2025-08-07@12:24:10 GMT
تلاش کی گنتی: 593
«اور توانائی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)حکومت نے ملک بھر پیٹرول اور ڈیزل کی چوری روکنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سوئی سدرن کے دفتر کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول پمپس پر چوری اور اسمگلنگ کے سدباب کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے پمپس پر پیٹرول ڈالنے والی نوزلز ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایندھن کے معیار کو بہتر بنانا، ماحولیاتی اخراج کو کم کرنا اور صاف توانائی کی طرف منتقلی اس وژن کا بنیادی حصہ ہیں۔ ہم سب مل کر ایک جدید توانائی کا شعبہ تشکیل دے سکتے ہیں جو قوم...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لئے کمرشل بینکوں کے ساتھ ایک بڑے مالیاتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بجلی کے نرخوں کو کم کرنے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور صاف توانائی کی طرف منتقلی کو تیز کرنے کے مقصد سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ایک وسیع سیٹ کی نقاب کشائی کرتے ہوئے وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ قرضوں کی ادائیگی کا منصوبہ ”تقریباً اختتام پر ہے؛ یہ ہونے والا ہے اور کسی بھی دن ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آزاد بجلی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2025ء) وزیر توانائی کا بجلی کی قیمت میں 50 فیصد کمی کا حیران کن دعوٰی، کہا 31فیصد انڈسٹری کیلئے بجلی سستی کی گئی ہے اور1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین پر بوجھ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،1کروڑ 80لاکھ گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں 50فیصد تک کمی کی گئی ہے، توانائی شعبے کو شفاف ،موثر بنانے کیلئے ڈسکوز میں ریگولیٹری قوانین کے مکمل نفاذ کی ضرورت ہے۔ جمعرات کے روز میڈیا سے کی گئی گفتگو کے دوران اویس لغاری نے اعلان کیا کہ کے الیکٹرک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ مسلح تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین مسائل کا سامنا کرتی دنیا میں اقوام متحدہ کی امن کاری پہلے سے زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جسے دور حاضر کے حقائق اور مستقبل کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینا ضروری ہے۔اقوام متحدہ کی امن کاری کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ امن کار غیرمتزلزل جرات کے ساتھ خطرات کا سامنا کرتے ہوئے لوگوں کو تحفظ دینے، امن برقرار رکھنے اور دنیا کے بعض مشکل ترین حالات میں امید بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ دہشت گردی جیسے بہت سے خطرات...
گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، تیل اور گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے بھرپور ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں امریکی نژاد پاکستانی انجنیئر ذیشان شاہد، کینیڈا کے ہائی کمیشن میں ٹریڈ کمشنر ذوہیب احمد خان اور معروف سماجی شخصیت احتشام سمیت ایک وفد نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات...
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ کے لیے نئی پالیسی تیار کر لی ہے، جس کا مقصد ملک میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں لوگ سولر نیٹ میٹرنگ لگائیں تو تین، 4 سال میں پیسے پورے کرکے خوش ہوجائیں، سردار اویس خان لغاری انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچے گا، اور نیٹ میٹرنگ کے عمل کو مزید آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور قابل تجدید ذرائع کی حمایت جاری رکھے گی۔ یہ اقدام ملک میں توانائی...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی، وزیر توانائی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف...
یومِ تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان اب اپنے اصل وارثوں کی طرف لوٹ رہا ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیار تباہی کا نہیں بلکہ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنے کا ذریعہ ہیں۔ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب...
وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فیصلوں سے اصلاحاتی عمل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چاہتے ہیں حکومت بجلی کی خرید و فروخت میں پڑے ہی نہیں، وفاقی وزیر توانائی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے کیے گئے متعدد فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، وزارت توانائی کو اس حوالے سے شدید تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیپرا کی جانب سے جو حالیہ فیصلے کیے گئے ہیں، اس سے مالی دباؤ بڑھ رہا ہے، وزارت توانائی اختیار رکھتی ہے کہ وہ نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لے سکے۔ وزیر توانائی نے کہاکہ...
اسلام آباد: وزارت توانائی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا ہےکہ نیپرا کے حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباؤ بڑھا رہے ہیں، وزارت توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینےکا ارادہ رکھتی ہے۔ اویس لغاری کے مطابق دسمبر 2024 سے زیر التوا جنریشن ٹیرف فیصلہ اب تک زیرغور نہیں، ترسیل، تقسیم اور فراہمی سے متعلق نیپرا کی پالیسیوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا، نیپرا کی تاخیر توانائی شعبےکی مالی پائیداری کے لیے خطرہ بن گئی ہے،...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے متعدد فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ نیپرا کے متعدد فیصلوں پر وزارت توانائی کو شدید تحفظات ہیں، نیپرا کے فیصلوں سے صارفین پر ممکنہ مالی بوجھ بڑھنے کا امکان ہے.(جاری ہے) اویس لغاری نے کہا کہ نیپرا کے فیصلے وفاقی سبسڈی اور ٹیرف پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، حالیہ فیصلے توانائی شعبے میں مالی دباﺅبڑھا رہے ہیں، وزارتِ توانائی نیپرا کے ٹیرف فیصلوں کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتی ہے ان کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024ءسے زیر التواءجنریشن ٹیرف کا فیصلہ اب تک زیر غور نہیں، ترسیل، تقسیم اور...
پاکستان کے جوہری طاقت بننے سے صحت، توانائی اور زراعت سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ یوم تکبیر کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 28 مئی پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی خوشی منانے کا دن ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صحت، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پُرامن استعمال میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ پاکستان کے تقریباً 80 فیصد کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔...
بیجنگ،: سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی ٹیکنالوجی کی اہم شعبوں بشمول دفاع میں مغربی ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اورامن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کیا جہاں انہیں’ بدلتا ہوا عالمی منظرنامہ اور ایشیا ‘ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیاسی جماعتوں کے مکالمے کی صدارت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس اعلیٰ سطحی کا نفرنس میں 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی جس کی میزبانی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ (IDCPC) نے کی۔ سینیٹر...
نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سائنسی دریافت کو مضبوط بنانے، سائنس پرعوام کا اعتماد بحال کرنے، اور جدید جوہری ٹیکنالوجیز کو تیز کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی کے طور پر آج متعدد صدارتی حکم ناموں پر دستخط کررہے ہیں وائٹ ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ایٹمی توانائی کی بحالی کا آغاز کرے گا اور کئی دہائیوں کے جمود اور سست روی کے بعد جوہری توانائی کے اختراعی پروگرام کو ترقی دی جائے گی.(جاری ہے) بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے ایگزیکٹو آرڈرزمیں ڈیپارٹمنٹ آف انرجی(´ی او ای) کو ری ایکٹر کے ڈیزائن کی جانچ کی اجازت ،...
روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے "انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن" (آئی ایل آر ایس) کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے ملک میں کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار 25 مئی کو ملکی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ جنریٹیو اے آئی کو اپنی وسیع معلوماتی ڈیٹابیس پر عملدرآمد کے لیے بے پناہ کمپیوٹنگ توانائی درکار ہوتی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں بجلی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت تقریباً 45,000 میگاواٹ ہے، جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق گرمیوں کے موسم میں طلب 30,000 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ حکومت کو...
احمد منصور : پاکستان نے بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کردی، وزارت خزانہ کا کہنا تھا یہ اقدام قومی ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر منصوبے کا پہلا مرحلہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق اضافی بجلی کو بٹ کوائن مائننگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں لانے کی حکومتی حکمت عملی، پاکستان کرپٹو کونسل اس منصوبے پر عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد اس منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان کی جانب متوجہ کرنا ہے، یہ منصوبہ ٹیکنالوجی سیکٹر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترتیب دیا گیا ہے، حکومت معیشت کو جدید بنانے کیلئے ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔ بٹ کوائن...
اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئندہ اسکیموں کے حوالے سے تمام تر قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کی جائیں، اسکے علاوہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری ادھوری اسکیموں کے بجٹ کے حوالے سے بھی تجاویز تیار کی جائیں تاکہ انھیں بھی مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انرجی ڈپارٹمنٹ کی تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں میرٹ اور شفافیت کا خاص خیال رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے تمام جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال 26-2025ء میں رکھی جانے والی اسکیموں...
کراچی: سندھ کے وزیرتوانائی ناصر حسین شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے معیار کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکریٹری توانائی مشتاق احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس ای پی محفوظ قاضی، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم شیخ کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔ وزیر توانائی سندھ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ توانائی کے جاری مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ناصر حسین شاہ...
ضرب پاکستان کانفرنس سے خطاب میں تحریک لبیک یارسول اللہ (ص) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ضربِ پاکستان سے بھارت کو عسکری اور سفارتی ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی، افواجِ پاکستان نے بھارت کو ایسی کاری ضرب لگائی ہے کہ صرف بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہی نہیں، دنیا بھر کے جنگی ماہرین حیرت میں ڈوبے ہوئے ہیں، آپریشن بنیان مرصوص کے صرف پانچ گھنٹوں کے بعد دنیا کا نقشہ بدلا بدلا دکھائی دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) اور تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام مرکزی جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام داروغہ والا لاہور میں ”ضرب پاکستان کانفرنس“ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص)...
ایران کے شہر کرج سے تعلق رکھنے والے ابوالفضل صابر مختاری نے اپنے جسم پر 96 چمچیں متوازن کر کے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ابوالفضل کو "ہیومن میگنیٹ" کے لقب سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ وہ مختلف اشیاء کو اپنے جسم پر بغیر کسی چپکنے والے کسی بھی مادے کو متوازن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے اس سے قبل بھی 85 اور 88 چمچیں متوازن کرنے کے ریکارڈ قائم کیے تھے اور اس نئے ریکارڈ نے خود کے ان کے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ابوالفضل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ صلاحیت بچپن میں دریافت کی تھی جب انہوں نے محسوس کیا کہ وہ مختلف اشیا کو اپنے جسم پر چپکا سکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وہ اپنی جسمانی...
وزیرِاعظم کی زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیرِاعظم کو ملک میں گیس کی فراہمی و کھپت پر طویل مدتی جامع منصوبہ پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ گیس کے شعبے میں مزید اصلاحات سے گردشی قرضے کے حجم کو بتدریج کم کرکے ختم کیا جائے۔ وزیرِاعظم نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ فطرت کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرنو جائزہ لیں کیونکہ حیاتیاتی تنوع کا نقصان عالمگیر بحران بنتا جا رہا ہے جسے کوئی ملک نظرانداز نہیں کر سکتا۔حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے قدرتی ماحول کے تیزرفتار انحطاط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیاتیاتی تنوع زندگی اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہے جس کا برقرار رہنا ضروری ہے۔ تاہم، انسان اسے انتہائی تیزی سے تباہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں آلودگی پھیل رہی ہے، موسمیاتی بحران شدت پکڑ رہا ہے، ماحولیاتی نظام تباہ ہو...
امریکا کی یونیورسٹی آف مشیگن نے اعلان کیا ہے کہ جامعہ کے زیٹا واٹ-اِکوئیویلنٹ الٹرا شارٹ پلس لیزر سسٹم (ZEUS) نے اپنے پہلے تجربے میں دو پِیٹا واٹ ( 20 لاکھ ارب واٹ) کی توانائی پیدا کی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق یہ مقدار عالمی سطح پر پیدا ہونے والی توانائی سے 100 گُنا سے زیادہ ہے۔ تاہم، اس توانائی کو جمع نہیں کیا جا سکتا۔ ان طاقتور دھماکوں کا دورانیہ ایک سیکنڈ کے 25 کروڑ کھرب ویں حصے کے برابر ہوتا ہے اور ان کو مستقبل میں طب، کوانٹم فزکس اور مٹیریل سائنس سمیت متعدد شعبوں کے تجربات میں استعمال کیا جائے گا۔ امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مالی اعانت سے بننے والے اس سسٹم ZEUS پر 1 کروڑ...
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی زیر صدارت نیٹ میٹرنگ کے نئے کنکشنز کی آن لائن پورٹل کے ذریعے فراہمی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے نئی درخواستوں کے طریقہ کار کو آسان، شفاف اور صارف دوست بنانے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی کابینہ نے نیٹ میٹرنگ کی نئی پالیسی کی منظوری مؤخر کردی، مزید مشاورت کا فیصلہ اویس لغاری نے کہاکہ اس عمل میں درپیش مسائل کا فوری اور مؤثر حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اہکاروں کو نئے پورٹل سے متعلق ضروری ٹریننگ دی جائے اور اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین کو پورٹل کے استعمال اور شفافیت سے متعلق...
کسی بھی ملک کے ترقی یافتہ ہونے کے معنی کیا ہیں؟ زیادہ سے زیادہ کارخانے، زیادہ سے زیادہ صنعتیں، بڑی بڑی شاہراہیں اور بلند خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) لیکن سچ پوچھیے تو صحیح معنوں میں ترقی کا پیمانہ اعداد و شمار نہیں بلکہ عوام ہیں۔ ترقی کے اصل معنی عوام کی زندگی کو بہتر بنانا ہے بالخصوص وہ لوگ جو پسماندہ ہیں۔ آمدنی میں عدم مساوات پاکستان کا دائمی مسئلہ ہے جو معاشی ترقی، سماجی استحکام اور غربت میں کمی پر اثر انداز ہوتا ہے۔پاکستان کو معاشی عدم توازن اور پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے کافی جدوجہد کرنا پڑی ہے۔ شہری اور دیہی آبادی میں عدم مساوات کی وجہ سے بہت سے مسائل جنم لے رہے ہیں...
اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...
چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو سے کمبوڈیا میں ترقی کا فروغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نوم پنہ (شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو نے چین-کمبوڈیا تعاون کے ایک اہم منصوبے کے طور پر کمبوڈیا میں بنیادی شہری سہولیات کے منصوبوں کے لیے زبردست مدد فراہم کی ہے جس سے ملک کے ترقیاتی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے اور علاقائی رابطے کو مضبوط کیا گیا ہے۔کمبوڈیا کی رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ میں قائم کمبوڈیا 21ویں صدی میری ٹائم سلک روڈ ریسرچ سینٹر کے بانی ڈائریکٹر نیک چندریتھ نے ایک مضمون میں کہا ہے کہ اس انیشی ایٹو کے اہم منصوبوں نے کمبوڈیا کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار...
اشیا کی طلب بڑھنے کے باعث حالیہ دنوں میں ان کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور ان اشیا کی قیمتیں ہزار روپے سے لے کر 2500 روپے یا اس سے زائد تک بڑھ گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی اور مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے مسائل کی وجہ سے یہاں کے مکین اذیت سے دوچار ہیں، متوسط اور غریب آبادیوں میں رہائشی پورشنز کی کثرت کے باعث کئی چھوٹے فلیٹوں میں ہوا کا گزرنا بھی ناممکن ہوتا ہے۔ گرمی اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کیلئے اپنے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، لوگ ان مسائل سے بچنے کیلئے متبادل ذرائع توانائی پر جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔...
شعبہ تعلیم و تربیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد سے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی حکومتوں اور حکام نے طاقت کا استعمال غزہ میں قتل عام کے لئے کیا، جہاں ممکن ہو سکا وہاں جنگ کی آگ بھڑکانے اور اپنے آلہ کاروں کی حمایت کرنے کے لئے کیا، انہوں نے کبھی اپنی طاقت کو صلح و آشتی کے لئے استعمال نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے حالیہ علاقائی دورے کے دوران ایران کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات کو امریکی عوام کے لئے باعث شرمساری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں اس قابل نہیں کہ ان کا جواب دیا جائے۔ شعبہ تعلیم و تربیت...
ایبٹ آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پر ”ادھر ہم ادھر تم“ کی ثالثی قبول نہیں ہو گی، حکومت کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ دنیا بھر میں پوری طاقت سے لڑے، جذبہ جہاد نے قوم کو متحد کر دیا، حکومت کی ذمہ داری ہے قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے، 10مئی کے بعد پوری دنیا میں ایک توانا اور طاقتور پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کی جائے، امریکا کا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے کہ غزہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ...
پاک بھارت جنگ میں پارلیمنٹ نے مثبت اور توانا کردار ادا کیا: نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدر مسلم لیگ (ن) میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا، قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز ہونا خوش آئند ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا، ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا۔ پاکستانی...

پاک بھارت جنگ میں بہادر افواج نے پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ سرزمین وطن کا دفاع کیا،پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار اداکیا، سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی سینٹر عرفان صدیقی سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نےسینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 مئی 2025ء) بیلجیم نے جوہری توانائی کو مرحلہ وار ختم کرنے کا دو دہائی پرانا اپنا منصوبہ باضابطہ طور پر ترک کر دیا اور نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر کی اجازت دینے کے حق میں پارلیمان نے ووٹ دے دیا۔ جمعرات کے روز برسلز میں ہونے والے ووٹنگ میں 102 ارکان نے نئے قدامت پسند قیادت والے حکومتی منصوبے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ آٹھ ارکان نے اس کی مخالفت کی اور 31 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ توانائی کے وزیر میتھیو بیہیے نے کہا، ''وفاقی پارلیمان نے دو دہائیوں کی رکاوٹوں اور ہچکچاہٹ کا باب بند کر دیا ہے تاکہ توانائی کے ایک حقیقت پسندانہ اور...
دنیا ہر دور میں تبدیلی کے عمل سے گزرتی رہی ہے اور ہر دور میں تبدیلی کے مختلف ذرائع رہے ہیں۔ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو تبدیلی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ہے، جس نے تبدیلی کی رفتار کو تیز کیا تو مصنوعی ذہانت (AI) نے اُسے تیز تر کردیا ہے۔ ہماری زندگی، کام کاج، رہنے سہنے، تعلیم، معاشی و پیشہ وارانہ ترقی اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی میں بھی جدید ٹیکنالوجی انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے۔ پاکستان میں کچھ نجی کمپنیاں صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور اپنی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہیں، جس کی ایک نمایاں مثال پاکستان کی واحد نجی پاور یوٹیلیٹی کے۔ الیکٹرک کی...
عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے پاکستان کی جوہری تنصیب سے تابکاری کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ بھارتی وزیر دفاع اور میڈیا نے پروپیگنڈا کیا تھا کہ انڈیا کے میزائل حملے میں پاکستان کی کیرانہ ہلز میں جوہری تنصیب کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد سے تابکاری ہورہی ہے۔ بھارتی وزیر دفاع نے عالمی ایٹمی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کے حوالے سے اقدامات کرے، اُن کا مطالبہ سختیوں اور پابندیوں کیلیے تھا۔ عالمی ایجنسی نے بتایا کہ اُن کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس دوران یہ ثابت ہوئی کہ بھارتی حملوں میں پاکستان کی تمام جوہری تنصیبات محفوظ رہی ہیں۔ ایجنسی نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے...
چین کے چھنگ دو میں پاکستانی ڈاکٹر زندگی کی توانائی اور آرام کا شاندار امتزاج WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز چھنگ دو(شِنہوا)چھنگ دو ہائی ٹیک زون میں واقع سیچھوان یونیورسٹی کے مغربی چینی ہسپتال کے ڈیزیز مالیکیولر نیٹ ورک فرنٹیئر سائنس سنٹر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ڈاکٹر زہرہ بتول نے بتایاکہ میں چھنگ دو میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہوں، مجھے یہاں کام کا ماحول بہت اچھا، پرجوش اور زندگی آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ میں اس شہر سے بہت مانوس ہوچکی ہوں۔38سالہ زہرہ بتول کو بچپن سے ہی طب کا شوق تھا۔ 2017 میں وہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی ساؤدرن میڈیکل یونیورسٹی سے فوڈ سائنس اینڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 مئی 2025ء) 'منشیات کی سمگلنگ کے نیٹ ورک اپنے راستے اور طریقے متواتر تبدیل کرنے لگے ہیں جن پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دینا ضروری ہے جبکہ نوعمر افراد کو سکولوں میں آگاہی دے کر منشیات کے مسئلے کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔'پاکستان میں اقوام متحدہ کے ادارہ انسداد منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کے نمائندے ٹرالز ویسٹر کہتے ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور دیگر بین الاقوامی جرائم کے درمیان تعلق بڑھ رہا ہے۔ جب منظم جرائم پیشہ گروہ اپنا نیٹ ورک بنا لیتے ہیں اور انہیں اپنی سرگرمیاں محفوظ انداز میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بدھ کے روز صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بلااشتعال بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے زخمیوں ...
چھنگ دو(شِنہوا)چھنگ دو ہائی ٹیک زون میں واقع سیچھوان یونیورسٹی کے مغربی چینی ہسپتال کے ڈیزیز مالیکیولر نیٹ ورک فرنٹیئر سائنس سنٹر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی میڈیکل ڈاکٹر زہرہ بتول نے بتایاکہ میں چھنگ دو میں ایک سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہوں، مجھے یہاں کام کا ماحول بہت اچھا، پرجوش اور زندگی آرام دہ محسوس ہوتی ہے۔ میں اس شہر سے بہت مانوس ہوچکی ہوں۔38سالہ زہرہ بتول کو بچپن سے ہی طب کا شوق تھا۔ 2017 میں وہ چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کی ساؤدرن میڈیکل یونیورسٹی سے فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے پاکستان سے آئی تھیں۔ زہرہ بتول نے کہا کہ مجھے پتہ چلا کہ چھنگ...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی —اسکرین گریپ روسی میڈیا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس توانائی، دفاع اور سیکیورٹی میں تعاون کر رہے ہیں۔ماسکو میں روسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ روڈ اور ریل نیٹ ورک سے روابط کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ویژن خطے کے استحکام کے لیے اہم ہے، تجارت اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر دفاع وطن کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے نہایت اہم اقدام اٹھایا ہے اور سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سول ڈیفنس کو صوبہ بھر سے 10 لاکھ رضاکاران کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیدیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈ سے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ ان آلات میں مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے...
وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر دفاع وطن کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیے ہیں۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق حالیہ فنڈز سے جدید آلات مائن ڈٹیکٹر، سنیک کیمرے، الیکٹرک سائرن، آگ بجھانے کے آلات، بم دھماکے سے بچاؤ کے بلینکٹ اور آئی ٹی کا سامان لیا جائے گا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے محکمہ سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ٹارگٹ بھی دیا ہے، یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سول ڈیفینس اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقوں کا آغاز ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سول ڈیفنس کے لیے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سیکیورٹی فنڈ...
گزشتہ 5 دنوں میں سول ڈیفنس، ریسکیو نے 1 لاکھ 18 ہزار 289 افراد کو تربیتی مشقیں کروائی ہیں۔ مشقوں میں حملے یا حادثے کی صورت میں ہنگامی انخلاء، آگ بجھانے، فرسٹ ایڈ بارے سکھایا گیا۔ تربیتی مشقوں میں طلباء و دیگر شہریوں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے بارے رہنمائی فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سول ڈیفنس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 500 ملین کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے سول ڈیفنس کو 10 لاکھ رضاکاروں کی رجسٹریشن کا ہدف بھی دیدیا۔ سول ڈیفنس کیلئے گرانٹ محکمہ داخلہ کے انٹرنل سکیورٹی فنڈز سے دی گئی ہے۔ 50 کروڑ کی گرانٹ سے سول ڈیفنس کیلئے جدید آلات خریدے جائیں گے۔ مائن ڈٹیکٹر، سنیک...

وزیرریلوے کی چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی سے ملاقات، توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے، محمد حنیف عباسی نے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنی سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے توانائی اور ریلوے کے شعبوں میں تاریخی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر اور چیئرمین واپڈا نے دونوں اداروں کے درمیان قریبی رابطہ قائم کرنے اور پائیدار، موثر شراکت داری کے قیام پر زور دیا تاکہ پاکستان کے توانائی اور انفراسٹرکچر کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے اور واپڈا کا تعاون ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں اداروں کے درمیان بہتر تعاون سے ترقیاتی...
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا کہ امریکا کی ثالثی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا کوملنے والی’خطرناک خفیہ اطلاع‘ کیا تھی جس نے انڈیا کو جنگ بندی پر مجبور کیا؟ جس کے بعد نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کرلیا اور ہفتہ 10 مئی کے شام ساڑھے 4 بجے دونوں ممالک کی طرف سے جنگ بند کردی گئی۔ دوسری جانب ایکس پر انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان نے فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے...
پاکستان میں توانائی کے متبادل ذرائع کی جانب بڑھتے ہوئے قدموں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ معروف اسٹیل ساز کمپنی انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ (ISL) نے کراچی میں واقع اپنے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل کر کے فعال کر دیا ہے۔ اس کا باضابطہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو ایک نوٹس کے ذریعے کیا گیا۔ کمپنی نے بیان میں کہا، ’ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ کراچی میں ہمارے صنعتی یونٹ پر 6.4 میگا واٹ کا شمسی توانائی منصوبہ کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے اور اب پوری طرح فعال ہے۔ یہ قدم ہماری طویل مدتی پائیداری حکمت عملی کے عین مطابق ہے جو توانائی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو تانبے کی کمی کا سامنا ہے جس سے ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی رک سکتی ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مربوط تجارتی و صنعتی حکمت عملی سے کام لینا ہو گا۔عالمگیر تجارتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ادارہ تجارت و ترقی (انکٹاڈ) کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معیشت تیزی سے ڈیجیٹل صورت اختیار کر رہی ہے اور ان حالات میں تانبے کو سٹریٹیجک اہمیت کے نئے خام مال کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ Tweet URL تانبے کی رسد کے مقابلے میں اس کی طلب بڑھتی...
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو تانبے کی کمی کا سامنا ہے جس سے ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی رک سکتی ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مربوط تجارتی و صنعتی حکمت عملی سے کام لینا ہو گا۔ عالمگیر تجارتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ادارہ تجارت و ترقی (انکٹاڈ) کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معیشت تیزی سے ڈیجیٹل صورت اختیار کر رہی ہے اور ان حالات میں تانبے کو سٹریٹیجک اہمیت کے نئے خام مال کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ تانبے کی رسد کے مقابلے میں اس کی طلب بڑھتی جا رہی ہے، جس میں 2040 تک 40 فیصد سے زیادہ...
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے بعد دنیا کے بہت سے ممالک اپنی توانائی کی حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں، جس کی ایک مثال ترقی یافتہ ملک جرمنی کی ہے۔ اس جنگ کے باعث پیدا ہونے والی جغرافیائی، سیاسی کشیدگیوں کے سبب انرجی سیکیورٹی بڑھ گئی ہے اور توانائی کی رسد کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ بہت سے ممالک قابل تجدید توانائی کے ذرایع پرکام کر رہے ہیں، تاہم بجلی کی طلب کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے لیے کوئلہ مستحکم بیس لوڈ سپلائی کے لیے ضروری سمجھا جارہا ہے، خاص طور پر اُن اوقات میں جب قابل تجدید توانائی کی پیداوارکم ہو۔ کوئلے پر انحصار اس کی توانائی کے قابل اعتماد ذرایع کے...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی حدود میں براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا، پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا، بھارت نے 7 تا 10 مئی کئی حملے کیے، خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں، بھارتی حملوں میں عبادت گاہوں سمیت انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے، بھارتی میزائل حملوں سے شہری و فوجی اثاثے نشانہ بنے۔ پاکستان کا...
پاکستان کے حملے کے خوف نے بھارتیوں کا ذہنی توازن بگاڑ دیا جس کے باعث اُن کی نفسیات متاثر ہونے لگی۔ واضح رہے یہ سب صورتحال بھارت کی جانب سے پاکستان پر پہلگام حملے کے الزام کے بعد پیدا ہوئی۔ بھارت نے بنا سوچے سمجھے پاکستان پر پہلگام میں سیاحوں کے قتل کا جھوٹا الزام عائد کیا، پھر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارت کے لیے مکمل طور پر بند کی۔ بعد ازاں بھارت نے پاکستان پر بزدلانہ فضائی حملے کیے جس کا پاکستان اب تک منہ توڑ جواب دے رہا ہے۔ تاہم وہیں جنگ کی اس صورتحال نے بھارتیوں پر لرزہ طاری کر دیا ہے جس سے ان کی...
کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی اصل قیمت پر نظرِ ثانی ناگزیر: ماہرین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (این ای این)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی ماحولیاتی وسماجی لاگت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر نہ صرف ماحول کو آلودہ کر رہے ہیں بلکہ عوامی صحت اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان کو پہلے ہی 348 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ انہوں نے یہ باتیں پالیسی ادارہ برائے پائدار ترقی کے زیراہتمام نیٹ ورک فار...

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل برائے فن لینڈ ولی ایرولا اور ورٹسیلا کے مڈل ایسٹ کے ریجنل ڈائریکٹر الیگزانڈر ایکر مین سے ملاقات کی ،جس میں توانائی کے شعبے میں ممکنہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔پیر کو وزارت پٹرولیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان تیل، گیس، معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ گفتگو میں بائیو ماس کے شعبے میں فنش مہارت اور تحقیق کے مواقع، نیز جھمپیر میں ونڈ فارمز کو سپلیمنٹ کرنے کے لئے سیٹس کی منتقلی پر تبادلہ...

علی پرویز ملک سے پاکستان کی ریفائنریز کے سی ای اوز کی ملاقات ، توانائی کے شعبے کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان کی معروف ریفائنریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں حکومت اور ریفائننگ سیکٹر کے درمیان تعاون کو بڑھانے، پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ریفائنریز کی کارکردگی بہتر بنانے اور ریفائنریز کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت پٹرولیم میں ہونے والی اس ملاقات میں ریفائنریز کی اپگریڈیشن، ایندھن کے معیارات، اور پٹرولیم سیکٹر کو پاکستان کی معیشت میں زیادہ موثر بنانے کے لیے پالیسیوں جیسے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر علی پرویز ملک نے ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور صارفین کے...

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات، تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارسے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق پیر کو دونوں رہنمائوں نے ملاقات میں مضبوط پاکستان ایران تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا اور تجارت، توانائی اور رابطوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔(جاری ہے) انہوں نے جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور امریکہ ایران مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پیچیدہ مسائل کو سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے ایک دوسرے کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا جو خطے میں امن و...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سولر توانائی کا انقلاب تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں سولر پینلز کی چمک شہر بھر کی چھتوں اور دیہاتوں میں نمایاں ہو رہی ہے۔ تاہم، اس انقلاب کا فائدہ صرف امیر طبقے کو ہوا ہے، جبکہ غریب طبقہ اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم ہے۔ سولر توانائی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باوجود، اس کا اثر مختلف طبقات پر مختلف انداز میں پڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپریل کے مہینے میں کراچی کی شدید گرمی میں، سعد سلیم نے اپنے بنگلے کی چھت پر نصب سولر پینلز سے حاصل ہونے والی توانائی کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے سولر پینلز کی تنصیب پر 7,500 ڈالر خرچ کئے تھے، جس سے وہ بجلی کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025 تا 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ سستی پائیدار اور ملکی وسائل پر مبنی توانائی کی طرف فیصلہ کن قدم ہے، منصوبے سے بجلی صارفین کو10 سالوں میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی، مہنگی بجلی کے 7000 میگا واٹ منصوبے ختم کردئیے گئے .(جاری ہے) ایک بیان میں وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ بجلی کے مہنگے پلانٹس ختم کرکے عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا، ان اصولی فیصلوں کے تحت حکومت آئندہ بجلی کی خریدار نہیں ہوگی، بلکہ مارکیٹ کے ذریعے بجلی کی خریدوفروخت کی جائے گی آئندہ جتنی بھی...
لندن: سکھوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا اور اس پر جوتے بھی مارے۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کا امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔ مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کا جینا اجیرن کردیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی ہٹ دھرمی کے ساتھ متنازع اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت بلکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، بجلی کے نرخ مزید کم ہوں گے اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔ وزیر اعظم نے ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات کے حوالے سے IGCEP 2024-2034 (Integrated Generation Capacity Expansion Plan) کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے ، تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 17 ارب ڈالر (4743ارب روپے )کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔یکم مئی 2025ء ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025 سے 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،یہ منصوبہ سستی پائیدار اور ملکی وسائل پر مبنی توانائی کی طرف فیصلہ کن قدم ہے، منصوبے سے بجلی صارفین کو10 سالوں میں 4743 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آج وزیراعظم نے پاورڈویژن کی منسٹری کی طرف سے آئندہ 10سال میں بجلی خریدنے کی منصوبہ بندی پیش کی گئی، جس کو وزیراعظم نے منظور کیا۔ منصوبہ کے تحت بجلی صارفین آئندہ دس سالوں میں 4743 ارب روپے مہنگی بجلی خریدتا لیکن...
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
عنقریب قائم ہونے والی فری مارکیٹ سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی، شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی، مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے شعبے میں دور رس نتائج کے حامل توسیعی پلان کی منظوری کے بعد وزارت توانائی اور پاور ڈویژن نے منصوبے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق آئندہ دس سالوں میں بجلی کی پیداوار کے لیے کئی انقلابی اقدامات کیے جائیں گے۔ پاور ڈویژن کے مطابق اس 10 سالہ بجلی توسیعی منصوبے میں مجموعی طور پر 7017 میگا واٹ کے نئے بجلی منصوبے شامل کیے گئے ہیں، جن کی بروقت اور شفاف تکمیل سے نہ صرف ملکی توانائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے 10 ارب ڈالر کی خطیر بچت ممکن ہوئی ہے، جبکہ...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا ہے کہ ہماری عدالتوں نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی طور پر ایک مرکزی کردار ادا کیا ہے اور کام کے ماحول کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ آجر و اجیر کے تعلق میں توازن بھی پیدا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا چین اور ترکیہ کا دورہ مکمل، کل وطن پہنچیں گے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے کہا کہ ہماری عدالتوں نے مزدوروں کے استحصال سے متعلق پریکٹسز کو روکنے کے لیے قانون سازی کی، مزدوروں کے حق میں تشریح کی اور عدلیہ نے کام کرنے کی جگہوں پر امیتازی سلوک، عدم مساوات کے خلاف...

توانائی کے شعبے میں 4743 ارب روپے کی متوقع بچت، جلد بجلی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ قائم کی جائے گی، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے مسابقتی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو 4743 ارب روپے کی متوقع بچت پر سراہا اور اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات سے متعلق “Integrated Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2024-2034” پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں...
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رکن زرین مگسی نے بھارتی جارحیت کے خلاف مشترکہ قرارداد پیش کی قرارداد کا متن تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں یہ ایوان بھارتی الزامات کی مذمت کرتا ہے، وفاقی حکومت بھارت کی جانب جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پیش کردہ قرارداد پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے لیے ہم سب یکجا ہیں۔ انہوں نے...
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ترکمانستان کی توانائی کمپنیوں کو پاکستان میں آپریشنز قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔اشک آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ترکمانستان سے پاکستان تک گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل کے حوالے سے امیدکا اظہار کیا۔ اس سے ترکمانستان کے توانائی وسائل پاکستان اور دیگر ممالک تک پہنچ سکیں گے۔انہوں نے یہ امر اجاگر کیا کہ یہ منصوبہ علاقائی توانائی سکیورٹی میں مددگار ثابت ہو گا اور پاکستان کی سبز توانائی کی منتقلی کو فروغ دے گا جو ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں سے نمٹنے اور سب کیلئے پائیدار توانائی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے معاون ہو گا۔ اشتہار

چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر، توانائی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ
بیجنگ : چائنا نیوکلیئر انرجی ایسوسی ایشن نے “چائنا نیوکلیئر انرجی ڈویلپمنٹ رپورٹ 2025” بلیو بک جاری کر دی ہے۔ بلیو بک کے مطابق، اب تک چین میں فعال ، زیر تعمیر اور منظور شدہ نیوکلیئر پاور یونٹس کی کل تعداد 102 ہے، جن کی تنصیبی صلاحیت 113 ملین کلوواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین کی نیوکلیئر پاور کا مجموعی پیمانہ پہلی بار دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔ چین میں جوہری بجلی کی پیداوار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔2024 میں، ملک بھر میں فعال نیوکلیئر پاور یونٹس کی مجموعی بجلی کی پیداوار 444.7 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تک پہنچ چکی تھی جو ملک کی بجلی کی پیداوار کا 4.72...
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی عدم توازن دور کرنے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ میں انڈر سیکریٹری برائے اکنامک گروتھ، انرجی اور انوائرمنٹ کے دفتر میں سینئر عہدیدارتھامس لرستن سے ملاقات کی ہے۔ وزیرِ خزانہ نے ملاقات میں پاکستان میں منعقدہ منرلز کانفرنس میں امریکا کی بھرپور اور اعلیٰ سطح پر شرکت پر شکریہ ادا کیا اور انہوں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی عدم توازن دور کرنے کے لیے تعمیری انداز میں روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔...
کے۔الیکٹرک نے اپنے ”انرجی پروگریس اینڈ انوویشن چیلنج 2025“ (EPIC) کے لیے درخواستوں کا عمل باضابطہ طور پر مکمل کر لیا ہے، جسے ملک بھر سے تعلیمی اداروں، کاروباری افراد، محققین اور اسٹارٹ اَپس کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ آخری تاریخ تک 250 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جو پاکستان کے توانائی کے شعبے میں جدت، تخلیق اور مقامی حل کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ ای پی آئی سی 2025 کا آغاز مارچ میں ہوا تھا، جسے کے۔ الیکٹرک کے کامیاب 7/11+ انوویشن چیلنج کو کامیابی کی بنیاد بناتے ہوئے پیش کیا گیا۔اس چیلنج کا مقصد توانائی کے شعبے کے اہم مسائل کو حل کرنے کے لیے شرکاء کو جدید اور تخلیقی حل تجویز کرنے...
غریب کسان کا پانی چھین کر چولستان کارپوریٹ سیکٹر دینا چاہتے ہیں،پنجاب میں پینے کا 90 فیصد پانی زیرزمین سے آتا ہے جبکہ سندھ میں پینے کا90 فیصد پانی دریا اور جھیلوں سے آتا ہے، یہ ان کی حساسیت ہے یہ اپنے آپ کو پنجاب کے وارث سمجھتے ہیں مگر یہ جنرل جیلانی ، جنرل ضیا کے وارث تو ہوسکتے ہیں، پنجاب کے نہیں ، ہم آپ کے اتحادی نہیں، اس نظام اور آئین کے اتحادی ہیں، پی پی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ کینالوں کے معاملے پروزیر اعظم بے بس ہیں تو اقتدار چھوڑ دیں، چولستان کینال کو پنجاب کی کون سی نہر کا پانی دیں گے؟ غریب کسانوں کا پانی چھین...
حالیہ برسوں میں انرجی سائیکالوجی یا ’توانائی نفسیات‘ ایک نیا طریقہ علاج بن کر سامنے آیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ جس کے استعمال میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس میں یہ یقین کیا جاتا ہے کہ دماغ اور جسم آپس میں گہرائی سے جڑے ہوئے ہیں، اور جب جسم کے توانائی کے نظام میں خلل آتا ہے تو یہ جذباتی اور نفسیاتی مسائل پیدا کرتا ہے۔ توانائی نفسیات نے ایک نئی امید پیدا کی ہے جس کے ذریعے افراد اپنے جذباتی مسائل کو حل کرتے ہوئے ذہنی سکون حاصل کر سکتے ہیں، اور اپنی زندگی میں بہتری لا سکتے ہیں۔ یہ طریقہ مخصوص تکنیکوں کے ذریعے توانائی کے نظام کو متوازن کرتا ہے، جو کہ ہمارے جسم میں موجود...
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے اور اس کا دفاع بھی کریں گے۔ وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے پر بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے جلد بازی اور اسکے نتائج کی پرواہ کے بغیر معطل کرنا آبی جنگ کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ اقدام اور غیر قانونی ہے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ پانی کے ہر قطرے پر ہمارا حق ہے، اور ہم قانونی، سیاسی اور عالمی سطح پر پوری طاقت سے اس کا دفاع کریں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی موسمیاتی تباہی سے بچنے کی راہ اور ہر ملک کے لیے بہت بڑے معاشی موقع کی حیثیت رکھتی ہے۔ دنیا اس راستے پر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ماحول دوست توانائی کے انقلاب کو روکا نہیں جا سکے گا۔بڑی معیشتوں اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 17 ممالک کے رہنماؤں کی ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ماحول دوست توانائی کا شعبہ ترقی پا رہا ہے جس کے ذریعے نوکریاں تخلیق ہو رہی ہیں، مسابقت کو فروغ مل رہا ہے اور دنیا بھر میں ترقی ہو رہی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں ایٹمی پھیلاو کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی جس میں اقوام متحدہ، روس، چین، امریکہ،کینیڈا اور یورپی اداروں کے ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور تعاون کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے، جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد نے ’’ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر ڈیٹرنس‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جس میں دنیا بھر سے سکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کا مقصد عالمی سٹرٹیجک مسائل پر تعمیری بات چیت کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کے پہلے دن کلیدی خطبہ دیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور تعاون جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کو...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران انہوں نے عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے اور Resilience and Sustainability Facility کے تحت نئی سہولت کے آغاز پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملکی شراکت داری کے لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے جامع حکمت عملی اور مؤثر منصوبہ وضع کرنے میں عالمی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری Robert Kaproth سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں مینار پاکستان ترکیہ کے پرچم سے روشن، ’یہ پاکستان کا برج خلیفہ ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ نے توانائی، کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رجب طیب اردوان ویژنری لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے ملک کی ترقی کے لیے بے پناہ اقدامات کیے، یہ عوام کے دلوں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی، شرحِ سود اور توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال سے کرغیزستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ تجارت اور علاقائی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان اور کرغیزستان کے درمیان اقتصادی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا۔کرغیزستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت خطے میں تجارت کے لئے اہم ہے، کرغیزستان کا بڑا تجارتی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی راستوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کا...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)قابل تجدید توانائی کے ایک نئے دور کا آغازکرنے کی صلاحیت کے ساتھ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو شمسی پینلز کو نہ صرف دن بلکہ رات کے وقت، چاندنی میں، اور یہاں تک کہ بادلوں یا بارش کے دوران بھی بجلی پیدا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ یہ بریک تھرو اُس دیرینہ مسئلے کا حل ہے جس کا سامنا روایتی سولر پینلز کو ہمیشہ سے رہا ہے، یعنی رات کے وقت بجلی پیدا نہ کر پانا۔ سٹینفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے جس کے ذریعے رات کے وقت بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یہ طریقہ ”ریڈی ایٹو کولنگ“ یعنی تابکار ٹھنڈک پر مبنی ہے۔...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل دے دیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیر افضل مروت پہلے پی ٹی آئی کے مردوں پر حملے کرتے تھے اور اب انہوں نے پارٹی کے لوگوں کے گھر کی خواتین پر بھی حملے شروع کردئیے ہیں، شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر جس قسم کے الزامات لگائے تھے اس سے لگتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں۔اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق بیان پر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے زرعی خودکفالت کے حصول کے لئے زراعت کے شعبہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے ،نوجوانوں کی صلاحیتوں اور تجربہ کار ماہرین سے رہنمائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے زرخیز زمین، قابل زرعی ماہرین، محنتی کسانوں سے نوازا ہے ، زرعی شعبہ میں آگے بڑھنے کیلئے متعلقہ فریقین کی آراء اور تجاویز کا جائزہ لے کر مربوط حکمت عملی کے ذریعے ان سے استفادہ کیا جائے گا، زرعی گھریلو صنعتوں، چھوٹے و درمیانے حجم کے کاروبار اور سٹوریج کی سہولیات کو فروغ دے کر زرعی شعبہ کو بھرپور انداز میں ترقی دی جا سکتی ہے . انہوں نے یہ بات ملک میں زرعی شعبے...
اسلام آباد:باہمت اور باصلاحیت پاکستانی خاتون کنول عالیجاہ کی روزمرہ کے کاروباری مسائل کو حل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی )کے استعمال کی صلاحیتوں کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ کنول عالیجاہ نے ٹیکنالوجی کے لیے اپنی گہری دلچسپی کو ایک طاقتور کیریئر میں تبدیل کیا۔ معمولی آغاز سے لے کر بین الاقوامی کمپنیوں کو مشورے دینے تک ان کی کہانی محنت اور جذبے پر مبنی ہے۔ انہیں بیسٹ ریسرچر فار انٹر ڈسپلنری سٹڈی ان سسٹین ایبلٹی اینالیٹکس قرار دیا گیا ہے۔ کنزیومر انسائٹس پراڈکٹ کے حوالے سے ان کے ایک نمایاں منصوبے کو دبئی کی حکومت اور دبئی فیوچر فائونڈیشن کی طرف سے بھی سراہا گیا ہے۔ کنول کی ترقی کا سفر تیزی سے...
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ سطح پر ہونے والے مذاکرات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئے، اس دوران کچھ تصفیہ طلب امور پر گفتگو ہوئی، اور فریقین نے اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیویارک اور جدہ میں اعلیٰ سطح پر رابطوں سے پاک بنگلہ دیش تعلقات کو نئی توانائی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 15 سال بعد سفارتی بات چیت کا انعقاد انہوں نے کہاکہ بھارت وزیر خارجہ نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا اس کا نوٹس لیا ہے، بھارت ہمارے خلاف بیان بازی کے بجائے دہشتگردوں کی سرپرستی کرنا...
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملک میں 2020 کے بعد پہلی بار تیل و گیس کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی منصوبوں میں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مقامی سرمایہ کاری اور دریافتوں کو فروغ ملا ہے۔ عارف حبیب رپورٹ کے مطابق تیل کے ذخائر 193 ملین بیرل سے بڑھ کر 238 ملین بیرل ہوگئے، جو توانائی کی قلت سے نمٹنے اور درآمدات میں کمی کے لیے نئی امنگ ہے۔ مقامی وسائل میں بہتری سے توانائی کا مستقبل بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے کا عمل ممکن ہو سکا ہے۔