2025-11-04@15:30:31 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 582				 
                «کے درمیان میڈیا کے شعبے میں»:
(نئی خبر)
	نیپالی حکومت نے ملک گیر احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کابینہ کے ترجمان اور وزیر اطلاعات و مواصلات پرتھوی سبا گرونگ نے تصدیق کی کہ حکومت نے گزشتہ ہفتے لگائی گئی سوشل میڈیا پابندی واپس لے لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی ہے، اب تمام پلیٹ فارمز کام کر رہے ہیں، دوسری طرف ملک کے وزیر داخلہ رمیش لکھک نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات پابندی...
	 راولپنڈی:  سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا جس پر میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی جا رہی ہے۔ تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے نفری بھی طلب کر لی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد...
	اداکارہ و میزبان مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔  سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی اور سماجی مسائل پر آواز اُٹھانے کیلئے مشہور اداکارہ و میزبان مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اب سماجی مسائل پر ویڈیوز نہیں بنائیں گی۔  اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی ذہنی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب کچھ وقت کیلئے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی اور صرف اپنی زندگی پر توجہ دیں گی۔  مشی خان نے کہا کہ وہ ہمیشہ معاشرے میں ہونے والے غلط واقعات پر آواز اُٹھاتی ہیں مگر اب وہ اُمید کھو چکی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ اس ملک میں کبھی کچھ...
	 راولپنڈی:  علیمہ خان کو میڈیا سے بات چیت کے دوران انڈا مار دیا گیا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، جہاں انہیں کسی نے انڈا پھینک کر مارا۔ پولیس نے علیمہ خان کو انڈا مارنے کے شبہے میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر علیمہ خان صحافیوں کے ساتھ سوالات کا سیشن کیے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئیں۔
	ترک ٹیکنالوجی نیوز آؤٹ لیٹ شفٹ ڈیلیٹ کے سی ای او دفتر میں بحث کے دوران اپنے ملازم پر کنکر سے بھرا گملہ پھینک دیا، واقعہ دفتر کی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا اور اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: معروف برانڈ پر خاتون کا سیلز مین پر تشدد اور دھمکیاں، تھپڑوں اور لاتوں کی برسات مقامی میڈیا کے مطابق سی ای او اور ملازم سامت یانکووچ کے درمیان مواد کی اشاعت پر اختلاف رائے ہوا جس کے نتیجے میں تلخ کلامی بڑھ گئی۔ بحث کے دوران سی ای او نے غصے میں آکر گملہ پھینکا۔ واقعے کے بعد یانکووچ نے میڈیکل رپورٹ حاصل کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔  Bunun hesabını...
	 ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔  حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔  سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔   یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
	جکارتہ (غیرملکی میڈیا/ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو پرابوو سوبیانتو نے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کے باعث چین کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر سوبیانتو نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر چینی صدر سے باضابطہ معذرت کی ہے۔  واضح رہے کہ انڈونیشیا میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کے فیصلے پر ملک گیر مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ Post Views: 8
	پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔  سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ اواقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، جس میں 20 ملکوں کے...
	سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور میڈیا نمائندوں کے لیے ویزوں کی مدت کو محدود کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ویزا فیس میں اضافہ، غیر ملکیوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا ہوگا؟ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مجوزہ پالیسی کے تحت طلبہ اور صحافیوں کو دیے جانے والے ویزے مختصر مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے اور ان کی توسیع کے لیے سخت شرائط رکھی جائیں گی۔  حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امیگریشن قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانا اور غیر ملکی طلبہ و صحافیوں کے طویل قیام پر قابو پانا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق اس پالیسی سے...
	ریاض میں سعودی براڈکاسٹنگ اتھارٹی کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا ورکشاپ کا مقصد صحافیوں کو جدید صحافتی رجحانات اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ تربیتی سیشنز میں خصوصی طور پر صحافت میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوے کردار اور فیکٹ چیکنگ کے جدید طریقوں پر روشنی ڈالی گئی تاکہ خبریں زیادہ معتبر اور مستند انداز میں پیش کی جا سکیں۔ شرکا نے زور دیا کہ تیزی سے ڈیجیٹلائز ہوتی دنیا میں صحافت کو نئی تکنیکوں کے ساتھ مربوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مزید پڑھیے: سعودی عرب کا...
	مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
	عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی صحت یاب ہونے کے بعدکام پر واپسی ہوگئی۔صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونےکے واقعےکے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ صحت یاب ہونےکے بعد آج اُن کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے اور وہ نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پُرجوش ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے نئے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی۔ انہوں نے ایک پوسٹ میں یہ بھی بتایاکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ طبیعت خراب...
	 سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے  لاہور میں وارث میر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار بعنوان "بھارت پر پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتوحات کے عالمی اثرات" سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا پاکستان کی عسکری و سفارتی فتوحات اور عالمی پذیرائی پر اظہار خیال کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان نے جرات، حکمت اور یکجہتی سے اپنی خودمختاری کا دفاع کیا۔پاہلگام واقعے پر بھارت کا جھوٹا پراپیگنڈا دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا۔پاکستان نے دفاع کے ساتھ تحمل کا مظاہرہ کیا تاکہ کشیدگی نہ بڑھے۔افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کا بہترین مظاہرہ کیا۔پاکستان نے امن کی خاطر مذاکرات...
	کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...
	بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔  میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
	پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025  سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
	یوم پاکستان کی مناسبت سے کے کے پروڈکشن کی جانب سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں "ہمارا پاکستان " کی تقریب کا انعقاد
	ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء)یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں   "ہمارا پاکستان GST "کے عنوان سے  پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس تقریب کی میزبانی کے کے پروڈکشن نے کی، جبکہ مہمان خصوصی طور السمو الأمير عبدالعزيز بن متعب بن ثنيان بن محمد آل سعود اور سفیر پاکستان احمد فاروق تھے، اس میں خاص کر ABL کمپنی کے CEO نعمان خان نے بھرپور تعاون کیا اور شرکت کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس پروگرام میں خاص مہمانوں میں GST گروپ وف کمپنیز کے چیئرمین انجنیئر آصف محمود اور انکی ٹیم نے تعاون اور شرکت کی ۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف ہوسٹ صوبیہ نوید اور فریضہ ، ساحل...
	وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز کو معرکۂ حق کے دوران صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات پر تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ بدر شہباز نے بروقت اور درست اطلاعات کی فراہمی کے ذریعے قومی موقف کو اندرون و بیرون ملک مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ میں پاکستان کے بیانیے کو کامیابی سے پیش کر کے مخالف پروپیگنڈا ناکام بنایا۔ بدر شہباز وڑائچ ایک ایسی قوم کی آواز بنے جس کا حریف دروغ گوئی، جعلی خبروں اور جھوٹے پروپیگنڈے پر انحصار کر رہا تھا۔بدر شہباز وڑائچ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور میڈیا حکمت عملی ملکی وقار کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوئیں۔  ماں نے بیٹی کی جان بچانے کیلئے خود...
	پنسلوانیا (امریکا) میں یو ایس اسٹیل کے پلانٹ میں پیر کے روز متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر پِٹسبرگ سے تقریباً 15 میل (25 کلومیٹر) دور کلیئرٹن کوک ورکس فیکٹری میں پیش آیا۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زخمی ملازمین کو مقامی اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے الگ سے جاری کیے گئے بیانات میں یو ایس اسٹیل اور الیگینی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک...
	مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے عمران خان کی حکومت کسی بھی طور پر ڈیفالٹ کے قریب نہیں تھی، ڈیفالٹ کا جھوٹ بولا گیا تھا اور ایسا بیانیہ بنایا گیا تھا جس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ محمد زبیر نے کہا کہ جب عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی اور کہانی بنائی گئی کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست ختم کر دی لیکن ایسا نہیں تھا  اقتدار لینے کے لیے یہ سب کیا گیا۔ فسانہ گھڑا گیا تھا کہ معیشت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکمران زبردستی اقتدار پر قابض ہیں اور کہتے ہیں کوئی واویلا بھی نہ کرے،...
	  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب، عالیہ حمزہ کی جانب سے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات دیے، جس کے باعث پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو سنگین نقصان پہنچا۔ اس تناظر میں، عالیہ حمزہ کے حکم پر انہیں پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں تمام پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں۔  Post Views: 5
	پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ چیف آرگنائزرہ پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب کے حکم کے تحت ان بیانات کے تناظر میں شایان...
	پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شایان بشیر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کی ساکھ اور نظریاتی مقاصد کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو ناقابلِ برداشت ہے۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے میڈیا سیل کے ہیڈ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،عالیہ حمزہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری pic.twitter.com/3E9CIWU54z — Muhammad Umair (@MohUmair87) August 10, 2025  نوٹیفکیشن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالیہ حمزہ کی ہدایت پر کیا...
	سٹی 42: ہیڈ پی ٹی آئی میڈیا سیل پنجاب شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا  نوٹیفکیشن کے مطابق شایان بشیر نے غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کیے،غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شایان بشیر کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے
	نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے آج پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تحریک کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کرنا ہو گی، معلوم...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 5 اگست احتجاج سے عمران خان مطمئن ہیں اور انہوں نے قوم کو کل نکلنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کیوں کہ کل لوگ اس ظلم کے خلاف اور حقیقی آزادی کے لیے نکلے ہیں، اللہ کرے لوگ جس مقصد کے لیے کل نکلے ہیں وہ مقصد حاصل ہو جائے، عمران خان نے کہا قیادت بہادری دیکھائے اور قوم کی...
	مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری نے اپنے خطبہ جمعہ میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر شدید تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق کریں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹے یا خریدے گئے اکاؤنٹس کے ذریعے جعلی فتوے اور من گھڑت بیانات معاشرے میں فساد اور علما کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔ شیخ الدوسری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شائع یا شیئر کی گئی ہر بات کا جواب روز قیامت اللہ کے حضور دینا ہوگا۔ انہوں نے ایسے اکاؤنٹس کو خطرناک قرار دیا جو دانستہ طور پر جھوٹ پھیلا کر معاشرتی انتشار پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
	ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار...
	ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا،...
	چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا بیجنگ : گزشتہ پانچ سال میں یعنی  چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت  کے دوران ، چینی حکومت نے بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ویزا فری پالیسیوں کو بہتر بنانا جاری رکھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر رکھا ہے۔ ٹرانزٹ کے لیے ویزا فری ممالک کی تعداد   55 تک پہنچ    گئی ہے، چین میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھا دی گئی ہے اور قیام کی مدت کو  240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔...
	پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ پی ایف یو جے نے ملک میں صحافت کی آزادی کے لیے تاریخی جدوجہد کی اور آج بھی پاکستان میں صحافی سنجیدہ چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری  انہوں نے سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے کپتان، شاہین شاہ آفریدی اور کوچنگ اسٹاف رکن کے درمیان اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے درمیان سوشل میڈیا میں گردش کرنے والے واقعہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔اس من گھڑت سوشل میڈیا کمپین کا مقصد ٹیم اور کھلاڑیوں کے مورال کو گرانا ہے۔ سوشل میڈیا کی فیک خبروں کا مقصد قومی ٹیم کے باہمی اتحاد اور انٹیگریٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔ پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور میڈیا ادارے اس طرح کی من گھڑت فیک نیوز کو پھیلانے سے باز رہیں۔ ایسی خبروں کو پھیلانے میں ملوث افراد اور ادارے کے...
	پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
	ایشیا کپ کی باضابطہ تاریخوں کے اعلان کے بعد بھارتی ذرائع ابلاغ اور سیاسی حلقے شدید ردعمل کا شکار ہیں، جہاں مودی حکومت پر ایونٹ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ سابق کرکٹرز، مبصرین اور ارکانِ پارلیمان اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا ایشیا کپ شیڈول پر برہم، پاکستان کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹورنامنٹ کی تفصیلات طے ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی حکمتِ عملی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کئی بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات نے یہ مؤقف اپنایا ہے کہ پاکستان کو واک اوور دینا...
	 کراچی:  ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بھارتی ایوانوں سے لے کر میڈیا تک ہر جانب مودی سرکار سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی بزدلی اور بے شرمی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی پر قومی جذبات پر کاروباری مفادات کو ترجیح دینے کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے خلاف میچ پر غور کیوں کیا گیا؟۔ بھارتی میڈیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور...
	بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔ اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی اور کسی کو گلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اداکار عامر خان کے گھر سے دور رکھا گیا...
	 کراچی:  پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس تاحال فروخت نہیں ہوسکے، بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا، اس میں 19 میچز ہونے ہیں، فائنل میں رسائی کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے 2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس 170 ملین ڈالر (تقریباً 47 ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے گئے تھے۔  اس میں مینز، ویمنز کے 4،4 ایشیا کپ اور ایمرجنگ سمیت 119 میچز شامل ہیں، ان دنوں پاکستان میں حقوق کی فروخت کیلیے بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے...
	کوئٹہ کی تنگ گلیوں میں ایک جوڑے نے محنت اور اعتماد سے اپنی دنیا بدل دی۔ بیوی نے شوہر کا ساتھ دیتے ہوئے کچن کو کاروبار میں بدلا، چند آن لائن آرڈرز سے سفر شروع ہوا، اور آج وہ سوشل میڈیا پر پسند کیے جانے والے ہوم شیف بن چکے ہیں۔ یہ میاں بیوی اب بغیر دکان یا مارکیٹ کے گھر بیٹھے رزقِ حلال کما رہے ہیں۔ مزید جانیے سلمٰی بختیار کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چاردیواری دنیا بدل دی رزق حلال سوشل میڈیا شیف کچن میاں بیوی وی...
	ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
	ڈاکٹر عشرت العباد خان کا میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم خان کی بہن کے لئے دعائے صحت جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء) سابق گورنر سندھ وروح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے میڈیا سیل ایم پی پی کے نعیم اصطفے خان کی بہن جو مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں شدید علیل ہیں دعائے صحت کرتے ہوئے انکی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اللہ تعالی انکی عمر دراز فرمائے اور وہ جلد صحت یاب ہوکر اہل خانہ کے ہمراہ اپنی صحت مندانہ زندگی گزاریں ۔(جاری ہے)  آمین، اراکین و انچارچ مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی ، فاروق ملک ، ارشد صدیقی ، ریحان خان ، سیف یار خان ، محمد پناہ پنہیار ، میڈیا سیل کے انچارج رضوان احمد فکری نے...
	 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہماری ٹیم کو اپنے اندر مسابقت کا جذبہ اور مستقل مزاجی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک پوسٹ میں مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ  پاکستانی ٹیم اس وقت دنیائے کرکٹ میں آٹھویں نمبر پر ہیں، ہمیں ٹیم میں گہرائی  اور پوزیشنز کے لیے مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے، نیز ہمیں ایسی کرکٹ کھیلنا ہوگی جو وقت کے ساتھ ہمیں زیادہ مستقل مزاجی فراہم کرے، خصوصاً ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس میں۔ یہ بھی پڑھیے بابر اعظم کو وکٹ کیپنگ کی پیشکش نہیں کی، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی وضاحت انہوں نے کہا کہ پہلے...
	بیجنگ : چین نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ نہ صرف اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے،اقتصادی عالمگریت اور کثیرالجہتی کے فروغ میں چین کے عزم کی عکاسی ہے،بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے لئے بڑی تعداد میں برآمدات ، تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرے گا.اپریل 2018 میں ہائی نان کی مرحلہ وار فری ٹریڈ پورٹ کے قیام کی حمایت کے اعلان کے بعد ، متعلقہ پالیسیوں اور نظام نے آہستہ آہستہ بہتر شکل اختیار کی ہے ، تجارت ، سرمایہ کاری ، سرحد پار...
	بیجنگ:تیسری چائنا بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو ختم ہو گئی۔ اس سپلائی چین ایکسپو میں 1200 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ موقع پر تعاون کے 6000 سے زائد معاہدوں اور منصوبوں پر دستخط ہوئے۔ نمائش کے موقع پر کثیر القومی کمپنیوں کے نمائندوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سپلائی چین ، ردِ عمل کی رفتار، لاگت کی افادیت، جدت کاری اور ترقی جیسے پہلوؤں میں شان دار برتری کی حامل ہے۔’’چائنا صنعتی و سپلائی چین ‘‘کے بغیر دنیا کا تصور محال ہے۔ یہ اعتماد اور ضرورت کہاں سے آتی ہے؟چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے پاس اقوام متحدہ کی صنعتی درجہ بندی میں تمام صنعتی شعبے موجود ہیں۔ یہ نہ صرف کمپنیوں کو تیزی...
	پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت ہوگئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی پاکستان کے خلاف 3 میچز کی سیریز کے ورلڈ وائیڈ میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں کامیاب رہا۔میڈیا رائٹس اوپن بڈنگ میں فروخت ہونا تھے لیکن کوئی کمپنی فلور پرائس تک نہ پہنچ سکی، رائٹس کی 4 کروڑ ٹکا فلور پرائس رکھی گئی، نصف تک کی بھی پیشکش نہ ہوئی۔بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ پیشکشیں احمقانہ تھیں کچھ کمپنیز سے براہ راست رابطہ کیا گیا، بورڈ کو ٹارگٹ کے مطابق رقم موصول ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ بی سی بی بنگلادیش اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے رائٹس بھی فروخت نہیں کر سکا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچز 20،...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے۔ عطاء تارڑ نے چین میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہم ہمیشہ اپنا آہنی بھائی کہتے آئے ہیں۔ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، اس تہذیب کا آغاز چین سے ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم آج پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ شاہراہ صرف تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ دوستی کا راستہ ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ وفاقی وزیر...
	تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے
	تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025  سب نیوز بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال  ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔  ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کی ترویج میں چین کی مہارت لائق تحسین ہے،سی پیک دونوں ممالک کے روشن مستقبل کا محور ہے.(جاری ہے)  وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنہ (این آر ٹی اے) کا شومِن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے ،مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک،...
	بیجنگ(نیوز ڈیسک) بیجنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور چین کی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن (NRTA) کی وزیر و پارٹی سیکریٹری محترمہ کاؤ شو مِن کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں میڈیا تعاون، فیک نیوز سے نمٹنے، مشترکہ پروڈکشنز اور ثقافتی تبادلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبے میں جاری تعاون کو باہمی اعتماد اور پاک چین دوستی کا مظہر قرار دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا، پبلک سروس براڈکاسٹنگ اور ثقافتی مواد کے فروغ کے میدان میں۔  ملاقات میں فیک نیوز کے خلاف مشترکہ بیانیہ، تکنیکی تربیت، اور ادارہ جاتی شراکت کو فروغ دینے...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بیجنگ پہنچ گئے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اطلاعات بیجنگ میں عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ مکالمہ چینی صدر شی چن پنگ کے وژن پر مبنی عالمی تہذیبوں کے اقدام کا حصہ ہے۔ عطاء تارڑ ثقاتفی وزارت اور بصیرت کے موضوع پر فورم سے خطاب کریں گے۔ ان کی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ سے ملاقات ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو مزید فروغ دینے، ثقافتی تبادلے اور باہمی افہام و تفہیم کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ تہذیبوں کے درمیان مکالمہ ہی...
	پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو
	پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا،بلاول بھٹو کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے جن گروپوں پر تحفظات ہیں، اس حوالیسے حال ہی میں ہم ایف اے ٹی ایف کے سخت عمل سے گزرے ہیں، ایف اے ٹی ایف میں عالمی برادری نے ان گروپوں کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی تصدیق کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ پاکستان کسی گروپ کو ملک کے اندر یا باہر دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکارہے اور...
	وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جن 27 یوٹیوب چینلز کو بین کیا جارہا ہے، ان کے خلاف کریمنل کارروائی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ  سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں ایک قانون ہے۔ اس قانون کی پاسداری ہونی چاہیے۔ پوری دنیا میں سائبر  کرائمز، سائبر سیکیورٹی اور سائبر کے باقی معاملات کے بارے میں قوانین موجود ہیں۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی نے ہاتھ میں موبائل اٹھایا، اور کسی کے قتل کا فتویٰ دیدے، کسی کے سر کی قیمت لگا دے، کسی کے بارے میں مذہبی بنیاد پر ایسی بات کہہ دے کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیے عدالت کا ریاست مخالف...
	دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے آج متحدہ عرب امارات میڈیا کونسل کے سیکریٹری جنرل، معالی محمد سعید الشیحی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)  سفیر ترمذی نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستانی برادری نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ معالی الشیحی نے پاکستان کے ساتھ میڈیا شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور خاص طور پر شمالی علاقوں میں سیاحتی...
	پولیس کی تحویل میں ریکارڈ اعترافی بیان ناقابل قبول‘ سپریم کورٹ نے بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ایک بچے کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بری کر دیا ہے. جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے جاری پچیس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اس کا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے.(جاری...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت کی جانب سے ملک کے 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 27 معروف یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے یوٹیوب چینل بلاک کی درخواست پر سماعت کی، جس کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، عدالت نے اس حوالے سے...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سپریم کورٹٰ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے قابل قبول ہونے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو میں اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کی توثیق کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا...
	سپریم کورٹ نے کراچی میں سات سے آٹھ سالہ بچے کے قتل کے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا  رپورٹ کے مطابق فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ  کسی ملزم کے پولیس کی حراست میں صحافی کو دیے گئے انٹرویو یا پولیس کے سامنے اقراری بیان سے جرم ثابت نہیں ہو جاتا، قانون شہادت کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے دیا گیا بیان کی ہی اہمیت ہوتی ہے۔   اس میں کہا گیا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل پر اپنی آبزرویشنز ریکارڈ پر لائیں، ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی گئی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل...
	 اسلام آباد:  سپریم کورٹٰ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے قابل قبول ہونے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔  ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو میں اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کی توثیق کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اسکا...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) بھارت میں عالمی خبر رساں اداروں برطانیہ کے روئٹرز، ترکی کے ٹی آر ٹی ورلڈ، اور چین کے گلوبل ٹائمز نیوز کے ایکس ہینڈلز کو تقریباً 24 گھنٹے تک بلاک رکھنے کے بعد اتوار کو دیر رات بحال کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے انہیں بلاک کرتے وقت کہا تھا، ’’۔۔۔ قانونی مطالبے کے جواب میں انہیں بلاک کیا گیا ہے۔‘‘ بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی اس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سمیت کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ بعض افراد نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا۔ بھارت کی...
	بھارت نے ایک اور عالمی خبررساں ادارے رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ قانونی مطالبے کی بنیاد پر معطل کر دیا تھا جس سے نہ صرف بھارت کے میڈیا کے حوالے سے سوالات اٹھے بلکہ عالمی سطح پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ عالمی میڈیا میں شدید تنقید کے بعد بالآخر رائٹرز کا ایکس اکاؤنٹ بھارت میں بحال کر دیا گیا، تاہم اس واقعے نے اس بات کو واضح کر دیا کہ بھارت میں آزادی صحافت اور اطلاعات کی آزادی پر سنگین سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی جانب سے رائٹرز کے سوشل میڈیا ٹیم کو بھیجے گئے ای میل میں کہا گیا کہ ہم بھارت میں آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی روکنے کا عمل ختم کر...
	پاکستان اور بھارت کا رشتہ تاریخ، تہذیب اور جغرافیہ کے گہرے روابط رکھنے کے باوجود کشیدگی، بداعتمادی اور تنازعات سے عبارت رہا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں پر خار دار دیواریں تو موجود ہیں، لیکن قدرتی مسائل، خاص طور پر موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز، ان کے درمیان کسی سرحد کے پابند نہیں۔فضائی آلودگی، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز، سمندری طوفان کے خطرات، طوفانی بارشیں اور برفانی گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے مسائل دونوں ممالک کے شہریوں کو یکساں اور شدید متاثرکررہے ہیں۔ ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ پاکستان اور بھارت طویل المدتی موسمیاتی بحران کی لپیٹ میں ہیں، جو ان کے ماحولیاتی، معاشی اور سماجی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا ہمیں ایک نیا...
	بھارت میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکنے والی خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔ 30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از...
	اسرائيلی فوج کی پبلسٹی کا الزام، بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025  سب نیوز لندن :برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے 100 سے زائد ملازمین نے ادارے کی رپورٹنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملازمین نے ادارے پر فلسطین کے خلاف ہونے اور اسرائيل کے حق میں تعصب برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ سے متعلق کوریج میں جانبداری کے الزامات کے پیشِ نظر، 400 سے زائد معروف فنکاروں، صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے بی بی سی کی انتظامیہ کو خط لکھ کر ادارے کے بورڈ رکن رابی گب (Robbie Gibb) کو عہدے سے ہٹانے...
	اگر یہ کہا جائے کہ سوشل میڈیا پر آپ کا ایک لائیک، شیئر یا کوئی تبصرہ آپ کا امریکی ویزا مسترد کروا سکتا ہے، تو اس میں اب کوئی دو رائے نہیں کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق امریکا کا ویزا حاصل کرنے کے لیے اب سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مکمل جانچ پڑتال ہوگی۔ اگر آپ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر، لائک اور تبصروں پر غور کیجیے، اور کوشش کریں، کہ ویزا درخواست سے قبل آپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس کسی بھی قسم کے نفرت انگیز، تشدد اور انتہاپسندی جیسے مواد سے پاک ہوں۔ امریکا کی جانب سے ویزا درخواست دہندگان، خصوصاً غیر ملکی طلبا کے سوشل...
	بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم
	ہندوستانی مرکزی میڈیا کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے گئے کشمیری استاد قاری محمد اقبال کے خلاف تمام الزامات پونچھ کی عدالت نے مسترد کردیے، اور سچ سامنے آنے پر زی نیوز اور نیوز 18 انڈیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ 47 سالہ قاری محمد اقبال جو پونچھ کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے ایک مدرس تھے، 7 مئی کو پاک بھارت کشیدگی میں شہید ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی شہادت کے بعد بھارتی میڈیا نے ایک منظم مہم کے تحت ان پر دہشتگردی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی میڈیا کا پاکستان کو چین کی ذیلی ریاست ظاہر کرنے کا پروپیگنڈا بے نقاب بھارتی میڈیا کے مختلف چینلز نے...
	کانگریس کے میڈیا اور پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیرا نے کہا کہ مودی حکومت نے شروع سے ہی ملک کو گمراہ کیا ہے، آپریشن سندور کے دوران طیاروں کے نقصانات کا انکشاف کرنے میں ناکام رہی۔ اسلام ٹائمز۔ سی ڈی ایس انیل چوہان کے بعد ہندوستانی دفاعی اتاشے کا دعویٰ ہے کہ ہندوستان نے آپریشن سندور کے دوران جیٹ طیارے کھوئے تھے۔ انڈونیشیا میں بھارت کے دفاعی اتاشے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ (IAF) نے 7 مئی 2025ء کی رات کو آپریشن سندور کے دوران پاکستان سے لڑاکا طیارے کھو دیے اور یہ صرف سیاسی قیادت کی طرف سے دی گئی رکاوٹ کی وجہ سے ہوا جس میں پاکستان کے فضائی دفاع پر حملہ نہیں کرنے...
	ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے، میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں...
	کراچی(نیوز ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔ تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔ تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ...
	میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی بےبنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کریں اور صحافتی دیانت و صداقت کو مقدم رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا "اسکائی نیوز عربیہ" کی من گھڑت رپورٹ پر شدید ردعمل آیا ہے۔ تحریکِ مزاحمت اسلامی حماس نے "اسکائی نیوز عربیہ" کی جانب سے ایک نامعلوم فلسطینی ذریعے کے حوالے سے شائع کردہ خبر کو مکمل طور پر جھوٹ، بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔   اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ "حماس" نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سراسر جھوٹ...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی حالیہ کامیابی کو تین بڑی جہتوں میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف عسکری میدان میں بھارتی فوج کو شکست دی، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تاریخی کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے بیانیے میں بھی واضح فتح حاصل کی، جس میں نوجوانوں نے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بھرپور مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستانی میڈیا نے مؤثر کردار ادا کیا اور دنیا نے اس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مشکلات کے باوجود میڈیا نے پاکستان کا بیانیہ پوری دنیا تک کامیابی سے پہنچایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ”میٹ دی...
	سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک بہت بڑا محاذ جو بیانیہ کا محاذ ہے اس پر پاکستان کو بہت بڑی فتح ملی، بین الاقوامی سطح پر پاکستانی میڈیا کے کردار کو سراہا گیا، صف اول کا کردار آپ صحافیوں کا تھا میں قدر کرتا ہوں۔  بلاول بھٹو آج صحافیوں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئے۔  شیری رحمان، شازیہ مری، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور جمیل سومرو  بھی اُن کے ہمراہ پریس کلب موجود تھے ۔ بلاول بھٹو نے اسلام آباد پریس کلب میں شجرکاری بھی کی۔   مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
	بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ  فورم کے دوران  تقریباً 200 ذیلی  سیمینار  کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور  اس شعبے میں  تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت ہے. اس  تناظر میں چین نے تین نکاتی  تجویز پیش کی جس میں تنازعات اور اختلافات کو مساوی بنیادوں پر مشاورت کے ذریعے...
	 سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع نے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ امریکی میڈیا ادارے من گھڑت خبریں چلا کر اس کامیابی کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کو کوئی کامیابی ملے، اسی لیے وہ اس کامیاب مشن پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور سی آئی اے کی رپورٹس میں...
	چین اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی آرٹ نمائش کا روم میں انعقاد
	بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...
	چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد
	  بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔  اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
	بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
	بیجنگ :بحیرہ بوہائی کے کنارے تھیان جن میں سمر ڈیووس فورم کے جدید افکار نے عالمی معیشت کی نئی راہیں روشن کیں ۔ بہاروں کے شہر کھون منگ میں، چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ۔ بحیرہ زرد کے کنارے واقع چھنگ ڈاؤ میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس نے جیت جیت اور فائدہ مند تعاون کے دور کی ایک مضبوط دھن ترتیب دی۔اس موسم گرما کے آغاز سے، چین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی فورمز کا ایک سلسلہ منعقد ہوا ہے. علاقائی تعاون سے لے کر صنعتی ہم آہنگی تک، روایتی تجارت سے لے کر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تک، ان...
	نیویارک(نیوز ڈیسک)نیویارک میئر کے لیے نامزد امیدوار 33 سالہ ظہران ممدانی جو اس وقت اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ان کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ کبھی روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کا ڈائیلاگ ’آج میرے پاس بلڈنگیں ہیں، پراپرٹی ہے، بینک بیلنس ہے، بنگلہ ہے، گاڑی ہے تمھارے پاس کیا ہے؟‘ بولتے نظر آتے ہیں۔ ظہران ممدانی کی غیر معمولی انتخابی مہم ہےسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں انہیں پیپلز پارٹی کا مشہور انتخابی نعرہ اپنی مہم میں استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، ان کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے لوگ...
	میلانو سرمائی اولمپک گیمز سے متعلق چائنا میڈیا گروپ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے درمیان تعاون طے پا گیا
	بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ اور 2026 میلانو کوٹینا فاؤنڈیشن کے چیئرمین نےسوئٹزرلینڈ کے لوزان میں تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ، جس کے مطابق چائنا میڈیا گروپ باضابطہ طور پر 2026 میلانو کوٹینا سرمائی اولمپک گیمز کے حقوق رکھنے والا براڈکاسٹر بن گیا ہے۔ یادداشت کے مطابق فریقین نے 2026 میلانو سرمائی اولمپک گیمز کے فروغ، ایونٹ کی نشریات اور رپورٹنگ اور اہلکاروں کے تبادلوں میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے کہا کہ گزشتہ سال جولائی میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں اطالوی وزیر اعظم میلونی سے ملاقات کی تھی اور اس بات پر زور دیا تھا کہ چین...
	سلامتی کونسل کے اجلاس میں متعدد ممالک کے مندوبین نے اسرائیل اور ایران کے درمیان فائر بندی کی درخواست کی ہے، چینی میڈیا
	اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی درخواست پر اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازعات کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کا ایک بار پھر  انعقاد کیا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مختلف فریقوں سے ” امن کو موقع دینے ” کی اپیل کی اور متعدد ممالک کے مندوبین نے فوری طور پر فائر بندی اور ایران کے ایٹمی مسئلے کو سفارتی طریقے سے حل کرنے کی اپیل کی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب عامر سعید اروانی نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور جوہری توانائی ایجنسی سے جلد ہی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کے بعد اسرائیل میں بےگھر ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں حکومت  کو جمع کروائی ہیں، جن میں گھروں، اپارٹمنٹس، دکانوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اسرائیل اور تل ابیب کے نواحی علاقوں میں سب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر اور سابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار علی شمخانی کی زندگی سے متعلق افواہوں پر ایرانی میڈیا نے وضاحت جاری کرتے ہوئے اُن کے زندہ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اسرائیل نے ایران پر اپنے پہلے روز کے حملوں کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ علی شمخانی حملے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، تاہم ایرانی میڈیا نے اس دعوے کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ علی شمخانی نہ صرف حیات ہیں بلکہ اُنہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔رپورٹس کے مطابق علی شمخانی اسرائیلی فضائی حملے میں...
	چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد
	بیجنگ :چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام “بیجنگ سے روم تک” کی تھیم پر ثقافتی تبادلہ اور فنون لطیفہ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور اٹلی کے چین میں سفیر انبولسو سمیت دیگر افراد نے مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ اور 2026 کے میلان سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر مارلاگو نے تقریب کی کامیابی پر مبارکباد دی۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر باخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ ہمیشہ...
	امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ  اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...