2025-04-25@12:14:51 GMT
تلاش کی گنتی: 115

«کی مقبولیت میں»:

(نئی خبر)
      دبئی : ورلڈ پیڈیل لیگ نے بھارت کے معروف انٹرٹینمنٹ، ایونٹس اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ہاؤسز میں سے ایک سہیل خان انٹرٹینمنٹ کو بھارت میں اپنے متوقع ڈیبیو سے قبل ٹیم پینتھرز کا مالک مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ممبئی کے نیسکو سینٹر میں 5 سے 8 فروری تک منعقدہ ورلڈ پاڈیل لیگ بھارت میں پہلی بار ٹاپ گلوبل پیڈل کھلاڑیوں کو ایک ساتھ لائے گی۔ سہیل خان انٹرٹینمنٹ اپنے بینر تلے 14 فلمیں بناچکا ہے اور ’’پیار کیا تو ڈرنا کیا‘‘، ’’میں نے پیار کیوں کیا؟‘‘، ’’جے ہو‘‘، ’’فریکی علی‘‘، ’’پارٹنر‘‘جیسی کامیاب فلمیں کے لئے مشہور ہے۔ آئی ڈی انفو بزنس سروس لمیٹڈ کی ملکیتی اور میسور کے زیر انتظام دبئی ورلڈ پیڈل لیگ میٹیرا...
    لاہور (نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایک اضافی بیٹر کھلانے کی خواہش مند ہے۔ اگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق کے کھیلنے کی صورت میں خرم شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پچیس جنوری سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاتح رہا تھا۔ بھارتی ساختہ موبائل فونز...
    پاکستان کے آل راؤنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت کی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ کی حالیہ آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے ان کا نام زیرِ غور لایا گیا ہے۔خوشدل شاہ بنگلا دیش پریمئیر لیگ میں بھرپور آل راؤنڈر پرفارمنس کا مظاہرہ کر رہے ہیں، انہوں نے 3 ناقابلِ شکست 73، 46 اور 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔خوشدل شاہ نے 59 اور 48 رنز بھی بنائے جبکہ 8 میچز میں 11 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔خوشدل شاہ 10 ون ڈے انٹر نیشنل میں 199 رنز بنا چکے۔انہوں نے آخری ون ڈے میچ اگست 2022ء  میں نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔
    چیئرمین پاکستان  پیپلزپارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی کابینہ میں شمولیت کی تردید کردی۔ اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت کی خبر میڈیا نے دی تھی اس لیے میڈیا سے ہی پوچھا جائے۔ ناشتے کے لیے امریکا ضرور جاؤں گا۔ یہ تو والدہ کے دور سے چل رہا ہے۔ کچھ دوستوں سے بھی مل لوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت اختیار نہیں کررہی ہے۔ نہ میں وزیر ہوں اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار اس لیے دورہ...
    سٹی 42 : چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماوں نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔  بلاول بھٹو سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش، سمیت پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام ایڈووکیٹ اور وزیر وقار بھی موجود تھے ۔  مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کسی ایک سیاسی جماعت کی طرف جھکاؤ کا تاثرحقائق کے برعکس ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کے نااہلی فیصلے کو دوبارہ ویب سائٹ پراپ لوڈ کردیا ہے، تبصرہ نگار رائے دینے سے قبل ایک بار فیصلہ پڑھ کرفیصلہ کریں کہ کون سا ادارہ جانبدار ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق عادل بازئی بطور آزاد امیدوار قومی اسمبلی رکن منتخب ہوئے نوٹیفیکیشن 15 فروری کو ہوا، 16 فروری 2024 کوعادل بازئی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا بیان حلفی پارٹی قیادت کوجمع کرایا۔عادل بازئی کا (ن) لیگ میں شمولیت...
    ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقا کے سب سے زیادہ گنجان آباد ملک نائیجیریا نے برکس کی طرف سے اتحادی بننے کی دعوت قبول کر لی ۔ نائیجیریا کی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا کہ یہ اقدام نائیجیریا کے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی اور اقتصادی مواقع سے استفادے کے لیے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول اور شراکت داریوں میں اضافے کے معاملے میں پرعزم ہے۔ برکس نے ہمیں تجارتی تعاون کے لیے ایک بے مثال پلیٹ فورم فراہم کیا ہے۔واضح رہے کہ برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے قائم کردہ برکس کا مقصد امریکا اور مغربی ممالک کے مقابل...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے، نئے ڈیجیٹل سرگرمیوں کا فروغ اور برآمدات ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو راغب کرنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسے ملک میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کے قیام کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہباز شریف نے ورلڈ اکنامک فورم ( ڈبلیو ای ایف) اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) منصوبے میں پاکستان کی شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ پاکستان ’ڈبلیو...
    امریکی انٹرنیٹ صارفین میں چینی ایپ’’ ریڈ نوٹ ‘‘کی مقبولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ:حالیہ دنوں چین کی ایک سوشل ایپ “شیاؤہونگ شو،’یعنی ‘ریڈ نوٹ‘شمالی امریکہ میں ایپل ایپ اسٹور سے مفت سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 8  سے 14 جنوری تک امریکہ میں موبائل ایپ ڈاؤن لوڈز میں  نوٹ” کی ڈاوئن لوڈنگ میں   گزشتہ سات دنوں کے مقابلے میں 20 گنا سے زائد کا اضافہ ہوا اور 2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں یہ اضافہ  30 گنا سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں “ریڈ نوٹ ” کی اس  اچانک  مقبولیت کی وجہ کیا  ہے؟ اس کی براہ راست وجہ یہ ہے کہ 19 تاریخ کے بعد...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کاوفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق سماجی اثرات کی مالی اعانت کمیٹی نے مالیاتی شمولیت کےفروغ کاجائزہ لیا۔ وفاقی وزیر برائےخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو اصلاحات کے ذریعے مستحکم کرنے کیلئےکوشاں ہیں، ملک میں مالیاتی شمولیت کیلئے ایک مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز مجوزہ فریم ورک کو جلد ازجلد حتمی شکل دیں، پائیدار ترقی، موسمیاتی مزاحمت اورغربت کےخاتمےکے اہداف حاصل ہوں گے۔ اجلاس کے بعد...
    شاہد خاقان عباسی : فوٹو فائل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت دوسروں کی ناکامی کی وجہ سے ہے۔ نواز شریف 8 فروری کو کہہ دیتے الیکشن ہار گئے ہیں تو حالات اور ہوتے، سیاسی قائدین کو ملک کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔لاہور میں تھنک فیسٹ کے سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں بلیم گیم کا حصہ بننے سے بچنا چاہیے۔ آئین کسی کو پسند نہیں تو اتفاق رائے سے تبدیل کر لیا جائے، جس ملک میں الیکشن چوری ہوں وہاں جمہوریت نہیں آئے گی، ہم میں سے ہر کوئی خرابی کا ذمہ دار ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب...