2025-07-08@16:19:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4857
«کیا انہوں نے»:
(نئی خبر)
کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، ریسکیو سیفٹی اینڈ ریلیف ماہرین کے مطابق ریسکیو آپریشن کیلئے عام لوگوں کو ہٹانا ضروری ہے تاکہ ملبے سے لوگوں کی آواز سن کر نشاندہی ہو اور انہیں نکالا جا سکے۔ریسکیو آپریشن کے مقام پر ماحول میں خاموشی ہونا چاہیے تاکہ آلات یا دیگر ذرائع سے ملبے تلے لوگوں کے صحیح مقام کا تعین ہو۔ اس عمل سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جان بچانے میں مدد ملے گی۔ کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشانجن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ کراچی میں لیاری...
آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایرنی صدر اور وزیراعظم نے ایک ملاقات میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کی قیادت اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے اور نہ گرانے کی بحث ملکی سیاسی حلقوں میں زور و شور سے جاری ہے، ایک جانب اہم حکومتی ملاقاتیں جاری ہیں جب کہ دوسری طرف وزیراعلیٰ کے پی نے اس حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت کے خلاف کسی قسم کی تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں اور نہ ہی مولانا فضل الرحمان سے حکومت گرانے کے حوالے سے کوئی بات کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ریاست کو چیلنج کرتا ہوں میری حکومت گرا کر دکھائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، وزیراعلیٰ گنڈا...
جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔ دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے حوالے...
اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج چار جولائی بروز جمعہ کہا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں واضح ہو جائے گا کہ آیا فلسطینی عسکری تنظیم حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اُن کے پیش کردہ ’’حتمی منصوبے‘‘ کو قبول کر لیا ہے یا نہیں۔ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر متفق ہو چکا ہے، جس دوران دونوں فریق جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ جمعہ کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا حماس نے اس منصوبے کو قبول کر لیا ہے، تو ٹرمپ کا کہنا...
احد اور دنانیر کی شادی ہونے والی ہے؟ سوشل میڈیا پر ہنگامہ شادی کی تقریب یا محبت کا آغاز؟تھائی لینڈ، امریکہ... احد ہر جگہ دنانیر کے ساتھ؟ کیا واقعی احد رضا میر کی زندگی میں پھر محبت نے دستک دے دی ہے؟کیا دنانیر مبین اور احد ایک دوسرے کے بہت قریب آ چکے ہیں؟سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبریں گرم ہیں، اور مداحوں کے تبصرے تھمنے کا نام نہیں لے رہے!مشہور ڈراموں جیسے "یقین کا سفر"، "آنگن"، اور "یہ دل میرا" سے شہرت پانے والے پاکستان کے اسٹار احد رضا میر ان دنوں امریکہ میں موجود ہیں، جہاں وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہیں۔اسی تقریب میں موجود ہیں سوشل میڈیا کی...
ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران عمان منتقل کیے گئے سات ایرانی مسافر ہوائی جہاز 15 دن بعد اپنے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ طیارے اس وقت عمان لے جائے گئے تھے جب ایران نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق، 18 اور 20 جون کو ایران کی معراج ائیر اور ایرانی حکومت کے آٹھ مسافر طیاروں کو عمان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے سات طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام کو واپس ایران کے لیے پروازیں بھریں۔ واپس آنے والے طیاروں میں سے دو چاہ بہار ہوائی اڈے پر اترے، جبکہ ایرانی حکومت کے دو دیگر طیارے مشہد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ واضح ہو جائے گا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس، غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اُس مجوزہ معاہدے کو قبول کرتی ہے جسے وہ پہلے ہی آخری پیشکش قرار دے چکے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سعودی عرب سے بھی رابطہ کیا ہے تاکہ معاہدہ ابراہیمی کی حدود کو وسعت دی جا سکے۔ یاد رہے کہ یہ وہی تاریخی سفارتی معاہدہ ہے جس کے تحت ان کی پہلی مدتِ صدارت میں اسرائیل اور متعدد خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔صدر...
پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی نصرف جاوید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر نوازشریف اڈیالہ جیل میں عمران خان کو منانے کیلئے جائیں گے تو وہاں سے بے عزت ہو کر آئیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر نے کہا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ نوازشریف اڈیالہ جیل جا کر عمران خان کو منانے کیلئے راضی ہو گئے ہیں جس پر گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ 9 مئی کو جاتی امرا کا رخ کیا تھا انہوں نے ؟ یہ وہاں پھر کیوں جارہے ہیں، کیا اس وقت تحریک انصاف بانی جیل میں نوازشریف کی وجہ گرفتار ہیں ، انہیں جیل میں کس نے ڈالا...
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر بغیر نام لیے مشہور اداکاراؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے صبا فیصل نے ساتھی اداکارہ نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان کی جانب سے ڈراموں اور اداکاروں پر کی جانے والی تنقید پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا نے ہر شخص کو اظہارِ رائے کا موقع دیا ہے، لیکن اس آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کی محنت کو نظرانداز کیا جائے۔ انہوں نے بغیر نام لیے مذکورہ شخصیات کی فنی صلاحیتوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی کی خوبصورتی، میزبانی یا ہدایتکاری...
---فائل فوٹو لاہور پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں جرائم کی شرح میں زبردست کمی ہوئی ہے۔پولیس کے ریکارڈ کے مطابق رواں سال پہلے 6 ماہ کے دوران لاہور شہر میں سنگین جرائم میں 49 فیصد کمی آئی ہے۔پولیس ہیلپ لائن 15 کی کالز اور مقدمات کے ریکارڈ کے مطابق 2024ء کی نسبت رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 12ہزار 484 سنگین جرائم رپورٹ ہوئے۔ان جرائم میں راہزنی میں 69 فیصد، دورانِ ڈکیتی قتل میں 60 فیصد اور گھر میں ڈکیتیوں میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے۔اسی طرح موٹرساٹیکل چوری کی وارداتوں میں 2024ء کی نسبت 36 فیصد، گاڑی چوری کی وارداتوں میں 44 فیصد، گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 71 فیصد اور موٹرسائیکل...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل چلانے والے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا ہے، چاہے ان کی جنس کچھ بھی ہو۔ یہ فیصلہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ اور سڑکوں پر بڑھتے ہوئے حادثات پر قابو پانے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، موٹرسائیکل حادثات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں پیچھے بیٹھنے والے افراد بھی برابر کے خطرے میں ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں موٹرسائیکل سوار طالب علموں کو یونیورسٹیز اور کالجز میں کس پابندی کا سامنا کرنا ہوگا؟ چیف ٹریفک آفیسر ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ اب مرد اور خواتین دونوں کے لیے موٹرسائیکل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) مبینہ تشدد اور لوٹ مار کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، سکھر کی نواحی علاقے باگڑجی سے تعلق رکھنے والے کلوڑو برادری کے رہائشی سلطان کلوڑو نے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ظلم و زیادتیوں اور مبینہ لوٹ مار کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سونو کلوڑو سمیت دیگر اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے۔احتجاج کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلطان کلوڑو نے الزام عائد کیا کہ ان کے بہنوئی دین محمد عرف دلشاد اور اس کے بیٹے سراج، دیدار، ریاض، امجد کلوڑو سمیت چھ سے زائد نامعلوم افراد نے ان کے گھر پر دھاوا بول دیا۔ اسکا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسلحے کے...
DES MOINES, IOWA: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک کے 250 ویں یومِ آزادی کے موقع پر آئیووا اسٹیٹ فیئر گراؤنڈز میں ایک بھرپور عوامی اجتماع سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے داخلی اور خارجی پالیسیوں پر اہم اعلانات کیے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پانچ بین الاقوامی جنگیں رکوا کر دنیا میں امن قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، اور اسی بنیاد پر انہوں نے کہا کہ میں نوبل امن انعام کے لیے بہترین امیدوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی تصادم کو میں نے رکوایا ہے، کانگو اور روانڈا کے درمیان خانہ جنگی ختم کرائی جبکہ کوسووو اور سربیا کے مابین جاری کشیدگی کو بھی...
پشاور(آئی این پی )پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعدد کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ سات روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے چیئرمین انکوائری کمیٹی سے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی انکوائری کی گئی ہے، جس پر چیئرمین نے بتایا کہ سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا گیا ہے اور رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔عدالت نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ کو ہدایت کی کہ وہ بھی اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے ممکنہ میگا زلزلے کے لیے تیاریاں شروع کردیں، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سے 3لاکھ تک اموات ہوسکتی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت نے اپنے زلزلے کی تیاری کے منصوبے کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور نانکائی ٹروف میں طاقتور زلزلے کے بڑھتے ہوئے خطرے سے خبردار کیا ہے۔ حکومتی پینل کے مطابق 30 سالوں میں نانکائی ٹروف میں 7 ریکٹر اسکیل یا اس سے زیادہ کی شدت کے زلزلے کے 82 فیصد امکانات ہیں ۔ ریسرچ کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے زلزلے کے نتیجے میں سونامی کے ساتھ 2لاکھ 98ہزار اموات ہوسکتی ہیں ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر جاوید بلوانی اور چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا نے سیلز ٹیکس ایکٹ کے نئے سیکشن 37 اے اور 37 بی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر ان ظالمانہ سیکشن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان دونوں سیکشن کے تحت ایف بی آر افسران کو گرفتاری کے وسیع اختیارات دیے گئے ہیں جو ایک آمرانہ اقدام ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے غیر معقول اختیارات نہ صرف پاکستان کے بزنس فرینڈلی امیج کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی سرمایہ کاری سے روکتے ہیں۔ جمعرات کوکے سی سی...
مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی تہران میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔ مجلس عزا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمد مسعود پزیشکیان سمیت حکام اور عزاداروں نے شرکت کی۔ قاری محمد حسن موحیدی نے قرآن مجید کی آیات کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔ حجتالاسلام مهدی اصلانی نے کربلا میں معرکہ حق و باطل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کا یزید کیخلاف قیام عاشورا مایوسی کیخلاف امید اور ارداوں کی جنگ تھی۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے کچھ لوگوں نے ملک چھوڑ کر باہر جانے کی پیشکش کی تھی۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو جس دن گرفتار کیا گیا اس سے ایک دن پہلے عمران خان کے پاس کچھ لوگ بھیجے گئے تھے کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا، اگر ملک سے جانا چاہتےہیں تو لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے مگر عمران خان نے بیرون ملک جانے سے انکار کیا۔ لوگوں کو خوراک میں ملاوٹ جیسی قبیح برائی کی اہمیت بتاتے ہوئے خطوط...
جاپان میں ریو ٹٹسوکی نامی ایک خاتون زلزلوں اور سونامی سے متعلق اپنی حیرت انگیز پیش گوئیوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اپنی کتاب The Future as I Saw میں اس نے مستقبل مین آنے والی آفات سے متعلق پیش گوئیاں کی ہیں، یہ کتاب انہوں نے 1999 میں لکھی تھی اور 2011 میں میں جاپان میں آنے والے زلزلے اور سونامی کے متعلق ان کے پیروکاروں کا خیال ہے کہ اس کی انہوں نے اپنی کتاب میں پیش گوئی کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی جزائر میں 2 ہفتوں میں 900 زلزلے، خوف نے جاپانیوں کی نیند اڑا دی ریو نے 2015 میں اس کتاب میں اضافے کیے اور 5 جولائی 2025 کو ایک اور...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور سواروں میں مرد ہو خواتین دونوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ ترجمان اسلام آبادٹریفک پولیس کے مطابق موٹرسائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھا سوار بھی اتنا ہی خطرے میں ہوتا ہے جتنا ڈرائیور اور دونوں سواریوں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) ذیشان حیدر نے کہا کہ مرد ہوں یا عورت موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا اور اس فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا۔ انہوں نے کہا...
—فائل فوٹوز چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مجھے ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ہے، ڈیڑھ سال سے برداشت کررہا ہوں۔ پنجاب اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینا جمہوریت نہیں ہے، یہ جمہوریت کا دشمن ہے۔ کیا پچھلے 15 سال سے کسی وزیر خزانہ کو تقریر کرنے دیا جارہا ہے؟ کیا عوام کو حق حاصل نہیں کہ وزیر خزانہ کو سنے؟ یہ بھی پڑھیے: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے زیادہ شرم کی بات کیا ہوگی کہ تمہاری 37...
پاکستانی اداکار ثاقب سمیر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا جنات سے سامنا ہوا تو انہوں نے دل میں سورۃ الناس پڑھنا شروع کردی جس پر جن نے کہا ’پڑھنا بند کرو‘ تو ان کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ حال ہی میں اداکار ثاقب سمیر نے تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی میں جس بلڈنگ میں رہتے تھے اس کے سامنے والی بلڈنگ میں دو لڑکیاں رہتی تھیں جنہیں انہوں نے اداکاری کی ورکشاپ کرائی تھی۔ ایک لڑکی نے بتایا کہ ان میں سے ایک پر جن حاضر ہوتے ہیں۔ اس وقت اس میں بہت پاور آ جاتی ہے اور وہ...
رکن پارلیمنٹ نے پہلگام دہشتگردانہ حملے کے بعد پاکستان کے تئیں عالمی رہنماؤں کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے کیلئے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ ممالک پر مشتمل غیر ملکی دورے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ان دوروں کی اہمیت پر سوال اٹھائے اور بھارت کے بین الاقوامی موقف سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نریندر مودی کی سفارت کاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی شاید ایک ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر سب سے...
لاس اینجلس کی ہالی ووڈ چیمبر آف کامرس نے اعلان کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 2026 میں ہالی ووڈ واک آف فیم پر ستارہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی شخصیت بن جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کا پہلا پیار کون؟ یہ اعلان بدھ کے روز کیا گیا، جس کے بعد دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری پر مختصر مگر معنی خیز ردِعمل دیتے ہوئے صرف ایک ہی لفظ لکھا، جو تھا ’تشکر‘۔ #DeepikaPadukone creates history as the first Indian to be honoured with a star on the Hollywood Walk of Fame, class of 2026. Announced via a live-stream by the Hollywood Chamber of Commerce, Deepika continues to represent India on the world stage.Queen for a...
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، پابند سلاسل رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کو لکھے گئے خط میں حکومت سے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے تحریر کردہ خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط سامنے آنے کے بعد امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ایک مرتبہ پھر سے حکومت...
جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 34 سال پرانے ایک قتل کے مقدمے میں سزا یافتہ ملزم کی اپیل کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے، جس میں ملک کے فوجداری نظامِ انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کمزور و ناکام عدالتی نظام کو انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 20 صفحات پر مشتمل ہے جسے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے ملزم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ ہی اس کی گنجائش ہے۔ نظامِ انصاف پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دعوے کے بعد ایک امریکی اخبار نے اس مجوزہ معاہدے کی اہم شرائط اور مراحل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ اخبار کے مطابق جنگ بندی پانچ مراحل پر مشتمل ہوگی، جس میں 10 یرغمالیوں کی رہائی اور 18 ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی لاشیں واپس کی جائیں گی، اس کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کی تقریب منعقد نہیں کی جائے گی تاکہ سیاسی فائدہ نہ اٹھایا جا سکے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ اسرائیل نے 60 دن کی جنگ بندی پر شرائط...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سوال کیا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ تحقیقات چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کر رہی ہے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کو بلائیں، پھر کیس کو سنتے ہیں۔دوران سماعت چیئرمین انسپکشن ٹیم نے کہا کہ سوات کا دورہ کیا ہے، تحقیقات جاری ہیں، مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشی چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین...
تلنگانہ میں بی جے پی شدید اندرونی اختلافات اور خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ، جس نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بنا دیا ہے۔ سفارتی ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانےپر بی جے پی کے رہنما تھاکر راجہ سنگھ نے استعفا دے دیا۔ رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف تھاکر راجہ سنگھ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ راجہ سنگھ شدید مایوسی کے بعد حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا...
پاکستانی ڈاکٹر کی چین میں کام اور دوستی کی 6 سالہ کہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)پاکستانی طبی ماہر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں اپنے 6 سالہ قیام کے دوران نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو بھی قریب سے دیکھا۔شاہ نے کہا کہ بچپن سے پاک چین دوستی کے بارے میں معلوم تھا لیکن کبھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی چینی معاشرے میں اس قدر گہرائی سے رچی بسی ہوئی ہے۔2018میں شاہ کو چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">علامہ عبدالخالق آفریدی رسول اکرمؐ نے اپنا ایک خواب صحابہ کرام کے سامنے بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک کنوئیں کی منڈھیر پر کھڑا ہوں پانی کا ڈول ہاتھ میں لیکر پانی نکالتا ہوں اس کے بعد میں نے یہ ڈول ابوبکر صدیق کو دیدیا انہوں نے چند ڈول پانی کے نکالے ہوں گے مگر ان کی چال میں کچھ کمزوری تھی اللہ ان کی مغفرت فرمائے پھر ابوبکر کے ہاتھ سے یہ ڈول عمر بن خطاب کے ہاتھ میں پہنچا انہوں نے جس تیزی جانفشانی کے ساتھ پانی نکالا میں نے اتنا مضبوط مستحکم شخص کبھی نہیں دیکھا، کھیت پانی سے اتنے بھر گئے کہ کناروں تک پانی پہنچ گیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دوبارہ کوئی تحریک چلانے کی کوشش کی تو اسے سختی سے روکا جائے گا اور حکومت جو مناسب سمجھے گی، وہی اقدامات کرے گی۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں تقرریوں کے حوالے سے ٹھیک فیصلے ہو رہے ہیں اور ان فیصلوں کے مطابق ہی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ججز کی تقرری عمل میں آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ججز مخصوص لابی کی مرضی سے منتخب نہیں ہوئے تو کیا وہ غلط ہو گئے؟ چیف جسٹس کا انتخاب سنیارٹی کی بنیاد پر کیا گیا۔
میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں چلا گیا تھا۔ آپ خود سوچیے جس شخص نے مسلسل تیس سال ڈسپلن میں زندگی گزاری ہو‘ کھانے میں احتیاط کی ہو‘ ہفتے میں پانچ دن ایکسرسائز کرتا ہو‘ پوری زندگی سگریٹ نہ پیا ہو‘ شراب نہ پیتا ہو‘ سٹریس سے بچنے کی کوشش بھی کرتا ہوں‘ ایک لمحہ ضایع نہ کرتا ہو اور جو روزانہ دو بار سوتا ہو‘ رات سات گھنٹے اور ڈیڑھ گھنٹہ دن میں قیلولہ‘ میڈیکل ٹیسٹ جس کے سارے ٹھیک ہوں‘ شوگر کے مرض کو 35 سال ہو چکے ہوں لیکن چھ مہینے کے ٹیسٹ (ایچ بی اے ون سی) میں شوگر ہمیشہ چھ سے نیچے آتی ہو‘ ٹرائی گلیسرائیڈ 53 ہو اور کولیسٹرول کسی...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد تمام متعلقہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ سرحدی آمدورفت کا سلسلہ معطل کر دیا تھا جس کے بعد تفتان، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت دیگر کراسنگ پوائنٹس کو پیدل سمیت تمام اقسام کی نقل حرکت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران ایران سے متصل علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے علاوہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟ مقامی افراد کے مطابق سرحد پر آمدرفت بند ہونے سے جہاں غذائی قلت پیدا ہونے لگی تھی وہی بازاروں میں موجود اشیاء...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی ملاقات کے دوران نہ صرف پارٹی پالیسی پر بات ہوئی بلکہ کئی دلچسپ انکشافات اور وضاحتیں بھی سامنے آئیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ حکومت کی کارکردگی کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے اور مخالفین کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا بھرپور جواب دیا جائے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اُن خبروں پر بھی وضاحت دی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 11 کروڑ روپے کے بسکٹ کھا لیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ رقم دراصل وزیراعلیٰ ہاؤس کے سالانہ اخراجات کی ہے، جس...

بزدلانہ اقدام سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی باجوڑ دھماکے کی مذمّت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے باجوڑ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر اور تحصلیدار سمیت 4 افراد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ نے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اورشہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کے لئے باجوڑ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے واپسی کے دوران ایکسپریس وے پر مغل آباد کے قریب قائم فیلڈ اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے قافلے نے فیلڈ اسپتال دیکھ کر وہیں رکنے کا فیصلہ کیا، جہاں انہوں نے اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیلڈ اسپتال میں تعینات ڈاکٹرز اور طبی عملے سے گفتگو کی اور اسپتال کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور طبی سہولتوں کے حوالے سے ان کے تاثرات سنے۔ مریم نواز مری سے واپس آرہی تھی،اچانک راستے میں فیلڈ ہسپتال دیکھا جہاں خواتین کی بڑی تعداد...
اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جس نئی جنگ بندی کی پیشکش کو منظوری دی گئی ہے، اس میں غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز شامل ہے، معاہدے میں حماس کے تحفظات کو بھی پیش ِ نظر رکھا گیا ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ مجوزہ معاہدہ حالیہ دنوں میں حتمی شکل اختیار کر گیا، جو کہ کئی ماہ کی پس پردہ کوششوں کا نتیجہ ہے، ان کوششوں کی قیادت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف نے کی۔ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ اس نئی پیشکش میں قطری ثالثوں نے...
برطانیہ میں انصاف کی تاریخ میں ایک غیرمعمولی فیصلہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 92 سالہ شخص رائلنڈ ہیڈلی کو 58 سال پرانے ریپ اور قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ یہ واقعہ جون 1967 میں پیش آیا تھا اور اسے سرد خانے میں ڈالا گیا کیس تصور کیا جا رہا تھا جو کئی دہائیوں تک حل نہ ہو سکا۔ واقعے کی تفصیل 75 سالہ لویسا ڈن کو برسٹل کے علاقے ایسٹن میں ان کے گھر میں ہلاک پایا گیا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ خاتون کو پہلے ریپ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گلا دبا کر ہلاک کیا گیا۔ اس وقت پولیس نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کیں، جس میں 19,000 مردوں کے ہتھیلی...
وزیراعظم سے سعودی سفیر کی ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے سعودی عرب کی کوششیں قابل تحسین ہیں، انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے قیام میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کو بھی سراہا، جسے انہوں نے خطے میں استحکام کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور...
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ان کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، واشنگٹن میں کوآڈ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو کھلے عام چیلنج کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔ نیوز ویک کو دیے گئے ایک...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ...
دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں دہشتگردی کے 502 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 737 افراد جاں بحق اور 991 زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ جون 2025ء میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشتگردی کی 78 کارروائیاں کی گئیں جن میں 100 افراد جاں بحق اور 189 زخمی ہوئے۔دہشتگردی پر کام کرنے والے تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق جون میں سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائیوں میں 71 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 52 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار...
کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لئے جامع اقدامات اپنائے جارہے ہیں مگر کچھ ایسے ڈرائیور جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے اُن کو سبق سیکھانے کے لئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت شناختی کارڈ بلاک اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سندھ حکومت نے نئے قوانین نافذ کئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کی جائیں...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے ان کی شادی برباد کردی تھی۔ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی اور رینا دتہ سے پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور جب بھی وہ انہیں دیکھتے تھے تو وہ انہیں بہت اچھی لگتی تھیں۔ عامر خان نے بتایا کہ اسی دوران انہیں شک ہوا کہ رینا بھی کھڑکی کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی+ صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں این ڈی ایم اے پر بھاری ذمے داری ہے‘ این ڈی ایم اے کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو این ڈی ایم اے کے تحت نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے ؔسے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت آج (2 جولائی )تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزار جمشید علی خواجہ اور ان کے وکیل جعفر عباس جعفری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے دوران متعدد قانونی نکات پر سوال اٹھائے اور استفسار کیا کہ ڈاکس تھانے کی حدود میں ایسا کون سا قابل دست اندازی جرم ہوا ہے جس پر...
’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ عام طور پر یہ فرض کیا گیا ہے کہ مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 1961ء کا اجرا غالباً حکومتِ پاکستان کی جانب سے اگست 1955 میں قائم کردہ ’کمیشن برائے شادی و عائلی قوانین‘ کی سفارشات کی بنیاد پر نافذ کیا گیا تھا۔ اس کمیشن کے پہلے سربراہ ڈاکٹر خلیفہ شجاع الدین تھے جو دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئے جس کے بعد پاکستان کے سابق چیف جسٹس میاں عبدالرشید کو اس کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ اس کمیشن میں صرف ایک مذہبی عالم شامل تھے: مولانا احتشام الحق تھانوی جنہوں نے کم و بیش ہر پہلو اور ہر سفارش پر تفصیلی اختلافی نوٹ تحریر کیا۔ ان کا یہ اختلافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر آصف معراج راجپوت کی درخواست پر CEO حیسکو فیض اللہ ڈھری نے 200kv کے چھ نئے ٹرانسفارمر میرپورخاص میں نصب کروا دیے، متاثرہ علاقہ مکینوں کی جانب سے آصف معراج راجپوت کو خراج تحسین پھولوں کے ہار اور اجرک کے تحائف پیش کیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعرات میرپورخاص میں بارش کے بعد بجلی کے 100 سے زائد ٹرانسفارمر خراب ہوگئے تھے جن میں سے کئی ایسے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ اپنی معیاد پوری کر چکے تھے ان میں سے اقبال نگر ٹورآباد ، آدم ٹاؤن ،رحیم نگر ، باغ بشیر سمیت دیگر علاقوں کے ٹرانسفارمر بھی تھے جو کہ بار بار مرمت کے باوجود چلنے کے...
چنیوٹ‘ جڑانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب و انچارج محرم انتظامات فیصل آباد ڈویژن، عظمیٰ بخاری نے عشرہ محرم الحرام کے انتظامی و حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے چنیوٹ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل اور ڈی پی او عبداللہ احمد نے ڈی سی آفس میں محرم الحرام کے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ "عزاداروں کو تحفظ اور سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا خلا ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔"انہوں نے جلوسوں کے منتظمین اور لائسنس داران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ "محرم، رواداری، بھائی چارے اور صبر...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے معاشی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف مہنگائی پر قابو پایا بلکہ معیشت کو استحکام کی راہ پر بھی گامزن کر دیا ہے۔ آئندہ مالی سال میں حکومت کا ہدف ایکسپورٹ لیڈ گروتھ اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے تاکہ آئی ایم ایف پر انحصار ختم کیا جا سکے۔ چئیر مین ایف بی آر راشد محمور لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ مملکت نے کہا کہ جب 2024ء میں موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملک میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی جبکہ حکومت نے 12 فیصد تک کمی کا ہدف مقرر کیا تھا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے سپین کے شہر سیویل میں جاری چوتھی بین الاقوامی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کے افتتاحی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس عالمی کانفرنس کا مقصد پائیدار ترقی کے لیے درکار مالی وسائل کی بڑھتی ہوئی کمی کا حل تلاش کرنا اور مختلف ممالک کو اپنی ترجیحات، توقعات اور اقدامات پیش کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ کانفرنس کے پلینری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے پاکستان کے معاشی چیلنجز، اصلاحاتی اقدامات اور ترقیاتی ترجیحات پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام میں فوری اور مربوط اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ انصاف، یکجہتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے کفرد مالک میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ خونی حملے کے بعد یورپی سفارتکاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کے روز علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ گھروں اور جلائے گئے فلسطینی گاڑیوں کا جائزہ لیا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ درجنوں مسلح آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع فلسطینی قصبے کفرد مالک پر دھاوا بولا، جہاں انہوں نے نہ صرف تین فلسطینیوں کو شہید کیا بلکہ سات دیگر کو شدید زخمی بھی کر دیا، حملہ آوروں نے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور مقامی شہریوں پر اندھا...
کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
نئے مالی سال کے بجٹ کے لاگو ہوتے ہی ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امپورٹ ڈیوٹی میں تخفیف کے بعد پاکستان میں لگژری گاڑیوں کی قیمت میں بڑی کمی (اے ایچ ایل) نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوچکا۔ ہونڈا کے مطابق موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں موٹر سائیکل انجنز کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی لگانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ کمپنی کے سب سے مقبول ماڈل سی ڈی 70 کی قیمت...
کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی رہنماء اصغر اچکزئی نے کہا کہ جعلی حکومت اور جعلی اسمبلی کا سب سے بڑا ثبوت اپوزیشن کیجانب سے وزیراعلیٰ کو پھولوں کے ہار پہنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ نااہل جعلی فارم 47 کے نتیجے میں برسر اقتدار حکمران ٹولہ ملازمین کا سامنا کرنے کے بجائے انہیں جیلوں میں بند کر رہے ہیں۔ جس نے حکمرانوں کو کرسی پر بٹھائے رکھا، وہ انہیں سڑکوں پر خون میں لت پت کرکے گھسیٹ رہے ہیں۔ آج استاد، ڈاکٹر اور انجنئیر گرفتار، سیاسی کارکن قید، سیاست اور میڈیا پر قدغن ہے۔ اساتذہ اور ملازمین کی کال ٹریس کرنیوالے 8 مہینوں تک...
اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایشین انسٹی ٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر وکٹر GAO نے کہا کہ چین اور امریکہ کو چین،امریکہ تعلقات کی بنیاد رکھنے پر ہمیشہ پاکستان کا شکرگزار رہنا چاہیے، جو کہ جدید تاریخ کے سب سے بڑے کھیل کو تبدیل کرنے والے واقعات میں سے ایک ہے۔ وہ ثالث کے طور پر پاکستان کے کردار کو ثالثی کی روشن مثال سمجھتے ہیں۔ پاکستان نے مکمل طور پر مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے ممالک کو اکٹھا کرکے انسانیت کی بہترین خدمت کی ہے جس سے ترقی اور امن کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ان کا خیال تھا کہ چین امریکہ تعلقات نے عالمی...
وزیراعظم نے ایرانی سفارت خانے جا کر ایرانی قوم کی استقامت اور حوصلے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہید ہونے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ ایران کو پاکستان کی مسلسل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے، وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر اور صدر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق اتحادی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کو امریکا سے ڈی پورٹ کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مسک کی ٹیکس بل کی مخالفت کی وجہ سے انہیں ڈی پورٹ کریں گے، تو انہوں نے کہا، “مجھے نہیں پتا، ہم اسے دیکھیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایلون مسک الیکٹرک وہیکل (EV) ٹیکس کریڈٹ ختم ہونے سے پریشان ہیں جو ان کی کمپنی ٹیسلا کے لیے اہم ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ “ایلون مزید بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی بڑی وجہ کنزیومر ٹیکس...

پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا
پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ، ایک بار پھر وفاداری کا حلف لیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت...
وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال...
وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہیئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ این ڈی ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے مختلف روٹس پر کرائے میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے روٹس پر مسافروں سے 50 روپے سے لے کر 300 روپے تک زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال اور سیالکوٹ جانے والے روٹس پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے میرپور، اسلام آباد، کوٹلی اور کراچی جانے والوں کے لیے کرائے میں 200 سے 300 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں جانے والی مسافر...
پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے آزاد اراکین سے ایک بار پھر وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی جبکہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کا حلف نامہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی کے 35 آزاد ارکان سے حلف نامہ لیا جائے گا۔ واضح رہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ کے سابق اسٹار وریندر سہواگ کے ایک حالیہ انکشاف نے دنیائے کرکٹ کو حیرت میں ڈال دیا ہے، جس میں انہوں نے بین الاقوامی امپائروں کو رشوت دینے کا اعتراف کیا ہے۔سہواگ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ کچھ امپائروں کو ذاتی تحائف دے کر اپنے حق میں فیصلے لیتے رہے، جس پر عالمی سطح پر امپائرنگ کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔سہواگ کے مطابق انہوں نے جنوبی افریقی امپائر روڈی کوٹزن کو اُن کے بیٹے کے لیے پیڈ دیے تھے، جس کے بعد امپائر نے انہیں دو تین بار آؤٹ نہیں دیا۔ اسی طرح انگلینڈ کے ڈیوڈ شیفرڈ کے بارے میں بھی انہوں نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران شیفرڈ نے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔ وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں کھولی گئی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کئے۔ وزیر اعظم سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے مشیر طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سفارت خانے آمد پر پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم اور سفارت کے سینئر ارکان نے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا وزیر اعظم نے اس مشکل وقت میں ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل قومی اداروں کی بندش یا انضمام پر کوئی غور نہیں کر رہی۔ ان اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور فعال بنانے کی حکمت عملی اختیار کی جائے گی تاکہ پاکستان کا تہذیبی و ثقافتی چہرہ دنیا کے سامنے مثبت انداز میں اجاگر ہو اور معاشرہ انتہا پسندی جیسے عناصر سے محفوظ رہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے بعد علمی و ادبی اداروں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we talk wenews پنجاب حکومت کے ارادے دوتہائی اکثریت مریم نواز نام کی تختیاں وزیراعلٰی پنجاب وی ٹاک وی نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو میں جاپانی تاریخ کے ایک بدنام ترین مجرم تاکا ہیرو شیریشی المعروف “ٹوئٹر کلر” کو تین سال کے وقفے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔یہ سزا ان جرائم کی پاداش میں دی گئی جو اس نے 2017 میں کیے تھے۔ شیریشی نے 8 خواتین اور 1 مرد کو انتہائی بے رحمی سے قتل کیا تھا۔ اس کی سفاکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر (اب ایکس) کے ذریعے ذہنی دباؤ اور خودکشی کی خواہش رکھنے والوں کو نشانہ بناتا تھا۔اس نے خود کو کبھی “ہینگ مین” تو کبھی “سوئسائیڈ پارٹنر” ظاہر کر کے لوگوں سے رابطہ کیا اور ملاقات کے بہانے انہیں اپنے اپارٹمنٹ میں...
معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے کا ذکر کیا جس میں ان کے گھر میں کام کرنے والی ایک غیر ملکی ملازمہ چوری میں ملوث نکلی ندا یاسر نے بتایا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد انہوں نے بچے کی دیکھ بھال کے لیے ایک فلپائنی ملازمہ کو رکھا جو نہایت پیشہ ورانہ اور قابل اعتماد لگتی تھی غیر ملکی شہریت کی وجہ سے انہوں نے اس پر مکمل بھروسہ کیا تاہم کچھ ہی عرصے بعد ان کے گھر سے قیمتی اشیاء کے غائب ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا لیکن انہوں نے کبھی شک کا اظہار نہیں کیا ایک دن خریداری کے دوران ندا نے اپنا...
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک دلچسپ واقعہ سنایا ہے۔ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک فلم کی ریلیز کے دوران مجھے عمر پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے ایک کلپ دکھایا جس میں کوئی صاحب میری عمر پر تنقید کر رہے تھے۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ میری والدہ نے مشورہ دیا کہ آخر تم اپنی عمر چھپا کیوں نہیں لیتیں؟ سب کو بتانے کی کیا ضرورت ہے۔ اداکارہ کے بقول جس پر انھوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں عمر کیوں چھپاؤں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے۔ ماہرہ خان نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں شامل ماہانہ 35 روپے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیس ہر ماہ ہر بجلی کے صارف سے بلوں کے ذریعے وصول کی جاتی تھی جس سے قومی خزانے کو ہر ماہ 1.5 ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے کی آمدنی حاصل ہوتی تھی جو براہ راست ریاستی نشریاتی ادارے پی ٹی وی کو منتقل ہوتی تھی جس سے ادارہ اپنے مالی اخراجات چلاتا تھا۔ وزیراعظم کے اعلان کے بعد پی ٹی وی ملازمین اور عام لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال ہے کہ پہلے سے مالی بوجھ کا شکار پی ٹی وی کی سالانہ 16 ارب روپے کی آمدن ختم ہونے کا فیصلہ کیا...
سوشل میڈیا پر پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی شادی کی باتیں ہو رہی ہیں کیونکہ صارفین ایک ویڈیو دیکھ کر چونک اٹھے اور انہیں لگا کہ اداکارہ شادی کرنے جا رہی ہیں۔ لیکن ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین کو اندازا ہوا کہ یہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ ان کی ایک اور ہمشکل ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کی ہمشکل بشریٰ میمن شارٹ ہیئر اسٹائل میں ہانیہ عامر کی طرح دکھائی دے رہی تھیں۔ انہوں نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے تھے اور گلدستے موصول کرتے ہوئے وہ مسکراتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین ان ویڈیوز اور تصاویر پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور ان...
ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی جریوالا کی اچانک موت ان کے مداحوں کے لیے ایک صدمہ بن گئی۔ ان کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی کے قریبی ذرائع کے مطابق اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا نے ایک انٹرویو کے دوران شیفالی کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا ہے اور یہ بھی کہ اُن کے شوہر پراگ تیاگی سے ان...
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
معروف اداکار نصیرالدین شاہ نے فلم ’سردار جی 3‘ کے تنازع میں گھِرے اداکار و گلوکار دِلجیت دوسانجھ کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے سیاسی حلقوں پر سخت تنقید کی ہے۔ نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ’جملہ پارٹی‘ کے سیاسی کارندے دِلجیت پر حملے کے موقع کی تلاش میں تھے، اور اب پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم میں موجودگی کو بہانہ بنا کر ان پر چڑھ دوڑے ہیں۔ نصیرالدین شاہ نے فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ میں دِلجیت کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہوں۔ ’جملہ پارٹی‘ کا گندے ہتھکنڈوں والا شعبہ کب سے موقع کی تلاش میں تھا، اور اب انہیں موقع مل گیا ہے۔ فلم کی کاسٹنگ کا فیصلہ دِلجیت کا نہیں، بلکہ ڈائریکٹر...
ترکیہ میں ایک ہفت روزہ طنزیہ میگزین ”لیمان“ میں شائع ہونے والے متنازع گستاخانہ خاکے پر شدید عوامی اور سرکاری ردعمل سامنے آیا ہے۔ یہ گستاخانہ خاکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید غصے اور بے چینی کا سبب بن گیا ہے۔ جبکلہ حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو کارٹونسٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترک وزارت داخلہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاکہ بنانے والے کارٹونسٹ دوگان پہلوان کو گرفتار کرلیا، جبکہ میگزین کے ایڈیٹر انچیف، ادارتی ڈائریکٹر اور گرافک ڈیزائنر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں کہا کہ ’میں ان تمام عناصر کو لعنت ملامت بھیجتا ہوں جو ہمارے پیارے نبی حضرت...