2025-05-24@06:26:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3596

«کیا انہوں نے»:

(نئی خبر)
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے سفیر کو فوری طور پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دیکر ملک بدر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے امریکی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جیکب آباد میں نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مظلومین غزہ و...
    دھرنے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ پوری سندھ کی ایک ہی آواز ہے کہ دریائے سندھ پر متنازعہ کینال منصوبوں کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے، دریائے سندھ کا پانی سندھ کی زندگی کی ضمانت ہے اور اگر کسی نے عوام کی زندگی چھیننے کی کوشش کی تو سخت ردعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ملیر میں جاری وکلا برادری کے دھرنے میں شرکت کی۔ وہ گلشن حدید لنک روڈ پر متنازعہ کینال منصوبوں کے خلاف احتجاج میں پی ٹی آئی رہنماں کے ہمراہ شریک ہوئے۔ ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی سینیئر رہنما اور کارکنان کی بڑی...
    سٹی 42 : وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستانی ٹی وی چینلز، صحافیوں و اینکر پرسنز کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کرنے کے اقدام پر ملکی میڈیا اداروں اور صحافیوں و اینکر پرسنز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، انہوں نے قومی بیانیہ کے موثر دفاع پر پاکستانی میڈیا اور صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔   عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اپنی شرمندگی اور خفت مٹانے کے لئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی، بھارت کا بیانیہ عالمی سطح پر ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے موجودہ صورتحال میں پیشہ ورانہ مہارت، ذمہ داری اور حب الوطنی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے پر مدلل انداز میں پاکستان کا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹ اجلاس میں اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر الزام پاکستان پر لگادیا گیا...
    سابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے پاکستان کی اس تجویز کی حمایت کی ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات غیرجانبدار ماہرین سے کرائی جائیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کے 5 منٹ بعد ہی پاکستان پر الزام لگا دیا جو نامناسب ہے، پاکستان کی جانب سے غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے پر مختلف ممالک کا سفارتی ردعمل کیا رہا؟ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے 5 منٹ بعد ہی بھارت نے...
    وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں تاریخی کمی جو اب 0.7 فیصد کی سطح پر ہے اور 60 برس میں سب سے کم ہے، زرمبادلہ کے ذخائر دوگنا ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’’پاکستان کانفرنس 2025‘‘سے کلیدی خطاب میں کیا. اپنے خطاب میں وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر ہے، جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔...
    آج دنیا انہیں ’’پرفیکٹ جوڑی‘‘ کے طور پر جانتی ہے، مگر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی کہانی کا آغاز حیرت انگیز طور پر ایک نہایت عجیب لمحے سے ہوا تھا۔ کرکٹ کے ہیرو اور فلمی دنیا کی حسین اداکارہ پہلی بار ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملے، جہاں ویرات کی گھبراہٹ نے ان کا خوب مذاق بنوایا۔ ایک انٹرویو کے دوران امریکی اسپورٹس جرنلسٹ گراہم بینسنگر سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات نے اپنی پہلی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ کوہلی نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ شدید نروس تھے اور سب سے زیادہ اپنے قد کے فرق کو لے کر پریشان تھے، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ انوشکا ان سے قدرے لمبی لگ سکتی ہیں۔ اسی بےچینی...
    سائنس کہتی ہے کہ ہنسنے سے کبھی کبھار واقعی موت بھی ہو سکتی ہے اگرچہ یہ بہت ہی نایاب ہے تاہم ایسے واقعات ظہور پذیر ہوچکے ہیں۔ لیکن آخر ہنستے وقت ایسا کیا ہوسکتا ہے جس سے موت واقع ہو سکتی ہے؟۔ درج ذیل اسی حوالے سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ دل کا دورہ اگر کوئی شخص دل کی بیماری میں مبتلا ہو تو شدید ہنسی اس کا دل تیز دھڑکنے یا بے ترتیب دھڑکنے کا باعث بن سکتی ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ سانس بند ہونا (Asphyxiation) بہت زیادہ ہنسنے سے سانس کی نالی دب سکتی ہے اور سانس رکنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ دماغی شریان پھٹ جانا (Brain Aneurysm) شدید ہنسی سے دماغی دباؤ بڑھ سکتا ہے جو کسی پچھلے...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بلاول...
    گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے۔ موجودہ حکومت نے مشکلات سے دوچار معیشت کو سنبھالا، بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔ وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ ’پاکستان کانفرنس 2025‘ میں اپنے کلیدی خطاب میں ’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی اور پاکستانی معیشت میں بہتری کے سفر کو اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک...
    ویب ڈیسک: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس دو مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم سندھ حکومت کی درخواست پر سی سی آئی اجلاس آج شام ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزرا سمیت 24 شرکاء کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے، جس میں نئی نہریں نکالنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے رضوان کو اہم مشورہ دے دیا پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد سے ملاقات کے بعد بلاول...
    وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025 سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے ’’فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ‘‘ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیا۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے خطاب میں پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر...
    لاہور میں دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ ہمارے پاس ٹینکس، فوجیں، میزائل اور ایٹم بم ہیں، یہ سب اگر ہم غزہ کے مسلمانوں کے دفاع کیلئے نہیں چلا سکتے، تو پھر اِن کا فائدہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا سپہ سالاروں سے پوچھتے ہیں کہ وہ اللہ کی راہ میں جہاد کیلئے کب نکلیں گے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس اتحاد اُمت کے زیراہتمام لاہور کے تاریخی مینار پاکستان گراونڈ میں منعقدہ دفاع فلسطین و دفاع پاکستان کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا علی محمد ابوتراب، علامہ راشد محمود سومرو، مولانا امجد علی خان، مولانا الیاس چنیوٹی، مولانا مفتی شاہد عبید، علامہ عبدالحق ثانی، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، سید...
    عمران اسلم: فیصل آباد، فن لینڈ میں 12 سالہ بچی جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، فن لینڈ سیل ،واقعہ کی انکوائری کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئیر،ڈسٹرکٹ ایمرجسنی آفیسراور سول ڈیفینس آفیسر ممبران مقرر ہیں، انکوائری کمیٹی 48 گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ بھارتی فوج کا ایک اور فیک انکاؤنٹر بے نقاب ہوگیا  تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ...
    واشنگٹن: امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی، کیمبرج، میساچوسٹس میں آج پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اعلیٰ سطحی کانفرنس میں پالیسی ساز، ماہرین تعلیم، کاروباری افراد اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پاکستان کی حالیہ معاشی کامیابیوں اور استعداد، گورننس اصلاحات، اور عالمی  سطح پر ابھرتے ہوئے کردار کے بارے میں غور و خوض  کیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات جناب محمد اورنگزیب؛ امریکہ میں پاکستان کے  سفیر رضوان سعید شیخ اور نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی  نے کانفرنس میں  شرکت کی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں  سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کانفرنس میں شریک  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے روشن دماغوں کی موجودگی  کو سراہا جو...
    بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کااے پی سی کے بعد پہلگام میں غلطی کا اعتراف بھارتی وزیر کے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ غائب ،بیان ایڈٹ کرکے جاری کیا مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت کی حقائق چھپانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔آل پارٹیز کانفرنس کے بعد بھارتی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن ریججو نے پہلگام واقعے میں غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس بیورو کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعہ کیسے ہوا اور غلطی کہاں ہوئی۔تاہم بعد میں کرن ریجیجو نے اپنے ویڈیو بیان سے غلطی والا حصہ ہی غائب کردیا اور بیان کو ایڈٹ کرکے جاری کیا۔ بھارتی صحافی رویش کمار نے...
    بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ موشومی چٹرجی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے سپر اسٹارز کو ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر تھپڑ رسید کیے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلموں میں کردار کھو دیے لیکن اپنی عزت پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔ موشومی چٹرجی نے بتایا کہ وہ ایسے اداکاروں کو برداشت نہیں کرتیں جو صنفی تعصب رکھتے ہیں اور ہیروئنز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کے اس رویے کے خلاف کھڑی ہوئیں اور انہیں سبق سکھایا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنی عزت کو ہمیشہ مقدم رکھا، چاہے اس کے لیے انہیں فلموں میں کرداروں سے ہاتھ...
    بلدیاتی نظام جمہوریت کی نرسری اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس نظام سے نہ صرف نئی قیادت ابھرتی ہے بلکہ عوام کے بنیادی مسائل بھی موثر انداز میں حل کرلیے جاتے ہیں۔ حال ہی میں پنجاب اسمبلی میں نئے بلدیاتی نظام کا بل پیش کیا گیا جو اس وقت سٹینڈنگ کمیٹی کے پاس موجود ہے۔ یہ بل کیاہے، اس میں کس طرح کا بلدیاتی نظام تجویز کیا گیا ہے، اس پر متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے کیا تحفظات ہیں، بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اس طرح کے بیشتر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، سول سوسائٹی اور ماہرین کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی...
    متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار کی حمایت مانگی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے لئے ایم کیو ایم نے الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے نامزد کردہ امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کروائیں گے، پیپلز پارٹی وفد نے آج ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا تھا اور پی پی امیدوار وقار مہدی کی حمایت مانگی تھی۔ خیال رہے سندھ سے سینیٹ کی نشست کے لئے...
    قیمض میں بچھو انیلہ خان، بہاولپور خواب : میں نے دیکھا کہ میرے کمرے کی الماری میں ایک بچھو ہے جو پتہ نہیں کیسے میرے دوپٹے کے ساتھ باہر گر جاتا ہے ، میں بہت ڈر جاتی ہوں اور امی کو بلا کر لاتی ہوں جو بھائی کو بلا کر ساری الماری خالی کرواتی ہیں ۔ بالکل اندر ایک قمیض کے اندر بہت چھوٹے چھوٹے سے بچے نکلتے ہیں جس پہ سب پریشان ہو جاتے ہیں۔ تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے...
    غزل اُس خوش قدم نے بڑھ کے سنبھالی زمین تھی  دل اک عذابِ نوح میں ڈالی زمین تھی  اُس نے بدن پہ ریشمی ہونٹوں سے ہل چلائے  ورنہ یہ گلستان تو خالی زمین تھی  نکلا تھا یومِ ہجر کا سورج اور اُس کے بعد  بس سرخ آسمان تھا، کالی زمین تھی  اپنے وطن سی بات سکردو میں اب کہاں  لیکن یہ ہے کہ دیکھنے والی زمین تھی  دو بھائیوں کو پیار سے سینے لگا لیا  دونوں میں وجہِ جنگ بھی سالی زمین تھی  ہم نے غزل میں آگ بھری، دل جلا دیے  مضموں تھا عشق، آنکھ کی لالی زمین تھی  وہ تو زبیرؔ چوم لیے میں نے ماں کے پاؤں  جنت وگرنہ صرف خیالی زمین تھی  (زبیرحمزہ ۔قلعہ دیدار سنگھ)...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی نے جو جال بچھایا تھا خود اس میں پھنس گیا، اگر بھارت سچا ہے تو پہلگام واقعے کی بین الاقوامی برادری کو تحقیقات کرنے دے، ہم سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر ورلڈ بینک سے رابطہ کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کو پیشکش کی ہے کہ پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، آنے والے دنوں میں یہ ڈرامہ بے نقاب ہو جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں خواجہ آصف نے کہاکہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہے، کچھ عرصہ قبل کینیڈا میں سکھ رہنما...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما=ں نے کہا ہے کہ کالا باغ منصوبے کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دفن کیا اور کینالز منصوبے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دفن کروادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو،  جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی و دیگر نے اتوار کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کے تحت مقامی ہال میں مسلم ن لیگ سندھ کے سنئیر نائب صدر رانا احسان، رانا طارق (سابقہ ناظم ماڈل کالونی)، رانا علی، اسد اللہ، رضوان شفیق سمیت دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ کہ بھارت دہشتگردی کوسپانسرکرتا ہے، دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کےملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پہلگام واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان کا نکتہ نظر واضح ہے، پاکستان خود دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، اتنی قربانیاں کسی اور ملک نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نہیں دیں، ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں، پولیس اور سول سوسائٹی نے بہت زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی...
    میڈرڈ(نیوز ڈیسک)سپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔تاہم جب قبرستان کا عملہ خاتون کو سپردِ خاک کرنے کی تیاری کر رہا تھا تو انہوں نے لاش کی حرکت اور انگلیوں میں جنبش محسوس کی، اس حیران کن منظر نے فوری طور پر...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج ہمارے لیے بڑا دن ہے، سیکیورٹی فورسز نے حکمت عملی کے تحت 3 اطراف سے گھیر کر 54 خوارجیوں کو ہلاک کیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کو اس حملے کی بروقت اطلاع مل گئی تھی اور فورسز خوارجیوں کی دراندازی سے برقت آگاہ ہوگئیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اب تک جہنم رسید ہونے والے خوارجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس یہ معلومات کچھ دن سے تھیں کہ ان کے بیرونی آقا ان پر زور ڈال رہے تھے کہ یہ جلدازجلد پاکستان میں گھسیں اور وہاں کوئی سرگرمی انجام دیں، انہی معلومات کی بنیاد...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پنجاب حکومت کی صحت کے شعبے میں نجکاری کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تکبرانہ روش نے عوامی مسائل کو حل کرنے کی بجائے نظام کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز اور  گرینڈ ہیلتھ الائنس کے وفد سے منصورہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پنجاب حکومت بنیادی مراکز صحت (آر ایچ سی) سے لے کر جناح اور میو ہسپتالوں تک کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جو عوامی صحت کے لیے "شب خون" ہے۔  ملاقات کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، گرینڈ ہیلتھ...
    دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسپین کے شہر پالما میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب تدفین کے وقت ایک معمر خاتون کو جسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا، اچانک زندہ ہو گئیں، جس سے قبرستان میں موجود افراد خوفزدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ دی مرر کے مطابق خاتون کو پالما کے جوآن مارچ ڈی بوینوولا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے کر تابوت میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں انہیں باڈی بیگ میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا۔   تاہم...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی فلم کیسری 2 کی ریلیز کے بعد حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے بڑے خوف سمیت کئی جہات پر بات کی ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اکشے کمار نے نہ صرف اپنی فلموں کے اثرات پر بات کی بلکہ ناظرین کی تنقید، اپنی فنکارانہ جستجو اور زندگی کے سب سے بڑے خوف پر بھی کھل کر اظہار کیا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ انہیں ان فلموں پر فخر ہے جنہوں نے سماجی سوچ میں تبدیلی لائی۔ ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کے بعد لوگوں نے گھروں میں ٹوائلٹ بنوانے شروع کیے، ’’پدمن‘‘ نے گھریلو سطح پر حیض جیسے موضوع پر بات کرنے کا حوصلہ دیا۔ بیٹیاں باپوں سے سینیٹری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) یہ دھماکہ ہفتہ 26 اپریل کو آبنائے ہرمز کے قریب جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ پر ہوا۔ آبنائے ہرمز سے دنیا کی تیل کی پیداوار کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ بندرگاہ کے کسٹم دفتر نے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ممکنہ طور پر دھماکہ خطرناک اور کیمیائی مواد ذخیرہ کرنے والے ڈپو میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہوا۔ ایک علاقائی ایمرجنسی عہدیدار نے بتایا کہ کئی کنٹینر پھٹ گئے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے ایران کے پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کی وجہ بننے والا...
    کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس سال کینیڈا کے انتخابات سے پہلے اختتام ہفتہ پر منعقد کیا گیا۔...
    اہل علم وہ ہوتے ہیں جو حالات کے تیور دیکھتے ہوئے مستقبل کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔روبرو حقائق پر الفاظ کے غلاف چڑھانے کا ہنر رکھنے والے اہل قلم تو فقط فروغ منافقت کے آرزو مند ہوتے ہیں ،کیا ہونے والا ہے ،کون کرانے والا ہے ،کس کے رگ و پے میں کیا ہل چل شور مچائے ہوئے ہے ؟ یہ وہ دیکھ سکتا اور محسوس کرسکتا ہے جو یہ جانتا ہو کہ کاغذ کی کمانوں سے دانش کے تیر چلانے والے حسن تد بیر کا کتنا ملکہ رکھتے ہیں ؟ان سے زیادہ تو امیر شریعتؒ کے گھر کو جانے والی کوٹ تغلق شاہ کی گلی کے کونے پر بیٹھا جوتے گانٹھنے والا باباآگہی رکھتا ہے کہ انڈیا پاکستان...
    1912 میں ڈوبنے والے مشہور ٹائٹینک جہاز کے مسافر کی طرف سے لکھے گئے خط کو 4 لاکھ ڈالرز میں نیلام کردیا گیا ہے۔ یہ خط 10 اپریل 1912 کو جہاز کی نیویارک روانگی کے وقت آرکیبالڈ گریسی نامی فرسٹ کلاس مسافر کی طرف سے ایک جاننے والے کو لکھا گیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا یہ ایک اچھا جہاز ہے تاہم میں اس کے بارے میں رائے قائم کرنے میں سفر کے اختتام تک انتظار کروں گا۔ تاہم روانگی کے 4 دن بعد جب جہاز آئس برگ سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگیا تو گریسی نامی اس مسافر نے جہاز سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ایک الٹے ہوئے لائف بوٹ پر چڑھ گیا۔ انہیں بعد...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک  بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟ Tensions in Pakistan-India Relations... Will there be War? مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نقاط: پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں بھارتی میڈیا  فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے دہشت گردی کا...
    بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی سیاست میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے، اسی لیے وہ کچھ کارڈز کھیلنا چاہتا ہے، لیکن پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کو دنیا نے تسلیم نہیں کیا۔ بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پہلگام واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈال کر مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔...
     علی حیدر بھٹہ : فیصل آبادمیں تھانہ سول لائن کے علاقہ فن لینڈ میں بچی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، فن لینڈ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔   تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سول لائن میں حمنہ مصطفی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، فیصل آباد  کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ افسوس ناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا ، تفریحی مقام فن لینڈ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر ڈسکوری جھولے سے گر کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی تھی، انہوں نے بتایا کہ مقدمے میں جھولا آپریٹر، منیجر اور ٹھیکیدار قیصر کو ملزم نامزد کیا گیا۔ مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اینکر سجل ملک جو گزشتہ دنوں جعلی نازیبا ویڈیو لیک کا شکار ہوئی تھیں، نے اپنے اور مشہور اداکار عمران اشرف کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے سجل ملک نے بتایا کہ عمران اشرف دراصل ان کی والدہ کے کزن ہیں۔ اس طرح ان کا اداکار عمران کے ساتھ خاندانی رشتہ ہے۔ سجل نے اپنے انٹرویو میں تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’عمران اشرف ہمارے قریبی رشتے دار ہیں۔ وہ میری والدہ کے کزن ہیں اور خاندانی تقریبات میں اکثر شریک ہوتے ہیں۔‘‘ تاہم انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اس رشتے کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال نہیں کیا۔...
    اپنی ایک خبر میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بہت جلد یورپ میں دونوں فریق ایک دوسرے سے ملاقات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ انگریزی کے صحافی "علی هاشم" نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ذرائع نے مجھے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم جوہری مذاکرات کا اگلا دور یورپ میں ہو گا۔ تاہم حتمی جگہ کا فیصلہ عمانی فریق کرے گا۔ علی ھاشم نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ قبل ازیں رویٹرز نے بھی ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ تہلگام حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو وہاں کے راستوں سے واقفیت ہے۔ پاکستان نے بھارت میں ہونے والے حملوں کی ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کی ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشتگردی پر پاکستان ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ کیونکہ پاکستان ان معاملات میں ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہلگام جیسے حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو جنگلوں کا راستہ معلوم ہو۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فواد...
    اٹلی کے دار الحکومت روم میں آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے درمیان ایک مختصر ملاقات ہوئی۔ یاد رہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان آخری ملاقات تقریباً دو ماہ پہلے وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی۔ اس طوفانی ملاقات میں ٹرمپ نے زیلنسکی کی سخت سرزنش کی تھی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کے روز دونوں صدور نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے موقع پر ملاقات کی۔ یوکرینی صدر کے ترجمان سرگئی نیکیفوروف نے صحافیوں کو بتایا کہ “ملاقات ہوئی اور ختم ہو گئی”۔ تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بات فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بتائی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ زیلنسکی اور ٹرمپ نے...
    جدیدیت اور اصلاحات کے حوالے سے چین کے تجربے سے بہت سے ممالک مستفید ہو سکتے ہیں، صدر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :آذربائیجان قدیم زمانے سے شاہراہ ریشم پر ایک اہم  خطہ رہا ہے۔ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت لاجسٹکس چینلز کی بہتری کے ساتھ ، عالمی سپلائی چین میں بطور اہم مقام آذربائیجان کی اہمیت مسلسل بڑھ  رہی ہے۔ آذربائیجان کے صدر الہام علیئوف کے حالیہ دورہ چین کے دوران چین اور آذربائیجان کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا اور چین اور آذربائیجان نے باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر دستخط کیے۔ چائنا میدیا گروپ  کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں...
    معروف پاکستانی نژاد ڈیزانئر کے خلاف اہلیہ نے عدالتی محاذ کھولتے ہوئے لاہور کی مقامی عدالت میں نان نقصے کا کیس درج کرادیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر کی چوتھی اہلیہ نے لاہور کی مقامی عدالت میں نان نفقے کا کیس دائر کرتے ہوئے عدالت نے انصاف مانگ لیا ہے۔ اہلیہ نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ فیشنز ڈیزائنر نے ماضی کی شادیوں کے حوالے سے جھوٹ بولا اور نکاح نامے میں غلط معلومات درج کیں۔ خفیہ چیزیں اور باتیں سامنے آنے کے بعد فیشن ڈیزائنر کی اہلیہ نے حقائق جاننے کی کوشش کی اور پھر انصاف کیلیے عدالت کا دورازہ کھٹکھٹا دیا۔ جس کے باعث نجی زندگی میں تنازعات اور پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمے...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے،  فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پہلگام ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلیے نہیں بنائے۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کال بہت کامیاب رہی ہے، ہم فلسطینی بشمول غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، ہندوستان کے ہاتھوں پر ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا خون ہے، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام مودی...
    راولپنڈی:وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی پریس کانفرنس کا کہنا ہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے، فالس فلیگ آپریشن کے ذریعے پہلگام ملبہ پاکستان پر ڈالا جارہا ہے، بھارت کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلیے نہیں بنائے۔ راولپنڈی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی کال بہت کامیاب رہی ہے، ہم فلسطینی بشمول غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے، ہندوستان کے ہاتھوں پر ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کا خون ہے، گجرات میں...
    پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر کے فوری ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔بھارت میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم جاری ہوا تو پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان توجہ کا مرکز بن گئے۔ بھارت چھوڑنے کے حکم سنتے ہی عدنان سمیع ہوش و حواس کھو بیٹھے اور سوشل میڈیا پر ان کے...
    بھارتی حکومت کی طرف سے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد ‘دی ریزیسٹنٹ فرنٹ’ (ٹی آر ایف) نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ٹی آر ایف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کے فوراً بعد ہمارے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ایک چھوٹا سا پیغام نشر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: لواحقین مودی سرکار پر برس پڑے، سانحہ فالس فلیگ آپریشن قرار ٹی آر ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ آڈٹ کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کے پلیٹ فارمز کو ہیک کیا گیا تھا اور یہ انڈیا کے ڈیجیٹل وارفیئر کی چالوں سے مشابہ تھا۔ ٹی آر ایف نے کہا کہ ہم اس معاملے...
    معروف آنجہانی بالی ووڈ اداکار، مکالمہ نگار اور مصنف کادر خان کی زندگی ایک متاثر کن جدوجہد کی داستان ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن گووندا اور دیگر اسٹارز کے ساتھ کئی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آنجہانی اداکار قادر خان کا بچپن غربت میں گزرا، جہاں انہیں نہ صرف مالی مسائل کا سامنا تھا بلکہ سوتیلے والد کے ساتھ تعلقات بھی ناخوشگوار رہے۔ ان حالات کے باعث قادر خان اور ان کے بہن بھائیوں کو کم عمری میں ہی بے گھر ہونا پڑا، یہاں تک کہ کچھ عرصے کے لیے اس خاندان کو ممبئی کی سڑکوں پر بھیک مانگ کر گزارا کرنا پڑا۔ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں قادر خان نے...
    فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا  لاہور میں واقع لٹن روڈ ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو غیر قانونی طور پر 9 ایم ایم پستول گھر پر رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔نجی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت خاتون ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی گئی۔لاہور کی مقامی پولیس کے مطابق خاتون ایس ایچ کے خلاف کارروائی ایک ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ایس ایچ او ثانیہ کی رہائش گاہ سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ کراچی، جعلی پولیس اہلکار اسلحہ سمیت گرفتارکراچی...
    ڈراما انڈسٹری میں اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی پاکستان کی نامور اداکارہ صباحت بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مقبول بھارتی ٹی وی شو ’بگ باس‘ جس کی میزبانی سلمان خان کرتے ہیں، میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔ صباحت علی بخاری حال ہی میں ڈرامہ سیریل اقتدار میں ایک مثبت کردار نبھاتی دکھائی دیں، انہیں اس کردار کے لیے نا صرف پاکستان بلکہ بھارت سے بھی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اسی حوالے دوران انٹرویو گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کبھی بھارت سے کوئی پیشکش ہوئی؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے...
    بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مشہور بھارتی نیٹ فلکس سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی اداکارہ شرمین سیگل کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔ شرمین نے سال 2023ء میں بزنس مین امان مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔ یاد رہے کہ شرمین سیگل مشہور فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں جو 2024ء میں او ٹی ٹی سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں اپنے کردار کے باعث مشہور ہوئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شرمین سیگل جَلد ہی ماں بننے والی ہیں۔ دوسری جانب بھارتی صحافی وکی لالوانی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز دیپک سیگل اور بیلا بھنسالی سیگل کی بیٹی شرمین سیگل اور ان کے شوہر امان...
    ایئرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے کشمیر مسئلے کی تاریخ کو بری طرح مسخ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازع “ایک ہزار یا شاید 1500 سال پرانا” ہے حالانکہ یہ تنازع 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد شروع ہوا تھا۔ صدر ٹرمپ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں سے رابطہ کریں گے تو انہوں نے اس کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت، دونوں کے لیڈروں کو جانتے ہیں اور مسئلے کے حل کے لیے پُرامید ہیں۔ مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط معلومات اور نفرت پھیلانے سے باز آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ View this post on Instagram A post shared by Yasir Nawaz (@itsyasirnawaz) اداکار یاسر حسین نے بھی بھارتی میڈیا کی جانب سے نفرت انگیز بیانیے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اور نفرت پھیلانے کے سنگین...
    پہلگام واقعہ: سعودی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، ڈار کا جارحیت پر پاکستان کے سخت جواب کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پہلگام واقعے پر سعودی وزیر خارجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر مشاورات اور رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل کو ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ فیصلے بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں ہیں۔ اسحاق ڈار نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا...
    بھارتی ٹی وی چینلوں اور انڈیا کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفاتر میں جمعہ کے روز طبل جنگ بجایا جارہا تھا، تاہم پرسکون آوازیں بھی آن لائن پورٹلز پر جگہ تلاش کر رہی تھیں۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارت کے ایک تجربہ کار، دفاعی تجزیہ کار نے واضح وجوہات پیش کیں کہ پہلگام سانحے پر بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی گرم جنگ کیوں نہیں ہو سکتی، حالانکہ سیاسی فائدے کے لیے اس جنگ کا بہانہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر موجودہ جنگ بندی متاثر ہوسکتی ہے، اور سرحدوں پر مقامی کسانوں کا امن خراب کرنے کے لیے دونوں طرف...
    ٹائم میگزین کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ چین کے ساتھ محصولات کا معاہدہ کرنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے، اور چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں فون کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکن صدر نے جمعے کے روز شائع ہونے والے ٹائم میگزین کو انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ صدر شی جن پنگ نے کب فون کیا اور دونوں رہنماؤں نے کیا بات چیت کی، ٹرمپ نے کہا کہ وہ شی کو فون نہیں کریں گے۔ شی جن پنگ نے فون کیا ہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی طرف سے کمزوری کی...
    پہلگام واقعہ کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی حکومتی ایما پر ایک مرتبہ پھر کھیل میں پھر سیاست لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پہلگام واقعہ پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان کے ساتھ تمام کرکٹ تعلقات ختم کر دینے چاہئیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ 100 فیصد کرکٹ تعلقات کو ختم کردینا چاہیے۔ مزید پڑھیں: کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! "کرکٹ نہیں کھیلیں گے" اس موقع پر بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم پہلگام واقعہ کے متاثرین کے ساتھ...
    حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں، سیاسی کارکنوں کو اندھا دھند گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج یا ماورائے عدالت قتل سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے بھارت میں زیر تعلیم کشمیری نوجوانوں اور کشمیری تاجروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات اور انہیں درپیش شدید مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ہزاروں کی تعداد میں...
    پاکستانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے اور قیام استحکام کیلیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ شب نائب وزیراعظم پاکستان و وزیر خارجہ "محمد اسحاق‌ ڈار" اور ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں بھارت کے ساتھ کشیدگی اور تہران-اسلام آباد دوطرفہ روابط کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب کو بھارت کے ساتھ بننے والی صورت حال میں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران اسلامی جمہوریہ کے مثبت...
    لیبر روم سے فون : تین ہفتے پہلے ڈلیوری ہوئی تھی، کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی تھی۔ 2 دن اسپتال رہنے کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔ 3 ہفتے وہ ٹھیک رہی اور آج صبح ویجائنا سے بلیڈنگ شروع ہوئی۔ پہلے ہلکی ہلکی اور دوپہر کے بعد بڑے بڑے کلاٹس ( لوتھڑے)… ہمارے پاس پہنچی تو بلڈپریشر لوئر سائیڈ پہ تھا، رنگت انتہائی پیلی، ہیموگلوبن چیک کروایا، سات نکلا.. ڈاکٹر نے ہسڑی بتائی۔ بخار؟ ہم نے پوچھا۔ نہیں ہے .. جواب ملا۔ بچے دانی کا حجم کیا ہے؟ اگلا سوال۔ پیٹ میں تو محسوس نہیں ہوئی، بچے دانی پیلوس میں جا چکی ہے۔ پی وی PV کی ؟ مریضہ کوآپریٹو نہیں ہے، سروکس تک تو میں نہیں پہنچ سکی لیکن ویجائنا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے موڈیز کی ٹیم کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے آئی ایم ایف – عالمی بینک بہاریہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے حکومت کے سٹرکچرل ریفارمز ایجنڈے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جو پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکا ہے۔ انہوں نے مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس میں فاضل، مستحکم شرح مبادلہ، اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر برائے خزانہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج ہفتہ 26اپریل کو اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹرڈائون ہو گا۔ وفاقی دارالحکومت سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں دکانیں، مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمت کرے گی۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ ہفتہ کی ہڑتال ملک کی تاریخ کی کامیاب ترین ہڑتال ہو گی۔ امیر جماعت نے کہا کہ تاجر تنظیمیں تمام اندرونی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں اور دنیا کو پیغام دیں کہ وہ اہل فلسطین کے ساتھ ہیں۔  پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جاری نسل کشی برداشت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برداری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
    سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر میں سیاحوں پر  فائرنگ کے حوالے سے بھارت  کا کوئی ایڈونچر پاکستان اور بھارت کے درمیان "آل آؤٹ جنگ" کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’پاکستان نئی دہلی کے کسی بھی حملے کا جواب دے گا‘‘۔ خواجہ آصف نے یہ باتیں امریکہ کی نیوز آؤٹ لیٹ سکائی نیوز سے گفتگو میں کہیں۔ پاکستانی وزیر دفاع نے  کہا کہ دنیا کو ان دونوں ممالک کے درمیان مکمل طور پر تنازع کے امکان کے بارے میں پریشان  ہونا چاہیے، جن کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔ لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ تنازعہ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ گلیڈئیٹرز vs...
    متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج کرنے والوں کو اپنی تحریک ختم کر دینی چاہیے، جبکہ اپوزیشن پارٹیوں اور وکلا نے کینال منصوبے کی باضابطہ منسوخی کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب وفاقی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ متنازعہ کینالز منصوبے کو اس وقت تک روک رہی ہے جب تک کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں اس مسئلے پر اتفاق رائے نہیں ہو جاتا۔ وزیر اعلی ہاس سے آج جاری ایک بیان...
    بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کی ناقص کارکردگی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی، ایک طیارے سے غیر دھماکہ خیز فضائی سازوسامان گرنے سے شیو پوری کے قریب املاک کو شدید نقصان پہنچ گیا۔ آج پیش آنے والے واقعہ کو بھارتی فضائیہ کی ناقص تربیت اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی تازہ مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اس شرمناک واقعے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ تربیتی پرواز یا معمول کے آپریشن کے دوران یہ سازوسامان شیو پوری کے مضافاتی علاقے میں گرا جس سے زرعی زمینیں اور کئی عمارتوں کے ڈھانچے متاثر ہوئے۔ اگرچہ فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ سازوسامان غیر دھماکہ خیز تھا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامی رہائشیوں نے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 اپریل 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کل (ہفتہ کو) ملک گیر ہڑتال ہوگی، پوری قوم مکمل یکسوئی سے اس کی تیاری کررہی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا، قوم متحد ہے۔ حکومت بھارتی اقدامات کے خلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے۔ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ پہلے دشمن سے لڑیں گے بعد میں اپنے مسائل حل کرلیں گے۔ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے، عالمی برادری ہندوتوا سرکار کے پاکستان کو بنجر بنانے کے...
    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ میں ملوث ہوتا ہے تو اس کی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں مرکنڈے کاٹجو نے بھارتی جرنیلوں کے ٹی وی چینلز پر جنگ سے متعلق بیانات کو “بکواس” قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔ جسٹس(ر) مرکنڈے کاٹجو نے زور دیا کہ بھارتی فوجی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایسی جنگ کے تباہ کن نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ جنگ نہ صرف انسانی جانوں کا نقصان کرے گی بلکہ بھارت کی معیشت کو بھی بری طرح متاثر کرے گی۔ انہوں نے خبردار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اپریل 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پھر کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے، خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کر دیا،برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نہ صرف تیار ہے بلکہ دو سو فیصد تیار ہے کہ اگر بھارت نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو اسے اس کا سخت جواب ہی ملے گا۔پاک فوج کسی بھی صورتحال کیلئے تیار ہے۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے۔ بھارت خبردار رہے...
    اقوام متحدہ کے ترجمان نے دونوں ملکوں کو متنبہ کیا کہ موجودہ کشیدہ فضا میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے دارانہ کارروائی خطے کے امن کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہے، اقوام متحدہ کا مؤقف واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کو تمام مسائل پرامن بات چیت سے حل کرنے چاہئیں اور کسی بھی یکطرفہ قدم سے گریز کیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام واقعے کے بعد اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نیویارک میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، تاہم تاحال ان کا اسلام آباد یا نئی دہلی سے براہِ...
    پوپ کا غزہ پر موقف، کوئی اعلی اسرائیلی عہدیدار آخری رسومات میں شریک نہیں ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز روم (سب نیوز )پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اسرائیل کا کوئی اعلی عہدیدار شریک نہیں ہو گا بلکہ آخری رسومات میں اسرائیل کی نمائندگی ویٹیکن میں اس کے سفیر یارون سیدمان کریں گے۔غزہ پر اسرائیل جارحیت کے خلاف پوپ کے بیانات کے سبب اسرائیل اور وٹیکن میں دوریاں رہی ہیں۔بدھ کی شام تک وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پوپ فرانسس کی وفات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت خارجہ نے کوئی بیان جاری کیا۔ دنیا کے بیشتر اہم ممالک پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اپنے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم...
    ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے...
    پاکستان کے سینئر اداکار فیصل رحمان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس یاد کو آج تک بھلا نہیں سکے اور یہ لمحہ ان کے ذہن میں خواب کی طرح محفوظ ہے فیصل نے بتایا کہ وہ اس وقت دو برس سے کچھ بڑے تھے اور ملاقات کی مکمل تفصیل تو یاد نہیں مگر یہ منظر ذہن میں آج بھی تازہ ہے اداکار فیصل رحمان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی عمر پر براہ راست بات کرنے سے گریز کیا تاہم قائداعظم سے ملاقات کے...
     اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہمیں جانوں کی حفاظت کے لیے سخت فیصلے کرنا ہوں گے، اب20 سال سے پرانی گاڑیاں موٹروے پر نہیں چلیں گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگرشعبوں کا معائنہ کیا ۔ چاق چوبند دستے نے سلامی دی ۔ وفاقی وزیر نے شہدا کے درجات کی بلندی کےلیے دعا کی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وفاقی وزیرنے حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر ایک ہی مقام پر بار بار حادثے ہورہے ہیں ۔ آئی جی حکمت...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس میں بھارتی اقدامات کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ اجلاس میں معمول کی کارروائی معطل کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جبکہ بھارتی الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد ہم نے انتظار کیا کہ بھارت کیا مؤقف اپناتا ہے مگر اس نے پاکستان کا براہ راست نام نہیں لیا اور کوئی ثبوت بھی...
    سینیٹر ایمل ولی خان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بھارت کو دیے گئے مؤثر اور منہ توڑ جواب کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن کی بات ہوگی، ہم حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ پاکستان کے تمام شہری ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے متحد ہیں، اور ہمارے درمیان نظریاتی اختلافات ہوسکتے ہیں، لیکن پاکستان کی سالمیت سب سے مقدم ہے۔ ایمل ولی خان نے بھارت کے حالیہ اقدامات اور بیانات کو ’شرمناک حرکت‘ قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے کسی بھی ڈرامے یا چال کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ میں واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا اور ایسی کسی بھی کارروائی کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارتی اقدامات پر سخت موقف اپنایا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ترجمان نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بھارت کا غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے جس سے دو قومی نظریے کو مزید تقویت ملی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور آل راؤنڈر نِدا ڈار نے کرکٹ سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے اس فیصلے کی وجہ اپنی ذہنی صحت کے مسائل کو قرار دیا ہے۔ نِدا ڈار نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران میری ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بہت کچھ ہوا ہے جس نے میری ذہنی صحت پر منفی اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لوں تاکہ خود پر توجہ دے سکوں۔ میری سب سے گزارش ہے کہ اس...
    بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت  انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا،سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہندوستان کا غیرذمہ دارانہ اقدام ہے،پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا ، بھارت نے پانی روکا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی اقدامات سے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کردی،بھارتی شہریوں کے ویزے فوری طور پر منسوخ کردیئے گئے ہیں،سارک سکیم کے تحت بھارتیوں کے تمام ویزے معطل کردیئے،سکھ یاتری معطلی سے مستثنیٰ ہیں،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کے عملے میں...
    اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے سیاحوں پر ہونے والے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علی رضا سید نے اپنے بیان میں پہلگام واقعے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویلینز، بالخصوص نہتے سیاحوں پر حملہ انسانی و اخلاقی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ کشمیر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے اور ان کے آئندہ انتخابات (الیکشن 2028ء) میں حصہ لینے کے اشارے واضح ہونے لگے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2028 کے الیکشن میں بھی میدان میں اتر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، بلکہ سنجیدہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ صدر بنیں اور ان کے بقول ایسا ممکن ہے،  البتہ انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس پر بات کرنا فی الحال قبل از وقت ہو گا۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ٹرمپ کے آفیشل اسٹور پر ٹرمپ 2028 کے نعرے...
    خیبر پختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم نے واضح کیا ہے کہ مجوزہ خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل میں کوئی ایسی شق موجود نہیں جس کے تحت صوبے کے معدنی وسائل وفاق کے حوالے کیے جا رہے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو حکومت ترمیم کرنے کو بھی تیار ہے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں وزیر قانون آفتاب عالم نے مائنز اینڈ منرلز بل اور افغان باشندوں کی واپسی کے حوالے وفاقی حکومت کی پالیسی اور خیبر پختونخوا حکومت کے موقف اور پاک افغان مذاکرات میں پیش رفت پر بات کی۔ ‘مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں وسائل کسی اور کو دینے کی شق نہیں’ وزیر قانون نے کھل کر مائنز اینڈ منرلز...
    بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں اب اے آئی سے بھی مدد لی جارہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملے میں سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جعلی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پہلگام واقعے میں قتل ہونے والے افراد کی لاشیں دکھائی گئی ہیں جو کہ تمام تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں اور اصلی نہیں ہیں۔ لیکن ان تصاویر کو اصل واقعے سے جوڑ کر پیش کیا جارہا ہے ۔فیکٹ چیک ٹیم نے ان تصاویر کو AI مواد کی شناخت کرنے والے ٹولز کے ذریعے چیک کیا۔ زیادہ تر ٹولز نے ننانوے فیصد یہ امکان ظاہر کیا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
    لاہور، فیصل آباد، میانوالی، اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان+ نوائے وقت رپورٹ) مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی آبی دہشت گرد، سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، شیخوپورہ، سرگودھا، چنیوٹ، قصور، ننکانہ، سیالکوٹ، لیہ،خانیوال، سمیت تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید غم و غصہ کا مظاہرہ کیا اور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مزمل اقبال ہاشمی، انجینئر حارث ڈار، ذوالفقار اولکھ  و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ...