2025-11-04@15:48:41 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1906				 
                «لی پین کو»:
(نئی خبر)
	سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں پولیس کے ایس پی نے   ماتحت کی پستول چھین کر خودکشی کر لی۔ خود کو گولی مارنے سے پہلے ایس پی نے ایک فون کال سنی تھی۔ اسلام آباد میں  وفاقی پولیس کے نوجوان ایس پی  انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی خودکشی نے ہلچل مچا دی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس پی عدیل اکبر ایک فون کال سن رہے تھے۔ فون کال بند ہونے کے بعد انہوں نے اپنے ایک گارڈ سے ان کا  سروس پسٹل لیا اور اپنے سینے پر رکھ کر گولی چلا دی۔ انہیں شدید زخمی حالت مین پمز لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران وہ جاں بحق ہو گئے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار ...
	اسلام آباد میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر دوران علاج دم توڑ گئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا  گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مارلی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی ماری، ایس پی عدیل اکبر کے گن مین اور موقع پر موجود دیگر اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق...
	ایس پی تھانہ آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایس پی آئی نائن کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، ایس پی عدیل اکبر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس پی انڈسٹریل ایریا نے خود کو گولی مار لی، زخمی ایس پی کی اسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری اسپتال کے باہر موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی جانب سے گن مین سے اسلحہ چھین کر خود کو گولی...
	پاکستان کرکٹ بورڈ  نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع...
	سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔  ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
	گزشتہ دنوں مسلم لیگ ن کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امپیریل کالج لندن نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گا اور اس کے ساتھ 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس دعوے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید تعریف کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمسلم لیگ ن کے آفیشل ایکس ہینڈل کی جانب سے پوسٹ کی گئی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ Imperial College London to establish campus at Nawaz Sharif IT City with a 300-bed hospital. pic.twitter.com/hMGVUcK7UX — PMLN (@pmln_org) October 18, 2025  تاہم، امپیریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی...
	پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت خیبر پی کے کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کئے جائیں اور عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات بھی جاری کیے۔ وزیراعلیٰ کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر...
	نیشنل کانفرنس کی خاتون لیڈر نے کہا کہ بی جے پی اگر نہیں ہوتی تو یہاں یہ تباہی نہیں ہوتی، یہاں متوازی حکومت چلائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی سینیئر لیڈر اور رکن اسمبلی حبہ کدل شمیمہ فردوس نے فتح کدل کے آگ متاثرہ علاقہ بونہ محلے کا دورہ کیا اور اس دوران متاثرین سے بات چیت کی اور انہیں حکومت کی طرف سے بھرپور امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے اس موقع پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ حبہ کدل سب سے زیادہ گنجان آبادی والا علاقہ ہے، یہاں آگ کی وجہ سے پانچ مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
	سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
	سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خط کا مقصد دونوں...
	 محسن نقوی— فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ کےپی حکومت کا بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار، وفاقی حکومت کا مؤقف سامنے آ گیاخیبر پختون خوا حکومت کے پولیس کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے دی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیاں نہ لینے کے معاملے پر وفاقی حکومت نے اپنا مؤقف دیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے پیغام کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےچند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کردی تھی۔  آل راؤنڈر عامر جمال کی ننھی شہزادی انتقال کرگئی  مزید :
	گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں...
	  علی رامے: ایئر پنجاب کے قیام کیلئےورکنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی۔ رپورٹ میں ایئر پنجاب کے مالی اور آپریشنل خدوخال شامل ہیں،اس میں منصوبے کی ابتدائی لاگت 12 سے 15 ارب روپے تجویزکی گئی ہے،رپورٹ میں پانچ جدید Airbus A320 جہاز لیز پر حاصل کرنے کی تجویزدی گئی ہے جس میں ایک جہاز کی ماہانہ لیز لاگت 3.75 لاکھ امریکی ڈالر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق پانچ جہازوں کی لیز سالانہ6 ارب30 کروڑ روپے تک ہوگی، رپورٹ میں پائلٹس کی تنخواہیں 15 سے 25 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں لاہور سے دبئی، جدہ اور کراچی کے لئے پروازوں کی تجویزدی گئی ہے،اندرونِ ملک کرایہ 15 ہزار، دبئی کے لئے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-1 لاہور (آن لائن) جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جادوٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ سیف اللہ
	لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔...
	عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
	عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عمران خان اور نئے وزیراعلی کی ملاقات ضروری ہے لیکن اگر وزیراعلی کی ملاقات نہیں ہوتی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کا بانی سے ملنا ضروری ہے، پارٹی نے مختصر کابینہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے پوری کابینہ کی توسیع کیلئے بعد میں عمران خان سے اجازت لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی...
	اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں، علیمہ خان
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے کو جیل میں عمران خان کی طرح سہولیات فراہم کی جائیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ علیمہ خان نے کہا کہ آپ سب سوال پوچھ رہے ہیں کہ پشاور میں کابینہ نہیں بنے گی، کیا وفاقی حکومت کو فکر نہیں کہ آپ ایک وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ وزیراعظم سے کیوں سوال نہیں کرتے کہ اگر ان کو...
	شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔  قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
	اسلام ٹائمز: سیمینار میں انجمن حسینیہ کی نمائندگی ڈاکٹر علی محمد، تحریک حسینی کی نمائندگی استاد سید نبی الحسینی اور ماسٹر سید جاوید حسین، مجلس علماء اہلبیت کی نمائندگی علامہ ڈاکٹر سید احمد الحسینی، وکلاء برادری کی نمائندگی ریاض حسین ایڈووکیٹ، مدرسہ جعفریہ سے علامہ نور حسین، صحافی برادری سے حاجی سجاد حسین، آئی او سے ماسٹر سفر علی اور شہید فاونڈیشن سے عظمت علی صاحب نے شرکت کی۔ تنظیموں اور اداروں کے علاوہ دیگر ماہرین میں سے سابق سیکرٹری انجمن حسینیہ سر جلال حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر عامر حسین، اسسٹنٹ پروفیسر سر علی نقی صاحب نیز کرم کے درجنوں دیگر اہم تھنک ٹینکس نے شرکت کی۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی  اتوار 19 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے...
	 —فائل فوٹو سیشن کورٹ اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔علی امین گنڈاپور کی مسلسل غیرحاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔جس کے بعد سیشن کورٹ اسلام آباد نے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
	انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی لائن بالکل کلیئر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ کی وجہ ٹی ٹی پی ہے۔ نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان حکومت کو بار بار ٹی ٹی پی کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا، افغان طالبان حکومت نے عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ افغان نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہو گی۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتی کہ افغانستان اور بھارت کے تعلقات پاکستان کے لیے...
	 سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں صارفین کی جانب سے سولر سسٹم کے ذریعے منظور شدہ حد سے زائد بجلی کی پیداوار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔  نیپرا اور لیسکو کی جانب سے مخصوص صارفین کو بجلی پیدا کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے، جن میں بجلی کی پیداوار کی حد مقرر تھی۔کئی صارفین نے اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی سولر پینلز نصب کر لیے، جس کے باعث ریکارڈ سطح پر بجلی کی پیداوار سامنے آئی۔لیسکو نے ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریڈنگ کے ذریعے ان خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا۔جن صارفین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور اضافی بجلی کی پیداوار ثابت ہوئی، انہیں لائسنس منسوخی کے نوٹسز...
	نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
	اردو کے کہنہ مشق شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں ’اعتراف کمال سلیم کوثر‘ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت شعرا اور ادیبوں کو فکر معاش سے آزاد کرے تاکہ وہ تخلیقی کام کرسکیں: رحمان فارس بزم رابطہ کے زیر اہتمام اس تقریب میں معروف شاعر کو 15 سال بعد اپنے درمیان پاکر حاضرین نے کھڑے ہوکر دیر تک تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا۔ زہرا نگاہ، سحر انصاری، پیرزادہ قاسم، صابر ظفر، جاوید صبا و دیگر شعرا بھی تقریب میں موجود تھے۔ ظفر اقبال اور انور مسعود جیسے استاد شعرا نے ویڈیو لنک پر سلیم کوثر کے بارے میں اپنے تاثرات پیش کیے۔ مزید پڑھیے: معروف شاعر و محقق پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم دوران مشاعرہ انتقال کرگئے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی غلط پالیسیوں کے باعث صوبے میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے جب کہ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت آئینی حقوق سے محروم کر رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت صوبائی حکومت کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، انسدادِ بدعنوانی اور صوبائی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،  اجلاس کے دوران متعلقہ حکام نے صوبے میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پراونشل ایکشن پلان پر عمل درآمد، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل...
	صوبے میں کوئی سیاسی مقدمہ یا تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری نہیں ہوگی، سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نومنتخب وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضم شدہ اضلاع کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا گیا۔ دوران اجلاس وزیراعلی نے ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور شہید ارشد شریف کے نام سے یونیورسٹی آف انویسٹیگیٹیو اینڈ ماڈرن جرنلزم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ تمام اضلاع میں پلے گراونڈز بنانے اور سیف سٹی پراجیکٹ کے آغاز کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں گڈ گورننس روڈ میپ پر پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، اور...
	---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی پر مبنی سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعت اور زراعت کے لیے پاور ڈویژن کے اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس میں کہا کہ تمام ادارے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ زراعت اور صنعت کو ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار بڑھا...
	انسداد دہشتگری عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025  سب نیوز  راولپنڈی: (آئی پی ایس) انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں ہوئی۔ علیمہ خان کے علاوہ مقدمے میں نامزد 10 ملزمان عدالت پیش ہوئے جبکہ استغاثہ کے پانچ گواہان بھی مال مقدمہ سمیت عدالت پیش ہوئے، عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر...
	اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
	 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیوالی کے تہوار پر ہندو بھائی بہنوں کو دلی مبارکباد دی ہے اور اس موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دیوالی کا دیپ محبت کی جوت جگانے کا تہوار ہے جو ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے اور محبت کے جذبے کو فروغ دینے کی یاد دلاتا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے لوگ اخوت اور بھائی چارے سے رہتے ہیں اور دیوالی جیسے تہوار باہمی محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتے ہیں۔ 
	 ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی۔  اپنے بیان میں مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے زرعی نقصانات کے معاوضے ادا کر دیئے ہیں، سیلاب 2025 سے ملک بھر میں 40 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور کُل معاشی نقصان کا تخمینہ 822 ارب روپے لگایا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 631 ارب، خیبرپختونخوا میں 51 ارب اور سندھ میں 32 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، کپاس کی 30 سے 34 لاکھ گانٹھیں اور گنے کی 13 سے 33 لاکھ ٹن پیداوار متاثر ہوئی، جبکہ چاول...
	ویب ڈیسک: ریونیو بڑھانے کے لیے حکومتِ پنجاب نے کئی مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ریونیو کلیکشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، جن کا مقصد ٹیکس نظام میں شفافیت لانا اور صوبے کی مالی خود کفالت کو مضبوط بنانا ہے۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) میں سپیشل یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فیکٹوریل، ٹیکس کنسلٹنٹس، لیگل ایکسپرٹس، اور ڈیٹا اینالسٹ شامل ہوں گے۔ اس یونٹ کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا اور ریونیو کے حصول میں تیزی لانا ہوگا۔  دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق  ریونیو اتھارٹی میں 130 انفورسمنٹ...
	پشاور (نیٹ نیوز)  وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو بھرپور جواب ملے گا۔ مجھے کسی کے خلاف نہیں لایا گیا۔ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے آیا ہوں، ہمارا ہر قدم قانون اور آئین کے مطابق ہوگا۔ پرامن احتجاج کرینگے۔ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے۔ ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں۔ انصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کرینگے۔ کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، یہاں سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے۔ 12لاکھ اب بھی ہیں، باعزت طور پر بھجوائیں گے۔
	ذرائع کے مطابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیر نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اسمبلی میں کسی بھی ایسے بل میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی جس سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچتا ہو۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے کلگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں بل پیش کرنے کے فیصلے کا حق اسپیکر کے پاس ہے۔ انہوں نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی جانب سے اراضی کے حقوق سے متعلق بل کی تجویز کا حوالہ دیتے ہوئے...
	سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے...
	چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
	اسنیپ بیک کو فعال کرنے کے لیے تین یورپی ممالک کے غیر قانونی اقدام کے جواب میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ واضح ہے اور اس کی تشریح کی ضرورت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے قرارداد 2231 کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں طے شدہ پابندیوں کو قبول کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے عائد پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے اقتصادی ڈپلومیسی کے نائب وزیر حمید قنبری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کے خاتمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جے سی پی او...
	 پشاور:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ علاقے کلیئر ہوگئے تو پھر کون ان دہشت گردوں کو واپس لایا؟ ہم آپریشنز کے مخالف ہیں اس میں ںقصانات ہوتے ہیں اور مسائل بڑھتے ہیں، صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر کیسے امن ہوگا؟ سابق وزیر مینا خان کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے، گزشتہ حکومت میں ہم تھوڑے کمزور تھے، جوغلطیاں ہوں ان پر تنقید ضرور کریں لیکن صوبے کو نقصان نہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کے خلاف نہیں اتارا گیا، ہم تو قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، ہم عدالتوں میں جنگ لڑرہے ہیں اںصاف نہ ملا تو احتجاج ہی کریں گے، فوج آرٹیکل 245 کے تحت آتی...
	 راولپنڈی:  تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ غیر حاضری پر آپ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی علیمہ خان کی ضمانت دینے والے شہری عمر شریف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ضامن عمر شریف کو ضمانتی رقم ایک لاکھ روپے...
	 کراچی:  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ 22 اکتوبر کو وفاقی وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی ہاکی کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی تشکیل اہم موڑ ہے اور خوساختہ عہدیداروں کو گھر جانا ہوگا۔ کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی اسپیشل کمیٹی کی رکن شہلا رضا نے کہا کہ پی ایچ ایف کے حوالے سے ہمارے تمام اعتراضات قبول کر لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے خود ساختہ عہدیداروں کو واپس گھروں کو جانا ہوگا۔ قومی...
	سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی  اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برصغیر کے عظیم مفکر سرسید احمد خان کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ ممتاز اسکالرز محترمہ ارم اکبر علی خان، پروفیسر سحر انصاری، محترمہ نگار سجاد ظہیر، طارق سبزواری و دیگر نے سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی تاکہ ہماری موجودہ نسل اپنے اکابرین کی نظریاتی جدوجہد سے واقف ہوسکیں۔ نظامت کے فرائض مشہور شاعرہ امبرین حسیب امبر نے انجام دیئے اور سرسید ڈے کے حوالے سے اپنا مقالہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف...
	  پشاور:   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور...
	اسلام آباد (خصوصی  رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔ چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبر پی کے منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلیٰ کو حکومتی ذمے داریاں سنبھالنا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور اہم...
	اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ نے شرکاء کو موجودہ سٹاک کی دستیابی سے آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم نے سپلائی کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں ان اشیاء کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوسری طرف نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے اپنے ملک کی جانب سے مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر کی فراہمی کیلیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو برطانیہ میں ایکسچینج پروگرامز اور اسکالرشپ فراہم کرسکتے ہیں، ملک بھر میں 18 ہزار سے زاید مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کے طلبہ کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،...
	—فائل فوٹو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 کو ایم فل جبکہ 02 کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں ہما راؤ (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، قرۃ العین مسعود (نباتیات)، مریم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، شہزاد نذیر (کیمیاء)، فریال اشرف، بلال صالح (مالیکیولر میڈیسن)، درِشہوار صدیقی، سید محمود مسعود علی (فارماکولوجی)، محمد عرفان (نفسیات)، محمد ذیشان خان، محمد مراد عالم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، امجد عبید اللّٰہ (اصول الدین) اور عظمیٰ علی (حیوانیات)...
	سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، کراس بارڈر ٹیررازم روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام، گڈ گورننس اور عمران خان سمیت تمام اسیروں کی رہائی اولین ترجیح ہے، عمران خان سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خیبر ایجنسی اور دیگر علاقوں سے آئے عمائدین، سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی ان سے ملاقات کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے...
	ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری کے منصوبے علی امین گنڈاپور کی ترجیح رہے، پہلی بار خیبر پختونخوا 200 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دینے میں کامیاب ہوا۔بیرسٹر گوہرنے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے پارٹی مفاد...
	علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔یہ بات انہوں نے ڈی آئی خان میں سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے۔ علی امین کے بیان پر بیرسٹر گوہر نے غیر مشروط معافی مانگ لیچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صوبے میں اقدامات کیے، عوامی فلاح، انصاف، خود انحصاری...
	کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے ایوان صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کو یونان، یورپی یونین اور ہنگری کے سفراء نے اسناد پیش کیں ایوان صدر پہنچنے پر پاک فوج کے دستے نے نئے تعینات ہونے والے چاروں سفیروں کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں...
	عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا چیف جسٹس پاکستان کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔وزیراعلی کے پی نے ایڈووکیٹ جنرل کی وساطت سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔خط میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور وزارت داخلہ کو وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی ہدایت دیں۔چیف جسٹس کو خط میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد سہیل آفریدی نئے وزیراعلی خیبر پختونخوا منتخب ہوگئے ہیں اور نو منتخب وزیراعلی...
	بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوامیں صوبائی کابینہ کی تشکیل کامعاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کو کابینہ کی تشکیل کا اختیار دیدیا جبکہ عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کردی، صرف سہیل آفریدی صوبے میں حکومت چلائیں،بانی پی ٹی آئی کا پیغام وزیراعلی کوپہنچا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق تاحال کسی وزیر کی خیبرپختونخوا کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا ، پنجاب میں ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز مسترد کر دی، ایڈوائدری کونسل مسترد کرنے کا...
	سٹی 42: چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔ ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں ،کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور...
	 اسلام آباد:  برطانیہ نے مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کے لیے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے جہاں ہم عقیدے اور عقائد کے تنوع کیلئے  انتہائی احترام رکھتے ہیں، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو گہری قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویش ناک ہے، پاکستان...
	 فائل فوٹوز خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ہدایت پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد وہ سپریم کورٹ بھی پہنچے۔ سہیل آفریدی کو بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکیوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل راولپنڈی سےواپس روانہ ہوگئے۔ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔  ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس نے جمعہ کو ٹیلی فون کیا۔(جاری ہے)  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے متواتر اعلیٰ سطحی تبادلوں اور پاک یورپی یونین تعلقات میں مثبت رفتار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دوطرفہ اور کثیر جہتی تناظر بشمول نومبر میں برسلز میں ہونے والے پاکستان-یورپی یونین سٹریٹجک ڈائیلاگ کے دوران مسلسل مصروفیت کی منتظر ہیں۔ انہوں نے حالیہ علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
	 اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد، پاکستان اور آئی ایم ایف اب اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ متبادل طور پر شمسی پینلز (سولر)، انٹرنیٹ اور دیگر شعبوں پر ٹیکس کی شرحیں کیسے بڑھائی جائیں تاکہ اگر ریونیو میں کمی بڑھے تو ہنگامی بنیادوں پر اضافی محصولات حاصل کیے جا سکیں۔  ذرائع کے مطابق یہ مجوزہ ’’ہنگامی ٹیکس اقدامات‘‘آئی ایم ایف کے دوسرے جائزہ رپورٹ کا حصہ ہوں گے، جو فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔  ان اقدامات کو اُس صورت میں لاگو کیا جائے گا جب مالی سال کی...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کی پاکستان کے ساتھ حب الوطنی اقتدار سے مشروط ہے؟ کیا اگر قومی پالیسیاں ان...
	 راولپنڈی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر احتجاج  کے  سلسلے میں درج مقدمے  کی سماعت  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں علیمہ خان کی عدم حاضری پر گواہان کے بیان ریکارڈ نہ ہوسکے ۔ عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں  گرفتار کر کے 19 اکتوبر عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے  ریمارکس دیے کہ علیمہ خان آپ کی ضمانت کیوں نہ منسوخ کی جائے ؟  مسلسل غیر حاضری عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ کیوں نہ علیمہ خان کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عہدے سے ہٹائے گئے خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک اور احتجاجی مارچ کے بجائے مذاکرات کے حامی تھے۔ ان کا مؤقف تھا کہ احتجاجی مہم کے نتیجے میں پارٹی کارکنوں کا مزید خون بہنے سے بچنا چاہیے۔تاہم پارٹی کے بانی عمران خان نے مبینہ طور پر یہ مشورہ قبول نہیں کیا اور اپنی سیاسی رہائی اور مقاصد کے حصول کے لیے احتجاجی تحریک جاری رکھنے پر زور دیا۔پارٹی کے اندرونی ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور گزشتہ سال نومبر کے احتجاجی مارچ میں پیش آنے والے تشدد کے بعد دوبارہ کسی قسم کے تصادم کے حق میں نہیں تھے۔ ایک سینئر رہنما کے مطابق، وہ ان افراد میں شامل تھے جو سمجھتے تھے کہ...
	 بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران پیش آنے والی قانونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اس فیصلے میں ان کا بےحد ساتھ دیا۔  سشمیتا کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہتا تو اُس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کے بجائے ایک بیٹی کو گود...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک  دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریم کورٹ جائیں گے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 25 مارچ کے فیصلے پر ایک دن بھی عمل نہیں ہوا، فیصلے کے مطابق منگل کو فیملی اور جمعرات کو وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی، اکتوبر 2024ء سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا، 10 سے زائد توہین عدالت کی درخواستیں دائر ہوئیں مگر ایک بھی نہیں سنی گئی۔  قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف...
	 لاہور:  مریدکے کے شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔ متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے،...
	امریکا میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب کھلونے والی کار سے پائپ میں پھنسی بلی کو بخیر و عافیت نکال لیا گیا۔ یہ واقعہ نیویارک میں پیش آیا جہاں ایک بلی کا بچہ زیرِ زمین پائپ میں پھنس گیا تھا۔ اس تک پہنچنا انسانوں کے لیے ناممکن تھا۔ مقامی ریسکیو ٹیم نے ریموٹ کنٹرول کار میں ایک کیمرہ اور لائٹ نصب کر کے اسے پائپ کے اندر بھیجا۔ اس کار نے بلی کی درست مقام معلوم کرنے میں مدد دی۔ https://www.facebook.com/strongislandrescue/videos/825611056669579/ جب بلی کی جگہ کا پتا چل گیا تو ریسکیو عملے نے پائپ کا وہ حصہ کھود کر کھولا اور آخرکار کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بلی کو محفوظ طور پر نکال لیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کی...
	دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
	راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
	وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے خلیجی ممالک، شمالی افریقا، افغانستان کو پاکستان میں معدنیات سمیت کئی شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں خلیجی ممالک، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے وزراء اور گورنرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ وزیر خزانہ نے بطور لیڈ اسپیکر ملاقات کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام کے حصول کی کامیاب کوششوں سے آگاہ کیا جبکہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے ساتھ طے پانے والے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اِس موقع پر محمد اورنگزیب نے ٹیکسوں، توانائی اور ریاستی ملکیتی اداروں اور...
	خیبر پختون خوا کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سی ایم سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔سیکریٹریٹ آمد پر پولیس کے چاق چوبند دستے نے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیاخیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھالیا۔ وزیرِ اعلیٰ سے سی ایم سیکریٹریٹ کے عملے کا تعارف کروایا گیا اور وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے حکام نے انہیں دفتری امور کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکریٹریٹ ایک عوامی جگہ اور صوبے کا چہرہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیکریٹریٹ میں آنے والوں کے ساتھ ہمیشہ اچھا برتاؤ کیا جائے، سیکرٹریٹ کے معمولات میں...
	 پشاور:  نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔  دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
	اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شہیدِ ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی 74ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ لیاقت علی خان نے تحریکِ پاکستان کی کامیابی اور ایک آزاد اسلامی ریاست کے قیام کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی، ان کی استقامت، خلوصِ نیت اور اصول پسندی نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔(جاری ہے)  ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہیدِ ملت کا کردار دیانت، قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ ہے، جنہوں نے قوم کو اتحاد و اتفاق اور ایمانداری کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو...
	 راولپنڈی:  ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
	سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
	انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
	 فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگست کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق کیا گیا ہے، جب کہ اس اضافی وصولی کا اطلاق صارفین کے اکتوبر کے بلوں میں ہوگا۔دستاویز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اگست کے لیے 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی، تاہم نیپرا نے 8 پیسے فی یونٹ اضافہ منظور کیا۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی...
	وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورکس بے نقاب ہوا ہے، جس کے مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جعلی خبریں چلانے کے عمل میں ملوث افراد کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیب ایکٹو ہوگئی، جہاں جعلی ویڈیوز اور آڈیوز کی فارنزک جانچ پڑتال جاری ہے۔ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوٹسز جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے۔ ٹی ایل پی...
	ٹی ایل پی احتجاج کے حوالے سے حکومت نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے کے تناظر میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں، ویڈیوز اور آڈیوز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیک نیوز نیٹ ورک کا سراغ لگالیا گیا ہے اور اس میں ملوث مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جبکہ ایف آئی اے کا سائبر کرائم وِنگ...
	—فائل فوٹوز چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختون خوا نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی سے بدھ کے دن 4 بجے حلف لیں۔عدالتِ عالیہ نے اپنے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو اسی دن اسپیکر نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لیں۔ یہ بھی پڑھیے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب اس سے قبل آج پشاور ہائی کورٹ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے حلف لینے سے...
	بصارت سے محروم افراد کو فعال طور پر سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے،صدرِ آصف علی زرداری کا سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) صدرمملکت آصف علی زرداری نے بصارت سے محروم افرادحقوق کے تحفظ کے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور پاکستان بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں بصارت سے محروم افراد کی قابل ذکر صلاحیتوں سے استفادہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے ان خیالات کا اظہار سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔صدرِ مملکت نے بنیادی حقوق کے تحفظ، آزادی کو فروغ دینے، اور بصری چیلنجز کے ساتھ زندگی گزارنے والے ہر فرد کے موروثی وقار کو برقرار رکھنے...
	بی آئی ایس پی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا، بلاول بھٹو
	پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا ہے کہ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپس کی تقسیم کے بجائے دنیا سے مقابلہ کرنا ہوگا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ شاید کسی کو معلوم نہ ہو کہ خیرپور میں بھی ایک اسپیشل اکنامک زون ہے جو دنیا کے بہترین اکنامک زونز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تو سندھ حکومت کا ایک کارنامہ ہے جسے دنیا نے تسلیم کیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے یا شہر سے ہے ہی نہیں، ہم تو دنیا سے مقابلے کرنے والے ہیں۔ اس لیے آ پَس کی تقسیم نہیں ہونی چاہیے، دنیا سے مقابلہ...
	حکومتِ پاکستان نے ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا جب کہ فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا اور مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں متوقع ہیں، ڈیپ فیک لیب ایکٹو، جعلی ویڈیوز/ آڈیوز کی فارنزک جانچ شروع کردی گئی۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔ عوام کو وارننگ دی گئی کہ  غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے،...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )گزشتہ سال حکومت نے کتنا غیر ملکی قرضہ لیا؟ تفصیلات پارلیمینٹ میں پیش کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سال 10100ملین ڈالر غیر ملکی قرضے لیے گئے۔حکومت نے گزشتہ مالی سال یکم جولائی 2024 تا 30جون 2025کے دوران جتنے بین الاقوامی قرضے حاصل کیے  ا ن کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کردی گئی ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران کثیر الرکنی اور دو طرفہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی قرضے حاصل کیے گئے۔ سابقہ مالی سال میں توثیق شدہ غیر ملکی قرضوں کی...
	 پشاور:  پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر ایک آئینی و قانونی اقدام کو واضح کریں گے۔ سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالت سے اچھے...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔  عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم  سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر...
	 راولپنڈی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج  کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔...
	پی ٹی آئی ارکان نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپی کے منتخب کرلیا : ’’ابھی گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہو اپوزیشن : اجلاس کا بائیکاٹ
	پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
	ٹی ایل پی کے فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت، شیلنگ اور فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
	ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...