2025-04-29@19:30:19 GMT
تلاش کی گنتی: 282

«سکھ لائٹ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: محکمہ وائلڈ لائف نے بغیر لائسنس شیر کو گھر میں رکھنے پر ایک اور شخص گرفتار کر لیا۔ ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق پولیس کی مدد سے ملزم نعمان کو گرفتار کرکے شیر برآمد کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی محکمہ وائلڈ لائف نے اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار اور شیر برآمد کیا تھا، شہری اظہر محمود کے خلاف بغیر لائسنس شیر رکھنے پر مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔ گرفتار ہونے والے افراد نے سوشل میڈیا پر شیر کی پوسٹ لگائی تھی، محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ویڈیوز سامنے آنے پر کاروائی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر منظور ہونے والے نئے قانون کے تحت بغیر لائسنس شیر رکھنے، اس...
    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا مشترکہ اجلاس، مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اسلام آباد رہائشگاہ پر حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے گورنر خیبر پختونخوا کی میزبانی میں خیبر پختونخوا کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کی، اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن سے رانا ثنااللہ، امیر مقام، سردار محمد یوسف، خواجہ سعد رفیق، مرتضی جاوید عباسی نے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی سے صوبائی صدرمحمد علی شاہ باچا، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ، رکن...
      لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ایک شہری کے گھر پر چھاپہ مار کر بغیر لائسنس رکھے گئے شیر کو برآمد کر لیا, کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے بعد کی گئی، جس میں شہری اظہر محمود کو شیر کے ساتھ سیلفی لیتے دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اظہر محمود نے اپنے گھر کی چھت پر ایک غیر قانونی پنجرے میں شیر رکھا ہوا تھا، جو مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔ وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بغیر اجازت جنگلی جانور رکھنا اور ان کی عوامی تشہیر جرم ہے۔ حکومت پنجاب نے حال ہی میں وائلڈ لائف قوانین میں سخت ترامیم کی ہیں، جن کے...
    قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 21 مارچ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 14 ویں اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب پر بحث، وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے...
    قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے قومی اسمبلی کا اجلاس21مارچ بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔منگل کوقومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے14 ویں اجلاس اور دوسرے پارلیمانی سال کے پہلے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیٹی نے اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21 مارچ2025 بروزجمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔قومی اسمبلی کے 14 اجلاس میں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کے خطاب پر بحث کے علاہ وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود  سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزا رانا تنویر حسین، طارق فضل...
    اسلام آباد: پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 13 مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ جی بتائیں پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ پولیس آفیشلز کے لیے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی ہے، پولیس افسران کی شناخت کے لیے درخواست گزار کو بلایا تھا وہ نہیں آئے، ہم نے کال اَپ نوٹس بھیجا اس کا بھی جواب نہیں آیا۔ وکیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس میں 13مارچ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کرلیا،وکیل شیر افضل مروت نے کہاکہ پولیس افسران نے بندہ اٹھایا اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے،شناخت پریڈ کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا جی بتائیں!پولیس آفیسرز گرفتار ہو چکے ہیں؟ڈی ایس پی نے کہاکہ پولیس آفیشلز کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی ہے،پولیس افسران کی...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سودکا اعلان کردیا۔اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کے لیے شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2025 میں مہنگائی توقعات سے کم رہی اور غذائی اجناس اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی دیکھی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں اور  درآمدات میں اضافہ ہورہا ہے، معاشی استحکام کے لیے مستقبل بنیادوں پر موجودہ حقیقی شرح سود کافی حد تک مثبت ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2025 میں جی ڈی پی نمو 2.5 تا 3.5 فیصد کی پیش گوئی کو برقرار رکھا ہے، جون تک زرمبادلہ ذخائر 13 ارب...
    ذاتی و سیاسی مفاد ایک طرف رکھ کر قومی مفاد مقدم رکھیں، دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتا: صدر مملکت کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہو رہا ہے، اجلاس کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے کے بعد تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول ۖ پیش کی گئی۔تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ۖ...
    سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اجلاس: شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی، لیکن سٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
    پاکستان کے شمالی علاقوں میں آئے 8 اکتوبر 2005 کے زلزلہ کے 20 سال بعد دو افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔  ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر کھدائی کے دوران مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے، اسی وجہ سے کھدائی رکوا دی گئی ہے۔  بتایا جارہا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹانے کے دوران لاشیں ملیں۔ کونسلر محمود بیگ کا کہنا ہے کہ پلیٹ کے مقام پر ایک بڑی عمارت تھی جو زلزلہ میں منہدم ہوگئی تھی۔ جس کے باعث عمارت میں رہائش پذیر کئی طلبا ملبے تلے دب گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر لاشیں ورثا کے حوالے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف نے پی ٹی آئی کو شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا جے یو آئی کی متعدد شرائط وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، اسد قیصر اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، الائنس سےمتعلق جوبھی فیصلہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا۔ گذشتہ روز ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ...
    پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہیے، پڑوسیوں کی عزت کرنا اور ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا بھی ضروری ہے، پڑوسیوں کے ساتھ نرمی اور شفقت سے پیش آنا اور ان کی تکلیف کا خیال رکھنا چاہیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جہاں 1 کھرب (ٹریلین) ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر بات چیت ہوگی۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ سعودی حکومت نے اگلے چار سالوں میں امریکی کمپنیوں میں 1 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس میں زیادہ تر دفاعی سازوسامان اور دیگر امریکی کاروبار شامل ہوں گے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا "میں نے کہا کہ میں تب آؤں گا جب آپ 1 کھرب ڈالر امریکی کمپنیوں کو دیں گے... اور انہوں نے اس پر ہاں کہہ دی،" ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب پہلے...
    کینیڈا نے امریکا کی جانب سے کئی درآمدات پر ٹیرف ایک ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے باوجود امریکی مصنوعات پر محصولات برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے سینیئر سرکاری اہلکار نے بتایا کہ اب تک یہی فیصلہ ہوا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ٹیرف برقرار رکھا جائے گا۔ قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا ٹیکسوں میں اضافہ رکوانے کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات چیت جاری رکھے گا۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ بات چیت کا مقصد کینیڈین برآمدات پر تمام امریکی ٹیکس ختم کروانا ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے کینیڈا اور میکسیکو کی مصنوعات پر ٹیرف کا نفاذ ایک مہینے کے لیے...
    چینی صدر کی عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے ملک بھر میں تمام قومیتوں اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بیجنگ ()خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے چینی صدر شی جن پھنگ نے قومی عوامی کانگریس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس میں شریک خواتین نائبین، کمیٹی ممبران اور عملے کے ارکان، ملک بھر میں تمام قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے ، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور تائیوان خطے میں خواتین ہم وطنوں اور سمندر پار خواتین ہم وطنوں کو اس دن کی...
    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کلب ورلڈکپ میں حصہ لینے والی ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب فٹبال ورلڈکپ کیلئے فیفا نے 32 ٹیموں کیلئے 1 ارب ڈالر (یعنی 2 کھرب 76 ارب 39 کروڑ 46 لاکھ سے زائد) انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ کلب ورلڈکپ رواں سال 14 جون سے 13 جولائی کے درمیان امریکا میں منعقد ہو رہا ہے۔ مزید پڑھیں: کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا کے مطابق اس سال 32 ٹیمیں، جن میں 12 یورپ کی ہیں، میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی، جن کیلئے 1 ارب ڈالرز کی ریکارڈ انعامی رقم مقرر کی...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔وفاقی وزیرداخلہ نے حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس، شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرائیوٹ سیکٹر کا اینکر پی ٹی وی پر آنے کو تیار نہیں ہوتا۔ رمضان پروگرام کے لیے خاتون اینکر بھرتی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سفارشی بیٹھے تھے تو کسی نے اعتراض نہیں کیا۔ ڈیڑھ لاکھ کی ریسرچر تھی جسے 6 لاکھ کی اینکر بنا دیا گیا۔ صبح سے شام ٹی وی  لگائیں صرف سفارشی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ اپنے بیان میں میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، جو شخص دوپہر 12 بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا...
    سٹی42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔  اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں،...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں، بشری بی بی کا کھانے...
    راولاکوٹ ،مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر بھر میں موسم کی ابتر صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کردیا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی ادارےآج 4 مارچ بروز منگل کو بند رہیں گے۔ بالائی نیلم ،سرگن ویلی ،شونھڑ ویلی ، گریس ویلی ، لوئر نیلم میں جاگراں کے تمام ادارے اگلے دو دن کیلئے بند رکھنے کا حکم ۔ تفصیالت کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عنایت علی قاضی کے حکم کیمطابق ڈویژنل ڈائیریکٹر پونچھ نے ڈویژن پونچھ کے جملہ اضلاع میں موسم کی خرابی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات(مردانہ/نسواں) کل مورخہ 04 مارچ 2025 کو بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ موسم کی شدت سے اپنے آپ کو...
      پی ٹی آئی اوراس کی قیادت بالخصوص بانی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے فسطائیت جاری ہے ، دو ہفتوں سے چیئرمین کے ساتھ ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہمارا لیڈرکبھی مفاہمت نہیں کرے گا میری تجویز ہے کہ اب آخری آپشن کے طور پر ہمیں یہ اسمبلی اڈیالا جیل کے باہر بیٹھا کرسیشن کا انعقاد کرناچاہئے ،وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کا اسمبلی میں اظہار خیال تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے شفاف ٹرائل اور ملاقاتوں کاسلسلہ بحال کرنے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اڈیالا جیل کے باہر منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی۔صوبائی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا کہ پی...
    ۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے بالائی سرحدی علاقوں میں سرکاری سکولوں کو 8 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ناظم تعلیمات بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شدید موسمی حالات کے پیش نظر بالائی سرحدی علاقوں کے سکولوں کو 8 مارچ 2025ء تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان خصوصاً بلتستان ریجن میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم خراب ہے اور وقفے وقفے سے برفباری اور بارش ہو رہی ہے۔ آج صبح سے بلتستان کے چاروں اضلاع میں برفباری...
    برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے ان کے مار لاگو میں واقع گھر سے لی گئی خفیہ دستاویزات واپس کر دی ہیں۔ یہ دستاویزات ماضی میں ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کے دوران ضبط کی گئی تھیں۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ وہ یہ دستاویزات اپنی صدارتی لائبریری میں رکھیں گے۔  ان کا کہنا تھا کہ محکمہ انصاف نے وہ تمام ڈبے واپس کر دیے ہیں جن پر تحقیقات جاری تھیں۔ ٹرمپ پر الزام تھا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات کو اپنے فلوریڈا گالف کلب میں غیر قانونی طور پر محفوظ رکھا۔ اس معاملے پر...
    جامعہ محمدیہ کھرمنگ میں 10 بجے عوامی مشاورت ہو گی جس میں پورے یونین کونسل کھرمنگ اور کھرمنگ بھر کے عمائدین اور علماء کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور شاہراہ کارگل پہ دھرنا دینے کے حوالے سے حتمی اقدامات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کھرمنگ کے معروف عالم دین علی عباس رضوی کی جبری گمشدگی کیخلاف لائحہ عمل کیلئے آج اہم مشاورت ہو گی اور شاہراہ کارگل پر دھرنا دینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق میر واعظ غندوس کھرمنگ آغا علی عباس رضوی کی رہائی کے وعدے کے باوجود عدم رہائی پہ ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد رضوی ہاوس غندوس میں منعقد ہوا، جس میں غندوس کے بزرگان اور جوانان نے بھرپور شرکت...
    خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی اختراع کے 17ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ابوظہبی کے ایمریٹس پیلس ہوٹل میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ایرتھ زید فلانتھروپیز کے زیر اہتمام اس ایوارڈ میں 28 ممالک کے 187 امیدواروں نے شرکت کی، جو اس کی عالمی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، کھجور اور زرعی اختراع کے ضمن میں بااثر سائنسدانوں کے زمرے میں ایوارڈ پاکستان سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر غلام سرورمرخند اور مصر کے ڈاکٹر شریف فتحی علی کو دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائنسدان کو طب کے شعبے میں عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا شیخ نہیان مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے...
    جنیوا(اوصاف نیوز)جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پاکستانی اور بھارتی مندوبین میں الفاظ کی گولہ باری ہوئی۔ پاکستانی مندوب نے بھارت کو کھری کھری سنا دیں۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اٹھاون ویں اجلاس کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے پر پاکستانی مندوب دانیال حسنین نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارت کو جب بھی سچائی کا آئینہ دکھایا جاتا ہے تو اسے اس کا سامنا کرنے کی جرات نہیں ہوتی۔ پاکستانی مندوب دانیال حسنین نے کہاکہ سچائی یہ ہے کہ جموں وکشمیر نہ کبھی بھارت کا نام نہاد ‘اٹوٹ انگ’ تھا اور نہ کبھی ہوگا۔ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں...
    برطانیہ کے شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ @RoyalFamily پر جاری کردہ ایک پیغام کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ نے دارجیلنگ ایکسپریس میں کھجوریں پیک کرنے کے عمل میں حصہ لیا۔ رمضان کے مقدس مہینے میں روایتی طور پر روزہ افطار کرنے کے لیے سب سے پہلے کھجور کھائی جاتی ہے اور اسی روایت کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ چارلس اور ملکہ کیملا نے مقامی اسپتالوں کے لیے کھجوریں پیک کرنے میں مدد فراہم کی تاکہ روزہ دار افطار کے وقت ان کھجوروں سے روزہ افطار کر سکیں۔ دارجیلنگ ایکسپریس ایک معروف ریستوران ہے جہاں برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ نے رمضان المبارک کے موقع پر مسلم برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار...
    دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی انفرادی امداد ہے۔ عزیزی گروپ کے بانی اور چیئرمین مرویس عزیزی نے یہ عطیہ اپنی بیٹی فرشتہ عزیزی کی یاد میں کیا ہے جو کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں، یہ فنڈز دبئی میں ایک غیر منافع بخش اسپتال کی تعمیر کے لیے استعمال ہوں گے جو کینسر کے مریضوں کو مفت اور سستی طبی سہولیات فراہم کرے گا۔اس اسپتال...
    500 نیوکلیئر بموں کی طاقت رکھنے والا خلائی پتھر زمین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ناسا کا کہنا ہے کہ خطرہ زمین کی طرف آ رہا ہے جس کی رفتار 61 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد ہے، اور یہ 500 جوہری بموں کے برابر طاقت رکھتا ہے۔ رواں برس 2025 کو ابھی صرف 2 ماہ گزرے ہیں اور زمین کی تباہی کے بارے میں کئی سالوں سے مختلف پیشگوئیاں جا ری ہیں۔ کئی بار تو قیامت کے دن کا بھی بتا دیا گیا تھا لیکن ہماری زمین ہمیشہ محفوظ رہی۔ تاہم اس بار یہ دعویٰ ناسا کے سائنسدانوں نے خود کیا ہے، جس سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سائنسدانوں نے سنسنی خیز اطلاع دی...
    حریت ترجمان نے مزید کہا کہ ہندوتوا کے زیر اثر بی جے پی اور سنگھ پریوار مقبوضہ علاقے میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا کو متاثر کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتا اورنہ ہی انہیں محکوم رکھ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ایک سیاسی تنازعہ ہے جسے فوجی طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھمکیوں، خوف و دہشت، مظالم اور کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2025ء) کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں پسٹل سے کھیلتے نوعمر لڑکے سے گولی چلنے سے 10سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی، 10سالہ بچے کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا‘ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 75 رب لوہکے میں دو کم سن دوست کاشف اور اسد حویلی میں پسٹل سے کھیل رہے تھے کہ کاشف سے اچانک گولی چل گئی جو سامنے بیٹھے 10سالہ اسد کے جسم میں پیوست ہو گئی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچے تو اسد خون میں لت پت پڑا تھا، جسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ...
    سکھر: امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر حفیظ شیخ سالانہ اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
    سکھر: جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام مولانا محمد صالح انڈھڑ کی قیادت میں ریلی نکالی جاری ہے
    سکھر(نمائندہ جسارت )سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر سندھ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنپ، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگرکررہے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے جماعت اسلامی کی دیرینہرکن ،ناظمہ ضلع سکھر مروی احمد اور سابقہ ناظمہ ضلع سکھر عفیرہ احمد کی والدہ زاہدہ التفات کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی زندگی اقامت دین کی جدو جہد میں گزری ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی بشری کوتاہیوں و لغزشوں سے درگزر کرتے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
    ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
    جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ دھرم شالا لاڑکانہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ہندو نوجوان سنجے کمار کے قتل پر ان کے بیٹے آریان کمار، سالے ساحل سمیت دیگر ورثاء کیساتھ افسوس اور دکھ کا اظہار کرہے ہیں
    مقبوضہ کشمیر کی اسلامی شناخت کو مٹانے کی خطرناک کوشش کے تحت بھارتی حکومت اسرائیلی طرز پر اسلامی تاریخ، ثقافت اور اخلاقیات سے متعلق کتابوں کو ضبط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال مسلسل سنگین ہے کیونکہ بھارت مسلم اکثریتی علاقے پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اسرائیلی طرز پر جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ کر مقبوضہ علاقے کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ حال ہی میں بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی درجنوں دکانوں پر چھاپے مار کر جماعت اسلامی کے بانی مولانا ابوالاعلی مودودی...
    سکھر(نمائندہ جسارت) جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر کی جانب سے استقبال رمضان المبارک مہم جاری ہے۔منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ضلع سکھر حافظ حبیب اللہ پھوڑ کے مطابق مہم یکم مارچ 30 شعبان تک جاری رہے گی۔اس سلسلے میں رمضان المبارک کی اہمیت فضیلت کے بارے میں پروگرامات منعقد کیے جارہے ہیں۔سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کاسالانہمرکزی اجتماع کارکنان کا انعقادسکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر مقام کی جانب سے نئے سیشن کے آغاز پر سالانہ مرکزی اجتماعِ کارکنان کا انعقاد کیا گیا، اجتماع سے ناظمِ جمعیت سکھر مقام عبدالغفور چنا ، سابق ناظم اعلیٰ زبیر حفیظ شیخ ،ڈاکٹر عبدالعزیز میمن،حافظ عبید میمن نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کی...
    وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
    اسلام آباد : کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ...
    اختتامی کلمات میں خالد رحمٰن نے کہا کہ اگرچہ 1945ء کے بعد سے عالمی نظام میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں، لیکن بنیادی حکمرانی کا طریقہ کار جو قومی مفادات پر مرکوز ہے، زیادہ تبدیل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طریقہ کار طویل مدتی استحکام کیلئے پائیدار ماڈل فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس تناظر میں پاکستان اور روس کی ارتقائی مشغولیت کے طریقے اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حکمرانی کے ایک متبادل طریقہ کار کی ضرورت ہے، جو انسان پر مرکوز ترقی، منصفانہ عالمی پالیسیوں اور ایسے جامع کثیر الجہتی اصولوں کو ترجیح دے، جو ابھرتی ہوئی طاقتوں اور مختلف علاقائی مفادات کو جگہ دے سکے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی نظام میں رونماء ہوتی تبدیلیوں کے...
    جماعت اسلامی سکھر کے تحت پولیس گردی کے خلاف احتجاج کیاجارہا ہے
    پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے پاکستان کے چاند روور کے لیے نام تجویز کرکے تاریخ کا حصہ بنیں۔ چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ خط پر خط آرہے ہیں، منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، مریم نواز
    پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے پر ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔پاکستان خلائی تحقیق میں اہم سنگ میل عبور کرنے جارہا ہے. ملک کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور مشن کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا اعلان کر دیا. عوام کو ملک کے پہلے چاند مشن کا نام تجویز کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے فاتح کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں چین کے خلائی مشن ’چینگ ای 6‘ کے ساتھ پاکستان کا سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے...
    اسلام آباد: پاکستان کا پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ کیا جائے گا اور اس کے لیے سپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن) نے ملک بھر میں ایک خصوصی مقابلے کا آغاز کر دیا ہے جس میں عوام کو چاند روور کے لیے نام تجویز کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  سپارکو کے ترجمان نے  کہا کہ پاکستان کے چاند روور کے لیے بہترین نام تجویز کرنے والے کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا، اس مقابلے کا مقصد عوام کو خلائی تحقیق اور پروگراموں میں شراکت داری کی ترغیب دینا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ “چاند روور کا نام تجویز کرکے آپ نہ صرف ایک اہم تاریخی لمحے کا حصہ...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزارت اسلامی امور کے تحت اس سال 1446 ہجری کے مقدس ماہ رمضان کے دوران مملکت کے سفارت خانوں میں اپنے مذہبی اتاشیوں کے ذریعے خادم حرمین شریفین تحائف پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 700 ٹن کھجوریں تقسیم کی جائیں گی۔ یہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 200 ٹن زیادہ کھجوریں ہیں۔(جاری ہے) عرب ٹی وی کے مطابق اس موقع پر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن...
    مختلف شہروں میں ہم نے سولر لائٹس لگائیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پرچپ نہیں بیٹھے گی،وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں سندھ حکومت کے ترجمان اورمیئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے،وزیر اعظم سے گزارش ہے اپنا نظام درست کریں، سندھ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، عوام پوچھتی ہے ،سندھ کا موٹر وے سندھ حکومت کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے،،دعا ہے چاچا بھتیجی کی...
    سکھر(آئی این پی) ایس ایس پی نے شکارپور کے علاقے چک کی طرف سے سکھر کے الف کچے کا دورہ کیا دورے کے دوران یس ایس پی سکھر کو شہید جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ایس ایس پی سکھر نے کچے میں مزید پولیس پکٹس قائم کرنے کی ہدایت کی۔
    یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکا کی حمایت کے ساتھ ایران کے خلاف اپنا مشن مکمل کرے گا،گزشتہ 16 ماہ میں اسرائیل نے ایران کے نیٹ ورک پر زبردست ضرب لگائی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ “امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مضبوط قیادت میں ایران  کو تباہ کرنے کے مشن کو مکمل کریں گے۔” نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ایران کے خطرے کا سامنا کرنے میں اسرائیل اور امریکا کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔” امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے ہر حال میں روکے گا، ایران...
    سندھ حکومت کے ترجمان ارسلان شیخ نے وفاقی حکومت پر الزام لگادیا۔ایک بیان میں ارسلان شیخ نے وفاق پر سکھر شہر میں بجلی کے 90 لاکھ بوگس یونٹ چارج کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر کو 80 لاکھ 90 ہزار بوگس یونٹس چارج کیے جا رہے ہیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔سندھ حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پر چپ نہیں بیٹھے گی۔اُن کا کہنا تھا کہ تھر کا دورہ کریں تو اندازہ ہوگا کہ پیپلز پارٹی سستی بجلی بنا رہی ہے۔ وفاق کو سپورٹ کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ خاموش رہیں، مشترکہ مفادات کونسل...
    سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال مزید 5 لاکھ سولر سسٹم غریبوں میں تقسیم کریں گے ۔ مراد علی شاہ نے سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال 2 لاکھ سولرسسٹم دینے کا فیصلہ کیا تھا جو بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے جائیں گے جن میں سے 50 ہزار سولر سسٹم آچکے ہیں اور باقی جلد آنے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مزید 5 لاکھ سولر سسٹم اسی سال غریبوں کو دیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 15 ہزارٹن کچرااکٹھا کررہے ہیں جس سے 50 میگا واٹ بجلی بنانے کا...
    لاہور (نیوز رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زراعت کو ماڈرن اور جدید بنانے کے انقلابی پروگرام کے تحت کسانوں کو تمام زرعی سہولیات ایک چھت تلے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ چولستان میں ’’گرین پاکستان پروگرام‘‘ منصوبہ کا آغازکر دیا گیا ہے۔ کنڈائی اور شاپو کے علاقوں میں منصوبوں کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرین مال اینڈ سروس کمپنی، سمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں شرکت کی۔ نیشنل فوڈ سکیورٹی و تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک بھی شریک...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) عوام الناس کو قومی شناخت اور رجسٹریشن کی خدمات ان کی دہلیز پر شب و روز فراہمی کیلئے کوشاں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا ایک اور انقلابی اقدام، بڑھتی ہوئی آبادی اور شہریوں کی رجسٹریشن ضروریات کے پیش نظر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین نادرا کی زیرنگرانی ڈائریکٹر جنرل نادرا لاہور ریجن کا ’نہ قطار، نہ انتظار“ویژن کے تحت لاہورشہر سمیت نادرا لاہور ریجن بھر کے 9اضلاع کے مزید27نادرا مراکز کو ہفتہ کے روز بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نادرا لاہور ریجن کے 9 اضلاع لاہور،شیخوپورہ،ننکانہ، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، نارووال، قصور، اوکاڑہ، کے 27 نادرا مراکز 15فروری سے عوام الناس کی سہولت...
    واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جو آزاد وطن ’خالصتان‘ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ “Anti-Modi Rally Outside the White House Organized by World Sikh Parliament” ???? Washington, D.C. | Feb 13, 2025, & Bhai Himmat Singh led a protest against PM Modi’s alleged role in human rights violations against Sikhs, including targeted killings. #AntiModiRally #JusticeForSikhs pic.twitter.com/YNthB3sJiX —...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر مشتعل افراد نے لاش رکھ کر احتجاج کیا، جس میں مظاہرین کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پر قتل کا الزام عائد کیا۔نجی چینل کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف اسمبلی کے باہر خاتون کی لاش رکھ کر احتجاج کے دوران مظاہرین نے خاتون خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 7 فروری کو قبضہ مافیا کے لیے گھر خالی کراتے وقت اے اے سی نے مبینہ طور پربیوہ خاتون پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس کے بعد کئی دن تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد آج صبح خاتون اسپتال میں انتقال کر گئی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹاؤن کے ایڈیشنل اسسٹنٹ...
    سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے ذمے داران حیا مہم کے حوالے سے کالج اساتذہ کو کتابوں کا تحفہ پیش کررہے ہیں
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر سکھر میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    سکھر(نمائندہ جسارت) جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن و الحدیث نیو گوٹھ سکھر کے زیر اہتمام 29ویں سالانہ عظیم الشان تکمیل فرقان حمید وصحیح بخاری شریف و دستار فضلیت و تقسیم اسناد و انعامات تقریب ہری مسجد نیوگوٹھ سکھر میں زیر صدارت حضرت مولانا محمد حنیف بندھانی زیر سرپرستی حضرت مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجوی و زیر نگرانی حضرت مولانا محمد شریف سیف الرحمن کے منعقد ہوئی تقریب میں نامور علماکرام و عالم دین حضرت مولانا مفتی حامد حسن،قاری حضرت عبدالقدوس گجر، محمد عطاالرحمن صدیقی،قاری عبدالقدس خان ،سائین حضرت مولانا عبدالقادر ہالیجوی، حضرت مولانامفتی عبدالباری ،حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،حضرت مولانا قاری جمیل بندھانی،حضرت حافظ عبدالحمید مہر ،حافظ قاری لیاقت علی مغل، حضرت محمدسلیم حنیفی،مفتی قمر الدین ملانو ،مولانا محمد رفیق بندھانی...
    دو ججز کا بائیکاٹ، کاروائی جاری رکھنے بارے ووٹنگ،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججوں کے تقرر پر غور کیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اس اعتراض پر ووٹنگ ہوئی اور اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ...
    26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا، اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا ہے۔ پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے، اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔ اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ 10 فروری 2025 کو  لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ پولیس نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے...
    سکھر: ایس ایس پی سکھر اظہر خان کا رات گئے کچے میں تعینات پولیس چوکیوں کا دورہ، جوانوں سے ملاقا ت کی
    سکھر : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ و دیگر رہنما مدرسۃ نور الہدیٰ عربیہ اسلامیہ باگڑجی کی تقریب تکمیل حفظ قرآن میں خطاب کر رہے ہیں
    سکھر : بھریالو کے نواحی علاقے کے مکین سکھر پریس کلب کے باہر لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں
    اسلام آباد:وفاقی حکومت کا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ  شمالی وزیرستان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا تے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک محمد ابراہیم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ قائم مقام صدر نے فتنہ الخوارج کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک اور اجلاس پیر کے...
    محراب پور(جسارت نیوز)جماعت اسلامی اور پاکستان فلاح پارٹی کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر ریلیاں،نوشہرو فیروز میں جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حزب اللہ جکھرو، نوشہروفیروز کے ضلعی امیر ایڈووکیٹ نعیم احمد کمبوہ اورمحراب پور میں پاکستان فلاح پارٹی کے محمد ارشد قادری کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے کشمیر پاکستان میں زراعت اور معیشت کیلئے اہمیت رکھتا ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا توسندھ سرسبز اور آباد ہوگا۔ پارٹی قائدین نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی مظالم پر نوٹس لیکر کشمیریوں کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔
    میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میرپورماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ،کچے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے ،آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ، انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گذشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں کے...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز یوم کشمیر پرمنعقدہ تقریب کے دوران علامتی یادگار شہدا پر پھول رکھنے کے بعد دعا کررہی ہیں
    لاہور(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہنگامی بنیادوں پر دہری شہریت رکھنے والے ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تمام ڈائریکٹر جنرلز، چیف کمشنرز، اور ایف بی آر کے ممبروں کو خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق، ایف بی آر نے گریڈ 19 سے اوپر کے تمام افسران کا ڈیٹا مانگا ہے، جس میں ان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کے دہری شہریت کا بھی ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ اور کلیکٹوریٹ سربراہان کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دہری شہریت کے حامل افسران اور ان کے اہل خانہ کا مکمل بائیو ڈیٹا فوری طور پر بورڈ کو ارسال کریں۔ یہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے عزم و استقلال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشتگردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری ایوان...
    اسلام آباد: یوم کشمیر کی چھٹی کے موقع پر پاسپورٹ دفاتر شہریوں کی خدمات  کے لیے کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے شہریوں کو24 گھنٹے پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت شہری کل عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں پاسپورٹ دفاتر کی خدمات دستیاب ہوں گی، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی شہری پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے پیش...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    لاہور میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا۔ پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاؤنی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی رہی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملازمہ کو بچے کے چہرے پر کپڑا رکھ کر سانس بند کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ بچے کے والد مطلوب ظفر کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق  بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکھی گئی 30 سالہ ملازمہ صائمہ 3 ماہ کے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی رہی۔بچے کے رونے پر اسے تھپڑ مارے۔  بچے کی طبیعت خراب ہونے پر...
    شہدادپور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دکاندار منشیات کے ڈیلر کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
    شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مزید 2 افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ سکھن کے علاقے بھینس کالونی لیبر اسکوائر 500 کوارٹر گلی نمبر 5 میں فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ سکھن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 25 سالہ امجد اور 38 سالہ حفیظ کے نام سے کی گئی۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے اور علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو تلاش کر کے ان کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکوؤں کی...
    محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے سخت قوانین نافذ کر دیئے ہیں۔ جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت...
    سکھر(نمائندہ جسارت)جمعیت علمااسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام پنو عاقل جامعہ معارف القرآن و الحدیث چھائونی روڈ میںدستار فضلیت و تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تعلیمی کانفرنس میں جمعیت علما اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین مولانا عبدالغفور حیدری،علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی،حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ ، حضرت مفتی سعود افضل ہالیجوی،مولانا عبد الجبار حیدری،حافظ عبدالحمید مہر، ،مولانا صبغت اللہ جوگی،حاجی امداداللہ پھلپھوٹو،مولانا سائیں عبیداللہ ہالیجوی،سائیں غلام اللہ ہالیجوی،حافظ سراج احمد چنہ،قاری جمیل احمد بندھانی سمیت دیگر علماکرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، تعلیمی کانفرنس سے خطابات کے دوران جے یو آئی کے رہنماؤں نے کہا کہ مدرسوں کے خلاف کسی طرح کی بھی کارروائی سے ملک میں منفی اثر پڑے گاکیونکہ پہلے...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں، جس کے تحت گھروں میں شیر، ٹائیگر، پوما، چیتا اور جیگوار رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے اس حوالے سے ترمیم شدہ وائلڈ لائف قوانین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔  محکمہ وائلڈ لائف کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، جنگلی حیات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی، وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک لاکھ سے پچاس لاکھ روپے تک جرمانہ اور 5 سے 7 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ چین کا WTO میں امریکا کی شکایت درج کرانے کا اعلان ...
    نیو یارک: سکھ فارجسٹس نے بھارت سے علیحدگی کے مطالبے کو مزید تقویت دیتے ہوئے 23 مارچ 2025 سے امریکا میں ایک ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارتی حکومت خالصتان تحریک کے رہنماؤں کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مودی حکومت کا مقصد امریکا اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کو ہلاک کرنا ہے۔ پنوں نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ انہیں بھی امریکی سرزمین پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکا کی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھارتی حکام سے فوری طور پر رابطہ کریں اور ان کی جان کی حفاظت...
    لاس اینجلس میں جنگلات میں لگنے والی آگ پر 3 ہفتوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد امریکی حکام نے کہا ہے کہ بالآخر اس پر 100 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔ اس آگ کی وجہ سے 30 افراد ہلاک اور ہزاروں افراد کے بے گھر ہوئے ہیں۔ ریاستی فائر فائٹنگ ایجنسی کال فائر نے اعلان کیا کہ آگ کے دونوں مقامات پر قابو پالیا گیا ہے اور اب حالات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں۔ شہریوں کو بے دخل ہونے کے احکامات واپس لے لیے گئے ہیں کیونکہ آگ کے سنگین خطرات اب نہیں رہے۔ لاس اینجلس میں7 جنوری کو یہ آگ پیلیسیڈز اور ایٹون کے علاقوں میں لگی تھی...
    اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اب بھی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت دونوں کی جانب سے پہلے ہی اپنی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جا چکی ہیں، تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تاحال ان کمیٹیوں کو باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ واضح رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں، تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے...
    وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر دوست محمد، صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیپرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سینیٹردوست محمد، صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
    سٹی42: شہر کے پوش علاقے، خاص طور پر اچھرہ روڈ سے منسلک شاہ جمال کالونی میں مویشیوں کی موجودگی شہریوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ رہائشی علاقوں میں گائے اور بھینسوں کو باندھ دیا گیا ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر گوبر، گندگی اور تعفن کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مویشیوں کی موجودگی سے نہ صرف صفائی کی صورتحال خراب ہو گئی ہے، بلکہ سیوریج سسٹم بھی اکثر چوک ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، صفائی نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا انتظامیہ کی جانب سے رہائشی...