2025-08-16@08:17:55 GMT
تلاش کی گنتی: 103
«کرکٹ کھیلنے»:
(نئی خبر)
ممبئی ( نیوز ڈیسک )ون ڈے میچ میں بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔ الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
ریاض (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اقبال سکندر نے سعودی عریبین کرکٹ فیڈریشن میں جنرل منیجر آف کرکٹ کا چارج سنبھال لیا ہے۔سعودی کرکٹ فیڈریشن نے اقبال سکندر کو اس عہدے پر تعینات کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تقرری سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور ایک اہم سپورٹس کے طور پر اس کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔اقبال سکندر نے پاکستان کی طرف سے چار ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ہیں، وہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرکٹ کا کھیل خاص طور پر ایشیائی تارکین کے باعث پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے سے مقبول ہے۔اس وقت دنیا بھر...