2025-04-28@23:34:55 GMT
تلاش کی گنتی: 130
«رائٹ آف کلیمز کی»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی نے پہل کی۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں لیٹ کیا، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی، حکومت نے یہ کہاکہ 28 کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا...

ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے
ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستانی بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان جومل واریکن کی گیند پر کلین بولڈ ہوتے ہوئے

آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں ،اپیل نہیں ،جسٹس جمال مندوخیل کے ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا پر جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ آپ اپنا کلیم واپس لے سکتے ہیں لیکن اپیل واپس نہیں لی جا سکتی،جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کمرہ عدالت سے باہر جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کی توہین عدالت کارروائی کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں 6رکنی بنچ نے سماعت کی، نذرعباس نے انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی استدعا کردی، نذرعباس کے وکیل نے کہاکہ ہم اپنی انٹراکورٹ اپیل واپس لینا چاہتے ہیں،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آپ اپنا کلیم واپس...
لاہور( نمائندہ جسارت ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلین انرجی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ کلین اور قابل تجدید توانائی ہماری بقا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب کو فوسل فیول سے نجات دلا کر صاف اور سبز توانائی کے دور میں داخل کررہے ہیں-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب میں روایتی توانائی کے انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنےکے لیے سی ایم سولر پینل پروگرام متعارف کرایا ہے- سی ایم سولر پینل پروگرام شہریوں کے معاشی بوجھ کو کم کرے گااور انرجی سیکٹر میں انقلاب لائے گا-زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے سے کسانوں کو صاف اور سستی توانائی فراہم کی جائے گی۔ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی کلین انرجی متعارف کرانے کے...
لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 جنوری ۔2025 )پاکستان کو کم کاربن والی معیشت کی طرف منتقلی کو آسان بنانے کے لیے کلین ٹیکنالوجیز کے لیے موزوں حل اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے توانائی کے ماہر ڈاکٹر خالد ولیدنے ویلتھ پاک کو بتایاکہ کم کاربن والے مستقبل کی طرف منتقلی سے ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی جو کم پیداواری، تجارتی خسارے اور توانائی کے غیر پائیدار اخراجات کے چکر میں الجھی ہوئی ہے.(جاری ہے) انہوں نے خاص طور پر کاربن بارڈر ایڈجسٹمنٹ میکانزم جیسے بین الاقوامی ریگولیٹری فریم ورک کی روشنی میں توانائی کے روایتی طریقوں سے پائیدار حل کی طرف فوری منتقلی کی وکالت...
بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کا کہنا ہے کہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی قیادت میں بنگلہ دیش کی اعلیٰ ترقی ’جعلی‘ تھی، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی ’بدعنوانی‘ کے بارے میں سوال نہ کرنے پر دنیا کو قصوروارٹھہرایا۔ سوئس الپائن ریزورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پررائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد یونس نے کہا کہ شیخ حسینہ ڈیووس میں سب کو بتا رہی تھیں کہ ملک کو کیسے چلانا ہے، کسی نے اس پر سوال نہیں اٹھایا، یہ بالکل بھی اچھا عالمی نظام نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے نئے کرنسی نوٹ پر کام شروع، شیخ مجیب کی تصویر ہٹادی جائے گی محمد یونس کے مطابق بنگہ دیش...
لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...

صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
صدر ڈسٹرکٹ ساؤتھ فضل بلوچ کی صدر سندھ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن مشیر اعلیٰ سندھ منصور شاہانی سے ملاقات کررہے ہیں۔ اس موقع کلیم بھٹہ اور طارق رمضان بلیدی ‘شہریار بگھت بھی موجود ہیں
بھارت کے ٹیکنو آجر نارائن مُورتی نے کہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 70 گھنٹے کام کرنا ہی حقیقی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کی شاہ کلید ہے۔ کوئی بھی قوم اگر باقی دنیا سے ممتاز ہونا چاہتی ہے، ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے تو اُسے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی سے ہم کنار ہوئی ہیں جنہوں نے کام کو حرزِ جاں بنایا ہے۔ آئی ایم سی کے کِلاچند میموریل لیکچر میں اِنفوسِز کے شریک بانی نارائن مُورتی نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے قوم کو مشورہ دیا تھا کہ سب کو ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے تب ایک ہنگامہ...
لاہور: پاکستان کے بھارت کے مابین تناؤ اور کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ملکوں کے طلباء کی بنائی گئیں پینٹگز پر مشتمل 13 ویں پاک انڈیا امن کلینڈر کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ پینٹنگز کے علاوہ، امن کیلنڈر میں امن اور بقائے باہمی کے مقصد کی حمایت کرنے والی ممتاز شخصیات کے پیغامات بھی شامل ہیں۔ پاک بھارت امن کلینڈر 2025 کا اجرا گزشتہ روز بھارتی شہر گڑگاؤں میں کیا گیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں پاکستان میں بھی امن کلینڈر کے اجرا کی تقریب ہوگی۔ پاک بھارت امن کلینڈر کا اجرا کرنے والی غیرسرکاری تنظیم آغاز دوستی کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق امن کلینڈر کے اجرا کے موقع...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے وفد نے ڈویژنل صدر آفتاب احمد قریشی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی سندھ کے نائب صدر ملک راجہ عبدالحق، ڈویژنل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اعجاز احمد رندھاوا، ڈویژنل نائب صدر محمد علی راجپوت، ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسلم قائم خانی، ڈسٹرکٹ نائب صدر ملک لیاقت علی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری عنایت مری بھی موجود تھے۔ پی ٹی آئی وفد نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ افضل کریم، جنرل سیکرٹری میر علی بخش ٹالپر، ٹیزرار ایڈووکیٹ محمد علی جانی مری، مینجمنٹ کمیٹی کے ممبر ایڈووکیٹ محسن میمن، لائبریری سیکرٹری پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ صدر ایڈووکیٹ کاشف پھوڑ، فرحان...
کرم : خیبر پختونخوا کے ضلع کْرم کی تحصیل بگن اور ملحقہ علاقوں کو خالی کروا کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بگن آپریشن میں پولیس، ضلعی انتظامیہ، دیگر سیکیورٹی ادارے حصہ لے رہے ہیں، بگن میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوتے ہی متاثرین کو ان کے علاقوں کو بھجوایا جائے گا۔ فریقین کی مرضی سے بگن میں 8 بنکرز کو گرایا جا چکا، اگلا امدادی قافلہ آئندہ 3 روز میں جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پاراچنار جانے والے مال بردار گاڑیوں کے قافلے پر حملے کا مقدمہ تھانا سی ٹی ڈی کرم میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 19ملزمان نامزد اور 20 نامعلوم افراد شامل ہیں۔ حملے میں اہلکار، 2 ڈرائیور شہید اور 4 اہلکار زخمی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی حج سکیم کے تحت پرکشش حج پیکیج لینے والے خبردار ہو جائیں، حج 2025کے تحت نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 30لاکھ روپے سے زائد کا حج پیکیج لینے والے عازمین کا حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے، 30لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکیج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری نجی حج پیکیج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لئے سکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین حج...
نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے والے خبردار ہو جائیں، حج 2025کے تحت نجی سکیم کے تحت جانے والے عازمین سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔30لاکھ روپے سے زائد کا حج پیکج لینے والے عازمین کا حج ایف بی آر اور سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیا گیا ہے، 30لاکھ روپے سے زائد کا پرائیویٹ پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے، بھاری نجی حج پیکج لینے والوں کے نام کلیئرنس کے لیےسکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے جائیں گے۔ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا، ایجنسیاں متعلقہ عازمین حج کی اسکروٹنی کریں گی۔ سکیورٹی ایجنسیز سے کلیئرنس کے بعد 30 لاکھ سے زائد...
گوجرانوالہ: مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے کشتی حادثے کے متاثرین کو ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر کلیئر کرنے میں کردار ادا کیا۔ فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے علاوہ کراچی اور لاہور ایئرپورٹس پر تعینات 6، 6 اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق، ترکیے اور لیبیا کے بعد موریطانیہ انسانی اسمگلنگ کے لیے نیا اور تیسرا روٹ بن چکا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں نے مارچ 2024 میں موریطانیہ میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جہاں پہلے سیف ہاؤسز قائم کیے گئے...
پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے نجی حج سکیموں کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی متعارف کرادی ہے جس کے تحت 30 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کے حج پیکجز کا انتخاب کرنے والے عازمین کو اپنی سیکیورٹی کلیئرنس کرانا لازمی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق اس پالیسی کے اجرا کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور اسلام کے سب سے اہم مذہبی فریضہ میں سے ایک میں فنڈز کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نظرثانی شدہ پالیسی کے تحت مہنگے نجی حج پیکج کا انتخاب کرنے والے عازمین حج کے نام فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے تحت ایف بی آر مہنگے...
مراکش کشتی حادثے کے تناظر میں تحقیقات جاری ہیں، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے 20 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے کشتی حادثہ کے متاثرین کی ایئرپورٹ پر مبینہ کلئیرنس کی تھی، فیصل آباد ائیرپورٹ پر تعینات 8 اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ مراکش کشتی حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل ٹیم کشتی حادثےمیں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پاکستانیوں پر تشدد اور قتل کی بھی تحقیقات کرے گی۔ تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں،...
ماں تو ماں ہی ہوتی ہے چاہے انسان کی ہو یا جانور کی، اکثر سنے جانے والے اس جملے کو ویڈیو کی شکل میں اب دنیا بھر میں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک کتیا کو اپنے ننھے پلے کو گھسیٹتے ہوئے جانوروں کے ایک کلینک میں لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والا پلّا بظاہر بہت بیمار لگ رہا ہے جبکہ کتیا کی آنکھوں میں بھی مدد کی درخواست دیکھی گئی۔ View this post on Instagram A post shared by قناة اي نيوز الفضائية (@inewschanneltv) ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ڈاکٹر نے یہ...
اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہوگا۔ 21ویں ترمیم کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا تھا۔ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا، پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے‘ کیا پارلیمنٹ خود پر حملے کو توہین نہیں سمجھتی؟۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہوگا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔9...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے ، عدالتی فیصلہ میں نو مئی جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی۔ سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہوگا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی، وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے ۔ وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے دلائل میں کہا کہ آرمی ایکٹ اور رولز میں فیئر ٹرائل کا مکمل پروسیجر فراہم کیا گیا ہے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ ملٹری ٹرائل کے کس فیصلے سے اتفاق کرتے ہیں؟وزارت دفاع کے...
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے صوبائی دفتر میں ہمارا ایک اجلاس ہونا تھا، مگر پولیس کی بھاری نفری یہاں بھی پہنچ گئی۔ اگر میڈیا نہ ہوتی تر ہمیں گرفتار کیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ احتجاج کیلئے تیار اور مرکزی قیادت کی کال کے منتظر ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو ناحق سزا سنائی گئی، عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے۔ تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے صوبائی رہنماؤں ایڈوکیٹ خورشید احمد کاکڑ، زین العابدین خلجی، ملک فیصل دہوار اور مہوش جنجوہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں انصاف...
بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے خالدہ ضیا کو آخری کرپشن کیس میں بھی کلین چیٹ دیکر ایک بار پھر عوامی عہدے کے لیے اہل ہونے کی راہ ہموار کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت عظمیٰ نے کرپشن الزام میں 10 سال قید کی سزا کاٹنے والی خالدہ ضیا اور ان کے اہل خانہ کو بری کردیا۔ اس سے قبل خالدہ ضیا اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کو مخلتف کرپشن الزامات میں بھی کلین چیٹ دی جا چکی ہے۔ شیخ حسینہ واجد کے گزشتہ برس اگست میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہونے کے بعد اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کو طویل اسیری سے نجات ملی تھی،خالدہ ضیا کو جیل سے اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں...
پشاور:کرم کے علاقے میں اشیائے ضروریہ پہنچانے والی 25 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئی ہیں، تاہم باقی 20 گاڑیاں کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے کرم روانہ نہیں ہو سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق اشیائے ضروریہ پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچنے میں کامیاب رہا، لیکن دیگر گاڑیاں اب بھی کلیئرنس کی منتظر ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قبائلی رہنما حاجی عابد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کئی دنوں کے انتظار کے بعد صرف 25 گاڑیوں کا قافلہ روانہ کرنا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرم کی عوام کے لیے خوراک اور ادویہ کی ضرورت کا اندازہ نہیں لگایا جا رہا، اور اس فیصلے...
گولارچی (نمائندہ جسارت) معروف سرجن و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی پہنور اور لیاقت یونیورسٹی کی زنانہ امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر انیلا شوکت پہنور کی کاوشوں سے ایمان پولی کلینک میں ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین نے 1155 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کیے اور ادویات فراہم کیں، جبکہ 250 مفت الٹرا ساوْنڈ، 275 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 75 مریضوں کی قوت سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے، 350 مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور HB ٹیسٹ کیے گئے، میگا فری میڈیکل کیمپ میں جگر کے مشہور A پروفیسر ڈاکٹر نندلال سیرانی، معروف جنرل سرجن A پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز کھٹی، بچوں کے ماہر...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان کے مطابق، اسپیکر نے سیاسی تلخیوں اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے متعد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر نے خاص طور پر اپوزیشن کو زیادہ وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا، جس سے مذاکرات کے لیے راہ ہموار ہوئی۔ ترجمان نے...
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...