2025-10-13@22:45:58 GMT
تلاش کی گنتی: 5386
«زلزلے کے شدید»:
(نئی خبر)
لاہور: سی سی ڈی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان نشتر کالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں 2 کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جہاں ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔ ملزم سیالکوٹ میں ڈکیتی کے مقدمات نمبر 796/22...
قطر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام یرغمالیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مسلم دنیا، اسرائیل، تمام پڑوسی ممالک اور امریکا کیلئے عظیم دن ہے، قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ، اس تاریخی اور بے مثال واقعے کو ممکن بنایا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا...
اسرائیل، حماس نے امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسرائیل اور حماس نے امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے مجوزہ غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد جنگ کے خاتمے اور انسانی بحران کا حل نکالنا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں اس پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جبکہ اسرائیلی افواج متفقہ حدود کے مطابق غزہ سے مرحلہ وار انخلا کریں گی۔ صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو امن کے طویل سفر کی پہلی...
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق ہو گیا ہے، جس کا مقصد کئی ماہ سے جاری لڑائی کے خاتمے اور علاقے میں سنگین انسانی بحران کو کم کرنا ہے۔ یہ معاہدہ، جس پر جمعرات کو باضابطہ طور پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، میں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں اضافے کی شقیں شامل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر میں مذاکرات کے بعد اپنے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مزید پڑھیں: مذاکرات میں پیش رفت، حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں و یرغمالیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا کی ثالثی میں کئی ماہ سے جاری غزہ امن مذاکرات آخرکار ایک اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس نے مجوزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے، جو خطے میں ایک نئی امید کی کرن سمجھی جا رہی ہے۔اس معاہدے کا بنیادی مقصد غزہ میں جاری جنگ کو ختم کرنا، انسانی بحران کو کم کرنا اور ایک پائیدار جنگ بندی کے لیے راستہ ہموار کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ معاہدے کے تحت تمام یرغمالیوں کی جلد رہائی ممکن بنائی جائے گی، جب کہ اسرائیلی افواج طے شدہ حدود کے مطابق مرحلہ وار...
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔عدالتِ عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر چیئرپرسن پہلے ہی کسی رائے کا اظہار کر چکی ہوں...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی امن کی طرف پہلا قدم ہوگا، تمام فریقوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان بڑا بریک تھرو ہوگیا، دونوں کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ اسرائیل اور حماس نے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کر دیئے گئے، تمام اسرائیلی قیدیوں کو بہت جلد رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ اسرائیلی افواج ایک متفقہ لائن تک پیچھے ہٹ جائیں گی، یہ مضبوط، پائیدار اور دائمی...
اپنی ایک رپورٹ میں الجزیرہ كے رپورٹر كا كہنا تھا كہ غاصب صیہونی فوج کا توپخانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس پٹی میں اب بھی جنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ مقامی ذرائع نے حالیہ جمعرات کی صبح غزہ شہر کے مختلف علاقوں پر صیہونی رژیم کے شدید حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔ اس سلسلے میں الجزیرہ نیٹ ورک کے رپورٹر نے رپورٹ دی کہ غاصب صیہونی فوج کا توپ خانہ، غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کر رہا ہے۔ دوسری جانب کچھ ہی دیر...

اسلام آباد:ـ وزیراعظم شہبازشریف سے آزاد کشمیر کے معاملے پر تشکیل حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان ملاقا ت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ

زلزلے کو 20سال مکمل ‘ راشد قریشی الخدمت کراچی کے تحت بہادرآباد میں قدرتی آفات سے متعلق آگہی واک کی قیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی نے 8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کو 20سال مکمل ہو نے کی یاد میں عسکری کالج بہادرآباد میںقدرتی آفات میں استقامت کا قومی دن (National Disaster Resilience Day) منایا ۔الخدمت کی جانب سے آگہی سیمینار منعقد کیا گیا اور واک کا اہتمام کیا گیا ،واک کی قیادت ایگزیکٹو ڈائریکٹرر اشد قریشی نے کی ۔اس موقع پر سینئر منیجر ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ اور سینئر منیجر منظر عالم اور الخدمت والنٹیئر مینجمنٹ کے ذمے داراں موجود تھے ۔آگہی سیمینار سے خطاب میں سینئر منیجر الخدمت ڈیزاسٹر مینجمنٹ سرفراز شیخ نے ہنگامی حالات میں باخبر اور تیار رہنے سے متعلق آگہی دی اور کہا کہ ہر سال 8اکتوبرکوقدرتی آفت’’ زلزلہ‘‘ سے آگاہی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس نے یوکرین میں 5ہزار مربع کلومیٹر علاقے پر قبضے کا دعویٰ کردیا۔ روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین کی طرف سے روس کے اندر گہرائی تک حملے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،تاہم یوکرین کے اس اقدام سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ روسی فوج نے کامیابی سال بھر کے دوران حاصل کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح یوکرین کے زیر کنٹرول شہر خرسون میں دھماکے ہوئے، جبکہ سومی اور چرنیہیف کے علاقوں میں فضائی حملے کے سائرن بجنے لگے۔ اسی دوران روسی علاقے بیلگورود میں یوکرین کی سرحد کے قریب ایک گاؤں پر راکٹ حملے میں 3افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-01-16 لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کے ویزا معاملوں کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے افغانستان فٹبال ٹیم کو فوری ویزا کے اجرا کا حکم دے دیا۔ افغانستان فٹبال ٹیم کو آن آرائیول ویزا دلوانے کیلئے پی ایف ایف نے حکومت سے رابطہ کیا تھا۔افغانستان فٹبال ٹیم کے پلیئرز کو ویزا آن ارائیول کی خصوصی اجازت کی درخواست کی گئی تھی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی درخواست پر حکومت سے رابطہ کیا تھا۔پی ایف ایف نے خصوصی اجازت کیلئے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو خط لکھے تھے۔یاد رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے بیرون ملک مقیم 19 کھلاڑی دبئی میں موجود ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشین کپ کوالیفائر کا...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو آزاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے25 اگست 2025 کے تفصیلی فیصلے کے بعد اراکین کی وابستگی پی ٹی آئی یا سنی اتحاد کونسل سے ظاہر نہیں ہوگی۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں پی ٹی آئی سے وابسطہ تمام ارکان اب آزاد ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت صوبائی اسمبلیوں میں پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی۔الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلی کے ارکان کی نئی فہرستیں جاری کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حکم کے عمل کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews استعفیٰ بھیج دیا بانی پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور عمران خان گورنر مستعفی وی نیوز
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 26ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشاورت کے آخری مرحلوں تک ہمارے ساتھ شریک رہی، لہٰذا اب اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا مناسب نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیاکہ 16 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محمود کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں اہلِ غزہ سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ غزہ میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت 70 ہزار سے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے سے لا علمی ظاہر کر دی ۔ سماء نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ وزیراعلی کو ہٹائے جانے سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں، مجھے ابھی تک اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی، مجھ سے منسوب بیان بھی غلط ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان جاری سیاسی کشمکش اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ہٹانے سے متعلق خبروں...
میانمار کے صوبے ساگائنگ میں بدھ مت کے مذہبی فیسٹیول پر فوج کے پیرا گلائیڈر حملے میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 47 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب چاُنگ یو ٹاؤن شپ میں تقریباً 100 افراد ایک قومی تعطیل کے موقع پر فیسٹیول اور فوجی حکومت کے خلاف احتجاج میں شریک تھے۔ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کی رہائی، خصوصاً آنگ سان سوچی کی آزادی کا مطالبہ بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: میانمار فضائیہ کے اقلیتی باشندوں پر حملے، 2 اسکول تباہ، 19 طلبہ ہلاک چانگ یو ٹاؤن شپ پیپلز ڈیفنس فورس کے اطلاعاتی افسر کو تھانت کے مطابق، فوج اس علاقے میں اس سے...

اورکزئی میں دہشتگردوں سے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز کے 11 اہلکاروں کی شہادت، پی ٹی آئی کا اظہار افسوس
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی مسابقتی قیمتوں سے متعلق مقدمے میں شوگر ملز کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی ) کے چیئرپرسن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا.(جاری ہے) عدالت عظمی نے کیس کو دوبارہ کمپیٹیشن اپیلٹ ٹریبونل کو بھیجنے کا حکم دے دیا یہ فیصلہ جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سنایا جبکہ 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس شکیل احمد نے تحریر کیا عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 10-A ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، اگر...
شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے رواں سال اب تک دو ارب ڈالر سے زائد مالیت کے کرپٹو اثاثے چُرا لیے ہیں۔ یہ انکشاف بلاک چین اینالٹکس فرم ایلپٹک (Elliptic) کی تازہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا میں غیر ملکی میڈیا دیکھنے پر سزائے موت میں اضافہ اب تک کا سب سے بڑا سائبر ڈکیتی کا سال امریکی رپورٹ کے مطابق یہ رقم 30 سے زائد سائبر حملوں کے نتیجے میں چوری کی گئی، جو کہ کرپٹو ہیکنگ کی تاریخ کا سب سے بڑا سالانہ مجموعہ ہے، حالانکہ سال کے ابھی 3 ماہ باقی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کے ریاستی حمایت یافتہ گروہ ’لازارس گروپ‘نے کرپٹو ایکسچینج بائی بٹ...
—فائل فوٹو گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں صحافی طفیل رند کے قتل کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ صحافی طفیل رند کا قتل پلاٹ کے تنازع کی کڑی ہے، تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔طفیل رند کے قتل کے خلاف صحافیوں نے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاج کیا۔ گھوٹکی: صحافی طفیل رند قاتلانہ حملے میں جاں بحقمقتول صحافی کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردی گئی۔ واضح رہے کہ صحافی طفیل رند کو آج صبح فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کے قتل کا نوٹس لے لیا اورآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرلینڈ احسان الٰہی کو گزشتہ رات ہوٹل کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا،ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لے کرآئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر داخلہ نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کاحکم دیدیا،محسن نقوی کاکہناتھا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا مزید :
دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ...

ماحولیاتی تبدیلیوں سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے ، ہمیں چاہیے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ بدھ کو 8اکتوبر 2005کے ہولناک زلزلے کی 20ویں برسی پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کو بیس سال گزر گئے اور متاثرین آج بھی ہماری یادوں میں زندہ ہیں، مشکل وقت میں ہم نے ثابت کیا کہ ہم مضبوط قوم ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی آفات کا تسلسل بڑھ رہا ہے جس سے بڑے پیمانے پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔ فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین...

اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،19بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک،فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان شہید
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔ مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی...
سول ہسپتال کوئٹہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ہسپتال کے عملے نے مردہ خانہ سے لاشوں کی حوالگی کے بدلے مرحومین کے لواحقین سے پیسے طلب کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ہسپتال اور اس کے مردہ خانے کے عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ’ایک کوشش‘ ہے۔ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی بھی عملے کے رکن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے لواحقین سے پیسے وصول کیے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
کراچی (نیوز ڈیسک) حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو دو سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس تباہ کن واقعے نے اسرائیل کے داخلی اور خارجی محاذوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ غیر ملکی امور کے تجزیہ کاروں کا متفقہ خیال ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل کو دو بنیادی طریقوں سے بدل ڈالا ہے، مگر ایک کلیدی مسئلہ وہیں کا وہیں کھڑا ہے۔ سب سے پہلی اور سب سے بڑی تبدیلی اسرائیل کے سلامتی کے پرانے تصور کی مکمل تباہی ہے۔ یہ نظریہ برسوں سے قائم تھا کہ حماس کو معاشی ترغیبات اور محاصرے کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے، لیکن سرحد پر موجود جدید ترین ٹیکنالوجی، مضبوط باڑ اور انٹیلی جنس سسٹم کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سالہ حافظِ قرآن لڑکے کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر بیلچہ ہوٹل کے قریب پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ گلی کا تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور نے بچے کو نہیں دیکھا اور چند ہی لمحوں میں وہ بھاری گاڑی کے پہیوں تلے آ کر زندگی سے محروم ہوگیا۔حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کے تبادلے کے خلاف والدین، طلبہ اور طالبات نے اسکول کے سامنے سیٹھارجہ بالا لنک روڈ پر ہاتھوں میں پلے کارڈ، کتابیں اور قلم اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت الھودایو سولنگی، نیاز راجپر، ماچھی خان، ثابت علی، کرم حسین، قبول محمد، احد سولنگی، نعیم احمد، قدم علی اور دیگر کر رہے تھے۔موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ای او سوبھو دیرو نے بغیر کسی جواز کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سائیں داد سولنگی سے اساتذہ کا تبادلہ کر کے اسکول کی تعلیم تباہ کرنے کی سازش کی ہے۔ اس عمل سے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات میں خوف و...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہو نے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ی اپیل پر ملک بھر کی طر ح گجرات میں بھی پر یس کلب سے کچری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گجرات چودھری انصر محمود ایڈوکیٹ اور امیر جماعت اسلامی گجرات شہر ساجد شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا،احتجاجی ریلی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان، بچوے اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دوبرس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /قاہرہ/ واشنگٹن/دوحا/انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدرٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات دوسرے روز بھی جاری رہے۔ فریقین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر تاحال اتفاق رائے نہ ہوسکا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق حماس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے لیے اپنی اہم شرائط واضح کر دی ہیں۔حماس کا کہنا ہے کہ وہ ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو فلسطینی عوام کی خواہشات اور بنیادی مطالبات کی عکاسی کرے۔ حماس کے سینئر رہنما اور ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ ہمارے مذاکراتی وفود اس بات کے لیے کام کر رہے ہیں کہ تمام رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن انسٹیٹیوٹ آف وولکینالوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق پچھلے ہفتے 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد سے 8 ہزار سے زائد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 30 ستمبر کے بعد 8 ہزار 298 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن کی شدت 1.0 سے 5.1 کے درمیان تھی۔ گزشتہ ہفتے فلپائن کے صوبہ سیبو کو لرزا دینے والے طاقتور زلزلے کے باعث 72 افراد ہلاک اور تقریباً 40 ہزار مکانات تباہ ہو گئے تھے۔ زلزلے میں 294 افراد زخمی ہوئے، جب کہ مقامی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا تھا۔ زلزلے کے بعد سیبو کو آفت زدہ ریاست قرار دے دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹرجماعت اسلامی سندھ کی مرکزی ہدایات کے تحت بدھ کو شہر قائد کے آٹھوں ٹاؤنز میں اہل غزہ اور فلسطین سے یکجہتی کے شاندار مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ گلشن اقبال، جناح، ماڈل کالونی، لانڈھی، نیو کراچی، گلبرگ، ناظم آباد اور لیاقت آباد ٹاؤنز میں ٹاؤن چیئرمینز اور وائس چیئرمینز کی قیادت میں ہزاروں مرد و خواتین، اساتذہ، طلبہ، سرکاری ملازمین اور مقامی نمائندے شریک رہے۔ شرکا نے صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری، خصوصاً مسلم حکمرانوں اور پاکستانی حکومت سے فوری اور عملی اقدامات کی اپیل کی۔ ریلیوں میں امتیازی طور پر چیئرمین گلشن اقبال ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی،...
پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر آپ دن رات ہماری لیڈر شپ پر حملے کریں گے تو کیا ہم آپ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے۔؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری لیڈر شپ اور پارٹی کی اعلیٰ ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے، سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جس کو آپ ہر فورم پر سندھو دیس کہتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہر گھنٹے بعد...
پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اہلکار صفدر خان کے قتل میں مبینہ طور پر ان کا اپنا جگری دوست اور پولیس اہلکار ملوث نکلا ہے تاہم ملزم پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ 8 ستمبر 2025 کو تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل کے قریب اراضیات سے اے ایس آئی صفدر خان کی لاش ملی تھی اور ابتدا میں شبہ تھا کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، جیوفینسنگ اور دیگر شواہد کے ذریعے وہ قاتل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی...
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حمایت سے حکومت بنی ملکی نظام میں بہتری کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا اگر قربانی کو تسلیم نہیں کیا جائے گا تو قیادت سے دراخوست جیالوں کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریں بولے ن لیگ نمبر پورے بھی کر لے پیپلز پارٹی کے بغیر یہ سسٹم نہیں چل سکتا۔ چرچ آف پاکستان کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین میں ریلیف پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا آج کے دن تک بہت سے علاقے سیلاب میں ڈوبے ہےاللہ تعالیٰ کی طرف سے مشکل آئی جس سے ہم سب نے مل کر نکلنا ہے۔...
پاکستانی اوپنر سدرہ امین کو آئی سی سی کی جانب سے ستمبر 2025 کے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ نامزدگی ان کی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کے باعث عمل میں آئی۔ سدرہ امین نے ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 3 میچوں میں 293 رنز بنائے اور اوسط 293.00 کے ساتھ ٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر رہیں۔ Pakistan's Sidra Amin has been nominated for ICC women's player of the month for September after her remarkable performance in the home series vs South Africa. pic.twitter.com/cgnMBclQg1 — Faizan Lakhani (@faizanlakhani) October 7, 2025 انہوں نے لگاتار ناقابلِ شکست سینچریاں بھی اسکور کیں، جو ان کی غیر...
کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ایشیائی ترقیاتی بینک، امریکی ایگزم بینک ودیگر عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے ریکوڈک میں کان کنی کے لیے 3ارب 50کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کو حتمی شکل دینے،آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی اگلی قسط سمیت کلائمیٹ فنانسنگ منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 16ماہ کے طویل دورانیے کے بعد ڈالر کی قیمت...
ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا جب مسلح افراد نے کردستان کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب قائم ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا۔ ذرائع کے مطابق دستی بم پھٹنے کے بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم اس سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً ایک گھنٹے بعد جھڑپ ختم ہوگئی۔ ایران میں مختلف علیحدگی پسند عسکری جماعتیں متحرک ہیں جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہیں لیکن اب تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ پاسدارانِ انقلاب کی...
محکمہ موسمیاتِ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بڑی ارضیاتی پلیٹوں (عربین، یوریشیائی اور بھارتی) پر واقع ہے. مختلف فالٹ لائنز کی وجہ سے اس خطے میں ارضیاتی حرکات اکثر پیش آتی رہتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں آج 4 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ آیا. جس کی گہرائی 138 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی ماہ کے اوائل میں کراچی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا کے نوجوان کرکٹر ہر جس سنگھ نے ناقابلِ یقین کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔20 سالہ ہر جس سنگھ نے ویسٹرن سبربز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی کرکٹ کلب کے خلاف پیٹن پارک میں 141 گیندوں پر 314 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 35 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت ویسٹرن سبربز نے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 483 رنز بنائے، جب کہ ہدف کے تعاقب میں سڈنی کرکٹ کلب 8 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز تک محدود رہا۔ہر جس سنگھ محدود اوورز کی گریڈ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر...
آزاد کشمیر حکومت نے کل 8 اکتوبر 2025 کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تعطیل کا اعلان 2005 زلزلہ کے شہداء اور متاثرین کی یاد میں کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آزاد کشمیر سروسز و جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔8اکتوبر کے زلزلے میں 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے. زلزلے سے مظفر آباد اور باغ کے بیشتر علاقے متاثر ہوئے تھے۔8اکتوبر کے زلزلے سے اسلام آباد کے مارگلہ ٹاورز کا ایک حصہ زمین بوس ہو گیا تھا. زلزلےسےخیبر پختوا اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر تباہی آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر یہ زلزلہ زیر زمین 15 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس کی شدت7 اعشاریہ6 ریکارڈ...
کراچی: نارتھ کراچی رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب خواجہ اجمیرنگری تھانے کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو بی تھری رحمانیہ موڑ کے قریب پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد علی ولد دلاور دوران علاج عباسی شہید اسپتال میں دم توڑگیا۔ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری راؤ سرفراز کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم اور دوران علاج دم توڑ نے والے ملزم نے دو روز قبل شہری سے اس کی موٹر سائیکل اوراس کے موبائل فونز...
کراچی : میٹرک اور انٹر پاس طالب علموں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب طلبا مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے چیف منسٹر پیپلز انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کے لیے مفت آئی ٹی شارٹ کورسز کرائے جائیں گے۔ یہ کورسز محکمہ انفارمیشن سائنس و ٹیکنالوجی کے تعاون سے تین جامعات میں منعقد کیے جائیں گے، جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی حیدرآباد اور آئی بی اے سکھر شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 35 ہزار طلبہ کو تین مراحل میں آئی ٹی کے شارٹ کورسز کروائے جائیں گے، ابتدائی مرحلے میں...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے مبینہ اغوا کے معاملے پر ایف آئی آر درج کر لی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ایف آئی آر ایڈووکیٹ حرا بابر دختر محمد بابر شعیب کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاور میں درج کی گئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ صنم جاوید کے اغوا میں ملوث نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، خیبر پختونخوا حکومت صنم جاوید کو مکمل انصاف دلانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ترجمان...
راولپنڈی :موسم کی تبدیلی کے باوجودڈینگی کے حملے جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بیس شہری ڈینگی کا نشانہ بن گئے، بارہ ہزار 564پانچ سو چونسٹھ افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کر لئے گئے، آٹھ سو پینتیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے-چھیاسٹھ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، رواں سال اب تک پچپن لاکھ انسٹھ ہزار چھ سو بیانوے گھر چیک کئے گئے ہیں ، ایک لاکھ تہترہزار دو سو چارگھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 شہری ڈینگی کا نشانہ بن گے ہیں۔ محکمہ صحت راولپنڈی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں ڈینگی کے خلاف اقدامات جاری ہیں۔ اب تک 12 ہزار 564 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیے گئے جبکہ 835 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 66 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی سے اب تک کوئی نئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال اب تک 55 لاکھ 59 ہزار 692 گھر چیک کیے گے جن میں سے ایک لاکھ 73 ہزار 204 گھروں میں لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ 15 لاکھ 18 ہزار 623 مقامات کی جانچ مکمل کی گئی اور 23 ہزار 270 مقامات...
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قتلِ عام کا رکنا ایک اچھا موقع ہے۔اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقدام غزہ میں خون خرابہ روکنے کے اعتبار سے بہت اچھا ہے۔ وولکر ترک نے امید کا اظہار کیا ہے کہ امن معاہدہ اپنا تسلسل برقرار رکھے گا اور اس موقع پر ایک دوسرے سے دشمنی کی سوچ کا مستقل خاتمہ ہوگا۔انہوں نے معاملے سے جڑے با اثر فریقوں پر زور دیا کہ وہ نیک نیتی سے آگے بڑھیں اور غزہ کی پٹی میں بنیادی امداد فراہم کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں اور اسرائیل میں قید فلسطینی قیدیوں کی رہائی...
کوہاٹ (آئی این پی )کوہاٹ کے ٹرائبل سب ڈویژن درہ آدم خیل میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایف سی حوالدار زخمی ہوگیا ۔ شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے فجر سے قبل اندھیرے میں تور چھپری پوسٹ پر اچانک حملہ کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حضرت عمر شہید ہوگئے جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کا حوالدار بہادر خان زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واقعے کے فورا بعد زخمی اور شہید اہلکار کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔ شہید اہلکار کی جسد خاکی...
SHARM EL-SHEIKH: غزہ میں دو سال سے جاری خونریز جنگ کے خاتمے کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ میں اہم مذاکرات جاری ہیں، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیلی نمائندوں کے درمیان ثالثی کا کردار مصر اور امریکا ادا کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے لیے کئی اہم شرائط سامنے رکھی ہیں، جن میں چھ سرکردہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کے لیے بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی شامل ہے۔ حماس وفد کی قیادت سینئر رہنما خلیل الحیہ کر رہے ہیں جو اسرائیلی حملے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں۔ امریکی صدر کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر اور امریکی سفارت کار...
غذائی قلت سے ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی اسرائیل کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے،عرب میڈیاکی رپورٹ دہشت گرد اسرائیل کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے دعوؤں کے باوجود غزہ پر پُرتشدد حملے جاری ہیں۔صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹے کے دورن مزید 67 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہو گئے، غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی،ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پیر کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 281.40روپے برقرار رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 282.30 روپے پر ہی قائم رہا۔ یورو79پیسے گھٹ کر332.86روپے جبکہ برطانوی پائونڈ73پیسے کے خسارے سے382.73روپے رہا۔سعودی ریال1 پیسہ بڑھکر75.65روپے رہا جبکہ یو اے ای درہم 77.50روپے پر برقرار رہا۔ کامرس رپورٹر سیف اللہ
سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی گہرائی 13 کلومیٹر زیرِ زمین تھی، زلزلے کا مرکز شمالی مینگورہ کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سوات، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ، بحرین اور قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے، جھٹکوں کی شدت اگرچہ معمولی تھی مگر کم گہرائی کے باعث انہیں واضح طور پر محسوس کیا گیا، جس کے باعث شہریوں میں خوف کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوب مشرقی انگلینڈ کی مسجد میں شرپسندوں نے آگ لگا دی، پولیس نے نفرت پر مبنی جرم قرار دیاعالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس کے ٹھیک دو دن بعد جنوب مشرقی انگلینڈ کے علاقے سسیکس میں شرپسندوں نے ایک مسجد میں آگ لگادی۔پیس ہیون مسجد کے ترجمان نے کہا کہ یہ نفرت انگیز عمل ہماری کمیونٹی یا ہمارے قصبے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ انھوں نے کہا، “پیس ہیون ہمیشہ ہی مہربانی، احترام اور باہمی تعاون کا مقام رہا ہے، اور ہم ان اقدار کو مجسم کرتے رہیں گے۔”انگلش ساحلی قصبے میں مسجد کو آگ لگانے کے واقعے کی پولیس تحقیقات...
بھارتیہ جنتہ پارٹی کے مرکزی رہنما کھگین مرمو مغربی بنگال میں عوام کے ہتھے چڑھ گئے، مشتعل عوام نے مودی کے ساتھی کی ٹھکائی کرڈالی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے گئے تھے، پی کے رکن پارلیمنٹ کھگین مرمو اور ایم ایل اے شنکر گھوش پر مقامی افراد نے مبینہ طور پر حملہ کر دیا اور وہاں پر مشتعل مقامی لوگوں نے ان کی درگت بنا ڈالی۔ واقعے میں ایم پی کھگین مرمو کے چہرے پر چوٹیں آئیں اور ان کے ناک سے خون بہتا رہا، جبکہ ایم ایل اے شنکر گھوش کے کپڑے پھٹ گئے اور معمولی زخم آئے۔ ان کی گاڑی کے شیشے...
سٹی 42: سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلہ پیما مرکزکے مطابق سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، زلزلے کی شدت 3.4 تھی اور زلزلے کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز منگوڑا شہر کا پہاڑی علاقہ تھا زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے تاہم کسی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی قومی کرکٹر ابرار احمد کی دعوت ولیمہ; قومی کرکٹرز کی شرکت
اپنے جاری بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گریٹا تھنبرگ، سینٹر مشتاق احمد خان اور دیگر شرکاء جو مظلوم فلسطینیوں کیلیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں، وہی دراصل نوبل امن انعام کے حقیقی حقدار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبائی آرگنائزر سندھ، علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے کروڑوں انصاف پسند انسانوں کا یہ مطالبہ درست اور جائز ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی بھی ایسے رہنما کو "نوبل امن انعام" دینا انسانی اقدار اور امن کے اصولوں کی توہین ہے، جو غزہ کے معصوم انسانوں کے قتل عام میں شریک جرم ہو۔...
پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور : پشاور، شانگلہ، بٹگرام سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 تھی، زلزلے کا مرکز بٹگرام تھا، زلزلے سے تاحال کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
بھارتی ریاست راجستھان کے سب سے بڑے اسپتال مان سنگھ کے ٹراما سینٹر میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس میں 2 خواتین سمیت 6 مریض ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹراما سینٹر انچارج ڈاکٹر انوراگ دھاکڑ نے بتایا کہ آگ نیورو آئی سی یو کے اسٹوریج ایریا میں لگی۔ جہاں 11 مریض زیرِ علاج تھے۔ اس دوران قریبی وارڈ میں زیرِ علاج 14 مریضوں کو بروقت دوسری جگہ منتقل کیا گیا جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد کم رہی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ لگتے ہی اسپتال میں افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی، دھوئیں کے سیاہ بادل پھیل گئے۔ عملے اور تیمارداروں نے مریضوں کو بیڈ سمیت باہر نکالنے کی کوشش کی۔ اسپتال متاثرہ شعبے کا ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ خون...
قاہرہ میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے اہم مذاکرات کا آغاز ہوگیا. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان مذاکرات میں حماس کے وفد کی قیادت خالد الحیا کر رہے ہیں جنھیں اسرائیل نے دوحہ میں نشانہ بنانے کی ناکام کی کوشش کی تھی۔ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہو رہے ہیں جس کا مقصد دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صدیوں سے جاری اس جنگ کے خاتمے کے لیے جاری غزہ امن مذاکرات کی براہ راست خود نگرانی کروں گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ امن منصوبے پر "تیزی سے آگے...
جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل عباسی نے اختلافی نوٹ میں بینچ کی تشکیل کو عدالتی اصولوں کے منافی قرار دیا۔ فوٹوز سپریم کورٹ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا اختلافی نوٹ جاری کردیا۔اختلافی نوٹ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، تینوں نظر ثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کروائیں۔اختلافی نوٹ میں کہا گیا کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل...
سعید احمد: پی آئی اے کے فضائی عملے کی گاڑی کو حادثہ, فضائی عملہ کے ارکان بذریعہ سڑک پشاور سے لاہور گاڑی کے ذریعے آرہے تھے. حادثے میں پی آئی اے کے فضائی عملے کے تین ارکان سوار تھے جن میں سے دو خواتین فضائی میزبان زخمی ہوئی ہیں. عروج سحر، عارفہ عرفان اور کاشف علی نامی فضائی عملے کے ارکان کو کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی بذریعہ سڑک جاتے ہوئے پی آئی اے کے فضائی عملے کے ساتھ حادثہ ہوچکا ہے، پی آئی اے شعبہ میڈیکل کے حکام ہسپتال میں موجود ہیں ۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا گیا۔ اخلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ ججز کے اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تینوں نظرثانی درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف دائر کی گئیں، صرف الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلے (23 ستمبر 2024) کی بنیاد پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں۔ تفصیلی اختلافی نوٹ میں لکھا ہے کہ تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے ہی نمٹائے جا چکے ہیں، وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش...

مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کا کیس،جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد کرنے کے کیس میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ کہ ن لیگ، پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں،تینوں درخواستیں 9جولائی 2024کے فیصلے کیخلاف دائر ہوئیں،اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 23ستمبر کے تفصیلی فیصلے پر اضافی درخواستیں جمع کرائیں،تمام دلائل پہلے ہی تفصیلی فیصلے میں نمٹائے جا چکے ہیں،وکلا نے مقدمہ دوبارہ دلائل کے ذریعے کھولنے کی کوشش کی۔ دوستیوں کے رنگ بدلتے ہیں۔۔۔ اختلافی نوٹ میں ججز کاکہناتھا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود...

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں مسترد: جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کا اختلافی نوٹ جاری
سپریم کورٹ کے ججز جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف حکومت کی اپیل مسترد کرنے سے متعلق تفصیلی اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے دائر کردہ نظرثانی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔ مزیدپڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات یہ تینوں درخواستیں 9 جولائی 2024 کے مختصر فیصلے کے خلاف جمع کرائی گئی تھیں، جبکہ صرف الیکشن کمیشن نے بعد ازاں 23 ستمبر 2024 کے تفصیلی فیصلے کی بنیاد پر اضافی درخواستیں بھی جمع کرائیں۔ اختلافی نوٹ کے مطابق، تمام دلائل تفصیلی فیصلے میں پہلے...
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے آئی سی سی کو مقابلوں کے دوران پاک بھارت مقابلے نہ رکھنے کی تجویز دے دی۔ ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والی صورتِ حال کی وجہ سے تجویز دیتے ہوئے مائیکل ایتھرٹن نے کہا ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے دوران پاک بھارت میچز کا انتظام نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے شیڈول کرنے کی وجہ معاشی اور سفارتی ہوسکتی ہے، وقت آ گیا ہے کہ اب دونوں ممالک کے تعلقات میں کمی آنے کی وجہ سے یہ تاثر ختم ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ میں اس مقابلے کا مالی طور پر...
راولپنڈی میں کام کے بہانے ساتھ لے کر مزدور کا گردہ نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ واقعہ تھانہ چکلالہ راولپنڈی کی حدود میں دو سال قبل پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ مزدور زین علی کی درخواست پر درج کیا گیا۔ مقدمے میں جمشید عرف ببلی، عرفان، امین،نامعلوم ڈاکٹر، لیڈی ڈاکٹر اور طبی عملے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان مزدور کو کام کے بہانے گاڑی میں ساتھ لے گئے، جہاں اسے جوس پلا کر بے ہوش کیا گیا اور آپریشن کے ذریعے بائیں جانب سے گردہ نکال لیا گیا۔ زین علی کے مطابق پانچ روز بعد ہوش آیا...
غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کا 3 ہزار سالہ تنازع حل کے قریب ہے، اس سلسلے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ورجینیا کے شہر نورفولک میں امریکی نیوی کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایک ایسا امن عمل شروع ہو چکا ہے جو ہزاروں سال پرانے تنازع کو ختم کرنے کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔انہوں نے اپنے مخصوص پُرجوش انداز میں کہا کہ تین ہزار سالہ پرانا مسئلہ حل ہونے کو ہے اور ہم تاریخ رقم کرنے والے ہیں۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کے پیش کردہ امن منصوبے کو تمام فریقین نے مثبت انداز میں قبول کیا ہے اور غزہ میں جہاں...
دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چھپن زخمی ہوگئے-غذائی قلت کے باعث مزیدایک فلسطینی جان کی بازی ہارگیا-اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں شہداءکی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو انتالیس تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ انہترہزار پانچ سو تراسی فلسطینی زخمی ہوچکے،ادھراسرائیل کےفلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پرحملے میں متعددافرادزخمی ہوگئے-
اسرائیل اور حماس کے وفود پیر کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ممکنہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تمام یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ہزاروں فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کرنے پر بات چیت ہوگی۔ اسرائیلی وفد کی قیادت رون ڈرمر کر رہے ہیں جبکہ حماس کا وفد پہلے ہی مصر پہنچ چکا ہے۔ امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے، جس میں حماس کے غیر مسلح ہونے، یرغمالیوں کی رہائی، اور غزہ میں ایک عبوری انتظامی...
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...

حیدرآباد: اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف مظاہرے سے حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-11 کوئٹہ(صباح نیوز)کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلے کے دوران متعدد مقامات پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے جبکہ شہریوں نے بلند آواز میں کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ شام 6 بج کر 29 منٹ پر آیا جس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلو میٹر مغرب میں جبکہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر زیر زمین تھی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 12 کی رہائشی اور آنتوں کا آپریشن کرانے والی مریضہ مسرت زوجہ شاہد خان نے اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ سول اسپتال سرجیکل وارڈ نمبر4کے عملے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اس نے الزام عائد کیا کہ وہ آنتوں کی تکلیف کے باعث گزشتہ جمعرات کی شب سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں پہنچی، جہاں سے اسے میڈیکل وارڈ 4 میں داخل کرایا گیا، آپریشن کے بعد جب وارڈ میں داخل ہونے کے بعد علاج نہ ہونے کی شکایت کی توخاتون ڈاکٹر اور عملے نے انتہائی بدتمیزی کی جس پر میں نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر اور عملے نے بد اخلاقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما سابق جنرل سیکریٹری پی ایس 64 عبدالمنان صدیقی نے اپنے بیان میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی جانب سے کراچی پر حملہ کرنے کی دھمکی کو گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے ان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید ان سے ہمارے تھنڈر طیارے کا خوف دل سے نکل گیا ہے اوروہ اپنی بزدل فوج کا خوف نکالنے کیلئے ان کے سامنے دلیر بننے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ، بھارت کی عوام بھی جانتی ہے کہ پاکستان کے دلیر محافظ ہمارے ہی ملک میں داخل ہوکر ایک طیارے تھندژسے تھوڑے ٹائم میں ہمارے بھارت کے دفاعی تنصیبات کو کھنڈر بنا چکا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-03-4 متین فکریاقوام متحدہ پوری دنیا میں آباد قوموں اور ملکوں کا نمائندہ ادارہ ہے اس ادارے کا مقصد دنیا میں امن قائم کرنا اور قوموں کے درمیان تنازعات کو خوش اسلوبی سے طے کرانا ہے۔ اقوام متحدہ نے اس سلسلے میں اپنی افادیت ثابت کی ہے اور عالمی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن یہ اس وقت ممکن ہوا ہے جب امریکا نے بھی اس کا ساتھ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ مستقل ارکان امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کو ویٹو کے اختیارات حاصل ہیں یعنی سلامتی کونسل اگر اپنے مستقل اور غیر مستقل ارکان کی کثرت رائے سے کوئی قرار داد منظور بھی کرلے تو کوئی مستقل رکن...
کوئٹہ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز 65 کلو میٹر مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جسکا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 65 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث کئی شہروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔