2025-04-26@04:12:31 GMT
تلاش کی گنتی: 756
«روپے رہی»:
(نئی خبر)
کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلی خیبرپختونخوا (کے پی) کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگایا مگر صوبائی حکومت نے اپنی پارٹی کے لوگوں میں 10 ارب روپے بانٹ دیے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کو مخاطب کرکے کہا کہ او بھائی! کون سی رمضان سہولت بازاروں کی رپورٹ آپ نے پڑھ لی ہے؟ یا تو آپ کم علم ہیں یا آپ کی ٹیم نالائق...
خیبر: میلواڈ پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر رائے مظہر اقبال کی قیادت میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور پولیس نے کروڑوں مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایس ایچ او میلواڈ نوشاد خان کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او مغرب خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ خصوصی ناکہ بندی کے دو ران مشکوک کیری ڈبہ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔ پولیس کا...
سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور کے ماڈل بازاروں میں سبزیوں کے نرخوں میں کمی کی گئی ہے۔ اب عوام کو سستی اور معیاری سبزیاں دستیاب ہیں جن میں آلو اور پیاز 48 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لیموں چائنہ 110 روپے، بینگن 48 روپے، پھول گوبھی اور بند گوبھی 28 روپے فی کلو، شملہ مرچ 48 روپے، سبز مرچ 103 روپے، شلجم 28 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا گاجر چائنہ 48 روپے، گاجر دیسی 38 روپے، گھیا کدو 48 روپے اور حلوہ کدو 38 روپے فی کلو میں مل رہے ہیں۔ معاون خصوصی پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں خوشخبریوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کو خط لکھنے والے شدید تکلیف میں ہیں۔ پاکستان کے عوام کیلئے ایک اور خوشخبری آنے والی ہے جس کا وزیر اعظم جلد اعلان کریں گے۔ عوامی ریلیف پر نام نہاد یوٹیوبرز اور فساد پارٹی کو بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ خطرے میں ہے۔ اسے اپنی ہی جماعت کے لوگ کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔ کے پی میں کرپشن کی کہانیاں ہر زبان پر ہیں، مگر اس معاملے پر نام نہاد یوٹیوبرز اور میڈیا خاموش ہیں۔ کے پی میں نہ تو انفراسٹرکچر بنا...
عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور شہر بھر میں گوشت حکومت کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے اور شہری پریشان ہوگئے ہیں۔ لاہور میں عید الفطر کے گزرتے ہی مرغی، گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان ہیں، سرکاری طور مرغی برانڈر کے گوشت کی قیمت آج بھی 595 روپے ہے لیکن شہر میں 800 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح گائے کے گوشت کی قیمت 900 روپے کلو ہے لیکن مارکیٹ میں 1200 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، بکرے گوشت کی سرکاری قیمت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہونے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے سوالات اٹھا دیے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک اور عید الفطر گزر جانے کے باوجود ملک میں چینی اور چکن کی قیمتیں بے قابو ہو جانے پر مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایسا کیوں ہے ہمیشہ ن لیگ کے دور میں چینی اور چکن کی قیمت کو پر لگ جاتے ہیں؟ بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک اور عید گزرنے کے بعد بھی پنجاب میں مرغی مٹن اور بیف کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زندہ مرغی کا سرکاری ریٹ 383 روپے فی کلو ہے جبکہ 515 روپے کلو...
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اپریل 2025) بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی نہیں ہو گی ، وزیر توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عارضی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اب تک کوئی کمی نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ کی کمی کا اطلاق عارضی بنیادوں پر کیا گیا ہے، اور اس میں مزید کمی کے امکانات محدود ہیں۔ جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی حکومتی کارکردگی نہیں بلکہ عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہونے کی وجہ سے سستی ہوئی،...
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں انعامی بانڈز اب بھی ایک محفوظ اور مقبول سرمایہ کاری سمجھے جاتے ہیں جو نہ صرف رقم محفوظ رکھنے کا ذریعہ ہیں بلکہ بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں،اپریل میں 750 روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ اور انعامی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ انعامی بانڈز حکومتِ پاکستان کی نگرانی میں باقاعدگی سے قرعہ اندازی کے ذریعے چلائے جاتے ہیں تاکہ نظام پر اعتماد اور شفافیت برقرار رکھی جا سکے یہی وجہ ہے کہ لاکھوں پاکستانی مختلف مالیت کے ان بانڈز میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ 750 روپے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی برائے اپریل 2025 سال 2025 کے دوران 750 روپے کے انعامی بانڈ کی چار قرعہ اندازیوں...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے پارکو ریفائنری میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار چھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت، پارکو میں کروڑوں روپے کے تیل کی چوری کے معاملے میں گرفتار زخمی ملزم سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔ ان میں محمد یاسر، فیضان احمد، آصف نظیر، محمد رستم عرف اندھا، فیاض عرف بھورا اور امجد عباسی شامل ہیں۔ تفتیشی افسر راجہ طارق نے کہا کہ ملزمان سے 80 ہزار لیٹر تیل برآمد کیا گیا جسے کروڈ آئل کہا جاتا ہے، دو ٹرک برآمد کیے گئے ہیں، مزید ریکوری کرنی ہے، کروڈ آئل سے ڈیزل بنانے کی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی دھمکی پر ردعمل میں کہا ہے کہ گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13سال کا حساب دیں۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔جس کے جواب میں جیو نیوز کے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہاکہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس...
عثمان خادم:اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر پریس کلب میں پریس کانفرنس، کہا کہ کل وزیراعظم نے بڑا احسان کرتے ہوئے ایک اعلان کیا ، انہوں نے بجلی 60 روپے سے مہنگی کر کے اب 7 روپے کم کردی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں 17 روپے یونٹ تھا، انہوں نے 7 روپے کم کردیا اس کے بعد یونٹ 34 روپے سے مہنگا ہے، یہ مختلف طریقوں سے لالی پوپ دے رہے ہیں،212 فیصد مہنگائی بڑھی ہے، حکومت کی طرف سے ایک پریس کانفرنس ہوئی ہے جس میں دودھ کی نہریں بہتی رہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ رمضان...
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چترال میں جنگلات پر قومی خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا والے پنشن فنڈ نہیں چھوڑتے، گنڈا پور نے خود کہا کہ 75 کروڑ روپے پارٹی پر لگا چکے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی کے محکمۂ صحت نے 2 کروڑ 80 لاکھ روپے کے دستانے خریدے جو اسپتالوں میں موجود ہی نہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے عیدالفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ وزیراعظم جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کرکے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ مزید پڑھیں: شیرافضل مروت اور شاندانہ گلزار مریم نواز سے معافی مانگیں، عظمی بخاری ان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت...
لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں خوشخبریوں کا موسم شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان سہولت بازاروں میں عوام کو 1.11...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک اور بڑی خوشخبری...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد ہی ایک اور بڑی خوشخبری کا اعلان کرنے والے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے حکومت کی جانب سے دیے گئے عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور حکومتی اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جو گرمی کے موسم میں عوام کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف بالکل بروقت دیا گیا اور حکومت نے آئی ایم ایف کو بھی قائل کر کے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے خوشخبری دی کہ جلد وزیراعظم ایک...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔ گزشہ روز ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 984 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 791 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 288 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 20 ہزار 796 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 508 رہی۔ بازارِ حصص میں اس 1 ہفتے میں 97.63 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 63.7 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 101 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 475 ارب روپے ہے۔ Post Views: 1
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری اور گردشی قرضے کے خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں، چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نیپرا ایکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے، حکومت اب بجلی خریداری کے لیے اکیلا ادارہ نہیں رہے گا، بجلی کی خریداری اور فروخت میں نجی شعبے کو لا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ترسیل کے مسائل ہیں، یہ مسائل حل کر کے بجلی مزید 2 روپے سستی ہوسکتی ہے، گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز...
وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2400 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے، اب تک 36 آئی پی پیز سے مذاکرات ہوچکے، اس سے 3696 ارب روپے کی بچت ہوگی۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا ایکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے، حکومت اب بجلی خریداری کے لیے اکیلا ادارہ نہیں رہے گا، بجلی کی خریداری اور فروخت میں نجی شعبے کو لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی ترسیل کے مسائل ہیں، یہ مسائل حل کر کے بجلی مزید 2 روپے سستی ہوسکتی ہے، گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیز کے نقصانات کم کر...
اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے شعبے میں بڑی اصلاحات کی ہیں، انہوں نے 3,696 ارب روپے کی بچت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا ریلیف عوام کو ملے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج پیداواری لاگت ہے، جس میں ٹیرف میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت میں مزید کمی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ جن کمپنیوں سے معاہدے ہوئے تھے ان سے ابھی بات چیت جاری ہے۔ جس کے بعد عوام کو ایک بار پھر ریلیف دیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے بجلی کے شعبے سے متعلق کئی اہم اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ 36 آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے 3,696 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے، جو آنے والے سالوں میں صارفین کے لیے بڑے ریلیف کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے کا سب سے بڑا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی کے فضل و کرم سے گزشتہ سالوں کی نسبت مہنگائی کی شرح بہت کم رہی،عوام کی خدمت اور معاشی ریلیف ہماری اولین ترجیحات ہیں،عوام کو اشیا ءخوردونوش اور اشیاء ضررویہ کم سے کم نرخ پر مہیا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نوید رفاقت کی طرف سے رمضان المبارک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے حوالے سے بریفنگ دیئے جانے کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین افضل کھوکھر بھی موجودتھے۔سی ای او نوید رفاقت نے بریفنگ...

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے نرخ 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقررکردیئے۔ وفاقی حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیئے ہیں جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کردیئے ہیں۔ اس کے علاوہ300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لیے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردیئے گئے ہیں جبکہ نان پروٹیکٹڈ 300 سے زائد یونٹ والے صارفین...
پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو سستی بجلی اور پیٹرول دینے والا قید جب کہ مہنگائی کرنے والے آزاد ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ جو شخص قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کر رہا تھا، آج جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے، جب کہ 40 روپے فی یونٹ بجلی دینے والے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوسرا جرم یہ تھا کہ اُس نے قوم کو 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول دیا،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت نے پروٹیکٹیڈ صارفین کیلئے نرخ 14 روپے67 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 52 پیسے فی یونٹ مقرر کر دیے ہیں جبکہ 101 سے 200 پروٹیکٹڈ یونٹ کے نرخ 17 روپے 65 پیسے سے کم کر کے 11 روپے 51 پیسے یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ 300 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے بجلی 7 روپے 24 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے، ان صارفین کے لیے نرخ 41 روپے26 پیسے سےکم کرکے34 روپے 3 پیسے فی یونٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد کمی...

چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں، سردار اویس خان لغاری
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں جتنے بھِی سولر سسٹم لگے ہیں ان میں صرف 5 سے 8 فیصد لوگوں نے نیٹ میٹرنگ کروائی ہے۔ وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ پالیسی کو ری ویو کرنے کا کہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں جب لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے بھی پورے ہوں اور لگوانے والے بھی خوش ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ خاندانوں کے بل میں 60 فیصد کمی آئے گی۔ ایک سو یونٹ استعمال کرنے والوں کو پہلے ہی ساڑھے 4 روپے یونٹ مل...
بنیادی افراط زر اب بھی 8فیصد سے اوپر ہے ، نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے ۔ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، کل پھر نہیںچھوڑاہماری پولیٹیکل لیڈرشپ کو یہ بہت غلط ہے، اس سے ماحول ٹھیک نہیں ہو گا. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی بات کرتی ہے پھر میٹنگز میں بلاتی ہے اور پھر یہ سارا کچھ ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر تو یہ ممکن نہیں ہے یا جو بھی طاقتور حلقے ہیں. ماہر معیشت خاقان نجیب نے کہاکہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ ہماری ٹریڈ کا...
وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا ہے جب کہ تاجروں نے حکومت سے چینی 164 روپے فی کلو فروخت کرنے کا حکم واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ناانصافی جاری رہی تو دکاندار چینی کی فروخت بند کرنے کر دیں گے اور بے بس عوام یہ دیکھ کر حیران و پریشان ہیں کہ رمضان المبارک سے قبل ملک میں جو چینی 135 روپے سے 140 روپے کلو فروخت ہو رہی تھی وہ موجودہ حکومت کی پالیسی سے رمضان میں 190 روپے کلو تک فروخت ہونے والی چینی کی قیمت حکومت نے رمضان میں 164 روپے مقرر کی جس پر تاجروں نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور چینی کی...
وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئینوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین...
ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی ( انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی) نے سابق صوبائی وزیرخیبر پختونخوا تیمور جھگڑا سے 36 ارب روپے کی خورد برد اور رشتے داروں کی تقرریوں کے الزام پر چھان بین شروع کردی۔ کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو محکمہ صحت اور خزانہ میں مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیج دیا۔سوالنامے میں کہا گیا ہےکہ بطور وزیر خزانہ آپ کے دور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا۔ پنشن، گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالےگئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کرائی گئی۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار احتساب کمیٹی نےکہا...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا، جمعرات کے روز عید کی تعطیلات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر ڈالر کی قیمت میں 40 پیسے کا غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 40 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 280...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان کو اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پرکم وبیش 3 ؍ارب ڈالر مل جائیں گے جس سے حکومت کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت مستحکم رکھنے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف ،وزیرخزانہ اور وزیراعظم کے دیگر رفقائے کار کو آئی ایم ایف کے ساتھ اس معاہدے کو بہت بڑا کارنامہ بنا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور عوام سے ان حقائق کو چھپا یا جارہا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں اس ملک کے عوام کو کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی ، عوام کو یہ تو بتایاجارہاہے کہ اگلے مالی سال کا...
پشاور میں مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں فروخت...

وزیر اعظم کی جانب سے عوام کو بڑا ریلیف، گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 41 پیسے اور صنعتوں کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے بل آنے...
موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
وزیراعظم کا بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں میں کمی کے حکومتی پیکج کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، خواجہ آصف، رانا ثنا اللّٰہ اور دیگر وزرا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پیش کی گئی۔ بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے ماضی پر بھی نظر ڈالنا ضروری ہے، ہمیں کئی...
سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
پشاور،لاہور(نیوز ڈیسک) مرغی اور سبزیوں کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، لاہور میں بھی نئی قیمتیں سامنے آ گئیں۔ پشاور میں مرغی کی قیمت میں 35 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 570 سے کم ہو کر 535 روپے ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق پشاور میں فی کلو ٹماٹر 55 روپے سستے ہوگئے ہیں، نئی قیمت 60 روپے مقرر کی گئی ہے، لیموں کی قیمت 300 سے کم ہو کر 180 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ مٹر بھی 20 روپے سستے ہوئے ہیں، نئی قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، فی کلو کریلا 80 سے کم ہو کر 50 روپے فی کلو میں...
کولاج فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف کل بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی 6 روپے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے اور ترامیم سے بجلی کی قیمت میں کمی کی گنجائش نکلی۔ذرائع نے بتایا کہ 29 آئی پی پیز سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے، 29 آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں 2498 ارب روپے کی بچت ہوگی۔یہ بچت ان پاور پلانٹس کی 3 سے 20 سالہ مدت کے درمیان ہوگی، حکومت کی ملک بھر میں بجلی فی یونٹ سبسڈی بڑھانے کی بھی تجویز ہے۔
سٹی42: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لاری اڈوں پر بیت الخلا کی سہولت 10 روپے کے بجائے 30 سے 50 روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوامی سہولتوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اڈوں پر مفت بنیادی سہولتوں کی کمی بھی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار مسافروں نے دیگر شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کا کرایہ مقرر کر کے اس پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ٹکٹ کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا۔ لاہور میں چڑیا گھرکا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کر دیا گیا ہے۔ ٹکٹ کی قیمت میں اچانک اضافے سے عید پر تفریح کے لیے آنے والے شہری پریشان ہیں اور ٹکٹ دیکھ کر واپس جانے لگے جب کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافے کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ Post Views: 1
پنجاب کے صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے عید کے حوالے سے بتایا کہ وہ کس طرح اپنی عید مناتے تھے اور اب کیسے منا رہے ہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ عید کے دن سب سے پہلے وہ اپنی والدہ کو عید ملتے ہیں اس کے بعد وہ قبرستان اور پھر دوست احباب سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یاد پڑتا جب مجھے تھوڑا بہت ہوش تھا مجھے اپنے والد سے 10 روپے عیدی ملی تھی، اس 10 روپے میں بھی اتنی خوشی تھی کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ 10 روپے جو عیدی کے ملے تھے اس وہ سب کچھ آجاتا جس کی آپ خواہش...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے، آج سندھ کے شہروں میں بے چینی پائی جاتی ہے، آئندہ بجٹ سے قبل عوام کو کوئی امید دلانی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیئے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے...
فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔کراچی میں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج بہت ہی بھاری دل کے ساتھ سب کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، آج ہم سادگی کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 100 سے زائد شہری ڈمپر گردی کا شکار ہوئے ہیں، جب تک قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے ہم سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں اور وہ...
شہریوں کے مطابق عید پر گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی، جو کسر رمضان میں رہ گئی تھی وہ چاند رات کو پوری کرلی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ماہ مبارک رمضان میں جاری گراں فروشی کا جن چاند رات کو بے قابو ہوگیا اور مرغی کا گوشت 800 روپے فی کلو، جبکہ گائے کے گوشت کی قیمت 1200، بچھیا کے گوشت کی قیمت 1700 روپے اور بکرے کا گوشت 2800 روپے فروخت کیا گیا۔ عید کے خصوصی پکوانوں کیلئے گوشت مرغی کی طلب میں نمایاں اضافہ کے باعث گراں فروشوں نے من مانی قیمت وصول کی۔ شہر میں لہسن ادرک 600 سے 700 روپے کلو فروخت کیا گیا، ٹماٹر نے ایک بار پھر سنچری عبور کرلی، جبکہ ہرے مصالحہ جات...
فوٹو: فائل زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد سے ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک موٹر وے پولیس نے 47 لاکھ 27 ہزار روپے عوام کو واپس کروادیے ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق اوور لوڈڈ گاڑیوں پر 2 کروڑ 33 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر اوور لوڈنگ اور اوور چارجنگ کی شکایت ہیلپ لائن 130 پر کرسکتے ہیں۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بڑھتے ہوئے رش کے پیش نظر موٹر وے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مدد کےلیے موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن...
راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات میں ملازم ہی ملوث نکلا، جس سے 28 لاکھ روپے مالیت کا سونا برآمد کر لیا گیا۔ حکام کے مطابق چند دن قبل وارث خان کے علاقے میں جیولری شاپ پر چوری کی واردات کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جیولری چرا لی گئی جس کا مقدمہ درج کرکے پولیس تفتیش میں مصروف تھی کہ واردات کی کڑیاں جیولری شاپ کے اپنے ہی شوکت خان نامی ملازم تک جا ملیں۔ پولیس نے مزکورہ ملازم کو شامل تفتیش کرکے تحقیقات شروع کیں جس پر ملزم نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا جس پر اس کو باقائدہ گرفتار کرکے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت...
حکومت پنجاب نے عید سے پہلے ہی تمام سہولت بازار ختم کر دیے۔سہولت بازار ختم ہونے کے باعث عوام سستی چینی اور چکن سے محروم ہوگئے جس کے باعث عید کے موقع پر ان کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں صرف ایک بار ہی سستی چینی ملی ہے، 2 دن سے چینی لینے آرہے ہیں چینی موجود ہی نہیں ہے، سہولت بازار میں چکن کا ریٹ تو 595 روپے کلو ہے لیکن چکن غائب ہے۔اس حوالے سے سہولت بازار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سہولت بازار 27 رمضان کو ہی ختم کر دیا گیا تھا، 130 روپے کلو ملنے والی چینی بھی سہولت بازار کے ساتھ ہی ختم ہو گئی، اب ماڈل بازار میں...
قارئین! جب آپ یہ کالم پڑھ رہے ہوں گے رمضان کا آخری روزہ ہوگا، رمضان المبارک میں سب سے زیادہ مہنگائی آپ کو ٹھیلے والوں کی جانب نظر آئے گی، انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر آپ ٹھیلے کے قریب گاڑی کھڑی کردیں تو یہ جھگڑا اور فساد برپا کرتے ہیں۔ دکانوں کو تو چھوڑدیں ٹھیلے والے جو روٹ پر قبضہ کیے ہوئے ہیں وہ تربوز 200 روپے کلو، خربوزہ 200 روپے کلو، سیب300 روپے کلو،کیلے عام سے 250 روپے درجن اگر آپ ان سے صرف یہ کہہ دیں کہ’’ بھائی! یہ تو بہت مہنگا ہے صحیح قیمت لگا لو ‘‘ تو جواب سن لیں ’’ جاؤ، دماغ نہیں خراب کرو‘‘ اور جن کو یہ کہہ دیا ہے۔ ان میں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کی گندم بیرونِ ملک سے درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔خالد حسین باٹھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ اس سال بھی ابھی تک گندم کا سرکاری ریٹ مقرر نہیں کیا گیا، حکومت نے پہلے ہی اعلان کر دیا ہے کہ وہ گندم کی خریداری نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم، گنا، چاول، مکئی، جو، سرسوں، کپاس اور سبزیوں کی فصل کا معاوضہ ابھی تک نہیں ملا، پچھلے سال گندم کے حکومتی نرخوں کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مافیا نے بھی اپنی مرضی سے گنے کا...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 ) پاکستان کے سرکاری اداروں نے مالی سال 2023-24 میں 851بلین روپے کے حیران کن نقصانات کی اطلاع دی جس سے ان کی مالی استحکام اور قومی معیشت پر اثرات کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے سبسڈیز اور گرانٹس کے ذریعے بار بار حکومتی مداخلتوں کے باوجود پاور سیکٹر عوامی فنڈز پر سب سے بڑا ڈرین بن کر ابھراہے. مالی سال 24 کے لیے وفاقی سرکاری اداروں پر وزارت خزانہ کی مجموعی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان خودمختار دولت فنڈ کے تحت بعض اداروں کے منافع کے حساب سے خالص مجموعی نقصانات 521.5 بلین روپے رہے نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اکیلے 295.(جاری ہے) 5 بلین روپے کا نقصان...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومت سندھ کی جانب سے 3 کروڑ روپے کا چیک سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری اور سندھ اسکواش چیمپئن کے عہدیدار عدنان اسد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انڈر-23 اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر کے کھلاڑی کراچی آئیں گے، جو نہ صرف کھیلوں کی ترقی میں معاون ہوگا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔ انہوں...
ویب ڈیسک: پاکستان میں رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اختتام کی جانب گامزن ہے اور لوگ عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے لیے جتن کررہے ہیں۔ تہوار کے موقع پر گھر کے سربراہ بچوں میں عیدی تقسیم کرتے ہیں اور اس سے قبل انہیں نئے کرنسی نوٹ درکار ہوتے ہیں، نئے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ملک بھر کے دیگر بینکوں سے خریدے جاسکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات لوگ بینکوں سے نئے نوٹوں کے بنڈل حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں اس صورتحال میں وہ نئے نوٹ خریدنے کے لیے کھلے بازار اور دکانوں پر جاسکتے ہیں۔ فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان اوپن مارکیٹ میں دکاندار نئے کرنسی نوٹوں کے بنڈل زیادہ قیمت...
اسلام آباد: ریفنڈز سست ہونے کے باجود رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکس شارٹ فال 730 ارب روپے رہا، صرف مارچ کے مہینے میں ٹیکس خسارے میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس سے پاکستان کی آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ خطرے میں پڑ گئی ہے، جس میں پاکستان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اصل ہدف کے مقابلے میں ٹیکس خسارہ 640 ارب روپے سے زیادہ نہیں ہوگا۔ ٹیکس حکام کے مطابق ایف بی آر نے مارچ کے آخری ورکنگ ڈے تک 8.44 ہزار ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا ہے، یہ وصولی اگرچہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے لیکن ہدف کو حاصل کرنے کیلیے کافی...
کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے جعلی کمپنی کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے ٹیکس چوری کو بے نقاب کرتے ہوئے میسرز سلیمان انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا. ڈائریکٹر پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹمز ساوتھ شیراز احمد کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کی جانب سے بعد از کلئیرنس آڈٹ کے دوران تحقیقات مذکورہ کمپنی کے کاروباری کاموں کی چھان بین کی گئی تو کمپنی کی مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی ہوئی جس پر ڈی جی پی سی اے ڈاکٹر ذوالفقار علی چوہدری نے کمپنی کی جانب سے مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کے غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات کی ہدایات جاری کی گئیں. مزید پڑھیں: کسٹم نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی لیب رپورٹ غلط قرار...
اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے اور ایک سیاسی کردار ادا کر رہی ہے، کچھ نہیں ہو رہا سوائے اس کے کہ فوکس ہے ہمارا خان صاحب کی رہائی کے اوپر اور اسی سلسلے میں جو آپ نے اپنے ابتدایے میں بھی فرمایا ہے، ہم لوگ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور عید کے بعد ان کو امپلیمنٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی خان صاحب چلا رہے ہیں کوئی اور نہیں چلا رہا۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل(ر) زاہد محمود نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنا چاہیے کہ...
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنے بعض وزیروں اور اہل خانہ کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپسی پر ایف بی آر کی طرف سے 24 گھنٹوں کے اندر 34.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرانے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم اس پر ایف بی آر کی شکر گزار ہے جس کی وجہ سے قومی خزانے کو فائدہ ہوا، یہ کارکردگی قابل ستائش ہے، میں اور پوری قوم قومی خزانے کی ایک ایک پائی کی حفاظت کریں گے یہ وصولی اچھی شروعات ہے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی سندھ ہائی کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر حکم امتناع ختم ہونے سے ملک کے مختلف...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے، جس میں بینک منیجر کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے اس حوالے سے نجی بینک کے حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جس میں 16 اسکیل کے کمپیوٹر آپریٹر کو غیر قانونی ٹرانزیکشن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اربوں روپے کی مالی بےضابطگیاں سامنے آگئیں کے پی کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بینک منیجر 53 کروڑ 90 لاکھ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشنز پر جواب جمع کریں، جبکہ محکمہ کے ضم ہونے کے باوجود بینک نے اکاؤنٹ سیل نہیں...
کراچی(نیوزڈیسک)عید کی آمد آمد،بلیک مارکیٹ میں اونچے داموں نئے نوٹ کا کاروبار جاری ہے،کراچی کی بولٹن مارکیٹ پر نئے نوٹوں کی گڈیاں دھڑلے سے بلیک میں فروخت ہونے لگیں۔ 10 روپے والی گڈی 1500 سو روپے تک بلیک میں فروخت ہونے لگی،20 روپےوالی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے اضافی چارج کئے جانے لگے،50 کے نئے نوٹوں والی گڈی پر ایک ہزار روپے تک اضافی وصولی بھی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی فی بوری کتنے کی ہو گئی؟،نیا ریٹ سامنے آ گیا 100والی گڈی پر شہری ایک ہزار سے 15 سو روپے اضافی دینے پر مجبور ہیں، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کی خوشی کیلئے بلیک میلرز کے ہاتھوں لوٹے جارہے ہیں،بینکوں میں قطاروں میں لگنے کے باوجود...
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
طلحہ اشرف: عید الفطر قریب آنے کے ساتھ ہی شہریوں کو نئے نوٹ حاصل کرنا ایک مشکل ترین کام بن گیا ہے۔ بینکوں کی انتظامیہ کی طرف سے ٹال مٹول کی جا رہی ہے اور نئے نوٹ دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جا رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں بینکوں سے نئے نوٹ نہیں مل رہے، جس سے عید کی تیاریوں میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ شہریوں نے یہ بھی شکایت کی کہ نئے نوٹوں کی ایک کاپی پر اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔ 10 روپے کے نوٹ کی ایک کاپی پر 600 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، 50 روپے کے نوٹ کی کاپی پر 1500 روپے اضافی وصول کیے جا رہے ہیں، جبکہ 100...
اسلام آ باد: دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے احتجاج کے بعد ہونے والے اجلاس میں حکام نے بتایا کہ زمین اور گھروں کے معاوضوں کی مد میں 151 ارب روپے ادا کردیے گئے ہیں اور دیگر معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام کی زیر صدارت دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو، چیئرمین واپڈا، سیکریٹری وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان اور سیفران، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان، پی این ڈی فنانس اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیامر-بھاشا ڈیم کے متاثرین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔...

ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،وزیراعظم کا آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے اورعام آدمی نے بوجھ برداشت کیا،گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک 12 کھرب روپے اضافی وصول کئے جاچکے ہیں،ملک کو معاشی استحکام کی منزل سے ہمکنارکرنا ایک طویل جدوجہد ہے،ہمیں قرضوں کو ختم کرکے اپنے پائوں پر کھڑا ہونا ہوگا،پاکستان بہت جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرلے گا،رمضان پیکج کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل والٹ کا اجراء کیا گیا، پیکج کے تحت 20ارب روپے میں سی60فیصد رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ...
نئی دہلی(کامرس ڈیسک) یکم مئی 2025 سے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اضافی چارجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آر بی آئی نے بینکوں کو اے ٹی ایم انٹرچینج فیس بڑھانے کی اجازت دے دی ہے، جس کا اثر خاص طور پر ان صارفین پر پڑے گا جو بار بار اے ٹی ایم کا استعمال کرتے ہیں۔ ہوم بینک نیٹ ورک کے علاوہ کسی اور بینک کے اے ٹی ایم سے کیش نکالنے یا بیلنس چیک کرنے پر اضافی فیس ادا کرنی ہوگی، جس سے صارفین کے لیے یہ سہولت مزید مہنگی ہو جائے گی۔ پہلے جب صارفین ہوم بینک کی جگہ دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے تھے تو 17 روپے دینے ہوتے...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید الفطر قریب آتے ہی نئے کرنسی نوٹوں کا کالا دھندہ عروج پر پہنچ گیا, بلیک مارکیٹ میں نئے نوٹوں کی گڈیاں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں,بولٹن مارکیٹ پر 10 روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بیچی جارہی ہے. تفصیلات کےمطابق عید الفطر قریب آتے ہی شہریوں کا نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا مشن ہے، بلیک میلر نئے نوٹ منہ مانگی قیمت پر فروخت کرنے لگے۔ شہر قائد میں نئے کرنسی نوٹوں کا بلیک مارکیٹ میں فروخت کادھندہ جاری ہے،مختلف مارکیٹوں میں نئے نوٹوں کی گڈیاں اضافی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ بولٹن مارکیٹ پر دس روپے والی گڈی پندرہ سو روپے تک بلیک میں بیچی جارہی ہے، بیس روپے والی گڈی پر ڈھائی ہزار روپے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول ایگرمینٹ طے پاگیا ہے، مخالفین نے ڈھنڈورے پیٹے کہ اب آیا منی بجٹ، لیکن الحمدللہ، منی بجٹ نہیں آیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ عرصے میں مہنگائی، دہشت گردی سمیت کئی چیلنجز کا ہم نے بطور قوم سامنا کیا، بالخصوص عوام الناس نے مشکلات برداشت کیں، اگر ان کی قربانیاں نہ ہوتیں تو آئی ایم ایف سے یہ معاہدہ ناممکن تھا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر میں وزیر خزانہ...
سولر صارفین کے نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کے حوالے سے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اس وقت حکومت جو بجلی کارخانوں سے لے رہی ہے اس کی اوسط قیمت 9 روپے 70 پیسے فی یونٹ سے بھی کم ہے جبکہ سولر صارفین سے 27 روپے فی یونٹ میں خرید رہی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب حکومت نئے نیٹ میٹرنگ صارفین سے 10 روپے فی یونٹ پر بجلی خریدے گی، علاوہ ازیں وہ شام 6 سے رات 10 بجے تک جو بجلی استعمال کریں گے، وہ انہیں سرکاری نرخ پر یعنی 45 روپے فی یونٹ خریدنا ہو گی۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ اگر نئی پالیسی کا نفاذ نہ ہوا تو فی یونٹ قیمت میں ساڑھے...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور مہنگائی کے باوجود معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، پوری قوم نے اس ہدف کے حصول میں بے پناہ قربانیاں دیں، معاہدہ طے پانے میں عام آدمی کا بھی انتہائی اہم کردار ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے، دن رات کی محنت اور ایک ٹیم ورک کے نتیجے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدوں سے متعلق اغیار کے اوچھے ہتھکنڈوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، حکومت کی ان...
اسلام آباد(زبیر قصوری ) ایک بڑے مالی اسکینڈل نے باسٹن رابنز پاکستان کے آپریشنز کو منجمد کر دیا ہے، کیونکہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کم انوائسنگ کی ایک وسیع اسکیم کا پردہ فاش کیا ہے جس کے ذریعے مبینہ طور پر قومی خزانے کو 81.45 ملین روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ نئی درج شدہ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں تفصیلی تحقیقات، آئس کریم کی بڑی کمپنی کے مجاز درآمد کنندہ، ثالثی کمپنیوں اور ملوث کسٹم حکام سمیت بدعنوانی کے ایک پیچیدہ جال کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات، جو انکوائری نمبر 389/2024 سے شروع ہوئی، انکشاف کرتی ہے کہ ایم/ایس اے ایچ جی فلیورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو امریکہ سے باسٹن...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے گی۔ پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ ماضی کے مقابلے میں مستقبل مزید گرین اور صاف توانائی کا ہو گا۔ وزیر توانائی نے...
بجلی کی قیتموں میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف تاحال رضامند نہیں ہوسکا ہے لیکن وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کہتے ہیں کہ وہ کمی ہوکر رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کرسکتے ہیں، وزیرتوانائی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم کرنے کی اجازت نہیں مل پارہی۔ یاد رہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مارچ میں بجلی کی قیمیتوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی آدھا کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ان دونوں باتوں پر رضامند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 163روپے فی کلو چینی نہ دے سکی جس کے باعث عوام مہنگی چینی لینے پر مجبور ہیں۔وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ملک میں چینی 163روپے فی کلو میں دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے جب کہ چینی کے ذخائر وافر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقین دلاتے ہیں چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نہیں ہوگا۔ وفاقی وزیر کے دعوے اپنی جگہ لیکن ملک بھر میں چینی کی قیمت کہیں زيادہ ہے، کوئٹہ میں چینی بدستور 175 سے 180 روپے اور کراچی میں 170 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔ نجی بینک کی کیش وین لوٹنے والے ملزمان گرفتار، 3...
شارجہ(نیوز ڈیسک) شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 24 مارچ 2025ء ) عوام کے ساتھ ہاتھ ہو گیا، نہ پٹرول، ڈیزل سستے ہوئے، نہ ہی بجلی سستی ہو گی، بلند و بانگ دعوے کرنے والی حکومت بجلی سستی کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو راضی کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کی جانب دعوے کیے گئے تھے کہ وزیراعظم 23 مارچ کو قوم سے خطاب میں بجلی کے نرخوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے، تاہم وزیر اعظم نے یوم پاکستان کی اپنی تقریر میں ایسے کسی ریلیف پیکج کا اعلان نہیں کیا۔ وزیراعظم آفس نے 15 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرغذائی تحفظ رانا تنویر حسین کہتے ہیں کہ چینی 180 روپے فی کلو ہونے کی خبر بے بنیاد ہے۔ مارکیٹ میں 164 اور یوٹیلیٹی اسٹور پر 153 روپے فی کلو مل رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔ رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو چینی کی قیمتوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے چینی کی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایکشن لیا ہے اور کسی کو قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے...
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں صرف تین دن میں 10 لاکھ روپے جمع کرنے والا بھکاری پکڑا گیا۔ گلف نیوز کے مطابق شارجہ پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم ایک عرب شہریت سے تعلق رکھنے والے بھکاری کو گرفتار کیا ہے جس سے 14 ہزار درہم ( 10 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) کی رقم برآمد ہوئی، یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا۔ اس سلسلے میں ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے، جس...

پاکستان کی افغان شہریوں کو نقل مکانی کا حکم ، افغان شہریوں کا فی خاندان 50,000 روپے فیس کے عوض شہریت کی پیشکش
اسلام آباد(زبیر قصوری) پاکستانی حکومت نے ملک میں مقیم تمام قانونی اور غیر قانونی افغان شہریوں کو 31 مارچ 2025 تک واپس جانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔ اس فیصلے نے پاکستان بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، طویل مدتی افغان باشندوں نے، جن میں سے اکثر افغان یا UNHCR کارڈ رکھتے ہیں، نے گہری تشویش اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ وہ دلیل دیتے ہیں کہ پاکستان ان کا گھر بن گیا ہے، اس کی سرحدوں کے اندر بہت سے بچے پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ “یہ ملک ہمارے لیے ماں کی طرح ہے،” ایک افغان خاندان نے چھوڑنے کی دشواری کو اجاگر کرتے ہوئے...
شارجہ: شارجہ پولیس نے ایک غیر قانونی بھکاری کو گرفتار کیا ہے، جس کے پاس سے 14 ہزار درہم (پاکستانی 10 لاکھ روپے سے زائد) برآمد ہوئے۔ یہ شخص محض تین دن میں عوام کی ہمدردی کا فائدہ اٹھا کر اتنی بڑی رقم جمع کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔ گلف نیوز کے مطابق، ایک مقامی شہری نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ مسجد کے باہر ایک شخص مالی مشکلات کا دعویٰ کرتے ہوئے بھیک مانگ رہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس کی شناختی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہے۔ بریگیڈیئر جنرل عمر الغزال الشامسی، جو گداگری اور اسٹریٹ وینڈرز کی نگرانی کے لیے قائم خصوصی ٹیم...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ 2025ء ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، ملک میں چینی کا بحران نہیں، افواہوں کا مقصد بے یقینی پیدا کرنا ہے اور یہ مسئلہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کی وجہ سے ہے، پچھلے سال چینی کا سٹاک 76 لاکھ ٹن تھا جب کہ ملکی ضروریات 63 لاکھ ٹن تک محدود رہیں جو مارکیٹ کی صحت کا ثبوت ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ...
رپورٹ: عامر باجوئی کراچی سینٹرل جیل میں قید باصلاحیت قیدی محمد ایاز نے قیدی بن کر و ہ کام کردکھایا جو دوسرے قیدیوں کے لیے بھی کامیابی کا سبب بنا۔ ہنر و فن کے چرچوں سے بام عروج تک پہنچنے والے محمد ایاز 12 سال سے کراچی سینٹرل میں قید ہیں، ایاز خاندان کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ہیں۔ ایاز نے جیل میں رہتے ہوئے جو پینٹنگز بنائیں وہ 13 لاکھ 75 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں، اس رقم سے انہوں نے نہ صرف اپنی والدہ کو عمرہ کروایا بلکہ اپنی بہن کی شادی بھی کروا دی۔ تفصیل اس رپورٹ میں، آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس میں 10روپے لیٹر اضافہ کردیا ہے۔اس سے حاصل آمدنی بجلی کے نرخوں میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی کے لیے استعمال ہو گی۔ خزانہ اور توانائی کی وزارتوں کے حکام کے مطابق پٹرولیم لیوی بڑھا کر 70روپے فی لیٹر کرنے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکے گی۔ اس طرح پٹرولیم ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے شہریوں کو بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں عالمی معیشت بحران کا شکار ہو گئی ہے ۔ خاص طور پر امریکا کینیڈا کی ٹیرف لڑائی میں اس بحران کے باعث پٹرول کی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گورنر سندھ تاریخ رقم کر سکتے ہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ اور دوسری جانب گورنر سندھ فنڈ دے رہا ہو، تو بہت زبردست ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال یا وسیم اختر کو جو پیسہ دیا تھا، اس کا حساب مانگ رہے ہیں، گورنر سندھ بڑے بھائی ہیں، ان کے ساتھ ملکر شہر کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ مزار قائدؒ پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قرارداد لاہور کی یاد کے طور پر 23 مارچ کا دن پاکستان کے قیام میں اہم ہے، تحریک پاکستان اور بانیان پاکستان کو آج کے روز خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے دن کم ریکارڈ ہوئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کی کمی سے 3022ڈالر کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کی کمی سے 3لاکھ 18ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے گھٹ کر 2لاکھ 72ہزار 633روپے کی سطح پر آگئی۔ ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3475روپے کی سطح پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2979 روپے کی سطح پر مستحکم...
بھارت میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار الو ارجن بن گئے جنہوں نے مختصر وقت میں بہت زیادہ کامیاب فلمیں انڈسٹری کو دیں۔ انڈین ایکسپریس پر بھارت کے دس اداکاروں کی کمائی اور اثاثوں کے حوالے سے ایک مضمون شائع کیا گیا جس میں بالی ووڈ اور ساؤتھ انڈین اداکاروں کی فیس اور اثاثوں کے حوالے سے اعداد و شمار فوربز میگزین کی مدد سے شائع کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق الو ارجن ایک فلم کے 300 کروڑ یعنی 3 ارب بھارتی روپے لیتے ہیں اور اس حساب سے وہ بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار ہیں۔ جن کے اثاثوں کی مالیت اس وقت 350 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسرے نمبر پر جوزف وجے ہیں جو فی...
لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا ہے۔ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مجھے ٹاسک ملا تو کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا۔ دو سال پہلے میں پہاڑوں پر پھر رہا تھا، آج وزیراعلیٰ ہوں، کل کوئی ویلیو نہیں ہوگی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کہا کہ عمران خان...