2025-10-18@17:14:43 GMT
تلاش کی گنتی: 4219
«مہنگے داموں»:
(نئی خبر)
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاک افغان سرحد پر حالیہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین اشتعال انگیزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاک افغان جھڑپیں، پس منظر کیا ہے؟ اسحاق ڈار نے ایک بیان ’ایکس‘ پر جاری اپنے ٹوئٹ) میں کہا کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے ڈھانچے اور افغان سرزمین سے کام کرنے والے ’فتنۂ خوارج’ اور ’فتنۂ ہندوستان‘ کے دہشتگرد عناصر کو بے اثر بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ Deeply concerned over the developments on Pak-Afghan border. Unprovoked firing and raids along Pak-Afghan border by the Taliban Government is a serious provocation. Pakistan's befitting response and...
مذہبی جماعت کے احتجاج اور سیکیورٹی صورتحال کے باعث یہ سوال تاحال جواب طلب ہے کہ پیر، 13 اکتوبر کو تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کیے جائیں گے۔ لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش نے شہریوں، والدین اور طلبا کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہوئی جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکام نے جمعہ کے روز ہی کئی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی ہفتے کو متاثرہ علاقوں میں چھٹی کا اعلان کر دیا...
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ ہوا اور مطالبات پورے نہ ہوئے تو دوبارہ جنگ شروع کردیں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہے امن ڈیل موجود رہے یا نہ رہے، غزہ میں حماس کو غیر مسلح ضرور کریں گے۔ غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد پہلی دفعہ اسرائیلی وزیراعظم نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس کو ہر حال میں غیر مسلح کیا جائے گا اور غزہ کو ڈی ملٹرائیز علاقہ بنادیا جائے گا۔ دوسری جانب مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ وہ ہتھیار رکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
پشاور: علی امین گنڈاپور آج دوبارہ اپنا استعفا گورنر کو بھیجیں گے، تاہم اس بار انہوں نے ہاتھ سے استعفا لکھا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے والے علی امین گنڈاپور نے ایک مرتبہ پھر اپنا استعفا تحریر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہاتھ سے لکھنے کا مقصد ممکنہ قانونی پیچیدگیوں سے بچنا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نیا تحریری استعفا آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے گا۔ پارٹی کے قریبی حلقوں کے مطابق علی امین گنڈا پور اپنے فیصلے پر قائم ہیں اور انہوں نے موجودہ سیاسی...
صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام تو نہ مل سکا لیکن وہ غزہ جنگ بندی کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کا جشن منانے مشرق وسطیٰ جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں خود کو امن کا معمار ثابت کرنے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ صدر ٹرمپ اتوار کو اسرائیل پہنچیں گے جہاں وہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی پر جشن منائیں گے اور ممکنہ طور پر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہائی پر خوش آمدید کہیں گے۔ جس کے بعد امریکی صدر مصر جائیں گے جہاں اس تاریخی جنگ بندی معاہدے پر فریقین نے طویل مذاکرات کے بعد اتفاق کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ مصر میں غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے...
بھارت کی کناڈا فلم اندسٹری کی بلاک بسٹر فلم "کانتارا: چیپٹر 1" نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں دھوم مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانتارا نے صرف 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے سینما انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔ رِشَب شیٹی کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم نہ صرف بھارت میں بلکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی شاندار کامیابی سمیٹ رہی ہے۔ فلم میں رشب شیٹی کے علاوہ رِکمنی واسنتھ، گلشن دیویاہ اور جیارام نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 2022 کی سپر ہٹ فلم "کانتارا" کا پری سیکوئل ہے، جس نے کہانی کے پس منظر کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ باولی وڈ کے معروف اور تجربہ کار فلم ساز رام...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ اگردہشت گردافغانستان سے آئے تو ان کے پیچھے جائیں گے ،کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ حساب برابرکریں گے،پھردیکھیں گے کہ افغان طالبان کیاکہتے ہیں؟بھارت جنگ میں شکست کی خفت افغان سرزمین استعمال کررہاہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ میں خود سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کابل گیاتھا، ہم نے افغان طالبان سے درخواست کی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پناہ نہ دیں ، افغان حکومت کاکہناتھاکہ اتنے پیسے دیں ہم انہیں دوسری جگہ بسادیں گے، تاہم طالبان حکومت ضمانت دینے کو تیارنہیں تھی اور اب بھی نہیں ہے،ہمیں خدشہ تھاکہ یہ پیسے لے لیں گے اور دہشت گردواپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جنگ میں اپنی...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی لوگوں کو تنگ کرے، کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث 4 افراد مقابلے میں مارے گئے اور 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ ہے تاہم بزنس کمیونٹی کے مسائل بھی حل کیے جاتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ بھتہ خوری کا معاملہ سنجیدہ معاملہ ہے، کچھ تاجروں کو بھتا نہ دینے پر دھمکیاں آئی ہیں، چاہتے ہیں کہ کاروبار پھلے پھولے، کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بگ بیش لیگ کے 15ویں سیزن میں پاکستانی کپتان بابر اعظم اور آسٹریلیا کے نامور فاسٹ بولر مچل اسٹارک ایک ہی ٹیم سڈنی سکسرز کی نمائندگی کریں گے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت سے سکسرز کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔سڈنی سکسرز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر مچل اسٹارک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی ٹیم میں واپسی کا اعلان کیا۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ “مچل اسٹارک واپس آگئے ہیں!” اور توقع ظاہر کی گئی کہ وہ ایشز سیریز کے اختتام کے بعد اسکواڈ کے ساتھ منسلک ہوں گے۔ اسٹارک نے آخری بار 2014-15 کے بی بی ایل سیزن 4 میں سکسرز کی نمائندگی کی تھی۔اپنے بگ بیش...
اپنے ایک بیان میں دائیں بازو کے انتہاء پسند وزیر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی حمایت نہیں کریں گے، جس کے نتیجے میں ان فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، جن پر اسرائیل نے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاء پسند وزیر اتمار بن گویر نے کہا ہے کہ اگر حماس کو مکمل طور پر ختم نہ کیا گیا تو وہ نیتن یاہو کی حکومت ختم کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔ اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہاء پسند وزیر اتمار بن گویر نے ایک بیان میں غزہ امن معاہدے کی بھی مخالفت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی امن معاہدے کی...
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کور ہیڈ کوارٹر سے دوپہر 2:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر دو بج کر 30 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کریں گے۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدہ حماس اور اہل فلسطین کی عظیم جد وجہد کا ثمر ہے۔ معاہدہ پر اسرائیل سے عملدرآمد کی تمام ذمہ داری امریکہ اور مصالحت کرانے والے ممالک کی ہوگی۔ ناکہ بندی کھلنے پر الخدمت فاؤنڈیشن غزہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے ہسپتال بنائے گی اور پاکستان سے ایک ارب ڈالر مالیت کی امداد اکٹھی کر کے اہل فلسطین کو بھیجیں گے۔ اسلام آباد میں بچوں کے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی قوم مقدس سرزمین پر دو نہیں واحد ریاست فلسطین کا قیام چاہتی ہے۔ ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفا دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلیٰ ہاو¿س میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی چلینج کیا تھا کہ یہ ہماری حکومت گرا نہیں سکتے، حکومت جو چکر بنا رہی ہے اس کے حوالے سے لائحہ عمل بنا لیا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل (بروز جمعہ) پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کل مورخہ 10 اکتوبر کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس براہِ راست پشاور سے نشر کی جائے گی۔ اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس بار ہم ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، ڈی...
لاہور( طیبہ بخاری سے ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کل مورخہ 10 اکتوبر، دوپہر 2:30 پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر زسے اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔ مزید :
علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وہ وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔ اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ وہ اب عام پارٹی ورکر کے طورپر کام کریں گے۔پشاور میں وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط، قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کی جنید اکبر سے ٹسل تھی،...
استعفی دے چکا، عمران خان بھی کہیں گے تو فیصلہ واپس نہیں لوں گا: علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ استعفی دے چکے، عمران خان بھی کہیں گے تو وہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔وزیراعلی ہاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ کی طرح متحد ہے، سب نے بانی پی ٹی آئی کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے...

عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر اب عمران خان بھی کہیں گے تو وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔ عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہے وہ انہیں من و عن قبول ہے۔ ساری پارٹی متحد ہے اور تمام ارکان نے عمران خان کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی چکر بنا رہی ہے اس کیلئے پارٹی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان میں بے امنی کرنے والوں کو اپنے ملک میں بسانے کے لیے 10 ارب روپے مانگے تھے، انہیں مغربی افغانستان میں بسانے کا وعدہ کیا، پاکستان نے ان کی واپسی نہ ہونے کی ضمانت مانگی تو انکار کر دیا۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ 3 سال قبل میں افغانستان گیا تھا، اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی اور سینئر سفارتکار محمد صادق ہمارے ساتھ تھے، ہم نے انہیں کہا کہ آپ کے ملک سے ہمارے ہاں دہشت گردی ہوتی ہے، ان 6 سے 7 ہزار افراد کو کنٹرول کریں، انہوں نے ہمیں...
بلال نیازی : فیڈرل بورڈ نے امتحانی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر تے ہوئےپاسنگ مارکس 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیئے۔نئی پالیسی سالانہ امتحانات 2026 سے نافذ ہو گی اوریہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ پر لاگو ہو گی۔فیڈرل بورڈ حکام کاکہناہے کہ پاسنگ مارکس میں اضافہ بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگی کے لیے کیا گیا،فیصلہ انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل فیڈرل بورڈ حکام کے مطابق 2027 سے پالیسی میٹرک اور انٹر کے دوسرے حصے پر بھی لاگو ہو گی،نئی پالیسی طلبہ کو ٹہ سسٹم کے بجائے تصوراتی فہم کی طرف لانے کی...

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں جدید زرعی ترقی کے لیے ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام پورٹل کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے پورٹل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز ثابت ہوگا۔ پروگرام کے تحت 12 اقسام کی ہائی ٹیک زرعی مشینری کے حصول کے لیے کسانوں، سروس پرووائیڈرز اور ایگری کمپنیوں کو 3 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ قرض کی ادائیگی کے لیے 6 ماہ کی رعایتی مدت رکھی گئی ہے جبکہ اقساط 5 سال میں سہ ماہی بنیاد پر ادا کرنا ہوں گی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف سیکرٹری...
عادل راجا لندن ہائیکورٹ میں ہتک عزت کا کیس ہار گئے، بطور ہرجانہ 13 کروڑ روپے ادا کرنا ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز لندن ہائیکورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا، جس کے مطابق عادل راجہ کو ہرجانےاورعدالتی اخراجات کی مد میں 13 کروڑ روپے دینا ہوں گے۔جج لندن ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ عادل راجا نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو بدنام کیا اور ان پر جھوٹے الزامات لگائے، عادل راجا کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنا ہوں گے۔جج نے عادل راجہ کو بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو عدالتی اخرجات کے تقریباً 3 لاکھ پاؤنڈ بھی دینے...
— تصویر بشکریہ پاکستانی سفارت خانہ اردن غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان آج پاکستان پہنچیں گے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گزشتہ شب اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، جنہیں اسرائیل نے گزشتہ ہفتے فلسطینیوں کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روکنے کے بعد حراست میں لیا تھا، بحفاظت پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم ایمن الصفدی کو فون کیا اور مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کی مدد پر شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس مقامات کا محافظ رہے گا۔ سعودی وفد کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر مسلمان ان مقدس مقامات کے دفاع کے لیے جان دینے کو تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کا عملی اظہار ہے، اور پاکستان ان مقدس مقامات کا تحفظ ہمیشہ اپنی ذمہ داری سمجھے گا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کو باہمی تعاون سے مشترکہ کاروباری خوابوں کو حقیقت میں بدلنا ہوگا، اور تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مل...
اقوامِ متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں تعینات امن فوجیوں (پیس کیپرز) اور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں 25 فیصد کمی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ امریکا کی جانب سے امداد کی فراہمی غیر یقینی ہونے پر تنظیم کو شدید فنڈز کی کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہمیں تقریباً 13 سے 14 ہزار امن فوجی، پولیس اہلکار اور ان کا ساز و سامان واپس بلانا پڑے گا، جبکہ بہت سے سول ملازمین بھی متاثر ہوں گے۔‘ یہ کمی ان ممالک میں ہوگی جہاں اقوامِ متحدہ کے امن مشنز جاری ہیں، جن میں جنوبی سوڈان، جمہوریہ کانگو، لبنان،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ’’پبلک سرونٹ‘‘ یعنی ’’سرکاری عہدیدار‘‘ کی نئی تعریف جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے ایک نیا قانون تیار کیا ہے جس کے تحت اب حکومت کو بڑی تعداد میں سرکاری افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے بدھ کی رات جاری ایک ایس آر او ”1912/2025“ کے ذریعے ”شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023“ میں ترمیم کا مسودہ جاری کیا۔ پہلے یہ قانون صرف ان سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتا تھا جو ”سول سرونٹس ایکٹ 1973“ کے تحت کام...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبے کی خدمت مکمل دیانتداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ کی۔ علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شیئر کیا، جس کے ساتھ ایک پیغام بھی شامل تھا جس میں انہوں نے عمران خان کے لیے اپنی وفاداری کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قائد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے، میرے لیے یہ اعزاز ہے کہ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔ چترال این اے ون میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری اپنے الوداعی پیغام میں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اگر کسی ‘‘نئے معمول’’ کی بات کرے گا تو پاکستان اس کا جواب ایک نئے اور موثر عسکری ردعمل سے دے گا۔ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی زیرِ صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہوئی جس میں پاک فوج نے دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس کا آغاز حالیہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ فیلڈ مارشل نے دہشت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی + نوائے وقت) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی معاہدے کی بنیاد باہمی بھائی چارہ ہے۔ مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں مضبوط مقام پیدا کر سکتے ہیں۔ وقت ہمارے لیے سنہری مواقع لے کر آیا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں وزیراعظم ہائوس میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود کی زیر قیادت سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی موجود...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں کرانے کا حکم دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-11-9 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کل(بروزجمعہ) فیصل آبادآئیںگے یہاںوہ کریسنٹ گرائونڈ شیخوپورہ روڈپرشام تین بجے بنوقابل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔اس پروگرام میںہزاروںطلباوطالبات رجحان ٹیسٹ دیںگے جس میں کامیاب ہونے والے طلباوطالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انہیں روزگارمیں معاونت فراہم کی جائے گی۔ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی کورسز کرو اکر انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے ۔ نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے، نوجوان اس پروگرام میں اپنا نام اور مقام بنا کر آئی ٹی کے میدان میں انقلاب برپا کریں گے او اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا، ارکان نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں آج سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔ تحریری فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں حلقہ بندیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ چودھری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے حالات میں سستی روی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر حالات کو معمول پر لانے میں ناکام رہے۔علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ملک بھر کی تنظیمات تحلیل کر دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 14 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، اعتراضات پر 25 تا 27 اکتوبر سماعت ہوگی جبکہ حتمی امیدواروں کا اعلان یکم نومبر کو کیا جائے گا۔کراچی ڈویڑن کے الیکشن 11 نومبر کو ہوں گے، جن کی نگرانی نوید عالم کریں گے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار

بانی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور کل اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو بھجوائیں گے: بیرسٹر گوہر
—جیو نیوز گریب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات پر عمل ہو گا، علی امین گنڈاپور آدھے گھنٹے بعد پشاور روانہ ہوں گے، وہ کل اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین سمری کے ذریعے اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوائیں گے، تحریکِ انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، کپتان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کو کب اور کیسے کھلاتا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے پاس ہدایات آئی ہیں کہ سہیل آفریدی ہی وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، تحریکِ انصاف کی کوئی کمیٹی مجاز نہیں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت رد کرے، تحریکِ انصاف...
پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے، پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری اور کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی عرب سے آئے اعلی سطح وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد پاکستان سعودی عرب بزنس کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ بھائی چارے پر مبنی تعلقات کی باقاعدہ شکل ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ...
پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اسلام ٹائمز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد...
آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنیکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائیگی۔ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار...
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی اور عہدے سے ہٹائے جانے کی خبر کی تصدیق ہونے کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔ پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا آئندہ ماہ روس کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی وزرائے اعظم کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس نومبر میں روس میں منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران خطے میں اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی روابط کی مضبوطی پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کی روسی قیادت...
آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کو فلسطین کا حصہ ہی رہنا چاہیئے، غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بند کرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت...

پہلے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ تھے اور آئندہ بھی انکے حقوق کا تحفظ کرتے رہیں گے:وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر میں تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوئے، کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سردار محمد یوسف، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، احد خان چیمہ اور چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان شریک تھے۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات کو احسن طور سے حل کرنے کے لیے کوششوں کی پزیرائی کی اور کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی کشمیر کی...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے کرانے کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی انتخابات کیس کا 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر 2025 کے آخری ہفتے میں ہوں گے، صوبے میں جمعرات سے سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا.(جاری ہے) قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے گی آزاد کشمیر میں کامیاب مذاکرت کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں راجہ پرویزاشرف، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، سرداریوسف، طارق فضل اور احد چیمہ سمیت دیگر موجود تھے.(جاری ہے) اس موقع پرمذاکراتی کمیٹی نے وزیر اعظم کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے حوالے سے بریف کیا وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کی کشمیر میں معاملات احسن طور سے حل کرنے کے لئے کوششوں کی پذیرائی کی اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر سے متعلق درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری محفوظ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوں گے، الیکشن کمیشن 2022 کے قانون کے تحت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کل سے حلقہ بندیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی اور بابر حسن بھروانہ نے جاری کیا۔آج سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ای سی پی ممبران کو بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے بلدیاتی...

26ویں آئینی ترمیم کیس ؛کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟جسٹس جمال مندوخیل کا استفسار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل حامد خان سے کہاکہ ماضی میں 17ججز جو نکتہ طے کر چکے ہیں، کیا چھوٹا بنچ اسے ریورس کر سکتا ہے؟حامد خان نے کہاکہ میرا خیال ہے ایسا نہیں کیا جا سکتا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا آپ خوش نہیں ہوں گے ماضی کا فیصلہ برقرار رہے اور اب چھوٹا بنچ ہی سماعت کرے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس...
دوحا: قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ترکیے کے انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن آج مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے الجزیرہ سے گفتگو میں بتایا کہ قطری وزیرِاعظم شرم الشیخ میں دیگر ثالث ممالک کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے، جن میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو عملی شکل دینا ہے۔ ان کے مطابق قطر کی اعلیٰ سطحی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ثالث ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک پہنچنے...
ایس اینڈ پی گلوبل مارکیٹ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران پاکستانی بینکوں نے ایکویٹی کارکردگی کے لحاظ سے ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی، لاہور میں قائم بینک آف پنجاب 176.4 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ اُن بینکوں میں سرفہرست رہا جن کی مارکیٹ ویلیو 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ تھی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک بینک آف پنجاب کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 32 کروڑ ڈالر تھی جو خطے کے دیگر تمام بینکوں سے بہتر کارکردگی ہے، پشاور میں قائم بینک آف خیبر 108.2 فیصد کے مجموعی منافع کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، پاکستان کے دیگر...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے مریم نواز اور بلاول بھٹونے میڈیا کو نیا موضوع دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بلاول بھٹوکی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی،بلاول کی تجاویزسے مریم نوازنے اتفاق نہیں کیا تھا، بلاول بھٹواورمریم نوازدونوں اپنی پارٹیوں کے لیڈرہیں۔ اْنہوں نے کہا وزیراعظم شہبازشریف واپس آکر صدر زرداری سے بات کریں گے، جب وزیراعظم بات کریں گے تو معاملہ حل ہو جائے گا،اس معاملے میں میاں نوازشریف، شہبازشریف، آصف زرداری مداخلت کر سکتے ہیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا ایک طرف سے پریس کانفرنس ہوگی تودوسری طرف سے بھی ہوگی،اب میڈیا کونیا موضوع ملا ہے ورنہ پہلے تواڈیالہ جیل سے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ سپر ٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت آج پھر کرے گا۔ ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اپنایا کہ کمپنیوں کو ٹیکس ریٹرن فائل کرنے سے استثنیٰ حاصل ہے جبکہ ایف بی آر کے وکلاء کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ آپ کا کیس ٹیکس ریٹرن سے متعلق ہے۔ فروغ نسیم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے ان کی دلیل تسلیم نہ کی تو ان کے مؤکلین کے حقوق متاثر ہوں گے۔ 2001ء کے آرڈیننس میں کوئی ابہام نہیں، اس کا ماضی سے جائزہ نہیں لیا...
دوحہ: قطر کے وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور ترکیے کے انٹیلیجنس چیف ابراہیم قالن بدھ کے روز مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ قطری وزیرِاعظم کی ملاقات دیگر ثالث ممالک کے نمائندوں سے ہوگی، جن میں امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہیں۔ ماجد الانصاری نے کہاکہ اس ملاقات کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے منصوبے اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو آگے بڑھانا ہے، قطری وزیرِاعظم کی شرکت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ثالث ممالک جنگ کے خاتمے کے معاہدے تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کی رہنما اور سابق رکنِ صوبائی اسمبلی حمیرا مشتاق احمد خان کاکہنا ہے کہ غزہ جیسے حساس معاملے پر امیرِ جماعت کے خلاف منفی مہم انتہائی افسوسناک اور غیر ذمے دارانہ عمل ہے۔حمیرا مشتاق احمد خان نے کہا کہ امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن اور دیگر ذمہ داران پہلے دن سے اس معاملے پر ان سے مسلسل رابطے میں تھے اور پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اہلِ غزہ کے ساتھ عملی یکجہتی کا اظہار کیا جائے۔اہلیہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی واقعی غزہ کے ساتھ مخلص ہے تو اسے امیرِ جماعت کے خلاف جھوٹ پر مبنی مہم پر عوامی طور پر معافی مانگنی چاہیے۔انہوں نے...
سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے...
اسلام آباد(آئی این پی )بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے مقدمات کی کھچڑی بنانے والوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی ڈیل کرلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا،تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔علیمہ...
تائیوان کے صدر لائی چنگ تے نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر شی جن پنگ کو تائیوان کے خلاف طاقت کے استعمال سے باز رکھنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ نوبل امن انعام کے مستحق ہوں گے۔ صدر لائی نے یہ بات امریکی ریڈیو پروگرام ‘دی کلے ٹریوس اینڈ بک سیکسٹن شو’ پر گفتگو کے دوران کہی، جو امریکا کے 400 سے زائد ریڈیو اسٹیشنز پر نشر ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کسی بھی وقت تائیوان پر حملہ کرسکتا ہے، شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ صدر ٹرمپ ہماری حمایت جاری رکھیں گے۔ اگر وہ شی جن پنگ کو مستقل...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے کیسز کی "کچڑی" پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مخالفین یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ علیمہ خان نے کہا کہ عدالت میں ججز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، جج صاحب بھی دباؤ میں ہیں اور ان کی بھی کچھ مجبوری ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں اور کیسز بہت اچھے طریقے سے...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے حق کی بات کرنا اور اس کا مقدمہ لڑنا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام اتحادی جماعتوں کا احترام اپنی جگہ، لیکن جیسی بات کی جائے گی، ویسا ہی جواب دیا جائے گا۔ پنجاب کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ تین ہفتوں میں پنجاب کے معاملات پر کی گئی 34 پریس کانفرنسز کی وضاحت کرے۔ پنجاب حکومت کے پاس عوامی خدمت کے بے شمار منصوبے...
اسلام آباد: اسرائیلی حراست میں موجود سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات کی اور ان سے مشتاق احمد کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مشتاق احمد کی اہلیہ کو یقین دلایا ہے کہ ان کے شوہر کی رہائی کے لیے ہر ممکن فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ پی ٹی آئی نے اس معاملے کو قومی اسمبلی سمیت تمام پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد کی اہلیہ کی اسد قیصر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں۔ ...
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ عوام ٹیکس بھریں گے تو ترقی ہوگی اور ملک کا آیندہ سال کا بجٹ مستحکم ہوگا۔ ملک میں معاشی استحکام آگیا، ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں پرائیویٹ سیکٹر کا اہم کردار ہوتا ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے لے جانا ہے تو ٹیکسز اور دیگر معاملات کو دیکھنا ہوگا۔ حکومتی وزراء یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس نہیں لگا رہے جب کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ایف بی آر میں عملہ کرپٹ اور کارکردگی ناقص بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ایف بی آر سے فاضل عملہ فارغ نہیں کیا گیا جو اب تک...
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ۔فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آج بڑا فیصلہ تھا، جس سے پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کیا گیا، ہماری تحریک نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی پارٹی کو محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی ہدایات دی، دونوں کی نامزدگی کے لیے کارروائی شروع ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک نئے ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی، عمر ایوب اور شبلی فراز ہمارے لیڈر ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کے معاملات...
بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہد taliban WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز کابل(سب نیوز )افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویو دیا اور کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت میں کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے انکشاف کیا کہ امریکا کے ساتھ کابل اور واشنگٹن میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر بات چیت ہوئی ہے، روس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان حکومت اور افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان اپنی سرزمین کسی بھی صورت کسی کے حوالے نہیں ہونے دیں گے۔ذبیح اللہ مجاہد نے برطانوی ٹی وی چینل اسکائی نیوز کو آن لائن انٹرویومیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی صورت بگرام ائیر بیس امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔اسکائی نیوز ایشیا کی نامہ نگار کورڈیلیا لنچ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی کہ طالبان بگرام ایئربیس کا کنٹرول چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں، تاہم امریکی حکام کے ساتھ سفارتی مشن دوبارہ کھولنے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم...
ایس جے شنکر نے کہا کہ ہمیں ایسی مفاہمتی زمین تلاش کرنی ہے، جہاں بھارت کی پالیسی حدود کا احترام ہو، مارچ سے ہی اس پر بات چیت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی کے بیچ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ تجارتی معاہدے میں بھارت کی "لکشمن ریکھا" یعنی خودمختاری، قومی مفادات اور پالیسی حدود کا احترام کیا جانا لازمی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفاہمت کی بنیاد تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جے شنکر نے کوٹیلیہ اکنامک انکلیو میں "افراتفری کے دور میں خارجہ پالیسی کی نوعیت" پر ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ بعد ازاں پریس کانفرنس...
دنیا کے معروف اسپورٹس و فیشن برانڈ ادیداس نے چین میں پالتو جانوروں کے لیے اپنی موسم سرما کی کلیکشن متعارف کرا دی جس کا مقصد پالتو جانوروں کو نہ صرف آرام دہ لباس فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں فیشن کی دنیا میں ایک نئی پہچان بھی دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک میں کتوں کا فیشن شو، نامور شخصیات کی شرکت، مقصد کیا تھا؟ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یکم اکتوبر کو لانچ ہونے والی ’ادیداس اوریجنلز پیٹ کلیکشن‘ فی الحال چین کے 3 بڑے شہروں بیجنگ، شنگھائی اور چنگدو میں منتخب اسٹورز اور آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔ اس کلیکشن میں 4 دلکش رنگوں (سیاہ، نیلا، سبز اور گلابی) میں جدید اور آرام دہ لباس شامل ہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی فصلوں سے آگے بڑھ کر زیادہ منافع بخش فصلوں کی طرف توجہ دی جائے، خصوصاً کینولا جیسی فصلوں پر جو کسانوں کے لیے بہتر آمدنی اور منڈی میں زیادہ طلب رکھتی ہیں۔کابینہ کمیٹی برائے زراعت اور ماحولیاتی/ سیلابی ہنگامی حالات کا پہلا اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، یہ کمیٹی وزیرِ اعظم کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کسانوں کو قلیل، درمیانی اور طویل المدتی ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ان کا...
پنجاب حکومت نےمحکمہ صحت و دیگر سرکاری محکموں میں ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے نیا فیصلہ کرلیا ہے۔نئے فیصلے سے سرکاری خزانہ پر تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم ہو گا۔ ، پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کرنے والا قانون منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب میں اب کوئی بھی ملازم اس قانون کے تحت مستقل نہیں ہو سکے گا ۔پنجاب ریگولیشن آف سروس ایکٹ 2019 کو منسوخ کرنے کی منظوری دیدی، پنجاب حکومت مستقبل میں بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کرے گی ۔کنٹریکٹ ملازمین آئندہ یکمشت تنخواہ کی بنیاد پر بھرتی ہونگے ۔ کنٹریکٹ ملازمین ریگولر نہ کرنے سے سرکاری خزانہ پر تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم ہو گا۔
اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے،ایسی باتیں بے بنیاد ہیں، اختیار ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسرا ئیل کو تسلیم نہیں کرینگے۔ وفاقی حکومت فلسطین سے متعلق اسی موقف کیساتھ ہے جو موقف خود فلسطینی عوام اور مسلم امہ کا موقف ہے۔امریکی صدر کیساتھ تعلق اب برابری کی بنیاد پر قائم ہے اپنی فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد کی قیادت صدر لقمان شاہ کر رہے تھے وفد میں جنرل سیکرٹری نوید الرحمان، فنانس سیکرٹری محمد پرویز، نائب صدور سید نوید جمال ، ملک...
قاضی نظام الدین نے کہا کہ اب حالات بدل رہے ہیں اور بھارتی نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ اصل جدوجہد نوکریوں یا معاشی مسائل کی نہیں بلکہ ووٹ چوری کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا، جس میں عوام سے رابطہ کر کے ووٹ چوری کے خلاف دستخط لئے گئے۔ دیویندر یادو نے کہا کہ ووٹ چوری جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی سازش ہے، جسے کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہزاروں کانگریس کارکنوں نے بازاروں، سڑکوں، ریہڑی پٹری اور چھوٹے کاروبار کرنے والوں سے رابطہ کیا اور ووٹ چوری کے خلاف ان کے دستخط حاصل کئے۔ دیویندر یادو...
خالدہ ضیا کے بیٹے اور بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان انتخابات میں حصہ لیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کاٹنے والے بنگلہ دیشی سیاستدان اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 17 سال بعد جلد وطن واپس آئیں گے تاکہ 2026 میں متوقع عام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق طارق رحمان، جن کی عمر 59 برس ہے، سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں۔بی بی سی بنگلہ کو دیے گئے انٹرویو، جو پیر کو نشر ہوا، میں انہوں نے کہا کہ چند معقول وجوہات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی رقوم کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز 17 اکتوبر سے کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کی منظوری دی گئی۔فیصلے کے مطابق، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، مستقل معذوری پر 5 لاکھ، جبکہ معمولی معذوری کی صورت میں 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔اسی طرح پکا گھر مکمل طور پر گرنے پر 10 لاکھ روپے، جزوی نقصان پر 3 لاکھ روپے، کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔کابینہ اجلاس میں یہ بھی طے پایا...
لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 2025 کے تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کے لیے جامع ریلیف پیکج تیار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 17 اکتوبر سے متاثرین کو امدادی چیکس کی تقسیم شروع کر دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں برس پنجاب کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جس سے 27 اضلاع میں تقریباً 4.7 ملین افراد متاثر ہوئے۔ ان کے مطابق، ماضی کے بڑے سیلابوں (1988، 1992، 2010 اور 2014) کے مقابلے میں 2025 کا سیلاب رقبے اور شدت کے لحاظ سے سب سے...
کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان umrah WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز سعودی حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنادیا۔ سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ،فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہرممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
غزہ جنگ بندی کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، حماس اسرائیل بالواسطہ مذاکرات آج ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز غزہ میں جاری خونریز جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم ترین سفارتی کوششیں آج مصر میں ہونے والے مذاکرات میں داخل ہو رہی ہیں، جہاں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ بات چیت متوقع ہے۔ مذاکرات مصر کے ساحلی شہر شرم الشیخ میں ہو رہے ہیں جس میں فریقین کے وفود کے علاوہ امریکہ کی نمائندگی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیووٹکوف کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی وفد بھی مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہو رہا ہے۔ جبکہ...
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میںمنعقد ہونگے جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس کورم کی نذر ہو ااور پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعہ کے دن پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کیاگیاتھاآج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقدہونگے اور دونوںاجلاسوں کاالگ الگ ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیجانب سے اجلاس کیلئے پندرہ نکاتی جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کیجانب سے اجلاس کا انتالیس نکاتی ایجنڈا جار ی کردیا گیا ہے ۔
ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی،...

’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟
9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے، جبکہ اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں منتقل ہو چکے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک اہم ملاقاتی نے کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سے قریباً 45 منٹ تک ملاقات کی، ملاقاتی نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی جیل کی زندگی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حالت اور باہر چلنے والے سیاسی بیانیے پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی رہائی؟ ابھی کون کون سے کیسز میں ضمانت ہونا...