2025-11-04@13:35:36 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3477				 
                «قرآن پاک کی بے حرمتی»:
(نئی خبر)
	بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
	اسلام آباد:دفتر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کل ترکی میں اہم سلامتی مذاکرات ہوں گے، جن میں سرحد پار دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے سلامتی سے متعلق خدشات کو دور کریں اور عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی میزبانی ترکیہ کرے گا، جبکہ یہ مذاکرات دوحہ عمل کے تحت جاری مشاورت کا تسلسل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان کے ساتھ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-26 پشاور(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت معطل ہونے کے باعث تاجروں کو شدید نقصان پہنچا ہے، حالیہ بارڈر بندش سے دونوں ممالک کو روزانہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی گزرگاہیں 12 اکتوبر سے بند ہیں۔ تجارت معطل ہونے سے پاکستان میں اس وقت ٹماٹر کی قیمت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ٹماٹر، جو پاکستانی کھانوں میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت 300 روپے سے 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔کابل میں پاک-افغان چیمبر آف کامرس کے سربراہ خان جان الوکوزئی نے برطانوی نیوز ایجنسی کو بتایا...
	افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں،دفترِ خارجہ
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی، پاکستانیوں کی جانیں کسی بھی تجارتی سامان سے زیادہ قیمتی ہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرانی نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے تحت افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،دوحہ مذاکرات کے بعد افغان سرزمین سے پاکستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے استنبول مذاکرات کے پاکستانی وفد کے بارے میں تفصیلات موجود نہیں۔صورتحال افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے حملے اور پاکستانیوں کے قتل عام کے بعد تبدیل ہوئی، یہ نہیں معلوم کہ...
	حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، انسداد پولیو کیلئے معاونت فراہم کرنے والے اداروں...
	ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بیرونِ ملک سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر (Remittances) کے بہاؤ سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بالخصوص خلیجی ممالک (GCC) سے آنے والی ترسیلات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت ترسیلاتِ زر کے حجم میں اضافے اور ان کے جدید، تیز اور کم لاگت طریقوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار انہوں نے زور دیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے مؤثر استعمال سے ترسیلات کی منتقلی کا وقت کم اور ٹرانزیکشن لاگت میں کمی ممکن بنائی جائے تاکہ بیرونِ ملک پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ...
	جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 28 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ بقیہ دونوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 4 نومبر سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے سیریز کے تمام میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔ خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔
	سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و...
	پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور پہلی بار امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے جانے لگے ہیں۔ محکمہ قرنطینہ حیوانات کے مطابق، مالی سال 2024-25 میں امریکا کو انڈوں کی برآمدات کی مالیت تقریباً 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ، افغانستان اور دیگر کئی ممالک کو بھی انڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ اسی مالی سال میں متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار ڈالر اور افغانستان کو...
	ایشیا کپ ٹرافی تنازع: بھارت کی ہٹ دھرمی پر پاکستان کا دو ٹوک مؤقف، معاملہ آئی سی سی میں جانے کا امکان
	ایشیا کپ ٹرافی کی حوالگی پر پاک بھارت تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹرافی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے وصول نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کے مطابق، بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو باضابطہ خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی بھارت کو ارسال کی جائے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ ٹرافی بھارتی بورڈ کو دبئی آکر لینا ہوگی، اے سی سی کا دو ٹوک مؤقف سائیکیا نے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ معاملہ آئی سی...
	حیدرآباد: وادی تیراہ میں دہشتگردوںکے حملے میں شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوان فراز علی بھٹی کی نمازجنازہ ادا کی جارہی ہے
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ 
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بخارسٹ:رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے پاک فضائیہ کی بھارتی جارحیت کے خلاف شاندار کامیابی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے تاریخی سرکاری دورۂ رومانیہ کے دوران رومانیہ کے ایئر چیف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے اہم ملاقات کی، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور فضائی افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فضائیہ ہیڈکوارٹر رومانیہ پہنچنے پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو چاق و چوبند...
	پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو صاف طور پر بتادیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ دیوالی کے موقع پر وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی نریندر مودی سے ٹیلیفون پر طویل بات چیت ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیراعظم پر واضح کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی قسم کی جنگ دونوں ممالک کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔ ٹرمپ...
	آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بہترین حکمت عملی سے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا، میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کا سیمینارلاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان وزیرِ دفاع ملا یعقوب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی میں بھارت کے کسی کردار کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دو پڑوسی ممالک ہیں جن کے تعلقات باہمی احترام اور اچھے ہمسائے کے اصولوں پر استوار ہونے چاہییں، کیونکہ کشیدگی نہ صرف دونوں کے مفاد میں نہیں بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہے۔ملا یعقوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین کو کیے گئے معاہدوں کی ہر شق پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق افغانستان اپنی تمام ذمہ داریوں پر مکمل طور پر کاربند ہے، تاہم اگر...
	پاکستانی وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی تقریب، نریندر مودی کو کچھ سیکھنا چاہیے، بھارتی اپنے ہی وزیراعظم پر پھٹ پڑے
	وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ملک بھر سے تعلق رکھنے والی ہندو برادری کے نمائندے شریک ہوئے، جہاں وزیرِاعظم نے ان کے ساتھ دیوالی کا کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر وزیرِاعظم نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں برابر کے شہری ہیں، اور ان کے تہواروں کو قومی سطح پر منانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست ان کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں، وزیراعظم کی...
	بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ لاہور بھی اس وقت خطرناک آلودگی کی لپیٹ میں ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں دارالحکومت نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 772 تک جا پہنچا ہے، جسے ماہرین انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ سطح تصور کرتے ہیں۔ بھارت میں دیوالی کی تقریبات کے اثرات سرحد پار پاکستان میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا میں آلودگی نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔ انڈیکس کے...
	کسان اتحاد پاکستان کے چیئرمین خالد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے گندم کی کم از کم حمایتی قیمت فی من 4500روپے مقرر نہیں کی تو وہ کسان اگلی فصل میں گندم کی کاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گندم کو فی من 3500روپے پر خریدنے کا اعلان کیا ہے، لیکن یہ نرخ کسان کی اصل لاگت — جو کہ4000 سے5400 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے — سے کہیں کم ہے۔ ان کے بقول، حکومت کسانوں کے مشورے کے بغیر فیصلے کر رہی ہے، جو کسانوں کے مفاد میں نہیں۔ خالد حسین نے مزید کہا کہ کسان اپنی محنت کا جائز معاوضہ چاہتا ہے، خیرات نہیں۔ گزشتہ سیلاب نے پہلے ہی...
	بحیرہ روم ایک بار پھر تارکین وطن کے لیے موت کا پیغام لے آیا—اٹلی کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے کے واقعات میں متعدد جانیں ضائع ہوگئیں، جن میںپاکستانی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 85 تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، اریٹیریا اور صومالیہ سے بتایا جا رہا ہے۔ کشتی حادثے میں اب تک 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ایک اور کشتی، جس میں 35 افراد سوار تھے، وہ بھی حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام کے مطابق اس حادثے میں 1 شخص...
	ویب ڈیسک : افغان طالبان کی جارحیت اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد طورخم بارڈر آج 9ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔  تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔  کسٹم ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا اور سبزیاں برآمد کرتا ہے جبکہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ سٹون، خشک اور تازہ پھل درآمد کیے جاتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یومیہ 85 کروڑ روپے کی دو طرفہ تجارت ہوتی ہے۔   خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) وزیرِ اعظم نریندر مودی نے یہ بات بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس وکرانت پر خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں وہ اس کے عملے کے ساتھ دیوالی کا تہوار منا رہے تھے۔ آئی این ایس وکرانت بھارت کا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز ہے اورمکمل طور پر ملک میں تیار کیا گیا پہلا جہاز ہے۔ آپریشن سیندور کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا، ''بھارتی بحریہ کے پیدا کردہ خوف، فضائیہ کی غیر معمولی مہارت، بری فوج کی شجاعت اور تینوں افواج کی شاندار ہم آہنگی نے پاکستان کو آپریشن سیندور کے دوران بہت جلد ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا۔‘‘ بھارتی وزیرِ اعظم نے اپنے خطاب میں کہا،...
	وفاقی بجٹ 2025-26 میں آٹو سیکٹر پر عائد ٹیکسوں اور درآمدی ڈیوٹیز میں تبدیلیوں نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے، جہاں چھوٹی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ جبکہ مہنگی لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ملک میں ٹیکس پالیسی ایک بار پھر تنقید کی زد میں ہے۔ معروف آٹو ماہر اور پاک ویلز کے شریک بانی سنیل سرفراز منج نے موجودہ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان میں ایک الٹا رابن ہُڈ ہے۔ لگژری گاڑیوں پر ڈیوٹیاں کم کر دی جاتی ہیں، جبکہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھا دیا جاتا ہے۔ امیروں کو 2 کروڑ کی چھوٹ، اور غریب آدمی کی سوزوکی پر 2 لاکھ کا...
	سعودی عرب میں پاکستانی شہری کاشان سید نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ انہوں نے پہلی بار مملکت کی ٹورزم انڈسٹری کے تحت کمرشل رجسٹریشن  حاصل کر کے نہ صرف اپنی ذاتی کامیابی کا جھنڈا گاڑا بلکہ پاکستان کا نام بھی روشن کر دیا۔ کاشان سید گزشتہ 20 سالوں سے سعودی عرب میں آف روڈنگ، ایڈونچر ٹورز اور نئے سیاحتی مقامات کی تلاش کے شوق کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کی جانب بڑا قدم، جدید لیبارٹری کا افتتاح وہ مختلف قومیتوں برطانوی، امریکی، پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر کو گروپوں کی صورت میں مملکت کے پوشیدہ قدرتی حسن اور صحرائی راستوں کی سیر کرواتے رہے۔ اب...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے۔ ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربراہان مملکت و وزراء اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک کے سرگرم رہنما سردار امان خان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں ہفتہ کو درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ای سی اے 2016 کے سیکشن 9، 10، 11 اور 26-A شامل ہیں، آن لائن نفرت انگیز تقریر اور ریاست مخالف سرگرمی سے متعلق۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پلندری آزاد کشمیر میں جرم کا ذکر ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم امان ادریس،...
	پاک افغان معاہدے میں بارڈرز کھولنے اور تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، وزیر دفاع خواجہ آصف
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ایک جامع جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دشمنی کا خاتمہ، دہشتگردی کی روک تھام اور علاقائی امن کا فروغ ہے۔ الجزیرہ عربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے مذاکرات کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ معاہدہ کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والے طویل اور پیچیدہ مذاکرات کے بعد بالآخر صبح کے وقت طے پایا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پاک افغان تعلقات کو صرف اپنے کاروبار کے تناظر...
	  اسلام آباد:   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالرزکے درمیان پائی جانے والی تجارتی اعداد و شمار میں تضاد کی تحقیقات کیلیے تکنیکی معاونت مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام نے اس تجویز پر آمادگی ظاہر نہیں کی۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایاکہ یہ تجویز حالیہ 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی، لیکن پاکستانی حکام کامؤقف تھا کہ انہیں اس معاملے میں آئی ایم ایف کی تکنیکی مدد کی ضرورت نہیں۔ حکام کے مطابق ایک بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ تجارتی سہولت اسکیموں کے تحت درآمد کردہ...
	مختلف ممالک سےتعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔ غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی محفوظ نہیں، یہ پُرامن ملک ہے، جہاں بلاخوف و خطر غیر ملکی آ سکتے ہیں۔کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز 2 ہفتے قبل اسلام آباد سے روانہ ہوئی تھیں۔ وہ بشام، قراقرم، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتے ہوئے تیمرگرہ پہنچی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں غیر ملکی بائیکرز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران پاکستان کے خوبصورت علاقوں سے لطف اندوز ہوئیں اور یہاں کے کلچر اور روایات سے واقفیت ہوئی۔ انہوں نے کہا...
	پاکستان کے انسداد دہشتگردی آپریشن کے بعد بھارتی پروپیگنڈا مہم میں شامل ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنی غیرجانبداری پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پاکستان کی کارروائی کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ ’افغان کرکٹرز‘ مارے گئے ہیں، جسے آئی سی سی نے بغیر تصدیق دہرا دیا۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے نشانہ بنے 17 اکتوبر 2025 کو پاکستان نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دھڑے حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) کے خفیہ ٹھکانوں کو پکتیکا اور خوست کے علاقوں میں نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز کی مبینہ ہلاکت، پاکستان نے آئی سی سی کے الزامات مسترد کردیے یہ کارروائیاں ان دہشتگردوں...
	 کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
	سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025  سب نیوز بیجنگ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات سے متعلق دوسرے بین الاقوامی تعلیمی سیمینار میں،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز ریسرچ نے ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم اور “سی پیک کے قدرتی وسائل اور سبز ترقی کا اٹلس” جاری کیا۔ ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم سی پیک کے ڈیجیٹل جغرافیائی منظر نامے کو پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل نقشوں کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اسپیٹیو ٹمپورل ڈیٹا کی بنیاد پر خطے میں کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامع مدد فراہم کرتا...
	موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کی غذائی سلامتی کو خطرہ ،2030 تک موافقت کےلئے ملک کو سالانہ 7 سے 14 ارب ڈالر کی ضرورت ہے ، ڈاکٹر سید توقیر شاہ
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
	لاہور (سپورٹس رپورٹر)  افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت سے انکار کردیا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ تین ملکی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی، تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاکستان‘افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان کیساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کیخلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔ افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے...
	غزہ امن معاہد ے میں پاکستان کا کلیدی کرادار ‘ وزیراعظم‘ فیلڈ مارشل کی وجہ سے کامیا بیاں مل رہی ہیں : وزراء
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزراء نے کہا ہے کہ غزہ میں امن سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی ملی ہے۔ پاکستان دنیا کے نقشے پر سفارتی لحاظ سے کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دور اندیشی کی بدولت بھارت کو بھی منہ کی کھانا پڑی۔ فلسطین میں امن کے قیام کے معاہدہ میں پاکستان کا کلیدی کردار رہا، وزیر اعظم کی انتھک محنت سے پاکستان سفارتی سطح پر ایک نئے انداز میں ابھرا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فلسطین میں امن کی واپسی مسلمان ملکوں کی سفارتی کامیابی ہے اور اس میں 8 ممالک نے کلیدی کردار ادا کیا اور اس میں...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں ، ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنمائوں سے گفتگو
	جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی تاریخ رقم کی ہے ، ملکی معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ، بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان نے تاریخی فاتح حاصل کی اور بھارت کو ایسی شکست دی جسے وہ تاقیامت یادکھے گا، محنت اور لگن سے پاکستان دنیامیں وہ مقام حاصل کرے گا جس کا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر کے گھر آمد کے موقع پر سیاسی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران...
	افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں، خواجہ سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025  سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گیکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، جو محض سفارتی یا تجارتی رشتے تک محدود نہیں بلکہ عوامی فلاح، ترقی، امن اور باہمی محبت کی بنیاد پر استوار ہیں۔ پاکستان بالخصوص پنجاب کو خطے میں علاقائی تجارت کا مرکز بنانے میں چین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں ایکسپو سینٹر میں پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام پاک-چائنا لو فیسٹیول ٹریڈ ایکسپو میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔ ایکسپو میں چینی قونصل جنرل لاہور ژا...
	پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
	وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
	پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
	ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
	پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر...
	اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے تجارتی اعداد و شمار میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالر تک کے تضاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی معاونت کے لیے ماہرین کا ایک خصوصی مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس تجویز کو قبول کرنے سے گریز کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کا حل مقامی ادارے خود نکال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب حالیہ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان سے تجارتی اعداد...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
	 لاہور:  جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے نایاب انڈین وولف کو بین الاقوامی تنظیم تحفظِ قدرتی وسائل کی تازہ ترین ریڈ لسٹ میں باقاعدہ طور پر خطرے سے دوچار نسل قرار دیدیا گیا ہے۔یہ درجہ بندی آبادی میں تیزی سے کمی، قدرتی مسکن کے سکڑنے اور انسانی دباؤ کے باعث کی گئی۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں  اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو اگلی دہائی میں یہ جانور پاکستان کے کئی علاقوں سے مکمل طور پر غائب ہو سکتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں انڈین وولف کی  آبادی 3ہزار کے قریب  ہے جن میں سے ایک چھوٹی  تعداد پاکستان میں  ہے۔پاکستان میں یہ جنوبی پنجاب کے چولستان، سالٹ رینج اور سندھ کے ریگستانی علاقوں میں پائے گئے...
	افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ افغانی قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار،شناختی کارڈ بلاک ہونا شروع ہو گئے،ذرائع افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے حوالے سے کی جانیوالی کارروائیوں میں نیا موڑ، پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنیوالے افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر کے معاملہ جلد اور حتمی طور پر نمٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔خیبرپختونخوا سمیت پاکستان بھر میں پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کرنے والے افغان باشندوں کے خلاف ایک مرتبہ پھر سخت تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان افغانیوں کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے ان کی ملک بدری کا...
	 نئی دہلی:۔ بھارت نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو کھلی دھمکی دے دی ہے۔ انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارت افغانستان کی صورتِ حال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ رندھیر جیسوال نے کہا کہ بھارت افغانستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے اور افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارتی ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کی پناہ گاہ ہے، دہشت گردی کی مالی معاونت کرتا ہے اور اپنی ناکامیوں کا الزام پڑوسیوں پر ڈالتا ہے۔ رندھیر جیسوال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اس بات سے برہم ہے کہ طالبان حکومت اپنے علاقے پر خودمختاری قائم کیے ہوئے...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج  6 بجے ختم ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ہفتے کو شروع ہونے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل افغان طالبان حکومت کی درخواست 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کی تھی...
	چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ...
	افغانستان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب; آئی جی ایف سی بلوچستان کی باب دوستی گیٹ کے ساتھ تصویر جاری
	سٹی 42:  پاکستان افغانستان کی جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاک افغان کا باب دوستی گیٹ تباہ کردیا ۔چمن آئی جی ایف سی نے پراپیگنڈا   بے نقاب کردیا ۔ چمن آئی جی ایف سی بلوچستان  نے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر باب دوستی  دکھا کر طالبان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔  آئی جی، ایف سی نے کہا سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے،  بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی.چمن آئی جی ایف سی بلوچستان کے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر چمن سکاوٹس کے برگیڈیر شکیل احمد باب دوستی دیکھا ر ہے ہیں ۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا...
	 پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق فضائی حدود بھارت کے لیے 23 اکتوبر تک بند رہے گی۔ نوٹم کے مطابق بھارت کے رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہے گی، بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت یا لیز پر لیے گئے طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ پاکستانی فضائی حدود بھارتی فوجی پروازوں کے لیے بھی بند رہے گی، پابندی 15 اکتوبر سے 24 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی۔ واضح رہے کہ رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، بیرون ممالک پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد سے زائد کمی ہو جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی ٹی سی نے فواد انور کہا ہے کہ ستمبر میں برآمدات 11 فیصد گر گئیں، جب کہ پاکستان کی برآمدات پہلی ششماہی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی، کاٹن برآمدات میں 7.8 فیصد کمی، نِٹ فیبرکس 29.5 فیصد گر گئیں، پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے۔ چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ حکومت نے اقدام نہ کئے تو برآمدی معیشت ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہو گی،...
	اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کا گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ تنظیم کی پاکستان میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔  انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔...
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
	پاکستان کی خفیہ کارروائی میں طالبان انٹیلیجنس چیف ہلاک، ’قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
	 واشنگٹن (نیوزڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے...
	حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ/کراچی (پ ر) عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی کنوینئر سید امان شاہ نے ملک کے بیرونی تجارتی شعبے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی شمارے میں 33 فیصد اضافہ معیشت کے استحکام کے لیے سنگین خطر ے کی علامت ہے۔ تاجروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ھوئے انہوں نے کہا کہ جولائی تا ستمبر 2025 کے دوران اشیاء کی تجارت کا خسارہ 32.9 صد در 9.37 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، جب کہ صرف تمبر میں خسارہ 46 فیصد بڑھ کر 3.34 ارب ڈالر ہو گیا جو تشویشناک رجحان ہے۔سید امان شاہ نے کہا کہ تجارتی خسارہ...
	پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا گیا جس کے مطابق بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025ء تک برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ مسافر کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025ء سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
	فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والےسی ایس ایس (CSS) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال بھی یہ امتحان سخت ترین ثابت ہوا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.48 فیصد رہا۔ ملک بھر سے 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف 397 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ بعد ازاں زبانی امتحان (انٹرویو) کے دوران مزید 10 امیدوار ناکام ہو گئے، یوںحتمی طور پر 387 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں207 مرد اور180 خواتین شامل ہیں۔ کمیشن نے ان کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کو مختلف سروس گروپس میں تعیناتی کے لیے منتخب...
	کابل و قندھار پر تیر بہدف حملوں کے بعد افغان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ
	پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
	فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز  کابل(آئی پی ایس)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سلامتی کی صورتحال اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دیے گئے مناسب اور موثر جواب سے بھی آگاہ کیا۔ صدرآصف زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد...
	پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
	صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
	چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی آئینی سربراہ کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ایک بار پھر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، شہباز شریف کو خود خطاب کی دعوت دی ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے نے افغان طالبان کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونے والی حالیہ سلامتی صورتحال اور پاک فوج کی جانب سے مناسب اور موزوں ردعمل کے بارے میں بھی بریف کیا۔ صدر زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کی طاقت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرحدوں کی...
	پاکستانی وزارتِ دفاع اور سیکیورٹی ذرائع نے بعض بھارتی اور افغان میڈیا کی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان حکومت نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہے جس کی کوئی حقیقی یا سفارتی بنیاد موجود نہیں۔ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کی ویزا درخواست نہ اب دی گئی اور نہ ماضی میں کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی میں افغان بستی کو 40 سال بعد مسمار کرنے کا آپریشن شروع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کہانی...
	 سٹی42: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ بھارتی مسافر اور جنگی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اب 23 نومبر 2025 تک برقرار رہے گی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کا نیا NOTAM (نوٹم) جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بھارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔  گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  واضح رہے کہ پاکستان نے رواں سال 23 اپریل 2025 سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔  
	سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ جاتی اصلاحات پر اطمینان اورحکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، وزیراعظم شہباز شریف
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی کے حوالے سے ایک ارب ڈالر فنڈ کے لئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹاف لیول معاہدہ پاکستان کے میکرو اکنامک اشاریوں میں ہونے والی بہتری کا عکاس ہے ۔(جاری ہے)  بدھ کو پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق سٹاف لیول معاہدہ عالمی مالیاتی کے فنڈ پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے،یہ آئی ایم ایف کے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح ، ادارہ...
	ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
	پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے بھی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن  ’ایئرسیال‘ نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاؤں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور ائیربلو بھی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے درخواست دے چکی...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اُڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی آڈیل (Flyadeal) 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کرے گی۔یہ پاکستان میں کمپنی کی محض تین ماہ میں پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو جنوبی ایشیا میں اس کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔فلائی آڈیل، جو سعودیہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ابتدا میں کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائی گئیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ، فلائی آڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔فلائی آڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے...
	بھارتی فوج کے مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارت سے براہِ راست جنگ لڑنے کی صلاحیت نہیں، تاہم وہ پہلگام جیسے دہشت گرد حملوں کی کوششیں دوبارہ کرسکتا ہے، بھارتی ردِعمل ‘آپریشن سندور 2.0’ ماضی سے زیادہ ہلاکت خیز اور طاقتور ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل کاتیار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اپنی ہزار زخموں کے ذریعے بھارت کو کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ پاکستان کے پاس جنگ لڑنے کی سکت نہیں، وہ محاذ آرائی نہیں چاہتا بلکہ شرپسندانہ کارروائیوں سے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ لیکن ہم پوری طرح تیار ہیں، اور اس بار ردِعمل ماضی سے زیادہ شدید ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے:...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹر نگ ڈ یسک )حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کے 411 ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 1.366 ارب روپے فراہم کر دیے۔”ویلتھ پاکستان’’ کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم گریجویٹی، پروویڈنٹ فنڈ اور لیو انکیشمنٹ کی مد میں ادا کی جائے گی۔واجبات کی تقسیم اکتوبر کے دوران مکمل کئے جانے کی توقع ہے جس سے ریٹائرڈ ملازمین کو طویل عرصے سے منتظر مالی ریلیف ملے گا۔دستاویزات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز میں اب بھی 899 ملازمین موجود ہیں جن کی تنخواہیں حکومتی قرضوں سے ادا کی جا رہی ہیں تاکہ ادارے کے بنیادی امور جاری رہیں جبکہ اس کی تنظیم نو کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔اسی دوران اس...
	وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحد کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: افغانستان کی پاکستانی حدود میں پھر فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، اہم خارجی کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو نمایاں انداز میں پیش کیا۔ بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے اس غیر متزلزل عزم کو اجاگر کیاکہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کو ایک مرتبہ پھر واضح پیغام دیا ہے کہ وہ...
	بھارتی فوج کی مغربی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نےمئی میں ہونے والی جنگ میں پاکستان عبرتناک شکست کی ہزیمت مٹانے اور عوامی تنقیدسے بچنے کے لئے آپریشن سندور 2 کا عندیہ دے دیا۔ جموں میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کاتیار نےکہاکہ آپریشن سندور 2 کیلئے ہماری تیاری جاری ہے، ہم جو پہلے نہیں کرسکے اب وہ آئندہ کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن سندور ٹوپہلے سے زیادہ تباہ کن ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل منوج کمارنے پاکستان پر دہشت گردی کاروایتی الزام دہراتے ہوئے کہاکہ جب تک پاکستان اپنی سوچ نہیں بدلتا،وہ دہشت گردی کی پالیسی سے بازنہیں آئے گا۔انہوں نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندورکے دوران ہم نے پاکستان کے کئی فضائی اڈے اور چوکیوں کو تباہ کیا۔...
	چین نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ملک نے یقین دلایا ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات سے ہمارے مفادات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے بقول پاکستان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات یا ممکنہ معدنیاتی تعاون سے چین کے مفادات، اسٹریٹیجک اعتماد اور دوطرفہ شراکت داری کو کسی صورت متاثر نہیں ہوگی۔ انھوں نے حال ہی میں گردش کرنے والی اُن میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کی جن میں دعویٰ کیا...
	سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت پر بریفنگ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو یہاں دفتر خارجہ میں پاک افغان سرحد پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)  یہ بات منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتائی گئی۔ 
	 پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل شروع ہو گیا ہے۔  دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162درکار ہیں۔ پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن...
	بھارت کی جیلوں میں کئی سال قید رہنے والے 54 پاکستانی ماہی گیر آخرکار رہائی کے بعد واہگہ بارڈر کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ طویل اور مشکل اسیری کے بعد ان کی واپسی نے اہل خانہ کے لیے خوشی کا لمحہ پیدا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ ماہی گیر 2017 سے 2021 کے درمیان بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سرکریک کے قریب سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: دن بھر کی مشقت کے باوجود دو وقت کی روٹی سے مجبور گوادر کے ماہی گیروں کی دکھ بھری داستان واپسی پر ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیموں نے انہیں واہگہ بارڈر پر وصول کیا اور خصوصی گاڑیوں کے ذریعے کراچی منتقل...
	کراچی (این این آئی) پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے، تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کی دوستی سدا بہار ہے ، سکیورٹی، تجارت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور ثقافت کے میدانوں میں تعاون سے انقرہ سے اسلام آباد اور باکو تک اعتماد، احترام ، اشتراکِ فکر کا مضبوط پل تعمیر کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں تیسرے سہ فریقی اسپیکرز اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس کانفرنس کے انعقاد پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس اہم وقت میں برادر ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ہے، چیئرمین سینیٹ نے اجلاس...
	حکام کے مطابق باب دوستی کو فقط افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھولا گیا ہے، تاہم آمدورفت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقعہ پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق علاقے کے قبائلی عمائدین اور مشران نے ایف سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پاک افغان بارڈر...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل بظاہر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ انتہا پسند گروہوں سے متعلق ریاستی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟ تحریک لبیک پاکستان کا یہ مارچ دس اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا اور اس دوران ان کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچنے کا منصوبہ تھا تاکہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا جا سکے۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ایسے احتجاج کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کویت...
	 وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے...
	مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، مگر یہ صبر کمزوری نہیں، بلکہ ذمہ داری کا ثبوت ہے، اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہوتی رہی تو پاکستان اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا افغانستان سے جارحیت کیخلاف اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، جو ہمیشہ خطے میں استحکام اور باہمی احترام کا خواہاں رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ حالیہ افغان جارحیت، سرحدی خلاف ورزیاں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے جیسے اقدامات پاکستان...