عتیق دیسوالی، فتح بلوچ، ملک حنیف، وزیراحمد، سعید احمد، پپا، نثارتایا، پپو، معظم قریشی، یاسین خان، فاروق اور ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں عبدالمنان صدیقی نے بتایا کہ یہ وارڈزمیرے سیاسی گڑہ کہلاتے ہیں کیونکہ میری سیاسی کیریئرکا آغاز میرے ممتاز کالونی کے...
    لوئرکرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا منصوبہ، ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں دہشگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے متاثرین کیلئے ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم ہوں گے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کو خط ارسال کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن آبادی کے تحفظ...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع ٹانک اور وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ انجینئرامیرمقام کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب آپریشن اس بات کی روشن مثال ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر چیلنج کا سامنا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ یہ قوم کے تحفظ کا ناقابل تسخیر عزم ہے جو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے یکجا اور متحرک ہیں۔ ہم اس جدوجہد میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی اس دوران وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات...