2025-10-09@01:40:54 GMT
تلاش کی گنتی: 32206

«شہید حکیم محمد سعید»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 19 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران 11 جوان بھی وطن پر قربان ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ گروہ بھارت کی پراکسی کے طور پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیّب راحت سمیت 9 جوان جام شہادت نوش کر گئے۔شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق فرنٹ سے ٹیم کی قیادت کر رہے تھے. شہید ہونے والے دیگر 9 جوانوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 40 سال سے یہ کوشش ہو رہی ہے لیکن ان کو دھول چاٹنا پڑی،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت اجلاس میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔(جاری ہے) بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے یا ان کے استعفیٰ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات زیر بحث نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی عمل ہو رہا ہے ۔قبل ازیں کچھ پرائیویٹ میڈیا چینلز...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور : فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی مجھے ابھی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی۔اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وزارت اعلیٰ پارٹی اور بانی کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا، جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔ بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے علی امین گنڈاپور کو ہٹائےجانے کی تصدیق کر دیبانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی... خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کے حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، جب انہیں عہدہ چھوڑنے کا کہا جائے گا تو وہ اس ہدایت کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، اور ملاقات کے بعد پارٹی قیادت صورتحال سے متعلق وضاحت کرے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم سے بدھ آٹھ اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا کہ سال 2025ء کا نوبل انعام برائے کیمیا مشترکہ طور پر سوسومو کیتاگاوا، رچرڈ روبسن اور عمر مونّس یاغی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ تینوں کیمیائی ماہرین ان 'میٹل آرگینک فریم ورکس‘ کی تیاری پر طویل عرصے سے تحقیق کر رہے ہیں، جو 1989ء میں شروع ہوئی تھی۔ ان تینوں سائنسدانوں کو کیمسٹری کے رواں سال کے نوبل انعام کا مشترکہ طور پر حقدار ٹھہرائے جانے کا اعلان سٹاک ہوم میں رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کے سیکرٹری جنرل ہانس ایلےگرین نے کیا۔ یہ...
    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...
    ن ،ش، م کو تقسیم کرنے والے ناکام،ہمیشہ منہ کی کھائیں گے، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں دوڑ رہی ہوں گی۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا...
    یومِ یکجہتی و قربانی: 8 اکتوبر 2005 – ایک عظیم آزمائش اور عظیم اتحاد کی داستان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز تحریر: بشیراللہ خان انقلابی 8 اکتوبر 2005 کا دن آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا لمحہ فکریہ ہے، جس نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 8 بج کر 52 منٹ پر آنے والا زلزلہ انسانی تاریخ کے بدترین زلزلوں میں سے ایک تھا، جس نے پلک جھپکتے ہی ہزاروں قیمتی جانیں نگل لیں، بستیاں اجاڑ دیں، خواب مٹی میں ملا دیے، اور زمین کو اشکبار کر دیا۔اس سانحہ میں صرف اموات ہی نہیں ہوئیں، بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ملبوں کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اکتوبر 2025ء) روسی دارالحکومت میں منگل کے روز منعقدہ ساتویں ماسکو فارمیٹ اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل بگرام ایئر بیس کا کنٹرول حاصل کرنے کی کسی بھی طرح کی کوششوں کی مخالفت کی گئی ہے۔ اجلاس میں افغانستان، بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، پاکستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے خصوصی نمائندوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان کے وفد نے پہلی بار بطور رکن شرکت کی، جس کی قیادت وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کی۔ ماسکو فارمیٹ مشاورت برائے افغانستان کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کا نام لیے بغیر افغانستان یا اس کے پڑوسی ممالک میں کسی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چھوٹے شہروں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ  پنجاب بھر میں دسمبر تک 1500 گرین بسیں  دوڑ رہی ہوں گی۔ پاکپتن میں  الیکٹرک بسوں  کی فراہمی کے منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام میری توقعات سے کہیں بڑھ چکا ہے، اس کے تحت پورے صوبے میں صفائی، سیوریج، صاف پانی اور پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی منصوبے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن پہلے سے زیادہ صاف ستھرا اور سرسبز نظر آ رہا ہے اور اب پنجاب کے چھوٹے شہروں کو بھی بڑے شہروں کی طرح خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے۔ مریم...
    بیرسٹر گوہر — فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے سینیٹ ضمنی الیکشن میں خرم ذیشان سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات مل چکی ہیں۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے وہی امیدوار ہوگا جس کی منظوری بانی پی ٹی آئی نے دی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کوورنگ امیدوار بھی کاغذات جمع کرائیں گے۔ کوورنگ امیدواروں سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی ہدایات لینا باقی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تمام معاملات طے ہونے کے بعد امیدواروں کو سینیٹ ضمنی الیکشن کے لیے ٹکٹ دیں گے۔ پی ٹی آئی کے پی...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پانی میری مرضی اور ہم ریاست کو بجلی دے رہے ہیں جیسی باتیں صوبائیت کو ہوا دے رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مناسب فورم پر چاروں صوبوں کو بولنا چاہیے، بہت جلد بڑے بیٹھ جائیں گے، ایسا نہ ہو کہ پھر آنکھیں نہ ملا سکیں، ایمل ولی سے سیکیورٹی لے کر غلط کیا گیا، ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینا ان کی چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کیا آپ انتہا پسندوں کو دعوت دے رہے ہیں، دونوں صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سیکیورٹی...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
    سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے اعلان کیا ہے کہ سعودی سائنسدان عمر بن یونس یاغی، جاپانی محقق سوسومو کیٹاگاوا اور آسٹریلوی ماہر رچرڈ روبسن کو کیمسٹری کے نوبل انعام 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) کی ایجاد پر دیا گیا، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا کو ملا کر ایسی جال دار ساختیں بناتی ہیں جو پانی، گیسوں اور آلودگیوں کے ذخیرے اور صفائی میں انقلاب برپا کر چکی ہیں۔ عالمِ عرب اور خصوصا سعودی عرب کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ پروفیسر عمر یاغی کی تحقیق نے خشک علاقوں میں فضا سے پانی نکالنے، آلودہ پانی صاف کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے اور ہائیڈروجن ذخیرہ کرنے جیسے شعبوں میں...
    سال 2025 کا نوبل انعام برائے کیمسٹری جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے 3 سائنس دانوں کو ان کے ‘ میٹل آرگینک فریم ورکس‘  پر تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق انعام یافتگان میں پروفیسر سوسومو کیٹاگاوا  کیوٹو یونیورسٹی، جاپان پروفیسر رچرڈ رابسن  یونیورسٹی آف میلبورن، آسٹریلیا پروفیسر عمر ایم. یاغی  یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، امریکا شامل ہیں۔  کیمیائی ڈھانچوں میں انقلاب تینوں سائنس دانوں نے میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) پر بنیادی تحقیق کی، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا پر مشتمل ایسے مادے ہیں جو گیسوں، توانائی اور دواؤں کے محفوظ ذخیرہ و استعمال میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔یہ دریافت جدید ماحولیاتی ٹیکنالوجی، صاف توانائی، اور کیمیائی سینسرز کی تیاری میں اہم سنگِ میل...
    اسٹاک ہوم: سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کا نوبیل انعام برائے کیمیا جاپان کے سسومو کیٹاگاوا، آسٹریلیا کے رچرڈ روبسن، اور امریکہ کے عمر یاغی کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ انعام انہیں میٹل–آرگینک فریم ورکس کی ایجاد پر دیا گیا ہے، جو ایک ایسا نیا سائنسی کارنامہ ہے جس نے کیمیا کی دنیا میں انقلابی تبدیلی پیدا کی۔ ماہرین کے مطابق، ان سائنسدانوں نے ایسے مالیکیولر ڈھانچے تیار کیے ہیں جن کے اندر بڑے بڑے سوراخ یا خلا ہوتے ہیں، جن سے گیسیں اور دیگر کیمیائی مادے گزر سکتے ہیں۔ ان فریم ورکس کو صحرا کی ہوا سے پانی حاصل کرنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے، زہریلی گیسوں کو محفوظ رکھنے...
    کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف شجاعت کی نئی مثال اورکزئی آپریشن پر پاک فوج کے جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، قوم اپنے ہیروز کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 19 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے۔(جاری ہے) آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ امن و استحکام کے لیے...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے لیے وسیع الائنس کی ضرورت ہے، بانی پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کی سیاسی فکر کو دیکھ کر انہیں اپوزیشن لیڈر بنایا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ممبران اسمبلی کو رشوت دیکر اور ڈرا کر قانون سازی کی گئی، جو ترمیم کے خلاف ڈٹ گئے ان کے خلاف کیسز بنائے گئے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہم اس لیے آئے ہیں کہ عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کرسکیں، جو پی ٹی آئی کے خلاف کیسز ہو رہے ہیں کیا ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں ملکی سطح پر پروگرام...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے کسان کا بیڑا غرق کیا اور عوام کا بھی کر رہے ہیں، گزشتہ سال پنجاب حکومت کی زرعی پالیسی کے بعد زراعت مزید نیچے چلی گئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ کی لڑائی نہیں نورا کشتی ہے، عوام اب مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، اقتدار کے لیے آپ بہن بھائی بن جاتے ہیں، اب عوام سب جان چکے ہیں۔اِن کا کہنا تھا 40 سے 45 سال سے حکومت میں رہنے والوں نے بیج کی پالیسی نہیں بنائی، کسان رُل گیا، جاگیردار حکومتوں کا حصہ ہیں لیکن 97 فیصد چھوٹا کسان نظر انداز ہے۔حافظ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) سیشن کورٹ لاہور نے امیر بالاج قتل کیس میں ملزم خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔سیشن کورٹ کے جج سید نجف کاظمی نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہماری طرف سے مہیا کیا گیا ریکارڈ پولیس نہیں لے رہی اور اسے پولیس ریکارڈ کا حصہ نہیں بنا رہی۔انویسٹیگیشن آفیسر نے بتایا کہ جو بھی ریکارڈ دیا گیا ہے وہ ضمنی کا حصہ بنا دیا ہے، ملزم گوگی بٹ 4سے 5مرتبہ تفتیش میں شامل ہوئے ہیں سب ریکارڈ میں منسلک ہے۔(جاری ہے) وکیل نے کہا کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہے کیس کو ملتوی کیا جائے، ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز یعنی بدھ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، جس کے بعد سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 8400 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے ہو گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7202 روپے کے اضافے سے 3...
    پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے ملک میں بجلی سے چلنے والی 90 فیصد الیکٹرک بائیکس میں غیر معیاری اور متروک ٹیکنالوجی کی حامل بیٹریاں نصب ہونے کا انکشاف کر دیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے سبسڈی کا خطیر سرمایہ غیر محفوظ اور متروک ٹیکنالوجی پر خرچ نہ کیا جائے بصورت دیگر صارفین کا اعتماد کم ہونے سے ملک میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی عزم پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوحید خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں پر دی جانے والی سبسڈی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرقِ وسطیٰ میں امن کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک ’’حقیقی موقع‘‘ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے اور اب یہ عمل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مشرقِ وسطیٰ میں امن کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جو صرف غزہ تک محدود نہیں بلکہ پورے خطے میں مثبت تبدیلی لا...
    دو دہائیاں بیت گئیں، 8 اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ابھی ادھوری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) آزاد جموں و کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کو آج 20 برس مکمل ہوگئے، لیکن دو دہائیاں گزرنے کے باوجود تعمیرات کے معیار اور شہری منصوبہ بندی میں بہتری کا سفر ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں آج سے 20 برس قبل صبح 8 بج کر 52 منٹ پر زمین لرز اٹھی، 7.6 شدت کے زلزلے سے چند لمحوں میں بستیاں ملبے میں بدل گئیں اور 46 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔کے پی کے صوبے کا ایک خوبصورت شہر بالاکوٹ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا.   وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کیلئے کوششوں کی پزیرائی کی، کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاملہ فہمی کا مظاہرہ کیا جس کیلئے وہ لائق تحسین ہیں. شہباز شریف نے کہا کہ عوامی...
    دنیا کے ہر ملک میں بغیر ٹکٹ سفر ایک قابلِ سزا جرم ہے، مگر اس کے باوجود ایسے واقعات عام ہیں جو دلچسپ صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک خاتون مسافر اور ٹرین کے ٹکٹ چیکر  کے درمیان شدید تکرار دیکھی جا سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، مذکورہ خاتون ریاست بہار کی ایک سرکاری اسکول میں اُستاد ہیں جو ٹرین کی اے سی کوچ میں بغیر ٹکٹ سفر کر رہی تھیں۔جب TTE نے ان سے ٹکٹ دکھانے کو کہا تو انہوں نے الزام لگایا کہ ’آپ مجھے پریشان کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔ ویڈیو میں TTE کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ’اگر ٹکٹ ہے تو دکھائیے نا،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
    متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی نڈر ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیلی محاصرے کے باوجود غزہ کے قریب پہنچنے والی چند امدادی کشتیوں میں شامل ہو کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق ڈاکٹر ظہیرہ نے بتایا کہ اسرائیلی بحریہ کی سخت نگرانی کے باوجود ان کی کشتی بحفاظت غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ مشن صرف امداد نہیں بلکہ انسانیت کا فریضہ ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 سے زائد امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو اسرائیلی فورسز نے گزشتہ دنوں گھیر لیا تھا، تاہم چند جہاز اسرائیلی گرفت سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت اقدامات نے بھارت طلبہ کے تعلیمی پروگراموں کو شدید متاچر کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کئی دہائیوں سے امریکی یونیورسٹیاں بھارتی طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کا سب سے بڑا مرکز سمجھی جاتی تھیں، لیکن اب صورتحال ڈرامائی طور پر بدل گئی ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں 71 ہزار بھارتی طلبہ امریکا پہنچے تھے، جبکہ اگست 2025 میں یہ تعداد گھٹ کر صرف 41 ہزار رہ گئی ، یعنی 44 فیصد کی نمایاں کمی۔ یہ تبدیلی نہ صرف بھارت کے لیے تشویش کا باعث ہے بلکہ خود امریکی تعلیمی ادارے بھی مالی نقصان سے دوچار ہیں۔ گزشتہ برس بھارتی طلبہ نے امریکی یونیورسٹیوں کو...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین  نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم آئین پر انحصار کرتےہیں، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت  جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے، سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ چھبیسیویں ترمیم رات کے وقت پارلیمنٹ میں لائی گئی۔ جسٹس امین...
    آج صبح امریکی صدر کے سینئر مشیران "جیرڈ کشنر" اور "اسٹیو ویٹکاف" شرم الشیخ پہنچے، جہاں غزہ میں مستقل جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے كیلئے "ڈونلڈ ٹرامپ" کے پیش کردہ منصوبے پر اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت ثالثین کی مدد سے مصر کے شرم الشیخ میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ ان مذاکرات میں وال اسٹریٹ جرنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مطالبہ کیا کہ شہید یحییٰ السنوار اور ان کے بھائی شہید محمد السنوار کی لاشیں ہمارے حوالے کی جائیں۔ واضح رہے کہ یحییٰ السنوار نے غزہ کی پٹی میں حماس کی قیادت سنبھالنے کے بعد شہادت پائی تھی۔ مذکورہ اخبار نے بتایا...
    چھبیسویں آئینی ترمیم کیس: آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا، جسٹس امین الدین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم آئین پر انحصار کرتےہیں، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے، سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت 4 رکنی بینچ نے کیس کی  سماعت کی۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ آج ہی الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ کر دے گا، کل سے حلقہ بندی شروع کرا دیں گے۔ کل حکومتی وزیر نے بیان دیا الیکشن کمیشن فیصلہ کرے ہم الیکشن کرا دیں گے، خود تاخیر کر کے کہہ رہے ہیں الیکشن کمیشن تاخیر کر رہا ہے۔سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوا، یہ صرف الیکشن کمیشن نہیں بلکہ مختلف حکومتوں کے لیے باعث شرمندگی ہے، جتنی حکومتیں آئیں ان کی...
    ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا کیا گیا ہے کہ وہ مکمل سیریز میں ہی دستیاب نہ ہوسکیں۔ کمنز کمر کی انجری کے باعث میدان سے دور ہیں اور ان کے تازہ ترین اسکین سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ رپورٹس کے مطابق اسکین میں کچھ بہتری ضرور نظر آئی ہے لیکن کمنز ابھی تک بولنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ Not the news Aussie fans wanted to hear... DETAILS ???? https://t.co/PFMnhgOZ2Q pic.twitter.com/ESARipOAmM — Fox Cricket (@FoxCricket) October...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-18 ہری پور میں ضمنی انتخاب کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ نشست عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 11 نومبر 2025 کو ہوگی، جب کہ انتخابی عمل کے مختلف مراحل کے لیے تاریخیں بھی مقرر کر دی گئی ہیں۔ انتخابی شیڈول کی تفصیلات پبلک نوٹس کا اجرا 10 اکتوبر 2025 کو ہوگا۔ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 اکتوبر ہے جبکہ نامزد امیدواروں کی فہرست 14 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 اکتوبر کو ہوگی اور اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے۔ اپیلوں پر فیصلے 25...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی توانائی نظام تیزی سے فاسل ایندھن سے دور اور ماحول دوست ذرائع کی طرف بڑھتا جا  رہا ہے۔توانائی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2030 تک دنیا بھر میں قابلِ تجدید توانائی کی پیداوار کی صلاحیت دگنی ہونے جا رہی ہے اور اس میں سب سے بڑا حصہ یعنی تقریباً 80 فیصد صرف شمسی توانائی کا ہوگا۔انرجی تھنک ٹینک Ember نے اپنی رپورٹ گلوبل الیکٹرسٹی ریویو مڈ ایئر انسائٹ 2025 جاری کی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار قابلِ تجدید توانائی نے کوئلے سے آگے نکل کر عالمی سطح پر برتری حاصل کر لی ہے۔رپورٹ...
     راولپنڈی میں ڈینگی وائرس کا حملہ موسمی تبدیلیوں کے باوجود مسلسل جاری ہے، جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔ اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1,361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔ اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس...
    بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا پر مداحوں نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سوشل میڈیا پوسٹس نقل کرنے کا الزام عائد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب اس معاملے پر 31 سالہ اروشی روٹیلا کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر صارفین نے نوٹس کیا تھا کہ اروشی روٹیلا نے پریانکا چوپڑا کی طرح ہی پوسٹس انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے بعد اداکارہ کے حوالے سے یہ بات زور پکڑنے لگی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کاپی کر رہی ہیں۔ بعدازاں جب بھارتی صحافی نے اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ کیا وہ سوشل میڈیا پر پریانکا چوپڑا کی نقل کر رہی ہیں تو اداکارہ نے اس سوال پر اپنا ردعمل دیا۔ اروشی روٹیلا...
    بھارتی کرکٹر پرتھوی شا ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے کے بعد ہوش کھو بیٹھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرتھوی شا اپنی سابق ٹیم ممبئی کے ساتھیوں سے الجھ پڑے۔ 181 رنز بنانے کے بعد مشیر خان کی گیند پر پرتھوی آؤٹ ہوگئے جس پر بولر نے انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا۔ پرتھوی شا نے بولر کے اس انداز کا بہت برا منایا اور غصے میں آ کر بیٹ سے انہیں مارنے کی کوشش کی۔ امپائرز نے فوری مداخلت کرتے ہوئے پرتھوی شا کو پیچھے ہٹا دیا۔ ????What’s going to happen with Prithvi Shaw? DRAMA ON THE FIELD ???? After smashing a century vs his former team, Prithvi Shaw lost it —...
    کیریبین کے دلکش جزیرے کیوراساؤ کے نیلگوں اور شفاف پانیوں میں دوستوں کے ایک گروپ نے ایک یادگار اور منفرد تجربہ حاصل کیا، جب انہوں نے زیرِ آب اسکوٹر پر سوار ہو کر سمندر کی تہہ کا سفر کیا۔ یہ جدید ’انڈر واٹر اسکوٹر‘ ببل ہیلمٹ کے ساتھ اس طرح تیار کی گئی ہے کہ سوار آسانی سے سانس لے سکتے ہیں اور قریباً 10 سے 15 فٹ گہرائی تک سمندر کی دنیا کا قریب سے نظارہ کر سکتے ہیں۔ کسی خاص تربیت کی ضرورت نہ ہونے کے باعث، یہ سرگرمی سیاحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ مزید پڑھیں: سمندر سے 3 صدی پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت، خوبصورت تاریخ تازہ ہوگئی زیرِ آب سفر کے دوران دوستوں...
    جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں صدر ڈینئل نوبوآ (Noboa) پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔ صدر نوبوآ کی گاڑی کو 5 سو سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراو کیا اور ایک سینئر وزیر کے مطابق گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم وہ محفوظ رہے۔ وزیر کے مطابق صدر کی گاڑی پر گولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔ صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ صدارتی حکمنامے کے تحت پندرہ ستمبر سے ایکواڈو میں ڈیزل پر سبسڈی ختم کیے جانے کے بعد سے صدر نوبوآ کیخلاف...
     علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 2200 سے زائد ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب  کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا  ہے،فلڈ سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئیں،اب تک ٹیموں نے 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی،سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش پی...
    میزبان و ماڈل سونیا سندس نے کہا ہے کہ میڈیا میں خواتین کی طلاق کو تماشہ بنا دیا جاتا ہے، لوگ اسے اچھی نظروں سے نہیں دیکھتے۔ سونیا سندس نے حال ہی میں ’احمد علی بٹ‘ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی، جب وہ زیادہ سمجھ بوجھ نہیں رکھتی تھیں، شادی کے بعد وہ ایک جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہیں، جب کہ ان کے اپنے گھر میں اتنے لوگ نہیں تھے۔ سونیا سندس نے اپنی طلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سے وابستہ خواتین اگر طلاق یا علیحدگی سے گزریں تو لوگوں کا...
    جامعہ اشرفیہ لاہور کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ برصغیر پاک وہند جیسے دینی مدارس اور طلباء پوری دنیا میں کہیں نہیں دیکھے، ان مدارس میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء اور اساتذہ کرام علم دین سیکھنے، سکھانے اور اس کی اشاعت میں اپنی زندگیاں خرچ کر دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے لاہور میں جامعہ اشرفیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم کی عیادت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام زندگی اسلام کی اشاعت اور دین کی خدمت میں گزری ان کی دینی و ملی خدمات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں۔ انہوں نے مولانا حافظ فضل الرحیم کی جلد مکمل صحتیابی کیلئے...
    پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابق کپتان نے بھارتی میڈیا کو ہم نام جاسوس پکڑے جانے پر ، جاسوس کے بجائے ان کی تصویر استعمال کرنے پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر آپ اتنے ہی ڈیڑھ ہوشیار ہیں تو پہلے خبر کی تصدیق کرلیا کریں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے سابق کھلاڑی نے صارفین سے بھی درخواست کی کوئی بھی تبصرہ کرنے سے قبل تصدیق کرلیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو مشورہ دوں گا کہ سوشل میڈیا پر ہر وسیم اکرم میں...
    پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے ہیروز کے طویل عرصے تک کام کرنے اور ہیروئنز کے کم عرصے میں پس پردہ جانے کی وجوہات پر کھل کر بات کی ہے، انہوں نے بتایا کہ ہیروز کے مقابلے میں ہیروئنز کا کیریئر مختصر کیوں ہوتا ہے۔ فیصل قریشی کا حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرد اداکار زندگی بھر اداکاری کو اپنا پیشہ بنائے رکھتے ہیں، جبکہ خواتین اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی بنا پر کام میں وقفہ لیتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا اداکار نے سویرہ ندیم اور جویریہ سعود کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خواتین...
    آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی رات ضلع اورکزئی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے 19 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوگئے۔ تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف (عمر 39 سال، ضلع راولپنڈی) اور ان کے سیکنڈ اِن کمانڈ میجر طیّب راحت (عمر 33 سال، ضلع راولپنڈی) نے جامِ شہادت نوش کیا۔ دونوں افسران بہادری سے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت کے...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے خان صاحب کا دور اقتدار شروع ہوا، الزام تراشی اور انتشاری کا معمول بن گیا ہے۔ اداکارہ و میزبان نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرکے ملکی حالات، سیاست سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن سے عمران خان صاحب اقتدار میں آئے ہیں، اس دن سے اب تک ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا جب...
    پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کپتان اور کوچ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کمبی نیشن کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے خواہش مند ہیں۔ اس حوالے سے ٹیم منیجمنٹ کے تھنک ٹینک کی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ جلد بیٹھک متوقع ہے اور ممکن ہے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران وائٹ بال ٹیم کا کیمپ شروع کیا جائے گا جس کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام جلد سامنے آجائیے گے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 19بھارتی سپانسرڈخوارج جہنم واصل ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت سمیت 11جوان وطن پر قربان ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 19بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت شہید ہو گئے، خوارجیوں سے مقابلے کے دوران 9جوان بھی وطن پر قربان ہوئے،نائب صوبیدار اعظم گل، نائیک عادل حسین، گل امیر شہدا میں شامل ہیں۔ مالی سال 2022-26 پاکستان کی تاریخ کے بدترین معاشی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر ونسٹن،سیلم میں منعقد ہونے والے “کیرولائنا کلاسک فیئر” میں ایک چھوٹی مگر غیر معمولی گلہری نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔ٹوئگی نامی اس گلہری نے پانی پر اسکیئنگ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا اور یہ منظر حاضرین کے لیے کسی جادوئی لمحے سے کم نہ تھا۔یہ دلچسپ فیئر 3 روز تک جاری رہا اور اس دوران ٹوئگی نے کئی مرتبہ پانی پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ہر پرفارمنس پر حاضرین نے بھرپور داد دی اور بچوں سے لے کر بڑوں تک سبھی حیرت سے اس منظر کو دیکھتے رہ گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منفرد کرتب دکھانے والی ٹوئگی پہلی گلہری نہیں ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے، اور قوی امکان ہے کہ وہی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔ذرائع کے مطابق، سلمان علی آغا اور کوچ مائیک ہیسن کے درمیان جنوبی افریقا کے خلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے اہم مشاورت ہوئی ہے۔ دونوں حکام قومی ٹیم کا کمبی نیشن مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائی جا سکے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان جلد ایک اہم مشاورتی اجلاس متوقع ہے۔ امکان ہے کہ جنوبی افریقا کے...
    سول ہسپتال کوئٹہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ہسپتال کے عملے نے مردہ خانہ سے لاشوں کی حوالگی کے بدلے مرحومین کے لواحقین سے پیسے طلب کیے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ہسپتال اور اس کے مردہ خانے کے عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ’ایک کوشش‘ ہے۔ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی بھی عملے کے رکن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے لواحقین سے پیسے وصول کیے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں ہیتھر نائٹ نے انگلینڈ کو بنگلادیش کیخلاف شکست سے بچالیا۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو بنگلادیشی ٹیم پچاسویں اوور میں 178 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ سبحانہ موستاری نے 60 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ربیعہ خان جارحانہ 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے تین، چارلی ڈین، ایلس کیپسی  اور لنسے اسمتھ نے دو دو جبکہ لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ ویمنز کو 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 78 رنز...
    سندھ  کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن الیکٹرک ٹیکسی سروس اور پنک ٹیکسی سروس منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت  کے لیے مسلسل متحرک ہیں جب کہ صوبے میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے انہوں نے اپنی کاوشیں مزید تیز کردی ہیں۔ معروف ملٹی نیشنل برقی گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنی کے وفد  نے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات  کی، ملاقات میں کمپنی کے نمائندوں نے اپنی برقی گاڑیوں کے ماڈلز، خصوصیات اور ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو بھی شریک تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ذریعے...
    لاہور: کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔ مریم نواز شریف کا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مالی سال 2022-23 سے 2025-26 تک کا عرصہ پاکستان کی تاریخ کے لحاظ سے ترقی کے بدترین چار سال ثابت ہوئے۔ مفتاح اسماعیل کے مطابق حکومت معیشت کی بہتری کے لیے درکار ضروری اصلاحات کرنے پر آمادہ نہیں، جن میں نجکاری، وفاقی حکومت کے حجم میں کمی (غیر ضروری وزارتوں کا خاتمہ)، مؤثر بلدیاتی نظام یا چھوٹے صوبوں کی تشکیل، این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کے حصے میں کمی، ٹیکس، بجلی اور گیس کے نرخوں میں کمی، کھاد کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر کے براہِ راست کسانوں کی مدد شامل ہیں۔ حکومتی وزیر کاکہنا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد تیار ہے الیکشن...
    پنجاب اور سندھ کے شوگر مل مالکان نے شکایت کی ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹریک اینڈ ٹریس (ٹی اینڈ ٹی) پورٹل کی بندش کے باعث شوگر ملوں سے مال کی ترسیل میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے، جس سے ملکی منڈی میں ممکنہ قلت اور قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کو ارسال کردہ ایک خط میں نشاندہی کی کہ دونوں صوبوں کی ملز کئی روز سے پورٹل کی غیر فعالیت کے باعث بار بار تعطل کا سامنا...
    دو سال سے جاری اسرائیلی بمباری نے غزہ کی بے گھر فلسطینی عورت اناس ابو معمر کے دکھ مزید بڑھا دیے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک تصویر سامنے آئی تھی، جس میں ابو معمر ہسپتال کے مردہ خانے میں اپنی 5 سالہ بھتیجی کی کفن میں لپٹی لاش کو گود میں لیے ہوئے تھیں، اُس وقت سے لے کر اب تک اسرائیلی فضائی حملوں اور ٹینکوں کی گولا باری نے ان کے کئی قریبی رشتہ داروں کو مار ڈالا ہے، اور وہ خود دکھ، بھوک اور بے گھری کی حالت میں اپنے کمسن یتیم بھانجے کی دیکھ بھال کر رہی ہیں۔ بھتیجی کی...
    اسلام ٹائمز: اہلسنت عالم قاضی نثار احمد پر حملہ یقیناً افسوسناک اور قابلِ مذمت واقعہ ہے، مگر اس کے بعد جو فکری بیداری، اجتماعی یکجہتی اور بین المکاتب محبت سامنے آئی، وہ گلگت بلتستان کی اصل طاقت ہے۔ یہ سرزمین "امن و اخوت کی مادرِ علمی" بن چکی ہے، جہاں دشمن کی ہر سازش عوام کے اتحاد کے پتھروں سے ٹکرا کر چکنا چور ہو جاتی ہے۔ آج گلگت بلتستان کے ہر باسی، ہر عالم، ہر طالبعلم اور ہر تاجر کو یہ پیغام یاد رکھنا ہوگا: "امن سب کی ضرورت ہے اور اس نعمت کے محافظ ہم سب ہیں۔" تحریر: آغا زمانی بلند و بالا پہاڑوں کے سائے میں بسی ہوئی یہ سرزمین صرف جغرافیہ نہیں، یہ ایک زندہ...
    غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا نے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو 7 اکتوبر 2023 کے حملوں کی دوسری برسی پر جاری ہوئی۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق، یہ رپورٹ براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے کاسٹس آف وار پروجیکٹ نے تیار کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا نے گزشتہ دو برسوں میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی امداد اور عسکری کارروائیوں پر تقریباً 10 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اعداد و شمار زیادہ تر اوپن سورس مواد پر مبنی ہیں، مگر یہ اسرائیل کو...
    اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے “آئی لو یو محمد” احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا۔ متعدد گھروں کو سیل کر دیا گیا ہے اور بریلی سمیت کئی علاقوں میں پولیس کا محاصرہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروسز معطل کر...
    کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکی یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں ہے،انہوں نے اسرائیل پر روس جیسی پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا ہے ،یہ بات امریکا میں مقیم یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں سے کئے گئے نئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق امریکا میں 61فیصد یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی پالیسی کو جنگی جرائم اور 39فیصد نے نسل کشی قرار دے دی ، 68 فیصد نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت کو منفی درجہ دیا ، 48 فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے مخالف ہیں جبکہ 46فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے حامی ہیں، مجموعی طور پر 60فیصد امریکی شہریوں نے اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت کی...
    رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے "آئی لو یو محمد (ص)" احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ ہوگیا، وکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ چھڑ گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں وکیل کو سماعت کی آئندہ تاریخ...
    پاکستانی سنیما کے مداحوں کےلیے انتظار کی گھڑیاں اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ سپر اسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی مشترکہ فلم ’نیلوفر‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ مداحوں کی پسندیدہ جوڑی کی فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم نہ صرف ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر اکٹھا دکھائے گی بلکہ اس میں مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے نامور اداکار بھی اپنے اپنے کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم میں ماہرہ خان ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ فواد خان پروفیسر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔پروٹیز اسکواڈ کا پہلا گروپ نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اترنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام اور تیاریوں کے سلسلے میں قیام کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی افریقا نے کئی سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے پاکستانی سرزمین کا رخ کیا ہے۔ایڈن مارکرم کی قیادت میں آنے والا اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز...
    پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
      پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
    آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا میچ آج دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں پہلی فتح کی تلاش میں سرگرداں ہیں، انہیں کینگرو ٹیم کو مات دینے کا مشکل ترین چیلنج درپیش ہے۔ کولمبو کی کنڈیشنز سے آگاہی پاکستان ٹیم کے لیے پلس پوائنٹ ثابت ہوسکتی ہے۔ گزشتہ روز پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز کی توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہیں۔ دوسری جانب بہترین فارم کی حامل کینگرو سائیڈ کی نگاہیں قیمتی پوائنٹس پر مرکوز ہیں۔ Will Australia stay unbeaten or can Pakistan surprise the defending champions? ???? Watch all the #CWC25 action ???? https://t.co/7wsR28PFHI pic.twitter.com/UFWfLkEHWE — ICC (@ICC) October 8, 2025
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے عمران خان کی اسرائیل کے غزہ میں قتلِ عام پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی (جے آئی) کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید آن لائن جنگ چھڑ گئی ہے۔ حافظ نعیم کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان جو اڈیالہ جیل سے باقاعدگی سے بیان دیتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ اس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آیا اور جماعتِ اسلامی کے رہنما پر منافقت اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر بولنے کے الزامات...
    دستاویز میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکا کی مالی امداد نہ ہوتی تو اسرائیل غزہ میں حماس کے خلاف جنگی مہم جاری نہیں رکھ سکتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا نے پہلے سال، جب صدر جو بائیڈن اقتدار میں تھے، 17.9 ارب ڈالر فراہم کیے، جبکہ دوسرے سال یہ امداد 3.8 ارب ڈالر رہی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا نے اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی عسکری امداد فراہم کی ہے۔ یہ انکشاف ایک نئی تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے، جو 7 اکتوبر 2023ء کے حملوں کی دوسری برسی پر جاری ہوئی۔ عرب نیوز کے مطابق، یہ رپورٹ براؤن یونیورسٹی کے واٹسن اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے کاسٹس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہر قائد میں کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں پانی سپلائی کرنے والے واٹر ٹینکر کے اناڑی ڈرائیور نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 سالہ حافظِ قرآن لڑکے کو کچل کر موقع پر ہی موت کے گھاٹ اتار دیا۔جاں بحق ہونے والے بچے کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے جو اپنے گھر والوں کا سب سے بڑا بیٹا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب واٹر ٹینکر بیلچہ ہوٹل کے قریب پانی سپلائی کرنے جا رہا تھا۔ گلی کا تنگ موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور نے بچے کو نہیں دیکھا اور چند ہی لمحوں میں وہ بھاری گاڑی کے پہیوں تلے آ کر زندگی سے محروم ہوگیا۔حادثے کے فوراً بعد علاقہ مکینوں میں...
    بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔...
    سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ گزشتہ دو روز میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں، پانچ نئے مقدمات درج ہوئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو دھواں چھوڑ...
    امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی  کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے  اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ’پیچیدہ‘ ہیں، تاہم ان کا یقین ہے کہ مستقبل میں ہونے والا کوئی بھی معاہدہ کینیڈا کو بہت خوش کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ گاڑیاں بنانے والی کینیڈین کمپنیاں امریکی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے حریف بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ، مشتعل لوگوں کا ایکواڈور کے صدر پر مبینہ قاتلانہ حملہ کارنی نے اعتماد ظاہر کیا کہ دونوں ممالک امریکا کے ساتھ ایک بہترین معاہدہ طے کرلیں گے۔ امریکا نے اس وقت کینیڈین درآمدات پر 35 فیصد محصولات عائد کر رکھی...
    مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن مذاکرات میں فلسطینی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت متعدد اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ تنظیم ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو “غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے” اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔ ان کے مطابق حماس کے مطالبات میں شامل ہیں: جامع اور مستقل جنگ بندی غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا انسانی و امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی فوری تعمیر نو فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ فوزی برہوم نے اسرائیلی...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ رکاوٹ یا الجھن آپ کی زندگی کو آسان بنانے کا موقع ہے۔ اپنے اردگرد کے مناظر میں غرق ہوجائیں، غروب آفتاب اور اڑتے ہوئے پرندوں کو دیکھیں، پانی کی چھوٹی چھوٹی لہروں کو دیکھیں، ان چیونٹیوں کو دیکھیں جو اپنے گھروں تک کھانا لے کر جارہی ہیں۔ اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں جو آپ کے پاس پہلے سے نہیں ہے؟ اور جب آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے پاس سب کچھ موجود ہے، تو آپ ان ترجیحات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے جنہیں زندگی کی بے قابو دوڑ میں شاید نظرانداز کر دیا گیا ہو۔ منفی: آپ کو یہ محسوس ہو سکتا ہے کہ آپ...
    خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلعے وزیرستان میں سورج مکھی کی کاشت سے روزگار کی نئی راہیں پیدا ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں بڑے پیمانے پر کاشتکاری کو فروغ دینے کا اہم ترین منصوبہ شروع کردیا گیا وزیرستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور زیر زمین پانی کی سطح میں کمی کی وجہ سے مقامی لوگوں کے باغات خشک ہو رہے ہیں جس سے ان کا روزگار شدید متاثر ہوا ہے۔ ان مشکلات سے نمٹنے کے لیے محکمہ زراعت اور مقامی کسانوں نے ایک نئی حکمت عملی اپنائی ہے۔ ​سورج مکھی کی کامیاب کاشت ​وادی شکئی میں کسانوں نے 70 کنال اراضی پر سورج مکھی کی فصل کاشت کی ہے جس سے انہیں کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ یہ فصل نہ صرف پانی کی...
    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ کمپنی، سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، سنہ 1981 میں قائم ہوئی تاکہ صنعتی اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب یہ کمپنی دونوں حکومتوں کی برابر کی شراکت داری پر مبنی ہے اور اب تک مالی و صنعتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکی ہے۔ سعودی پاک انویسٹمنٹ کمپنی کے مالی اعداد و شمار کے مطابق کمپنی کے کل اثاثے 56.137 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔ کمپنی نے گزشتہ سال 558 ملین روپے کا ٹیکس سے قبل منافع کمایا جس سے اس کی مضبوط مالی پوزیشن ظاہر...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علی امین گنڈاپور نے 12 جولائی کو لاہور میں عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی کے دوران 90 روزہ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم 90 دن میں عمران خان کو رہا کرائیں گے ورنہ سیاست چھوڑ دیں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ اب جبکہ اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تو یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا علی امین گنڈاپور اپنے وعدے کے مطابق سیاست اور وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے؟ 12 جولائی کو پی ٹی آئی قیادت...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)’’ سچا ہوا خواب ‘یہ ہے ستھرا پنجاب ''، 15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام'' کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔ سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔ سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی  کی آمد پر سینٹری ورکرز نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی  نے ہاتھ ہلا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایک طرف وہ سیز فائر کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف ہر گھنٹے بعد ہوائی فائرنگ کے لیے آجاتے ہیں۔ ‘‘ شعلے اگلتی زبانوں کے ساتھ ہم سے سیز فائر کی امید کیسے رکھی جا سکتی ہے؟’’ انہوں نے واضح کیا کہ اس دوہرے رویے سے مفاہمت کا کوئی سنجیدہ پیغام نہیں ملتا۔ روزانہ جسے دیکھو، وہ جھاڑ پونچھ کر گھر سے نکلتا ہے، مائیک کے سامنے بیٹھ کر گالیاں اور الزامات کی بوچھاڑ شروع کر دیتا ہے، پھر انہی حالات میں مفاہمت کی باتیں کی جاتی ہیں۔ ‘‘جب ہم معمولی سا جواب دیں تو وہ...
    اسلام آباد(آئی این پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی  رہنما اسد قیصر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ  اسد قیصر کو عدم اعتماد کی بات کرنے سے پہلے  اپنا گھر درست کرنا چاہیے۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور  اور  علیمہ خان ایک دوسرے پرالزامات لگارہے ہیں، اسد قیصراپنے گھرکی خبر لیں، ہمارے گھر کو چھوڑدیں ہم اپنا گھرسنبھال لیں گے۔  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جو مل کر طے کئے گئے، پیپلزپارٹی اور  ن لیگ کی قیادت معاملات کو  سنبھال لے گی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں،کشیدگی کو کم کرنے میں آصف زرداری ماہر ہیں،آصف زرداری کا...