2025-07-26@12:13:19 GMT
تلاش کی گنتی: 381

«متاثرہ خواتین»:

(نئی خبر)
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ 2022 کے سیلاب میں سندھ میں 21 لاکھ مکان تباہ ہوئے جو  ورلڈ بینک کی 500 ملین ڈالر کی ابتدائی امداد سے بروقت تعمیر ہوئے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ ورلڈ بینک نے سندھ حکومت کے ساتھ سیلاب متاثرین کی امداد  کیلئے  تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  نے ورلڈ بینک کے وفد کے ہمراہ نذر محمد لغاری گوٹھ کادورہ کیا جس دوران متاثرہ خواتین میں گھروں کی ملکیت کی اسناد تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر  آصفہ بھٹوکا کہنا تھا کہ  کہ یہ منصوبہ خواتین کو مالکانہ حقوق دینے...
    اپنے بیان میں اے این پی بلوچستان نے کہا کہ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشتگردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائیگا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان نے وزیرستان اور خضدار میں معصوم بچوں اور بچیوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے چاہے وزیرستان کے ہوں یا بلوچستان کے، وہ معصوم ہیں۔ ان کو قتل کرنیوالے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پختونخوا اور بلوچستان میں مسلط کردہ دہشت گردی اور جنگی معیشت کو جب تک خیرباد نہیں کہا جائے گا، بچے، خواتین، بزرگ اس جنگ میں بطور ایندھن جلتے رہیں گے۔ اپنے جاری بیان میں...
    گورنر بلو چستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے نئی چیف جسٹس اعجاز سواتی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلو چستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی سیکرٹریز اور سینئر وکلاء شریک تھے۔
    چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...
    نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
    جوڈیشل کمیشن اجلاس ،جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم...
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان بنانے کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیاجسٹس شاہد بلال حسن کی آئینی بینچ کے جج کے لیےمنظوری دے دی گئی، جسٹس عدنان کریم اور جسٹس آغا فیصل کی سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچز کیلئے نامزدگی کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی۔ جسٹس اعجاز سواتی کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا گیا۔
    جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل کمیشن نے بلوچستان کے قائمقام چیف جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی۔ اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کثرت رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی ہے، اس ضمن میں کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ جسٹس اعجاز محمد سواتی نے 6 جون 1963 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آنکھ کھولی۔ اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی بعدازاں انہوں نے اعلی تعلیم جامعہ بلوچستان سے حاصل کی اور وہی سے انگریزی میں ماسٹرز کیا۔ جسٹس اعجاز سواتی نے  1988 میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل بی مکمل کیا اور 28 نومبر 1991 میں عدالت عالیہ اور 18 اپریل...
    جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دے دی، اس ضمن میں کمیشن نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو اس فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کثرت رائے سے جسٹس اعجاز سواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دے دی۔   جسٹس اعجاز سواتی کون ہیں؟ 6 جون 1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہونیوالے جسٹس اعجاز سواتی نے بلوچستان یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے اور 1988میں یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے ایل ایل...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی منظوری دے دی گئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس اعجاز سواتی کو بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل چیف جسٹس لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ واضح رہے کہ جسٹس اعجاز سواتی بطور قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کام کر رہے تھے۔   جسٹس اعجاز سواتی جسٹس محمد اعجاز سواتی6جون1963 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی اور ثانوی تعلیم تعمیر نو پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور ایم ۔ اے جامعہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز سواتی کی چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے تین ناموں پر غور کیا گیا، جسٹس اعجاز سواتی کی تقرری کیلئے منظوری دی گئی۔ جسٹس محمد اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں پہلے بھی سنبھال چکے ہیں، وہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 2015 سے ہیں۔  مزید :
    پاکستان نے ڈیجیٹل صنفی تقسیم کو کم کرنے میں نمایاں پیشرفت کی ہے، جی ایس ایم اے ، موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان نے ’موبائل انٹرنیٹ صنفی فرق‘ میں عالمی سطح پر سال بہ سال بڑی کمی حاصل کی، جو 2023 میں 38 فیصد سے کم ہو کر اب 2024 میں 25 فیصد تک رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:5 جی موبائل انٹرنیٹ کی لانچنگ ٹائم لائن میں مزید کتنی تاخیر ہوسکتی ہے؟ خواتین کے موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 پاکستان میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت کے لیے ایک پیشرفت کا سال تھا۔ یہ تبدیلی بنیادی طور پر دیہی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کو اپنانے میں اضافے کی وجہ...
    پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں یوم تشکر، سیز فائر کا خیر مقدم خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا، قومی ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میچز سے قبل شہدائے وطن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چیلنجرز اور اسٹارز کے درمیان میچ سے قبل نیشنل بینک اسٹیڈیم میں یوم تشکر پر دعائیہ تقریب ہوئی، اس کے علاوہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں بھی خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنیان مرصوص : 16 مئی 2025ء کو قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کی بلند درجات کے لیے دعا...
    وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے وقت روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین کی اموات ہوجاتی ہے۔ تفصیلات کے ماطبق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات و جوابات میں پارلیمانی سیکرٹری نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ 2023 میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی اموات ہوئیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ زچگی کے دوران روزانہ کی بنیاد پر 27 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔  اسی طرح نومولود بچوں کے حوالے سے نیلسن عظیم کا کہنا تھا کہ زچگی کے دوران پیش آنے والے پیچیدہ مسائل کے باعث روزانہ کی بنیاد پر 675 نومولد کی بھی اموات ہو جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں زچگی کے دوران گیارہ ہزار خواتین کی...
    پاکستان میں خواتین کے انٹر نیٹ استعمال کرنے کی شرح میں گذشتہ سال 2024 کے دوران 12فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ جی ایس ایم اے کی موبائل جینڈرگیپ رپورٹ 2025 کے مطابق پاکستان میں 45 فیصد خواتین موبائل انٹر نیٹ استعمال کرتی ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 39 اور بنگلہ دیش میں 26 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے دوران ملک میں مردوں کے انٹر نیٹ استعمال کی شرح میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں 93 فیصد مرد موبائل فون رکھتے ہیں جبکہ بھارت میں یہ شرح 71 فیصد اور بنگلہ دیش میں 68 فیصد ہے۔ جی ایس ایم اے نے پاکستان کے...
    پاکستان میں خواتین کا موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے، حتیٰ کہ پاکستانی خواتین نے اس معاملے میں پڑوسی ممالک کی خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیلولر ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والے عالمی ادارے جی ایس ایم اے (GSMA) نے اپنی ’موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025‘ میں اعتراف کیا کہ پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جسے پاکستان کا ’ڈیجیٹل بریک تھرو‘ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے خواتین کے موبائل انٹرنیٹ استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تاہم 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت ہوئی اور مرد و خواتین کے...
    تہمینہ شیخ، جو لاہور میں نجی نیوز چینل کے کرائم شو کی میزبان ہیں، کہتی ہیں کہ ‘مجرموں سے سوالات کرنا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔ اس وقت نہ صرف ہماری حفاظت بلکہ ہماری ذہنی مضبوطی بھی آزمائی جاتی ہے۔’ تہمینہ شیخ بتاتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ اطمینان اس وقت حاصل ہوا جب انہوں نے ضلع شیخوپورہ سے 70 مزدوروں کو بازیاب کروایا، جنہیں زبردستی مشقت پر مجبور کیا گیا تھا۔ مگر یہ کامیابی آسان نہ تھی، اس آپریشن کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اداروں سے مدد مانگنے کے باوجود کوئی تعاون نہیں ملا۔ اس کے باوجود، تہمینہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈٹی رہیں اور رپورٹنگ مکمل کی۔ دعا مرزا، جو...
    کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025"  میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے  موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...
    سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع گلگت خواتین ونگ کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ یاسمین افضل کو صدر مقرر کیا گیا۔ سابق وزیر اعلٰی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی باضابطہ منظوری سے صدر مسلم لیگ (ن) وومن ونگ گلگت بلتستان حکیمہ سلطانہ نے ویمن ونگ ضلع گلگت کی کابینہ تشکیل دے دی ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق یاسمین افضل کو صدر، مریم رانی کو جنرل سیکرٹری اور ساجدہ کو سینئر...
    اعظم سواتی— فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے لیڈر نے ہمیشہ یہی بات کی ہے کہ یہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جس طرح افواجِ پاکستان نے ملک کو بچایا بچہ بچہ ان کے لیے دعاگو ہے۔اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اپنے ملک کےلیے ہمیشہ قائم رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں تو کہوں گا بانی پی ٹی آئی آج ہی رہا ہو کر گھر آ جائیں۔
    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسی خواتین افسران جنہوں نے شارٹ سروس کمیشن کے تحت 14 سال یا اس سے زائد مدت کی خدمت انجام دی، وہ عبوری طور پر پنشن کی مستحق ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 مئی کو اپنے ایک اہم فیصلے میں اُن خواتین افسران کو عبوری ریلیف فراہم کیا جو شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) پر فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں، مگر جنہیں پنشن کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ان افسران نے کم از کم 14 سال کی خدمت مکمل کر لی ہے، تو وہ پنشن کے حقدار ہوں گی، چاہے ان کا مستقل کمیشن نہ بھی ہوا ہو۔ اس فیصلے...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 9 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 687 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 322 ہے۔پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 53.68 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.32 فیصد ہے۔دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 407 ہو گئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 979 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ...
    پاکستان میں ہر 4 میں سے ایک جوڑا بانجھ پن جیسے سنگین مسئلے سے دوچار ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ خواتین میں تیزی سے بڑھتا ہوا مرض ’پولی سسٹک اووری سنڈروم‘ Polycystic Ovary Syndrome (PCOS) ہے، جو تولیدی عمر کی تقریباً 52 فیصد خواتین کو متاثر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین امراضِ نسواں کے مطابق پی سی او ایس اب خاموشی سے پاکستانی خواتین میں ہارمونل عدم توازن، بانجھ پن اور حمل ضائع ہونے کی سب سے بڑی وجہ بن چکا ہے۔ ڈاکٹر زبیدہ مسعود نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی ’پی سی او ایس، ایڈولیسنٹ اینڈ ری پروڈکٹیو ہیلتھ سوسائٹی‘ کی جانب سے منعقدہ ایک آگاہی سیمینار میں کیا، جسے ایندومیٹریوسس اینڈ ایڈینومائیوسس سوسائٹی...
    بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ تھا۔ حکومتِ شیخ حسینہ کے خاتمے کے بعد مذہبی حلقے مزید سرگرم ہو گئے ہیں۔ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش کے بینر تلے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، مدارس اور علماء کرام نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے حکومت سے کئی مطالبات کیے، جن میں خواتین کمیشن کی تحلیل بھی شامل ہے، جس کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کو فروغ دینا ہے۔ ایک خواتین مدرسہ کی معلمہ محمد شہاب الدین نے کہا: "مرد و عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، قرآن مجید نے ہر جنس کے لیے الگ اصول بیان کیے ہیں، ہم...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    لاہور( نیوز ڈیسک) یانگو (Yango) پاکستان جو کہ ایک عالمی ٹیک کمپنی یانگو (Yango) گروپ کا حصہ ہے، نے مسافروں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے ایک جرات مندانہ قدم میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی (PSCA) کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ مضبوط حفاظتی اقدامات کو نافذ کرنے کے مشتر کہ عزم کی عکاسی کرتا ہے جن کا مقصد سروس استعمال کرنے والی خواتین، بچوں اور دیگر مسافروں کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ تزویراتی تعاون رائیڈ ہیلنگ کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے کیونکہ دونوں فریقین پاکستان میں نقل و حرکت کو محفوظ ، بہتر اور زیادہ جامع بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ شراکت داری...
    بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند ہونے کے بعد پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے، خواتین نے بھارتی رویے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کس قانون کے تحت بچوں کو ماؤں سے الگ کیا جارہا ہے۔پاک بھارت سرحد پر شہریوں کی بھیڑ لگی ہے، گاڑیوں کی قطاریں ہیں، پاکستان واپس آنے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بھارتی حکام نے بھارتی پاسپورٹ رکھنے والی خواتین کو بھی سرحد پر روک لیا، اور انہیں  پاکستان جانے سے روک دیا۔ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنسآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط... خواتین کا کہنا ہے کہ کس قانون کے...
    — فائل فوٹو کوہستان کے علاقے لوئر کرم میں گزشتہ روز  گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہونے والوں کی آج نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔کوہستان حادثے میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی نماز جنازہ گاؤں سہال میں ادا کردی گئی، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے گلگت جانے والی آصف اقبال کی گاڑی کوہستان مٹہ بانڈہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچوں، 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ مانسہرہ: جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحقمانسہرہ میں جیپ کھائی میں گرنے...
    لوئر کوہستان میں ایک المناک حادثے کے نتیجے  میں خواتین و بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جانب سفر کرنے والی ایک گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ لوئر کوہستان میں قراقرم ہائی وے پر مٹہ بانڈہ کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  جاں بحق افراد کا تعلق راولپنڈی سے بتایا گیا ہے، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر وقوع پر پہنچیں اور مقامی افراد کی مدد...
    شاہراہ قراقرم پر لوئر کوہستان میں مٹہ بانڈہ کے قریب گاڑی کھائی میں گرگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار گاڑی راولپنڈی سےگلگت جا رہی تھی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا ہے کہ افغانستان سماجی معاشی بحران میں ڈوب رہا ہے جہاں 75 فیصد آبادی کو بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لیے وسائل میسر نہیں ہیں۔افغانستان کی صورتحال پر 'یو این ڈی پی' کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق افغان لوگوں کو درپیش انتہائی پریشان کن مسائل بڑھتے جا رہے ہیں جبکہ انہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ تک شدید بدحالی کا سامنا رہا ہے۔ Tweet URL 2019 کے بعد پہلی مرتبہ 24-2023 میں ملکی جی ڈی پی میں 2.7 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی جو قدرے بہتر اشاریہ ہے لیکن معاشی بحالی کی صورتحال بدستور نازک ہے۔(جاری...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ نے بی جے پی کی حکومت سے اس فیصلے پر نظرثانی اور ہمدردانہ رویہ اپنانے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بے دخلی کے حکم کے چند روز بعد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں نے اس اقدام پر شدید تنقید کی ہے اور اسے غیر اِنسانی عمل قرار دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی (مارکسسٹ) کے سینیئر رہنما اور کولگام ضلع سے رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے کہا "یہ بے دخلی مہم غیر انسانی ہے، یہ خواتین کشمیری مردوں سے شادی کے بعد یہاں آباد ہوئیں، یہاں خاندان بسائے اور پُرامن زندگی گزار رہی ہیں، وہ ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے کا حصہ...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 36 ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق ضلع اپر کوہستان میں ضلعی اکاؤنٹس آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات، نیشنل بینک کے اہلکاروں اور دیگر کی مبینہ...
    خیبرپختونخوا میں تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی اسکینڈل، ذمہ داران کو نہیں چھوڑوں گا، اسپیکر اسمبلی بابر سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے سرکاری بینک اکاونٹس سے 36ارب روپے سے زائد کی مبینہ خردبرد کے انکشاف کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق ہنگامی اجلاس اسپیکر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں اکاونٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا، وزیراعلی کے مشیر سہیل آفریدی، اراکین اسمبلی سجاد اللہ خان، میاں شرافت، شفیع اللہ جان اور آصف خان محسود کے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی سیکٹریٹ کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ان میڈیا رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جن...
    پاکستان ماہرین نے اپنی تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ماحولیاتی مسائل ہوں، یا پھرموسمیاتی شدت ، اس ضمن میں واضح پالیسیاں موجود ہیں جن پراب ہنگامی بنیادوں پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ جامعہ کراچی میں " آبی حیاتیاتی تنوع اور سماجی ماحولیاتی پس منظر اور ٹیکنالوجی کے موضوع" پر منعقدہ سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز مختلف ماہرین نے تکنیکی سیشنز میں اپنی تحقیقات پیش کیں۔ ڈاکٹر شاہد امجد نے پاکستانی ساحلوں پر پائی جانے والی حیات کے مختلف پہلوؤں پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بایوڈائیورسٹی کی بہتات کسی نظام کی تندرستی کی علامت ہے۔ ساحلی کنارے مینگرووز یا تمر کے جنگلات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کیٹی بندر (سندھ ڈیلٹا) اور...
    شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو واپس بھیج دیا گیا۔واپس آنے والی دونوں خواتین کے شوہر بھارتی شہری ہیں، متاثرہ خواتین نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کی۔ایک خاتون نے کہا کہ شادی کے بعد بھارت گئی تھی جہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، 4 ماہ کا بیٹا شوہر کے پاس ہے اور مجھے زبردستی واپس بھیج دیا گیا ہے۔دوسری خاتون نے بتایا کہ شادی کے بعد بھارت گئی جہاں 4 بچے پیدا ہوئے، پاکستانی شہریت ہونے کے باعث مجھے بھی زبردستی بےدخل کردیا گیا۔
    رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے۔ عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے: اعظم سواتیپی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آنے والی نسلوں کے لیے بات چیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔سرحدی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ ہمارے فوجی جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے تیار کھڑے ہیں۔
    کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز کینیڈا کے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد خواتین رکن پارلیمان منتخب ہوگئیں۔پاکستانی نژاد اقراء خالد چوتھی بار کینیڈین پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئیں، انہوں نے حریف امیدوار پر 5 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری حاصل کی جب کہ ووٹوں کی گنتی سے لیڈ بڑھنے کا بھی امکان ہے۔رکن پارلیمان منتخب ہونے پر جذباتی منظر بھی سامنا آیا اور وہ فرطِ جذبات میں والد سے لپٹ گئیں۔ادھر پاکستانی نژاد خاتون سلمیٰ زاہد نے 21 ہزار ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    اپنے بیان میں مینا مجید نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو وہ قانونی راستہ اختیار کرے، نہ کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے معزز خواتین کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی صوبائی مشیر مینا مجید نے کوئٹہ کی خاتون پولیس افسر زرغونہ ترین کی جانب سے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر پر تشدد کے واقعہ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرغونہ ترین کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ افسران قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ اگر کسی کو شکایت ہے تو قانونی راستہ اپنائے۔ اپنے جاری بیان میں مینا مجید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر زرغونہ ترین کے خلاف...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے 60 خواتین کو زبردستی بھارت میں روک لیا، یہ خواتین انڈین شہری ہیں جن کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں اور یہ خواتین اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے بھارت گئی تھیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جانے والی 60 خواتین کو ملک چھوڑنے سے روک دیا ہے، بھارت کی جانب سے روکے جانے والی 60 خواتین کی شادیاں پاکستانی شہریوں سے ہوئی ہیں، ان خواتین کے پاس پاکستان کے طویل المدتی ویزے موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی خواتین کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو بھی پاکستان واپسی سے روک دیا گیا ہے، بھارتی خواتین...
    (گزشتہ سے پیوستہ) اس پر محفل میں ایک چلبلی اور شوخ لڑکی ’’بروانہ‘‘نے شعر اچھالا،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،لڑکی کو چائے لانا بہت مہنگا پڑااس پر محفل میں موجود ’’گلِ بختاور‘‘ نے چٹکی لی کہ ’’ ناہید کو جس لڑکی نے چائے نہیں پوچھی تھی، وہ شائد،گھر کی صفائی، کھانا اور بچوں کی دیکھ بھال،جیسا مہنگا سودا نہیں کرنا چاہتی ہوگی۔‘‘ جس پر کِھلکھاتی صنفِ نازک کی یہ محفل زعفران زار بن گئی۔گرم مشروبات کے ساتھ لطیفوں کی روایات، اس کے علاوہ چائے کی چسکیوں کے ساتھ ہلکا پھلکا ہنسی مذاق بھی ان کی زندگی میں رنگ بھرتا ہے۔ہرات میں موجود Latte Caf (دودھ والی کافی) “Latte” اطالوی زبان میں ’’دودھ‘‘ کے معنی رکھتا ہے میں...
    افغانستان کی خاتون صحافی فرشتہ سدید کا تعلق ’ کیسا ‘ صوبہ سے ہے، وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں۔ جب افغانستان میں حالات بہتر تھے تو وہ ایک ریڈیو بہار میں کام کرتی تھیں۔ جب طالبان نے افغانستان پر قبضہ کیا اور کابل میں ان کی حکومت قائم ہوگئی تو طالبان حکومت نے خواتین اور اقلیتوں کو نشانہ بنایا۔ طالبان کی شوریٰ نے فتویٰ دیا کہ خواتین بغیر محرم گھر سے نکل نہیں سکتیں ، خواتین کے لیے ملازمت کرنا مشکل بنا دیا گیا ، یوں فرشتہ سدید کے برے دن شروع ہوگئے۔ انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ کسی طرح جان جوکھوں میں ڈال کر سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔ یہاں فرشتہ اور ان کے اہلِ...
    کراچی: دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی ملک دشمن کارروائیوں کے خلاف شہر قائد میں خواتین نے پرامن احتجاج کیا ، جس میں بلوچستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف کراچی کی خواتین نے بھرپور اور پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا مقصد بلوچستان میں شہید کیے جانے والے معصوم پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی اور کالعدم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے و بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کارروائیوں کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ احتجاجی ریلی مزار قائد سے شروع ہوئی اور کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، جس میں طالبات، مذہبی اسکالرز، ڈاکٹرز، وکلا اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت...
    سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر...
    سعودی ریسکیو حکام کے مطابق بس میں شامل متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین زخمی ہوگئے تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
    MADINA: سعودی عرب میں البدر سے مدینہ جانے والی بس کے حادثے میں 3 خواتین سمیت 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ سعودی ریسکیو حکام نے حادثے میں پاکستانی زائرین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الم ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس البدر سے مدینہ جا رہی تھی۔ حکام نے بتایا کہ زائرین کی بس مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرائی، جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور بس میں سوار تمام افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں، لاشوں اور زخمیوں...
    تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5 اعشاریہ 3 سال زیادہ خواتین زندہ رہتی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73 اعشاریہ 5 سال ہے۔ تاہم پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے 5 سال کم زندہ رہتے ہیں۔
    سعودی عرب میں عمرہ زائرین کو بس کو حادثہ پیش جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ مدینہ منورہ بدر روڈ پر پیش آیا۔ سعودی ریسکیو حکام کے مطابق بس میں شامل متعدد پاکستانی اور دیگر غیر ملکی زائرین زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سعودی ریسکیو نے کہا کہ زخمی افراد کو مدینہ منورہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،  
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ اور دیگر ذرائع سے جمع اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ عالمی سطح پر مردوں کی متوقع عمر اگر 71 سال ہے تو خواتین 76 برس تک جیتی ہیں، یعنی مردوں سے اوسطاً 5.3 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پیدائش کے بعد متوقع عمر 73.5 سال ہے جبکہ پاکستان میں دونوں صنفوں کی مجموعی اوسط عمر تقریباً 68 سال ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی عالمی اوسط کے مقابلے میں پاکستانی ساڑھے پانچ سال کم زندہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) فلورینٹینا لوآئزا ایک شیر خوار بچے کی ماں اور صرف انیس برس کی تھیں، جب پیرو کی حکومت کے کارندوں نے دھوکے سے ان کی نس بندی کر دی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق برسوں پہلے پیروکی ﹰ تقریبا پونے تین لاکھ خواتین کے ساتھ ایسا کیا گیا تھا۔ آج عشروں بعد فلورینٹینا کی عمر چھیالیس برس ہے اور وہ اور دیگر متاثرہ خواتین ابھی تک حکومت کی طرف سے معافی مانگے جانے اور اپنے لیے مالی ازالے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ جبری نسبندی ، نسل کشی کا ایک انداز بیشتر متاثرہ خواتین کا تعلق پیرو کی قدیمی مقامی آبادی سے تھا اور اقوام متحدہ نے مرضی کے خلاف...
    پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماء کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہو رہی ہے ان کی عقل چلی گئی ہے، بات چیت کیلئے عارف علوی کے جواب کا انتظار ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آج یہاں عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آیا ہوں جنہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات کریں گے تو صرف جمہوریت اور...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ جو کہتے ہیں کوئی ڈیل ہورہی ہے انکی عقل چلی گئی ہے۔راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، بانئ پی ٹی آئی عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کے لیے بات کرے گا۔اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ باقاعدہ بات چیت کے لیے عارف علوی کا انتظار کر رہا ہوں، انہوں نے پچھلے ہفتے آنا تھا، اب وہ اگلے ہفتے آرہے ہیں۔ آرمی چیف سے بات چیت کے دروازے نہ کھلے، اعظم سواتی، قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز...
    برطانیہ کی سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے میں متفقہ طور پر قرار دیا ہے کہ مرد و عورت صرف دو ہی جنس ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ کے ججز نے لکھا کہ ایک عورت سے مراد وہ ہے جس نے عورت کے طور پر جنم لیا ہو۔ ججز نے مزید لکھا کہ قانونِ مساوات (Equality Act 2010) میں عورت کی تعریف قانونی صنفی بنیاد پر نہیں بلکہ حیاتیاتی جنس کی بنیاد پر کی جائے گی یعنی نومولود کس جنس کے طور پر پیدا ہوا۔ یہ فیصلہ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "فار ویمن اسکاٹ لینڈ" کے کیس کے بعد آیا، جس نے اسکاٹش حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ تنظیم کا مؤقف تھا کہ...
    افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کے لیے آئی سی سی کے سپورٹ پلان کو آئی سی سی، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے فنڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی سی سی سالانہ ادائیگیوں میں افغانستان کرکٹ بورڈ سے کوئی پیسے نہیں لے گا۔ آئی سی سی کے ترجمان نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کرک انفو کو بتایا کہ یہ فیصلہ افغانستان کی ملک بدر ہونے والی خواتین کرکٹرز کی کوچنگ اور منٹورشپ سمیت معاملات میں مدد کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ افغانستان کرکٹ بورڈ  آئی سی سی کی جانب دیا جانے والا حصہ مکمل طور...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔ خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے متعدد سہولیات اور مراعات کے حامل جامع پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے متعلقہ مقدمات نمٹانے کیلئے وفاق کی سطح پر خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں۔ وفاقی چارٹرڈ یونیورسٹیوں کی 10 ہزار نشستوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کیلئے پانچ فیصد اور وفاق کے ڈگری تفویض کرنے والے اداروں میں بھی پانچ فیصد جبکہ میڈیکل کالجز میں 15 فیصد کوٹہ مختص ہو گا۔ میرپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی فزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کی جائے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں کو مقدمات کے اندراج کیلئے پاکستانی سفارتخانوں میں ای۔فائلنگ کی سہولت 60 دن میں...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)گلوکارہ کیٹی پیری سمیت دنیا کی 6 طاقتور ترین خواتین نے تاریخ رقم کردی۔ پہلی بار خلا کی سیر کے بعد کامیاب لینڈنگ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلیو اوریجن کا خلائی جہاز پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ لے کر ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہوا۔ عملے میں جیف بیزوز کی منگیتر لارین سانچیز، سی بی ایس کی میزبان گیل کنگ، ناسا کی سابق راکٹ سائنسدان عائشہ بو۔ سائنسدان امندا نگوین اور فلم پروڈیوسر کیریان فلین شامل تھیں۔ خلائی مہمانوں نے خلا میں بے وزن ہونے کا لطف اٹھایا اور مناظر کیمرے میں محفوظ کیے۔ گزشتہ 60 برس میں پہلی مرتبہ صرف خواتین پر مشتمل عملہ خلاء کی جانب روانہ ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ نے...
    پولیس کا دعوی ہے کہ اس نے 103 خواتین پر حملوں میں ملوث 110 مشتبہ افراد کے ساتھ ساتھ 15 خواتین کے قتل سمیت 40 مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور 988 خواتین اغوا کاروں سے بازیاب کرایا، لیکن پنجاب میں ریپ کے 4,641 واقعات میں سے 20 کو سزا سنائی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ ملک میں خواتین کے خلاف جرائم کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ اپنی ہی ذلت کے بوجھ تلے دبنے کے قریب ہے، اس کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف عوامی غم و غصہ نظر نہیں آتا۔ سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی 2024 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں عالمی سطح پر 20 فیصد خواتین کو بدسلوکی کا سامنا ہے،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اپریل 2025ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے لکپاس میں جاری احتجاجی دھرنے کے خاتمے کو گرفتار خواتین کی رہائی سے مشروط کر دیا ہے، جبکہ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے سکیورٹی خدشات اور خواتین پر عائد الزامات کی بنیاد پر ان کی رہائی سے انکار کر دیا ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور صوبائی حکومت کے درمیان اب تک مذاکرات کے چار دور ہوئے ہیں، جن میں تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔ گرفتار بلوچ خواتین اور الزامات بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، گل زادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر خواتین کو کوئٹہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ جتنے مرضی کیسز کر لیں ہم نے بانی کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 3 سال سے ہم عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی کی اپنی ہے: سلمان اکرم راجہپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہمیں اُمید ہے انصاف ملے گا۔پی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سواتی صاحب ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہو گی۔ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے...
    ایک صدی سے بھی طویل عرصے کے وقفے کے بعد لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کرکٹ کو بھی دیگر گیمز کی طرح باقاعدہ طور پر اولمپکس کھیلوں کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی بورڈ نے لاس اینجلس اولمپکس 2028ء میں مرد و خواتین کی 6، 6 کرکٹ ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ ٹورنامنٹس ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت ہر شریک ملک کو 15 رکنی اسکواڈ میدان میں اتارنے کی اجازت دی جائے گی۔ لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی 1900 کے پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بار ہو رہی ہے، جہاں برطانیہ اور فرانس کے درمیان ایک واحد...
    وکٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 اپریل 2025ء)ہر سال کی طرح اس سال بھی کمیونٹی گروپ “Pakistani Ladies in Victoria” نے Wyndham City Council کے اشتراک سے ایک رنگین اور پُرجوش عید فیسٹ کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک خوشگوار تہوار بن چکا ہے، جہاں ہر سال لوگ بڑے شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ اس بار بھی ایونٹ نے سب کے دل جیت لیے، جہاں ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود تھا۔ فیسٹیول میں فن رائیڈز، رنگ برنگے اسٹالز، میجک شو، اور بیلون ٹوسٹنگ جیسی بہترین سرگرمیوں نے بچوں کا دن بنا دیا۔ چھوٹے بچوں کے لیے خاص طور پر عیدی کا انتظام کیا گیا تھا، جس نے ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں۔...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے پراپرٹی تنازع پر امریکی شہریت یافتہ سابقہ بیوی کے قتل کے جرم میں شوہر کو مرتے دم تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کا حکم  جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی پراپرٹی کے تنازع پر امریکی خاتون کے اغوا اور قتل کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، جس میں  عدالت نے مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت،  5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے اغوا کے جرم میں 10 سال قید،  1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔  اسی طرح کیس کے شواہد مٹانے کے جرم میں7سال قید  اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا  سنائی گئی جب کہ شریک ملزم سلطان کو...
    — فائل فوٹو پی ٹی آئی لیڈر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئندہ نسلوں کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں۔ آرمی چیف سے بات چیت کے دروازے نہ کھلے، اعظم سواتی، قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافاتپشاور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق... پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ اعظم سواتی نے یہ بھی کہا ہے کہ 2022ء میں بھی ہم نے بانیٔ پی ٹی آئی کو بات چیت کے لیے مجبور کیا تھا۔
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو اگر عمران خان نے کوئی ہدایات دی ہیں تو وہ اس پر کام کررہے ہوں گے۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے کہنے پر آرمی چیف سے رابطے کی کوشش کی مگر ناکامی ہوئی، اعظم سواتی کا انکشاف پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا سے پاکستان آنے والے وفد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں کہ ان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ...
    مستونگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی(بی این پی) مینگل گروپ کا سردار اختر مینگل کی سربراہی میں مستونگ میں لک پاس پر دھرنا 9 ویں روز بھی جاری رہا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حکومتی وفد اور اختر مینگل کے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔ سردار اختر مینگل سے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رابطہ کیا۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل کا کہناتھاکہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا اور ایاز صادق نے وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھانے کی یقین دھانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین ارکان اسمبلی میرے پاس آئی تھیں، خواتین ارکان کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔ان...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی  نے  قرآن پر حلف کے ساتھ تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں اعظم سواتی نے کہا کہ  میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائیں گئیں، میری بانی سے ملاقات کے وقت بشری بی بی بھی موجود تھیں، ڈاکٹر بابر اعوان نے میرے بیٹے کو بانی پی ٹی آئی سے ملوایا، بانی پی ٹی آئی نے دس منٹ میری صحت سے متعلق پوچھا،  راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرا علاج ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ  خان صاحب آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں،  مانسہرہ میں ایک سو ووٹ بھی نہیں ہے، اعظم کو جب اسٹبلشمنٹ نے الیکشن نہ لڑنے دیا تو گستاسب خان کو کھڑا کیا، گستاسب خان...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری ملاقات کے حوالے سے بہت ساری متنازع باتیں ہورہی ہیں، آج پوری تفصیلی بات کروں گا۔ ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر انہوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پھر عدالت میں پیش ہوا ہوں، جعلی اور جھوٹے کیسز ہیں، عدالتوں کے وقار کو برباد کردیا، جمہوریت آئین قانون باقی نہیں، فیصلہ سازوں کو کہتا ہوں جھوٹے مقدمات تشدد سے پاکستان ترقی نہیں کرے گا۔ 8 افراد کی 15 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ 5 دن تک مبینہ اجتماعی جنسی زیادتی انہوں نے کہا کہ...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رابطہ کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا مطالبہ ایاز صادق کے سامنے رکھ دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی  نے وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے ہمارے مطالبے کو اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اختر مینگل نے مزید کہا کہ بلوچستان کے خواتین ارکان اسمبلی میڑھ لے کر میرے پاس آئیں، خواتین اراکین اسمبلی کے سامنے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ رکھا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا تو کل کوئٹہ کی جانب پرامن مارچ کریں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اپریل 2025ء) عام طور پرپاکستان کی زیادہ تر خواتین کاروبار کا آغاز کرتے وقت بے شمار مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا کرتی ہیں مگر وہ پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کا یہ سفر مشکل میں پڑ جاتا ہے، جب انہیں سرمایہ کاری کی کمی یا گھریلو مسائل اور معاشرتی توقعات جیسے مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں وہ گھر کی دیکھ بھال کو ترجیح دیتی ہیں، جس سے ان کے ارادے کمزور پڑنے لگتے ہیں اور کاروباری سفر مشکل بن جاتا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر زیادہ ترخواتین اپنے کاروبار کا آغاز چھوٹے پیمانے پر کرتی ہیں، جیسا گھریلو دستکاری، کیک بنانا، بیوٹی سروسز یا آن لائن کاروبار وغیرہ۔...
    لاہور: بھارت میں جیسے حیدرآباد دکن لذیذ اچار کا گڑھ ہے، پاکستان میں یہی مقام شکارپور کو حاصل ہے جہاں کے بنے ذائقے دار اچار پاکستانی گھرانوں میں عام مستعمل ہیں.  تحقیق سے افشا ہوا ہے کہ کھانوں کا لطف دوبالا کرنے والے شکارپوری اچار گھریلو خواتین کی ایجاد ہیں، انھوں نے ستر، اسّی سال پہلے دیسی پھلوں، خالص مسالا جات اور تیل سے اچار بنانا شروع کیا.  قیام پاکستان کے کچھ عرصے بعد ایک خاتون کے شوہر دکان بنا کر گھر کا بنا اچار فروخت کرنے لگے جسے بہت مقبولیت ملی.  ان کی دیکھا دیکھی مذید دکانیں کھل گئیں، آج پورے ضلع میں اچار بنانے کی کئی چھوٹی بڑی فیکٹریاں قائم ہیں جن کی رنگ برنگ مصنوعات...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے شوہروں کے حقوق پر بات کرتے ہوئے شادی شدہ خواتین کو ایسی نصیت کردی کہ سوشل میڈ یا پر شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑ گیا۔ دورانِ رمضان ٹرانسمیشن انہوں نے شوہروں کے حقوق کے موضوع پر بات چیت کی اور کہا کہ خواتین کے حقوق پر تو ہر کوئی بات کرتا ہے لیکن کوئی مردوں کے حقوق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ان کے مسائل پر کوئی بات نہیں کرتا۔شو کے دوران ایک خاتون کالر نے اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ میں 28 سال کی ہوں، میرے 3 بچے ہیں، اپنے گھر اور بچوں کو میں اکیلی سنبھالتی ہوں، شوہر نہ کماتا ہے نہ بچوں کو سنبھالتا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سےملک بھر کے ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردی ،پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ کروڑ چونتیس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ تازہ ترین اعدادوشمار کےمطابق پنجاب میں سب سےزیادہ سات کروڑ ساٹھ لاکھ دس ہزار تین سو انچاس رجسٹرڈ ووٹرزہیں،سندھ میں دو کروڑ اناسی لاکھ اکیاسی ہزاراور کے پی میں دوکروڑ چھبیس لاکھ ووٹر ہیں بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد پچپن لاکھ چھیاسٹھ جبکہ وفاقی دارالحکومت میں گیارہ لاکھ تراسی ہزار ہے۔ اسلام آباد میں چھ لاکھ انیس ہزارمرد جبکہ پانچ لاکھ چونسٹھ ہزار خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،بلوچستان میں مرد ووٹرز اکتیس لاکھ سترہ ہزار اورخواتین ووٹرز چوبیس لاکھ اڑتالیس ہزار ہیں،پنجاب میں چار کروڑ چار لاکھ مرد ووٹر...
    ویب ڈیسک : ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ  34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔ اکتوبر 24 میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 15 لاکھ 31 ہزار 645 اب ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 85 ہزار 855  ہوگئی ہے الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ  16 لاکھ 54 ہزار  92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.71 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.29 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں ووٹرز کی...
    ---فائل فوٹو  متحدہ عرب امارات میں اتھارٹیز نے 5 خواتین سمیت 10 پاکستانیوں کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کر لیا جو جیل میں ہیں، یو اے ای حکام نے پاکستانی اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع وہاڑی کی رہائشی 3 خواتین آمنہ بی بی، کوثر بی بی، فرزانہ بی بی، لاہور سے تعلق رکھنے والی جمیلہ بی بی اور زبیدہ بی بی کو متحدہ عرب امارات میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق گرفتار کی گئی خواتین کو جیل بھیج دیا گیا ہے، انہیں پاکستان بے دخل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔  کراچی: چچا سے بھتہ مانگنے والا...
    ---فائل فوٹو ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ  34 لاکھ 17 ہزار 500 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ  16 لاکھ 54 ہزار  92 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 17 لاکھ 63 ہزار 413 ہو گئی۔ ڈیٹا کے مطابق ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.71 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز کی شرح 46.29 فیصد ہے۔اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 573 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 88 ہے جبکہ مرد ووٹرز کا تناسب 52.34 فیصد اور خواتین کا تناسب...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔(جاری ہے) ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی ووٹرز کی تازہ ترین تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملک بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 34 لاکھ 17 ہزار 505 ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 83 ہزار 661 ہوگئی۔ پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 60 لاکھ 10 ہزار 349 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 501 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 26 لاکھ 75 ہزار 553 اور بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 66 ہزار 441 ہوگئی۔ ملک بھر میں مرد ووٹرز 7 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 092 اور خواتین ووٹرز 6 کروڑ 17 لاکھ...
    اختر مینگل کیجانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے تقاضے کیوں خاموش ہوتے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کا احتجاج آئینی و قانونی حق ہے، لیکن اس وقت قومی شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہے۔ بی این پی احتجاج کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے اجازت مانگے۔ اختر مینگل کی جانب سے خواتین کی توہین پر اٹھائے گئے نکتے پر ترجمان نے کہا کہ خواتین خودکش حملہ آوروں کے معاملے پر عزت و غیرت کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ لیڈر صرف عمران خان ہے، پی ٹی آئی کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بڑی احتیاط کررہا ہوں جب سے رہا ہوا ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان جن سے ملنا چاہتے ہیں، ان کو ملنے نہیں دیا جارہا، بانی جن سے نہیں ملنا چاہتے، ان کی ملاقات کروائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات سے غرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کس طرح جیل سے باہر نکالیں، کارکن موجودہ لیڈر شپ کی شکلوں سے نفرت کرتے ہیں جسٹس...
    مشہد مقدس میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنی والی خواتین کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک...
    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی رہنماؤں نے اعلان کیا کہ ماہ رنگ بلوچ و دیگر کی گرفتاری و خواتین پر تشدد پر آل پارٹیز کانفرنس منعقد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری اور خواتین پر تشدد کے مسائل پر آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لیا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک نصیر شاہوانی، مرکری سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ، سابق گورنر ملک ولی، غلام نبی مری، ثناء بلوچ و دیگر نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی پرامن جدوجہد کر رہی ہے۔ ماہ رنگ بلوچ متعدد خواتین جیلوں، جبکہ 200 کے قریب مظاہرین مختلف تھانوں میں...
    —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔ پشاور، اسلام آباد ایئرپورٹس پر اے ایس ایف کی کارروائی، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتارایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) خواتین سے متعلق حقوق کی سرگرم افغان کارکن زہرہ موسوی طالبان حکومت کے جبر کے خلاف مہینوں کی لڑائی اور اس کے خلاف احتجاج کے بعد مارچ 2022 میں افغانستان سے فرار ہو کر پڑوسی ملک پاکستان پہنچی تھیں۔ وہ اب روپوش ہیں اور پاکستانی پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے اور اپنے آبائی ملک جلاوطن کیے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔ اگست 2021 میں جنگ زدہ ملک افغانستان میں اسلامی بنیاد پرست گروپ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد موسوی نے طالبان حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہونے والے مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ انہوں نے عوامی اجتماعات اور مظاہروں میں حصہ لے کر خواتین...
    دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کیوں کیا؟ کراچی میں ظالم شوہر نے بیوی کو جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں شوہر نے پیٹرول چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی، متاثرہ خاتون رابعہ بی بی 40 فیصد جھلس گئی۔ پولیس کے مطابق تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، واردات کے بعدملزم کوعظیم پورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم وقاص نے رابعہ سے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے، ملزم اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بننے والی ’فرشی شلوار‘ کے فیشن پر وضاحتی ویڈیو جاری کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی جسامت اور جسمانی خدوخال دیکھتے ہوئے فیشن کا انتخاب کریں۔ ماریہ بی نے مختصر ویڈیو میں پہلے سوال کیا کہ ’فرشی شلوار‘ کیا ہے اور کیا اسے ہر خاتون پہن سکتی ہیں؟ ویڈیو میں خود ہی ماریہ بی نے واضح کیا کہ ان کی نظر میں ’فرشی شلوار‘ کس طرح کی جسامت رکھنے والی خواتین کے لیے بہترین آپشن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی عمر 45 سال سے زائد ہے، اس لیے ’فرشی شلوار‘ ان پر اچھی نہیں لگے گی، البتہ ان کی بیٹی 20 سال کی...
    سوشل میڈیا پر ان دنوں فیشن اسٹائل فرشی شلوار کے خوب چرچے ہورہے ہیں تاہم یہ فیشن کون کر سکتا ہے اور کون نہیں؟ معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی نئی ویڈیو میں واضح کردیا۔ جہاں سوشل میڈیا پر فرشی شلوار فیشن سے نکل کر میمز کی دنیا کا حصہ بن گئی ہے وہیں ہر کوئی اب اس فیشن کو اپنانے کی سوچ کر عید الفطر پر اسے بنوا رہا ہے تاہم ہر جسامت کی خواتین کیلئے فرشی شلوار ایک اچھا آپشن نہیں ہے۔ اس ہی پر بات کرتے ہوئے ڈیزائنر ماریہ بی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کونسی خواتین فرشی شلوار کا ٹرینڈ اپنا سکتی ہیں اور کون نہیں۔ ماریہ بی نے بتایا کہ فیشن...
    فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کا ایک اور گھناؤنا کام بے نقاب ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے غزہ میں خواتین کی صحت کے مراکز کو نشانہ بنایا اور صنفی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی اقوام متحدہ کے آزادانہ بین الاقوامی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی کی کارروائیاں کیں، اسرائیلی حملوں سے غزہ میں طبی سامان کی قلت کے نتیجے میں حاملہ خواتین کی اموات میں اضافہ ہوا۔ اس رپورٹ میں...
    کوالالمپور سے 26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری بے دخل کر دیئے گئے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق کوالالمپور سے بے دخل 16 بھکاریوں کا تعلق سندھ کے ضلع کشمور سے ہے۔ دیگر بےدخل بھکاریوں کا تعلق رحیم یار خان، فیصل آباد، صادق آباد اور لاہور سے ہے۔ Post Views: 1
    کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں مشیر کھیل مینا مجید نے دہشت گردی کے واقعات اور بلوچ خواتین کو خود کش بمبار بنانے کے خلاف قرارداد پیش کی۔ اجلاس میں جعفرایکسپریس دہشت گردی میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسپیکرعبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی سرفراز بگٹی سمیت حکومتی اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ کی مشیربرائےکھیل مینا مجید نے بلوچ خواتین کو خودکش بمبار بنانے، دہشت گردی واقعات کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کردی۔ مینا مجید نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین خود کش بمبار کا بڑھنا انسانیت کیلئے خطرہ ہے، دہشتگرد تنظیمیں بلوچ خواتین کو مذموم مقاصد کیلئے استعمال...