2025-07-08@16:55:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4860

«کیا انہوں نے»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو بچانے کا فیصلہ ان کی ذاتی صوابدید تھی، لیکن اس کے بدلے میں شکرگزاری کے دو بول بھی نہ سننے کو ملے۔ایک بیان میں امریکی صدر صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف فتح کا دعویٰ انتہائی غیرذمہ دارانہ انداز میں کیا، حالانکہ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر کو زیب نہیں دیتا کہ وہ ایسی باتیں کریں جن میں سچائی کا عنصر نہ ہو۔ ایک دیانت دار شخص سے اس طرح کے جھوٹ کی توقع نہیں کی جا سکتی۔انہوں...
    غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں۔وائٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہوجائیگی۔اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی جنس رپورٹس میں ایران کی جانب سے یورینئیم کی افزودگی سے متعلق تشویش ناک نتائج آئے تو کیا وہ ایران پر بمباری کرنے پر غور کریں گے۔اس کے جواب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے اس سطح پر یورینئم افزودہ کی جس...
    عدنان قتل کیس: سابق سینیٹر چودھری تنویر کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق پارلیمانی سیکرٹری چودھری عدنان قتل کیس میں گرفتار سابق سینیٹر چودھری تنویر خان کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج چودھری ماجد حسین گادی نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سناتے ہوئے سابق سینیٹر کی ضمانت منظور کی اور عدالت نے چودھری تنویر خان کو دس، دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر پر چودھری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے جس کا مقدمہ تھانہ سول لائن پولیس نے درج کر...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ کسی مفاہمت تک پہنچنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے رویے اور زبان میں تبدیلی لانا ہو گی۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اگر صدر ٹرمپ واقعی کوئی معاہدہ چاہتے ہیں تو وہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول زبان بند کریں، اور ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو مجروح کرنا ترک کریں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ...
    اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاتا ہے تو ایران اپنے 60 فیصد اور 20 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کے توانائی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دینے کی بھی بات کی — تاہم ان تمام اقدامات کو معاہدے سے مشروط قرار دیا ہے۔ یہ بات انہوں نے مشرقِ وسطیٰ سے تعلق رکھنے والئی ویب سائٹ ”المانیٹر“ کو دیے گئے تحریری انٹرویو میں کہی، جس کا حوالہ سی این این نے اپنی رپورٹ میں دیا ہے۔ ”یورینیم کی منتقلی معاہدے سے مشروط ہے“ رپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پاک فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سکیورٹی کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ متعلقہ صوبوں اور علاقوں کی جانب سے سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر فوج کی تعیناتی کی باضابطہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جنہیں منظور کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ فوجی دستے محرم...
    امریکا نے ایران پر حالیہ فوجی کارروائیوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔ سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں امریکی حکومت نے ایران کے خلاف کارروائی کو ’اجتماعی دفاع‘ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کرنا ان کا بنیادی ہدف تھا۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈروتھی شیا نے تحریر کردہ اس خط میں دلیل دی گئی کہ ’’ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور ممکنہ استعمال کے خطرے کو روکنا ناگزیر تھا‘‘۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ امریکا اب بھی ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے لیے پرعزم ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ غزہ میں جاری خونریزی آئندہ ہفتے تک جنگ بندی کی صورت میں تھم سکتی ہے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، امید ہے کہ اگلے ہفتے تک کوئی باضابطہ معاہدہ طے پا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال کو نہایت سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا تنہا انسانی امداد فراہم کر رہا ہے، ہم خطے میں خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہے ہیں اور اس معاملے میں دیگر کوئی ملک ہماری سطح پر کردار ادا نہیں کر رہا۔گفتگو کے دوران ایک صحافی نے جب ایران کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم الحرام تاریخ اسلام کی عظیم ترین شہادتوں کی یاد یں تازہ کردیتاہے۔ یکم محرم الحرام کو دنیا کو پہلی فلاحی ریاست کا نظام دینے والے حضرت عمر فاروق ؓ اور دسویں محرم کو حضرت امام حسین ؓ اپنے خاندان سمیت شہید کردیے گئے ۔حضرت امام حسین ؓ کی شہادت قیامت تک آنے والے مسلمانوںکو یہ درس دیتی ہے کہ ظلم کے نظام کو قبول کرنے کے بجائے اس کے خاتمے کے لیے جان پر کھیل جانا ہی اصل زندگی ہے ۔ حضرت امام حسین ؓ کے اسوہ پر چلنے والے کسی صورت بھی ظلم کے نظا م کو برداشت نہیں...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ مجھے یقین ہے کہ غزہ میں جاری تنازع میں جنگ بندی آئندہ ہفتے کے اندر ممکن ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں کانگو اور روانڈا کے درمیان ایک معاہدے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ “میں سمجھتا ہوں ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں”۔ ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے حال ہی میں ان افراد سے بات چیت کی ہے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری دشمنی کے خاتمے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں۔ صدر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان کے بیان کو ایک مثبت اشارہ قرار...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات  محنت کرنی ہے، تمام اتحادی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر انکے  شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ 2025 ء کی منظوری کے بعد ارکان سینٹ وقومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب وروز محنت کی۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی سے...
     لاہور (خصوصی نامہ نگار/کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کہتے تھے نواز شریف مائنس آج وہ خود مائنس ہوگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی منتخب حکومت نے 5 ہزار 335  ارب کا بجٹ دیا ہے، یہ تاریخ کا سب سے بڑا اور ٹیکس فری بجٹ ہے، پاکستان نے دس مئی کو انڈیا کے خلاف تاریخی فتح حاصل کی، افواجِ پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر ستائش کے حقدار ہیں۔ میں آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی فتح پر وزیر اعظم پاکستان اور پاک افواج کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ فسادی اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہیں، پاکستان امن کے اصولوں پر چلنے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فلسطین کے مسئلہ کا دو ریاستی حل طے ہونے تک اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے یہ بات جمعہ کو یہاں دفتر خارجہ میں میڈیا کو پاکستان کی کامیابیوں اور سفارتی مصروفیات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پرایک آزاد اورخودمختار قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ فلسطین کے مسئلہ کے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جس کا...
    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار یا کسی دیگر قابل احترام ادارے کے اہلکار ایران کی ان نیوکلیئر تنصیبات کا معائنہ کریں، جن پر پچھلے ہفتے امریکا نے بمباری کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ اگر مستقبل میں انٹیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرپرسن آئی پی او نے قومی معیشت اور تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ میں ایل سی سی آئی کے گراں قدر تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے موجودہ کاروباری ایکو سسٹم میں ایگری ٹیک کی اہمیت اور متعلقہ کاروباری اداروں اور تجارتی اداروں کو برا?مد کرنے سے پہلے اپنے آئی پیز خاص طور پر جغرافیائی اشارے (GI) کو رجسٹر کرنے کی ضرورت پر مزید روشنی ڈالی۔چیئرپرسن آئی پی او پاکستان، سفیر (ر) فرخ امل نے لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایل سی سی آئی ابوذر شاد اور ایل سی سی آئی کی سینئر قیادت علی حسام اصغر، چیئرمین پی بی جی اور سینئر نائب صدر ایل سی سی آئی چوہدری نذیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا کہ مجھے یقین ہے کہ غزہ میں جاری تنازع میں جنگ بندی آئندہ ہفتے کے اندر ممکن ہو سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں کانگو اور روانڈا کے درمیان ایک معاہدے کی تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں سمجھتا ہوں ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں"۔ ٹرمپ کے مطابق، انہوں نے حال ہی میں ان افراد سے بات چیت کی ہے جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری دشمنی کے خاتمے کے لیے ثالثی کر رہے ہیں۔ صدر نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان کے بیان کو ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سیاستدان آپس میں بات کریں فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ ترجمان پاک فوج نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں، فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے، ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے اور افواجِ پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ انٹرویو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، جس جج نے اگرغلطی کی ہوگی تو وہی اسے درست کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کیس میں آئینی بنچ سے متعلق جسٹس جمال مندوخیل کے اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں۔ کیس کی سماعت کے اختتام پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ "اپیل اور نظرثانی میں فرق ہوتا ہے، نظرثانی میں کوئی غلطی ہو تو اسے درست کیا جاتا ہے، میں نے اگرغلطی کی ہوگی تو میں ہی اسے درست کروں گا، میں کہہ سکتا ہوں ہاں یہ حقائق پہلے میرے سامنے نہیں تھے غلطی ہوگئی لیکن میں اپنے ساتھی ججز کا دیا...
    گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں ایسا ممکن ہے کہ سولہ ارب کا منصوبہ 55 ارب میں چلا جائے، جی بی کی تاریخ میں اتنا بڑا سکینڈل پہلے کبھی سامنے نہیں آیا۔ ان کی پلاننگ تھی کہ پچاس، پچاس کروڑ روپے آپس میں بانٹ دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و نون لیگ کے صوبائی صدر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جمیل احمد نے میرے نام سے منسوب جس خط کو اسمبلی میں پیش کیا اگر وہ درست ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، ورنہ میرے نام سے جعلی لیٹر پر انہیں سیاست چھوڑنی ہو گی۔ غؤاڑی پراجیکٹ کا ٹینڈر گلگت بلتستان کی تاریخ کا...
    عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم امن و محبت، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ...
    عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران ایس یو سی کراچی کے صدر نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بقائے دین اور نجات کیلئے اس رب ذوالجلال کے بتائے ہوئے رہنماء اصول اور محمدﷺ و آل محمدﷺ کی سیرت و کردار کو اپنایا جائے، اسی فکر و فلسفے پر قائم رہتے ہوئے کربلاء والوں نے عظیم الشان قربانی اور اسلام کو زندہ و جاوید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر معروف عالم دین علامہ سید بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ مسلم امہ اپنے طور و طریقے بدلیں اور اسوۃ حسینی کی پیروی کریں کیونکہ قرآن مجید میں واضح ہے کہ تعلیمات محمد و آل محمد ﷺ اور حکم خدا وندی...
    اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے نے عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل کے نام اپنے خط میں اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کی مذمت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی اقدامات پر ان دونوں کو جوابدہ بنانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر و مستقل نمائندے علی بحرینی نے عالمی ادارۂ صحت (World Health Organization - WHO) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تدروس آدھانوم (Dr. Tedros Adhanom) کے نام ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا، جس میں انہوں نے 13 تا 24 جون کے درمیان ایرانی سرزمین پر غاصب صیہونی رژیم اور امریکہ کی جانب سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ نواز شریف کو سیاست سے مائنس کرنے کی باتیں کرتے تھے، آج وہ خود عوامی نظروں سے مائنس ہو چکے ہیں، ان کے بقول کسی نے انہیں مائنس نہیں کیا بلکہ ان کی اپنی ناقص کارکردگی ان کے زوال کی وجہ بنی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق پنجاب اسمبلی میں بجٹ منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے اپوزیشن پر بھی تنقید کی اور جنوبی پنجاب کے حوالے سے حکومت کے اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے  کہا کہ ان کی جماعت نے وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کیے ہیں اور جنوبی پنجاب کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی نوجوان ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں اے آئی کے بہترین استعمال کا ایوارڈ جیت کر پاکستان کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔یہ مقابلہ گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں نوجوانوں کی جانب سے تیار کردہ ان منصوبوں کو اجاگر کرنا تھا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے دنیا کے پیچیدہ اور فوری نوعیت کے مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔IST کے...
    راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے دی؟ بالکل نہیں، ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، ہماری وابستگی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔ بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اپنی پیشہ درانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتی ہے، کیا معرکہ حق میں فوج نے اپنا کام نہیں کیا؟ کیا فوج نے معرکہ حق کے دوران قوم کو کسی پہلو میں بھی کمی محسوس ہونے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والا آج خود مائنس ہوگیا ہے، جس کی تصدیق علیمہ خان نے خود کی ہے اور ان کو کسی نے مائنس نہیں کیا بلکہ ان خود ان کی ناقص کارکردگی نے مائنس کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا، تاریخ کی سب سے بڑی اسپینڈنگ کرنی ہے، پھر اس کے بعد کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے نہ صرف بجٹ پیش کیا بلکہ کثرت رائے سے منظور کرایا، پنجاب کا 30 سال کا ڈومیسٹک قرضہ...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے جمعے کو پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔مسلح افواج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اس موقع پر 54 ویں اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتِ حال کے تناظر میں درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہارِ خیال کیا۔ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ نیول چیف نے کہا کہ مستقبل کی جنگیں جیتنے...
    مقتول بچہ مصور خان کاکڑ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 15 نومبر کو اغواء ہونے والے بچے مصور خان کاکڑ کو اغواء کاروں نے قتل کر دیا۔ڈی آئی جی اعتزاز گورایہ نے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے بچے کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اس کیس میں 19 جے آئی ٹی میٹنگز ہوئیں، بچے کی بازیابی کے لیے 2000 رہائشی مقامات کو سرچ کیا گیا۔ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ بچے کی بازیابی کے لیے وقتاً فوقتاً آپریشنز ہوتے رہے، اس دوران اغواء کاروں کے ساتھ بات چیت...
    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کو مائنس کہنے والے آج خود مائنس ہو گئے، علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے مائنس ہونے کا اعتراف کر لیا، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دینا اور کوئی ٹیکس نہ لگانا معجزہ ہے، اپوزیشن کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک پہنچایا، میں نے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کیا، کسی قسم کی تفریق ہماری سوچ نہیں ہو سکتی، میرا مقابلہ اپنی ہی قیادت کی پرفارمنس سےتھا، اپوزیشن بھی جانتی ہے نواز شریف کی بیٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا...
    لاہور: یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ چوہنگ میں رجب بٹ کی مدعیت میں دفعہ 440 اور 429 کے تحت درج کر لیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق رجب بٹ نے بتایا کہ 24 جون کو رات 9:45 پر وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ گھر سے کال آئی کہ ہمارے گھر کے باہر نامعلوم افراد کلٹس گاڑی میں آئے اور مجھے گالیاں دیتے ہوئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں میرے گھر کی دیواروں پر لگیں اور گولیاں لگنے سے ایک کتا بھی ہلاک ہوگیا۔ رجب بٹ نے بتایا کہ...
    بارباڈوس(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیدن سیلز کو آسٹریلیا کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آؤٹ کرنے کے بعد غیر مناسب جشن منانے پر 15 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔ پیٹ کمنز 28 رنز بنا کر 18 گیندوں پر 55ویں اوور میں مڈ آف پر کیچ ہوئے جس کے بعد جیدن سیلز نے ان کی طرف دیکھتے ہوئے ڈریسنگ روم کی سمت اشارہ کیا جسے امپائرز نے نازیبا تصور کیا۔ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.5 کے مطابق کھلاڑی کسی بیٹر کو آؤٹ کرنے کے بعد ایسے الفاظ، حرکات یا اشارے نہیں کر سکتا جو توہین آمیز ہوں یا جارحانہ ردِعمل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں گزشتہ سال نومبر میں اسکول وین سے اغوا کیے گئے 10 سالہ بچے مصور کاکڑ کی لاش بالآخر بازیاب کر لی گئی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایا اور ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے ایک پریس کانفرنس میں اس افسوسناک پیشرفت کی تصدیق کی۔ڈی آئی جی کے مطابق، بچے کی لاش دشت کے علاقے سے برآمد ہوئی اور ڈی این اے رپورٹ کے ذریعے اس کی شناخت مصور کاکڑ کے طور پر کی گئی، جس کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ مصور کو اغوا تاوان کی غرض سے کیا گیا تھا، اور اس کیس میں کالعدم تنظیم داعش کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ اغواء کے بعد لواحقین سے رابطے ایران...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے بجٹ میں ایک بھی نیا ٹیکس نہ لگایا معجزہ ہے، ہم نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا بلکہ ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا ہے، پنجاب کا گزشتہ 30 سال کا قرضہ صفر ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور کے جدید ترین منصوبے ’روٹ 47‘ کا افتتاح پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی کنڈیشنز کو پورا کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا، جب آپ 150 سے زیادہ ترقیاتی منصوبے چلا رہے ہوں اور پنجاب کا پیسہ پنجاب کے عوام پر خرچ کررہے ہوں تو آئی ایم ایف کا بڑا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بجٹ ایک بنکر نے دیا ہے ،6300ارب کے قرضے اٹھائیں گے پھر بنکر کھرب پتی بنیں گے،چینی، آٹا دالوں سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی ب،سپیکر نے ہمیں تحفظ نہیں دیا ، پارلیمنٹ کو غیر فعال بنادیاگیا ہے ،عمران خان سمیت تمام قیادت اور کارکنوں کو رہا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار پوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ، اسد قیصر، چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور ارکان نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا، اپوزیشن اس کو مسترد کرتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر خزانہ محمد سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئندہ مالی سال 2025-26ء کے وفاقی بجٹ کی منظوری پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے دونوں اطراف کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ساتھ ساتھ بجٹ سازی کے عمل میں معاونت کرنے والے دوسرے اداروں کے ملازمین کی شبانہ روز کاوشوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہوئے ان کیلئے 5، 5 بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں ضمنی اور زائد مطالبات زر کی منظوری کے بعد اختتامی کلمات میں انہوں نے کہا کہ بجٹ کا عمل مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔دونوں ایوانوں کے ارکان کا شکریہ ادا کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان پر بھارت کی حالیہ بلاجواز جارحیت میں اللہ رب العزت نے ہمیں شاندار فتح سے ہمکنار کیا، افواج پاکستان، پوری سیاسی قیادت، عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا نے یکجہتی سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا،اسرائیل ایران تنازعے کے حل سے خطے میں امن و خوشحالی کے دروازے کھلیں کے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بجٹ 2025 کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا یہ مطلب نہیں کہ غلط چیز میں بھی امریکا کا ساتھ دیں، ہمیں پتا تھا ایران بدلہ لئے بغیر نہیں رہے گا، یہ ہمارا اسلامی و اخلاقی فرض ہے کہ ہم ایران کو سپورٹ کریں۔   اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ اجلاس میں سب سے زیادہ ایران اور اسرائیل کا معاملہ زیر بحث آیا، ایران کے حوالے سے ہماری تجویز پر وزرائے خارجہ نے طے کیا کہ او آئی سی کا ایک سیشن صرف ایران پر کی جائے چنانچہ پاکستان کی کوششوں سے ایران سے متعلق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے خواہش مند افراد کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں مقررہ بینکوں کے ذریعے 9 جولائی تک جاری رہے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ابتدائی رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، خواہ وہ سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کرنا چاہتے ہوں یا نجی اسکیم سے۔وزارت کے مطابق یہ رجسٹریشن نہ صرف اندرون ملک مقیم شہریوں بلکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے بھی لازم ہے۔ صرف وہ افراد حج 2026ء کے لیے اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے اندر اپنا اندراج...
    امیر جماعت اسلامی نے پاکستان، ایران، ترکیہ، افغانستان، بنگلا دیش اور وسطی ایشیائی ریاستوں پر مشتمل ایک نئے دفاعی بلاک کے قیام کی تجویز بھی دی اور کہا کہ موجودہ عالمی حالات اس کا تقاضا کر رہے ہیں۔انہوں نے غزہ کے عوام کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ جنگ بندی کے لیے عالمی طاقتیں اپنا عملی کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)جسٹس صلاح الدین پنہورکا بینچ کا حصہ بننے سے معذرت، مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کرنے والا گیارہ رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا،عدالت عظمیٰ کے گیارہ رکنی بینچ میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے  مخصوص نشستیں کیس کے بینچ سے علیحدگی اختیار کرلی، کیس کی سماعت کو 10 منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بینچ 10 منٹ بعد دوبارہ آ کر سماعت کرے گا۔ کیس کی آج ہونے والی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جاری تھی تاہم سماعت کے آغاز ہی پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔جسٹس...
    وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ حج پر جانے والے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی اور رجسٹریشن کا عمل ملک بھر میں 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گا جس کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہو گی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق صرف وہی افراد حج 2026 کے لیے اہل قرار پائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت میں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا ہو گا۔ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کا عمل یکساں اور لازمی ہوگا جو ملک بھر کے 15 منظور شدہ بینکوں کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔ رجسٹریشن مکمل کرنے کے بعد عازمین...
    فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے علیحدگی سے روکا جا سکے، اس معاہدے کے تحت ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے پر پابندی عائد ہے۔ ایرانی سیاستدانوں نے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اس معاہدے سے دستبرداری کی دھمکی دی ہے، جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اگرچہ صدر میکرون نے ان حملوں کو حقیقی معنوں میں مؤثر قرار دیا تھا لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ بدترین ممکنہ صورتحال یہ ہوگی کہ ایران ہتھیاروں پر کنٹرول کے اس تاریخی معاہدے سے نکل جائے۔ یہ بھی...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)سینئر سیاست دان و تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے میری دوری کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے قربت تھی ،سابق چیئرمین کے بغیر پارٹی میں کسی کی کوئی اہمیت ہے نہ انہیں مائنس کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا قبل ازیں جاوید ہاشمی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لیے جب اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے تو پولیس نے جیل جانے سے روک دیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کوئی خاص پیغام لے کے آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سابق چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ/ واشنگٹن/ بیجنگ (اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے،سعودی عرب اسرائیل کوتسلیم کرلے گا اور منصوبے کے مطابق منصوبے کے مطابق دیگر خلیجی و مسلم ممالک بھی سعودی عرب کی پیروی کریں گے، اخبار کے مطابق یو اے ای اور مصر سمیت 4 عرب ممالک غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت بنائیں گے، حماس قیادت کو جلاوطن اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا،تل ابیب 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کرے گا، ادھر اسرائیل نے غزہ میں امدادکاداخلہ روک دیا، صہیونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش،...
    صیہونی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں موجود اسرائیلی قیدیوں کو رہا اور حماس کی قیادت کو جلا وطن کیا جائے گا، جو فلسطینی غزہ چھوڑنا چاہیں گے، ان کو دوسری ریاست پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ جنگ دو ہفتوں میں ختم ہو رہی ہے اور حماس کی جگہ 4 عرب ممالک غزہ کا انتظام سنبھالیں گے۔ اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ جنگ ختم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران پر امریکی حملے کے بعد پیر کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو غزہ جنگ بند کرنے پر...
    قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو گراتے ہیں تو کیا ہو گا؟ کیا نئے مسائل اور بے یقینی پیدا نہیں ہو گی؟لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بھٹو صاحب کی بدولت ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں کیونکہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا کیا اور متفقہ آئین دیا، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے اور ہم لڑتے بھی ہیں، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو بے نظیر نے خود ان کے...
    ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے مجھے، اسرائیل اور یہودیوں کی دل سے حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔ نیتن یاہو نے لکھا کہ ہم ساتھ مل کر مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے حملوں تلے صیہونی ریاست کچلی جا چکی تھی، ایرانی سپریم لیڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع نے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ امریکی میڈیا ادارے من گھڑت خبریں چلا کر اس کامیابی کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کو کوئی کامیابی ملے، اسی لیے وہ اس کامیاب مشن پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور سی آئی اے کی رپورٹس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں پولیس گردی کی ایک سنگین اور شرمناک مثال سامنے آگئی۔ شاہ فیصل کالونی تھانے کے پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں رات تین بجے مختلف گھروں پر دھاوا بولا، دروازے توڑ کر داخل ہوئے اور خواتین، بچوں و بزرگوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔اہل علاقہ اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار گھروں میں گھس کر سونے کی چین، انگوٹھیاں اور نقدی بھی ساتھ لے گئے۔ دورانِ تلاشی خواتین کے ساتھ بدتمیزی، بزرگ خاتون پر تشدد اور نوجوانوں کو لہولہان کرنا اس واقعے کا حصہ رہا۔ ایک بزرگ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی اور گردے شدید متاثر ہوئے جنہیں شاہ...
    سابق رکن قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کراچی کو بجلی کی منصفانہ، مستقل اور شفاف فراہمی یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اور سخت اقدامات کریں کیونکہ یہ شہر صرف روشنیوں کا نہیں، بلکہ پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور اسے اندھیرے میں دھکیلنا ملکی معیشت سے دشمنی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی و سابق مشیر بحری امور محمود مولوی نے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کی بے حسی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی کو دانستہ تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے کہ 3 یا 4 گھروں کی جانب...
    راولپنڈی :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، آئینی بحران سےبچنے کیلئے بجٹ منظور کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ( عمران خان ) جب کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے، ہمارے پاس اسمبلی توڑنے کا اختیا رہے۔ انہوں نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، بطور وزیراعلیٰ کسی بھی جیل میں ملاقات کا حق ہے، بانی سے ملاقات ہمارا آئینی اور سیاسی حق ہے، ملاقات نہ کرائی تو آئی ایم ایف پروگرام میں تعاون نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کراتے...
    چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے صوبوں میں سینیئر نمائندے تعینات کیے جائیں گے، بار اور بینچ کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان کا لاہور کا دورہ، ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان جمعرات کے روز چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد بار ایسوسی ایشنز اور لا کمیشن کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے باہمی تعاون کو فروغ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی، پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایرانی سفیر نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں فتح کا جشن منانے کے موقع پر پاکستان کی جانب سے بھرپور حمایت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی تاریخی اور فیصلہ کن فتح کے موقع پر پاکستانی حکومت اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پورے عزم کے ساتھ لڑنے کے بعد ایک منصفانہ اور طاقتور جنگ بندی دشمن پر نافذ کرنے میں باوقار کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان کی طرف سے دی...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی معروف صحافی نتاشہ برٹرینڈ پر شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر چینل سے برطرف کیا جائے۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ نتاشہ برٹرینڈ گزشتہ تین دن سے جھوٹی اور گمراہ کن خبریں نشر کر رہی ہیں، جن سے امریکی افواج، خصوصا پائلٹس کی کارکردگی کو نیچا دکھایا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برٹرینڈ کو کتا سمجھ کر نکال دینا چاہیے۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا ناتاشا برٹرینڈ کو سی این این سے نکال دینا چاہیی! میں...
    گلگت(نیوز ڈیسک)ہنزہ عطا آباد جھیل گلیشر پھٹ گیا ہنزہ کی مشہور ہوٹل زد میں آگیا،بالائی ہنزہ کے گائوں آئین آباد نالہ میں طغیانی کی وجہ سے معروف ہوٹل(لکسس) میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ۔ ہوٹل میں موجود سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض سیاحوں نے ہوٹل کے احاطے میں پانی داخل ہونے پر بھاگ کر اپنی جان بچائیں ۔ متاثرہ ہوٹل پر گزشتہ ہفتے عطاآباد جھیل کو آلودہ کرنے کے الزام میں جرمانہ اور ایک حصہ سیل بھی کیا گیا تھا۔ 1000 روپے کا نوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، سٹیٹ بینک نے بیان جاری کردیا
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران نے اپنی طاقت منوائی ہے، خطے میں نیا دفاعی بلاک بنانے کی ضرورت ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے ایران کی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو جراتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکومت و عوام نے اسرائیل کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اسرائیل و امریکا ایران میں رجیم چینج اور ایٹمی اثاثوں کو تباہ کرنا چاہتے تھے، تاہم ایرانی ردعمل کے بعد امریکا کا رویہ بدل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسے پاکستان نے بھارت کو شکست دی، ویسے ہی ایران نے اسرائیل کو پسپا کیا ہے۔ اب تاخیر کے بغیر پاک ایران گیس...
     سعید احمد:  لاہور ائیرپورٹ حکام نے پرندوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث پروازوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے 1 جولائی سے 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 سے 8 بجے تک ائیرپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  مون سون سیزن میں ائیرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ کو صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،لاہور ائیرپورٹ رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد کیاگیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اعلامیہ، پاکستانی موقف کی تائید پر بھارت تلملا اٹھا، دستخط سے انکار تمام ائیرلائینز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایات کی گئی،ائیرلائینز انتظامیہ لاونج کی...
    علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا، مائنس کی بات ان کی بہن نے کی، انہی سے پوچھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا تھا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت...
    ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر اباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علما منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن،غزہ،نیدر لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب غزہ میں سیز فائر کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیدرلینڈز میں نیٹو سمٹ سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے بتایا، میرا خیال ہے کہ غزہ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہو رہی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد ہی غزہ کے حوالے سے بہت اچھی خبر سامنے آنے والی ہے جس کا ہم سب کو انتظار ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے مجھے بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اب بہت قریب ہے۔ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ...
    ڈاکٹر سید جعفر احمد کا شمار ملک کے معروف دانشوروں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر جعفر نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی Faculty  of Human  Social and Political Science سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ ڈاکٹر جعفر نے وفاقیت، آئینی ارتقاء، جمہوریت، سول ملٹری تعلقات، اور مذہب و ریاست کے تعلق کو اپنی تحقیق کا محور بنایا۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے پاکستان اسٹڈیز سینٹر میں لیکچرار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ طویل عرصے تک سینٹر کے ڈائریکٹر رہے۔ انھوں نے اپنے دور میں پاکستان اسٹڈی سینٹر کی حیثیت کو بھی تبدیل کیا۔ ان کے دور میں یہ سینٹر ملک میں چلنے والی مزاحمتی تحریکوں پر تحقیق اور اس ملک میں ریاست پر عوام کی بالادستی کے لیے زندگی وقف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی: کینیا میں کرپشن اور متنازع مالیاتی بل کے خلاف ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ احتجاج دارالحکومت نیروبی سمیت کئی بڑے شہروں میں اُس وقت شروع ہوا جب متنازع مالیاتی بل کے خلاف عوامی احتجاج کو ایک سال مکمل ہوا، مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کرپشن اور مہنگائی پر احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔عینی شاہدین اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کینیا کے مطابق ہلاکتوں کی بڑی تعداد پولیس کی براہ راست فائرنگ کا نتیجہ ہے جبکہ متعدد افراد آنسو گیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، اگلے ہفتے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق دی ہیگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہوچکی ہیں، گزشتہ ہفتے ایرانی جوہری تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا، امن کیلئے جو ہوسکا ہم نے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے کی وجہ سے ایران اسرائیل کی جنگ بندی ہوئی ، مجھے نہیں لگتا ایران اور اسرائیل کے درمیان دوبارہ جنگ ہوگی، ماضی میں بھی ہیروشیما، ناگا ساکی پر حملے سے جنگ ختم ہوئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے...
    سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل ایجاد کیا ہے جو کمرے کے اندر موجود مصنوعی روشنی سے بجلی پیدا کر سکتا ہے۔ یہ نئی نسل کے سولر سیلز پیرووسکائٹ کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں جس کو قابلِ تجدید توانائی کو بدل کر رکھ دینے کی صلاحیت کے لیے سراہا جاتا ہے۔ سلیکون سے بنے روایتی سولر پینلز کے مقابلے میں سورج کی روشنی کو بجلی میں بدلنے کی شرح بہترین ہونے کی وجہ سے اس مواد کا استعمال روایتی سولر پینلز میں بڑھتا جا رہا ہے۔ اس مٹیریل کو ایڈجسٹ کر کے کمرے میں موجود بلب یا دیگر مصنوعی روشنیوں سے بھی توانائی بنائی جاسکتی ہے۔ تاہم، اس عمل سے پیرووسکائٹ میں معمولی نقص پیدا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ اب ختم ہو چکی ہے اور مستقبل میں دوبارہ جنگ کا امکان نہیں۔ انہوں نے ایران کی مزاحمت کو بہادری قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں فریق اب جنگ سے تھک چکے ہیں اور جنگ بندی پر مطمئن نظر آتے ہیں۔ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگا، اور معاہدہ بھی ہو سکتا ہے۔ نیٹو سمٹ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی، لیکن اب دونوں ممالک تھک چکے ہیں اور موجودہ سیز فائر سے خوش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت اور ایران اسرائیل جنگ بندی...
    سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی معروف خاتون صحافی انتوئنیٹ لطوف نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن(اے بی سی) کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے قرار دیا ہے کہ لطوف کو ان کے سیاسی خیالات اور غزہ جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر غیر منصفانہ طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ لطوف، جو لبنانی نژاد ہیں، کو دسمبر 2023 میں ABC ریڈیو پر بطور عارضی میزبان کام کرنے کے دوران اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کا فیصلہ فیڈرل کورٹ کے جسٹس ڈیرل رنگیاہ نے اپنے فیصلے میں کہا ’لطوف کی برطرفی کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کی طرف سے دفاعی بجٹ میں اضافے کو فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ اس سے قبل امریکا زیادہ حصہ برداشت کررہا تھا، اب یورپ نے اپنے دفاع کی ذمہ داری خود اٹھالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے فوجی سازوسامان میں اضافہ کرنا چاہیے، امید ہے کہ یہ سازوسامان امریکا میں بنائے جائیں گے کیوں کہ ہمارے پاس بہترین فوجی سازوسامان ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: جوہری تنصیبات کو شدید نقصان  پہنچا، ایران نے سرکاری طور پر اعتراف کرلیا نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے جاری نیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو ہم نے تباہ کردیا ہے، انہوں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان کی حکومت نے امریکہ کے سفارت خانے کے تعاون سے ایک اعلیٰ سطحی ویبنار ’’پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع معدنی وسائل کی دریافت ‘‘ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع کو امریکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں تک پہنچانا تھا۔ یہ براہِ راست آن لائن ایونٹ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک اور امریکہ کی پاکستان میں ناظم الامور نیٹالی بیکر نے اسلام آباد میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے ہیڈ آفس میں مشترکہ طور پر ہوسٹ کیا۔ اس ویبنار میں پاکستان کے پٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سونا، تانبا، کوئلہ، نایاب زمینی عناصر اور دیگر کریٹیکل منرلز جیسے معدنی وسائل سے مالا مال ملک ہے جو قابل تجدید توانائی کی منتقلی کے لئےناگزیر سمجھے جاتے ہیں، ریکو ڈک منصوبہ نہ صرف پاکستان کی معیشت کے لئے سنگ میل ہے بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور معدنیات کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان اور امریکا کے سفارت خانے کے تعاون سے منعقدہ ایک ویبینار "پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں مواقع -معدنی وسائل کی دریافت" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ویبینار...
    آسٹریلیا کی معروف خاتون صحافی انتوئنیٹ لطوف نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن(اے بی سی)  کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے۔ آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے قرار دیا ہے کہ لطوف کو ان کے سیاسی خیالات اور غزہ جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر غیر منصفانہ طریقے سے عہدے سے ہٹایا گیا۔ لطوف، جو لبنانی نژاد ہیں، کو دسمبر 2023 میں ABC ریڈیو پر بطور عارضی میزبان کام کرنے کے دوران اس وقت معطل کر دیا گیا جب انہوں نے ہیومن رائٹس واچ کی ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اسرائیل پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت کا فیصلہ فیڈرل کورٹ کے جسٹس ڈیرل رنگیاہ نے اپنے فیصلے میں کہا ’لطوف کی برطرفی کی وجوہات...
    تل ابیب (اوصاف نیوز)امریکی بمباری کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے معاشی حب تل ابیب پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہونے والا نقصان اب سامنے آرہا ہے۔ صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسی کے پیشِ نظر امریکی صحافی نِک رابرٹ سن نے یہ ویڈیو ریلیز کی جس میں اسرائیل میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار 22 جون کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ چند عرصے میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا تھا۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، (یہ وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے)۔ اب حال ہی میں صحافی رؤف کلاسرا نے بلاول بھٹو سے ان کے وزن میں کمی کے حوالے سے سوال کیا کہ لوگ اس حوالے سے جاننا چاہتے ہیں کہ آپ نے اپنا وزن کیسے کم کیا اور اس کے بارے میں کوئی ٹپس بھی دیں۔ اس کا جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ...
    ویب ڈیسک: صدرِ پاکستان، آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی، اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ، پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور...
    جب دنیا “چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنے” لگی،چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرنا”۔ یہ فقرہ آج کل کے دور میں کئی ممالک کی جانب سے چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنے کے عمل کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اصل میں چین کے مرحوم معاشی رہنما چھن یون کے 1950 میں پیش کردہ ایک نعرے “پتھروں کو ٹٹولتے ہوئے دریا پار کرو” کی جدید شکل ہے، جس کا مطلب یہ تھا کہ معاشرتی و معاشی ترقی اور اصلاحات کے تجربے کی کمی کے دور میں بڑے پیمانے پر تجربات کریں، متجسس انداز میں راستہ تلاش کریں، اصولوں کو سمجھیں اور مستحکم طور پر آگے بڑھیں۔1978 میں شروع...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی مرحومہ والدہ کی قبر پر حاضری دینے کا احوال بیان کیا ہے۔  یاسر حسین نے چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے شدید گرمی کے دن میں جب والدہ کی قبر پر حاضری دی تو وہاں ایک پانی کی ٹنکی دیکھی جس پر ان کی والدہ، زوجہ خادم حسین، کا نام ایصالِ ثواب کے طور پر درج تھا۔ اداکار نے بتایا کہ یہ ٹنکی پانچ سال قبل ان کے اہل خانہ نے نصب کی تھی، اور آج بھی لوگ اس سے پانی پی رہے تھے۔ انہوں نے بچوں اور راہ گیروں کو پانی پیتے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیئم افزودگی کا پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکہ دوبارہ حملے میں دیر نہیں کرے گا۔ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر حملہ کرکے خطے میں جاری جنگ کا خاتمہ کیا، لیکن اگر ایران نے پھر ایٹمی سرگرمیاں شروع کیں تو اس بار بھی کارروائی کی جائے گی۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان سیزفائر اب مکمل طور پر مؤثر ہو چکا ہے، اور ان کے کہنے پر اسرائیلی فضائی حملے روک دیے گئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر معمولی خلاف ورزیاں ہوئیں لیکن اب مکمل جنگ بندی پر...
    ایران نے تنصیبات کی بحالی کی کوشش کی تو ہم دوبارہ حملہ کریں گے، صدر ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دی ہیگ میں ہونے والی ”نیٹو سمٹ“ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی، ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے اور خطے میں امن کے امکانات پر اہم گفتگو کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’ایران اسرائیل جنگ بندی پر بہت اچھے طریقے سے عمل ہو رہا ہے‘ اور یہ کہ ’میرے کہنے پر اسرائیلی طیارے واپس گئے‘۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملکوں، ایران اور اسرائیل، نے تسلیم کیا کہ ’بس بہت ہو گیا‘ اور جنگ بندی کو موقع دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا، ’ہمیں ایک...
    تہران (اوصاف نیوز)ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکا کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ نہیں ہو سکا، بلکہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق اسے صرف چند ماہ کیلئے مؤخر کیا جا سکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے بیشتر سینٹری فیوجز ابھی بھی محفوظ ہیں اور نقصان صرف زمینی سطح کی تنصیبات تک محدود رہا۔ امریکی فضائیہ نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو بچاتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کو ایران پر حملے سے روک دیا۔  صدر ٹرمپ نے اس مقصد کے لیے براہِ راست اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون کر کے سخت انداز میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فوری طور پر واپس بلا لیے جائیں۔ صدر ٹرمپ، جو نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ ہو رہے تھے، نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل دونوں سے ناراض ہیں، مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ "خاص طور پر اسرائیل سے زیادہ ناراض" ہیں۔ ٹرمپ نے کہا:...
    جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ پاک افغان تعلقات میں بہتری: کیا طورخم بارڈر سے تجارت پر اثر پڑے گا؟ پاک افغان تعلقات میں بہتری: کیا طورخم بارڈر سے تجارت پر اثر پڑے گا؟ بجٹ 26-2025: کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ مستفید ہوں گے؟ بجٹ 26-2025: کس شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد زیادہ مستفید ہوں گے؟ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کیا کسی بڑی پیشرفت کا پیش خیمہ ہے؟ صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کیا کسی بڑی پیشرفت کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 جون 2025ء) دنیا کو بڑھتے ہوئے بحرانوں، شدت اختیار کرتی عدم مساوات اور عالمی اداروں پر اعتماد کے خاتمے جیسے مسائل درپیش ہیں۔ ان حالات میں اقوام متحدہ نے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اپنی استعداد کار کو بہتر بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔یو این 80 اقدام نامی اس منصوبے کا اعلان رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کیا تھا۔ اس کے تحت ادارے کے کاموں کو باترتیب بنایا جائے گا اور ان کے اثرات میں بہتری لائی جائے گی۔ یہ منصوبہ تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں اقوام متحدہ کی اہمیت کی توثیق کرے گا۔پالیسی امور کے لیے اقوام متحدہ...
    امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے جو کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر...
    لاہور: پاکستان کی ہونہار طالبہ اور کم عمر سماجی کارکن علینا اظہر کو بنکاک میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران "گلوبل ایڈووکیٹ آف پیس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں عالمی تنظیم "وائس فار رائٹس” کی جانب سے ان کی غیر معمولی سماجی خدمات اور پسے ہوئے طبقات کی آواز بننے کے عزم کے اعتراف میں دیا گیا۔ علینا اظہر نے محض 11 سال کی عمر میں فلاحی خدمات کا آغاز کیا۔ وہ "آسرا پاکستان” اور "آسرا ترکی” کی بانی ہیں، یہ تنظیمیں جھونپڑیوں اور کچی آبادیوں میں مقیم خواتین کی مدد، اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے فروغ، غریب خاندانوں اور پسماندہ علاقوں کے لیے فنڈز جمع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) منگل کے روز اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے الگ ہونے والے گروپ سرایہ انصار السنہ (سنی حامیوں کی بریگیڈ) نے شام کے دارالحکومت دمشق میں اتوار کے روز یونانی آرتھوڈوکس چرچ پر ہونے والے ہلاکت خیز بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گروپ کے ایک رکن نے اتوار کو دعائیہ اجتماع کے دوران الدویلہ کے عیسائی سنی مسلم محلے میں سینٹ الیاس چرچ کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس واقعے میں 25 افراد ہلاک اور دیگر 63 زخمی ہو گئے۔ اس گروپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ...
    بلوچستان اسمبلی کے رکن مولانا ہدایت الرحمان کا بیٹا عبدالباسط کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا،واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایک دوسرے سے رابطہ کیا اور بچے کی بازیابی کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق عبدالباسط کراچی کے علاقے سعود آباد میں واقع ایک مدرسے میں زیر تعلیم تھا جہاں سے وہ اپنے ماموں کے گھر جانے کے لیے نکلا تاہم کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود گھر نہیں پہنچ سکا، اہل خانہ نے بتایا کہ عبدالباسط مدرسے میں ہی مقیم تھا اور آج شام 5 بجے منگھوپیر میں واقع اپنے گھر کے لیے نکلا تھا۔ اہل خانہ اور رشتے...
    واشنگٹن: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ فضائی کارروائیوں کے باوجود ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ نہیں ہو سکا، بلکہ ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے کے مطابق اسے صرف چند ماہ کے لیے مؤخر کیا جا سکا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایران کا افزودہ یورینیم کا ذخیرہ فضائی حملوں میں مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا۔ امریکی نشریاتی ادارے نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے بیشتر سینٹری فیوجز ابھی بھی محفوظ ہیں اور نقصان صرف زمینی سطح کی تنصیبات تک محدود رہا۔ امریکی فضائیہ نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع تین جوہری تنصیبات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ہمارے رب، اور داخل کر اْن کو ہمیشہ رہنے والی اْن جنتوں میں جن کا تو نے اْن سے وعدہ کیا ہے، اور اْن کے والدین اور بیویوں اور اولاد میں سے جو صالح ہوں (اْن کو بھی وہاں اْن کے ساتھ پہنچا دے) تو بلا شبہ قادر مطلق اور حکیم ہے۔ اور بچا دے اْن کو برائیوں سے جس کو تو نے قیامت کے دن برائیوں سے بچا دیا اْس پر تو نے بڑا رحم کیا، یہی بڑی کامیابی ہے‘‘۔ جن لوگوں نے کفر کیا ہے، قیامت کے روز اْن کو پکار کر کہا جائے گا ’’آج تمہیں جتنا شدید غصہ اپنے اوپر آ رہا ہے، اللہ تم پر اْس سے زیادہ غضب ناک اْس وقت...
    عرب میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف امریکی و صیہونی حملوں کی شدید مذمت پر مبنی خطے کے ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران و ہمسایہ ممالک کے درمیان استوار باہمی تعلقات غیر متزلزل ہیں! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ہم یورپ کے ساتھ معاہدے کے خواہاں نہیں۔ تہران میں العربی الجدید اخبار کے ڈائریکٹر جنرل کو انٹرویو دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے تاکید کی کہ ایران اور ہمسایہ ممالک کے درمیان استوار تعلقات غیر متزلزل ہیں۔ العربی الجدید کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا جنیوا میں یورپیوں کے ساتھ آپ کی ملاقاتیں کسی معاہدے یا خاص نتائج پر منتج ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سماجی آواز کے چیئرمین ندیم قادری انصاری نے اپنے وفد کے ہمراہ صدر ہائوس میں ملک انجمن یوتھ ویلفیئر کے مرکزی صدر ملک حاجی یونس جمال سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کی، چیئرمین ندیم قادری نے ملک یونس کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا اور ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ہونے والے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔ملک یونس جمال نے معزز مہمانوں کی آمد اور عزت افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنی برادری کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہے مخالفین نے میرے خلاف بلا جواز چھوٹا پروپیگنڈا کیا ہے ۔انہوں نے...
    نارتھ کراچی میں پانچ ماہ قبل ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی پانی کی ٹینکی سے ملنے والی کمسن بچے صارم کی لاش کے معاملے میں اب تک کوئی حتمی پیش رفت نہ ہو سکی، کئی ماہ گزر جانے کے باوجود مقتول کے ورثاء اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد اغواء برائے قتل (اے وی سی سی) پولیس نے واقعے کی تفتیش ایک بار پھر سے شروع کر دی ہے۔ تازہ پیش رفت کے طور پر پولیس نے مزید چار مشتبہ افراد کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے ہیں۔ تفتیشی ٹیم ڈی این اے رپورٹس کے موصول ہونے کا انتظار کر رہی ہے تاکہ قاتل یا اس سے جُڑے شواہد کو بے نقاب کیا جا سکے۔ یہ...
    لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ عالیہ سومر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے لیڈی باکسر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان سٹی ڈیویژن پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے باکسر عالیہ سومرو سے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی سٹی نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس موقع پر  ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ...
     سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم  شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کیلئے تہہ دل سے احترام اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  انہوں نے رواں برس حج کی کامیاب تکمیل پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مبارکباد دی۔ اور پاکستانی حجاج شاندار مہمان نوازی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم  نے ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے دوران سعودی عرب کی پاکستان کی  مستقل حمایت پر انکا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جموں...
    فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی اور سفارتی وفد کی امریکا اور یورپ میں ملاقاتوں پر بریفنگ دی۔ اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے  بھارتی پروپیگنڈا دنیا میں بے نقاب کرنے پر وفد کو خراج تحسین پیش کیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سفارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کی بہترین ترجمانی پر آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے پاکستان کا مقدمہ قومی جذبے سے لڑا اور کامیاب ہو کر لوٹے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے امریکا، برطانیہ اور یورپ میں پاکستانی موقف کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم نے کہا...