2025-09-18@23:04:02 GMT
تلاش کی گنتی: 347
«مال کے حصول»:
(نئی خبر)
سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے آنے والے مریضوں کے دباؤ اور سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی شدید کمی نے انفیکشن کنٹرول کے بنیادی اصولوں کو روند ڈالا ہے۔ سول اسپتال کراچی اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کی ایمرجنسی وارڈز میں ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھنا معمول بن چکا ہے، جبکہ بعض اوقات این آئی سی ایچ میں ایک بستر پر تین سے چار بچے لٹائے جاتے...
جدہ (اوصاف نیوز)سعودی اخبار العربیہ اردو کے مطابق لوئیس ابی راشد ستر سالہ یوروگوئین سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جنہیں مشرف بہ اسلام ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں اور اللہ نے انہیں ادائیگی حج کا موقع دیا ہے۔ انہیں اس سال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج اور عمرہ کے اپنے پروگرام کے تحت بطور خاص مہمانوں میں شامل کیا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اس سلسلے میں شاہی دعوت کو عملی شکل دینے کے لیے اہتمام کیا تاکہ ستر سالہ یہ مہمان روحانی اطمینان اور ادائیگی حج کا فریضہ ادا کر سکیں۔ کیونکہ وہ طویل عرصے سے...
اسلام آباد میں ایک 17 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بے رحمانہ قتل نے سبھی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اس اندوہناک قتل پر ہر انسان افسردہ ہے۔ صارفین ثنا کے لیے انصاف اور قاتل کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں جن میں شوبز کے معروف ستارے بھی شامل ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے اس مجرم کو انجام تک نا پہنچایا تو یہ سلسلہ نہیں رکے گا، اس کا چہرہ سامنے لائیں اور اسے ایک مثال بنائیں۔ If we do not take this to task this will not stop!! Show his face – make an example...
حج 2025 کے دوران سعودی عرب نے ایک ایسا انقلابی قدم اٹھایا ہے جس نے خدمت، تحفظ اور ٹیکنالوجی کو ایک مربوط نظام میں تبدیل کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا حج کے دوران ڈرون کے ذریعے دواؤں کی ترسیل ممکن ہے؟ سعودی وزارت صحت اور سول ڈیفنس کی طرف سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو نہ صرف طبی امداد بلکہ آگ بجھانے کے مقاصد کے لیے بھی استعمال میں لایا جانے لگا ہے جس سے حاجیوں کی حفاظت اور سہولت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ماضی میں طبی سامان یا ادویات کسی مریض تک پہنچانے میں اوسطاً 90 منٹ لگتے تھے لیکن رواں سال متعارف کرائے گئے ڈرونز کی بدولت یہ وقت کم ہو کر صرف 5 سے 6 منٹ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے، یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے، سکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، طلبہ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا ہے کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر برائے کویت ڈاکٹرظفراقبال نےنجی ٹی وی کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم مئی سے کویت کے حکام نے ویزہ سہولت فراہم کردی ہے، ویزہ سہولت کے بعد پاکستانی شہری کویت کا دورہ کررہے ہیں۔ ڈاکٹرظفراقبال کا کہنا تھا کہ کویت ویزے کے لیے اب پیپر ورک دنوں میں مکمل ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ کےحصول میں آسانی کردی ہے، پہلے کویت کے ویزے کا اجرا کا عمل بہت مشکل ہوتا تھا۔ خیال رہے کویت نے 19 سال کے بعد پاکستانی...
پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے منظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھرمیں فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہے کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ...
محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ محولیات پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکشن میں کہا گیا کہ معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کےمنظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکےگا، پنجاب بھرمیں فیصلےکا اطلاق فوری ہوگا۔ اس حوالے سے سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پ نجاب بھر کےپیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا...
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں مس ریچل نے کہا کہ "آپ نے اس خاتون ڈاکٹر کو دیکھا، جس کے 9 بچے شہید کرکے اس کے پاس لائے گئے۔ آپ نے اس چھوٹی بچی کو دیکھا، جو آگ میں جل رہی تھی۔" اسلام ٹائمز۔ امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے غزہ میں بچوں کے بہیمانہ قتل اور اسرائیلی فوج کے مظالم پر خاموش رہنے والے عالمی رہنماؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بچوں کے لیے تعلیمی مواد بنانے والی مشہور امریکی یوٹیوبر مس ریچل، جو امریکا بھر میں والدین اور بچوں میں بے حد مقبول ہیں، انہوں نے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بچوں کے قتلِ عام پر عالمی رہنماؤں کی...
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا...
لاہور: آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے غیر قانونی قرار دینے کے بعد پنجاب حکومت نے "اینمل برتھ کنٹرول پالیسی 2021" کو باقاعدہ نافذ کردیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت صوبے بھر میں کتوں کی آبادی کو قابو میں رکھنے کے لیے نس بندی، ویکسینیشن، رجسٹریشن اور بحالی جیسے اقدامات کیے جائیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت مقدمے "ایراج حسن ودیگر بنام حکومت پنجاب" میں 22 مئی 2025 کو سنائے گئے حتمی فیصلے میں عدالت نے پنجاب بھر میں آوارہ کتوں کو گولی مارنے، زہر دینے یا دیگر ظالمانہ طریقوں سے مارنے کے تمام اقدامات کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیا ہے۔ ایڈووکیٹ ایراج حسن اورالتمش سعید...
قیصر کھوکھر : سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر ڈیوٹی دینے والے ویلفیئر سٹاف نے رسک الاؤنس کا مطالبہ کر دیا. ویلفیئر سٹاف نے حفاظتی کٹ اور دیگر سیکورٹی آلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سکیورٹی سٹاف کا کہنا ہے کہ سول سیکرٹریٹ کے مین گیٹ پر بے یارو مددگار ڈیوٹی دیتے ہیں۔ ہمارے پاس مناسب سکیورٹی آلات ہیں اور نہ ہی حفاظتی کٹ ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ویلفیئر سٹاف نے چیف سیکرٹری پنجاب سے پولیس کی طرز پر رسک الاؤنس دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 28 مئی 2025ء) سمندری ماحول کو تحفظ دینے کے لیے دنیا بھر کے ممالک آئندہ ماہ فرانس کے شہر نیس میں جمع ہوں گے جہاں کرہ ارض کے سب سے بڑے اور اہم ترین ماحولیاتی نظام کو لاحق خاموش تباہی روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات پر بات چیت کی جائے گی۔9 تا 13 جون ہونے والی اقوام متحدہ کی تیسری سمندری کانفرنس (یو این او سی 3) میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، سائنس دان، سول سوسائٹی کے ارکان اور کاروباری رہنما شرکت کریں گے۔ Tweet URL اس موقع پر سمندری ماحول کو بڑھتی ہوئی آبی حدت اور تیزابیت، حیاتیاتی تنوع کے خاتمے، پلاسٹک کی آلودگی اور ناپائیدار ماہی گیری جیسے مسائل سے...
بیجنگ () چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور پارٹی اور ملک سے محبت کرنے، محنتی اور ترقی پسند نوجوان پائنیئرز کو تربیت دینی چاہیئے۔انہوں...
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...

آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی
آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...

حج ایام کے دوران ایک گھنٹے کے دوران کتنے عازمین طواف کر سکیں گے؟ حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے
ادارہ امور الحرمین الشریفین کے مطابق صحن مطاف میں حج ایام کے دوران عازمین کی سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ حج ایام کے دوران فی گھنٹہ ایک لاکھ 7 ہزار حجاج طواف کر سکیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:حج سیزن میں ٹھنڈے پانی کی 15 ملین بوتلیں تقسیم کی جائیں گی عرب میڈیا کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج ایام کے دوران براہ راست صحن مطاف کو جانے والے مسجد الحرام کے مرکزی اور ذیلی دروازوں کو بھی مخصوص کیا ہے تاکہ حجاج کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ براہ راست مطاف میں پہنچ سکیں۔ ادارہ امور حرمین نے ایامِ حج...
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کا بھارتی الزام مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گولڈن ٹیمپل جیسے مقدس مقام کو نشانہ بنانے کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا، اس حوالے سے بھارتی الزامات بے بنیاد اور ناقابل قبول ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کا سب سے زیادہ قابل احترام مقام ہے، بھارت نے ہی عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات میں پاکستان میں بھی مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے الزامات اس ناقابل قبول فعل سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، پاکستان سکھ مذہب...
شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران انہوں نے مصر کے تعمیری کردار، اس کے متوازن بیانات اور جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران فعال سفارت کاری پر صدر السیسی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے مصر کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس کے دوران انہوں نے مصر کے تعمیری کردار، اس کے متوازن بیانات اور جنوبی ایشیا کے حالیہ بحران کے دوران فعال سفارت کاری پر صدر السیسی کا تہہ دل سے...
برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ڈیوڈ لیمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان...
نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں۔ بجٹ میں عوام کو اضافی مالی بوجھ اٹھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا پلان تیار کر لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نئے بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف کو بڑی یقین دہانیاں کرا دیں، بجٹ میں عوام کو اضافی مالی بوجھ اٹھانے...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا، حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔ کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے...
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز (15 مئی) روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سالیوکوف کو برطرف کر دیا۔اس اقدام کا اعلان کریملن کے ایک حکم نامے میں کیا گیا۔ ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل جنرل سالیوکوف موجودہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے ساتھ ریڈ اسکوائر میں نازی جرمنی پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان فتح کے دن کی فوجی پریڈ میں سلامی لیتے دیکھے گئے تھے۔ روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2024 سے لے کر اب تک ایک درجن سے زیادہ فوجی اور دفاعی شعبے کے اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی ہے، جن میں سے بہت سے لوگوں پر ذاتی فائدے کے لیے بڑے منصوبوں سے پیسے...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے برآمدی کنٹرول لسٹ کے حوالے سے صحافیوں کے سوال کے جواب میں کہا کہ برآمدات کے کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط کے مطابق، وزارت تجارت نے 4 اور 9 اپریل 2025 کو بالترتیب اعلان نمبر 21 اور 22 جاری کیا، جس میں 28 امریکی اداروں کو برآمدات کی کنٹرول فہرست میں شامل کیا گیا، اور ان پر دوہرے استعمال کی اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی۔ چین-امریکہ اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 14 مئی 2025 سے 90 دنوں کے لیے مذکورہ متعلقہ اقدامات کو معطل کر دیا جائے۔ اگر برآمد کرنے والے اداروں کو...
پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کیا جاسکتا، صدر عالمی بینک نے بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ترجمان کے مطابق پاکستان نے واضح کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہاکہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافزالعمل اور فریقین...
پاور ڈویژن نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز میں ترمیم کرتے ہوئے شمسی توانائی کی خریداری کے نرخوں کو کم کرنے کے لیے اپنی تجویز اقتصادی رابطہ کمیٹی کو دوبارہ جمع کرائے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق، کابینہ ڈویژن نے اس تجویز کو دوبارہ جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 13 مارچ 2025 کو تجویز کی منظوری دی تھی تاہم وفاقی کابینہ نے مشاورت کے حق میں اسے موخر کر دیا، اس شرط کو پورا کرنے کے بعد، کابینہ ڈویژن نے دوبارہ جمع کرانے کا مشورہ دیا ہے۔ مذکورہ تجویز میں نیٹ میٹرنگ کے معاہدوں کو 5 سال تک محدود کرنے اور بائی بیک کی شرح 27 روپے سے کم کر کے 10 روپے فی یونٹ کرنے کی...
نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کشمیر تنازع پر ثالثی کے دعووں پر خاموشی رکھنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، اور تجارت کی طاقت سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لایا۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت نے تیسری پارٹی کی ثالثی کو قبول کرلیا؟ کانگریس کے جے رام رمیش نے کہا کہ مودی کی خاموشی سوالیہ نشان ہے: “کیا ہم نے کسی ‘نیوٹرل مقام’ پر مذاکرات کی منظوری دے دی؟” رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا: “اگر ثالثی...
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کے ماحول میں نواز شریف کی ضرورت تھی مگر وہ سامنے نہیں آئے، اسٹیبلشمنٹ کو سوچنا ہوگا کہ قومی قیادت کو پس منظر میں پھینک دیا گیا ہے، نواز شریف نے کمپرومائزڈ کیا یا نہیں مگر وہ خاموش ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے، لیڈر جیل جاتے ہیں مگر پارٹیاں فیصلے کرتی ہیں، پی ٹی آئی بطور جماعت اختیار رکھتی ہے نہ یکسوئی، ان سے اتحاد کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کے روز مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کہاں تھے؟ سربراہ جے یو...
قیصر کھو کھر:محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کی مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے اعلیٰ افسران نےکنٹرول روم کا دورہ کیا۔محکمہ داخلہ کا اضلاع کے تمام کنٹرول روم سے مسلسل رابطہ کیا جارہا ہے،کنٹرول روم میں سول ڈیفنس ریسکیو 1122 اور سیف سٹی کے افسران بھی موجود ہیں۔ کنٹرول روم سے لاہور اور پنجاب بھر کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کو شکست دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں۔ مقامی...
مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ّفتاب احمد رائے نے کہا کہ اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین شعبہ تقابل ادیان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ آفتاب احمد رائے نے مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے کہا کہ علامہ اقبال بیسویں صدی کے آدمی ضرور تھے تاہم ان کی خیال آفرینی ابدی ہے...
راولپنڈی: بھارتی حملے کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی نے کنٹرول روم قائم کردیا۔ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں بروقت اور موثر اقدامات کیے جا سکیں گے۔ افسران اور اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔ چیف سیکرٹری نے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے بھی رابطہ کیا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ بعدازاں چیف سیکرٹری نے پورے صوبے کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے فون پر مختلف اضلاع کے ڈی سیز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور اور محکمہ داخلہ کے افسران بھی چیف سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کنٹرول روم سے جنگی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری نے حساس مقامات کی لائیو مانیٹرنگ کو بھی چیک کیا۔...
بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ میچ کے دوران بولر ہارٹ اٹیک کے سبب انتقال کرگیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں پی سی بی چیلنج کپ (2 روزہ ٹورنامنٹ) کے ایک میچ کے دوران 24 سالہ فاسٹ بولر علیم خان اچانک دل کا دورہ پڑنے سے المناک طور پر انتقال کر گئے۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی نے نوجوان کرکٹر کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بنوں کے رہائشی علیم خان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ میچ امپائر انعام اللہ خان کے مطابق علیم میچ کے دوران...
غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے چینل 13 پر بات چیت کرتے ہوئے نیتن یاہو کی سربراہی میں موجود حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہودی آبادکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سول نافرمانی کی تحریک چلا کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کر دیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سابق وزیراعظم ایہود براک نے حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وہ صیہونی چینل 13 پر ایک مباحثے میں بات چیت کر رہا تھا۔ ایہود براک نے اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی تحریک حماس آئندہ 50 برس تک اسرائیل کے خلاف برسرپیکار رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سے...
— فائل فوٹو اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے تیار کردہ 16 نکاتی قومی ایجنڈا جیو نیوز کو موصول ہوگیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تیار ہونے والے تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے قومی ایجنڈے میں موجودہ حکومت کے خاتمے سمیت نئے الیکشن اور آئینی ڈھانچے کی تفصیلات شامل ہیں۔تحریکِ تحفظ آئین پاکستان کے 16 نکاتی ایجنڈے کی تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے 2024ء کے انتخابات کو مکمل مسترد کرتے ہوئے آزاد الیکشن کمیشن کے تحت نئے انتخابات کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیارتحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوانزادہ حسین یوسفزئی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا قومی ایجنڈا تیار کر لیا...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کو مکمل سہولیات فراہم کی گئیں۔اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیے گئے بے بنیاد اور جھوٹے پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کی روشنی میں بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا نمائندگان کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے۔ دورے کے دوران صحافیوں نے خود حالات کا مشاہدہ کیا مقامی آبادی کی گواہیاں سنیں اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کی حقیقت جاننے کا موقع حاصل کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے...
کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل بارڈر ٹریڈ و ساحل کے ثمرات کو لوٹنے کی سازش ہو رہی ہے۔ زبردستی مسلط قوتیں عوام کے خیرخواہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بارڈر بندش سے لاکھوں لوگ اور خاندان معاشی مسائل کیساتھ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کی کامیابی میں تاجر برادری نے ہر سطح پر ساتھ دیا۔ حقوق بلوچستان مہم کے سلسلے میں 11 مئی کو علماء و مشائخ کنونشن اور 25 مئی کو یوتھ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ قومی مسائل کے حل، اجتماعی حقوق کے حصول کیلئے 26 نکات بنائے ہیں۔ اس...
اپنے بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جماعت ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عالمی برادری بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت انتہا پسند، فاشسٹ اور جنونی عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، جو پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے زور دیتے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے 25% ٹیکس چھوٹ کی بحالی پر ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ اور ریسرچرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ فیصلہ ملک کے مستقبل کی تشکیل میں ماہرین تعلیم کے تعاون کو تسلیم کرنے اور ان کی قدر کرنے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔(جاری ہے) وزارتِ تعلیم کی جانب سے اساتذہ اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں چھوٹ کی درخواست پر وزیراعظم کی منظوری خوش آئند ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے اس منظوری کا اعلان کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یونیورسٹی کے اساتذہ کو اہم مالی ریلیف ملے گا...
احسن اقبال— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت میں انتخابی مہم کے دوران پاکستان کارڈ کھیلنا معمول بن چکا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت وسیع رقبے کے باوجود عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا ہے، پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود زیادہ بردباری اور سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ جعفرآباد ایکسپریس حملے پر پاکستان نے ذمے دارانہ رویہ اپنایا، داخلی خامیوں کا اعتراف کیا، غیر ملکی مداخلت کے شواہد کے باوجود پاکستان نے معاملے کو سنجیدگی سے نمٹایا۔ بھارت کی غلط فہمی ہے کہ پاکستان چپ رہے گا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھارت کی...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد پاکستان پر بھارت کی طرف سے بےبنیاد الزامات کیخلاف شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔ سابق کرکٹر نے نے کہا کہ بھارت کا بغیر شواہد کے حملے کو پاکستان سے جوڑنا افسوس ناک ہے، انڈیا نے قبل از وقت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں کرنا چاہیے، لڑائی کے بجائے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام واقعہ: بھارتی طرزعمل کے خلاف احتجاج کا اعلان شاہد آفریدی نے پہلگام حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بھی دہشتگردی کا سامنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دریائے نیلم اور دریائے جہلم میں پانی معمول کے مطابق چل رہا ہے، دریائے نیلم آزاد کشمیر میں ٹاؤ بٹ پر بھی پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔جیو نیوز کے مطابق دریائے جہلم پر اڑی ون 480 میگا واٹ پراجیکٹ سے بھی پانی کا اخراج معمول کے مطابق ہے، اڑی ٹو 240 میگا واٹ پروجیکٹ سے پانی کا اخراج معمول کے مطابق جاری ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں منگل کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کون کون سے معاہدے...
بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانہ فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارت کی رجسٹر ڈ ائیر لائینز پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گی۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ابتدائی طور پر بھارتی ایئر لائنز کیلئے ایک ماہ کی فضائی پابندی عائد کی گئی۔ جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں، بھارتی ایئر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت یا لیز پر زیر استعمال طیاروں کےلیے بھی پابندی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو مختلف ممالک کی پروازوں کے لئے یومیہ کروڑوں کے اضافی اخراجات...
کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39 ڈگری تک تجاوز کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو کا امکان ہے، اس دوران شدید گرمی کی لہر سے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 اپریل سے 30 اپریل تک صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری زیادہ ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ماہرین نے بتایا کہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4 تا 6 ڈگری اضافی بڑھنے کی توقع ہے۔ کراچی میں 25 اپریل کو 38، جبکہ ہفتے کو زیادہ سے زیادہ پارہ...

وزیراعلیٰ بلوچستان کی عمرانی ہاؤس آمد ، سردار غلام رسول عمرانی کے چچا کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی بدھ کو مشیر برائے محنت و افرادی قوت سردار غلام رسول عمرانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے ان کے چچا میر اللہ بخش خان عمرانی کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔(جاری ہے) اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی بھی موجود تھے۔

عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں انتہا پسندانہ اور شدت پسندانہ سیاست کا قائل نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ ہماری تلخیاں رہی ہیں لیکن اب تعلقات کو وہاں لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہو سکے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ کوئی انگریز کا ایجنٹ رہا ہے یا امریکا تو ہم نے اسے کہا ہے، لیکن یہ ایک نظریاتی بات تھی۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال، ملاقات طے پاگئی انہوں نے کہاکہ ہمارا اختلاف مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں سے بھی ہے لیکن دشمنی...
اسکرین گریب کراچی کے رہائشی 80 سالہ سعید مسعود عثمانی نے نوجوانوں کے لیے اعلیٰ مثال قائم کر دی۔سیعد مسعود عثمانی نے صحت کو لاحق سنگین مسائل کے باوجود پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔وفاقی اردو یونیورسٹی کے طالبِ علم و استاد سعید عثمانی نے حال ہی میں جیو ڈیجیٹل کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ سعید مسعود عثمانی نے بتایا ہے کہ انہوں وفاقی اردو یونیورسٹی سے ابلاغِ عامہ میں ہی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ مجھے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے دوران ہارٹ اٹیک، سانس لینے میں دشواری، کورونا وائرس میں مبتلا ہونے جیسے متعدد صحت سے متعلق مسائل کا سامنا کرنا پڑا مگر اپنے شوق کے لیے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ طاقتور کیریئر کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری اسٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ ترقی کا سفر...
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک اسٹینڈ سابق کپتان کے نام سے...
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کو اسٹیڈیم سے سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹائے جانے کی درخواست موصول ہوئی ہے۔ 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کرنیوالے محمد اظہر الدین پر سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل حیدرآباد...

سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے
سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات مسترد کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ترجمان قومی اسمبلی نے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سپیکر سردار ایاز صادق پر لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کردیا ہے۔۔اپنے ایک بیان میں ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کے سوالات اور توجہ مبذول کروانے کے نوٹسز سیکرٹریٹ میں جمع کروانے اور ان کے جوابات دینے اور دیگر کاروائی سے متعلق تمام ریکارڈ موجود ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مکمل اعدادوشمار کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کو جوابی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ طرابلس میں ہمارا مشن اور دفتر خارجہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر مقتولین کے باقیات کی واپسی کے لیے اقدامات کر رہا ہے ہم اپنے شہریوں کو موت کے جال میں پھنسانے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھیں گے تاکہ ایسے حادثات میں کسی خاندان کو اپنے پیاروں کے تابوت نہ اٹھانا پڑے.(جاری ہے) وزارت خارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ لیبیا کے شہر سرت کے قریب یراوہ ساحل پر تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی شہری بھی ہلاک ہوئے...
’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور سابق قومی کرکٹر، دنیا کے تیز ترین بولر شعیب اختر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی فرنچائز کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روز ایک نجی پروگرام کے دوران ایک سوشل میڈیا صارف نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ اگر آپ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلتے تو کِس فرنچائز کے لیے کھیلنا پسند کرتے؟ اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نے بھرپور اور جوشیلے انداز میں کہا کہ میں کسی فرنچائز کے لیے نہیں کھیلتا بلکہ میں اپنی فرنچائز بناتا، یا تو میں کسی فرنچائز کا مالک ہوتا یا اپنی فرنچائز ’پنڈی ایکسپریس‘ لانچ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)...
جرأت تحقیقاتی سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭نیب نے قومی احتساب آرڈیننس، 1999کی دفعہ 9(a)کے تحت بیان کردہ کرپشن اور زیرِدفعہ 10 ملوث ملزمان، موجودہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو اور سابقہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دی ٭نیب کی رپورٹ کے مطابق تیسری بار بطور ڈی جی تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑوپر بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، اور غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دینے کے سنگین الزامات ہیں ٭ نیب رپورٹ میں اسحق کھوڑو کو "پٹہ سسٹم”چلانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے ، جس میں مافیا کے ساتھ مل کر رشوت کے بدلے غیرقانونی منزلیں، تجارتی استعمال اور ماسٹر پلان کے خلاف تعمیرات کی منظوری شامل ہے ٭ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20ماہ کے دوران...
ڈی سی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹروم روم قائم کیا گیا ہے، جو پی ڈی ایم اے اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے رابطے میں رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 میں شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام...
ویب ڈیسک: نیشنل اکاؤنٹیبیلیٹی بیورو ( نیب) نے کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو،عبد الرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان افسران کے خلاف غیرقانونی تعمیرات، کرپشن اور بدعنوانی سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سندھ حکومت کو بھی افسران کے خلاف تحقیقات کے معاملے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا اس سے قبلرواں سال فروری میں چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا...

کم عمرونوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچرمتعارف کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) کم عمر و نوجوان صارفین میں محفوظ ڈیجیٹل عادات کے فروغ کیلئے ٹک ٹاک نے والدین کے کنٹرول کا فیچر متعارف کروایا ہے۔ جس کا مقصد آن لائن رویہ جات کا فروغ اور کم عمر و نوجوان صارفین کیلئے محفوظ تر پلیٹ فارم کو یقینی بنانا ہے۔ ٹک ٹاک ایپ کی جانب سے متعارف کروائے گئےفیملی پیئرنگ فیچر سے والدین اپنے کم عمر اور نوجوان بچوں کی آن لائن مصروفیات کی نگرانی کر سکیں گے ۔ اس کے علاوہ اس میں والدین کو ایپ کے استعمال کے اوقات مقرر کرنے کا اختیار بھی حاصل ہوگا تاکہ تعلیمی اور دیگر مصروفیات کے اوقات میں بچے ٹک ٹاک استعمال نہ...
لندن ، اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی ، نشیب وفراز کا سلسلہ جاری ہے تاہم عالمی نرخوں میں کمی کی وجہ سے 30 اپریل کو ختم ہونے والے اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 10 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ یہ ریلیف ٹیکس کی شرحوں میں تبدیلی سے مشروط ہے، ایک حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نہ دینے پر بھی غور کیا گیا، جس سے طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے، دریں اثنا، ریفائنریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرے۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو...
اسرائیل کے حق میں بولنے والوں کو عوام عبرت کا نشان بنا دینگے، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)مال روڈ پر جماعت اسلامی کی طرف سے غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا، غزہ مارچ امیر جماعت اسلامی کی کال پر رکھا گیا۔ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے، غزہ مارچ میں قافلوں کی صورت میں شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل ہمارے بچوں کو قتل کر رہا ہے، نیتن یاہو سن لو ایک، ایک بچے کے خون کا حساب لیں گے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے، اسرائیل کو طاقت امریکا سے...
طالبان حکومت نے افغانستان کے بگرام ایئر بیس امریکا کو دینے سے متعلق خبروں پر باضابطہ بیان جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بگرام ایئرپورٹ کی امریکا حوالگی سے متعلق خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئر بیس پر مکمل طور پر ہمارا کنٹرول ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ یہ کسی طرح بھی ممکن نہیں ہوسکتا کہ ایئربیس کو امریکا کے زیر انتظام دیدیا جائے۔ ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کو کسی غیر ملکی فوجی کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی امارتِ اسلامیہ اس کی اجازت دے گی۔ یاد رہے کہ سب سے پہلے یہ خبر بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے نشر کی تھی۔ جس میں دعویٰ...
جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کا حصول اب مزید آسان ہوگیا ہے، شہری اب موبائل فون ایپ کے ذریعے ای پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، فیس آن لائن جمع ہوگی جبکہ پاسپورٹ بن کر گھر آجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کے مطابق موبائل ایپ میں نئے سیکیورٹی فیچرز بھی ہوں گے، جن میں 10 انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت بھی شامل ہوگی، شہری دنیا میں کہیں سے بھی بیٹھ کر پاسپورٹ پراسیس کروا سکتے ہیں، پاسپورٹ بن کر ان کے گھروں میں پہنچ جائے گا، یہ موبائل ایپ آئندہ 2 مہینوں میں عوام کو دستیاب ہوگی، ویب ایپلی کیش پہلے...
کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )افغانستان کی طالبان حکومت نے بگرام ائیربیس کا کنٹرول امریکا کے حوالے کرنے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی اطلاعات کو پروپیگنڈ اقرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کا اڈے پر مکمل کنٹرول ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی فوجی اڈے پر امریکی قبضے کو ناممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت افغانستان میں کسی ملک کی فوجی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور امارت اسلامیہ ایسی کارروائی کی اجازت نہیں دے گی.(جاری ہے) ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈے پر قبضہ ناممکن ہے...

ترک صدر نے وہ کام کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کرسکا، نیتن یاہو کے سامنے ٹرمپ کی اردوان کی تعریف
آخر میں ٹرمپ نے دوبارہ اسرائیلی وزیراعظم سے کہا کہ اگر آپکو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہے، تو میرا خیال ہے کہ میں اسے حل کرسکتا ہوں، جب تک آپ معقول رہیں گے۔ آپکو معقول رہنا پڑے گا اور ہمیں بھی معقول ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی تعریف کردی۔ گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کی اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی صحافی نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ ترکیہ دعویٰ کرتا ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ڈمپرز، بے ہنگم تعمیرات، 15 سال سے کے فور منصوبہ نامکمل ہے، کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے، کیا وفاق ہماری مشکلات کے حل کا ارادہ رکھتا ہے؟ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کو لوگوں تک پہنچایا جائے۔ ہم صرف اپنی نہیں پورے ملک کی بات کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر مقبول صدیقی نے سینئر رہنماوں فاروق ستار ، مصطفی کمال اور امین الحق کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور...
— فائل فوٹو چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئر مین متحدہ قومی مومنٹ خالد مقبول نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ایک بار پھر خراب ہو رہے ہیں، کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کر سکتے تھے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، کراچی میں جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے وہ ایم کیو ایم کے دور میں ہوئے۔ واقعات تسلسل کیساتھ ہو رہے ہیں، قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خالد مقبولچیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول...
ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے خزانے میں 90 فیصد سے زائد ٹیکس جمع کراتا ہے۔ سندھ کے عوام کی 14 سال سے تعلیمی اور معاشی نسل کشی کی جارہی ہے۔ کراچی کے امن کے لیے جس حد تک کردار ادا کرسکتے تھے ہم نے کیا۔ کراچی اس وقت بارود کے ڈھیر پر آباد شہر ہے۔ مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے حکمران اتحاد سے نکلنے کے اشارے، خالد مقبول اور فاروق ستار کی حکومت پر کڑی تنقید کراچی میں ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 15 سال سے جمہوریت کا بوجھ اپنے سینے پر اٹھا کر رکھا ہے۔ کراچی...

دہشتگردی کنٹرول کرنا عدالت نہیں پارلیمان کاکام ‘ہم نے دیکھنا ہے ٹرائل آئیں کے مطابق ہے یا نہیں جسٹس جمال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمان کا کام ہے عدالت کا نہیں، عدالت یہ سوچنے لگ گئی کہ فیصلے سے دہشتگردی کم ہوگی یا بڑھے گی تو فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے اور مؤقف اپنایا کہ کچھ عدالتی فیصلوں پر دلائل دینا چاہتا ہوں، اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق...

ریئر ارتھ ایلیمنٹس کا برآمدی کنٹرول قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن
بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کے ایکسپورٹ کنٹرول قانون اور دیگر متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق وزارت تجارت نے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ساتھ مل کر ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق کچھ اشیاء کے لئے برآمدی کنٹرول پر ایک اعلان جاری کیا تھا جسے باضابطہ طور پر اجراء کی تاریخ پر ہی نافذ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چائنا نان فیرس میٹلز انڈسٹری ایسوسی ایشن نے 6 اپریل کو کہا کہ ریئر ارتھ ایلیمنٹس سے متعلق اشیاء میں فوجی اور سول سمیت دوہرے استعمال کی خصوصیات ہوتی ہیں اور چینی حکومت نے بین الاقوامی طرز عمل کے مطابق اس پر برآمدی کنٹرول نافذ کیا ہے جو عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چین کے پختہ...
ویب ڈیسک : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی بجلی کی قیمتوں میں کمی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں کم کرنے کا یہ فیصلہ موجودہ اتحادی حکومت کے اس مشتر کہ عزم کا حصہ ہے کہ ہم ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عام پاکستانیوں کی خوشحالی سے ہی ملک کی خوشحالی منسلک ہے، ہم نے مل کر سیاست کے بجائے مملکت کو ترجیح دی ہے۔ ان حالات میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانا پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی اور منہگائی تیزی سے کمی دلیرانہ فیصلوں کی وجہ ممکن ہوئی۔کہ بجلی...
امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ قوائد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے دہشت گردوں کے ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی قونصلر عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گردوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے ہتھیار موجود ہیں، ہتھیار پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلاروک ٹوک کارروائیاں کرتی ہے۔ عاطف رضا کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد گروہوں کو ہتھیاروں کی رسائی کو روکا جائے، دہشت گرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت حاصل ہے۔ Post Views: 1
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہئے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں، یہ چند سو لوگ ہیں جو ہزاروں ارب کما چکے ہیں، ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، 2019 تک ان کا ریکارڈ آتا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ آنا بند ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہئے تھا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک...

کینالز کا معاملہ :فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیق نے کہا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے حقوق کے لیے ایوان اورعدالت سے رجوع کریں گے عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا، کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحے سنارہی ہیں، پورا رمضان سڑکیں شہریوں کے خون سے لہولہان ہوتی رہیں ۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق شہریوں کےلیے پٹیشن دائر کریں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ جعلی چارجڈ پارکنگ مافیا کو کسی صورت ادائیگی نہ کریں، انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ کراچی سے تمام جعلی چارجڈ پارکنگ کا خاتمہ کیا جائے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، چوروں اور ڈاکوؤں کو تعاون مل رہا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ پورارمضان شہریوں کے خون سے سڑکیں لہولہان ہوتی رہیں،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں نوحہ سنا رہی ہیں،یہ غفلت اور بے رحمی کی سفاک داستان ہے،سینکڑوں نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر مارے گئے،کراچی کی گلیاں اور سڑکیں چیخ چیخ کر نوحہ سنا رہی ہیں،ان کاکہناتھا کہ ڈمپر کی وارداتوں میں یہ تسلسل کسی خاص وجہ سے کیا جارہا ہے؟سندھ میں کوئی مافیا پشت پناہی کے بغیر جی نہیں سکتا، ایم کیو ایم ان حادثات...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)توہینِ مذہب کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے نئے پرفیوم کے نام پر ایک بار پھر باقاعدہ معافی مانگتے ہوئے چوہدری بصیرت علی چشتی کو اپنا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے باضابطہ معافی نامہ جاری کیا اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا ہے کہ میں نے ایک قانونی ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں جو میرے خلاف الزامات کا دفاع کرے گی۔ نئی ویڈیو میں یوٹیوبر نے کہا کہ میرا نام رجب بٹ ولد محمد افضل بٹ ہے، میں اللّٰہ کی وحدانیت، حضرت محمدﷺ کی ذات اور ختم نبوت پر یقین رکھتا ہوں، میری ایک ویڈیو 295 اے اور 295 سی کے حوالے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق محمد جاوید عزیز(جاوید عزیز صدیقی)عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔فرد جرم میں جے صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2003 سے 2019 تک کینیڈا...
مصنوعی اعضا استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے چھالے اور زخم عام مسائل ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ مصنوعی اعضا کی سخت شکل کسی شخص کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق نہیں بدلتی، جس کی وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا رہتا ہے اور اعضا پر چھالے پڑ جاتے ہیں۔ امپیریل کالج لندن کے شعبہ بائیو انجینئرنگ کے پروفیسر فرات گوڈر نے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مصنوعی اعضا خود کتنے ہی نفیس ہیں، اگر یہ انسانی جسم کے ساتھ آرام سے جڑ نہیں سکتے تو یہ پہننے کے قابل نہیں رہتے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ: صیہونی فوج کے ہاتھوں معذور ہونے والی بچی اپنی اصلی ٹانگوں کے لیے بضد انہوں...
برمنگھم میں1971میں 274 رنز کی یادگار اننگ کھیلنے والے ایشین ڈان بریڈ مین ظہیر عباس کے لیے عصاب شکن بن جانے والے اور لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر پیٹر لیور انتقال کر گئے۔ 84 سالہ پیٹر لیور نے 17 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں اپنے نام کی۔ لنکا شائر کی نمائدگی کرنے والے 30 برس کی عمر میں پہلا ٹیسٹ کھیلتے ہوئےآنجہانی پیٹر لیور نے سرگیری سوبرز کی قیادت میں آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اوول گراؤنڈ پر پرخچے اڑائے اور محض 83 رنز کے عوض سات کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کیں۔ 1971 میں برمنگھم ٹیسٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر بول پڑیں۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ ہم کسی صوبے کا پانی نہیں لے رہے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل بیٹھ کر بات کریں گے، وزیراعظم کی پی پی قیادت کو یقین دہانی واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سندھ کے کئی شہروں میں احتجاج بھی ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو یقین دلایا ہے کہ دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے معاملے پر مل...
وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ،...
وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں کو مرحلہ وارسولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا، پہلے فیز میں پمز اسپتال، پولی کلینک سولر توانائی پر منتقل ہوں گے، این آئی آر ایم ، ایف جی اسپتال سیکنڈ فیز میں سولر پر منتقل ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ وزارت صحت نے پمز، پولی کلینک سے سولرائزنگ پلان مانگ لیا، پمز، پولی کلینک سولرائزیشن منصوبہ آئندہ پی ایس ڈی پی میں شامل ہو گا، پمز، پولی کلینک کی ایمرجنسی، او پی ڈی بلڈنگ، وارڈز سولر پر منتقل ہونگے۔ ذرائع کے مطابق پمز اسپتال، پولی کلینک انتظامیہ سولر توانائی منتقلی پلان تیار کر رہی ہیں، پمز، پولی...